Baaghi TV

Author: News Editor

  • کراچی:معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈھی کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج

    کراچی:معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈھی کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج

    کراچی:معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈھی کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج ،اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے فیروز آباد سے نوجوان کے مبینہ اغوا کے واقعے پر معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    کراچی پولیس کے مطابق عقیل کریم ڈھیڈی کے خلاف یہ مقدمہ مغوی فرحان اسرار کے والد عبدالمجید آدم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، معروف صنعتکار کے خلاف درج اس مقدمے میں اغوا کی دفعہ 365، 395، 324، 337 اور 109 شامل کی گئی ہیں۔

    درخواست گزار عبدالمجید آدم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اغوا کی واردات پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 2 میں گھر کے باہر پیش آئی، سرف گاڑی اور موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے میرے بیٹے کو اغوا کیا۔

     

    درخواست گزار عبدالمجید آدم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بہت سے شواہد یہ بتاتے ہیں کہ میرے بیٹے کواغوا کسی اور نے نہیں بلکہ عقیل کریم ڈھیڈی نے کروایا ہے اوروہ ہی اس گھنوئنے جرم کے پیچھے ہے

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مبینہ اغوا کے کچھ دیر بعد وہاب نامی شخص نے فون کرکے صلح کرنے کا کہا، صلح کے لیے فون کرنے والا وہاب عقیل کریم ڈھیڈھی کا خاص آدمی ہے، میرے بیٹے فرحان اسرار کو عقیل کریم ڈھیڈی کے ایما پر اغوا کیا گیا۔

    دوسری طرف ابھی تک عقیل کریم ڈھیڈی کی طرف سے اس واقعہ کے متعلق ابھی تک کوئی ردعمل نہیں آیا ،جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ عقیل کریم ڈھیڈی کا اس اغوا کے پیچھے ہاتھ نہیں ہے ،

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

  • الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کل طلب کرلیا

    الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کل طلب کرلیا

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے این اے 45 کرم کے کے ضمنی انتخاب میں صوبائی وزیر کی مدد لینے پر عمران خان کو کل طلب کرلیا۔اطلاعات ہیں کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کرم نے نوٹس جاری کرتے ہوئے اقبال وزیر کی ضمنی الیکشن کی مہم میں مدد لینے کے الزام میں عمران خان کو کل طلب کرلیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر صوبائی وزیر اقبال وزیر کو حلقہ بدر کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ڈی پی او کرم کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے آج ہی الیکشن کمیشن نے پہلے پیش ہونے کی اورتاریخ دی تھی، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا تھاکہ 10 نومبر کے بعد عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم کے علاوہ کوئی آپشن نہ ہو گا۔

    عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی سماعت ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انور منصور عدالت میں پیش ہوئے۔

    انور منصور نے کہا کہ نوٹس سیکرٹری الیکشن کمیشن نے جاری کیے ہیں الیکشن کمیشن نے نہیں، جب تک یہ مسئلہ حل نہ ہو تب تک یہ شوکاز نوٹس غیر قانونی ہے، شوکاز نوٹس پر بھی ڈی جی لاء کے دستخط ہیں۔

    وکیل تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ہماری ہائیکورٹ میں 31 اکتوبر کو سماعت ہے اس کے بعد کی تاریخ مقرر کی جائے جس پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیے ہیں، سیکرٹری کی طرف سے نوٹس نہیں دیا گیا، انھوں نے صرف اطلاع دی ہے۔

    انور منصور نے کہا کہ اسد عمر کو گزشتہ رات دھمکیاں آئی ہیں، ان کے پاس سیکورٹی نہیں ہے، جس پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہمارے پاس 10نومبر کے بعد کوئی راستہ نہیں بچےگا کہ چارج فریم کر دیں۔

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

  • روس نےایک بارپھرپاکستان کوگندم درآمد کرنےکی پیشکش کردی

    روس نےایک بارپھرپاکستان کوگندم درآمد کرنےکی پیشکش کردی

    اسلام آباد:روس نےپاکستان کےلیےگندم درآمد کرنےکی پیشکش کردی۔اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیربرائےقومی غذائی تحفظ وتحقیق طارق بشیر چیمہ سےروسی وفد نےملاقات کی۔ملاقات میں دونوں اطراف نے زرعی شعبے میں تعاون اور شراکت داری کےممکنہ مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔وفد میں پروڈنٹ نمائندے یوسف آصف اورحامد علی،ایگریکلچر اتاشی الیکسی کدریاوٹسیف اوراتاشی روسی ایمبیسی الیگزینڈر شامل تھے۔

