Baaghi TV

Author: News Editor

  • کراچی: الخدمت کے ’بنو قابل‘پروگرام کے تحت انٹری ٹیسٹ، سیکڑوں لڑکیوں کی شرکت

    کراچی: الخدمت کے ’بنو قابل‘پروگرام کے تحت انٹری ٹیسٹ، سیکڑوں لڑکیوں کی شرکت

    فلاحی تنظیم الخدمت کی جانب سے ’بنو قابل‘ پروگرام کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کورسز کیلئے لڑکیوں کے ٹیسٹ لیے گئے۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ’بنو قابل‘ پروگرام کے تحت اسکول اور کالجز کی طالبات سے ویب ڈیولپمنٹ، ویب ڈیزائننگ اور آئی ٹی کے دیگر کورسز کیلئے ٹیسٹ لیے گئے۔

    کراچی کے باغ جناح میں ہونے والے ٹیسٹ میں سیکروں طالبات نے شرکت کی۔ بنو قابل پروگرام کے تحت آئی ٹی کے مفت کورسز کرائے جائیں گے۔

    یوم سندھ ثقافت:صوبے بھرمیں رنگا رنگ تقریبات،سندھ کی صدیوں پرانی ثقافت کا مظہربن…

    اس موقع پر خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا تھاکہ الخدمت کا بنو قابل پروگرام اپنے نوجوانوں کو آگے بڑھانے کے لیے ہے، مفت آئی ٹی کورسز کا پروگرام کراچی کے نوجوانوں کیلئے شروع کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے کراچی کے آئی ٹی منسٹر کے ہوتے ہوئے یہاں کوئی آئی ٹی یونیورسٹی نہیں، الخدمت کے بنو قابل پروگرام کے سبب تنقید کے بعد آئی ٹی پارک کا افتتاح کیا گیا جس کی تکمیل 2026 میں ہوگی۔انٹری ٹیسٹ کے موقع پر اداکار ایاز خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

    زلمی فاونڈیشن، امریکن قونصلیٹ جنرل لاہور اور پی سی بی کا اشتراک:بڑی کامیابی مل گئی

    یاد رہے کہ لخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جس کے زیر انتظام پاکستان کے کئی علاقوں میں فلاحی ادارے چلائے جا رہے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کا قیام 1990 میں عمل میں آیا ۔ الخدمت فاونڈیشن پاکستان اس وقت سات شعبہ جات میں کام کر رہی ہے ۔ ان شعبہ جات میں تعلیم، صحت ، کفالت یتامٰی، صاف پانی ، مواخات (بلا سود قرضوں کی فراہمی) ، سماجی خدمات اور آفات سے بچاؤ کے شعبہ جات شامل ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن پہلے جماعت اسلامی پاکستان کے شعبہ خدمت کے نام سے جانی جاتی تھی جسے 1990ء میں ایک غیر سرکاری تنظیم کے طور پر رجسٹر کرایا گیا۔

    برادراسلامی ملک افغانستان کےبچوں کی تعلیم وتربیت کےلیےپاکستان ہرممکن تعاون جاری…

    الخدمت فاونڈیشن وطن عزیز کی سب سے بڑی غیر حکومتی فلاحی تنظیم ہے۔ یوں تو الخدمت فاونڈیشن نے قیام پاکستان کے وقت امداد مہاجرین کے کٹھن کام سے اپنے کار خیر کا آغاز کر دیا تھا مگر غیر حکومتی فلاحی تنظیم کے طور پر اسے سن نوے میں رجسٹر کیا گیا۔ اس تنظیم کے پیش نظر کار ہائے خیر میں سب سے نمایاں وقت آفات میں رضاکارانہ سرگرمیاں ہیں۔ الخدمت فاونڈیشن اس وقت پاکستان کے 150اضلاع میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے

  • اداکار ببرک شاہ کوشدید صدمہ: کمسن بیٹا اندوہناک حادثے کا شکار

    اداکار ببرک شاہ کوشدید صدمہ: کمسن بیٹا اندوہناک حادثے کا شکار

    لاہور:اداکار ببرک شاہ کا کمسن بیٹا اندوہناک حادثے کا شکار،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ایک بڑے معروف اداکار ببرک شاہ گہرے صدمے سے دوچار ہوگئے۔

    پنڈی ٹیسٹ: دوسری اننگز میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری، آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

