Baaghi TV

Author: News Editor

  • پاکستان کی بیٹی نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

    پاکستان کی بیٹی نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

    اسلام آباد: پاکستان سے تعلق رکھنے والی کم عمر ترین کلائمٹ ایکٹوسٹ زینب وحید کیلئے ایک اور بین الاقوامی اعزازخوشقسمتی کی علامت بن کر آیا ہے ، یہ ا عزاز زینب وحید کے لیے بھی ہے اور پاکستان کے لیے بھی

    زینب وحید کو ارجنٹائن میں ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لئے فوری اقدامات کرنے والے دنیا کے 40 طاقتور اور ترقی یافتہ ممالک کے میئرز کی کانفرنس”Global Youth and Mayors Forum”  میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے۔ ان کا انتخاب دنیا بھر سے امیدواروں کے مشکل اور سخت امتحانات کے بعد عمل میں آیا۔ زینب وحید 19 سے 21 اکتوبر 2022 تک ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ انہیں لندن کے میئر صادق خان اور بیونس آئرس کے میئرز  نے خود کانفرنس میں شرکت کیلئے مدعو  کیا ہے۔ وہ کانفرنس کے افتتاحی خطاب میں پاکستان کا مقدمہ بھر پور  اور مدلل انداز میں پیش کریں گی۔

    ماحولیاتی تبدیلی پر زینب وحید کا مضمون دنیا بھر سے سلیکٹ کیا گیا یے جو اکتوبر 2022 کے اختتام پر ” Journal of City Climate Policy and Economy” میگزین کے پہلے ایڈیشن میں شائع ہو گا۔زینب وحید اسی امریکا کے شہر نیو یارک میں ہونے والی Youth4Climate کانفرنس پاکستان سے آفشیل ڈیلیگٹ منتخب ہوئیں۔  انہوں نے اپنے خطاب کو "اے دنیا کے منصفو دیکھو، میرا ملک پاکستان ڈوب رہا ہے”  کا عنوان دیا۔

    زینب وحید اکتوبر 2021 میں اٹلی کے شہر میلان میں Youth4Climate کانفرنس بھی پاکستان سے منتخب ہوئی تھیں۔   میلان کانفرنس میں کوپ 27 کے صدر الوک شرما، کلائمٹ چینج کی سب سے بڑی ایکٹوسٹ گریٹا تھنبرگ، یونیسف کی سفیر برائے گرلز ایجوکیشن وینسیا ناٹکے، UNCCC کی ہیڈ، میلان کے میئرز اور دیگر عالمی شخصیات نے خود زینب سے ملاقات کی۔ زینب نے اس انٹرنیشنل فورم پر پاکستان کا موقف اور مثبت تشخض نہایت جاندار انداز میں پیش کیا۔۔

    زینب  اپنا سخت موقف رکھتی ہیں کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کا ذمہ دار نہیں لیکن سب سے زیادہ قیمت چکا رہا ہے۔ اس لئے پیرس معاہدے کے تحت غریب ملکوں کی ہنگامی فنڈنگ کے وعدے سے مکر جانے والے امیر ممالک کا احتساب کیا جائے۔ عالمی برادری بھیک یا خیرات سمجھ کر نہیں بلکہ  اولین ذمہ داری سمجھ کر پاکستان کو اس حق ادا کرے۔اے لیول کی طالبہ زینب وحید انگلش مضمون نویسی کے دو مقابلے بھی جیت چکی ہیں۔ وہ مختلف تعلیمی اداروں میں ماحولیاتی تبدیلی اور ” فکر اقبال اور آج کا نوجوان پر لیکچرز بھی دیتی ہیں

  • عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

    عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

    سپریم کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ حکومتی درخواست کی سماعت کرے گا۔ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس مظاہر نقوی 5 رکنی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

    عمران خان پر سپریم کورٹ کے 25 مئی کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے کا الزام ہے۔ وزارت داخلہ نے عمران خان کیخلاف 12 اکتوبر کو درخواست دائر کی تھی۔