    طارق بشیرچیمہ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے زرعی شعبے کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ بارشوں اور سیلاب سے تباہ کاری کا حتمی تخمینہ کا ابھی انتظار ہے۔ عالمی برادری بحالی کے مرحلے میں پاکستان کی مدد کرے۔ ان کی حکومت متاثرہ کسان برادری کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

    روسی نمائندے یوسف آصف نے کہا کہ پاکستان اور روس زراعت میں تجارتی تعاون بڑھانے سے باہمی طور پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ روس گندم کا سب سے بڑا عالمی برآمد کنندہ ہے اور گندم کی مقامی طلب کو پورا کرنے میں پاکستان کی مدد کر سکتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی چاول اچھے معیار کے ہیں اور روس پاکستان سے چاول کی درآمد بڑھانے کا منتظر ہے۔ روس پاکستان میں چاول کے مجاز برآمد کنندگان کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے۔انہوں نے پاکستان سے آلو درآمد کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ روس آلو کا بڑا درآمد کنندہ ہے۔

     

    روسی وفد نے پاکستان کے لئے گندم کی درآمد کرنے کی پیشکش کی تاکہ فوڈ سیکیورٹی کے مسئلے کو حل کیا جا سکے۔انہوں نے بارٹر ٹریڈ کی صورت میں فوڈ باسکٹ کموڈٹیز کا تبادلہ کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی۔روس کے ایگریکلچر اتاشی الیکسی کدریاوٹسیف نے امید ظاہر کی کہ زراعت میں باہمی طور پر فائدہ مند تعاون دونوں ممالک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

  • وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے:عمران خان

    وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے:عمران خان

    لاہور:وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔اطلاعات کے مطابق لاہور میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔

    آج جب سابق وزیراعظم عمران خان لاہور مین 90 شاہراہ قائد اعظم پہنچے تو اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کا خیر مقدم کیا

    سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ہونے والی اس اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب کے انتظامی معاملات پر بات چیت کی گئی

    عمران خان اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ہونے والی اس اہم ملاقات میں لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام اورصوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے پروگرامز پر بھی گفتگو ہوئی

    عمران خان اورچودھری پرویزالٰہی نے ارشد شریف کی شہادت کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف جوڈیشل تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کو ارشد شریف کی شہادت کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے۔

    اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اس موقع پر بڑے عزم مصمم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ ارشد شریف کی والدہ،بیوہ اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

    دونوں رہنماؤں نے ملک کی خراب معاشی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان کی معاشی ، امن وامان اور دیگرمحاذوں پر ناکامی کا ذکرکرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ حقیقی آزادی کے لئے جہاد ہے۔عوام کا جوش وخروش بتارہا ہے کہ لانگ مارچ نئی تاریخ رقم کرے گا۔

    وزیراعلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام عمران خان کیساتھ ہیں۔چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ امپورٹڈ حکومت کو بہالے جائے گا۔مارچ شروع ہونے سے قبل ہی وفاقی حکومت کی چولیں ہل گئی ہیں۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے عوام کے لئے امید کی کرن ہیں۔لانگ مارچ کو پورا سپورٹ کریں گے۔

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

  • حکومت نے ادویات مہنگی کرنے کی اجازت دے دی

    حکومت نے ادویات مہنگی کرنے کی اجازت دے دی

    اسلام آباد: وفاقی حکومت اور فارماسوٹیکل کمپنیوں کے درمیان پیراسیٹامول ٹیبلٹ (نارمل) کی قیمت کم جب کہ پیراسیٹامول (ایکسٹرا) اور سیرپ مہنگا کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

    ادویہ ساز کمپنیوں کے حکام کی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارسے تفصیلی ملاقات کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمپنیوں کے حکام سے پیراسیٹا مول کی قیمت پر بات چیت ہوئی ہے اور ملاقات میں پیراسیٹامول نارمل کی ٹیبلٹ 2.35 روپے میں فروخت کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے کمرشل ہیلی کاپٹر سروس کا افتتاح

