Baaghi TV

Author: News Editor

  • پی ٹی آئی اور ق لیگ کے درمیان آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت مکمل

    پی ٹی آئی اور ق لیگ کے درمیان آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت مکمل

    لاہور: مسلم لیگ (ق) اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(قائد اعظم) اور تحریک انصاف کے درمیان آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسمنٹ پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا ہے، جس کے مطابق دونوں جماعتوں میں مکمل اتحاد اور یگانگت پائی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اکیس دسمبر کے بعد دونوں جماعتوں کے قائدین دوسرے مرحلے میں حلقوں کی فہرست کے حوالے سے بیٹھیں گے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ دونوں جماعتیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر متفق ہوجائیں گی۔
    واضح رہے کہ مسلم لیگ ق میں چوہدری پرویز الہیٰ اور اُن کے ساتھی اسمبلی تحلیل کرنے اور مستقبل میں پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد سے انتخابات لڑنے کے حامی ہیں جبکہ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت اور اُن کے رفقا کا جھکاؤ پی ڈی ایم کی طرف ہے۔

    اس سے قبل پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بھی مستقبل میں ق لیگ کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے کا عندیہ دے چکے ہیں جبکہ مسلم لیگ ق کی خواہش بھی یہی ہے۔

  • عمران خان کی تیسری آڈیو لیک۔ تہلکہ مچ گیا۔ تخت پنجاب، اقتدار کا کھیل الجھ گیا

    عمران خان کی تیسری آڈیو لیک۔ تہلکہ مچ گیا۔ تخت پنجاب، اقتدار کا کھیل الجھ گیا

    لاہور:عمران خان کی پئے در پئے آڈیوزکا لیک ہونا کوئی معمولی بات نہیں‌ بلکہ ان آڈیوز سے عمران خان کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی ہے ، پچھلے چند گھنٹوں میں عمران خان کی تین ویڈیوز لیک ہوچکی ہیں ، پہلی دو ویڈیوز تو انتہائی نجی قسم کی تھیں جن پر تبصرہ ضروری نہیں ،تیسری ویڈیوز کے منظرعام پرآنے کے بعد کچھ صورتحال واضح ہوئی ہے ، جس کے مطابق عمران خان کچھ بھی کرسکتے ہیں‌

    اس حوالے سے سنیئر تجزیہ نگار مبشرلقمان نے ایک مباحثے کے دوران نصراللہ ملک اور پی ٹی آئی کے رہنما راجہ یاسرہمایوں سے گفتگو کی اور ان سے پاکستان کے موجوہ حالات کے بارے میں کچھ گزارشات کرنے کی کوشش کی

    راجہ یاسر ہمایوں نے آڈیوز کے بارے میں کہا کہ کسی بھی انسان کی زندگی کے ماضی کو اس کے حال اور مستقبل سے لنک کرنا ضروری نہیں ، وہ اس لیے کہ ہوسکتا ہے کہ ایک انسان کوئی غلطی کرلے اور بعد میں وہ اپنی اصلاح کرلے اور معافی مانگ لے تو اس کی ماضی کی کیفیات کو اس انداز سے بیان کرنا ضروری ہیں، جس پر مبشرلقمان نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات تو درست ہے، لیکن اگراب تازہ کوئی آڈیو یا ویڈیو آتی ہے تو پھر وہ واقعی قابل غور معاملہ ہوسکتا ہے

     

    https://www.youtube.com/watch?v=pTmhSOYYa0s

    اس حوالے سے سینیئرصحافی نصراللہ ملک نے کہا کہ یہ واقعی درست بات ہے کہ اب کسی کی کردار کشی نہیں کرنی چاہیے ، اس معاملے کو اب ختم کردینا چاہیے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران‌خان کے بعض فیصلے اچھے نہیں تھے ، جس کی وجہ سے آج ملک کی معاشی صورت حال ڈگرگوں ہے، نصراللہ ملک نے مزید کہا کہ اگر یہ آڈیوز ان کے مخالفین کی آتیں‌تو ان کا پھر کیا موقف ہوتا، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس کلچر کو پسند نہیں کرتے

