Baaghi TV

Author: News Editor

  • عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا

    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا

    لاہور:تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کے مارچ میں فائرنگ کے بعد سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

    سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کیلئے درخواست عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دائر کی۔

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، اُن کی سرجری ہوئی ہے اور مزید سرجری بھی ہوسکتی ہے، اس صورتحال میں عمران خان کا تفصیلی جواب جمع کرانا ممکن نہیں ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں 7 نومبر کو سماعت نہ کی جائے۔ پی ٹی آئی کو عمران خان سے مشاورت کے بعد تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم ملا تھا۔

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ 7 نومبر کو عمران خان کی درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست میں وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا۔

    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں 7 نومبر کو عمران خان کو طلب کر رکھا ہے، ایف آئی اے کی انکوائری حقائق کے برعکس ہے۔

  • ٹوئٹر جھوٹ اورجہالت کاپلیٹ فارم بن کررہ گیا ہے:امریکی صدر

    ٹوئٹر جھوٹ اورجہالت کاپلیٹ فارم بن کررہ گیا ہے:امریکی صدر

    واشنگٹن :ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن کا پہلا ردعمل سامنے آگیا۔اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے شکاگو میں ایک تقریب کے دوران ایلون مسک اورٹوئٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دنیا کے امیر ترین شخص نے ایسی کمپنی خریدی ہے جو پوری دنیا میں جھوٹ بولتی اور پھیلاتی ہے۔

    جو بائیڈن نے کہا اب ٹوئٹر کو دیکھنے والا کوئی ایڈیٹربھی نہیں رہا جو ہم سب کیلئے فکرمندی کی بات ہے، ہم اپنے بچوں سے یہ کیسے توقع کرسکتے ہیں کہ وہ یہ سمجھ سکیں گے کہ وہ خطرے میں ہیں۔

    ادھر ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کمپنی کو یومیہ 4 ملین ڈالر نقصان کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ملازمتوں اور اخراجات میں کٹوتی کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، جن افراد کو ملازمت سے فارغ کیا جارہا ہے انہیں تین ماہ کی تنخواہوں کی آفر بھی دی ہے۔

    ایلون مسک نے بلیو ٹک کیلئے ادائیگی کی بات دہراتے ہوئے کہا طاقت اب عوام کے ہاتھ میں ہے، بھلے مجھے سارا دن برا بھلا کہیں مگرآٹھ ڈالر تو دینا ہوں گے۔

    ٹوئٹر گزشتہ روز سے ای میلز کے ذریعے ملازمت سے فارغ کیے جانے والوں کو آگاہ کررہا ہے، کمپنی اپنے 7500 میں سے نصف ملازمین کو فارغ کرے گی۔

    ایلون نے اپنے فیصلے کے دفاع میں کہا کمپنی کو چار ملین ڈالر یومیہ کا خسارہ ہورہا ہے بدقسمتی سے کٹوتیوں کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ملازمت سے برطرف کیے جانے والے ہرملازم کو تین ماہ کی تنخواہ کی پیشکش کی گئی ہے جوقانوناً واجب الادا سے 50 فیصد زیادہ ہے۔

  • چیئرمین ایف بی آر کی تاجروں کو غیرقانونی چھاپے ختم کرنے کی یقین دہانی

    چیئرمین ایف بی آر کی تاجروں کو غیرقانونی چھاپے ختم کرنے کی یقین دہانی

    چیئرمین ایف بی آر نے تاجروں کو غیر قانونی چھاپوں کے خاتمے کی یقین دہانی کرادی۔ چیف کلیکٹر کسٹم نے تجویز دی ہے کہ جو بھی کسٹم افسر چھاپہ مارنے آئے تو اس کا سروس کارڈ چیک کیا جائے اور تصویر لیں۔

    چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے ہفتہ کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (کے سی سی آئی) اور فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کا دورہ کیا اور تاجروں کے مسائل سنے، اس موقع پر یف بی آر اور کسٹم کے اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کراچی چیمبر میں چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم کو بتایا گیا کہ کسٹم کا اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ کپڑا بنانے والی فیکٹریوں پر چھاپے مارتے ہیں اور اسمگلنگ کا الزام عائد کرتے ہیں، اسی طرح کسٹم اہلکار ٹرک اڈے، ریلوے یارڈ پر بھی چھاپے مار کر بیرون ملک جانیوالے مال کو ضبط کرتے ہیں، جبکہ عدالت میں کیس حل ہونے کے بعد مال واپس کیا جاتا ہے تو وہ بھی کم ہوتا ہے۔

    چیف کلیکٹر کسٹم یعقوب ماکھو نے کہا کہ کہ بہت سارے ریٹائرڈ کسٹم انٹلیجنس اہلکار لوگوں سے پیسے لیتے ہیں، انہوں نے تاجروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی (ر) افسران کو پیسے دیتے ہیں تو ہم کیا کریں؟۔ انہوں نے تاجروں کو ہدایت کی کہ جو کسٹم افسر آئے اس کا سروس کارڈ چیک کریں، اس کی تصویر لیں اور ہم سے معلومات شیئر کریں۔

    کراچی چیمبر کے صدر طارق یوسف، زبیر موتی والا اور ابراہیم کسمبی سمیت دیگر رہنماؤں نے ایف بی آر ٹیم کو تاجروں کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ فیڈریشن چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ریٹیل اور ہول سیل سیکٹر ابھی تک ریٹرنز نہیں دیتے، اس شعبے سے سالانہ 20 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا ٹیکس ریفنڈ کے معاملات بہتر ہورہے ہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے آنے کے بعد ٹیکس ریفارمز کمیٹی نے کام شروع کردیا ہے۔ سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی سلیمان چاؤلہ، نائب صدر شبیر منشاء، ایم اے جبار اور میاں ناصر حیات مگوں نے چیئرمین ایف بی آر کو کہا کہ چھوٹے کاروبار کیلئے ٹیکس کا نظام آسان بنایا جائے، ایف بی آر کے بلا جواز نوٹسز کا خاتمہ ہونا چاہئے۔

  • شرجیل میمن کا میڈیکل بورڈ سے عمران خان کا طبی معائنہ کرانے کا مطالبہ

    شرجیل میمن کا میڈیکل بورڈ سے عمران خان کا طبی معائنہ کرانے کا مطالبہ

    کراچی:وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ سے عمران خان کا طبی معائنہ کرایا جائے، عمران خان کو ہونے والی مخبریوں پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ کون تھا جس نے عمران کو بتایا کہ حملہ ہوگا، کس نے انہیں ارشد شریف کے بارے میں بتایا، اگر کسی کا نام نہیں بتارہے مطلب عمران خان خود کرا رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

    انہوں نے عمران خان پر حملے پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ کبھی وہ کہتے ہیں کہ ایک گولی لگی ،کل کہا کہ 4 گولیاں لگی، کون شخص ہے جس کو 4 گولیاں لگیں اور ہاتھ ہلارہا ہے۔ 4گولیاں لگنے والے کو قریبی اسپتال کی بجائے شوکت خانم لےکر گئے، شوکت خانم کینسر کا اسپتال ہے وہاں گولیاں لگنےکا علاج کرایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈ بنا کر گولیاں لگنے کے معاملے کو سامنے لایا جائے کہ کتنی گولیاں لگی ہیں، جس ملک کا وہ نام لے وہاں کے میڈیکل بورڈ کو بلایا جائے۔

    ان کا کہنا ہے کہ پوری قوم گواہ ہے کہ لانگ مارچ ناکام ہورہا تھا، کچھ لوگ مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ عمران خان پر جب حملے کی خبر آئی تو سب نے واقعے کی مذمت کی لیکن کچھ لوگ اب بھی مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کو سندھ میں جلسے جلوس کرنے ہیں تو صوبائی حکومت انہیں اجازت دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تازہ ترین صورتحال سب کے سامنے ہے، بخوبی دیکھا جاسکتا ہے کہ واقعے سے کس کو فائدہ ہورہا ہے۔