    اعلامیے کے مطابق پیراسیٹامول ایکسٹرا اور سیرپ مہنگا کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ حکومت نے پیراسیٹامول ایکسٹرا اور سیرپ کا ریٹ بڑھانے کے مطالبے کا نصف منظور کرلیا ہے اور پیراسیٹامول ایکسٹرا کی ٹیبلٹ کی قیمت 2.75 روپے کرنے کی منظوری دی گئی جب کہ پیراسیٹامول سیرپ کی قیمت 117.60 روپے مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی؛ ایک دن میں اربوں روپے ڈوب گئے

    یاد رہے کہ پاکستان میں قیمت پر اختلاف کی وجہ سے دوا ساز کمپنیوں نے بخار اور دیگر معمولی تکالیف میں تجویز کی جانے والی پیناڈول سمیت 100 سے زائد سستی ادویات کی پیداوار بند کر رکھی ہے، جس سے مارکیٹ میں ان کی قلت ہوگئی ہے اور ان کی متبادل دوائیں مزید مہنگی ہوگئی ہیں۔

    میڈیسن مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق غیر ملکی دوا ساز کمپنیوں نے ڈالر مہنگا ہونے پر بیرون ملک سے آنے والے خام مال کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے حکومت سے دواؤں کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم کابینہ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کی سفارش کے باوجود 100 سے زائد سستی ادویات کی قیمتیں بڑھانے سے انکار کردیا ہے، جس کے بعد کمپنیوں نے پیداور روک دی تھی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی؛کاروباری طبقہ انتہائی پریشان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی؛کاروباری طبقہ انتہائی پریشان

    اسلام آباد:پاکستان میں معاشی بدحالی پھر سے قدم جمانے لگی ہے اور کاروباری طبقے پربہت مشکل اوقات آن پہنچے ہیں،اس حوالے سے تازہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی ہے۔

    بدھ کے روز کاروبار کا آغاز ہوا تو پی ایس ایکس 100 انڈیکس 42 ہزار 190 پوائنٹس پر موجود تھا۔کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔ ایک وقت میں ہنڈریڈ انڈیکس 699 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 490 کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔

    تاہم کاروباری اوقات کے اختتام پر پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 650 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 540 پر بند ہوا۔بدھ کے روز 333 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 265 کمپنیوں کیے شیئر کی قیمت میں کمی، 58 کی قیمتوں میں اضافہ جب کہ 10 کمپنیوں کے شیئر کے دام مستحکم رہے۔

    ادھرانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ (PKR) امریکی ڈالر کے مقابلے میں 68 پیسے بڑھ گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ مقامی کرنسی 68 پیسے یا 0.31 فیصد اضافے کے ساتھ 219.73 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی۔

    تجزیہ کاروں نے اس تبدیلی کی وجہ 1.5 بلین ڈالر کی متوقع آمد کو قرار دیا جب پاکستان نے ADB کے ساتھ بجٹ میں مدد اور سیلاب سے متعلق بحالی اور تعمیر نو کی سرگرمیوں میں مدد کے لیے قرض کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

    ایک ویب پر مبنی مالیاتی پورٹل میٹیس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ اے ڈی بی کے معاہدے پر دستخط اور چین سے قرضوں کی ری شیڈولنگ کی توقع کے ساتھ آنے والے دنوں میں روپے کو اس رفتار کو جاری رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

  • امریکہ کا روس کےخلاف یوکرین کی مزید فوجی امداد کا اعلان

    امریکہ کا روس کےخلاف یوکرین کی مزید فوجی امداد کا اعلان

    واشنگٹن:خبر رساں ادارے روئٹرز نے منگل کے روز دو گمنام اہلکاروں کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ امریکہ کئی دہائیوں پرانے میزائل بھیج سکتا ہے جنہیں اس کی اپنی فوج اب روسی میزائلوں کے خلاف فضائی دفاع فراہم کرنے کے لیے یوکرین کو استعمال نہیں کرتی ہے۔

    امریکی دفاعی حکام کاکہنا ہے کہ امریکہ پہلے ہی MIM-23 ہاک میزائل سسٹم 1960 میں متعارف کرایا گیا تھا، حالانکہ اس کے بعد اسے کئی بار اپ گریڈ کیا جا چکا ہے، واشنگٹن ان میں سے چند کو کیف بھیج سکتا ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا ذخیرہ کرنے میں کئی سال گزارنے کے بعد یہ ذخیرہ اچھی حالت میں ہے۔