    ن لیگ کے رہنما خواجہ نذیر نے کہا کہ مریم نواز کی پرویز رشید کے ساتھ گفتگو کو کس طرح استعمال کیا گیا، عمران خان خود کہتے تھے کہ آڈیوز کالیں ٹیپ ہونی چاہیں تاکہ پتہ چل سکے کہ کون کیا کررہا ہے تو اب اگر ہوگئیں ہیں تو پھرشور کیوں، اس کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما راجہ یاسرہمایوں نے کہا کہ ہاں اگرکوئی ریاست کے‌خلاف یا ایسی گفتگو کرتا ہے کہ جس کی مانیٹرنگ ضروری تو کال ریکارڈ کرنے میں حرج نہیں ، لیکن سیکورٹی ایجنسیوں کو ان کالز کے ذریعے بلیک میل نہیں کرنا چاہیے

    مبشرلقمان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے خواجہ نذیر نے کہا کہ لاڈلہ اب یہ سن لے کہ کسی نے لاڈ نہیں کرنا ، ان کا کہنا تھا کہ تمام ممبران اسمبلی اس بات پر متفق ہیں کہ اس اسمبلی کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے ، ان کا کہنا تھا کہ خان کو یہ بھی جان لینا چاہیے کہ نوازشریف کو نااہل کیا گیا ، مریم کو سزا دی گئی ، جسٹس باقر کی رپورٹ نے سب حقیقت آشکار کردی ، ان کا کہنا تھاکہ اب لاڈلے کے لاڈ نہیں دیکھے جائیں گے

    ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف سیلاب تھا تو دوسری طرف عمران خان کروڑوں روپے لگا کر جلسے کررہا تھا ، عمران خان کی خواہش پر یہ نظام نہیں بدلے گا،

    نصراللہ ملک نے کہا کہ الیکشن کا مطالبہ کرنا سیاستدانوں کا حق ہے ، حکومت بتائے کہ وہ وقت پر الیکشن کیوں نہیں کراسکتی ، ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت تباہ حال ہوچکی ، مبشرلقمان نے کہا اس ملک کی معیشت کو صرف اسحاق ڈار ہی سنبھال سکتےہیں ، نصراللہ ملک نے کہا کہ ملک میں غذائی بحران آرہا ہے ، گندم بہت کم کاشت ہورہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان سارے معاملات کو حل کرنےکےلیے آگے بڑھنا چاہیے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سٹیک ہولڈرز کو آگے بڑھنا چاہیے

    راجہ یاسر کاکہنا تھا اس ملک کی معیشت کی تباہی پچھلے تیس پینتیس سال سے جاری ہے ، ایک پارٹی یہ معاملہ حل نہیں کرسکتی ،سبکو آگے بڑھنا چاہیے

  • بنوں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ آپریشن میں 25 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بنوں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ آپریشن میں 25 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ بنوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 25 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 7 دہشت گردوں نے ہتھیار پھینک کر گرفتاری دے دی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے فرار کی کوشش کی جس کو ناکام بنایا گیا اور اُن کے افغانستان محفوظ طریقے سے پہنچانے کے مطالبے کو مسترد کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر باہر سے کوئی حملہ نہیں ہوا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہدا کی عظیم تر قربانیاں ہمارے عزم کو بڑھاتی ہیں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے کینٹ ایریا میں قائم سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے تفتیش کے دوران اہلکار کا رائفل چھین کے فائرنگ کی اور عملے کو یرغمال بنا لیا تھا۔

    دہشت گردوں نے مغوی اہلکاروں کے ساتھ ویڈیو بناکر جاری کی جس میں انہوں نے رہائی کے عوض مختلف مطالبات پیش کیے جس میں افغانستان کی طرف محفوظ راستہ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔ حکام نے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے مذاکرات کیے جو ناکام ہوگئے جس کے بعد صبح سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے کمپاؤنڈ سے دہشت گردوں کا قبضہ ختم کرایا اور تمام اہلکاروں کو بازیاب کرایا۔آپریشن کے دوران کمپاؤنڈ میں موجود تمام دہشت گرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ ایس ایس جی کمانڈو سمیت 15 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