    تفصیلات کے مطابق ببرک شاہ کا کمسن بیٹا پانی کی ٹنکی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ہے۔اس حوالے سے اداکارکے خاندانی ذرائع نے بھی تصدیق کردی ہے ،

    برادراسلامی ملک افغانستان کےبچوں کی تعلیم وتربیت کےلیےپاکستان ہرممکن تعاون جاری…

    اداکار نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زاویارمیرا سب سےچھوٹابیٹا تھا جس کی عمر چار سال تھی۔

    زلمی فاونڈیشن، امریکن قونصلیٹ جنرل لاہور اور پی سی بی کا اشتراک:بڑی کامیابی مل گئی

    ببرک شاہ کا شمار پاکستان کے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ اپنے فنی کیرئیر میں اب تک 107 سےزائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

    ان کی فلم ‘مولاوے ‘ تھی ،اس فلم ميں ببرک شاہ نے 35 مختلف کيٹیگريز ميں کام کرکے ورلڈ ريکارڈ بھی قائم کیا تھا۔ ان کی آخری فلم ‘کوٹھے پکے رشتے کچے‘ تھی۔

  • بھارتی کرکٹ ٹیم کے نام ایک اور شرمناک شکست، بنگلہ دیش نے ہرادیا

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے نام ایک اور شرمناک شکست، بنگلہ دیش نے ہرادیا

    ڈھاکہ :ایک اور شرمناک شکست بھارت کے نام، بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلا ون ڈے میچ جیت لیا۔بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی کرکٹ سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں بھارت کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، بنگلہ دیش نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 187 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 46 ویں اورر میں حاصل کرکے شاندار فتح اپنے نام کرلی۔

    کابل میں پاکستانی سفارتکار پرحملے کا ملزم گرفتار

    ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، بیٹنگ کیلئے خود کو مضبوط سمجھنے والی بھارتی ٹیم کی بنگلہ دیشی بولرز کے آگے ایک نہ چل سکی اور پوری ٹیم 50 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی۔بھارتی بلے باز کے ایل راہول 73 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے بار رہے، کپتان روہت شرما 27 اور اسٹار بلے باز ویرات کوہلی صرف 9 رنز ہی بناسکے۔

    چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت ،امریکہ نے ایٹمی ہتھیارسے لیس جدید جنگی جہازفوج…

    بھارت نے بڑی مشکل سے 41.2 اوورز میں 186 رنز بنائے، بنگلہ دیش کی طرف سے شکیب الحسن نے 5 اور عبادت حسین نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔بھارت کے 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم کے بلے بازوں کی کارکردگی بھی اچھی نہیں رہی لیکن آخری وکٹ کی شراکت داری نے پورے میچ کی حالت ہی بدل دی۔

    کابل میں پاکستانی سفارتخانےکےناظم الامورکی حفاظت پرمامورایس ایس جی کمانڈو کی…

    136 رنز کے اسکور پر 9 وکٹ گرنے کے بعد جب بنگلہ دیشی ٹیم نے امیدیں تقریباً چھوڑ دی تھیں اس وقت مہدی حسن معراج نے ایسی اننگز کھیلی کہ میچ دلچسپ ہوگیا۔ اس بلے باز نے مستفیض الرحمان کے ساتھ مل کر میچ کا رخ ہی بدل دیا، بنگلہ دیش کے مہدی حسن معراج کی 38 رنز کی اننگز نے 46 ویں اوور میں بنگلہ دیش کو جیت دلادی۔

  • روس اور اوپیک ممالک کا تیل کی موجودہ پیداوار کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

    روس اور اوپیک ممالک کا تیل کی موجودہ پیداوار کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

    ریاض :اوپیک پلس ممالک نے تیل کی موجودہ پیداوار کی سطح کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے رپورٹ کے مطابق مطابق پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی13 رکنی تنظیم اوپیک نے روس سمیت 10 دیگر تیل پیدا کرنے والے ممالک کے ساتھ مشاورت کی ہے جس میں اکتوبر میں پیداوار میں 20لاکھ بیرل یومیہ کمی کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کی گئی۔

    پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ مؤخر ہونے پر اپوزیشن کی نئی حکمت عملی تیار

    امریکا نے اوپیک پلس گروپ اور اس کے ایک اہم ملک سعودی عرب پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ یوکرین میں ماسکو کی جنگ کے باوجود روس کا ساتھ دے رہے ہیں۔