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان اسلام آباد کی جانب مارچ اور احتجاج کے اعلانات کر رہے ہیں، وہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

    درخواست کے متن کے مطابق سپریم کورٹ نے عمران خان کو پُرامن احتجاج کی اجازت دی تھی مگر چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد پر چڑھائی کے اعلانات کر رہے ہیں۔

    دوسری طرف سپریم کورٹ نے ریکوڈک صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنی سربراہی میں صدارتی ریفرنس پر سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا، سپریم کورٹ ریکوڈک صدارتی ریفرنس پر 25 اکتوبر کو سماعت کرے گی۔

    بنچ میں جسٹس اعجاز الااحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیٰ آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے ریکوڈک ریفرنس کی منظوری دی تھی، وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر عارف علوی نے ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجا تھا۔

  • بلاول زرداری اپنے قد سے بڑی باتیں کرتے ہیں،اخلاقیات سیکھیں: آفتاب صدیقی

    بلاول زرداری اپنے قد سے بڑی باتیں کرتے ہیں،اخلاقیات سیکھیں: آفتاب صدیقی

    کراچی :آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ بلاول زرداری سیاسی بونے ہیں، اپنے قد سے بڑی باتیں کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما پی ٹی آئی اور سابق رکنِ قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے بلاول زرداری کی عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری سیاسی بونے ہیں، اپنے قد سے بڑی باتیں کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری دھاندلی سے جیتی ہوئی سیٹ کا جشن ایسے منانے دیہی ملیر پہنچے ہیں جیسے ملیر کو پیرس بنایا ہو جبکہ شہری ملیر سمیت ديہی ملیر نے بھی بلاول زرداری اور پیپلز پارٹی کے منہ پر کالک ملی ہے۔

    آفتاب صدیقی نے کہا کہ منی لانڈر کی سیاسی نابالغ اولاد اور پاکستان کو لوٹنے والے زرداری ڈاکو کے برخودار اب عمران خان پر ہرزہ سرائی کرنے لگے ہیں انہیں شرم آنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بلاول جیسا نکما وزیرِ خارجہ آج تک نہیں دیکھا، سیاسی مخالفین کو گالیاں دینے کے بجائے ہمت کریں اور امریکہ کو جواب دیں جس نے ایٹمی اثاثوں پر اُنگلیاں اٹھائی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لیول کا اس ملک میں کوئی سیاست دان نہیں ہے، عمران خان قوم کی آخری اُمید اور چوروں کے لئے خوف و دہشت کی علامت ہیں۔سینئر رہنما پی ٹی آئی اور سابق رکنِ قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے مزید کہا کہ عمران خان بہت جلد سندھ میں دورے شروع کریں گے اور پیپلز پارٹی کو آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں عبرت ناک شکست دیں گے۔

  • بلاول کا ضمنی انتخاب کی کامیابی کے بعد ملیر کا دورہ، عمران کو سیاسی دجال قرار دے دیا

    بلاول کا ضمنی انتخاب کی کامیابی کے بعد ملیر کا دورہ، عمران کو سیاسی دجال قرار دے دیا

    کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سیاسی دجال قرار دے دیا۔

    بلاول بھٹو زرداری بہن آصفہ بھٹو کے ہمراہ کراچی سے ضمنی انتخاب میں عمران خان کو شکست دینے والے پی پی امیدوار عبدالحکیم بلوچ کو مبارکباد دینے ملیر پہنچے۔

    اس سے پہلے بلاول نے کہا تھا کہ عمران خان کو ریٹائرمنٹ پر بھیجیں گے،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاست چھوڑ کر بنی گالا میں بیٹھ جائیں۔ ہم عمران جیسے سیاستدانوں کو ریٹائرمنٹ پر بھیجیں گے۔

    کراچی کے علاقے ملیر میں ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وقت ثابت کرے گا پاکستان نوجوان قیادت کیلئے تیار ہے۔