    دریں اثنا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایوان کو بتایا کہ اٹھارہ دہشت گرد سی ٹی ڈی کی حراست میں تھے، ایک دہشت گرد نے سی ٹی ڈی اہلکار کے سر پر اینٹ مارکر اسلحہ چھین لیا۔

    انکا کہنا تھا کہ بیس دسمبر کو ساڑھے بارہ بجے ایس ایس جی نے آپریشن شروع کیا جس میں تمام 33 دہشت گرد مارے گئے، ایس ایس جی کے ایک افسر سمیت دس سے پندرہ اہلکار زخمی ہوئے ہیں، افسوسناک پہلو یہ ہے کہ دہشت گردی دوبارہ سراٹھارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بنوں میں آپریشن مکمل ہوگیا ہے تاہم کلیئرنس کا عمل جاری ہے، واقعہ کی تفصیلات آئی ایس پی آر جاری کرے گا، ہمارے کچھ فوجی زخمی جبکہ دو شہادتیں ہوئی ہیں۔

    وزیر دفاع نے بتایا کہ دہشت گردوں کا تعلق مختلف گروہوں سے تھا، صوبائی حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے، سیکیورٹی فورسز ہی سب کام کریں، صوبائی ہیلی کاپٹر عمران خان کے استعمال میں ہیں، خیبرپختونخوا کے حکمران مکمل طور پر ناکام ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ اور وزرا عمران خان کے ہاتھوں یرغمال ہیں۔

  • پاکستانی جرگے کے افغانستان میں مذاکرات کامیاب:چمن بارڈر پر کشیدگی ختم ہونے کےامکانات

    پاکستانی جرگے کے افغانستان میں مذاکرات کامیاب:چمن بارڈر پر کشیدگی ختم ہونے کےامکانات

    چمن بارڈر پر کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستانی جرگے کے افغانستان میں مذاکرات کامیاب ہوگئے۔چمن بارڈر پر خونریز جھڑپوں کے بعد بارڈر فورسز کے درمیان کشیدگی کےخاتمےکیلئے افغانستان جانے والے امن جرگے نے واپسی پر امن اور دوستی کا پیغام لے ہی آیا۔

    روایتی جرگہ کی امن کوششوں کا پاک افغان حکام نے خیرمقدم کیا جس کے نتیجے میں باہمی رابطے بحال ہوگئے اور بڑے عرصے بعد افغانستان کی اعلیٰ سول وملٹری حکام پر مشتمل وفد باب دوستی آیا اور اعلیٰ پاکستانی سول ملٹری حکام کے ساتھ طویل بارڈر فلیگ میٹنگ میں شرکت کی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ خوشگوار ماحول میں باہمی مسائل پر بات چیت کی گئی جس میں مصالحاتی جرگے کی امن کوششوں کوسراہا گیا اور مستقبل میں قبائلی جرگے کی خدمات حل طلب شہری اور تجارتی مسائل کیلئے بروئےکارلانے پر اتفاق کیا گیا۔فلیگ میٹنگ کےآغاز پرکراس بارڈر فائرنگ میں شہید افراد کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔

    افغان وفد نے افغانستان کیلئے پاکستانی عوام اور فورسز کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے گزشتہ دنوں کراس بارڈر فائرسے چمن میں شہری آبادی کے جانی اور مالی نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔اجلاس میں سرحدی مسائل اور فورسز کے مابین کسی بھی تنازع کو جنگ سے نہیں بلکہ باہمی رابطوں، بات چیت اور مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    اجلاس کے اختتام پر میزبان پاکستانی وفد نے مہمان افغان وفد کے سول اور ملٹری حکام کو روایتی پشتون پگڑیاں پہنائیں۔دوسری جانب افغان وزارتِ دفاع کے نائب ملا شیرین نے یقین دلایا کہ کشیدگی ختم کرنے کے لیے امارات اسلامی ٹھوس اقدامات کرے گی ۔