    گزشتہ روز جی سیون اور آسٹریلیا نے روسی تیل پر 60 ڈالر فی بیرل قیمت کی حد پر اتفاق کیا، جو روسی خام تیل کی سمندری ترسیل پر یورپی یونین کی پابندی کے ساتھ نافذ العمل ہوجائے گا۔یہ اقدام یورپی یونین کو روسی خام تیل کی سمندری ترسیل کو روک دے گا جو روس سے بلاک کی تیل کی درآمدات کا دو تہائی حصہ ہے اور ماسکو کو اربوں یورو سے محروم کرنے کی کوشش ہے۔

    کشمیرمیں بلدیاتی انتخابات کے95فیصد نتائج مکمل:کس جماعت نےکتنی سیٹیں حاصل…

    اوپیک پلس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ مارکیٹ کو چین کی سست معیشت کے اثرات کا اندازہ کرنے اور دوسری وجہ روسی تیل کی رسد پر جی سیون گروپ کی جانب سے پابندی ہے۔

    کابل میں پاکستانی سفارتکار پرحملے کا ملزم گرفتار

    واضح رہے کہ دو روز قبل جی سیون ممالک اورآسٹریلیا نے روسی سمندری تیل کی قیمت میں 60 ڈالرفی بیرل کی حد پراتفاق کیا تھا تاکہ صدر ولادیمیرپوتین کو آمدن سے محروم رکھا جاسکے جبکہ روسی تیل کی عالمی منڈیوں میں ترسیل کو جاری رکھا جاسکے۔دوسری جانب ماسکو نے کہا ہے کہ وہ اس حد سے کم پر اپنا تیل فروخت ہی نہیں کرے گا اور اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ اس کا جواب کیسے دیا جائے۔

  • ایف بی آر کا بڑے ٹیکس چوروں کے برانڈز کو منقولہ جائیداد قراردیکر ضبط کرکے نیلام کرنے کا فیصلہ

    ایف بی آر کا بڑے ٹیکس چوروں کے برانڈز کو منقولہ جائیداد قراردیکر ضبط کرکے نیلام کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس چوری روکنے کیلئے تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے ٹیکس چوروں و ڈیفالٹرزکے کاروباری برانڈز کو منقولہ جائیداد قراردیکر ضبط کرکے نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    بڑے ٹیکس چوروں کی غیر منقولہ جائیدادیں اوران کی مصنوعات کے ٹریڈ مارک و کاپی رائیٹس نیلام کرکے چوری شدہ ٹیکس واجبات ریکور کرنے کا تاریخی اقدام سمجھا جارہا ہے

    پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ مؤخر ہونے پر اپوزیشن کی نئی حکمت عملی تیار

     

    ایف بی آر نے بڑی کاسمیٹکس کمپنی کے ذمہ57 کروڑ روپے کے ٹیکس و ڈیفارلٹ سرچارج اور جرمانے کی مد میں واجبات کی ریکوری کیلئے منجمد شدہ اثاثہ جات کی نیلامی کا عمل شروع کردیا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ایف بی آر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہونے جارہا ہے کہ کروڑوں روپے کی مبینہ ٹیکس چوری میں ملوث کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اثاثوں کے ساتھ ان کی کمپنی کے نام سے حاصل کردہ تمام ٹریڈ مارک بھی نیلام ہونےجارہے ہیں۔

    کشمیرمیں بلدیاتی انتخابات کے95فیصد نتائج مکمل:کس جماعت نےکتنی سیٹیں حاصل…

     

    ستاون کروڑ روپے کے ٹیکس واجبات کی ریکوری کیلئے ٹریڈ مارک کی نیلامی کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس ایکٹ1990 کی سیکشن48(i)(e) کے تحت ڈائریکٹر جنرل کاپی رائٹس و ٹریڈ مارک ، پیٹنٹ و ڈیزائن حقوق دانش آف پاکستان(آئی پی او)کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

    کابل میں پاکستانی سفارتکار پرحملے کا ملزم گرفتار

  • آن لائن کمیٹی:پاکستانی خواتین کے 42 کروڑ روپے ڈوب گئے

    آن لائن کمیٹی:پاکستانی خواتین کے 42 کروڑ روپے ڈوب گئے

    لاہور:آن لائن کمیٹی:پاکستانی خواتین کے 42 کروڑ روپے ڈوب گئے،اطلاعات کے مطابق کچھ ایسی مصدقہ خبریں آرہی ہیں جن میں‌بتایا گیا ہے کہ پاکستانی خواتین مختلف فیس بک گروپس کے ذریعے لاکھوں مالیت کی رقم سے محروم ہوئیں جو کاروباری شخصیت ’سدرہ حمید‘ کے ذریعے چلائی جاتی ہیں جنہوں نے مبینہ طور پر 42 کروڑ روپے کی کمیٹیاں ہڑپ کرلی ہیں‌

    .