    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ 2018 میں ہمارے حق پر ڈاکا ڈالا گیا تھا مگر ضمنی انتخاب میں ملیر کے عوام نے کٹھ پتلی کو تاریخی شکست دی۔ تبدیلی کا نعرہ تبدیلی نہیں تباہی ہے، عمران کی سیاست نفرت اور پی پی کی سیاست محبت کی سیاست ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹا اور منافق آدمی ہیں ہم نے مل کر سلیکٹڈ حکومت کو شکست دی۔

    چیئرمین پی پی نے کہا کہ ملیر کے عوام نے ہر دور کے ظالم، آمر، فرعون کاڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، ملیر کے عوام نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا، ملیر کے عوام نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ میں عمران کو کٹھ پتلی کہتا تھا آج وہ خود مان گیا، ہر کسی کو چور کہنے والا خود چندہ چور نکلا، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان تو اپنا کیچن شوکت خانم اسپتال سے چلاتا ہے۔

    اجتماع سے خطاب میں بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اگر اختیار نہیں تھا تو استعفیٰ دیتا 4 سال حکمرانی کیوں کی؟ جدوجہد کر رہا ہے کہ ایک بار پھر سلیکٹ ہوجائے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ حکیم بلوچ نے آپ کے سارے مسائل بتادیے، وزیراعلیٰ 90 دن میں مطالبات پر کام شروع کریں، ملیرمیں میں ترقیاتی کاموں کے مطالبات پورے کیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سیاست نہیں سیلاب متاثرین کا مسئلہ اہم ہے مگر پاکستان کے خلاف سیاسی دجال سازشیں کررہاہے، اپنی سیاست چمکا کر توجہ سیلاب متاثرین سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

  • اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 2 دہشت گرد گرفتار

    اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 2 دہشت گرد گرفتار

    اسلام آباد کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد گرفتار کرلئے، جن کے قبضے سے 3، 3 کلو گرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، ملزمان کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق اسلام آباد کے قریب سنگجانی کےعلاقے میں کارروائی کے دوران پکڑے جانیوالے دہشت گردوں میں حمزہ عرف غازی اور شیرعالم عرف عمر شامل ہیں، دونوں شمالی وزیرستان کے رہائشی ہیں، جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان کیخلاف سرکار کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق شیر عالم اور حمزہ جی ٹی روڈ کے راستے اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوئے، دونوں دہشتگردوں سے 3، 3 کلو گرام دھماکا خیز مواد، 2 بیٹریاں، ریموٹ اور دیگر ممنوعہ مواد بھی برآمد کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سیاسی اجتماع اور معروف شخصیات پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

  • کورونا اب بھی ‘گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی‘ ہے:احتیاط سب پر لازم ہے:عالمی ادارہ صحت

    کورونا اب بھی ‘گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی‘ ہے:احتیاط سب پر لازم ہے:عالمی ادارہ صحت

    نیویارک:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا کے جلد ختم ہونے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تین سال قبل شروع ہونے والی وبا ابھی تک صحت کا عالمی مسئلہ بنی ہوئی ہے۔کورونا کے آغاز دسمبر 2019 میں چین سے ہوا تھا، جس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے فروری 2020 میں کورونا کو ’گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی‘ قرار دیا تھا۔

    بعد ازاں وبا میں تیزی کو دیکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت نے کورونا کو مارچ 2020 میں عالمی وبا قرار دیا تھا، جس کے بعد دنیا بھر میں اس سے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کیے گئے، لاک ڈاؤن نافذ کیے گئے، سفری پابندیاں عائد کی گئیں اور لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے پر مجبور کیا گیا۔

    گزشتہ تین سال سے تاحال دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا سے تحفظ کے لیے لاک ڈاؤن سمیت دیگر بعض پابندیاں نافذ ہیں مگر دنیا بھر کے لوگوں کا خیال ہے کہ اب کورونا ختم ہوچکا۔لیکن عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے خاتمے کا سوچنے والے افراد پر واضح کیا ہےکہ کورونا تاحال عالمی ہنگامی صحت کا معاملہ بنا ہوا ہے۔

    خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ’ایمرجنسی‘ کمیٹی نے واضح کیا کہ تاحال کورونا دنیا کے لیے چیلنج بنا ہوا ہے، اس کے ختم ہونے کے خیالات درست نہیں۔

    عالمی ادارہ صحت نے اعتراف کیا کہ حالیہ چند ہفتوں میں دنیا بھر میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے جب کہ اموات میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے لیکن یہ کہنا درست نہیں کہ کورونا ہیلتھ ایمرجنسی کا معاملہ نہیں رہا۔

    ادارے کے مطابق اگرچہ حالیہ دنوں میں کورونا سے ہونے والی اموات وبا کے آغاز سے لے کر اب تک کم ترین سطح پر آ چکی ہے لیکن اس باوجود اموات کی شرح دیگر وائرسز کے مقابلے میں زیادہ ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ دنیا کے بعض خطوں میں یہ سمجھا جا رہا ہے کہ کورونا ختم ہوچکا لیکن ایسا نہیں، یہ اب بھی گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی بنا ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ کورونا سے دسمبر 2019 سے 11 اکتوبر 2022 تک دنیا بھر میں 62 کروڑ 23 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے تھے، جس میں 65 لاکھ 48 ہزار بیماری کے باعث ہلاک ہوچکے تھے۔

  • گورنر سندھ کی نکاح نامے میں ختم نبوت حلف نامہ شامل کرنے کی تجویز

    گورنر سندھ کی نکاح نامے میں ختم نبوت حلف نامہ شامل کرنے کی تجویز

    کراچی :گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی پنجاب کی طرز پر نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صوبہ بھر میں نکاح نامہ میں نبی کریم ﷺ کے خاتم النبیینؐ ہونے کے اقرار کو لازمی شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔اپنے خط میں ان کا کہنا ہے کہ نکاح نامہ میں اس اندراج سے ہم نبی کریم ﷺ سے محبت و عقیدت کا اظہار کرسکیں گے۔

    گورنر سندھ کا مزید کہنا ہے کہ ختم نبوتؐ ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے، وزیراعلیٰ سندھ اس ضمن میں ضروری اقدامات کریں۔کامران ٹیسوری نے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کے خاتم النبیینؐ ہونے کا اقرار نکاح نامہ میں شامل کرنے کا پابند کیا جائے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پنجاب لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے نکاح نامہ کے لیے نیا فارم 2 جاری کردیا ہے اور یونین کونسلز (یو سیز) کے سیکریٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں نکاح کے لیے نئے فارم کا استعمال یقینی بنائیں۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ہینڈ آؤٹ میں کہا گیا کہ نکاح نامے کا فارم 2 مسلم فیملی لا آرڈیننس 1961 کے تحت پنجاب مسلم فیملی رولز میں شامل کر دیا گیا ہے جس میں ختم نبوت ﷺ کے حلف کو شامل کرنے کے حوالے سے ترمیم کی گئی ہے۔ہینڈ آؤٹ میں مزید کہا گیا کہ لہٰذا اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ صرف نیا نکاح نکامہ ہی نکاح کے لیے استعمال کیا جائے۔

    نکاح رجسٹراروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نکاح کے لیے نئے فارم 2 کا استعمال کریں، ایسا نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ یو سی سیکریٹری کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

    اس میں متنبہ کیا گیا کہ اگر کوئی نکاح رجسٹرار نیا فارم 2 استعمال کرتا نہیں پایا گیا تو اس کے خلاف مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کے تحت پنجاب مسلم فیملی رولز کے رول 7 کے ذیلی قاعدہ (4) کے تحت کارروائی کی جائے گی۔اس میں کہا گیا کہ دولہا اور دلہن دونوں پر نکاح کے وقت ختم نبوت ﷺ کے حلف پر دستخط کرنا لازم ہوگا۔