  • بلاول بھٹو کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

    بلاول بھٹو کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

    بریکنگ:امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اور دہشت گرد حملوں میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ انٹونی جے بلنکن نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا۔ بلنکن نے حالیہ تباہ کن سیلاب سے بحالی پر پاکستانی عوام کیلئے اپنی مسلسل حمایت کا اظہار کیا۔

     

    بلنکن اور وزیر خارجہ بھٹو زرداری نے دونوں ممالک میں قریبی رابطہ کاری کی ضرورت پر اتفاق کیا۔انٹونی بلنکن نے حالیہ دہشت گرد حملوں میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیلئے امریکہ کی پُرعزم حمایت پر زور دیا۔

    شمالی کوریا کی بڑھتی فوجی قوت،امریکہ اورجنوبی کوریا کی جنگی مشقیں،امریکہ نے بی 52…

    بلاول بھٹو اور بلنکن نے اس امید کا اظہار کیا کہ عالمی کانفرنس برائے ماحولیات کے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔ ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ کی طرف سے دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والوں کیلئے تعزیت کی گئی۔ جبکہ امریکا کی طرف سے انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    اس سے پہلے بلوم برگ اٹرويو ميں وزیرخارجہ نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہندوستان اسے جھوٹ ثابت کرتا مگر الٹا میرے سر کی قیمتیں لگانا شروع کردیں۔ بعد بی جے پی کے ليڈر منوپل بنسل نے اُن کے سر کی قيمت دو کروڑ روپے لگادی ہے۔

    کورونا کی پھرسے ابھرتی لہر:قبرستان بھرگئے:چینی حکومت نئے قبرستانوں کا سوچنے لگی

    بلاول بھٹو نے ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کو بالائے طاق رکھ کر سب کو ملکی مفاد میں کام کرناچاہیے۔ بدقسمتی ہے عمران خان قبل ازوقت الیکشن کی بات کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 8 ماہ ملک میں مایوسی اور انتشار پھیلایا۔ انہوں نے ملکی و غیرملکی میڈیا کا اہم مسائل سے دھیان ہٹایا۔

    وزيرخارجہ نے سيلاب سے متعلق صورتحال پر بھی افسوس کا اظہار کيا اور ايک بار پھر زور ديا کہ پاکستان کو اِس الميے سے نمٹنے کيلئے عالمی امداد کی ضرورت ہے۔

  • بحریہ کےافسران پرمنتخب حکومت کیخلاف ’بغاوت‘ترک فوج کے 103 ریٹائرڈ ایڈمرل بری

    بحریہ کےافسران پرمنتخب حکومت کیخلاف ’بغاوت‘ترک فوج کے 103 ریٹائرڈ ایڈمرل بری

    استبول:ترکیہ کی ایک عدالت نے 103 ریٹائرڈ ایڈمرلز کو بری کردیا۔ ان افراد پر صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ سال الزام عائد کیا تھا کہ وہ ان کی حکومت کے خلاف ’بغاوت‘ کی راہ پر گامزن تھے۔ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ کے 103 ریٹائرڈ ایڈمرلز نے اپریل 2021ء میں بحیرۂ اسود کو غیر فوجی بنانے کے مقصد سے طے شدہ معاہدے کی حمایت میں ایک کھلے خط پر دستخط کئے تھے۔ جس کے بعد ان پر ’’ریاست کی سلامتی اور آئینی حکم کیخلاف جرائم‘‘ کا مرتکب ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

    اوکاڑہ : پولیس بے بس،شہر وگردونواح ڈاکوؤں کے حوالے۔شہری اور زرعی بینک کے MCO کو…

    یاد رہے کہ 1936ء میں طے شدہ مونٹریو کنونشن میں آبنائے باسفورس اور درہ دانیال سے گزر کر بحیرہ روم کی جانب جانیوالے جنگی بحری جہازوں کیلئے سخت قواعد و ضوابط وضع کئے گئے تھےتاہم صدر اردوآن باسفورس کے مغرب میں استنبول میں ایک نئی نہر تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تاکہ دنیا کی مصروف ترین آبی گزرگاہوں میں سے ایک پر سے دباؤ کم کیا جاسکے۔

