Baaghi TV

Author: News Editor

  • پنجاب اسمبلی اجلاس: لوکل گورنمنٹ سمیت 5 بل منظور کرلئے گئے

    پنجاب اسمبلی اجلاس: لوکل گورنمنٹ سمیت 5 بل منظور کرلئے گئے

    لاہور:پنجاب اسمبلی اجلاس: لوکل گورنمنٹ سمیت 5 بل منظور کرلئے گئے،اطلاعات کے مطابق پنجاب اسمبلی نے گورنر کی جانب سے اعتراضات لگا کر واپس بھجوائے گئے پنجاب لوکل گورنمنٹ سمیت 5 بل دوبارہ منظور کرلئے۔

    پنجاب اسمبلی میں بلوں کی منظوری کی لوٹ سیل لگ گئی، اپوزیشن کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کرتی رہی اور پنجاب حکومت نے پنجاب احساس پروگرام بل 2022ء اور دو ترامیم کے بعد پنجاب لوکل گورنمںٹ بل سمیت 6 بل منظور کرلئے۔

    لاہور:چڑیا گھر کے شیروں اور شیرنیوں کے ڈی این اے کروانے کا فیصلہ

    گورنر پنجاب نے پنجاب لوکل گورنمنٹ، پنجاب سیڈ کارپوریشن بل، فیکٹری ترمیمی بل، فاریسٹ ترمیمی بل اور پنجاب سیفٹی اینڈ ہیلتھ بل اعتراضات لگا واپس بھجوائے تھے، جنہیں پنجاب اسمبلی نے دوبارہ منظور کرلیا گیا۔

     

    پنجاب احساس پروگرام بل 2022ء اور لوکل گورنمنٹ بل صوبائی وزیر پارلیمانی امور بشارت راجہ نے ایوان میں پیش کئے۔ایوان نے بل کی منظوری کیلئے قوانین معطل کرنے کی منظوری دی اور تمام بل منظور کرلئے۔

    اوپیک پلس کے فیصلے، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

    مسلم لیگ ن کے طاہر خلیل سندھو نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 90 میں لکھا ہے کہ اداروں، مذہب اور فوج کے سپہ سالار کے خلاف بات نہیں کرتے، اعظم سواتی کے ٹویٹ میں سپہ سالار کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، سپہ سالار کو تنقید کا نشانہ بناکر آگ لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل (جمعرات کی) سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کردیا۔

    امریکی سائنسدانوں نے کرونا وائرس کا ایک نیا مہلک اور انتہائی خطرناک وائرس ایجاد…

  • کلائمیٹ کونسل موسمیاتی تبدیلی کے مختلف پہلوؤں پر کام کرے گی:وزیراعظم شہباز شریف

    کلائمیٹ کونسل موسمیاتی تبدیلی کے مختلف پہلوؤں پر کام کرے گی:وزیراعظم شہباز شریف

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کلائمیٹ کونسل موسمیاتی تبدیلی کے مختلف پہلوؤں پر کام کرے گی۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کلائمیٹ کونسل کو موسمیاتی تبدیلی پر مؤثر قومی حکمت عملی وضع کرنے کے لیے کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔

    امریکی سائنسدانوں نے کرونا وائرس کا ایک نیا مہلک اور انتہائی خطرناک وائرس ایجاد…

    وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہم آہنگی کرتے ہوئے پاکستان کلائمیٹ کونسل موسمیاتی تبدیلی کے مختلف پہلوؤں پر کام کرے گی جیسے کہ تخفیف، موافقت اور موسمیاتی فنانس۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کونسل کو مکمل فعال ادارہ بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

    اوپیک پلس کے فیصلے، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

    وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق مستقبل میں موسمیاتی خطرات کی نشاندہی اور قومی سطح پر جامع پلان تیار کیا جائے۔شہباز شریف نے کہا کہ ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے اور بروقت تیاری کے لئے مستقل بنیادوں پر وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں کا اشتراک عمل تیار کیا جائے۔

    لاہور:چڑیا گھر کے شیروں اور شیرنیوں کے ڈی این اے کروانے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کونسل مشترکہ مفادات کونسل کی طرز پر بنائی گئی تھی جس میں وفاق اور تمام صوبائی متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شامل ہیں۔شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کے حامل گھروں اور انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کے لئے نیشنل پلان بنانے کی بھی ہدایت دے دی۔

