Baaghi TV

Author: News Editor

  • مسلح ملزمان کا تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس پارٹی پر حملہ

    کراچی :فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران مسلح ملزمان کا تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس پارٹی پر حملہ،اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوچکا ہے

    ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کاکہنا تھا کہ انتہائی مطلوب سواتی گینگ نامی ڈکیت گروہ کے کارندوں کی عابد آباد قبرستان میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تھی۔۔مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔

    پولیس پارٹی نے انتہائی بہادری اور پروفیشنل انداز میں ملزمان کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

    گرفتار زخمی ملزم محمد اختر عرف محمد ولد فضل محمد کو فوری طور پر طبعی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ملزم کے قبضہ سے آتشی اسلحہ 30 بور پستول بمعہ ایمونیش برآمد کر لیا گیا۔

    گرفتار ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چند روز قبل پولیس مقابلے کے دوران ایس ایچ او تھانہ سرسید شاھد تاج کو ہاتھ میں گولی مار کر زخمی کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ پولیس مقابلے میں ملزم کا ایک ساتھی ہلاک جبکہ ایک گرفتار ہوا تھا۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق مذکورہ سواتی گینگ شھر بھر میں 50 سے زائد وارداتیں انجام دے چکا ہے۔

    جبکہ مذکورہ گینگ کے تمام کارندوں کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں اور کئی بار گرفتار بھی ہو چکے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج و مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

  • متعدد مقدمات میں ملوث ملزمان کے سر کی قیمت مقررکر دی گئی۔

    متعدد مقدمات میں ملوث ملزمان کے سر کی قیمت مقررکر دی گئی۔

    کراچی:اے وی ایل سی کے متعدد مقدمات میں ملوث / مطلوب سات ملزمان کے سر کی قیمت مقرر کر دی گئی۔

    ذمہ دار ذرائع کے مطابق ملزمان کے نام/ مقدمات/ سر کی قیمت کچھ یوں ہے
    نمبر 1:غلام یا سین بھیو ولد محمد حسین بھیو باون مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
    نمبر2:کاشف ابڑو عرف انور علی ولد دلشاد احمداکتالیس(41) مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
    نمبر 3:اکبر علی بھیو ولد حاجی احمد بائیس (22) مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
    نمبر 4:نذیر احمد بھیو ولد عبدالرزاق بھیو بائیس (22) مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپےمقرر کی گئی ہے۔
    نمبر 5:مجاہد جمالی میرانی عرف کمانڈو ولد جمال دین اکیس (21) مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت پچاس لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
    نمبر 6:محمد خان ملاح عرف فوجی ولد محمد ملاح چودہ (14) مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت تیس لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
    نمبر7:ممتاز علی بھیو ولد سجاول خان تیرہ (13) مقدمات میں ملوث ہےجس کے سرکی قیمت تیس لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

  • ٹی20 ورلڈکپ؛ سری لنکا کو انگلینڈ سے شکست، میزبان آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر

    ٹی20 ورلڈکپ؛ سری لنکا کو انگلینڈ سے شکست، میزبان آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر

    سڈنی: ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے 27 ویں میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں سری لنکا کو شکست کے بعد میزبان آسٹریلیا بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

    سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لنکن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز 8 وکٹون کے نقصان پر 149 رنز اسکور کیے تھے۔

    سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 67 رنز کی اننگز کھیلی تاہم انکے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہا۔ دیگر کھلاڑیوں میں کوشل مینڈس 18، دھننجایا ڈی سلوا 9، چارتھ اسالنکا 8، بھانوکا راجا پاکسے اور کپتان داسن شناکا بناکر نمایاں رہے۔

    انگلش بالرز کی جانب سے عادل رشید، سیم کرن، بین اسٹوکس، کرس ووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں انگلش اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 75 رنز کا آغاز فراہم کیا، ایلکس ہیلز 47 اور کپتان جوز بٹلر 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلش ٹیم کا مڈل آرڈر مشکلات کا شکار نظر آیا، ہیری بروکس اور لیام لیونگسٹن 4، 4، سیم کرن 6، معین علی ایک رنز بناکر پویلین لوٹے۔ بین اسٹوکس کی ناقابل شکست 33 رنز کی بدولت انگلینڈ جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

