Baaghi TV

Author: News Editor

  • لئوپولڈ سیدار سینگور:ادب کی دنیا کا معروف نام

    لئوپولڈ سیدار سینگور:ادب کی دنیا کا معروف نام

    پیدائش:09 اکتوبر 1906ء
    وفات:20 دسمبر 2001ء
    شہریت:فرانس
    سینیگال
    جماعت:سینیگال سوشلسٹ پارٹی
    مادر علمی:لائیسی لوئیس لی گرینڈ
    مادری زبان:فرانسیسی
    اعزازات:
    ۔ (1)بین الاقوامی نونینو انعام
    ۔ (1985)
    ۔ (2)جواہر لعل نہرو ایوارڈ
    ۔ (1982)
    ۔ (3)پیس پرائز آف دی جرمن بک ٹریڈ
    ۔ (1968)
    ۔ (4)گرینڈ کراس آف دی لیگون آف ہانر
    ۔ (1961)
    ۔ (5)یونیورسٹی آف ویانا کے اعزازی ڈاکٹر
    مناصب
    ۔۔۔۔۔۔
    صدر سینیگال
    ۔۔۔۔۔۔
    برسر عہدہ
    ۔ 06 ستمبر 1960 – 31 دسمبر 1980

    چیئر پرسن آف دی آرگنائزیشن
    ۔۔۔۔۔۔
    آف افریقن یونٹی
    ۔۔۔۔۔۔
    برسر عہدہ
    ۔ 28 اپریل 1980- 01 جولا‎ئی 1980

    لئوپولڈ سیدار سینگور (انگریزی: Léopold Sédar Senghor) ایک سینیگالی شاعر، سیاست داں ہیں اور وہ 1960ء سے 1980ء تک سینیگال کے پہلے صدر تھے۔

  • تاجروں نے رات 8 بجے بازار بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا

    تاجروں نے رات 8 بجے بازار بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا

    اسلام آباد: آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت کی جانب سے 8 بجے دکانیں بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔ذرائع کے مطابق حکومت کے فیصلے کو مسترد کرنے کا اعلان صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لے۔

    اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت نے 8 ماہ میں ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے، ملک کو دیوالیہ کرنے سے پہلے حکومت تاجروں کو دیوالیہ کرنے لگی ہے۔صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ تاجر شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک سب سے زیادہ مہنگی بجلی خریدتا ہے ایسی صورتحال میں 8 بجے دکانیں بند کرنے سے فائدہ نہیں نقصان ہوگا۔

    صدر اجمل بلوچ نے تنبیہ کی کہ اگر حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو تاجر برادری احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے حکومت نے توانائی کی بچت کے لیے مختلف اقدامات کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق بازار 8 بجے اور شادی ہال 10 بجے بند کرنے کے علاوہ دیگر کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

    سندھ میں آج سے کاروبار رات 8 بجے تک کھلے رہیں گئے

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قمر زمان کائرہ اور مریم اورنگزیب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کفایت شعاری کی پالیسی دی جا رہی ہے، اس سلسلے میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں سیکرٹری پاور، وزیر دفاع سمیت 10 وزرا شامل ہیں۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ سرکاری اداروں میں 20 فیصد افرادی قوت گھر سے کام کرے تو 56 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ شادی ہالوں کے اوقات رات 10 بجے تک ہوں گے جب کہ ریستوران اور مارکیٹیں رات 8 بجے بند کر دی جائیں گی۔ ان اقدامات سے 62 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ پرانے پنکھے 120 سے 130 واٹ بجلی استعمال کرتے ہیں جب کہ نئے پنکھے تقریباً 40 سے 60 واٹ بجلی استعمال کرتے ہیں۔ان پنکھوں کے استعمال سے 15 ارب روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔

    کراچی کے تاجروں کا آج سے رات 8 بجے تک کاروبار کھولنے کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ ایل ای ڈی بلب کے استعمال سے 23 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ گھروں میں پنکھے اور ائرکنڈیشنڈ کے استعمال میں بچت سے 8 سے 9 ہزار میگاواٹ بجلی بچائی جا سکتی ہے۔ کپیسٹی پیمنٹس کی مد میں 28 ارب ماہانہ بچت ہوگی۔ گیس فراہم کرنے والی کمپنیاں گیزر کے لیے بچت کے آلات فراہم کریں گی، جس سے 92 ارب روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ متبادل اسٹریٹ لائٹس جلانے سے 4 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ ای بائیکس متعارف کروائی جارہی ہیں، محدود مدت کے اندر یہ موٹر سائیکلیں مارکیٹ میں آ جائیں گی۔ امپورٹ شروع ہو چکی ہے، موٹر سائیکل کمپنیوں کے ساتھ اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ ای بائیکس آنے سے 86 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے لیے عوامی آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔

  • قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پروہ بھی طعنے دینے لگےجن سےتوقع نہیں تھی

    قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پروہ بھی طعنے دینے لگےجن سےتوقع نہیں تھی

    لاہور:قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر آئس لینڈ کرکٹ بھی طنز کرنے لگا،انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں مایوس کن کارکردگی پر آئس لینڈ کرکٹ بورڈ بھی پاکستانی ٹیم پر طنز کرنے لگا۔

    انگلینڈ نے پنڈی اور ملتان کے بعد کراچی ٹیسٹ بھی جیت کر پاکستان کو پہلی بار ہوم گراؤنڈ میں وائٹ واش کردیا جس کے باعث ایک ایسا ملک آئس لینڈ جو کہ ابھی تک آئی سی سی کا رکن بھی نہیں ہے، پاکستانی ٹیم کا مذاق اڑا رہا ہے۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی اورایم این اے حسین الٰہی کی جھنگ کے علاقے گڑھ مہاراجہ…

     

    کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کے167 رنز کے ہدف کے جواب میں انگلینڈ کی جانب سے تیز رفتاری سے رنز بنانے پر آئس لینڈ کرکٹ نے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان قدرتی مناظر کے باعث سیاحت کے لیے بہترین جگہ ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ انگلش کھلاڑیوں نے پہلے سے ہی آج کراچی سے اپنی فلائٹ بک کروا رکھی ہے۔

     

     

    وزیراعلیٰ پنجاب سے معروف کوہ پیما ساجد علی سد پارہ کی ملاقات

    ایک اور ٹویٹ میں آئس لینڈ کرکٹ نے پی سی بی کو ٹیگ کرتے ہوئے طنزیہ کہا کہ ہم پاکستان آکر 0-3 سے ہارنے کے لیے بھی تیار ہیں اور ہم 0.7 نہیں بلکہ 7.0 کی شرح سے رنز بنائیں گے۔

    خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستانی ٹیم خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکی ہے اور کراچی ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ نے پاکستان کو تاریخ میں پہلی بار وائٹ واش کردیا ہے۔

  • سوات:مقامی کوہ پیماؤں نےعالمی ریکارڈ قائم کردیا

    سوات:مقامی کوہ پیماؤں نےعالمی ریکارڈ قائم کردیا

    سوات :مقامی کوہ پیماؤں نے 11 ہزار فٹ کی بلندی پر فٹ بال کھیل کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔اطلاعات کے مطبق سوات کی بلند ترین چوٹی پرکوہ پیما محمد رحیم نے 11 ہزار فٹ کی بلندی پر فٹ بال کا میدان سجاکر مثال قائم کردی۔

    برفیلی چوٹی کو 7 گھنٹوں میں سر کرکے ریاست قطر کا ساٹ فٹ لمبا اور دس فٹ چوڑا پرچم بھی لہرایا۔ نوجوانوں نے پاک قطردوستی کا شاہکار بھی پیش کیا اور دونوں ممالک کے پرچم لہرائے۔نوجوانوں نے پاک فوج اور پاکستان نیوی کو فیفاورلڈ کپ میں بہترین انتظامات پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

     

     