    قانون کے مطابق نیا فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو ایک ماہ قید یا 200 روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ ختم نبوت ﷺ کے حلف کو نکاح نامہ میں شامل کرنے کا اقدام نئے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی اٹھایا گیا تھا اور اس میں قانون سازی کے ذریعے ترمیم کی گئی تھی۔

  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کو ری شیڈول کر دیا

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کو ری شیڈول کر دیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز ملتوی کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں۔جنوری 2023 میں پاکستان میں شیڈول یہ سیریز 2024 کی پہلی سہہ ماہی میں کھیلی جائے گی۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز ایک سال کیلئے ملتوی کردی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کردی۔پی سی بی کے مطابق کرکٹ ویسٹ انڈیز کی رضا مندی سے جنوری 2023ء میں ہونیوالی سیریز 2024ء کی پہلی سہ ماہی تک آگے بڑھادی گئی ہے۔

    بورڈ کا کہنا ہے کہ سال 2024ء آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا سال ہوگا اس لئے سیریز ملتوی کرنیکا فیصلہ کیا گیا، میگا ایونٹ کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا جون 2024ء میں کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ مختصر دورانیے کے یہ میچز دونوں ٹیموں کی میگا ایونٹ کی تیاری میں معاون ثابت ہوں گے۔

    واضح رہے کہ تین ٹی 20 میچز کی سیریز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے فیوچر ٹور پروگرام 2023-2027ء کا حصہ نہیں ہے۔

    دوسری طرف آج ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر مرحلے میں ویسٹ اندیز نے زمبابوے کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر مرحلے میں اسکاٹ لینڈ سے پہلا میچ ہارنے کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے زبردست واپسی کی ہے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو 154 رنز کا ہدف دیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلس نے 45، روومین پاول نے 28 اور عقیل حسین نے 23 رنز بنائے۔

    زمبابوے کے سکندر رضا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بلیسنگ مجربانی نے 2 اور شان ولیمز نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 122 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    ویسٹ انڈیز کے الزاری جوزف سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 16 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

  • پاک فضائیہ کومضبوط سے مضبوط تربنائیں گے:پاک فضائیہ ہماری شان،پاکستان کی جان ہے:صدرعارف علوی

    پاک فضائیہ کومضبوط سے مضبوط تربنائیں گے:پاک فضائیہ ہماری شان،پاکستان کی جان ہے:صدرعارف علوی

    اسلام آباد : سنٹر برائے ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی فلیگ شپ سیمینار بعنوان ’’گلوبل اسٹریٹجک تھریٹ اینڈ ریسپانس‘‘(جی سٹار) کی افتتاحی تقریب آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی مہمان خصوصی تھے۔ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پہنچنے پر سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ان کا استقبال کیا۔

    اوپیک پلس کے فیصلے، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے افتتاحی خطاب میں پاک فضائیہ کے علم کے شعبے کو اپنی کارروائیوں میں زیادہ سے زیادہ بروئے کار لانے کے لئے کیے گئے کلیدی اقدامات کو سراہا ۔ صدر نے عصرِ حاضر کے اسٹریٹجک مسائل پر فکر انگیز سیمینار کے انعقاد پر سنٹر برائے ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز  کی انتظامیہ کو سراہا۔ عالمی سیاست کے پیچیدہ مسائل نے طاقت کے روایتی توازن اور  سیکیورٹی کے ماحول کو متاثر کیا ہے اور یہ امر قومی ہم آہنگی کے ذریعے مناسب ردعمل کا متقاضی ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ موجودہ دور میں ٹیکنالوجی اور دولت کے اشتراک سے طاقت کے نئے مراکز کی تشکیل ہو رہی ہے۔ انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ‘انسانوں کی برابری، انسانی سلامتی کے احترام، نئی ٹیکنالوجی کے استعمال اور امن کے عزم کی بنیاد پر ایک نئی ترتیب کی تعمیر کی ضرورت ہے’۔