    سری لنکا کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا، وینندو ہسرنگا اور لاہیرو کمارا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

  • روس:ریسٹورینٹ میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک

    روس:ریسٹورینٹ میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک

    ماسکو:روس کے شہر کوسٹروما میں واقع ایک ریسٹورینٹ میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے شہر کوسٹروما میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات ایک ریسٹورینٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔

    آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ریسٹورینٹ کو لپیٹ میں لے لیا۔

    مقای ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جس وقت واقعہ پیش آیا اس وقت ریسٹورینٹ میں 280 زائد افراد موجود تھے۔ 250 کے لگ بھگ افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا لیکن درجنوں آگ میں جھلس گئے۔

    مقامی حکامنے واقعے میں 13 افراد کے ہپلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ کئی کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    ادھر روس نے یوکرین کے پر بمباری کرنے کا الزام عائد کرکے دنیا بھر میں اناج سپلائی کرنے کے عالمی معاہدے پر عمل درآمد سے انکار کردیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین پر بحیرہ اسود میں ڈرون حملے میں روسی جنگی جہاز تباہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے سے دنیا بھر کو اناج سپلائی کی جانی تھی۔

    روس نے ڈرون حملے کو جواز بناکر دنیا بھر کو یوکرین اور روس سے اناج کی سپائی کے معاہدے پر عمل کرنے سے انکار کردیا۔ یہ معاہدہ ترکیہ کی ثالثی میں طے پایا تھا اور اقوام متحدہ بھی شامل ہوئی تھی۔

    روس نے جوابی کارروائی میں یوکرین کے دارالحکومت پر میزائل برسائے جن میں سے اکثر کو یوکرین فضائیہ نے فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    یوکرین نے بحیرہ اسود میں ڈرون حملے کے روس کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد کررہے ہیں اور اناج سپلائی کرنے کے راستے میں کوئی حملہ نہیں کیا۔

  • اذلان شاہ کپ؛ کوریا نے پاکستان 1-2 گول سے ہرادیا

    اذلان شاہ کپ؛ کوریا نے پاکستان 1-2 گول سے ہرادیا

    ایبوہ: اذلان شاہ ہاکی کپ میں کوریا نے پاکستان کو 1-2 گول سے ہرا کر شکست دیدی۔ملائشیا کے شہر ایبوہ میں کھیلے گئے میچ میں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں کوریا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔

    پاکستان کی جانب سے چوتھے منٹ میں حنان شاہد نے فیلڈ گول سکور کیا، پاکستان کی برتری پہلے ہاف تک برقرار رہی تاہم دوسرے ہاف کے 51 ویں اور 52 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے کوریا کے ہیسی ہون نے لگاتار دو گول اسکور کرکے کوریا کو جیت دلادی۔

    اس سے پہلے ملائشیا کے شہر ایبوہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے محمد سفیان نے پہلا گول 17 ویں منٹ میں ینلٹی کارنر کے دوران کیا جبکہ دوسرا گول بھی پینلٹی کارنر کے دوران 19 ویں منٹ میں اسکور کیا۔

    جاپان کی جانب سے 43 ویں منٹ میں کیترو نے اور 55 ویں منٹ میں کوسی نے گول سکور کرکے پاکستان کی سبقت کو ختم کردیا۔

     

    پاکستان ایونٹ میں اپنا چوتھا میچ 5 نومبر کو کوریا جبکہ پانچواں میچ مصر کے خلاف کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ راونڈ رابن لیگ طرز پر کھیلا جارہا ہے۔

     

    قبل ازیں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ملائشیا سے میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان پانچواں میچ 7 نومبر کو مصر کیخلاف کھیلے گا۔

  • وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کی عرب امارات کے وزیرخارجہ سے ملاقات

    وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کی عرب امارات کے وزیرخارجہ سے ملاقات