    ادھر آج وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں معروف کوہ پیما ساجد علی سد پارہ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے ساجد علی سدپارہ کی کوہ پیمائی میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور ”کے ٹو کلین اپ“ مہم کے لئے 15 لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساجد علی سدپارہ نے بغیر آکسیجن کے ٹو سر کر کے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ ساجد علی سدپارہ جیسے باہمت نوجوان قوم کا اثاثہ ہیں۔ کوہ پیمائی بلند ہمت نوجوانوں کاکھیل ہے اور میں آپ کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہوں۔

     

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے پہاڑ بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ قدرتی ماحول برقرار رکھنے کے لئے ”کے ٹو کلین اپ“ مہم کو پورا سپورٹ کرتے ہیں۔ ساجد علی سدپارہ نے کہا کہ کوہ پیمائی کے فروغ اور کے ٹو کلین اپ مہم کے لئے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا تعاون قابل تحسین ہے۔ ”کے ٹو کلین اپ“ مہم کے تحت کیمپ 4 سے بیس کیمپ تک ویسٹ ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کوہ پیمائی کے فروغ کے لئے کے ٹو کی صفائی کی مہم شروع کر رہے ہیں۔ مقامی اور انٹرنیشنل کوہ پیماؤں کے ساتھ مل کر کے ٹو کو کلین کیا جائے گا۔

    24 سالہ کوہ پیما ساجد علی سدپارہ دو مرتبہ آکسیجن کے بغیر کے ٹو سر کر چکے ہیں اور نیپال میں مناسلو چوٹی سرکرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ ساجد علی سد پارہ گشہبرون چوٹی ساڑھے تین دن میں سر کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ کوہ پیما سا جد علی سد پارہ نے کے ٹو کو کلین مہم کیلئے گرانٹ کے اعلان پر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا۔ سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر اور کوہ پیما محمد علی بھی اس موقع پر موجود تھے

    کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

    محمد علی سدپارہ سے کہاں غلطی ہوئی؟ تاریخی سرچ آپریشن میں کیا چل رہا ہے؟ اہم معلومات

  • آلودہ فضا سے بیمار ہونے والوں میں کراچی کی عوام سرِ فہرست ہے:ماہرین صحت نے خبردارکردیا

    آلودہ فضا سے بیمار ہونے والوں میں کراچی کی عوام سرِ فہرست ہے:ماہرین صحت نے خبردارکردیا

    کراچی: پاکستانی ڈاکٹروں، ماہرین اور دیگر سماجی کارکنوں نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں فضائی آلودگی کی وجہ سے ہوا کا معیار انتہائی تباہ کن ہوچکا ہے اور یہی وجہ ہےکہ پورے ملک میں فضائی آلودگی سے متاثرہ ہونے والے مریض سب سے زیادہ شہر کراچی میں موجود ہیں۔

    پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور کراچی سٹیزن فورم کے تحت ایک مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے ماہرین نے فضائی آلودگی اور اس سے تباہی کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے اسے فوری ایمرجنسی قرار دیا ہے۔

    یمن سعودی جنگ:بیرونی تجارت میں 65 بلین ڈالرسےزائد کا نقصان

    کراچی سٹیزن فورم کی کنوینر محترم نرگس رحمان نےکہا کہ آج کی پریس کانفرنس ’کراچی کی زہریلی فضا اور بڑھتے ہوئے طبی مسائل‘جیسے اہم موضوع پر ہے۔ انہوں نےپاکستان اور بالخصوص کراچی میں فضائی آلودگی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

    اس کے بعد کراچی سٹیزن فورم کے شریک کنونیر، ڈاکٹر ایس ایم قیصرسجاد کراچی کی آلودہ ہوا کو شہریوں کےلیے ’سلوپوائزن‘ قرار دیا۔ انہوں نے کاربن ڈائی آکسائیڈ، کاربن مونوآکسائیڈ، اور زمینی سطح کی اوزون کو خطرناک قرار دیا۔ اس سے امراضِ قلب، دماغ، اعصاب اور آنکھوں کے امراض پیدا ہورہے ہیں۔ اب یہ حال ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کی بڑی تعداد کا تعلق فضائی آلودگی سے متاثرہ ہے۔

     

    یمن سعودی جنگ:بیرونی تجارت میں 65 بلین ڈالرسےزائد کا نقصان

     