    شرجیل انعام میمن نے اداروں کے خلاف جاری مہم کو سوجی سمجھی منصوبہ بندی قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اقتدار کی لالچ میں وہ شخص اداروں کو بدنام کررہا ہے۔ سوشل میڈیا پر عمران خان کے ورکرز نے اداروں کو نشانہ بنایا۔ان کا کہنا ہے کہ سب نے ملکی سلامتی کی حفاظت کا حلف لیا ہے لیکن اچھے آفیسرز کو بدنام کیا جارہا ہے۔

    عمران خان کا مقصد فساد پھیلانا ہے ، ایسے فسادی شخص کے لیے قانون کو فوری حرکت میں آنا چاہے۔

    صوبائی وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ خود کہہ رہے تھے کہ خونی مارچ ہوگا، انہوں نے احتجاج کو خود پُرتشدد بنایا، جس کی پوری قوم گواہ ہے کہ لانگ مارچ ناکام ہورہا تھا۔انہوں نے معظم نامی شخص کی موت پر اظہارے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اسے فوری طبی امداد کیوں نہیں دی گئی؟

    صوبائی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ عمران خان چاہتا ہے سب اس کے مطابق چلیں، وہ ملک کا بادشاہ بننا چاہتا ہے وہ چاہتے ہیں کہ ان کی مرضی کے لوگ ہر جگہ تعینات کئے جائیں۔عمران خان اب سپریم کورٹ سے انصاف کی بات کررہا ہے، پنجاب میں آپ کی حکومت ہے کارروائی کیوں نہیں کررہے؟

    ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے تمام مطالبے غیر آئینی و غیر قانونی ہیں۔ وفاقی حکومت شاید عمران خان کے ساتھ نرمی کررہی ہے لیکن یہ شخص نرمی کے لائق نہیں۔عمران خان آج تک لاڈلہ ہے ، احتجاج کی آڑ میں جوکیا جارہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔

    صوبائی وزیرِ اطلاعات نے تحقیقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم سے جے آئی ٹی بنانے کی اپیل کرتا ہوں۔
    انہوں نے کہا کہ یہ تحقیقات ضروری ہیں کہ معلوم کیا جائے کہ کتنی گولیاں لگیں، اگر تحقیقات نہیں ہوتی تو مطلب عمران خان خود شامل ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، اگر میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش نہیں ہوتے تو گرفتار کرکے زبردستی ایگزیمن کیا جائے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران کو مزید ایسی حرکتیں کرنے دینا وطن دشمنی کے مترادف ہے۔

  • کمال ہی ہو گیا:وبائی امراض کا ماہر ڈاکٹرسرجن بن کرعمران خان کاعلاج کرنےمیں مصروف

    کمال ہی ہو گیا:وبائی امراض کا ماہر ڈاکٹرسرجن بن کرعمران خان کاعلاج کرنےمیں مصروف

    لاہور:سابق وزیراعظم عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کے حوالے سے حیران کُن انکشافات آرہے ہیں ، ڈاکٹر فیصل سلطان کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تجربہ وبائی امراض میں ہے، تا ہم وزیر آباد جلسے میں فائرنگ ہوئی عمران خان کو گولی کے ذرات لگے تو فیصل سلطان سرجن بن گئے اور انہوں نے عمران خان کی ٹانگ کا آپریشن کر ڈالا

     

     

    ان کے حوالے سےکہا جارہا ہے کہ ڈاکٹرفیصل سلطان ویسے تو پیشے کے حوالے سے ایک وبائی امراض کے ڈاکٹر ہیں لیکن وہ اس وقت عمران خان کو لگنے والے فائرکے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، ڈاکٹرفیصل سلطان نے پہلے کچھ کہا اور بعد میں کچھ ، ڈاکٹرفیصل سلطان نے کپتان کی ایک ٹانگ میں گولی کے ذرات دریافت کئے اور پھر آرتھوپیڈک سرجن بن کر دونوں ٹانگوں میں سے چار گولیاں بھی نکال ڈالیں اور سرجری بھی ایک کینسر ہسپتال میں کی ۔

