Baaghi TV

Author: News Editor

  • مسلسل دو میچز میں شکست: میزبان قطر ورلڈکپ سے باہرہوگیا

    مسلسل دو میچز میں شکست: میزبان قطر ورلڈکپ سے باہرہوگیا

    فیفا ورلڈکپ میں گروپ اے کے میچ میں سینیگال نے قطر کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔قطرسے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کو کھیلے گئے میں سینیگال کی جانب سے پہلا گول 41ویں منٹ میں بولائے نے کیا جبکہ7 منٹ بعد ہی فامارا نے دوسرا گول کر کے ٹیم کو 2 صفر کی برتری دلائی۔

    تاہم میچ کے 78ویں منٹ میں قطر کے محمد منطاری نے گول کیا لیکن پھر 84 ویں منٹ میں سینیگال کے بامبا نے تیسرا گول داغ دیا ۔ مقررہ وقت تک اسکور 1-3 رہا یوں سینیگال نے میزبان قطر کو شکست دے دی۔

     

    گروپ اے میں قطر نے ابھی ایک میچ کھیلنا ہے پر مسلسل 2 میچز میں شکست کے بعد قطر کی ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی امیدیں دم توڑ گئیں۔قطر رواں ورلڈکپ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم ہے۔اس گروپ میں اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی دوڑ میں سینیگال کے ساتھ ایکواڈور اور نیدرلینڈز شامل ہیں ۔

     

     

     فیفا ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز اور اِیکواڈور کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔

     

    خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 19 ویں میچ میں نیدرلینڈز اور اِیکواڈور کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔نیدرلینڈز کی جانب سے کھیل کے چھٹے منٹ میں کوڈی گیکپو نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کو اِیکواڈور نے اینر ویلنشیا نے 49 ویں منٹ میں گول کر کے برابر کیا۔

     

     

     

  • کراچی:مجرموں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائیاں،نامی گرامی مجرم گرفتار

    کراچی:مجرموں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائیاں،نامی گرامی مجرم گرفتار

    کراچی :قتل، اسٹریٹ کرائم و منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو تھانہ ڈاکس پولیس نے گرفتار کر لیا,اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

    ایس ایچ او تھانہ ڈاکس سب انسپکٹر پرویز علی سولنگی کی پولیس پارٹی کے ہمراہ کامیاب کاروائیاں جاری ہیں‌،پولیس حکام کے مطابق مچھرکالونی واقع میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ملازمین پر تشدد کرکے ہلاک کرنے میں ملوث ملزم سمیٹ اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان گرفتارہوچکے ہیں‌

    پہلی کاروائی

    پہلی کاروائی میں تھانہ ڈاکس پولیس نے 28 اکتوبر 2022 کو مچھرکالونی میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ملازمین پر تشدد کرکے ہلاک کرنے میں ملوث ملزم بنام نورزمان عرف برما کو فوٹیجز کی مدد سے شناخت کرکے گرفتار کر لیا۔

    ظاہرپیر:لڑکی سےناجائز تعلقات کا شبہ،عاشق پرٹنڈ کرا کےتشدد

    ملزم کو مقدمہ 602/22 بجرم دفعہ 147/148/149/302/427/435 ت پ r/w7ATA میں گرفتار کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    دوسری کاروائی

    دوسری کاروائی میں ڈاکس پولیس نے ملزم بنام ابراہیم ولد محمد اسلم کو مچھرکالونی میں اسلحہ کے زور پر چھینا چھپٹی کرتے ہوئے موقع واردات سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کا ساتھی بنام عبدالشکور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

    گرفتار ملزم کے قبضہ سے چھینے گئے 4 موبائل فون اور سرقہ شدہ موٹرسائیکل نمبری KPM-5150 برآمد ہوئی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 657/22 بجرم دفعہ 381A اور 658/22 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    تیسری کاروائی

    تیسری کاروائی میں منشیات فروشی میں ملوث ملزم بنام نجیم ولد جان بخت بادشاہ کو کو سلطان آباد سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضہ سے 52 گرام کرسٹال اور زیراستعمال 125 موٹرسائیکل برآمد کر کے مقدمہ الزام نمبر 656/22 بجرم دفعہ 6/9C اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کا اندراج کیا گیا۔

    ملزم عادی جرائم پیشہ ہے جوکہ اس سے قبل بھی ذیل 3 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

    1- مقدمہ الزام نمبر 252/22 بجرم دفعہ 6/9C.
    2- مقدمہ الزام نمبر 69/20 بجرم دفعہ 5/5A.
    3- مقدمہ الزام نمبر 310/18 بجرم دفعہ 6/9B.