    ابوظہبی:وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کی

    اس حوالے سے وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آج ابوظہبی میں سالانہ سر بنی یاس فورم کے موقع پر خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے دو طرفہ ملاقات کی۔

    وزیر خارجہ نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی فراخدلی سے مدد کرنے پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور وقتی آزمائشی برادرانہ تعلقات کا مظہر تھا جو ہر وقت ضرورت کی گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات مشکل وقت میں انسانی امداد کے سب سے بڑے عطیہ دہندگان میں سے ایک تھا۔

    وزیر خارجہ نے اپنے یو اے ای ہم منصب کو سالانہ سر بنی یاس فورم کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دی۔

    دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی اہم اہمیت پر زور دیا اور معیشت، تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے حجم میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

    دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

  • افریقا میں بدترین خشک سالی سے ہزاروں نایاب جانور ہلاک

    افریقا میں بدترین خشک سالی سے ہزاروں نایاب جانور ہلاک

    کینیا:مشرقی افریقا میں خشک سالی کے باعث ہزاروں جانور ہلاک ہوگئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رہورٹس کے مطابق افریقا کے کئی ممالک ان دنوں شدید خشک سالی کا سامنا کررہے ہیں اور اسے کئی دہائیوں کے دوران آنے والی بدترین خشک سالی کہا جارہا ہے۔

    خشک سالی کے باعث نایاب اور معدومی کا سامنا کرنے والے ہزاروں جانور بھی لقمہ اجل بنے ہیں۔ صرف کینیا میں گزشتہ 2 برسوں کے دوران انتہائی کم بارشوں کے باعث لاکھوں افراد نے نقل مکانی کی ہے جب کہ جنگلی حیات پر بھی شدید منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق کینیا میں امبوسیلی، تساوو اور لائکیپیا-سمبورو کے علاقے خشک سالی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ان ہی علاقوں میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے پارکس اور دیگر مراکز واقع ہیں۔

    کینیا میں جنگلی حیات کے تحفظ کے سرکاری ادارے اور بین الاقوامی تنظیموں نے گزشتہ 9 ماہ کے دوران خشک سالی کے باعث ہلاک ہونے والے جانوروں کے اعداد و شمار مرتب کئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے جانوروں میں معدومی کا شکار جنگلی حیات کی کئی اقسام بھی شامل ہیں۔

    بین الاقوامی تنظیموں کے مطابق رواں برس کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران خشک سالی سے میں 205 ہاتھی، 512 جنگلی بھینسے، 381 عام زیبرا، 49 گریوی زیبرا اور 12 زرافے ہلاک ہوئے ہیں، دیگر چھوٹے جنگلی جانور اور چوپایئ اس کے علاوہ ہیں۔

    موجودہ حالات کے پیش نظر جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے کام کرنے والے اداروں نے جنگلی حیات کی فوری فضائی مردم شماری کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہاں جنگلی جانوروں پر خشک سالی کے اثرات کا وسیع پیمانے پر جائزہ لیا جاسکے۔

    جنگلی حیات کے ماہرین نے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر پانی اور نمک کی فراہمی کی سفارش کی ہے۔

  • دھرتی ماں جیسی ہے:خدا را پاکستان کو بچا لو:انصاربرنی نے قوم سے اپیل کردی

    دھرتی ماں جیسی ہے:خدا را پاکستان کو بچا لو:انصاربرنی نے قوم سے اپیل کردی

    کراچی:دھرتی ماں جیسی ہے:خدا را پاکستان کو بچا لو:انصاربرنی نے قوم سے اپیل کردی ،اطلاعات کے مطابق معروف سماجی رہنما انصاربرنی بھی پاکستان کی موجودہ پریشان کُن صورت حال پر خاموش نہ رہ سکے بلکہ ایک دردمندانہ اپیل کردی

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات اس وقت بہت پریشان کُن ہیں اور ہرطرف سے بُری خبریں آرہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں غیرملکی ایجنسیاں پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کے لیے یہ کھیل کھیل رہی ہوں