     

     

    پیمرا نےعمران خان کی تقاریر و پریس کانفرنسز نشر کرنے پر پابندی عائد کردی

    پاکستان جیسے ملک میں ایسا ہو رہا ہے اور کمال کی بات ہے کہ گولی لگنے کا علاج کینسر ہسپتال میں ہو رہا ہے اور وہ بھی ایک وبائی امراض کا ڈاکٹر کر رہا ہے یہاں تو ڈاکٹر فیصل سلطان گولیاں تلاش کررہےہیں اور ہر بار ایک نیا دعویٰ کرتے ہیں ، اگرانہوں نے یہ حرکت دنیا کے کسی اور ملک میں کی ہوتی تو ڈاکٹر صاحب ابھی تک اپنے ڈاکٹری کے لائسنس سے محروم ہو کر سڑکوں پر ٹیکسی چلا رہے ہوتے ۔

    عمران خان پرہونے والے حملے کے بعد ڈاکٹرفیصل سلطان اس وقت عمران خان کے ذاتی معالج کے طور پر کام کررہےہیں اور ان کی صحت اور ان کو لگنے والے فائرز کے حوالے سے مختلف دعوے کررہے ہیں ، ان کے ان دعووں پرکہا جارہا ہے کہ ان کو شاید اس صورت حال کا اتنا بہتر علم نہیں جتنا وہ باور کرارہے ہیں۔ سوچنے کی بات ہے کہ وبائی امراض کا ڈاکٹر کیسے سرجن بن کر آپریشن کر سکتا ہے اور کبھی دو کبھی تین کبھی چار گولیوں کے متضاد دعوے تحریک انصاف کے رہنماون اور ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے کیے جاتے ہیں

    عمران خان کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

    عمران خان پر حملے کے بعد کسی سرکاری ہسپتال میں انکا علاج معالجہ کیوں نہیں کروایا گیا پنجاب میں تحریک انصاف کی ہی حکومت ہے۔ اندراج مقدمہ کے لئے ضروری ہے کہ سرکاری ہسپتال سے میڈیکل کروایا جاتا ہے لیکن یہاں شوکت خانم میں عمران خان کا علاج چل رہا ہے وزیرآباد سے لاہور پہنچ گئے لیکن سرکاری ہسپتال سے علاج نہیں کروایا گیا

    اعظم سواتی کی ویڈیو جعلی ’چہروں کو بگاڑ کر مختلف ویڈیوز شامل کی گئیں

  • دنیا ایٹمی عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے:عالمی برادری آگے بڑھ کرجنگ روکے:چین

    دنیا ایٹمی عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے:عالمی برادری آگے بڑھ کرجنگ روکے:چین

    بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ایٹمی جنگیں نہیں لڑنی چاہیئے اور عالمی قوتیں یورپ و ایشیا میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کو روکیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے جرمنی کے چانسلر اولاف شولز سے ملاقات کے دوران روس اور یوکرین جنگ کی ایٹمی جنگ میں تبدیل ہونے کے امکان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    صدر شی جن پنگ نے کہا کہ عالمی قوتیں جوہری جنگ کی دھمکیوں کی مذمت اور مخالفت کرتے ہوئے یورپ اور ایشیا میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کو مشترکہ طور پر روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ہی مغربی ممالک کے فوجی اتحاد نیٹو نے یورپ میں جوہری مشقوں کا ایک دور شروع کیا جس میں “ٹیکٹیکل” B61 جوہری بم استعمال کیئے گئے۔

    نیٹو کا کہنا تھا کہ یہ مشقیں روسی فوجی مشقوں کے متوازی کے طور پر ہوئیں جب کہ دونوں اطراف نے ان مشقوں کو معمول کے مطابق قرار دیا تھا تاہم حالیہ ہفتوں میں کئی عالمی رہنماؤں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 8 ماہ سے جاری روس اور یوکرین جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال ہوسکتے ہیں۔