    ایک دوسری کارروائی میں ضلع ویسٹ پولیس نے انتہائی مطلوب منشیات ڈیلر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم کا نام انتہائی مطلوب (big) بڑے منشیات فروشوں کی فہرست میں بھی شامل تھا۔
    تھانہ اورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم عبوالفیاض ولد نذیر احمد کی گرفتاری بنگالی پاڑہ سے عمل میں لائی گئی۔

    گرفتار ملزم کے قبضے سے 01 کلو سے زائد چرس اور نقدی رقم برآمد ہوئی ہےملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، تفتیش جاری ہے،ملزم عادی منشیات سپلائیر ہے اور قبل از بھی منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

    کراچی:ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل

    پولیس نے ایک کارروائی میں ایس ایچ اوتھانہ ڈاکس SIP پرویز علی سولنگی اور اس کی ٹیم کی انٹیلی جنس زرائع کی نشاندہی پر ریاض خان نیازی کے قمار خانے پر چھاپہ مار کر دو جواری گرفتار کرلیئے،جبکہ قمار خانے کا مالک اور اسکا ملازم فرارہوئے

    امروز مورخہ 25.11.2022کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ لوگ اعوان کوچ اڈا نیازی محلہ مچھرکالونی کراچی پر جواء سٹہ کھیل رہے ہیں بر وقت کروائی عمل میں لاتے ہوئے چھاپہ مار کر دو جواری ملزمان 1محمد نواز ولد علی نواز 2ندیم ولد نذیرکو جواء سٹہ لگی ہوئی رقم 10900روپے و دیگر سٹہ پر چیاں کے سا تھ گرفتار کر لیا جبکہ قمار خانے کا مالک ریاض خان نیازی ولد گل بادشاہ اور اسکا ملازم بلال ولد سومار فرار ہو گئے

    گرفتار شدہ ملزمان اور عدم گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 659/2022بجرم دفعہ 5/5-Aقمار بازی ایکٹ کے تحت قائم کیا گیا
    ریاض خان نیازی اور بلال جو کہ عادی جواری ہیں اس سے قبل تھانہ ہذ امیں متعدد بار بند ہو کر جیل جا چکے ہیں
    سابقہ کریمنل ریکارڈ ریاض خان نیازی
    1.. FIR No 508/2021 U/S 5/5-A
    2.. FIR No 531/2021 U/S 5/5-A
    3.. FIR No 51/2022 U/S 5/5-A
    4.. FIR No 229/2022 U/S 5/5-A
    5.. FIR No 306/2022 U/S 5/5-A
    6.. FIR No 303/2022 U/S 5/5-A
    7.. FIR No 524/2022 U/S 5/5-A
    8.. FIR No 847/2021 U/S 5/5-A
    9.. FIR No 64/2015 U/S 6/9-B CNS
    10.. FIR No 518/2014 U/S 430/34
    11.. FIR No 207/2014 U/S 365/34
    12.. FIR No 495/2013 U/S 147/148/149/337A(I)
    سابقہ ریکارڈ بلال
    1.. FIR No 508/2021 U/S 5/5-A
    2.. FIR No 531/2021 U/S 5/5-A
    3.. FIR No 51/2022 U/S 5/5-A
    4.. FIR No 229/2022 U/S 5/5-A
    5.. FIR No 306/2022 U/S 5/5-A
    6.. FIR No 341/2022 U/S 5/5-A
    7.. FIR No 524/2022 U/S 5/5-A
    8.. FIR No 598/2022 U/S 5/5-A
    9.. FIR No 654/2022 U/S 5/5-A
    گرفتار شدہ ملزمان کومزید تفتیش کیلئے شعبہ تفتیش کے حوالے کیا گیا اور عدم گرفتار ملزمان کی تلاش جاری ہے

  • شہید پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کا نامعلوم مقام سے وضاحتی ویڈیو بیان سامنے آگیا

    شہید پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کا نامعلوم مقام سے وضاحتی ویڈیو بیان سامنے آگیا

    کراچی :شہید پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم خرم نثار کا نامعلوم مقام سے وضاحتی ویڈیو بیان سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم خرم نثار نے اپنے وضاحتی ویڈیو بیان میں کہا کہ میرا نام خرم نثار ہے اور ڈیفنس فائیو فائرنگ سے متعلق کچھ وضاحت دینا چاہتا ہوں، میرے سالے کو علم نہیں ہے کہ بات اتنی بڑھ گئی ہے، میں نے اپنے سالے سے گھر سفری دستاویزات منگوائے تھے، جو کہ ایک عام بات تھی۔

    ملزم کا کہنا ہے کہ سالے کو میں نے کہا کہ میری لڑائی ہوئی ہے کوئی بڑی بات نہیں ہے میں جلد جا رہا ہوں ویسے مجھے جانا ہی تھا، عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب جو کچھ میرے ساتھ ہوا مجھ پر دو الزام لگائے گئے، ایک الزام یہ ہے کہ میری گاڑی میں اسلحہ موجود تھا کیا پولیس اہلکاروں کو میری گن نظر آرہی تھی؟ دوسرا مجھ پر اغوا کا الزام لگا۔

