Baaghi TV

Author: News Editor

  • ق لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے10 ارکان کا چوہدری پرویز الٰہی پراظہاراعتماد

    ق لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے10 ارکان کا چوہدری پرویز الٰہی پراظہاراعتماد

    لاہور:ق لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے10 ارکان نےوزیراعلیٰ‌ چوہدری پرویز الٰہی پراظہاراعتماد پاکستان مسلم لیگ ق کی پنجاب پارلیمانی پارٹی میں شامل تمام 10 ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی پر اعتماد کا اظہار کردیا۔

    مسلم لیگ ق کی پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی اور پارلیمانی لیڈر ساجد بھٹی کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے پرویزالٰہی کی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا اور تمام فیصلوں کا اختیار پرویز الٰہی کو دے دیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی صورت میں وزیر اعلیٰ، اسپیکراور ڈپٹی اسپیکرکو ووٹ دیں گے۔

    وانا، وزیرستان : وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کمپلینٹ کولیکشن سنٹر کا افتتاح کردیا،

    پارلیمانی پارٹی کا کہنا تھاکہ پرویز الٰہی کی قیادت میں ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی متحد اور یکجان ہے، پرویز الٰہی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ق لیگ پارلیمانی پارٹی کا کہنا تھاکہ پارلیمانی، سیاسی اور عوامی قوت کے ساتھ پرویزالٰہی کے شانہ بشانہ ہیں، اختلافات کا پروپیگنڈا کرنے والوں کے مذموم عزائم ناکام ہوں گے۔

    حکومت کے ساتھ قوم کی بھی ذمہ داری ہے کہ وسائل کی بچت کرے. وفاقی وزیر

    اس موقع پر پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ق متحد ہے اور رہے گی، افواہیں پھیلانے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

    پاکستان نیوزی لینڈ سیریز، قومی ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    ادھر اس سے پہلے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران گورنر نے ایڈوائس جاری کر کے مس کنڈکٹ کیا، سپیکر پنجاب اسمبلی نے صدر کو خط لکھ دیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے صدر کو لکھے گئے خط میں گورنر کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کی گئی، سپیکر نے صدر مملکت سے گورنر پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست بھی کی، گورنر صدر کا نمائندہ ہے اسے آئین شکنی پر مبنی اقدامات سے روکا جائے۔

    صوبائی وزیر قانون نے سپیکر کی جانب سے صدر کو خط لکھنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر کے مس کنڈکٹ کے خلاف سپیکرپنجاب اسمبلی نے صدر مملکت کو خط لکھ کر گورنر پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔

  • گورنر پنجاب نے ایڈوائس جاری کر کے مس کنڈکٹ کیا، سپیکر نے صدر کو خط لکھ دیا

    گورنر پنجاب نے ایڈوائس جاری کر کے مس کنڈکٹ کیا، سپیکر نے صدر کو خط لکھ دیا

    لاہور: پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران گورنر نے ایڈوائس جاری کر کے مس کنڈکٹ کیا، سپیکر پنجاب اسمبلی نے صدر کو خط لکھ دیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے صدر کو لکھے گئے خط میں گورنر کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کی گئی، سپیکر نے صدر مملکت سے گورنر پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست بھی کی، گورنر صدر کا نمائندہ ہے اسے آئین شکنی پر مبنی اقدامات سے روکا جائے۔

     

    وانا، وزیرستان : وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کمپلینٹ کولیکشن سنٹر کا افتتاح کردیا،

    صوبائی وزیر قانون نے سپیکر کی جانب سے صدر کو خط لکھنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر کے مس کنڈکٹ کے خلاف سپیکرپنجاب اسمبلی نے صدر مملکت کو خط لکھ کر گورنر پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔

    راجہ بشارت نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا خط میں گورنر کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کی گئی ہے، آئین کے آرٹیکل 101سب آرٹیکل 3 کے تحت صدر پاکستان کو اختیار حاصل ہے کہ وہ گورنر کو گھر بھیج دیں۔