    امریکی سائنسدانوں نے کرونا وائرس کا ایک نیا مہلک اور انتہائی خطرناک وائرس ایجاد…

    قبل ازیں سربراہ پاک فضائیہ نے اپنی استقبالیہ تقریر میں اس بات پر روشنی ڈالی کے بڑی طاقتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی دشمنی کے نتیجے میں بین الاقوامی ادارے کمزور ہو رہے ہیں اور روایتی اور غیر روایتی سیکیورٹی کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ نئی ٹیکنالوجی کے تناظر میں، انہوں نے منتخب اشتراک کے خطرناک نتائج اور علاقائی استحکام پر اس کے اثرات کی طرف اشارہ کیا۔ ایئر چیف نے ان ٹیکنالوجیز کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور پاک فضائیہ کو ایک جدید فورس بنانے کے لیے آپریشنز، صلاحیتوں میں اضافہ، تنظیم اور تربیت سمیت مختلف شعبوں میں اہم اقدامات کے بارے میں سامعین کو آگاہ کیا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے نیشنل ایرو اسپیس اینڈ ٹکنالوجی پارک (NASTP) کے باضابطہ آغاز کا اعلان بھی کیا جس کا مقصد ملک میں مقامی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ٹیکنالوجی کے حصول کی مہم کو تیز کرنا ہے۔ اپنی نوعیت کے پہلے پارک کا افتتاح اس سال کیا جائے گا جبکہ دو دیگر ٹیکنالوجی پارک جلد ہی قائم ہوں گے۔

    بعد ازاں صدر  ڈاکٹر عارف علوی نے سربراہ پاک فضائیہ سے  ان کے دفتر میں  ملاقات کی۔  ملاقات کے دوران صدرِ پاکستان کو پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی بیرونی خطرے سے نمٹنے کے لیے کی گئی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے ایرو اسپیس، سائبر، آئی ٹی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبوں میں قائم شدہ اور نئی ابھرتی ہوئی ڈسرپٹو ٹیکنالوجیز کی ملکی سطح پر صلاحیتوں میں اضافے کے جامع منصوبے پر روشنی ڈالی۔ پاکستان کی سرحدوں کے دفاع میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے صدرِ پاکستان نے عصرِ حاضر کے جغرافیائی اور سیاسی ماحول میں فضائیہ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔ انہوں نے ملک کے دفاع کی ذمےداری  کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات سے نمٹنے میں حکومت پاکستان کو تعاون فراہم کرنے پر پاک فضائیہ کی تعریف کی۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ انسانی وسائل، تکنیکی، آپریشنل اور صنعتی شعبوں میں ترقی و برتری حاصل کرنے کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے اور صحیح معنوں میں قوم کا سرمایہ افتخار ہے

  • بھارت میں انسانی حقوق کی بہت زیادہ پامالیاں ہورہی ہیں:سیکرٹری اقوام متحدہ کا بھارت میں بیان

    بھارت میں انسانی حقوق کی بہت زیادہ پامالیاں ہورہی ہیں:سیکرٹری اقوام متحدہ کا بھارت میں بیان

    نئی دہلی :اقوام متحدہ کا دہرا معیار:بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی پرناخوش،مگربھارتیوں کوخوش کرنےپہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق آج رات اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹریس آج رات بھارت کے تین روزہ سرکاری دورے پرکسی بھی وقت پہنچ چکے ہیں ۔ اس سال جنوری میں دوسری مدت کیلئے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے بھارت کا ان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ جناب گٹریس ممبئی میں تاج محل پیلیس ہوٹل کے مقام پر 26/11 کے دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرکے،اپنے دورے کا آغاز کریں گے۔

    اس حوالےسے بھارت کے لیے پریشان کن صورت حال اس وقت پیش آئی جب اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس نے بدھ کے روز بھارت کے دورے کے دوران انسانی حقوق کے ریکارڈ پر تنقید کی، جس کے بارے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ ہندو قوم پرست وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں بھارت انہیں جرائم کی بنیاد پرعالمی برادری میں‌ بہت نیچے چلا گیا ہے