    خرم نثار نے کہا کہ پہلی بات میں بوٹ بیسن گیا ہی نہیں 100 سے 200 کیمرے لگے ہوں گے راستے میں، میری ایک بھی تصویر دیکھا دی جائے تو میں مان لوں، شاہین پولیس کے اہلکار کا کام ہی نہیں تھا مجھے روکنے کا، پولیس اہلکار پراپر یونیفارم میں موجود نہیں تھا، مجھے روکا گیا تو پولیس اہلکار کے ہاتھ میں گن تھی اور وہ کہہ رہا تھا کہ گاڑی کا گیٹ کھولو، پولیس اہلکار نے زور لگا کر دروازہ کھولا تو میں نے شیشہ نیچے کر کے پوچھا کون ہو تو جواب ملا پولیس والے ہیں۔

    ملزم نے کہا کہ میں نے اہلکار سے کہا اگر آپ پولیس والے ہو تو اپنا آئی ڈی کارڈ شو کرو، اگر آپ اپنا کارڈ شو نہیں کراؤ گے تو میں آپ کو پولیس اہلکار نہیں سمجھوں گا، پولیس اہلکار نے اسی وقت مجھ پر فائرنگ کرنے کی کوشش کی میں نے ہلکی سے گاڑی بھگادی اور کچھ فاصلے پر جا کر گاڑی روک دی۔

    ویڈیو میں ملزم کا کہنا ہے کہ میری گن لائسنس یافتہ میری گاڑی میں تھی جو میں پکڑ کر گاڑی کے باہر کھڑا ہو گیا، گاڑی کے باہر پولیس اہلکار میری ویڈیو بناتا رہا، میں نے پولیس اہلکار کو کہا کہ موبائل بلوالو کس تھانے جانا ہے میں چلتا ہوں، پولیس اہلکار مجھے تھانے لے جانا نہیں چاہ رہے تھے۔

    ملزم نے کہا کہ پولیس اہلکار جب تھانے جانے پر راضی ہو گئے تو راستے میں ایک پولیس اہلکار کہنے لگا تھانے کے بجائے کہیں اور جانا ہے، میں نے کہا تھانے جا کر مجھے یقین ہو جائے گا کہ تم لوگ پولیس اہلکار ہو لیکن بات نہیں مانی اور زبردستی دوسرے راستے لے گیا، راستے میں جیسے ہی یوٹرن آیا تو میں نے اسٹررنگ پکڑ کر گاڑی کو نیوٹرل کر دیا۔

    جاری کردہ ویڈیو میں ملزم کا کہنا ہے کہ میں گاڑی سے اتر گیا تو پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ہم تجھے وہاں ضرور لیکر جائیں گے اور تیرے ساتھ بہت برا کریں گے، میں ڈر گیا اور کہنے لگا کہ میں نہیں جاؤ گا میری تھانے جانے کی بات ہوئی ہے جس پر پولیس اہلکار نے مجھ پر فائر کر دیا لیکن پولیس اہلکار کی گولی نہیں چل سکی۔

    ملزم نے کہا کہ گاڑی سے باہر نکل کر مجھے باتوں میں لگا کر پولیس اہلکار اپنے انگوٹھے سے پستول کا چیمبر صحیح کرنے لگا تاکہ دوبارہ مجھ پر فائرنگ کر سکے میں ڈر گیا مجھے اپنے بیوی بچوں کی یاد آئی، میں نے اپنے دفاع میں پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی، میرا مقصد پولیس اہلکار کو مارنا نہیں بلکہ اپنی جان بچانا تھی، میں نے کیا اپنی جان بچا کر گناہ کیا میں اور کیا کر سکتا تھا؟

    خرم نثار نے کہا کہ مجھے نہیں پتا تھا کہ یہ اصلی پولیس اہلکار ہے بھی یا نہیں، مجھے مجوراً گولی چلانی پڑی، مجھے پولیس اہلکار کو مارنا ہوتا تو میں شروع میں ہی مار دیتا، جب شروع میں پولیس اہلکاروں نے زور سے گاڑی کا دروازہ کھولا تو میں سمجھا تھا کہ اغوا کار ہیں، میں اپنے بوڑھے والدین سے ملنے آیا تھا اور اکثر آتا جاتا ہوں۔

    ملزم نے مزید کہا کہ میری گن لائسنس یافتہ ہے اور گزشتہ 18 سال سے میرے پاس ہے، میں نے 18 سال میں کبھی بھی گن کا غلط استعمال نہیں کیا ورنہ میرا ریکارڈ نکل آتا، میں نے اپنی گن کا اپنی جان کی دفاع کے لیے استعمال کیا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک ملزم نے پولیس اہلکار کو شہید کر دیا تھا جس کو پولیس اب تک ڈھونڈ رہی ہے۔

  • کوئٹہ:اہل بلوچستان کےلیےشیخ محمد بن زید النہیان کا خصوصی تحفہ:انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح

    کوئٹہ:اہل بلوچستان کےلیےشیخ محمد بن زید النہیان کا خصوصی تحفہ:انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح

    کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو شیخ محمد بن زید النہیان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کیا ہے، جو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قائم کیا گیا ہے ۔یہ عمارت 121,406 مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کی گئی ہے، اس انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر عرب امارات کی حکومت کی پاکستان کے لوگوں کے خصوصی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، 27.30 ملین ڈالر کی لاگت سے ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے ذریعے اس انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر ہوگی