    آلودہ فضا سے بیمار ہونے والوں میں کراچی کی عوام سرِ فہرست ہے:ماہرین صحت نے…

    ترکیہ کے سابق ایڈمرلز نے یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگر نئی نہر تعمیر کی جاتی تو مذکورہ معاہدے کے ممکنہ خاتمے کے ترکی پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔صدر اردوآن نے بحریہ کے کمانڈروں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر ملک کی منتخب حکومت کیخلاف ’بغاوت‘ کی دھمکی دینے کا الزام عائد کیا تھا۔استغاثہ نے عدالت سے ہر ریٹائرڈ ایڈمرل کو 12 سال تک قید کی سزا دینے کا مطالبہ کیا مگر مقدمے کی سماعت کے دوران وہ آزاد تھے۔

    شمالی کوریا کی بڑھتی فوجی قوت،امریکہ اورجنوبی کوریا کی جنگی مشقیں،امریکہ نے بی 52…

    خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت انقرہ کی عدالت نے منگل کو اپنے فیصلے میں تمام ایڈمرلز کو بری کر دیا ہے اور قرار دیا ہے کہ ان کیخلاف کسی جُرم کا کوئی قانونی عنصر موجود نہیں تھا۔

  • پی ایس پی کے رہنماؤں نےایم کیوایم میں باوقارطریقےسے واپسی کی شرط رکھ دی

    پی ایس پی کے رہنماؤں نےایم کیوایم میں باوقارطریقےسے واپسی کی شرط رکھ دی

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی کاوشوں کے بعد ایم کیو ایم پاکستان، پاک سرزمین پارٹی اور فاروق ستار کے درمیان سیاسی اتحاد کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم کے سیاسی دھڑوں کو ایک کرنے کے لئے بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے کیونکہ دونوں جماعتوں کی جانب سے مشترکہ طور پر گورنر کی کاوشوں کا مثبت جواب دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے دونوں سیاسی جماعتوں کی جانب سے مستقبل میں ساتھ چلنے پر بات چیت کرنے اور ماضی کو بھولا کر ساتھ سیاست کرنے پر اتفاق طے ہوا ہے، اس کے علاوہ جلد دونوں جماعتوں کے قائد کی ملاقات کا امکان بھی ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول نے سانحہ 12 مئی پر معافی مانگی لی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی سیاست میں جلد بڑے بریک تھرو کا امکان ہے تاہم آنے والے 8 سے 10 دنوں میں اہم ملاقاتیں ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، جس میں مستقبل میں ساتھ چلنے اور مشترکہ جدوجہد کے حوالے سے دونوں جماعتوں میں معاملات طے کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کی ایم کیو ایم کی سینئر قیادت سے مشاورت جاری ہے جبکہ دوسری جانب پی ایس پی کی اعلی قیادت بھی اپنے رہنماوں اور کارکنان کو اعتماد میں لینا شروع کردیا۔

    ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن روکنے کیلئے درخواست…

    ذرائع نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل اتحاد ہونے کا امکان ہے، مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کارکن کی حیثیت سے ایم کیو ایم کی واپسی کا امکان ہے لیکن اس حوالے سے زرائع نے بتایا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی تمام سابقہ رہنماؤں کو واپس ایم کیو ایم میں لانے کے لئے متحرک ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس پی اور ایم کیو ایم کے درمیان بیک ڈور رابطے لانڈھی کے ضمنی الیکشن کے بعد سے شروع ہوگئے تھے لیکن ایم کیو ایم کے چند سینئر رہنما اس کے حق میں نہیں تھے تاہم اس کے بعد پی آئی بی اور شاہ فیصل کالونی میں بدترین شکست کے بعد دوبارہ رابطوں کا سلسلہ شروع ہوا، امکان ہے جلد ایم کیو ایم اور پی ایس پی کی جانب سے کوئی اعلان سامنے آئے گا۔