    پاکستان نیوزی لینڈ سیریز، قومی ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    ادھر اس سے پہلے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ گورنر جب چاہیں وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی جو مرضی کر لے آئین سے مزاحمت نہیں کر سکتی، بلیغ الرحمان گورنر راج کے نفاذ کیلئے وزیراعظم کو درخواست بھی کر سکتے ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ ان کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں اگر ہیں تو اعتماد کا ووٹ لے لیں، حمزہ شہباز ہی وزیر اعلیٰ کے متفقہ امید وار ہیں، میرے علم میں نہیں کہ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی سے کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں۔

  • صدرمملکت عارف علوی سےاوآئی سی کے نمائندہ برائےسائنسی تکنیکی تعاون کی ملاقات

    صدرمملکت عارف علوی سےاوآئی سی کے نمائندہ برائےسائنسی تکنیکی تعاون کی ملاقات

    اسلام آباد:صدر عارف علوی سے او آئی سی کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری نے ملاقات کی ہے ، اس ملاقات میں صدرمملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ آو ائی سی کایہ پلیٹ فارم کامسٹیک افغانستان میں طلباء کو آن لائن اور ریکارڈ شدہ تعلیم فراہم کرے،

    70 سال میں پہلی بار پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش

    اس موقع پر او آئی سی کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ ریکارڈ شدہ اسباق اور تربیتی کورس افغان طلباء کو تعلیم فراہم کرنے کیلئے مفید ثابت ہو سکتے ہیں،پاکستان ورچوئل یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعلیمی ماڈیولز اور آن لائن تعلیمی خدمات بھی پیش کر سکتا ہے ، اقدامات سے افغانستان کو درپیش تعلیمی سہولیات کی کمی پورا کرنے میں مدد مل سکتی ہے،

    فیفا ورلڈکپ 2022 میں ارجنٹائن سے شکست،فرانس میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    صدر مملکت عارف علوی نے اس موقع پر دیگر اسلامی ممالک میں سائنس و زراعت کے شعبوں میں بہترین طریقوں کو مثال بنانے اور پاکستان میں ان کی نقل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان میں پرائم منسٹر ڈیجیٹل سکلز پروگرام نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتیں فراہم کرنے اور روزگار حاصل کرنے کے قابل بنانے کا ایک کامیاب ماڈل ہے،

    عارف علوی نے مزید کہا کہ ڈیجی اسکلز پروگرام کو دوسرے مسلم ممالک میں نقل کیا جا سکتا ہے ، صدر مملکت نے قازقستان کے طلباء کو 20 فیلو شپس/اسکالرشپس دینے کے اقدام کو سراہا،صدر مملکت نے فلسطین کے طلباء کے لیے 500 خصوصی اسکالرشپس/فیلو شپس کے اقدام کی بھی تعریف کی

  • پاکستان نیوزی لینڈ سیریز، قومی ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان نیوزی لینڈ سیریز، قومی ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    کراچی:پاکستان کرکٹ کا سیزن پھر شروع ہونے کو ہے اور اس سلسلےمیں‌ نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، اسکواڈ میں مڈل آرڈر بلے باز کامران غلام اور فاسٹ بولر حسن علی کو شامل کیا ہے۔

     

     

    دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی (نیشنل اسٹیڈیم) میں کھیلا جائے گا، کامران غلام کوٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے سابق قومی کپتان اظہر علی کی جگہ شامل کیا گیا ہے جبکہ حسن علی نے محمد علی کی جگہ لی ہے،جنہیں فہیم اشرف کی طرح کراچی میں جاری پاکستان کپ میں شرکت کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    کراچی ٹیسٹ میں ٹاس ہارکر بولنگ کرنا ایک چیلنج تھا،بین اسٹوکس

     

    انجری کا شکارحارث رؤف کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، وہ راولپنڈی ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران لگنے والی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں، تاہم کندھے کی تکلیف کی وجہ سے ملتان اور کراچی ٹیسٹ سے باہر ہونے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو فٹ قرار دے کر پاکستان اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

     

    ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وقت لگے گا، بابر اعظم

    اسکواڈ

    بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود پر مشتمل ہے۔

    70 سال میں پہلی بار پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش

     