     

    اس وقت سوشل میڈیا خاص کر فیس بک پران پاکستانی‌خواتین کا واویلا جاری ہے جو اس دھوکے کا شکارہوئیں ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سارے گھنونے کھیل کا اس وقت پردہ چاک ہوا جب ان خواتین نے اپنی رقم واپس لینے کےلیے کسی بڑی شخصیت سے رابطہ کیا

     

    یہ خاتون کہ جس نے آن لائن کمیٹیوں کے ذریعے پاکستانی خواتین کے 42 کروڑ روپے ہڑپ کرلیے ہیں ، وہ بڑی ڈھٹائی سے اس دھوکہ دہی کو ایک حادثے کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہتی ہیں‌کہ میرا نام سدرہ حمید ہے اور میں معذرت کے ساتھ دنیا کو اپنی کمیٹیوں کے حوالے سے اپنے موجودہ موقف کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کر رہی ہوں۔ میں نے واقعی اپنی کمیٹیوں میں گڑبڑ کر دی ہے اور اب میں عملی طور پر دیوالیہ ہو چکی ہوں اور میرے پاس کمیٹی جمع کروانے والوں کی کمیٹیوں کو ادا کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ میں نے چھوٹی کمیٹیوں سے شروعات کی اور اس نے میرے لیے اچھا کام کیا لیکن جیسے جیسے یہ بڑھتا گیا اور میں نے اپنے دوستوں اور عزیزوں کی مشکلات میں مدد کرنے کے لیے مزید کمیٹیاں کھولتی گئی ، میں نے اپنے آپ کو ہر ماہ زیادہ سے زیادہ رقم ادا کرنے کی پریشانی میں پایا۔ ماہانہ ادائیگیوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے مجھے مزید کمیٹیاں شروع کرنی پڑیں اور اس کے نتیجے میں آخرکار ایک ایسا رولنگ لوپ نکلا جس کا کوئی اختتام نہیں تھا۔ اب مجھے اتنی رقم ادا کرنی ہے، جس کا میں حساب بھی نہیں کر سکتی۔

     

     

    سدراحمید نے وضاحت کی کہ اس نے خواتین کے واجب الادا رقم کی گنتی گنوائی ہے لیکن یقین دہانی کرائی کہ وہ غائب نہیں ہوں گی، اور وہ اور اس کا خاندان ہر ایک فرد کو واپس کرے گا۔ اس نے اپنے صارفین سے بھی درخواست کی کہ وہ پہلے پیسے ڈوب جانے کے باوجود مزید کمیٹیاں جمع کرواتے رہیں تاکہ جن کو کمیٹیاں دینی ہیں انکو آسانی سے ادائیگی کی جاسکے

    https://twitter.com/superkhadijaman/status/1598997865417740288?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1598997865417740288%7Ctwgr%5E723d94eaaefa25a7f5d8d2f6b5f9d69d15745665%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fpropakistani.pk%2Flens%2Fpakistani-women-lose-committee-millions-of-rupees-after-entrepreneur-sidra-humaid-announces-bankruptcy%2F

    سدرہ حمید مبینہ طور پر ایک کاروباری شخصیت ہیں جن کے دو کاروبار ہیں – ایک کھانے کے لیے اور دوسرا کروشیٹڈ گفٹ آئٹمز بنانے کے لیے۔ ایک نیٹیزن نے انکشاف کیا کہ زیر بحث خاتون مختلف فیس بک گروپس میں کئی خواتین کا اعتماد جیتنے کے بعد کمیٹیوں میں شامل ہو گئی تھی۔ سدرہ حمید نے بغیر کسی دستاویزات یا تصدیق کے متعدد کمیٹیوں کو آن لائن منظم کیا۔

    لیکن بعد میں یہی خاتون ایک فراڈی ثابت ہوئی اور وہ پاکستانی خواتین کیے 42 کروڑ روپے لے اڑی اور اب نئی نئی کہانیاں سنا رہی ہے