    ایم کیو ایم پاکستان کا مسلم لیگ ق سے رابطہ :جلد ملاقات پر اتفاق

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کے ذریعے فاروق ستار سے بھی رابطہ کیا گیا ہے اور ان کو بھی ساتھ لے کر چلنے پر بات جاری ہے تاہم تینوں فریقین کی جانب سے خالد مقبول صدیقی کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے اور اس بات پر بھی اتفاق ہوا ہے پارٹی کا نام ایم کیو ایم پاکستان انتخابی نشان پتنگ ہی رہے گا۔اس حوالےسےآنے والے دنوں میں مزید پیش رفت ہوسکتی ہے اور ایم کیو ایم مصطفی کمال،انیس قائم خانی، ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر رہنماؤں کو باقار طریقے سے واپس لایا جا سکتا ہیں۔

    فواد چوہدری نے ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کو غنڈہ گردی…

    وسیم اختر سے جب پریس کانفرنس سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ تمام لوگ ایم کیو ایم میں کارکن کی حیثیت سے واپس آسکے ہیں جیسے ڈاکٹر صغیر، سلیم تاجک سمیت دیگر لوگ واپس آئے، کنوینر خالد مقبول صدیقی نے واضح پیغام دیا ہے کہ تمام لوگ واپس آسکتے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ گورنر سندھ سے مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی ملاقات کے بعد ایم کیو ایم اور پی ایس پی میں برف پگھلی ہے، جس کے بعد بیک ڈور رابطوں کی اطلاعات ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فاروق ستار بھی انٹرا پارٹی الیکشن سے دستبراد ہونے کے اشارے دے رہے ہیں۔

  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ ہوا تو گورنر وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیں گے:ن لیگ

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ ہوا تو گورنر وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیں گے:ن لیگ

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ اگر اعتماد کے ووٹ کیلیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ ہوا تو گورنر وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیں گے۔

    گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد نے حکمت عملی کو فائنل کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی اور دیگر اتحادی اراکین 21 دسمبر کو سہہ پہر 4 بجے اجلاس کے وقت پنجاب اسمبلی پہنچیں گے۔

    لیگی رہنما خلیل طاہر سندھ نے کہا کہ ہم گورنر کے طلب کردہ اجلاس میں شرکت کے لئے مقررہ وقت پر پنجاب اسمبلی پہنچیں گے، گورنر کا طلب کردہ اجلاس آئین و قانون کے عین مطابق ہے اور وزیراعلیٰ کو کل ہر حال میں اعتماد کا ووٹ لینا ہی ہوگا ورنہ وہ اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کل اجلاس نہ ہوا اور وزیراعلی نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو گورنر وزیراعلی پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کر دیں گے۔

    واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے بدھ 21 دسمبر کو اعتماد کے ووٹ کیلیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔قبل ازیں آج ہونے والے اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اکیس دسمبر کو اجلاس نہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کارروائی جمعہ کے روز تک ملتوی کردی ہے۔

  • کرکٹ کھیلنے کے لیے پاکستان ایک محفوظ ترین ملک بن گیاہے:آئی سی سی چیف جیف الارڈیس

    کرکٹ کھیلنے کے لیے پاکستان ایک محفوظ ترین ملک بن گیاہے:آئی سی سی چیف جیف الارڈیس

    لندن:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سی ای او جیف الارڈیس نے پاکستان کو کرکٹ کیلئے محفوظ ملک قرار دے دیا۔ بین الاقوامی شائقین کو پاکستان آکر سیریز دیکھنے کا مشورہ دیدیا۔

     

     

    آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف الارڈیس نے پی سی بی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان دنیائے کرکٹ کی مضبوط ترین ٹیموں میں سے ایک ہے، شائقین کرکٹ سیریز دیکھنے کیلئے سفر کرکے پاکستان آئے ہیں، نیوزی لینڈ ٹیم بھی کچھ دنوں تک پاکستان آرہی ہے، خوشی ہورہی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ تواتر کے ساتھ واپس آرہی ہے۔

     

    ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود شائقیین کرکٹ کا کھیل سے بہت لگاؤ دیکھا ہے، پاکستان کے لوگ سیاحوں کے ساتھ بہترین سلوک کرتے ہیں، میں نے پاکستان آکر جب بھی سیریز دیکھی بہت اچھے طریقے سے میرا استقبال کیا گیا۔