    ذرائع نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ منتقلی صدارتی ڈرا ڈاؤن اتھارٹی (PDA) کے تحت کی جائے گی اور اس کا اعلان اس ہفتے جلد ہی کیا جا سکتا ہے۔

    دفاعی حکام کایہ بھی کہنا ہے کہ HAWK سسٹم ایک موبائل درمیانی فاصلے کا طیارہ شکن ہتھیار ہے جس میں کچھ اینٹی میزائل صلاحیت ہے، جسے امریکی ہتھیاروں کی بڑی کمپنی Raytheon نے تیار کیا ہے۔ فوج نے اسے 1990 کی دہائی میں زیادہ جدید MIM-104 پیٹریاٹ سسٹم سے بدل دیا۔ میرین کور، آخری امریکی آپریٹر، نے انہیں 2000 کی دہائی کے اوائل میں مردانہ نقل پذیر FIM-92 Stinger میزائلوں کے حق میں مرحلہ وار ختم کر دیا۔

    دفاعی ذرائع کاکہنا ہے کہ HAWKs "اسٹنگر میزائل سسٹم میں اپ گریڈ” ہوں گے جو روس کی طرف سے پڑوسی ریاست میں فوج بھیجنے سے پہلے ہی یوکرین کو اپنے مغربی سپانسرزسے بڑی تعداد میں موصول ہوئے تھے۔ ذرائع کےمطابق طویل فاصلے تک چلنے والا پیٹریاٹ نظام یوکرین کے لیے میز سے دور ہے۔

    امریکی حکومت نے پہلے یوکرین کے فضائی دفاع کو تقویت دینے کے لیے قومی اعلی درجے کی سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم (NASAMS) کی فراہمی کے اپنے ارادے کا اعلان کیا تھا۔ NASAMS ایک ناروے کا نظام ہے جو Raytheon سے بنے انٹرسیپٹرز کا استعمال کرتا ہے اور 1990 کی دہائی میں HAWK میزائلوں کے نارویجن ورژن کو تبدیل کرتا ہے۔

    اس ماہ کے شروع میں، نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے اعلان کیا تھا کہ یوکرین کو ہتھیاروں کی منصوبہ بندی میں چار ہسپانوی HAWK میزائل لانچر شامل ہوں گے۔ یوروپی قوم کو یہ سسٹم 1965 میں ملا اور اس نے اگلی دو دہائیوں میں ہارڈ ویئر کو بہتر-HAWK ویرینٹ میں اپ گریڈ کیا۔

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

  • روس،چین یا ایران کسی کو بھی اجازت نہیں دے سکتےکہ وہ من مرضی کریں:امریکہ

    روس،چین یا ایران کسی کو بھی اجازت نہیں دے سکتےکہ وہ من مرضی کریں:امریکہ

    واشنگٹن: خطے میں امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر امن وخوشحالی کے لیے جدوجہد کرتا رہے گا، اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر امریکی سفارت کار جین گویٹو نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کو روس، چین اور ایران کے رحم و کرم پر چھوڑ کر نہیں جا سکتے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ جین گویٹو نے امریکا کی مشرق وسطیٰ سے واپسی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم اتنا دور نہیں جائیں گے کہ مشرق وسطیٰ میں کسی طرح کا خلا پیدا ہو جسے چین، روس یا ایران پُر کریں۔

    عراق کے بارے میں اٹلانٹک کونسل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئیر امریکی سفارت کار جین گویٹو نے مزید کہا کہ روس اور ایران کے گٹھ جوڑ پر گہری تشویش ہے۔جین گویٹو نے الزام عائد کیا کہ روس نے یوکرین پر ایرانی ساختہ خودکش ڈرونز استعمال کیے جس سے بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان ہوا۔ ایران کے فوجی اسلحے کی روس کو منتقلی کے شواہد موجود ہیں۔

    ایران سے جوہری معاہدے اور شراکت داری پر سینیئر سفارت کار کا کہنا تھا کہ ایران کے ایک اہم شراکت دار ہونے کا پورا ادراک ہے تاہم ایران کو مسلح جنگجوؤں کو عراق اور یمن میں مدد و معاونت بند کرنا ہوگی۔