  • وفاقی محتسب نے ای او بی آ ئی کے خلاف شکا یات پر نو ٹس لے لیا

    وفاقی محتسب نے ای او بی آ ئی کے خلاف شکا یات پر نو ٹس لے لیا

    اسلا م آ باد:وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے ایمپلا ئز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوٹ (ای او بی آ ئی) کے خلا ف ہزا روں درخواستوں پر از خود نو ٹس لیتے ہو ئے اپنے ادارے کے سینئر ایڈ وائزر اور سا بق وفاقی سیکر ٹر ی شو کت حیات درانی کو ذمہ داری سو نپی ہے کہ وہ ای او بی آئی کے با رے میں وفاقی محتسب کی کمیٹی کی 2016 ء کی رپورٹ میں کی گئی سفا رشات پر عملد رآمد کو یقینی بنا نے کے لئے اقدا مات اٹھا ئیں۔

    پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ مؤخر ہونے پر اپوزیشن کی نئی حکمت عملی تیار

    شو کت حیات درانی کی تیار کر دہ رپورٹ میں آ ئینی خلا ء، ورکرز کی رجسٹر یشن نہ ہو نے، نا قص دفتر ی نظام، پنشن اور اولڈ ایج گرا نٹ کی ادا ئیگی میں تا خیر، سی ایم ایسComplaint Management System)) کی عدم دستیا بی اور ای او بی آ ئی کے ہزا روں ملا زمین اور لا کھوں ورکرز کا کو ئی کمپیو ٹر ائزڈ نظام نہ ہو نے کی نشا ند ہی کی گئی ہے۔

    کشمیرمیں بلدیاتی انتخابات کے95فیصد نتائج مکمل:کس جماعت نےکتنی سیٹیں حاصل…

    وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی ای او بی آئی کے نظام کی بہتر ی اور 94لا کھ کے لگ بھگ ورکرز کے مفا دات کے تحفظ کے لئے کمیٹی کی سفا رشات پر عملد رآمد کی خود نگرا نی کر یں گے۔

    کوئٹہ:لاکھوں روپےکا فراڈ کرنیوالاملزم جدید ٹیکنالوجی کی بدولت پکڑا گیا

    یاد رہے کہ ای او بی آئی کا ادارہ پرائیویٹ اداروں کے ملازمین کو بڑھاپے اور مستقل معذوری میں پنشن اور ملازم کی قبل از وقت موت کی صورت میں زیرکفالت افراد کو پنشن دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔ زیر کفالت افراد میں بالترتیب بیوہ، مرحوم کے بچے اور والدین شامل ہیں۔قانون میں دی گئی شرائط کے مطابق پانچ، سات اور پندرہ سال ملازمت کی صورت میں پنشن واجب الادا ہو جاتی ہے

  • کراچی: پولیس شہرقائد کوجرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے میں سرگرم ،کامیاب کارروائیاں

    کراچی: پولیس شہرقائد کوجرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے میں سرگرم ،کامیاب کارروائیاں

    کراچی: پولیس شہرقائد کوجرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے میں سرگرم ، کامیاب کارروائیاں،اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس نے شہر قائد میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں ، اس سلسلے میں‌ کراچی پولیس اور ملزمان کے درمیان گذشتہ ہفتے14 مقابلے ہوئے۔

    کراچی پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اب تک ان مقابلوں کے دوران02 ڈاکو ہلاک جبکہ13زخمی ڈاکوؤں سمیت 17 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کیئے گئے۔کراچی پولیس نے گذشتہ ہفتے کے دوران849 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔

    یوم سندھ ثقافت:صوبے بھرمیں رنگا رنگ تقریبات،سندھ کی صدیوں پرانی ثقافت کا مظہربن…

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کراچی پولیس کی طرف سے منشیات فروش ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئی ہے ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے112 سے زائد غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ،شہر میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کی کارروائیاں کی گئی ، جن میں‌ گرفتار 13 ملزمان سے اسلحہ، منشیات اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں‌

    ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 47 موٹرسائیکلیں اور06 گاڑیاں تحویل میں لی گئی ہیں، گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج، تفتیش جاری ہے ،گرفتار ملزمان کو تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ؛ 3 اہلکار شہید

    ادھر اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی کا ایک اورپولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں بین الصوبائی مو ٹر سائیکل لفٹر گینگ کے ایک زخمی ملزم سمیت چار (04) ملزمان جبکہ لائنز ایریا علاقہ تھا نہ بر گیڈ سے بعد پولیس مقابلہ گرفتارکیے گئے دو (02) سرقہ شدہ مو ٹر سائیکلیں اور ایک (01) پستول بر آمد کیا گیا