     

    کوئٹہ میں انسٹی ٹیوٹ شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت اور نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر شیخ منصور بن زاید النہیان کی خصوصی محبت اور شفقت کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔یہ منصوبہ انسانی ہمدردی اور ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ کے لیے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو متحدہ عرب امارات کی قیادت کی مسلسل حمایت کا نتیجہ ہے

    افتتاحی تقریب میں بلوچستان کے گورنر میر جان جمالی نے شرکت کی۔ حماد عبید الزابی، پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر؛ عبداللہ خلیفہ الغفلی، ڈائریکٹر یو اے ای پاکستان اسسٹنس پروگرام ،ڈاکٹروں پیرا میڈیکل سٹاف اور سینئر سول اور ملٹری حکام بھی شریک ہوئے

    افتتاحی تقریب کا آغاز پراجیکٹ کے مراحل کے بارے میں بریفنگ اور اماراتی انسانی ہمدردی کے ترقیاتی منصوبوں کی پیشکش سے ہوا جو گزشتہ تین سالوں کے دوران بلوچستان کے علاقے میں جاری تھے

    اس کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سفیر الزابی اور عبداللہ الغفلی کے ہمراہ محمد بن زاید انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے باضابطہ افتتاح کے موقع پر یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی، اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ میں اس موقع پر برکت، کامیابی، تندرستی اور لمبی عمر، اور متحدہ عرب امارات کی مزید ترقی، فلاح، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کی خواہش کرتا ہوں۔

     

     

    پروجیکٹ ڈائریکٹرنے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات فرد اور معاشرے کی جامع ترقی میں معاون ہوتے ہیں، پاکستان میں صحت کے شعبے کی صلاحیتوں کو تقویت دیتے ہیں اور اسے اپنے شہریوں کو صحت کی بہترین خدمات فراہم کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کرنے کے قابل بناتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان اقدامات کے ذریعے، متعدد صحت کے منصوبوں کو لاگو اور مکمل کیا گیا، جن کی نمائندگی پاکستان کے مختلف علاقوں میں متعدد ہسپتالوں، کلینکوں، صحت کے مراکز اور نرسنگ انسٹی ٹیوٹ کے قیام، آلات اور دیکھ بھال کے ذریعے کی گئی۔

     

    یہ انسٹی ٹیوٹ بلوچستان کےپڑوسی صوبوں کے علاقوں اور شہروں کے تمام رہائشیوں کے لیے بیماریوں کی تشخیص اور علاج، دل اور کینسر کی تشخیص کے ح

    والے سے علاقے کے ہسپتالوں اور کلینکس کے لیے ایک حوالہ مرکز کے طور پر کام کرے گا،

    انسٹی ٹیوٹ سے صوبہ بلوچستان میں 12 ملین پاکستانی مستفید ہوں گے۔ دل کے مریضوں کی تعداد تقریباً 70,900 ہے جن میں سے 1,064 سے زائد سالانہ علاج نہ ہونے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔انسٹی ٹیوٹ روزانہ 500 سے زیادہ مریضوں اور سالانہ 182,000 مریضوں کو تشخیصی اور علاج کی خدمات فراہم کرنا شامل ہے، 350 نرسوں اور تکنیکی ماہرین کے علاوہ 136 ڈاکٹروں اور ماہرین کے طبی عملے کے ساتھ بہتر خدمات سرانجام دے رہا ہے

     

    انسٹی ٹیوٹ 17 عمارتوں پر مشتمل ہے۔ مرکزی عمارت میں آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ، خصوصی کلینک، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، ڈینٹل ڈپارٹمنٹ، کارڈیک کیتھیٹرائزیشن روم، انتہائی نگہداشت کے یونٹس، اور 120 بستروں کی گنجائش والے داخل مریض سوئٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، 18 بستروں کی گنجائش کے ساتھ ایک ڈائلیسس ڈیپارٹمنٹ، ایک فارمیسی اور طبی معائنے کے لیے آٹھ خصوصی لیبارٹریز ،ایٹمی تابکاری، بائیو کیمسٹری، ہیماتولوجی، امیونولوجی، بیکٹیریا، مالیکیولر بائیولوجی پروڈکشن، اور کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کے لیے دو دیگر شامل ہیں‌

    انسٹی ٹیوٹ میں ایک بایومیڈیکل شعبہ بھی شامل ہے جو جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے قلبی امراض کے معاملات پر طبی تحقیق اور سائنسی مطالعہ کرتا ہے۔اس میں آزاد انتظامی عمارتیں بھی شامل ہیں جن میں ڈاکٹروں، نرسوں اور منتظمین کے لیے رہائش، مسجد کے علاوہ، ادارے کی انتظامیہ کے لیے ایک عمارت، ڈاکٹروں اور ملازمین کے لیے ایک کلب، انرجی مینجمنٹ اسٹیشن، طبی جمع کرنے کے مراکز شامل ہیں۔ اور خطرناک فضلہ، ایمبولینس طیاروں کے لیے ایک ہیلی پیڈ، فائر اسٹیشن، کنٹرول ٹاورز، باغات، ایک بازار، اور پارکنگ کی جگہیں شامل ہیں