    جین گویٹو نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ ایران عراق اور خطے سے امریکی افواج اور سفارت کاروں کو باہر نکالنا چاہتا ہے اور ان کے حامی عسکری گروپس نے امریکی فوج پر عراق اور دوسری جگہوں پر حملے کیے ہیں۔چین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے جین گویٹو کا کہنا تھا کہ چین مشرق وسطیٰ میں تعلقات بنانے کی کوشش کے علاوہ عالمی سطح پر ایک غیر لبرل ورلڈ آرڈر لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

    سینیئر سفارت کار کا مزید کہنا تھا کہ عراق چین کے ساتھ اپنے ترقیاتی اہداف کے لیے آگے جا سکتا ہے تاہم امریکا عراق کو خبردار کرے گا کہ چین کے ساتھ تعلقات کے دوران آنکھیں کھلی رکھے۔

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

     

  • برطانیہ:ہرپانچ میں سے ایک برطانوی لڑکی ، نوجوان خاتون غیرمحفوظ

    برطانیہ:ہرپانچ میں سے ایک برطانوی لڑکی ، نوجوان خاتون غیرمحفوظ

    لندن:ہرپانچ میں سے ایک برطانوی لڑکی ، نوجوان خاتون غیرمحفوظ ،برطانیہ میں خواتین خصوصا نوجوان لڑکیوں کی عزتیں اور زندگیاں کس قدر غیرمحفوظ ہیں اس بات کا اندازہ ایک معروف برطانوی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ سے لگایا جاسکتا ہے، اس حوالے سے گرل گائیڈنگ چیریٹی کے ایک سروے کے مطابق، جو رویوں میں "سخت” علاقائی فرق کے بارے میں فکر مند ہے، انگلینڈ کے شمال میں لڑکیاں اور نوجوان خواتین لندن اور جنوبی میں اپنے ہم منصبوں کے مقابلے میں کم محفوظ اور کم خوش محسوس کرتی ہیں۔

    منگل کو شائع ہونے والے سروے میں حصہ لینے والی 11-16 سال کی شمالی علاقوں میں پانچ میں سے ایک سے زیادہ (22%) لڑکیوں اور نوجوان خواتین نے انہیں اسکول میں روکے رکھنے کے لیے جنسی ہراسانی کے خوف کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ دی گارڈین نے رپورٹ کیا کہ لندن اور جنوبی علاقوں میں یہ تعداد نمایاں طور پر 16 فیصد کم تھی۔

    اسی طرح، شمال میں ایک چوتھائی سے زیادہ (26٪) نے کہا کہ صنفی دقیانوسی تصور انہیں اسکول میں روک رہا ہے، اس کے مقابلے میں لندن اور جنوب میں یہ شرح 18 فیصد ہے۔ لڑکیوں اور نوجوان خواتین میں یہ مسئلہ خاص طور پر شدید تھا، جس میں پانچ میں سے تقریباً دو (37%) سکول میں صنفی دقیانوسی تصورات کے بارے میں شکایت کر رہے تھے۔

    مجموعی طور پر، سروے میں حصہ لینے والی پانچ میں سے تقریباً ایک (19٪) لڑکیوں اور نوجوان خواتین نے کہا کہ وہ اسکول میں خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتی ہیں، لیکن شمال میں رہنے والوں کو محفوظ محسوس کرنے کا امکان کم ہے لندن اور جنوب میں لڑکیاں اور نوجوان خواتین اپنے سفید فام ہم منصبوں کے مقابلے میں اسکول میں خود کو محفوظ محسوس کرنے کا امکان کم رکھتی ہیں

    چیف ایگزیکٹیو انجیلا سالٹ نے کہا، ’’یہ حیران کن ہے کہ کتنی لڑکیاں اور نوجوان خواتین، جن میں سے کچھ کی عمریں 11 سال تک ہیں، اسکول، سوشل میڈیا یا عوام کے سامنے خود کو محفوظ نہیں سمجھتیں۔ ہماری تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں امتیازی سلوک، دقیانوسی تصورات اور جنس پرستی کتنی عام ہے اور حیرت انگیز طور پر یہ خوشی، اعتماد اور کامیابی کی راہ میں کتنی رکاوٹیں پیدا کرتی ہے۔”

    انہوں نے مزید کہا، "ملک بھر میں لڑکیوں کے تجربات میں تفاوت کے ساتھ مل کر، یہ ضروری ہے کہ ہم ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ابھی کام کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہر لڑکی اور نوجوان عورت کو ان کی صلاحیتوں کو پورا کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں، چاہے وہ کہیں بھی رہیں،”