    ڈاکٹر قیصر نے کہا کہ گاڑیوں سے سیسہ (لیڈ)کااخراج بچوں سے لے کر بڑوں تک شدید نقصاندہ ہے۔ بالخصوص سیسہ ہمارے بچوں کی یادداشت متاثر کرتے ہوئے آئی کیو کو بھی متاثرکررہا ہے۔ یہاں تک کہ فضائی آلودگی بچوں میں عمرکے لحاظ سے قد میں کمی (اسٹنٹنگ) کی وجہ بھی بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی سے کراچی کے رہائشیوں کی اوسط عمر تین برس کم ہوچکی ہے اور ہمیں اس کا احساس ہی نہیں ہے۔

    کراچی میں ہولناک ٹریفک، فیکٹریوں کی بھرمار، کچرا جلانے، گردوغبار اور تعمیراتی عمل سے دھواں،مٹی، دھول اور دیگر اقسام کی فضائی آلودگی سے خود ہمارا قدرتی دفاعی نظام متاثر ہورہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وائرس کا حملہ انہیں سخت متاثر کرتا ہے۔اس کا عملی ثبوت یہ ہے کہ کراچی میں کووڈ19 سے متاثر ہونے والے ہمارے کئی پیارے مکمل تندرست تھے لیکن وہ اس وبا کےہاتھوں زندگی ہار بیٹھے۔

  • اورنگی ٹاؤن میں باپ سے اتفاقیہ گولی چلنے پر 11سالہ بیٹا جاں بحق

    اورنگی ٹاؤن میں باپ سے اتفاقیہ گولی چلنے پر 11سالہ بیٹا جاں بحق

    کراچی: اورنگی ٹاؤن ہریانہ کالونی میں باپ سےاتفاقیہ گولی چلنے پر اپنا11 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن دس نمبرہریانہ کالونی میں واقع مکان نمبرای 827 میں فائرنگ سے ایک کم عمرلڑکا جاں بحق ہوگیاجس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہیداسپتال منتقل کی گئی ،جہاں جاں بحق ہونے والے کم عمر لڑکے کی شناخت 11 سالہ انیس ولد محفوظ الحسن کے نام سے کی گئی۔

    یمن سعودی جنگ:بیرونی تجارت میں 65 بلین ڈالرسےزائد کا نقصان

    ایس ایس پی ویسٹ فیصل بشیر میمن نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا لڑکا اپنے والد سے اتفاقیہ گولی چلنے پر جاں بحق ہوا، جاں بحق ہونے والے لڑکے کا والد محفوظ الحسن حساس ادارے میں تعینات ہے اور چھٹیوں پر اپنے گھر آیا ہوا تھا اور پستول صاف کررہا تھا کہ گولی چل گئی جس کے باعث محفوظ الحسن کا اپنا بیٹا گردن کے قریب گولی لگنے سے موقع پرجاں بحق ہو گیا، انھوں نے بتایا کہ پولیس اس حوالے سےمزید معلومات اکٹھا کر رہی ہے ۔

    بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی،بھارتی فیصلے پرچین کا جوابی اقدام

    ادھر اسلام آباد سے کراچی آنے والی سیرین ائر کی پرواز کا نوجوان مسافر دوران لینڈنگ انتقال کرگیا۔ذرائع کے مطابق 19 سالہ نوجوان حنین فاروق سیرین ائر کی پرواز ای آر 505 کے ذریعے اپنے کزن عمران سومرو کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت سے کراچی آ رہا تھا کہ دوران پرواز اچانک دل کی تکلیف ہوئی۔

     

    مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کراچی ائرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز کو انتظامات کی ہدایت کردی گئی تھی، تاہم مسافر کو طیارے سے باہر لانے پر ڈاکٹرز نے چیک کیا تو وہ پہلے ہی انتقال کر چکا تھا۔
    وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر حنین فاروق کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ واضح رہے کہ سیرین ائر کی پرواز ER-505 رات 12 بجے اسلام آباد سے کراچی پہنچی۔ جاں بحق ہونے والا مسافر بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی کا رہائشی ہے۔