    ادھر گروپ آف سیون (جی 7) صنعتی ممالک نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین کے ساتھ اپنی جنگ میں کیمیائی، حیاتیاتی یا جوہری ہتھیاروں کا استعمال کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    یاد رہے کہ روس نے بھی گزشتہ ماہ الزام عائد کیا تھا کہ یوکرینی افواج ایک “ڈرٹی بم” کا دھماکہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں تاکہ عالمی رائے عامہ کو روس کے خلاف بھڑکایا جاسکے تاہم یوکرین نے اس الزام کو مضحکہ خیز قرار دیا تھا۔

    دریں اثناء اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے نے روسی الزام کی تحقیقات کے لیے یوکرین میں تین مشتبہ مقامات کا معائنہ کیا تاہم انھیں کوئی غیراعلانیہ جوہری سرگرمیوں کا نشان نہیں ملا۔ یہ معائنہ یوکرین کی درخواست پر ہی کیا گیا تھا۔

    صدر پیوٹن نے ستمبر میں کہا تھا کہ اگر روسی علاقوں بشمول یوکرین کے غیر قانونی طور پر الحاق کیے گئے علاقوں کو نیٹو افواج کی طرف سے خطرہ لاحق ہو تو وہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔

    روسی صدر نے یہ بھی کہا تھا کہ نیٹو ممالک “جوہری بلیک میلنگ” اور روس کو “تباہ” کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاہم نیٹو نے ان الزامات کی سخت الفاظ میں تردید کی تھی۔

    روسی صدر کے بیان پر عالمی قوتوں نے کڑی تنقید کی تھی اور امریکی ہم منصب جو بائیڈن نے خبردار کیا تھا اگر روس یوکرین میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال کرتے ہیں تو دنیا کو “آرماگیڈون” کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    عالمی رہنماؤں کے سخت بیانات اور دباؤ پر روسی صدر پوٹن نے اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اور نیٹو کے ساتھ کوئی بھی تصادم ہمارے مفاد میں نہیں ہے۔

    صدر پوٹن نے یہ بھی کہا کہ روس کا یوکرین کی جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ہمیں اس کی کوئی ضرورت نظر نہیں آتی۔ اس کا کوئی فائدہ نہیں، نہ سیاسی اور نہ ہی فوجی۔

    جس پر امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک انٹرویو میں جواب دیا کہ اگر صدر پوٹن اس طرح کے ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، تو پھر “وہ اس کے بارے میں بات کیوں کرتے رہتے ہیں؟”

  • حکومت کی پیمرا کو عمران خان کی تقاریر پر پابندی ہٹانے کی ہدایت

    حکومت کی پیمرا کو عمران خان کی تقاریر پر پابندی ہٹانے کی ہدایت

    اسلام آباد:حکومت نے چند گھنٹوں بعد ہی پیمرا کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر عائد پابندی ہٹانے کی ہدایت کردی۔

    پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی متنازع تقاریر اور اداروں و سربراہان کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی تقاریر، بیانات اور پریس کانفرنسز ٹی وی پر نشر کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔

    وفاقی حکومت نے پیمرا کو عمران خان کی تقاریر پر عائد پابندی فوری ہٹانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ پیمرا آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت قانونی تقاضوں پر بدستور عملدرآمد یقینی بنائے۔

    وزیراعظم نے وفاقی حکومت کو قانون کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے پیمرا کو ہدایت بھجوائی۔

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے پیمرا کے سیکشن 5 کے تحت پابندی اٹھانے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے عمران خان کے دور کی تلخ روایات ختم کرکے نئی روایت قائم کی۔

    ان کا کہنا ہے کہ قائد محمد نواز شریف، مریم نواز، سیاسی قائدین اور رہنماؤں کے ساتھ عمران خان نے 4 سال اپنے دور اقتدار میں جو کیا، ہم اس پر یقین نہیں رکھتے، ہم جمہوری اصولوں، اظہار رائے کی دستوری آزادیوں پر یقین رکھتے ہیں۔

    وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین، رہنماؤں، کارکنوں اور میڈیا پر پابندی عمران خان کی منفی سوچ اور رویہ رہا ہے، سیاسی مخالفین کیخلاف عمران خان جو بولنا چاہتا ہے بولے، ہمارے خلاف عمران خان کی تقریر عوام تک پہنچے تاکہ اس فتنے کی حقیقت واضح ہوتی جائے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کے حامیوں کو فتنے، فساد اور جھوٹ کی حقیقت سمجھنا ہوگی، ہم جمہوری سوچ رکھتے ہیں، فاشسٹ عمران خان نہیں۔

    پیمرا نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے متنازع بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی تقاریر اور پریس کانفرنس نشر کرنے پر پابندی لگائی تھی۔

    پیمرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا تھا سابق وزیراعظم کے بیانات، تقاریر اور پریس کانفرنس ٹی وی پر نشر کرنے پر سیکشن 27 پیمرا آرڈیننس 2002ء کے تحت پابندی لگادی گئی ہے، اس حوالے سے تمام ٹی وی چینلز کو مراسلہ بھی ارسال کیا گیا تھا۔

  • عمران خان کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

    عمران خان کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

    چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 7 نومبر کو سماعت کرے گا اور کیس کی سماعت پیر کو دن 11:30 بجے ہو گی۔

    عمران خان کے وکیل نے آج توہین عدالت کیس میں التوا کی درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیاتھا کہ عمران خان افسوسناک واقعے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں، جواب جمع کرانا ممکن نہیں لہٰذا مقدمےکو فی الحال سماعت کیلئے مقرر نہ کیا جائے۔

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ نےگزشتہ سماعت پر عمران خان کو 5 نومبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی۔

    دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان فوج پر کسی دشمن کی طرح حملہ آور ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے الزامات پر فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کردیا۔ کہا کہ ہیں کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہئے، دور دور تک سازش کا ثبوت آجائے تو ہمیشہ کیلئے سیاست چھوڑ دوں گا۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں، عمران خان سمیت تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مارچ میں ہونے والے واقعے کی ہم سب نے مذمت کی، اس واقعے کے بعد میں نے اپنی پریس کانفرنس بھی ملتوی کردی، میں نے وزارت داخلہ اور صوبائی حکومت کو ہر ممکن مدد دینے کی ہدایت کی۔

  • اعظم سواتی کی ویڈیو جعلی ’چہروں کو بگاڑ کر مختلف ویڈیوز شامل کی گئیں

    اعظم سواتی کی ویڈیو جعلی ’چہروں کو بگاڑ کر مختلف ویڈیوز شامل کی گئیں

    اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو جعلی قرار دے دی۔اعلامیے کے مطابق انٹرنیٹ پر پھیلائی جانے والی سینیٹر اعظم سواتی کے بارے میں ویڈیو جعلی ہے، اعظم سواتی سے منسوب ویڈیو اور آڈیو کا تفصیلی تجزیہ کیاگیا، ویڈیو اور آڈیو کا فریم ٹو فریم فارنزک تجزیہ کیا گیا ہے اور یہ فارنزک انٹرنیشنل معیار کے مطابق کی گئی۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل معیار کے فارنزک سے ثابت ہوا ہے ویڈیو میں ایڈیٹنگ ہوئی ہے، چہروں کو بگاڑ کر مختلف ویڈیوز اس میں شامل کی گئیں اور فوٹوشاپ کی گئی۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ اعظم سواتی نے جو باتیں کی ہیں، اس پر باضابطہ تحقیقات کی ضرورت ہے، اعظم سواتی تحریری درخواست دیں اور اپنے تمام تحفظات دیں۔ایف آئی اے کا کہنا تھاکہ بظاہرجعلی ویڈیو سینیٹر اعظم سواتی کو بدنام کرنے کیلئے پھیلائی گئی۔