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

  • مہنگائی مارگئی:برطانوی شہری یوٹیلٹی بلز ادا کرنے سے قاصر،معاشی حالات بہت ابتر

    مہنگائی مارگئی:برطانوی شہری یوٹیلٹی بلز ادا کرنے سے قاصر،معاشی حالات بہت ابتر

    لندن:مہنگائی مارگئی:برطانوی شہری یوٹیلٹی بلز ادا کرنے سے قاصر،معاشی حالات بہت ابتر،اطلاعات کے مطابق تقریباً نصف برطانوی اپنے توانائی کے بلوں کی ادائیگی کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں ان کے پاس بل ادا کرنےکےلیے پیسے نہیں ، نئے سرکاری اعداد و شمار نے منگل کو انکشاف کیا ہے – کیونکہ سب سے سستے گروسری کی قیمت میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    برطانوی سپر مارکیٹوں میں سب سے کم قیمت والے سبزیوں کے تیل اور پاستا کی قیمت گزشتہ سال میں تقریباً دو تہائی بڑھ گئی ہے، دفتر برائے قومی شماریات نے اس حوالے سے مزید لکھا ہے کہ سب سے سستے سبزیوں کے تیل کی قیمت میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سب سے سستا پاستا ایک سال پہلے کے مقابلے میں اب 60 فیصد زیادہ مہنگا ہے۔

    دیگر گروسری اسٹیپلز جن میں سال ستمبر میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ان میں چائے (46%)، چپس (39%)، روٹی (38%) اور بسکٹ (34%) شامل ہیں۔اورنج جوس (-9%)، کیما بنایا ہوا گائے کا گوشت (-7%)، چینی (-0.3%) اور چاول (-0.2%) ان کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کے لیے واحد اہم چیزیں تھیں۔

    سب سے سستی دستیاب اشیاء میں اضافہ وسیع پیمانے پر خوراک کی اوسط قیمتوں میں اضافے کے مطابق ہے، مہنگائی کا پیمانے نوٹ کرنے والے ادارے کی رپورٹ کے مطابق جس نے ہر ماہ سپر مارکیٹ کی ویب سائٹس سے تقریباً 1.5 ملین قیمتوں کو نوٹ کرکے اعداد و شمار مرتب کیے ہیں۔

    سابق باکسر اور بااثر شخصیت اینڈریو ٹیٹ نے اسلام قبول کرلیا

    ان اعداد و شمار کے ساتھ ساتھ، مذکورہ ادارے نے اپنی رائے اور طرز زندگی کے سروے کے حصے کے طور پر زندگی کی بڑھتی ہوئی لاگت کے اثرات کو ٹریک کرنے کے لیے برطانیہ میں 16 سال اور اس سے زیادہ عمر کے 13,305 لوگوں کے جوابات کا تجزیہ کیا۔

    اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اکتوبر کے آغاز میں تقریباً نصف (45%) بالغ افراد اپنے توانائی کے بلوں کو برداشت کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے۔

    ارشد شریف کی میت کو لے کر آنے والا طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا

    یہ 10 میں سے سات (72%) لوگوں میں قبل از ادائیگی میٹر، 55% معذور افراد، 44% سفید فام، 69% سیاہ فام اور 59% برطانوی ایشیائی ہو گئے۔مجموعی طور پر، 3% بالغوں نے اپنے کرایہ یا رہن کی ادائیگیوں کے بقایا جات کی اطلاع دی، اور 5% نے اپنے توانائی کے بلوں میں پیچھے رہنے کی اطلاع دی۔ یہ بالترتیب 4% اور 7% معذور افراد تک بڑھ گیا۔

    وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے کچھ نہیں دیا،وزیراعلیٰ پنجاب

    وہ بالغ افراد جو اپنا گھر کرائے پر لے رہے تھے ان کے مقابلے میں رہن کی ادائیگی کرنے والوں کے لیے توانائی، کرایہ یا رہن کی ادائیگیوں کو برداشت کرنا مشکل ہونے کا امکان زیادہ تھا۔تقریباً 10 میں سے ایک کرایہ دار نے اپنے توانائی کے بلوں میں پیچھے رہنے کی اطلاع دی، اور 5% نے اپنے کرایے کی ادائیگی میں پیچھے رہنے کی اطلاع دی۔ اس کا موازنہ بالترتیب 3% اور 1% ان لوگوں کے ساتھ کیا گیا ہے جن کے پاس رہن ہے۔