  • عمران خان کا دامن صاف ہے تو تلاشی کیوں نہیں دیتے؟طلال چودھری

    عمران خان کا دامن صاف ہے تو تلاشی کیوں نہیں دیتے؟طلال چودھری

    اسلام آباد:عمران خان کا دامن صاف ہے تو تلاشی کیوں نہیں دیتے؟مرشد، مرید اور ان کے چیلوں کی کہانیاں ہی عجیب ہیں، طلال چودھری نے عران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان اپنے اہلخانہ کا نام لینے پر برا مناتے ہیں، عمران خان عالمی سطح پر پاکستان کیلئے بے عزتی کا باعث ہیں،

    طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ہر معاملے میں عمران خان کوئی بہانہ بنا کر بھاگ جاتے ہیں، فلیٹ تو ہلال کمائی سے خریدے گئے تھے، عمران خان نے تین فلیٹوں کا کتنا شور مچایا تھا، ہم نے ہر سزا بھگتی اور ہر فورم پر پیش ہوئے،نواز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے،

    بنوں، سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کے اندر موجود دہشتگردوں کوجہنم واصل کر دیا گیا

    نواز شریف نے خود تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھا، توشہ خانہ پر بھی عمران خان اسٹے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں، فارن فنڈنگ میں پیش نہیں ہوتے، شہباز شریف کے ہتک عزت میں جواب نہیں دیتے، عمران خان ہر معاملے پر بھاگ جاتے ہیں یا اسٹے لے آتے ہیں، عمران خان کا دامن صاف ہے تو تلاشی کیوں نہیں دیتے؟طلال چودھری نے مزید کہا کہ کوئی سوال پوچھا جائے تو اداروں کو گالی دی جاتی ہے،

    بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی،بھارتی فیصلے پرچین کا جوابی اقدام

    طلال چودھری نے صبح بھی ایک جگہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس فورم پر بلایا جائے وہاں اسٹے لیتے ہیں یا پھر بھاگ جاتے ہیں،پاکستان میں سیاسی عدم استحکام عمران خان کا پیدا کردہ ہے،

    مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان اسمبلی توڑنا نہیں چاہتے، ان کی نااہلی واضح نظر آ رہی ہے۔ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان دھمکیاں دے کر صرف اپنے ذاتی کیسز پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف مشکل معیشت کو درست انداز میں چلا رہے ہیں، وفاقی حکومت پُراعتماد ہے، اس کے پاس مطلوبہ اکثریت موجود ہے۔

    طلال چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے لوگوں کے لیے معاشی آسانیاں پیدا کی ہیں اور ملک کی معیشت کو بچانے کے لیے اپنی سیاست کی قربانی دی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کی معیشت ایک دن بھی اگر نگراں حکومت کی متحمل ہو سکتی تو ہم بنا دیتے۔

  • لیونل میسی نے ورلڈکپ ختم ہونے کے بعد بھی ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کردیا

    لیونل میسی نے ورلڈکپ ختم ہونے کے بعد بھی ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کردیا

    قطر میں فٹبال ورلڈکپ فائنل جیت کر ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کا برسوں پرانا خواب پورا ہوگیا۔مگر ارجنٹینا کے عالمی چیمپئن بننے کے بعد لیونل میسی نے ایک اور دلچسپ ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

    ورلڈکپ جیتنے کے بعد لیونل میسی کی جانب سے جشن منانے کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تھیں جو اس فوٹو شیئرنگ ایپ کی سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی پوسٹ بن چکی ہے۔اس سے قبل ورلڈ ریکارڈ ایگ کے پاس یہ ریکارڈ تھا جس کی پوسٹ کو 5 کروڑ 60 لاکھ 85 ہزار سے زیادہ افراد نے لائیک کیا تھا۔

    مگر لیونل میسی کی پوسٹ کو 5 کروڑ 65 لاکھ 89 ہزار سے زیادہ بار لائیک کیا جاچکا ہے۔اس پوسٹ میں لیونل میسی نے چیمپئنز آف ورلڈ کے الفاظ کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا۔اس سے قبل گنیز ورلڈ ریکارڈز نے 4 عالمی ریکارڈز تو باضابطہ طور پر لیونل میسی کے نام کردیے تھے۔ان میں سے ایک ریکارڈ فیفا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 11 بار مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے کا ہے۔