    افتتاحی تقریب کے دوران  آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ  نے متحدہ عرب امارات کے پی اے پی کے ڈائریکٹر کو ہلال پاکستان سے نوازا، جو انہیں  صدر پاکستان عارف علوی نے انسانی ہمدردی اور ترقیاتی منصوبوں کے انتظام اور اجرا میں ان کی کوششوں کے اعتراف میں دیا تھا۔

  • ناسانےچاند کی نئی تصاویر جاری کردیں

    ناسانےچاند کی نئی تصاویر جاری کردیں

    واشنگٹن: ناسا نے چاند کا چکر لگانے کے لیے بھیجے گئے اسپیس کرافٹ اوائن کی جانب سے عکس بند کی گئیں چاند کی نئی تصاویر جاری کردیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز امریکی خلائی ادارے ناسا کا اورائن کے ساتھ غیر متوقع طور پر رابطہ منقطع ہوگیا جو 47 منٹ بعد بحال ہوا۔ لیکن آف لائن ہونے سے قبل اسپیس کرافٹ نے چاند کی نئی دلچسپ تصاویر زمین پر بھیجیں۔

    فوج کی نئی قیادت سےتوقع ہےکہ وہ آئینی حقوق کی بحالی میں کردارادا کرے گی: تحریک…

    مشرقی معیارِ وقت کے مطابق اورائن کے ساتھ رابطہ صبح 1 بج کر 9 منٹ پر منقطع ہوا جس کے بعد ٹیمیں زمین پر مسئلے کو حل کرنے میں لگ گئیں۔ تاہم، مسئلے کے سبب کا تعین کیا جانا ابھی باقی ہے۔اورائن اسپیس کرافٹ نے گڑھوں سے بھرپور چاند کی سطح کی یہ تصاویر چاند سے صرف 130 کلو میٹر کی دوری سے 8210 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گزرتے وقت لیں۔

    فیفا ورلڈ کپ؛ جنوبی کوریا اور یوروگوئے کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر

    جمعے کے روز اس اسپیس کرافٹ کا انجن چلایا جائے گا جس سے اسپیس کرافٹ چاند کے گرد مدار میں پہنچ جائے گا۔ اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوا تو اورائن اس مدار میں آئندہ ایک ہفتے تک رہے گا اور پھر یکم دسمبر کو زمین پر واپسی کا رخ کرے گا۔واپسی پر اس اسپیس کرافٹ کا 11 دسمبر کو 25.5 دنوں کا مشن مکمل کرنے کے بعد بحرالکاہل میں اترنا متوقع ہے۔

  • پی ٹی آئی مارچ، راولپنڈی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ:ٹریفک کےلیےمتبادل راستوں کاپلان جاری

    پی ٹی آئی مارچ، راولپنڈی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ:ٹریفک کےلیےمتبادل راستوں کاپلان جاری

    راولپنڈی: تحریک انصاف لانگ مارچ کے پیش نظر راولپنڈی کے تمام بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔جبکہ ٹریفک کے لیے متبادل پلان بھی جاری کردیا گیا ہے،اسلام آباد اتنظآمیہ کی طرف سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ فیض آباد میں مری روڈ پر ٹریفک کے دونوں اطراف کے لیے ڈائیورشن ہے۔متبادل طور پر اسلام آباد سے راولپنڈی میں داخل ہونے کے لیے پرانی ایئرپورٹ روڈ اور اسٹیڈیم کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    پی ٹی آئی مارچ؛ اسلام آباد کے 5 اہم مقامات کو آج سے بند کرنے کا فیصلہ

    ایکسپریس چوک اور نادرا چوک سے ریڈ زون کا داخلہ اور باہر جانے کے راستہ بند ہے۔متبادل طور پر مارگلہ روڈ، ایوب چوک اور سرینا چوک کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ اسلام آباد کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں۔

    دوسری طرف ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری ہونے والے ہنگامی الرٹ کے بعد چاروں اسپتالوں میں پہلے سے طے آپریشن موخر کردیے جبکہ تمام سرجن ڈاکٹر اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں ہر صورت ڈیوٹی پر آنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کل 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے، دفتر خارجہ

    انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اسپتالوں کے آپریشن تھیٹر کو ایمرجنسی کے لیے استعمال کیا جائے گا جبکہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں بیڈز کی گنجائش کو بڑھا دیا گیا ہے اور ادویات، ضروری آلات، بلڈ بینک میں تمام گروپ کا بلڈ جمع کرلیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر کے حکم نامے کی روشنی میں ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور دیگر معاون عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں ہیں جبکہ چاروں ہسپتالوں میں ایمبولینس سروس دستیابی کو یقینی بنانے کیلیے اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

