Baaghi TV

Author: News Editor

  • وزیراعظم کےجوڈیشیل کمیشن کا خیر مقدم کرتا ہوں:عمران خان

    وزیراعظم کےجوڈیشیل کمیشن کا خیر مقدم کرتا ہوں:عمران خان

    لاہور:وزیراعظم کے جوڈیشیل کمیشن کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ اس حوالے سےشوکت خانم ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وہ شہبازشریف کی طرف سے اعلان کردہ جوڈیشیل کمیشن کا خیر مقدم کرتے ہیں،

    اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ میں ایک سیاسی جماعت کا سربراہ اور سابق وزیراعظم ہونے کے باوجود اگر میں اپنی مرضی سے ایف آئی آر درج نہیں کراسکتا تو عام آدمی کو انصاف کیسے مل سکتا ہے؟

    ارشاد بھٹی نے عمران خان کے دعوے کوجھوٹ قراردیا

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئےانہوں نےتین لوگوں پراپنے قتل کا الزام لگایا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ میرا حق ہےکہ ان تین افراد کےخلاف ایف آئی آر درج کراؤں، میں ایک مقبول جماعت کا سربراہ ہوں اور سابق وزیراعظم ہوں اگر میں اپنی مرضی سے ایف آئی آر درج نہیں کراسکتا تو پھر عام آدمی اور پوری قوم کو انصاف کیسے ملے گا؟

    پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت پھر بھی قریشی کی آئی جی پنجاب پر تنقید

    انہوں نے کہا کہ میں ٹھیک کہتا ہوں کہ یہاں انصاف ملنا مشکل ہے، وہ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کرسکتا جہاں انصاف نہ ہو اور قانون کی حکمرانی نہ ہو، میں اگر ایک صاف اور شفاف تحقیقات چاہتا ہوں تو یہ میرا حق ہے، ایک سابق وزیراعظم کہہ رہا ہے کہ مجھ پر قاتلانہ حملے میں تین افراد ملوث ہیں لیکن ہماری ہی پولیس کسی کے کہنے پر ہماری ایف آئی آر درج نہیں کررہی۔

    اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے آنے پر کراچی پولیس کا افسر اور سپاہی پریشان

  • آرٹیمس1مشن کو14 نومبر کو چاند پر بھیجے جانے کا امکان

    آرٹیمس1مشن کو14 نومبر کو چاند پر بھیجے جانے کا امکان

    نیویارک:ناسا کی جانب سے آرٹیمس 1 مشن کو چاند پر بھیجنے کی تیسری کوشش نومبر کے دوسرے ہفتے میں کیے جانے کا امکان ہے۔

    اس مشن کو پہلے 29 اگست اور پھر 3 ستمبر کو روانہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر تکنیکی مسائل کے باعث ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔بعد ازاں فلوریڈا میں سمندری طوفان کے باعث اسپیس لانچ سسٹم راکٹ اور اورین کیپسول کو واپس وہیکل اسمبلی بلڈنگ میں پہنچا دیا گیا تھا۔

    مگر اب ناسا کو توقع ہے کہ 14 نومبر کو چاند پر مشن بھیجنے میں کامیابی حاصل ہوسکتی ہے جس کے لیے راکٹ اور اورین کیپسول کو ایک بار پھر لانچ پیڈ پر پہنچا دیا گیا ہے۔

    فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے آرٹیمس 1 مشن 14 نومبر کو مقامی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 7 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 7 منٹ) پر لانچ کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ یہ ناسا کے 5 دہائیوں بعد چاند پر واپس لوٹنے کے آرٹیمس پروگرام کا پہلا مشن ہے جو فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہوگا۔اس مشن میں کوئی انسان موجود نہیں ہوگا اور یہ بنیادی طور پر مستقبل کے مشنز کے لیے ٹیسٹ فلائٹ ہے۔

    اس پرواز میں کوئی انسان تو موجود نہیں مگرAdd Form Add Advanced iFrameویژولمتن
    انسانی قد و قامت کی ایک ڈمی ضرور اورنج فلائٹ سوٹ پہنے کمانڈر سیٹ پر بٹھائی جائے گی جس میں مختلف سنسرز نصب ہوں گے۔