  • لاہور:مختلف واقعات میں 9 ماہ کے دوران 386 افراد قتل

    لاہور:مختلف واقعات میں 9 ماہ کے دوران 386 افراد قتل

    لاہور: مسلح ملزمان نے 9 ماہ کے دوران 386 افراد کو مختلف وجوہات کی بناء پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ذرائع کے مطابق باغوں کا شہر لاہور جرائم کا گڑھ بن چکا ہے جہاں قتل کی وارداتیں خوفناک حد تک بڑھ گئی ہیں، لاہور میں رواں برس اب تک 350 سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتارا جاچکا ہے۔

    پولیس ریکارڈ کے مطابق 9 ماہ کے دوران 386 افراد کو مختلف وجوہات پر قتل کردیا گیا ، جس میں سب سے زیادہ قتل کی 99 وارداتیں کینٹ ڈویژن میں رپورٹ ہوئیں۔دوسرے نمبر پر سٹی ڈویژن رہا جہاں 85 افراد کو قتل کیا گیا جب کہ تیسرے نمبر پر صدر ڈویزن میں 82 افراد قتل ہوئے، اسی طرح ماڈل ٹائون میں 61 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔

    لاہور:چڑیا گھر کے شیروں اور شیرنیوں کے ڈی این اے کروانے کا فیصلہ

    پانچویں نمبر پر اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 31 افراد، سول لائن ڈویژن میں 28 افراد کو قتل کردیا گیا، جس میں سے 16 افراد کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں غیر قانونی اسلحہ کی بھرمار قتل کی بڑی وجہ ہے۔

     

    ادھر قتل کی واردات میرپور میں پیش آئی جہاں ظالم شوہر نے بیوی کو دھوکے سے بلاکر موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کا کہںا ہے کہ نیلم شہزادی نامی خاتون کو شوہر وہاب خان نے معمولی تلخ کلامی پر گلہ دبا کر قتل کردیا تھا بعدازاں تھانے میں مقتولہ کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا۔

    اوپیک پلس کے فیصلے، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی اہلیہ کو چھ ماہ کی بیٹی سمیت میرپور ملنے کےلیے بلایا اور پھر موقع دیکھ کر بیوی کو قتل کرکے لاش ہوٹل میں پانی کی ٹینکی میں چھپا دی اور بیٹی کے ہمراہ لاہور آگیا۔

    انچارج انویسٹی گیشن باٹا پور محمد ریاض کا کہنا ہے کہ ملزم کے انکشاف پر میرپور ہوٹل سے مقتولہ کی لاش برآمد کرلی ہے۔

    امریکی سائنسدانوں نے کرونا وائرس کا ایک نیا مہلک اور انتہائی خطرناک وائرس ایجاد…

    پولیس انسپکٹر محمد ریاض کا کہنا ہے کہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور مختلف شواہد کی روشنی میں ملزم کو گرفتار کیا ہے، پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔

  • شیخ عابد حسین کےصاحبزادے اکبرمحمود کی وفات پرتعزیت کا سلسلہ جاری

    شیخ عابد حسین کےصاحبزادے اکبرمحمود کی وفات پرتعزیت کا سلسلہ جاری

    کراچی:شیخ عابد حسین کا صاحبزادہ اکبرمحمود کی وفات پرتعزیت کا سلسلہ جاری،اطلاعات کے مطابق معروف شخصیت شیخ عابد حسین کے بیٹے اکبر محمود ولد شیخ عابد حسین 18 اکتوبر 2022 کو انتقال وفات پاگئے ہیں‌،

    شیخ عابد حسین کے صاحبزادہ کی وفات پرملک بھر سے تعزیت اور ان کے درجات کی بلندی کےلیے دعاوں کا سلسلہ جاری وساری ہے،

    دوسری طرف مرحوم اکبر محمود کے لواحقین دردانہ اکبر،بابر محمود ،زینب بابر۔اورنگزیب محمود،مہرین اورنگزیب ،محمد موسیٰ،فاطمہ، سارہ، مہر اور احمد سمیت دیگر عزیزواقارب ان کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا گوہیں، ان ان دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی قبر کو اپنے نور سے منور فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

    دوسری طرف لواحقین کی طرف سے یہ بھی اطلاع دی گئی ہے کہ ان کے ایصال ثواب کے لیے صوم قرآن خوانی ہاؤس: 40/A، ساؤتھ سی ویو ایونیو ڈی ایچ اے، فیز 2 7ویں اسٹریٹ، کراچی میں ہوگی۔ 20 اکتوبر 2022 بروز جمعرات شام 4:30 سے شام 6:30 بجے تک جاری رہے گا