    وھیکل لفٹنگ کی وارداتوں کو روکنے کے لئے کی گئی اے وی ایل سی، سی آئی اے، کراچی کی نا کہ بندی کے دوران اے وی ایل سی,سٹی ڈویژن نے کا روائی کر تے ہوئے کرا چی سے مو ٹر سائیکلیں چوری کر نے کی متعدد وارداتوں میں کراچی پو لیس کو انتہائی مطلوب بین الصوبائی گروہ پکڑ لیا

    کوئٹہ:لاکھوں روپےکا فراڈ کرنیوالاملزم جدید ٹیکنالوجی کی بدولت پکڑا گیا

    ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پو لیس پارٹی پر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہونے کی کو شش کی۔ملزمان عادی جرائم پیشہ اور کراچی سے مو ٹر سائیکلیں چھیننے / چو ری کر نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزمان اس سے پہلے بھی منشیات اور مو ٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ملزم کے خلاف بر آمدہ اسلحہ و پو لیس مقابلہ کا مقدمہ تھانہ بر گیڈ میں درج کیا جا رہا ہے۔ملزمان کے دیگر ساتھی ملزمان اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پہ ما رے جا رہے ہیں۔

    گرفتار ملزمان:

    نمبر 1: کو ڑا خان ولد اللہ ورایو (زخمی حالت میں گرفتار)
    نمبر 2: معشوق ولد جنگی خان
    نمبر 3: جواد ولد سہیل
    نمبر 4: آصف ولد حنیف

    برآمدگی:

    نمبر1: مو ٹر سائیکل نمبر KCS-5538 ھنڈا 70 تھانہ جمشیڈ کواٹر سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر656/2022 ہے۔
    نمبر2: مو ٹر سائیکل نمبر KMP-3874 دھوم 70 تھانہ عزیز بھٹی سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر1153/2022 ہے۔
    نمبر3: ملزم کے خلاف بر آمدہ اسلحہ و پو لیس مقابلہ کا مقدمہ تھانہ برگیڈ میں درج کیا جا رہا ہے۔

  • جماعت اسلامی نے اسلام آباد کی ترقی کے لئے 100 دن کا پروگرام جاری کردیا

    جماعت اسلامی نے اسلام آباد کی ترقی کے لئے 100 دن کا پروگرام جاری کردیا

    اسلام آباد:اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے جماعت اسلامی نے نائب امیر وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مئیر کے لئے نامزد کردیا ہے جبکہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لئے 101 نکات پر مبنی عوامی منشور جاری کردیاہے۔ جماعت اسلامی نے ترازو کے نشان پر یونین کونسل کے امیدواران اور پیشہ وارانہ ماہرین کے ہمراہ میاں محمد اسلم کے گھر عوامی منشور کو پیش کرتے ہوئے انتخابات جیتنے کے بعد پہلے 100 دن کا ہنگامی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبہ کا پروگرام بھی جاری کردیا ہے۔

    میاں اسلم نے کہا کہ اسلام آباد مافیا کی آماجگاہ بن چکا ہے اور یہاں کے شہری ایک یا دو نہیں کئی طرح کے اسلام آباد میں رہ رہے ہیں۔دارالحکومت میں مضافاتی علاقوں میں بدترین انتظامی صورتحال ہے جس کے سبب عوام کے پاس بنیادی سہولیات نہیں ہے۔اسلام آباد کا ترقیاتی فند مخصوص علاقوں میں لگا کر اشرافیہ کو خوش کیا جاتا ہے جبکہ شہر کے دیگر سیکٹرز اور دیہی علاقوں کی صورتحال دیکھ کر نہیں لگتا کہ یہ دارالحکومت کا حصہ ہیں۔ میاں اسلم نے کہا کہ ماضی میں جماعت اسلامی اس شہر سے قومی اسمبلی کی سیٹ جیت کر عوام کی خدمت کی شاندار مثال قائم کر چکی ہے جبکہ اب میٹروپولیٹن کارپوریشن میں بھی حکومت بنانے کے عزم کے ساتھ دیانت دار، پڑھے لکھے اور اہل عوامی نمائندوں کو ٹکٹ جاری کر کے میدان میں ہیں جو اسلا م آباد کو خوبصورت، جدید اور ترقی یافتہ بنائیں گے۔