    ٹیسٹ اور ون ڈے کیلیے امپائرز پینل کا اعلان

    پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے امپائرز کا بھی اعلان کیا گیا یے، پہلے ٹیسٹ میں ایلکس وارف اور علیم ڈار (آن فیلڈ)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، آصف یعقوب (فورتھ امپائر) اور محمد جاوید ملک (میچ ریفری) ذمہ داری ادا کریں گے جبکہ 3 تا 7 جنوری کھیلے جانے والے دوسرے ملتان ٹیسٹ میں ایلکس وارف اور علیم ڈار (آن فیلڈ)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، راشد ریاض (فورتھ امپائر)، ڈیوڈ بون (میچ ریفری) فرائض انجام دیں گے۔

     

    کراچی میں 10 جنوری کو کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں علیم ڈار اور آصف یعقوب (آن فیلڈ)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)؛ ڈیوڈ بون (میچ ریفری) جبکہ 12 جنوری کو دوسرے ون ڈے میں علیم ڈار اور راشد ریاض (آن فیلڈ)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)، ڈیوڈ بون (میچ ریفری) اسی طرح 14 جنوری کو تیسرے ون ڈے میں علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)؛ ڈیوڈ بون (میچ ریفری) کے فرائض انجام دیں گے۔

  • کراچی:پولیس پر ڈاکووں کی فائرنگ،کانسٹیبل شہید،ایس ایچ او بن قاسم  زخمی

    کراچی:پولیس پر ڈاکووں کی فائرنگ،کانسٹیبل شہید،ایس ایچ او بن قاسم زخمی

    کراچی:سائٹ سپر ہائی وے پر فائرنگ سے ایس ایچ او بن قاسم زخمی ،اطلاعات کے مطابق کراچی میں پولیس پر فائرنگ ہوئی ہے اور اس فائرنگ کے نتیجے میں‌ ایس ایچ او بن قاسم زخمی ہوگئےہیں،پولیس کی طرف سے فائرنگ کرنے والے ڈاکووں کوپکڑتے ہوئے ایس ایچ او کو گولی لگی ہے.

    اوکاڑہ : پولیس بے بس،شہر وگردونواح ڈاکوؤں کے حوالے۔شہری اور زرعی بینک کے MCO کو…

     

    ایس ایس پی بن قاسم کا کہنا ہے کہ ادریس بنگش کسی کام سے پراپرٹی ڈیلر کے دفتر میں موجود تھے ، ڈاکو ڈکیتی کے لیے دفتر میں داخل ہوئے ، ایس ایس پی ایسٹ کراچی کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او ادریس بنگش نے ڈاکووں کو پکڑنے کی کوشش کی

    ننکانہ : پولیس نے شراب بنانے والی فیکٹری کا سراغ لگا کر ہزاروں لیٹر شراب برآمد،…

    ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ اس دوران ڈاکووں کوپکڑنے کے دوران فائرنگ ہوئی اور پھر فائرنگ سے آصف چانڈیو اور ادریس بنگش زخمی ہوئے ، ایس ایچ او نے ملزم کو زخمی حالت میں پکڑ لیا، ایس ایس پی ایسٹ کا مزید کہنا تھا کہ کورنگی زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں بھی پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کے تبادلے میں ہیڈ کانسٹیبل منظور شہید ہوچکے ہیں ،جبکہ ڈاکوفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں‌

    ڈی آئی خان:ٹول پلازہ کے قریب مسافر ویگن اور ڈمپر میں ٹکر،4 خواتین سمیت 18 افراد…

    ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ اس دوران زمان ٹاؤن 51سی میں پولیس نے مشتبہ افراد کو روکا ، ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے اہلکار زخمی ہوا،ایس ایس پی کورنگی کا مزید کہنا تھا کہ کانسٹیبل منظور کو آغا خان اسپتال منتقل کیا جہاں وہ شہید ہوگیا