    فوج کی نئی قیادت سےتوقع ہےکہ وہ آئینی حقوق کی بحالی میں کردارادا کرے گی: تحریک…

    بینظیر بھٹو جنرل اسپتال کے آفیسر وارڈ خالی کرالیا گیا ہے، اسپتالوں میں مسلسل رہنے والے ڈاکٹرز اور عملے کو عارضی رہائش گاہ پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سینٹرل آکسیجن سسٹم کے مکمل فعال ہونے اور سلنڈرز میں آکسیجن کی موجود گی یقینی بنادی گئی ہے۔

    بینظیر بھٹو جنرل اسپتال، ہولی فیملی اسپتال ایمرجنسی الرٹ پر رہیں گے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال، یورا لوجی انسٹی ٹیوٹ بھی ایمرجنسی الرٹ پر ہونگے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پنڈی جلسے کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا پروگرام منسوخ کردے۔

  • کراچی:وفاقی اردو یونیورسٹی میں بحران سنگین ہوگیا

    کراچی:وفاقی اردو یونیورسٹی میں بحران سنگین ہوگیا

    کراچی: وفاقی جامعہ اردو کی انجمن اساتذہ نے صدر پاکستان و چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی سے اپیل کردی کہ اردو یونیورسٹی میں جاری بحران کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔اسی حوالے سے وفاقی جامعہ اردو کی انجمن اساتذہ (عبدالحق کیمپس) نے صدر پاکستان و چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی سے اپیل کردی کہ اردو یونیورسٹی میں جاری بحران کا نوٹس لیں اور مسائل کے حل میں اپنا آئینی کردار ادا کریں۔

    ملک بھر میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات اپریل اور مئی میں ہونگے

    انجمن اساتذہ کے جنرل سیکریٹری روشن علی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اردو یونیورسٹی میں سلیکشن بورڈ 2013 اور 2017 کے تحت تقرر کیے گئے اساتذہ کو گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی اور 30 سے زائد اساتذہ آج کی مہنگائی کے دور میں بغیر تنخواہوں کے اپنے تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں۔
    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ سلیکشن بورڈ کے تحت ترقی پانے والی اساتذہ کی بھی اب تک پے فکسیشن نہ ہونے کے باعث انہیں سابقہ عہدوں کی ہی تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں جو سراسر زیادتی ہے۔

    پی ٹی آئی مارچ؛ اسلام آباد کے 5 اہم مقامات کو آج سے بند کرنے کا فیصلہ

    سینیٹ کے خصوصی اجلاس منعقدہ 15 ستمبر 2022 میں صدر پاکستان و چانسلر نے ہدایت کی تھی کہ پے فکسیشن کے تمام معاملات فوری طور پر جائزہ کے لیے ایچ ای سی ارسال کیے جائیں اور چیئرمین ایچ ای سی کو پابند کیا تھا کہ وہ یہ جائزہ ایک ہفتہ کے اندر مکمل کر کے یونیورسٹی کو واپس بھجوائیں تاکہ اساتذہ کو نئی تنخواہیں دی جا سکیں۔ جس کے بعد اب 2 ماہ گزرنے کے باوجود اس پر اب تک کوئی مثبت پیش رفت نہ ہونا بھی تشویش کا باعث ہے۔

    روشن علی کا کہنا تھا کہ نئے منتخب ہونے والے لیکچرار کو بھی اب تک تقرر نامے جاری نہیں کیے گئے جبکہ اب تک 2013 اور 2017 کے باقی ماندہ سلیکشن بورڈ کا انعقاد بھی نہیں کیا گیا جس کے باعث ترقیوں کے حقدار اساتذہ انصاف کے منتظر ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ان مسائل کے حل میں اب بظاہر کوئی رکاوٹ دکھائی نہیں دیتی، انجمن اساتذہ نے قائم مقام شیخ الجامعہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی تمام توجہ محض تبادلوں اور پوسٹنگ سے ہٹا کر اساتذہ کے مذکورہ دیرینہ اور جائزمسائل کے حل میں اپنی اہم ذمہ داری ادا کریں ۔

  • پاکستان میں آؤٹ اسٹینڈنگ کیمبرج لرنر ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان

    پاکستان میں آؤٹ اسٹینڈنگ کیمبرج لرنر ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان

    اسلام آباد:کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے پاکستان میں آؤٹ اسٹینڈنگ کیمبرج لرنر ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کر دیا ہے۔یہ ایوارڈز جون 2022 کے کیمبرج امتحان میں پاکستان میں طلباء کی شاندار تعلیمی کامیابیوں کا ثبوت ہے۔ بہت سے اسکول اپنے طلبہ کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے انفرادی ایوارڈز کی تقریبات کا انعقاد بھی کریں گے۔

    مجموعی طور پر پاکستان میں 277 طلباء نے کیمبرج کے امتحانات میں غیر معمولی کارکردگی پر 304 ایوارڈز حاصل کیے، جن میں 40 طلباء جنہوں نے کیمبرج کے امتحان میں دنیا میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے اور 43 طلباء جنہوں نے ایک مضمون میں پاکستان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے تھے۔آؤٹ اسٹینڈنگ کیمبرج لرنر ایوارڈ پروگرام دنیا بھر کے 40 سے زیادہ ممالک میں کیمبرج کے امتحانات دینے والے امیدواروں کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