    یوم سندھ ثقافت:صوبے بھرمیں رنگا رنگ تقریبات،سندھ کی صدیوں پرانی ثقافت کا مظہربن…

    انھوں نے کہا کہ سابقہ مئیر اور کارپوریشن نے دارالحکومت کے پہلے بلدیاتی نظام کو تقویت دینے کے بجائے سبوتاژکیا جس کی وجہ سے عوام کا ان دوجماعتوں سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔ ہم نے اسلام آباد کی ترقی کے لئے فوری طور پر ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ، شاہراہوں کی صفائی و خوبصورتی،50ہزار نوجوانوں کی سکل ڈیولپمنٹ، 10 ہزار خواتین کو یوسی کی سطح پر روزگار کی فراہمی، گلوبل کلچر سینٹر کے قیام، اقلیتوں، لیبر اور سرکاری ملازمین کے حقوق کے تحفظ کا مکمل منصوبہ تشکیل دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ماہرین کی مدد سے پہلے 100 دن میں غیر معمولی اقدامات سے شہریوں کے دل جیت لیں گے۔

    پنجاب میں سود لینےپر10سال کی سزا مقرر کی ہے:پرویز الہیٰ

    میاں اسلم نے کہا کہ اسلام آباد میں متفرق اداروں کے مابین بہتر شہری سہولیات کے نفاذ کے لئے مضبوط رابطہ ہماری ترجیح اول ہوگی تاکہ عوام کو در در کی ٹھوکریں نہ کھانی پڑیں۔جماعت اسلامی جیتنے کے بعد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی بجٹ میں غیر معمولی اضافہ کے لئے فنانس اور ٹیکس کے ماہرین کے ساتھ منصوبہ تشکیل دے چکی ہے جبکہ عوامی خدمت کے لئے صحت، تعلیم، ماحولیات،ای گورننس،خواتین، نوجوان،اقلیت،تاجر، کلچر،ٹریفک وٹرانسپورٹ کے لئے الگ الگ منشور تشکیل دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں یونین کونسل کی سطح پر مسائل کے حل کے لئے الگ الگ منشور ترتیب دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں صحت کے مسائل کا حل ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    برادراسلامی ملک افغانستان کےبچوں کی تعلیم وتربیت کےلیےپاکستان ہرممکن تعاون جاری…

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نصر اللہ رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کی 85 سے زائد یونین کونسلز میں اپنے امیدواران میدان میں اتارے ہیں جس میں 50 فیصد ٹکٹ یوتھ کو جاری کئے ہیں۔درجنوں امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ ہمارے امیدواران اہل اور دیانتدار قیادت کے طور پر سامنے آئیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری ماہرین کی ٹیم نے سمارٹ گورننس کے تصور کو مد نظر رکھتے ہوئے محفوظ شہر، خودمختار وسائل، ماحولیات دوست اور ایک جاندار ثقافتی تہذیب پر منبی منصوبوں کے ساتھ خوبصورت اور ترقی یافتہ جدید اسلام آباد کو اپنا عزم بنایا ہے۔اس موقع پر صحت کا منشور ڈاکٹر طاہر فاروق، تعلیم کا منشور زبیر صفدر، ماحولیات کا منشور کرنل احسن زیدی، مارکیٹ گورننس کا منشور زاہد قرشی، امن عامہ و اصلاحات کا منشور ساجد چوہدری،قانون و انصاف کا منشور خضر حیات ایڈووکیٹ،خواتین کا منشور ڈاکٹر شاہین، نوجوانوں کا منشور دانیال عبد اللہ،مالیات کا منشور عزیزنشتر ایڈووکیٹ، سمارٹ گورننس کا منشور محمد نصراللہ اور رفاہی کاموں کا منشور الطاف شیر نے پیش کیا #

  • گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر ساؤتھ میں بڑے کھانے:یہ اہمتام کیوں کیا گیا؟اہم اور دلچسپ وجہ سامنے آگئی

    گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر ساؤتھ میں بڑے کھانے:یہ اہمتام کیوں کیا گیا؟اہم اور دلچسپ وجہ سامنے آگئی

    کراچی :-سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فرائض انجام دیکر واپس کراچی آنیوالے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن ساؤتھ میں بڑا کھانا دیا گیا۔جس کے تمام تر انتظامات ڈی آئی‌جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کی جانب سے کیئے گئے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیئے گئے جبکہ دیگر سابقہ کرکٹر سعید انور بھی اس موقع پر موجود تھے۔دیگر شرکاء میں ضلعی ایس ایس پیز ٹریفک و ٹریفک پولیس افسران و اہلکار بھی شامل تھے۔