    اس ‘کمانڈر’ کا نام Moonikin Campos ہے جبکہ مزید 2 پتلے بھی اس مشن کا حصہ ہیں جن کو انسانی ٹشوز سے بنے میٹریل سے تیار کیا گیا ہے تاکہ خلائی ریڈی ایشن کے اثرات کا تجزیہ کیا جاسکے۔

    لانچ کے ایک ہفتے بعد یہ مشن چاند کے مدار میں داخل ہوگا، جہاں وہ ایک ماہ تک رہے گا اور پھر زمین پر واپس پہنچے گا۔

    آرٹیمس 1 کے بعد آرٹیمس 2 مشن میں انسانوں کو خلا میں بھیجا جائے گا اور ایسا 2024 میں متوقع ہے، البتہ یہ مشن چاند پر لینڈ نہیں کرے گا۔

    آرٹیمس 3 وہ مشن ہوگا جس میں خلا بازوں کو 2025 میں چاند پر بھیجا جائے گا اور یہ وہاں کے قطب جنوبی پر لینڈ کرے گا۔

    اس مشن کے لیے اسپیس ایکس کے اسٹار شپ لینڈر کو استعمال کیا جائے گا مگر مستقبل کے ان مشنز کا انحصار آرٹیمس 1 کے نتائج پر ہوگا۔

    آرٹیمس 1 مشن کی تجویز 2012 میں پیش کی گئی تھی اور پہلے اسے 2017 میں لانچ کیا جانا تھا، مگر یہ تاخیر کا شکار ہوتا گیا۔

  • عمران خان کی بلڈ ٹیسٹ رپورٹ میں ممنوعہ چیز،رپورٹ چھپا دی گئی:غریدہ فاروقی کا انکشاف

    عمران خان کی بلڈ ٹیسٹ رپورٹ میں ممنوعہ چیز،رپورٹ چھپا دی گئی:غریدہ فاروقی کا انکشاف

    لاہور:معروف تجزیہ نگار غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ ان کے سننے میں آیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے زخمی ہونے کے بعد میڈیکل رپورٹس میں کچھ منفی رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ جناح ہسپتال کے میڈیکو لیگل رجسٹر کو ڈاکٹر یاسمین راشد اپنے ساتھ لے گئیں۔ یہ تمام بہت عجیب و غریب معاملہ ہے اور ذرائع کیمطابق ایسا ہوا ہے

    اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ بلڈ ٹیسٹ یا ایکسرے کروانے سے انکار کر دیا اور عمران خان کی منشا کیمطابق کی رپورٹ بنا کر دے دی۔ بعد میں MSجناح ہسپتال نےڈاکٹر یاسمین راشد کوبتایا کہ جسطرح کا میڈیکو-لیگل ہوا ہےیہ غیرقانونی ہےاوریہ مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکتا۔

     

    غریدہ فاروقی کا کہ یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ ذرائع یہ بھی بتا رہے ہیں کہ عمران خان کا بلڈ ٹیسٹ جب شوکت خانم پہنچتے ہی لیا گیا تو ٹیسٹ میں چند “ممنوعہ چیزوں” کی مقدار بھی رپورٹ میں آ گئی۔ جسکی وجہ سے وہ رپورٹ چھپا لی گئی۔ اس دوران تیزی دکھاتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہسپتال کی ٹیم شوکت خانم لے آئیں لیکن شوکت خانم نے ان رپورٹس کوپبلک کرنے سے انکار کردیا ہے

     

  • عمران خان غیر قانونی ایف آئی آر کٹوانے پر بضد ہے:وزیراطلاعات

    عمران خان غیر قانونی ایف آئی آر کٹوانے پر بضد ہے:وزیراطلاعات

    لاہور:وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان پنجاب میں طاقتورکا قانون چاہتا ہے اور جھوٹی ایف آئی آرکٹوانا چاہتا ہے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر وزیرآباد میں فائرنگ کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں ہوسکی، جس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دوگھنٹے الزام، بہتان، جھوٹ اور غلاظت سے بھری پریس کانفرنس کرسکتے ہیں لیکن 4 دن میں ایف آئی آرنہیں کٹ سکی۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب میں عمران خان کی اپنی حکومت، اپنی پولیس، اپنی انتظامیہ لیکن ایف آئی آرنہیں کٹ سکی، فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب میں طاقتور کا قانون اور جھوٹی ایف آئی آرکٹوانا چاہتا ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فارن فنڈڈ فتنہ غلط ایف آئی آرکٹوانے کیلئے پنجاب انتظامیہ کو پریشرائز کر رہا ہے، فارن فنڈڈ فتنہ اپنی خواہش کے مطابق غیر قانونی ایف آئی آر کٹوانے پر بضد ہے۔