    خیال رہے کہ اعظم سواتی نے پریس کانفرنس کی تھی اور کہا تھاکہ میری اور میری اہلیہ کی ویڈیو میری اہلیہ کوبغیرکسی نمبرکےفون پر بھجوائی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ وڈیو کوئٹہ سپریم کورٹ جوڈیشل لاجز میں ان کے قیام کی ہے، ویڈیو سامنے آنے کے بعد میری اہلیہ، بیٹی اور پوتیاں ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

  • عمران خان کے الزامات:وزیراعظم کا فل کورٹ کمیشن کا مطالبہ

    عمران خان کے الزامات:وزیراعظم کا فل کورٹ کمیشن کا مطالبہ

    لاہور:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ عمران خان فوج پر کسی دشمن کی طرح حملہ آورہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں، عمران خان سمیت تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مارچ میں ہونے والے واقعےکی ہم سب نےمذمت کی، اس واقعے کے بعد میں نے اپنی پریس کانفرنس بھی ملتوی کر دی، میں نے وزارت داخلہ اور صوبائی حکومت کو ہر ممکن مدد دینے کی ہدایت کی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت کیلئے دعاگو ہوں لیکن سازشوں پر خاموش نہیں رہ سکتا، مجھ سمیت سب کا فرض ہے پاکستان کو بچانے کیلئے مثبت کردار ادا کرے، کل اور پرسوں بدترین قسم کی الزام تراشی کی گئی، ایک بار پھر جھوٹ اور گھٹیا پن کا مظاہرہ کیا گیا، کہا گیا کہ واقعے کے پیچھے سازش ہوئی، میرا، رانا ثنا اللہ اور ایک ادارے کے افسر پرالزام لگایا گیا جو افسوسناک ہے۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ شخص سر سے پاؤں تک جھوٹ کا مجسمہ ہے، وہ قوم کو پٹری سے ہٹانے کی پوری کوشش کررہا ہے۔ عمران خان فوج پرکسی دشمن کی طرح حملہ آور ہے، عمران خان کے بیانات تضاد بھری داستان ہے، عمران خان کہتا تھا کہ جنرل باجوہ میرے ساتھ کھڑے ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ مجھ پر پاناما کیس میں 10 ارب روپے کا الزام لگایا گیا، پانچ سال سے کیس چل رہا ہے، ان کے وکیل پیش ہی نہیں ہوتے، ملتان میٹرو کا کیس کہاں گیا؟ چین کو بدنام کیا گیا، جاوید صادق نامی شخص کو میرا فرنٹ مین بتایا گیا۔ہمیں سزا دلوانے کیلئے ریٹائرڈ جج لگوائے گئے، اس کو ایسے ریٹائرڈ ججز چاہییں جنہیں یہ جاوید اقبال کی طرح بلیک میل کرے، طیبہ گل کےذریعےجاویداقبال کوبلیک میل کیا گیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان قوم کو بتائیں انہیں کتنی گولیاں لگیں، پنجاب حکومت میری تو نہیں ہے، پنجاب حکومت تمہاری ہے، پولیس بھی تمہاری، تحقیقات کرواؤ، بتائیں ابھی تک ایف آئی آر کیوں نہیں ہوئی؟ وفاقی حکومت نے 28اکتوبر کو خط لکھ کر لانگ مارچ میں دہشتگردی سے متعلق بتایا، پنجاب حکومت کو بتایا کہ جلسے جلوسوں میں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے پاس ثبوت ہے کہ ان ہی 3 لوگوں نے سازش کی تو ثبوت لے آئیں، عمران خان کے پاس سازش کے ثبوت ہیں تو مجھے ایک لمحہ بھی عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ثبوت خود پکار پکار کر کہہ رہے ہیں کہ یہ شخص جھوٹا ہے، قانون کے مطابق زخمی ہونے والا میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ کے لیے سرکاری اسپتال پہنچتا ہے، یہ سیدھے اپنے اسپتال پہنچ گئے، انہیں گولیاں جتنی بھی لگیں، 3 گھنٹے کا سفر یوں ہی کیا کسی اسپتال نہیں گئے، یہ سیدھے اپنے اسپتال پہنچ گئے۔