    1.4 بلین کی ہندو اکثریتی ملک میں 2014 میں مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد مہم چلانے والوں کا کہنا ہے کہ مذہبی اقلیتوں، خاص طور پر بھارت کی 200 ملین کی مضبوط مسلم اقلیت کے خلاف ظلم و ستم اور نفرت انگیز تقاریر میں تیزی آئی ہے۔

    دوسری طرف عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکنان کا کہنا ہے کہ اصل میں یہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کا معاملہ ہے جب سے 2019 میں مودی حکومت نے مسلم اکثریتی علاقے پر براہ راست حکمرانی مسلط کی تھی جہاں اس کی نصف ملین فوج تعینات ہے۔

    بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے کسی کو نہیں چھوڑا ، یہی وجہ ہے کہ حکومتی ناقدین اور صحافیوں، خاص طور پر خواتین رپورٹرز کی طرف بھی دباؤ بڑھ گیا ہے — کچھ کو آن لائن بدسلوکی کی مسلسل مہم کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں موت اور عصمت دری کی دھمکیاں بھی شامل ہیں۔

    گوٹیرس نے ممبئی میں ایک تقریر میں کہا کہ "انسانی حقوق کونسل کے ایک منتخب رکن کے طور پر، ہندوستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی انسانی حقوق کی تشکیل کرے، اور اقلیتی برادریوں کے ارکان سمیت تمام افراد کے حقوق کا تحفظ اور فروغ کرے۔”

    امریکی سائنسدانوں نے کرونا وائرس کا ایک نیا مہلک اور انتہائی خطرناک وائرس ایجاد…

    اگرچہ انہوں نے برطانوی راج چھوڑنے کے 75 سال بعد ہندوستان کی کامیابیوں کی تعریف کی، گوٹیرس نے یہ بھی واضح طور پر کہا کہ یہ سمجھنا کہ بھارت کو اپنی ذمہ داریوں سے بھی آگاہ رہنا چاہیے ، دنیا بھارت کے غیرمعقول جوابات کو تسلیم نہیں کرتی

    آزادی کے ہیرو مہاتما گاندھی اور ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کا حوالہ دیتے ہوئے گٹیرس نے کہا کہ ان کی اقدار کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے،ہندوستان کو صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں، طلباء اور ماہرین تعلیم کے حقوق اور آزادیوں کے تحفظ کے ذریعے ایسا کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ "عالمی سطح پر ہندوستان کی آواز کو اختیار اور اعتبار حاصل ہو سکتا ہے جب کہ اندرون ملک شمولیت اور انسانی حقوق کے احترام کی مضبوط وابستگی سے” انہوں نے مزید کہا کہ "جنسی مساوات اور خواتین کے حقوق کو آگے بڑھانے کے لیے مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے”۔

    فروری میں اقوام متحدہ کے حقوق کے ماہرین نے ایک خاص مسلم خاتون صحافی کے خلاف "بدتمیزی اور فرقہ وارانہ” آن لائن حملوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا جو مودی کی شدید ناقد تھیں۔

    لاہور:چڑیا گھر کے شیروں اور شیرنیوں کے ڈی این اے کروانے کا فیصلہ

    میڈیا رائٹس گروپ رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز (RSF) نے اپنے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں بھارت کو نچلے درجے پر 142 ویں نمبر پر رکھا ہے، یہ کہتے ہوئے کہ وزیر اعظم کے دور میں، "میڈیا پر ہندو قوم پرست حکومت کی لکیر کو پیر کرنے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے”

    دوسری طرف انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بیان صرف بیان کی حد تک رہتا ہے یا پھرعالمی برادری اس پرکھڑی ہوتی ہے ، اور اگرماضی کی طرف صرف یہ ایک افسانہ ہی رہنا ہے تو پھربھارت میں بھارتی مظالم کے شکاراقلیتوں کے اپنے حقوق کے حصول کے لیے خود آگے آنا ہوگا