    2 گھنٹے کی الزام، بہتان اور جھوٹ بھری پریس کانفرنس کرسکتے ہیں، ٹاک کر سکتے ہیں لیکن چار دن گزرنے کے بعد اپنی حکومت میں چار دن قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر نہیں کٹوا سکا، جب کہ عمران نیازی کی خواہش پر ایف آئی آر درج کرنے کیلئے پی ٹی آئی کے ڈنڈا برداروں نے تھانوں پر بھی دھاوا بولا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ وزیراعظم، وزیر داخلہ اور آئی ایس آئی کے افسر پر قاتلانہ حملے کا بھونڈا الزام لگا رہا ہے، لیکن حقیقی آزادی دلوانے والا فارن فنڈڈ فتنہ وزیر آباد کے تھانے میں ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتا۔

  • ارشاد بھٹی نے عمران خان کے دعوے کوجھوٹ قراردیا

    ارشاد بھٹی نے عمران خان کے دعوے کوجھوٹ قراردیا

    لاہور:ارشاد بھٹی نے عمران خان کے دعوے کوجھوٹ قراردیا ،اطلاعات کے مطابق معروف تجزیہ نگار اور سینیئراینکر ارشاد بھٹی نے ایک نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے بارے میں ان کی غیرموجودگی کے دوران بہت غلط پراپیگنڈہ کیا گیا جو کہ درست نہیں تھا

    ارشاد بھٹی نے کہا کہ وہ ارشد شریف کی شہادت کے دوران پاکستان سے باہرچلے گئے تھے اس کی وجہ یہ تھی کہ ایک غیر ملکی این جی او "سکون آرگنائزیشن”کی طرف سے ان کی کسی تقریب میں شمولیت کی دعوت تھی ، تو وہ اس تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان سے باہرچلے گئے تھے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ این جی او بے بس ، بے سہارا اورمعذورلوگوں کی خدمت میں مصروف رہتی ہے،

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے حسن نثار بھی جاتے تھے لیکن ان کا کہنا تھا کہ ان ملکوں میں بہت زیادہ سردی ہوتی ہے تو ان کو تو بہت سردی لگتی ہے اس لیے وہ نہیں جاتے، لیکن میں چلا گیا

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس دوران پاکستان میں میرے بارے میں کسی فیک اکاونٹ سے یہ خبرچلائی گئی کہ میں پاکستان چھوڑ چکا ہوں اور ارشد شریف کی شہادت کے بعد میرے لیے حالات سازگار نہیں تھے اس لیے میں پاکستان سے چلا آیا

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا نہیں تھا بلکہ میں کسی خاص مقصد کے تحت گیا تھا ، میرے بچے بھی میرے ساتھ تھے ، میں اب واپس آگیا ہوں ، مجھے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے ، یہ میرے اپنے لوگ ہیں ان پر کھل کر تعمیری تنقید کروں گا ان کوسمجھاوں گا ، یہ میرے اپنے ہی لوگ ہیں

    ان کا کہنا تھا کہ اب سب کو پتہ تو چل گیا کہ میرا قائد میرا کتنا مداح ہے ، میں پاکستان سے گیا تو سب سے پہلے میرے لیڈر نے مجھے مس کیا اور میرے بارے میں خدشات ظاہر کیے ،ان کایہ کہنا تھا کہ یہ میرا ملک ہے میرا مرنا جینا اسی ملک میں ہے

  • عمران خان کے 1 تیر سے 7 شکار۔ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈرامہ .

    عمران خان کے 1 تیر سے 7 شکار۔ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈرامہ .

    لاہور: عمران خان کے 1 تیر سے 7 شکار۔ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈرامہ ،عمران خان پر حملے کے بعد سب سے زیادہ فائدہ بھی عمران خان کو ہوا ہے اور اس کے واضح ثبوت ہے ، اس حوالےسے سینئر صحافی مبشرلقمان نے عمران خان پرہونے والے حملے کا پس منظربیان کرتے ہوئے اہم تکنیکی نقات پیش کیے ہیں اور کہا ہے کہ کوئی بھی ذی شعور ان سوالات کےجوابات تلاش کرسکتا ہے

    مبشرلقمان نے کہا کہ وزیرآباد میں عمران خان نے ڈرامہ کرنے کا زبردست انداز اپنایا ، انہوں نے چیئرمین واپڈا کا ایک واقعہ بتایا، اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ وزیرآباد حملے میں عمران خان نے جان بوجھ کراس واقعہ کے ثبوت مٹا دیے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں بتاتا ہوں کہ عمران خان نے ایک نہیں ساتھ فائدے اٹھائے ، میں یہ ثابت کرتا ہوں ، ان کا کہناتھا کہ جس شخص نے تسلیم کیا ہے کہ حملہ اس نے کیا ہے تویاد رکھیں کہ اس کو سزا کبھی بھی نہیں ہوگی اور یہ بھی یاد رکھیں کہ وہاں ایک بے گناہ شخص کوگولی لگی اس کو کس نے مارا ، فائرنگ تو کہیں اور سے ہورہی تھی اوراسٹیج سے گولی اس شخص کو لگی پھریہ بھی دیکھا گیا کہ وہ بے چارہ فوت ہوگیا اس کا پوسٹ مارٹم جلدی جلدی کرکے اس کودفنانے کی کوشش کی گئی لیکن یہ پتہ نہیں لگایا گیا کہ اس کو گولی کس نے ماری

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ پھر کوئی بھی پی ٹی آئی والا اس کے نماز جنازہ میں بھی نہیں گیا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کو اس سارے واقعہ کا فائدہ ہوا ہے اور اس کا مطلب واضح ہے کہ جس کو فائدہ ہوا وہی بہتر جانتا ہے کہ یہ کھیل کیسے کھیلا گیا

    مبشرلقمان نے کہا کہ جب عمران خان نے تقریر کی تو میں نے اپنے پروڈیوسر سے پوچھا کہ عمران خان نے تقریری کرلی تو اس نے جواب دیا جی کرلی ہے تو میں نے پوچھا کہ اس نے کون سی خاص بات کی تو انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تین لوگوں‌پر الزامات لگا دیئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ایسے الزامات تووہ لگاتے رہےہیں ، جس طرح کوئی یہ الزام لگاتاہے کہ رمیز راجہ نے پیسے کھائے ہیں

    انہوں نے کہا کہ جب عمران خان پرحملہ ہواتو وہاں تھر تھر کی آوازآئی وہ کہاں سے آرہی تھی ، ان کا کہنا تھاکہ فیصل جاوید کے کپڑوں پراس طرح خون لگا ہے کہ جس طرح کوئی جانورذبح ہوجاتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ وہاں اس کے بعد واقعہ کے شواہد مٹا دیئے گئے ، وہاں آرپی او اور ڈی پی او گوجرانوالا ذمہ دار ہیں پولیس یہ شواہد رکھتی ہے لیکن پولیس نے کچھ ایسا نہیں کیا

    ان کا کہنا تھاکہ عمران خان پر حملہ ہوا تو وہ وزیرآباد جانے کے جو کہ قریب تھا اور پھرراستے میں گوجرانوالا کا ہسپتال بھی تھاوہاں سے علاج کیوں نہیں کروایا،وہ شوکت خانم سے کیوں علاج کروا رہے ہیں ،ان کا کہنا تھاکہ اس طرح تو نہیں ہوتا ، پھروہاں جسم سے گولیاں نکالنے کا کام کیا جاتا ہے جو کہ اس مقصدکےلیے ہسپتال ہے ہی نہیں

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ کبھی کہا جارہا ہے کہ دو گولیاں ، تین لگیں اور کبھی کہا جاتا ہے کہ چار گولیاں لگیں ، کہیں‌ یہ کہا جاتا ہے کہ گولیوں کے خول لگے ، یہ کیا ڈرامہ ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اس سارے حملے کا فائدہ عمران خان کو پہنچا ہے

    ان کا کہنا تھا کہ گولی لگی ہوتو خون تو بہےگا لیکن کوئی خون نہیں لگا ، ایسے نہیں ہوتا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب حملہ ہوا تو کنٹینر سے ہاتھ ہلاتے ہوئے ایسے اتر رہے ہیں کہ جیسے آپ ٹارزن ہیں ان کا یہ کہنا تھا کہ کس طرح یہ شخص ڈرامہ کررہا ہے ، کبھی یہ کہا گیا کہ عمران خان نے بے ہوش ہونے کی دعا لینے سے انکار کردیا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری بھی کہہ رہے ہیں کہ میں نے کہا تھا کہ وزیرآباد میں حملہ ہوگا تو پھر اس کی بات پر کس نے توجہ دی ، ان کا کہنا تھا کہ اب ان کو اپنے بیان کی وضاحت کرنا پڑے گا