  • باپ نےغیرت کے نام پر بیٹی اور داماد کو قتل کردیا

    باپ نےغیرت کے نام پر بیٹی اور داماد کو قتل کردیا

    لاہور: پنجاب کے علاقے کاہنہ میں باپ نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی اور داماد کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔پولیس حکام کے مطابق کاہنہ کی رہائشی 17 سالہ فرح اور 18 سالہ عدنان نے چند روز قبل پسند کی شادی کی جس پر لڑکی کا باپ شدید مشتعل تھا اور اُس نے موقع پاکر دونوں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

    ایدھی ترجمان کے مطابق لڑکی اور لڑکا دونوں گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے مطابق پولیس اور تحقیقاتی ادارے شواہد اکھٹے کیے جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

    امریکی سائنسدانوں نے کرونا وائرس کا ایک نیا مہلک اور انتہائی خطرناک وائرس ایجاد…

    دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کی اور تحقیقات جلد مکمل کر کے ملوث شخص کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی۔

    اوپیک پلس کے فیصلے، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

    ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر ذرائع سے ملزم کی تلاش جاری ہے، متوفیہ اور متوفی کی شناخت فرح اور عدنان مسیح کے نام سے ہوئی۔ فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے گئے۔

    لاہور:چڑیا گھر کے شیروں اور شیرنیوں کے ڈی این اے کروانے کا فیصلہ

    ایس پی ماڈل ٹاؤن جاوید بھٹی نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزم بہت جلد قانون کی گرفت میں ہو گا۔

  • نئےالحاق شدہ یوکرین کے4 شہروں میں مارشل لا نافذ:روسی صدرنےسخت فیصلے کرنے شروع کردیئے

    نئےالحاق شدہ یوکرین کے4 شہروں میں مارشل لا نافذ:روسی صدرنےسخت فیصلے کرنے شروع کردیئے

    ماسکو: صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین کے اُن چار شہروں میں مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جن کا فوجی قبضے کے بعد متنازع ریفرنڈم کے ذریعے روس سے الحاق کیا گیا تھا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے امن عامہ کا بہانہ بناکر اپنے زیر قبضہ یوکرین کے شہروں خیرسون، زاپوریژیا، ڈونیٹسک اور لوہانسک میں مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

    گزشتہ ماہ کی 30 تاریخ کو متنازع ریفرنڈم کے ذریعے ان شہروں کو روس میں ضم کیا گیا تھا۔ ان چاروں شہروں میں روس کے حمایت یافتہ باغی یوکرین سے علیحدگی کے لیے کافی عرصے سے جدوجہد کر رہے تھے۔

    رواں برس فروری میں روس نے یوکرین پر فوج کشی کی اور ان باغیوں کی مدد سے خیرسون، زاپوریژیا، ڈونیٹسک اور لوہانسک میں قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد ہزاروں کی تعداد میں یوکرینی شہری نقل مکانی پر مجبور ہوئے تھے۔ان علاقوں کے الحاق کے باوجود روسی فوج کو یہاں مزاحمت کا سامنا تھا جسے مکمل طور پر کچلنے کے لیے صدر پوٹن نے ان شہروں میں مارشل لا نافذ کیا ہے۔

    امریکی سائنسدانوں نے کرونا وائرس کا ایک نیا مہلک اور انتہائی خطرناک وائرس ایجاد…

    یاد رہے کہ اس سے پہلے صدر پوٹن نے یوکرین کے شہروں کھیرسن، زپوریزہیا، ڈونیٹسک اور لوہانسک اپنا حصہ قرار دیدیا جس پر امریکا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے روس پر پابندیاں مزید سخت کردی تھیں‌۔

    اوپیک پلس کے فیصلے، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فوج کے حمایت یافتہ علیحدگی پسند باغیوں نے یوکرین کے 4 شہروں پر قبضہ کرکے اپنی حکومت قائم کرنے کا اعلان کیا تھا اور حال ہی میں روس نے ان شہروں میں الحاق سے متعلق ریفرنڈم کرایا تھا۔

    روسی صدر پوٹن نے ایک سرکاری تقریب میں ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کھیرسن، زپوریزہیا، ڈونیٹسک اور لوہانسک کو روس کا حصہ قرار دیدیا اور یوکرین کے 15 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا ۔جن میں بالآخرمارشل لاء نافذکردیاگیاہے

    لاہور:چڑیا گھر کے شیروں اور شیرنیوں کے ڈی این اے کروانے کا فیصلہ

    امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ یوکرین کے خودمختار علاقوں پر دھونس اور دھمکی سے قبضے کی مذمت کرتے ہیں۔ روس بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کو پامال کرکے پُر امن قوموں کی توہین کر رہا ہے۔