  • شمالی وزیرستان:قبائل کے درمیان 80 سالہ خونریز تنازع حل

    شمالی وزیرستان:قبائل کے درمیان 80 سالہ خونریز تنازع حل

    وزیرستاب :شمالی وزیرستان میں ضلعی انتظامیہ نے خدی اور مچی خیل قبائل کے درمیان 80 سال پرانا پانی کا تنازع حل کرادیا۔شمالی وزیرستان کے ضلعی انتظامیہ کی مخلصانہ کوششیں رنگ لے آئیں، خدی اور مچی خیل اقوام کے درمیان پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا گیا

     

    میہڑ : بڑھتی ہوئی بدامنی اور قاتلوں کی عدم گرفتاری پر 6 دن سے گھنٹہ گھر چوک پر…

    ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تحصیلدار میرعلی غنی الرحمان اور دیگر ذمہ داران کی سربراہی اور قبائلی مشران ملک رب نواز خان، ملک شیر خان سرحدی، مصباح الدین اور ملک قادر خان و دیگر کی موجودگی میں مچی خیل اور خدی اقوام کے درمیان پانی کا 80 سالہ تصفیہ طلب اور مشکل مسئلہ بالآخر حل ہوگیا۔

    ٹھٹھہ:مسلح افراد کی فائرنگ،سوئیٹ مارٹ کا منیجر شدید زخمی،کراچی ہسپتال ریفر

    قبائلی جرگہ 23 دسمبر کو دونوں اقوام کے ذمہ داروں کی موجودگی میں باقاعدہ فیصلہ سنائے گا۔دونوں اقوام کے درمیان پانی کے مذکورہ معاملے پر کئی بار خونریزی بھی ہوچکی ہیں۔

    گوجرہ: ایک سیاسی شخصیت کی طرف سے میرے رقبہ پر ناجائز قبضہ کی کوشش کی جارہی ہے…

    اہلیان شمالی وزیرستان اور بالخصوص خدی اور مچی خیل اقوام نے مسئلے کے پرامن حل کیلئے ضلعی انتظامیہ اور بالخصوص ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کے مخلصانہ کردار کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مختلف اقوام کے درمیان دیگر حل طلب مسائل بھی جلد ہو جائیں گے۔

  • اینٹی کرپشن؛ گاڑیوں کی بوگس انٹری میں ملوث افسران کےخلاف جوڈیشل کارروائی کا حکم

    اینٹی کرپشن؛ گاڑیوں کی بوگس انٹری میں ملوث افسران کےخلاف جوڈیشل کارروائی کا حکم

    لاہور:محکمہ اینٹی کرپشن نے 4 ہزار 397 گاڑیوں کی بوگس انٹری میں ملوث افسران کے خلاف جوڈیشل کارروائی کا حکم دے دیا۔محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے گاڑیوں کی بوگس انٹری میں ملوث کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کے لئے محکمہ ایکسائز کو خط لکھ دیا ہے۔

    اینٹی کرپشن کی جانب سے 4 ہزار397 گاڑیوں کی بوگس انٹری میں ملوث پانچ ڈائریکٹرز سمیت 12 افسران کی نشاندہی کی گئی ہے، اور ان کے خلاف جوڈیشل جوڈیشل کارروائی کا حکم دیا ہے۔

    دستاویز میں ڈائریکٹر قمر، آصف، رضوان اور سہیل ارشاد کے نام شامل ہیں، جب کہ کلرک عدیل،آی ڈی او ضیغم اور اسکیننگ آفیسر ناصر کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔دستاویز میں انسپکٹرایکسائزعبدالوحید، انسپکٹر شہزاد صفدر، ای ٹی اوعدیل اور ندیم قادر کے خلاف بھی جوڈیشل ایکشن کا حکم دیا گیا ہے۔

    ادھر پاکستان میں پہلے ہی آٹو انڈسٹریز کو بحران کا سامنا ہے ،پاکستان میں ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے 10 دنوں کیلئے اپنا پروڈکشن پلانٹ مکمل طور پر بند کر دیا۔ ایس ای سی پی کو آگاہ کردیا گیا۔ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے پیر کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف کمیشن کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ کمپنی 10 روز کیلئے اپنا پروڈکشن پلانٹ مکمل طور پر بند کررہی ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے متعارف کرائے گئے طریقۂ کار کے تحت آٹو انڈسٹری کو بیرون ملک سے ’کمپلیٹلی ناک ڈاؤن‘ کٹس اور کاروں کی دیگر اشیاء درآمد کرنے کیلئے پیشگی اجازت لینے کیلئے کہا گیا تھا۔