    انصار برنی کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین دھرتی ماں ہے، اگرماں کی حفاظت کریں گے تو ماں‌ ہرمشکل وقت پرہمارے ساتھ کھڑی ہوگی ، ان کا کہنا تھا کہ اس دھرتی ماں کی حفاظت کریں‌


    ان کا کہنا تھا کہ خدانخواستہ اس ملک کو نقصان ہوگیا تو پھر کہاں جاوگے ، کہاں سیاست کرو گے ، ان کا کہنا تھا کہ ایک پرچم کے سائے تلے آگے بڑھیں اور ایک قوم بن کراس ملک کی حفاظت کریں

    ان کا کہنا تھا کہ سیاست اپنی جگہ ، ہمارا تو یہ حال ہے کہ جن وزرا کے لیے ہم لڑرہے ہیں وہ تو کبھی اپنے پاس بھی نہیں ٹھہرنے دیتے، ان کے گھروں کے قریب سے گزر بھی نہیں سکتے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرملک کے معتبر اداروں کونقصان پہنچانے کی کوشش کی توپھراس ملک کی سرحدوں کی حفاظت کریں گے

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کر اس ملک کی حفاظت کےلیے آگے بڑھنا چاہیے ، اب حالات اجازت نہیں دیتے کہ اس ملک کو کوئی نقصان پہنچے ، اس ملک کے لیے خون کا آخری قطرہ بھی حاضر ہے

  • ایچ ای سی کی ویمن ٹیم نے ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں دو میڈل جیت لیے

    ایچ ای سی کی ویمن ٹیم نے ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں دو میڈل جیت لیے

    اسلام آباد:ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) تائیکوانڈو خواتین کی ٹیم نے ایشین اوپن تائیکو انڈو چیمپئن شپ میں چاندی اور کانسی کے تمغےحاصل کرلیے۔

    پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام لیاقت جمنازیم، پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ میں 23 ممالک کے 500 سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی، 16 سینیئر اور 5 جونیئر ویٹ کیٹیگریز میں حصہ لے رہے ہیں۔

    چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پر مبارک باد دی ہے۔ چیمپئن شپ میں کل 6 کھلاڑی ایچ ای سی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ لاہور گیریژن یونیورسٹی کی ملیحہ علی نے خواتین کی انڈر 67 کے جی کیٹیگری میں سلور میڈل اور نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز، اسلام آباد کی المہ شفان علی زئی نے انڈر 62 کے جی کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

    احمد خان ہرال، ڈائریکٹر اسپورٹس، یونیورسٹی آف سرگودھا نے بطور منیجر تائیکوانڈو خواتین ٹیم کی نمائندگی کی۔

    چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ اس طرح کے بین الاقوامی ایونٹس کے انعقاد کے ذریعے ملک میں کھیلوں کی سیاحت کے مواقع بڑھانے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو بھی فروغ دیا جا سکتا ہے۔

    ڈاکٹر مختار احمد نے ملک کے نوجوانوں کو زندگی کے ہر شعبے میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے پر حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں پر مبنی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں ایچ ای سی کی مسلسل مدد کر رہی ہے۔

  • سابق نگراں وزیراعظم بلخ شیر مزاری انتقال کرگئے

    سابق نگراں وزیراعظم بلخ شیر مزاری انتقال کرگئے

    لاہور:پاکستان کے سابق نگراں وزیراعظم اور جنوبی پنجاب کے سینئر سیاستدان سردار بلخ شیر مزاری 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    رپورٹ کے مطابق سابق نگراں وزیراعظم سردار بلخ شیر مزاری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، وہ لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

    سردار بلخ شیر مزاری سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب دوست محمد مزاری کے دادا ہیں، وہ 1928ء میں رحیم یار خان کے علاقے کوٹ کرم خان میں پیدا ہوئے تھے جبکہ 1993ء میں ملک کے نگراں وزیراعظم رہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے سردار بلخ شیر مزاری کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق نگراں وزیراعظم بلوچستان اور پاکستانی سیاست کی قدآور شخصیت تھے، ملک و قوم کیلئے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی سردار بلخ شیر مزاری کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