     

    نئی مانیٹری پالیسی جاری،شرح سود میں ایک فیصد اضافہ

    کیمبرج انٹرنیشنل طلبہ کو اپنے بین الاقوامی تعلیمی پروگراموں اور قابلیت کے مرکز میں رکھتا ہے جو تعلیمی سوچ میں بہترین سے متاثر ہوتے ہیں۔ کنٹری ڈائریکٹر پاکستان، کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن عظمیٰ یوسف نے جون 2022 کیمبرج امتحانی سیریز میں پاکستان کے طلباء کو ان کی تعلیمی کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بے حد خوشی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایوارڈز طلبہ کی قابلیت اور محنت کی عکاسی کرتے ہیں اور اساتذہ اور والدین دونوں کی لگن اور عزم کو تسلیم کرتے ہیں۔

    پڑھائی نہ کرنے پربیٹےکوزندہ جلانےوالےباپ کی ضمانت منظور

    ہم امید کرتے ہیں کہ تعلیمی کامیابی کا یہ اعتراف سیکھنے والوں کو مستقبل میں ان کی تعلیم اور کیریئر میں حوصلہ افزائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈز ان سیکھنے والوں کی کامیابیوں کا بھی جشن مناتے ہیں جنہیں ‘اعلیٰ کامیابی’ کے لیے تسلیم کیا گیا ہے۔

    ملک بھر میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات اپریل اور مئی میں ہونگے

    ان مضامین میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر جو پاکستان میں ابھی تک اتنے بڑے پیمانے پر نہیں لیے گئے اور ایسے طلبہ جنہوں نے متعدد مضامین میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔ جیتنے والوں نے دنیا بھر کے ہزاروں امیدواروں کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے جون 2022 سیریز میں کیمبرج او لیولز، کیمبرج IGCSEs اور کیمبرج انٹرنیشنل AS&A لیولز کے امتحانات میں شرکت کی تھی۔

  • ای چالان کیلیے نصب کیمرے نکارہ ہونے سے پنجاب حکومت کو سالانہ 1 ارب کا نقصان

    ای چالان کیلیے نصب کیمرے نکارہ ہونے سے پنجاب حکومت کو سالانہ 1 ارب کا نقصان

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں ای چالان کیلئے نصب کیمرے آپریشنل نہ ہونے کے باعث شہر میں روزانہ ای چالان کی تعداد 12 ہزار سے کم ہوکر 2 ہزار تک رہ گئی، جس سے صوبائی حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہونے لگا۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ای چالاننگ کےلیے نصب کیمرے آپریشنل نہ ہونے سے خزانہ کو بڑا نقصان ہونے لگا، شہر میں روزانہ ای چالاننگ کی تعداد 12 ہزار سے کم ہوکر 2 ہزار تک رہ گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ای چالاننگ کے کیمرے نان آپریشنل ہونے کی وجہ سے سالانہ 1 ارب کا نقصان ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے حکومت کو بار بار آگاہ کیا گیا لیکن حکومت کی جانب سے غیر ملکی کمپنی کے ساتھ معاملات میں تاخیر کی وجہ سے نقصان 1 ارب تک پہنچ گیا۔

    90فیصد سےزائد ریونیودینےوالےشہرقائد کوحکمرانوں نےتباہ کرکےرکھ دیا ہے:حافظ نعیم…

    حکام کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ای چالاننگ کے آغاز سے اب تک 2 ارب 90 کروڑ سے زائد کے 80 لاکھ سے زائد ای چالان کئے گئے، لیکن کیمروں میں خرابی کے باعث ای چالاننگ میں کمی کا سامنا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی کمپنی کے ساتھ آپریںشنز اینڈ مینٹینینس کے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔

    لاہور:کورونا ویکسینیشن سنٹرزکےقیام میں کروڑوں روپےکی مالی بےضابطگیاں

    یاد رہے کہ لاہور کی طرح اسلام آباد میں بھی کئی مقامات پر کیمروں کے خراب ہونے کی اطلاعات ہیں جسکی وجہ سے جرائم پیشہ افراد پر نطررکھنا مشکل ہوجاتا ہے ، ملک بھر میں سیکورٹی کی صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے جدید کیمروں کی انسٹالینشن بہت ضروری قرار دی گئی ہے

  • تسنیم حیدر نے مبشر لقمان کے پروگرام میں جھوٹ بولا، مشیر وزیراعلی پنجاب سچ سامنے لے آئے

    تسنیم حیدر نے مبشر لقمان کے پروگرام میں جھوٹ بولا، مشیر وزیراعلی پنجاب سچ سامنے لے آئے