    دوسرا ریکارڈ 5 مختلف ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کے دوران گولز میں معاونت کرنے والے پہلے فٹبالر بننے کا ہے۔تیسرا ریکارڈ بطور کپتان سب سے زیادہ 19 میچز میں شرکت جبکہ چوتھا بطور کھلاڑی سب سے زیادہ 26 ورلڈکپ میچز کھیلنے کا ریکارڈ ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ ورلڈکپ جیتنے کا خواب پورا کرنے والے لیونل میسی دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔امریکی جریدے فوربز کے مطابق گزشتہ سال لیونل میسی نے آن فیلڈ (فٹبال مقابلوں وغیرہ) سے ساڑھے 7 کروڑ ڈالرز کمائے۔

    پیرس سینٹ جرمن میں کھیلنے کے لیے انہوں نے سالانہ ساڑھے 3 کروڑ ڈالر فیس کا معاہدہ کیا ہے یعنی ہر ماہ وہ 7 لاکھ 38 ہزار ڈالرز، روزانہ ایک لاکھ 5 ہزار ڈالرز جبکہ ہر گھنٹے 8790 ڈالرز کماتے ہیں۔ارجنٹینا اسٹار کو گزشتہ سال موسم گرما میں پیرس سینٹ جرمن کا حصہ بننے پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی جوائننگ فیس بھی دی گئی تھی۔

  • شمالی کوریا کی بڑھتی فوجی قوت،امریکہ اورجنوبی کوریا کی جنگی مشقیں،امریکہ نے بی 52 طیارے بھی بھیج دیئے

    شمالی کوریا کی بڑھتی فوجی قوت،امریکہ اورجنوبی کوریا کی جنگی مشقیں،امریکہ نے بی 52 طیارے بھی بھیج دیئے

    سیئول :شمالی کوریا کی بڑھتی فوجی قوت،امریکہ اورجنوبی کوریا کی جنگی مشقیں،امریکہ نے بی 52 طیارے بھی بھیج دیئے ،اطلاعات کے مطابق سیئول نے کہا کہ شمالی کوریا کے ساتھ تیزی سے بڑھتے ہوئے تناؤ کے پیش نظر جنوبی کوریا اور امریکہ نے منگل کو ایک مشترکہ "فوجی فضائی مشق” کی ہے جس میں امریکی جوہری صلاحیت کے حامل بمبار اور جدید سٹیلتھ جیٹ طیارے شامل ہیں۔

    ان مشقوں میں امریکی B-52 بمبار اور F-22 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے شامل تھے اور یہ جنوبی کوریا کو تمام فوجی خطرات سے بچانے کے لیے امریکہ کے ایک معاہدے کے حصے کے طور پر جنوبی جزیرے جیجو کے جنوب مغرب میں جنوب کے فضائی دفاعی شناختی زون میں ہوئی تھی۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے یہ بات کہی۔

    میزائل تجربات جنوبی کوریا اور امریکا پر حملے کی تیاری ہیں، یہ جنگی مشقیں جاری رہیں…

    وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ "اس بار B-52H اور F-22 لڑاکا طیاروں کی تعیناتی امریکہ کی توسیع شدہ ڈیٹرنس کی ساکھ کو تقویت دینے کی کوشش کا حصہ ہے۔”وزارت نے ایک پریس ریلیز میں مزید کہا، چار سالوں میں پہلی بار ایشیائی ملک میں تعینات امریکی F-22 جیٹ طیاروں نے سیول کے F-35 اور F-15 لڑاکا طیاروں کے ساتھ تربیت حاصل کی ہے اور ساتھ جینے مرنے کا وعدہ کیا ہے
    F-22 لڑاکا طیاروں نے اس سے قبل 2018 میں فضائی مشقوں کے لیے جنوبی کوریا کا دورہ کیا تھا۔