  • ٹی20 ورلڈکپ؛ ویسٹ انڈیز نے پہلی فتح سمیٹ لی

    ٹی20 ورلڈکپ؛ ویسٹ انڈیز نے پہلی فتح سمیٹ لی

    گیلونگ: ٹی20 ورلڈکپ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کے آٹھویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 31 رنز سے شکست دیکر پہلی فتح سمیٹ لی۔

    گیلونگ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیئت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 153 رنز بنائے، جانسن چارلس نے کالی آندھی کے لیے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی۔

    امریکی سائنسدانوں نے کرونا وائرس کا ایک نیا مہلک اور انتہائی خطرناک وائرس ایجاد…

    دیگر بلےبازوں میں کائل میئرز 13، ایون لیوس 15، کپتان نکولس پورن 9، رومن پوویل 28، شمارا پروکس 0، جیسن ہولڈر 4 جبکہ عقیل حسین رنز بناکر نمایاں رہے۔زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا 3، بلیسنگ مزاربانی 2 جبکہ شان ولیمز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    اوپیک پلس کے فیصلے، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

    ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے تیز کھیل پیش کرنے کی کوشش کی تاہم وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث وہ ٹارگٹ تک پہنچنے میں ناکام رہے، زمبابوے کی جانب سے ویسلی مدھویرے 27، ریگیس چکابوا 13، ٹونی مونیونگا 2، کپتان شان ولیمز 1 جبکہ سکندر رضا 14، ریان برل 18 رنز بناسکے۔ لیوک جونگوے نے میچ کے اختتامی لمحات میں 29 رنز بناکر ٹارگٹ تک پہنچنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔

    لاہور:چڑیا گھر کے شیروں اور شیرنیوں کے ڈی این اے کروانے کا فیصلہ

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے 4، جیسن ہولڈر نے 3 جبکہ عقیل حسین اور اوڈین اسمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 42 رنز کی اَپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا۔

  • کراچی:دورانِ ڈکیتی دکاندار جاں بحق

    کراچی:دورانِ ڈکیتی دکاندار جاں بحق

    کراچی: بفرزون میں رقم لوٹنے کی واردات کے دوران دکاندارجاں بحق ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق مقتول دکاندار اپنے کزن کے ہمراہ بینک سے 10 لاکھ روپے نکلوا کر واپس جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے رقم چھینے کے دوران موٹر سائیکل پر لات دے ماردی جس سے مقتول اوراس کا کزن گر گئے۔

    اسی دوران مقتول کا سرفٹ پاتھ پر جا لگا اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا، گرنے کے باعث محمد حنیف نامی دکاندار کے سر،منہ اورجڑے پرشدید چوٹیں آئی تھیں۔مسلح ملزمان ساڑھے 3 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ساڑھے 6 لاکھ روپے ملزمات کے ہاتھ نہ لگ سکے۔

    پولیس نے دکاندار کے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ مقتول کی لاش تدفین کے لیے آبائی علاقے مانسہرہ روانہ کردی گئی۔

    کیا کوئی رہ گیا ہے جسے نیب قانون سے استثنیٰ نہ ملا ہو؟ جسٹس اعجازالاحسن

    واقعہ 17 اکتوبربروز پیر پیش آیا تھا مقتول محمد حنیف نے اپنے گاؤں سے 10 لاکھ روپے منگوائے تھے وہ رقم نکلوا کر واپس آرہا تھاکہ یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں وہ جان گنوا بیٹھا۔

     

    ادھرایس ایس پی انویسٹی گیشن الطاف حسین نے مشورہ دیا ہے کہ کراچی کے شہری لوٹ مار کے دوران مزاحمت کے بچائے پرسکون رہیں، اور لٹیروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

    کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کنٹرول کرنے کے بجائے شہریوں کو لٹیروں کے ہاتھوں پرسکون ہوکر لٹنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ڈاکو نشہ کرکے نکلتے ہیں، شہری ان سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت نہ کریں بلکہ ان کی ہدایت پر عمل کیا کریں تاکہ نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔

    ایس ایس پی الطاف حسین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ شہری لوٹ مار کے دوران مزاحمت کے بجائے پرسکون رہیں، اور واردات کے دوران بدحواس نہ ہواکریں۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید کہا کہ غیر تربیت یافتہ ڈاکو مزاحمت کے شک پر بھی گولی چلا دیتے ہیں، اس لئے جانی نقصان سے بچنے کیلئے شہری مزاحمت نہ کیا کریں۔

  • لاہور:چڑیا گھر کے شیروں اور شیرنیوں  کے ڈی این اے کروانے کا فیصلہ

    لاہور:چڑیا گھر کے شیروں اور شیرنیوں کے ڈی این اے کروانے کا فیصلہ

    لاہور:چڑیا گھر کے شیروں اور شیرنیوں کے ڈی این اے کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، اطلاعات ہیں کہ لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک میں شیروں اور ٹائیگرز کا ڈی این اے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ان کے باہمی رشتوں، نسل اور خاندان کی درست معلومات حاصل کی جا سکیں۔