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کل کو جس پر حملہ کرنے کا الزام ہے ، ان کا کہنا تھا کہ حملہ کرنے والے نے تسلیم کرلیا اور پھر اس کی وڈیو بیان بھی آگیا اور پھردوبار بیان آیا ، ان کا کہنا تھا کہ اس بندے کو کبھی بھی سزا نہیں ہوسکتی ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ وہ عدالت میں بیان دے گا کہ مجھ پر تشدد کرکے بیان لیا گیا

    یوں حملہ آور کو سزا نہیں ملے گی ، ان کا کہنا تھا کہ تمام شواہد مٹا دیئے گے جس کا مطلب یہ ہے کہ حملہ آوروں تک پہنچنا مشکل ہوجائے گا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس طرح تو کسی کو سزا نہیں دی جاسکتی ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سارے واقعہ کا فائدہ عمران خان کو ہوا ہے اور مزید ہوگا ،

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اداروں پر الزامات لگائےگئے ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ الزامات اچھے نہیں ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم بھی الزامات لگاتے رہے لیکن شخصیات پر اداروں اور پارٹیوں پر نہیں ، ہم نے فرح گوگی بشریٰ بی بی ، علی زیدی ، فواد چوہدری سمیت کئی لوگوں پر الزامات لگائے لیکن پاکستان تحریک انصاف پر کبھی بھی الزامات نہیں لگائے ،

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سارے واقعہ کا فائدہ عمران خان کو ہوا ہے اور وہ اس واقعہ سے مزید فائدہ اٹھائے گا لیکن اصل حقائق تک شاید کوئی نہیں جائے گا

  • پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت پھر بھی قریشی کی آئی جی پنجاب پر تنقید

    پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت پھر بھی قریشی کی آئی جی پنجاب پر تنقید

    لاہور:اداروں پر تنقید پی ٹی آئی رہنماون کا وطیرہ بن گیا ۔ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہ ہونے پر شاہ محمود قریشی نے پولیس وردی کا خیال نہ کیا ۔ آئی جی پنجاب کو دھمکیاں دیتے رہے ۔

    کس بنیاد پر ، حکومت تو ان کی اپنی تھی اور اپنی ہی حکومت کی ناکامی کودہرے معیار کے ساتھ چھپا رہے ہیں ، کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ خود ہی غلطی کریں اور اس کا الزام دوسروں پرتھوپ دیں‌ اگر مقدمہ نہیں ہوا تو اس میں آئی جی پنجاب کا کیا قصور ۔ عمران خان کا میڈیکل تو کسی سرکاری ہسپتال سے کروایا نہیں گیا اور جب تک میڈیکل نہ ہو مقدمہ درج نہیں ہو سکتا۔غلطیاں پی ٹی آئی رہنما خود کریں اور پھر تنقید مسلح فورسز پر کریں ایسا کیوں ؟

    شاہ محمود قریشی نے ایک اچھے افسر کی کردار کشی کی اورپھراپنی غلطیوں کا بوجھ اپنے مخالفین کودینا ان کا وطیرہ رہا ہے ، شاہ محمود قریشی نے حسب سابق آج پھرپاکستان کے قومی اداروں پر تنقید کی اوران کواپنے ہدف کا نشانہ بنایا اور پھرسخت زبان استعمال کی ، حکومت ان کی پنجاب میں اپنی ہے اور اپنی ہی حکومت ایف آئی آر درج نہیں کرپارہی اوراس کا الزام دے رہے ہیں آئی جی پنجاب پریہ سرا سرغلط ہے

    یاد رہے کہ آج سابق وزیراعظم عمران خان پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں ملک بھر میں احتجاجی سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں ملتان میں ہونے والے ایک احتجاجی جلسے میں سابق وزیرخارجہ شاہ محمود نے اپنی تقریر کہا ہے کہ اگرآئی جی پنجاب پرتنقید کرتےہوئےکہا کہ اگرآپ ایس ایچ اور دیگر اپنے ماتحتوں سے عمران خان پرہونے والے حملے کی ایف آئی آر ہی درج نہیں کروا سکتے تو آپ کی ایسی نوکری پرلعنت ہے ، وردی اتارکرگھر چلے جائیں