     

     

    ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ آئی جی سندھ کی ہدایات پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور متاثرین کی مدد کے لیئے 400 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی تھیں۔فرائض کی انجام دہی کے دوران پولیس اہلکاروں نے سیلاب زدگان میں بیس ٹن خوراک جس میں مختلف اشیائے خوردو نوش شامل تھیں تقسیم کیں جبکہ ہیوی لفٹرز کے ذریعے 100 سے زائد پھنسی ہوئی ہیوی ویکلز کو باہر نکالا۔انہوں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کراچی کو پہلے ہی سے رہنما ہدایات دی جاچکی ہیں کہ وہ اچانک سے سڑکوں شاہراہوں پر خراب ہوجانیوالی مختلف گاڑیوں کی مدد کو پہنچیں اور انھیں فوری طور پر ہر ممکن اقدامات سے روانی کے قابل بنائیں۔

    برادراسلامی ملک افغانستان کےبچوں کی تعلیم وتربیت کےلیےپاکستان ہرممکن تعاون جاری…

    سابقہ کرکٹر سعید انور کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت اجر عظیم ہے۔پاکستان پولیس اسوقت عالمی سطح پر ٹاپ آف دی لائن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انسانیت کا درس اسوقت لوگوں میں عام کرنیکی ضرورت ہے جسے دیکھو تعلیم تربیت کھانا پینا غرض کے ہر کام کو سیکھنے کی تگ ودو میں لگا ہوا ہے مگر انسانیت نہیں سیکھ رہا،انسانیت کا اللہ پاک سے تعلق پچیس فیصد ہے جبکہ انسانوں کا انسانیت سے پچھتر فیصد براہ راست تعلق ہے لھذٰا ضرورت اس امر کی ہیکہ بحیثیت انسان ہم اپنی تمام تر توانائیاں انسانیت سیکھنے پر مرکوز رکھیں اور اس عمل کے لیئے زیادہ سے زیادہ محنت اور جدوجہد کریں۔

    یوم سندھ ثقافت:صوبے بھرمیں رنگا رنگ تقریبات،سندھ کی صدیوں پرانی ثقافت کا مظہربن…

    آئی جی سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مشکل میں گھرے انسانوں کی خدمت کرنا،انکا خیال رکھنا ایک مشکل ترین کام ہے تاہم آپ لوگوں نے مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کی مدد و معاونت انتہائی ڈسپلن میں رہتے ہوئے خوش اسلوبی سے سرانجام دیئے جس کے لیئے میں آپ سب کا تہہ دل سے شکر گذار ہوں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی مدد کو ہم نے اپنے لیئے مشعل راہ بناکر آگے بڑھنا ہے اور یہی وہ عمل ہے جس میں ہم سب کی نجات ہے۔

    اس موقع پر ٹریفک پولیس کے مسائل پر انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹریفک پولیس ریکروٹمنٹ مکمل ہونیکے بعد آپکو آپکے گھروں کے قریب تعیناتیوں کے مسئلے کو جلد ہی حل کرلیا جائیگا انہوں نے اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک کو جامع سفارشات ترتیب دینے کے احکامات دیئے۔

    کابل میں پاکستانی سفارتخانےکےناظم الامورکی حفاظت پرمامورایس ایس جی کمانڈو کی…

    آئی جی سندھ نے سی ٹی ڈی،ایس پی یو کی اپ گریڈیشن اور آرآرایف کی استعداد میں 2000 اہلکاروں کے اضافے پر حکومت سندھ کی جانب سے مکمل سپورٹ،مدد اور معاونت پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ دوران ٹریننگ اہلکاروں سے میس کٹنگ کے جملہ اخراجات بھی حکومت سندھ دیگی فیصلہ کرلیا ہے انہوں نے مذید بتایا کہ ٹریفک چالان کی مد میں ملنے والے جرمانوں سے ٹریفک اہلکاروں میں مجوزہ ریوارڈ کی تقسیم کے اقدامات بھی چیف سیکریٹری سندھ ممکن بنارہے ہیں۔

    انہوں نے ٹریفک پولیس کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ دراصل سندھ پولیس کا چہرہ ہو خدمت انسانیت کی جانب اٹھایا گیا آپکا ہر اقدام لائق ستائش اور قابل تعریف ہے۔