    لاہور:سید تسنیم حیدرشاہ سے ہمارا کوئی خاندانی تعلق نہیں:مشیروزیراعلیٰ‌ پنجاب کے بھتیجے کی لندن میں‌ پریس کانفرنس ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے مشیر عدیل شاہ کے بھتیجے سید شجاع عباس نے لندن میں پریس کانفرنس کی ہے اور سید تسنیم حیدر شاہ کے دعووں کو بے بنیاد قرار دیا ہے

     

    ۰اطلاعات کے مطابق چند دن قبل لندن میں مبینہ طور پر اپنے آپ کو لندن ن لیگ کے ترجمان کے طور پر متعارف کروانے والے اور ارشد شریف کے قتل اور عمران خان پر وزیرآباد میں حملے کے ماسٹر مائنڈ نوازشریف کوقراردینے والے سید تسنیم حیدر شاہ کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں،

     

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ مشیروزیراعلیٰ پنجاب عدیل شاہ کے بھتیجے سید شجاع عباس نے لندن میں پریس کانفرنس کی ہے ، جس میں انہوں نے تسنیم حیدر شاہ کی طرف سے قریبی رشتہ داری کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ سادات ضرور ہیں لیکن ان کے ساتھ ہمارا کوئی خونی تعلق نہیں ہے ،

    لندن میں پریس کانفرنس کے دوران جب عدیل شاہ کے بھتیجے سید شجاع عباس نے اپنے چچا سے فون پر جب یہ بات کہ سید تسنیم حیدرشاہ کہتے ہیں کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوسید عدیل شاہ کو مشیر وزیراعلی پنجاب بنانے کی درخواست کی تھی تو سید عدیل شاہ نے یہ دعویٰ‌ مسترد کردیا اورکہا کہ ہماری اپنی سیاسی حیثیت اور قوت ہے ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں

     

    ایسے ہی سید تسنیم حیدرشاہ کے دوسرے دعوے کی نفی کرتے ہوئے عدیل شاہ کے بھتیجے سید شجاع عباس نے کہا ہے کہ سید تسنیم حیدرشاہ سینیئر صحافی مبشرلقمان کے پروگرام میں یہ کہنا ہے کہ سید عدیل شاہ کو مشیروزیراعلیٰ‌پنجاب میری درخواست پر لگایا گیا ہے تو اس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی غلط ہے ، اس کی اپنی کوئی سیاسی بیک گراونڈ نہیں ہے ، وہ ہمارے کے لیے کیا کرسکتا ہے ، جبکہ میرے داداسید طالب حسین شاہ ہماری ابائی یونین کونسل معین الدین پورسیداں کے بلامقابلہ 20 سال سے زائد عرصہ چیئرمین رہے ،اب میرے والد سید عقیل شاہ اس کونسل کے چیئرمین ہیں‌

     

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ مدینہ پور سیداں سے ہیں اور ہم معین الدین پورسے ہیں ، جو یہ دعویٰ کہ پرویز الہی نے ان کے کہنے پر بنایا اس وجہ سے بھی بے بنیاد ہے کیونکہ ہمارا خاندان اس علاقے سے پچھلے 30 ، 35 سال سے سیاست میں ہے ، ہماری اپنی سیاسی حیثیت ہے ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک طرف سید تسنیم حیدر شاہ کاکہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے میرے اوپر قتل کے پرچے کروائے ہیں اور دوسری طرف یہ کہنا ہےکہ اس کی سفارش پر میرے چچا کو مشیربنادیا گیا ، یہ ایک غیرمعقول دعوی ہے ،

     

    صحافیوں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سید شجاع عباس کا کہنا تھا کہ تسنیم حیدر شاہ فیس بک پر تو بڑے مشہور ہیں ، اس کے علاوہ ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ، وہ اپنے آپ کو کسی انجمن سادات کے رکن اور ممبر کہتے ہیں ، سادات جو بھی ہیں ان کا ایک دوسرے سے اس نسبت سے تعلق تو ضرور ہے مگرمیرا اس سے کوئی تعلق نہیں

     

    یاد رہے کہ لندن میں سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف پر عمران خان پر وزیر آباد میں ہونیوالے حملے اور کینیا میں ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے الزام عائد کرنے والے سید تسنیم حیدر شاہ کے حوالے سے اہم حقائق سامنے آئے ہیں ۔سید تسنیم حیدر شاہ جو کہ چھیمے شاہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، امریکہ بھی چار سال سے زائد عرصہ تک رہے جس کے بعد پاکستان اور پھر لندن منتقل ہو گئے

     

    سید تسنیم حیدر شاہ عرف چھیمے شاہ کا تعلق مدینہ سیداں ، گجرات سے ہے ۔ ان کے والد کا نام سید اکرم شاہ تھا جو کہ خاندانی دشمنی میں قتل ہوئے تھے ۔ان کے والد اسلامیہ سکول گجرات کے ہیڈماسٹر تھے ۔ ان کے چچا سید اعظم شاہ ایڈوکیٹ ہائی کورٹ بھی گجرات کچہری میں قتل ہوئے تھے ۔سید تسیم حیدر شاہ کے خاندان کے اہم ارکان پر بھی قتل کے الزامات ہیں۔