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے ملک بھر میں احتجاجی جلسے آج بھی کیے گئے

    شاہ محمود قریشی کے اس طرز عمل پربہت زیادہ تنقید کی جارہی ہے اور یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے ان الزامات اورلعن طعن کومسترد کردیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی اس قسم کی دھمکیوں سے باز آجائیں‌ ۔ شاہ محمود قریشی اپنی پارٹی کی غلطیوں کو دوسروں پر مت ڈالیں بلکہ پاکستان کے آئین و قانون کو پڑھیں

  • اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے آنے پر کراچی پولیس کا افسر اور سپاہی پریشان

    اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے آنے پر کراچی پولیس کا افسر اور سپاہی پریشان

    کراچی:اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے آنے پر کراچی پولیس کا افسر اور سپاہی پریشان،اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس کے اہلکاروں کی چاندی ہوگئی ہے ، کہا جارہا ہے کہ کراچی پولیس کا افسر اور سپاہی اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے آنے پر پریشان ہوگئے۔

    بہادرآباد پولیس کے تفتیشی افسر انسپکٹرعامرانورگوپانگ کےاکاؤنٹ میں 10 کروڑ جبکہ ون فائیو مددگار کے سپاہی علی رضا کے اکاؤنٹ میں 5 کروڑ روپے کی خطیر رقم منتقل کی گئی۔

    دونوں اہلکار اتنی بڑی رقم کی اپنے اکاؤنٹ میں موجودگی پر حیران و پریشان ہوگئے اور بینک کو شکایت کی جس پر بینک نے انکے اکاؤنٹس کو فریز کردیا ہے۔

    پولیس کے مطابق انسپکٹر عامر گوپانگ نے معاملے کے بارے میں ایف آئی اے، بینک، اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت کے بعد پولیس افسرکے اکاؤنٹ سے رقم واپس منتقل ہوگئی ہے تاہم رقم کی منتقلی اور واپسی کی تحقیقات کررہے ہیں۔

  • کراچی میں ڈینسو ہال کے قریب 4 منزلہ خستہ حال عمارت کی بالائی منزل گرگئی

    کراچی میں ڈینسو ہال کے قریب 4 منزلہ خستہ حال عمارت کی بالائی منزل گرگئی

    کراچی:کراچی میں ڈینسو ہال کے قریب 4 منزلہ خستہ حال عمارت کی بالائی منزل گرگئی۔عمارت کے ملبے تلے دب کر کئی موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    پولیس کے مطابق عمارت کے نیچے کئی دکانیں واقع ہیں جنہیں بند کروادیا گیا ہے۔

    ادھر اس سے پہلے گلستان جوہر میں ایک اپارٹمنٹ میں دھماکے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    واقعہ راڈو بیکری کے قریب ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا جس میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق بظاہر ایسا لگتا ہے دھماکہ گیس لیکیج کے باعث ہوا ہے تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے شواہد اکٹھے کررہی ہے۔

    ایس ایس پی شیرازی کا کہنا تھا کہ اس دھماکے میں بارودی مواد کے استعمال کے امکان کو رد نہیں کر سکتے تاہم بی ڈی ایس کی رپورٹ کے بعد اصل صورتحال سامنے آئے گی۔

    اس سلسلے میں ابھی تک ابتدائی معلومات فراہم کی جارہی ہیں ، سیکورٹی اداروں کی طرف سے حتمی رپورٹ کچھ دیر بعد جاری کی جائے گی

  • وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کردیا

    وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کردیا

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کردیا۔

    گریڈ 21 کے پولیس افسرغلام محمد ڈوگر کی معطلی کا نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سےجاری کردیا گیا ہے۔

     

    ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام محمد ڈوگر پر گورنر ہاؤس کو تحفظ دینے میں غفلت برتنے کا الزام ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام محمد ڈوگر پر پولیس کو سیاست زدہ کرنے کا الزام بھی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے لاہور میں احتجاج کے دوران گورنر ہاؤس لاہور پر بھی توڑ پھوڑ کی تھی۔