  • کرونا کی نئی لہر شروع، چین میں 10 لاکھ اموات کا خدشہ

    کرونا کی نئی لہر شروع، چین میں 10 لاکھ اموات کا خدشہ

    بیجنگ:ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ چین میں اس موسم سرما میں COVID-19 کی تین لہروں میں 10 لاکھ سے زیادہ اموات ہوسکتی ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق اس وقت چین میں کرونا کی پہلی لہر شروع ہوچکی ہے جس میں اسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیں، ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے بستر تک موجود نہیں اور فرش پر ہی لوگوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہیں۔

    ڈی آئی خان:ٹول پلازہ کے قریب مسافر ویگن اور ڈمپر میں ٹکر،4 خواتین سمیت 18 افراد…

    چینی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دسمبر، جنوری اور فروری میں چین کو کرونا کی تین شدید لہروں کا سامنا کرنا پڑے گا جس میں ملک کی 60 فیصد آبادی متاثر ہوسکتی ہے جبکہ دنیا کی 10 فیصد آبادی آئندہ 90 روز میں کورونا کی لپیٹ میں آسکتی ہے۔

    چین اس وقت کووڈ انفیکشن کی تین متوقع لہروں میں سے پہلی لہر کا سامنا کر رہا ہے دوسری لہر جنوری کے آخر سے فروری کے وسط تک رہے گی اور تیسری لہر فروری کے آخر سے مارچ کے وسط تک برقرار رہے گی۔چین کے ماہرِ صحت ایرک فیگل ڈنگ نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک اسپتال کی ویڈیو شیئر کی جو مریضوں سے بھرا ہوا ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ کوویڈ سے ہونے والی اموات لاکھوں میں ہوسکتی ہیں۔

    میہڑ : بڑھتی ہوئی بدامنی اور قاتلوں کی عدم گرفتاری پر 6 دن سے گھنٹہ گھر چوک پر…

    پیکنگ یونیورسٹی فرسٹ ہسپتال کے سانس کے ماہر وانگ گوانگفا نے منگل کو ملک کے سرکاری گلوبل ٹائمز کو بتایا ہمیں فوری طور پر کام کرنا چاہئے اور بخار کے کلینک، ہنگامی اور شدید علاج کے وسائل کو تیار کرنا چاہیے۔

    وانگ نے کہا کہ اسپتالوں کو ترجیحی بنیاد پر آئی سی یو بیڈز کو بڑھانا چاہیے، کرونا کی لہر چین کے اسپرنگ فیسٹیول کے اختتام تک رہے گی جو 22 جنوری کو ہوگا اس کے بعد COVID-19 کے کیسز کم ہو جائیں گے اور مارچ تک صورتحال معمول پر آجائے گی۔

  • 4 بجے کے بعد پرویز الٰہی وزیر اعلٰی پنجاب نہیں رہیں گئے:رانا ثناءاللہ وفاقی وزیر داخلہ

    4 بجے کے بعد پرویز الٰہی وزیر اعلٰی پنجاب نہیں رہیں گئے:رانا ثناءاللہ وفاقی وزیر داخلہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی 4 بجے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں رہیں گے۔اطلاعات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گورنر پنجاب 4 بجے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیں گے، 4 بجے کے بعد چودھری پرویز الہٰی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو درخواست بھی کر سکتے ہیں کہ گورنر راج لگا دیا جائے، گورنر جب چاہیں وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ گورنر جب چاہیں اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں، اور آئین کا آرٹیکل 130 بڑا واضح ہے، آئین میں لکھا ہے اعتماد کا ووٹ نہ لیں تو پرویزالہٰی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے حمزہ شہباز ہی وزیراعلیٰ کے متفقہ امیدوار ہیں، میرےعلم میں نہیں کہ پرویزالہیٰ سے کوئی ڈائیلاگ ہو رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کچھ بھی کرلے آئین سے مزاحمت نہیں کرسکتی، مزاحمت جاری رہی تو بلیغ الرحمان وفاق کو گورنرراج کا کہہ سکتے ہیں، آرٹیکل 234 کے تحت گورنر وفاق کو لکھیں گے کہ آئین پرعمل نہیں ہورہا۔