    شمالی کوریا کا نیا تجربہ، میزائل جنوبی کوریا میں جاگرا

    سیئول کی وزارت دفاع کے مطابق امریکہ کے ایک اہم سٹریٹجک اثاثے کے طور پر، تربیتی سیشن میں دونوں ممالک کے لڑاکا طیاروں کی آپریشنل صلاحیتوں کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی تاکہ بمبار کو محفوظ رکھا جا سکے۔”جنوبی اور امریکہ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل خطرات کے حوالے سے جنوبی کوریا-امریکی اتحاد کی مشترکہ دفاعی پوزیشن کو مزید مستحکم کریں گے، جس میں امریکہ کی توسیعی ڈیٹرنس سمیت اتحاد کی صلاحیتوں اور پوزیشن کو مضبوط کرنا جاری رہے گا۔”

    شمالی کوریا نے مزید دو بیلسٹک میزائل داغ دیئے

    یہ جنگی ماحول اس وقت سامنے آیا جب شمالی کوریا نے کہا کہ اس نے اتوار کو ایک نگرانی سیٹلائٹ کی ترقی کے لیے ایک اہم، آخری مرحلے کا تجربہ کیا۔یہ لانچ شمال مغرب میں ملک کے Sohae سیٹلائٹ لانچنگ اسٹیشن پر سیٹلائٹ امیجنگ، ڈیٹا ٹرانسمیشن اور گراؤنڈ کنٹرول سسٹم کی صلاحیت کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا۔

    امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ شمالی کی طرف سے لاحق خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام دستیاب آپشنز پر غور کریں گے۔جوہری ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا نے اس سال ریکارڈ تعداد میں میزائلوں کا تجربہ کیا ہے اور سیول اور واشنگٹن میں حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے 2017 کے بعد پہلی بار جوہری ہتھیار کا تجربہ کرنے کے لیے تکنیکی تیاری مکمل کر لی ہے۔

  • دفاعی بجٹ میں اضافے پرشمالی کوریا کی جاپان کو کارروائی کی دھمکی دیدی

    دفاعی بجٹ میں اضافے پرشمالی کوریا کی جاپان کو کارروائی کی دھمکی دیدی

    پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے جاپان کا دفاعی بجٹ 320 بلین ڈالر تک کرنے اور نئی سیکیورٹی حکمت عملی کو غلط اور خطرناک قرار دیتے ہوئے جواباً کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

    شمالی کوریا کا ایک بار پھرخطرناک بیلسٹک میزائل کا تجربہ

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے وزیراعظم نے ایک پریس کانفرنس میں نئی دفاعی پالیسی کا اعلان کیا تھا جس کے تحت دفاعی بجٹ میں اضافے اور ہتھیاروں سمیت نئی فوج کی تیاری کے لیے 320 بلین ڈالر کی 5 سالہ منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

    جاپان کے وزیراعظم نے کہا تھا کہ فوجی بجٹ میں اضافے اور جدید عسکری تیاریوں کا مقصد چین، روس اور شمالی کوریا سے لاحق خطرات کا جواب دینا ہے جو قومی سلامتی کے لیے بے حد ضروری ہے۔

    شمالی کوریا کی بڑھتی ہوئی کشیدگی روکنے کے لیے امریکہ کا چین سے رجوع

    اگر جاپان اپنے پانچ سالہ دفاعی منصوبے پر عمل درآمد کرلیتا ہے تو چین اور امریکا کے بعد فوج پر سب سے زیادہ خرچ کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن جائے گا۔

    شمالی کوریا نے جاپان کے دفاعی منصوبے کو ازسر نو اسلحہ سازی، دوبارہ حملوں کو بڑھاوا دینے اور اشتعال انگیزی پر مبنی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی اور جاپان کے خلاف کارروائی کی دھمکی دی۔

    شمالی کوریا نے امریکا پر بھی کڑی تنقید کی اور جاپان کے دفاعی منصوبے کی جڑ امریکا کو قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ خطے طاقت کے توازن میں بگاڑ کا امریکی منصوبہ ناکام ہوگا۔

    میزائل تجربات جنوبی کوریا اور امریکا پر حملے کی تیاری ہیں، یہ جنگی مشقیں جاری رہیں…