    جیف الارڈیس نے مزید کہا کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز بھی بہترین رہی، ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی یہی ہے کہ وہ ہر جگہ مختلف طریقے سے ہوتی ہے، پچ اور موسم کی صورتحال بھی مختلف ہوتی ہے، کچھ میچز جلدی ختم ہوجاتے تو کچھ کا رزلٹ دیر سے آتا ہے، ٹیسٹ کرکٹ سے میں خوش ہوں یہی کرکٹ کا حسن ہے۔

     

    سی ای او آئی سی سی کا کہنا ہے کہ 2014ء میں ویمن چیمپئن شپ کا اہتمام کیا گیا تھا، ویمن کرکٹ کی سیریز زیادہ سے زیادہ کروانا ترجیحات میں شامل ہے، ٹی 20 فارمیٹ نے کرکٹ کو جدت دی ہے، جس کا ورلڈ کپ ہر 2 سال بعد ہوا کرے گا۔

  • آڈیو ویڈیو کی سیاست نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا۔ تجزیہ:شہزاد قریشی

    آڈیو ویڈیو کی سیاست نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا۔ تجزیہ:شہزاد قریشی

    اسلام آباد (رپورٹ شہزاد قریشی)آڈیو اور ویڈیو کی سیاست نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے یہ کسی کی بھی ہوں صحیح ہوں یا فیک کیا ہم نوجوان نسل کو کس طرف لے کر جارہے ہیں۔ کسی بھی ملک کے نوجوان ملک کا مستقبل ہوتے ہیں کیا ہم ان کا مستقبل سنوار رہے ہیں کیا آنے والا کل پاکستان کا نوجوان سرحدوں کی حفاظت کرے گا۔ مغربی ممالک کو گالیاں دینے والے مذہبی ٹھیکیدار کہاں ہیں؟ ملک کو کنگال کرنے کے بعد اب ملک کے مستقبل نوجوانوں سے یہ گندہ کھیل جاری ہے جسے کسی بھی زاویے سے درست قرار نہیں دیا جاسکتا،

    آلودہ فضا سے بیمار ہونے والوں میں کراچی کی عوام سرِ فہرست ہے:ماہرین صحت نے…

    بلاشبہ سوشل میڈیا نے ابلاغی مقام حاصل کرلیا ہے روایتی صحافت پیچھے رہ گئی ہے۔ سوشل میڈیا کو تعمیری کام کے لئے استعمال کیا جائے۔ سوشل میڈیا پر افراد پر تیشہ زنی کی جگہ امن‘ حیا‘ پاکیزگی‘ رشتوں کے احترام کی بحالی معاشرے سے فحاشی اور عریانی کو ختم کرنے کے لئے تدابیر اختیار کی جائیں۔ اس سلسلے میں علماء اور مشائخ اپنا کردار ادا کریں۔ اختلافات سے بالاتر ہو کر معاشرے کو درپیش اہم مسائل خاندانی نظام کا تحفظ‘ بزرگوں کا احترام‘ معاشرتی رواداری‘ عریانی اور فحاشی کے رائے عامہ کی بیداری بچوں کی تربیت کی آگاہی کی طرف توجہ دیں۔ عالمی دنیا میں اجازت کے بغیر کسی کی نجی زندگی سے متعلق معلومات کو شیئر کرنا قانونی طور پر قابل سزا جرم ہے۔

    کورونا کی پھرسے ابھرتی لہر:قبرستان بھرگئے:چینی حکومت نئے قبرستانوں کا سوچنے لگی

    کیا اس کو سیاست کہتے ہیں یہ زوال ہے سیاستدان ہوش کے ناخن لیں ملک کے مستقبل نوجوان نسل کو کیسی تربیت دی جارہی ہے۔ گجرات کے چوہدری ہوں یا عمران ہو یا آصف علی زرداری ہو یا پھر مسلم لیگ (ن) ہو خدارا اس ملک پر رحم کریں نوجوان نسل کا اور اس ملک کا مستقبل یہ نوجوان بچے اور بچیاں ہیں اقتدار کی خاطر ان سے کھیلنا بند کریں۔ اس طرح کے کھیل تماشے سیاست نہیں جمہوری زوال کا نام دیا جاسکتا ہے۔