    رانا ثناللہ کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی خود کہہ چکے ہیں کہ 99 فیصد ارکان اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں، اس کا مطلب وہ ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کی مبینہ آڈیو سے متعلق سوال پر وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جو آڈیو ہے یہ حقیقت ہے، عمران خان کی ویڈیو بھی موجودہیں جو آڈیو میں ہے وہ ویڈیو میں ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا خط مسترد کردیا، گورنر کی جانب سے اعتماد کے ووٹ کیلئے دوبارہ ایڈوائس جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر ہاﺅس میں اپوزیشن اتحاد کا اجلاس جاری ہے، گورنر بلیغ الرحمن نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا خط مسترد کر دیا، گورنر کی جانب سے دوبارہ ایڈوائس جاری کئے جانے کا امکان ہے جبکہ اجلاس میں تمام قانونی اور آئینی نکات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو آج شام 4 بجے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا، سپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر بلیغ الرحمن کی ایڈوائس کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔

  • آئی جی پنجاب بھی پنجاب چھوڑ گئے

    آئی جی پنجاب بھی پنجاب چھوڑ گئے

    لاہور: آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا دیا ہے، جس کے بعد وہ اقوام متحدہ میں بطور ایڈوائزر پولیس کا چارج سنبھالیں گے۔

    آئی جی پولیس کی جانب سے چارج چھوڑنے کے حوالے سے رپورٹ سیکرٹری سروسسز کو ارسال کردی گئی ہے۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے تاحال کسی بھی افسر کو آئی جی پنجاب کا چارج نہیں دیا گیا۔

    دوسری طرف کامران علی افضل کی جگہ عبداللہ سنبل کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کے انکار اور مسلسل چھٹیوں کے باعث اب عبدللہ سنبل کو چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے، اور ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    عبداللہ سنبل اس سے قبل قائمقام چیف سیکرٹری پنجاب تھے، اور کامران علی افضل کی طویل رخصت کے باعث عہدہ مستقل چیف سیکرٹری سے خالی تھا۔

    گوجرہ: ایک سیاسی شخصیت کی طرف سے میرے رقبہ پر ناجائز قبضہ کی کوشش کی جارہی ہے…

    سابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل 17ستمبر سے اب تک 105روز کی رخصت مکمل کرچکے ہیں اور ان کی رخصت پانچویں مرتبہ 120 دن کی منظور ہوئی تھی، جب کہ وہ وفاقی کو متعدد بار پنجاب حکومت کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرچکے تھے۔

    کامران علی افضل اس سے پہلے بھی مختلف سرکاری عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔ انہیں دسمبر 2020میں بطور وفاقی سیکرٹری خزانہ تعینات کیا گیا تھا۔ ان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ مینجمنٹ پر کنٹرول رکھنے والے بیوروکریٹ ہیں۔

    ڈی آئی خان:ٹول پلازہ کے قریب مسافر ویگن اور ڈمپر میں ٹکر،4 خواتین سمیت 18 افراد…

    سابق دور حکومت میں مسلم لیگ ن نے پانچ سالوں میں تین چیف سیکرٹری اور چار آئی جی تبدیل کی گئے تھے، مگر موجودہ حکومت نے تین سالوں میں ہی یہ ریکارڈ توڑ دیا۔ 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کے بعد سے اب تک پنجاب میں پانچ چیف سیکرٹری اور سات آئی جی پولیس تبدیل ہو چکے ہیں۔ اور اگر موجودہ پنجاب میں موجودہ پی ٹی آئی حکومت کاجائزہ لیں تو آج پھرچیف سیکرٹری کو تبدیل کردیا گیا ہے اور یوں پنجاب حکومت میں 2018 سے لیکراب تک 6 چیف سیکرٹریز آزما لیے ہیں‌