    پاکستان میں سرکاری چڑیا گھروں میں پہلی بار ان جانوروں کے ڈی این اے کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا جس کے لیے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے ماہرین کی مدد بھی لی جا سکے گی۔ ماہرین کے مطابق اس اقدام سے شیروں کی صحت، ان کی درست جوڑا بندی اور بہترین افزائش لی جا سکے گی۔

    لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک میں شیروں اور ٹائیگرز کی بڑی تعداد موجود ہے۔ تاہم محکمے کے پاس سائنسی بنیادوں پر ایسا ریکارڈ موجود نہیں ہے کہ کون سے شیر اور ٹائیگر ایک ہی فیملی سے ہیں، تاہم اب لاہور زو مینجمنٹ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ چڑیا گھر اور سفاری پارک میں موجود تمام شیروں اور ٹائیگرز کا ڈی این اے کروایا جائے گا جس سے یہ معلوم ہوسکے گا کہ ان کا باہمی رشتہ اوریجنل نسل کون سی ہے۔اس سے ان کے شجرہ نسب کی پہچان ہوسکے گی، اس کو ہم فیلو جنیٹک کہتے ہیں۔

    کیا کوئی رہ گیا ہے جسے نیب قانون سے استثنیٰ نہ ملا ہو؟ جسٹس اعجازالاحسن

    دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ ہمیں یہ معلوم ہو سکے گا کہ جینیاتی طور پر کسی جانور میں کس بیماری کے جراثیم موجود ہیں یا نہیں اور اس سے کسی نر اور مادہ کے جوڑا بنانے میں مدد ملے گی تاکہ ان سے صحت مند افزائش لی جا سکے۔ ڈی این اے کے لیے جانور کے خون کے نمونہ جات، جسم کے بال جڑ سمیت یا پھر دونوں چیزیں لی جا سکتی ہیں۔

  • کراچی: شہری ڈاکوؤں کی ہدایات پرعمل کریں اور پرسکون رہیں، پولیس کی انوکھی منطق

    کراچی: شہری ڈاکوؤں کی ہدایات پرعمل کریں اور پرسکون رہیں، پولیس کی انوکھی منطق

    کراچی: شہری ڈاکوؤں کی ہدایات پرعمل کریں اور پرسکون رہیں، پولیس کی انوکھی منطق ،اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن الطاف حسین نے مشورہ دیا ہے کہ کراچی کے شہری لوٹ مار کے دوران مزاحمت کے بچائے پرسکون رہیں، اور لٹیروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

    کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کنٹرول کرنے کے بجائے شہریوں کو لٹیروں کے ہاتھوں پرسکون ہوکر لٹنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

    کیا کوئی رہ گیا ہے جسے نیب قانون سے استثنیٰ نہ ملا ہو؟ جسٹس اعجازالاحسن

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ڈاکو نشہ کرکے نکلتے ہیں، شہری ان سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت نہ کریں بلکہ ان کی ہدایت پر عمل کیا کریں تاکہ نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔

    ایس ایس پی الطاف حسین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ شہری لوٹ مار کے دوران مزاحمت کے بجائے پرسکون رہیں، اور واردات کے دوران بدحواس نہ ہواکریں۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید کہا کہ غیر تربیت یافتہ ڈاکو مزاحمت کے شک پر بھی گولی چلا دیتے ہیں، اس لئے جانی نقصان سے بچنے کیلئے شہری مزاحمت نہ کیا کریں۔

    کیا کوئی رہ گیا ہے جسے نیب قانون سے استثنیٰ نہ ملا ہو؟ جسٹس اعجازالاحسن

    ادھربلدیہ عظمیٰ کراچی کے سرکاری ایڈمنسٹریٹر اور سندھ حکومت کے ترجمان نے کراچی کے عوام کی بجائے سندھ حکومت کی وکالت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ کراچی میں جرائم کی صورت حال تشویشناک نہیں ، بعض واقعات میڈیا کی وجہ سے زیادہ سامنے آتے ہیں۔

    کرائم کے تناسب کا موازنہ نہ کیا جائے‘‘ البتہ ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی کو اپنے الفاظ کا مناسب چناؤ کرنا چاہیے تھا۔

    واضح رہے کہ کراچی پولیس چیف نے کراچی میں بڑھتے ہوئے جرائم پر اپنی پولیس کی ناکامی کا اعتراف کرنے کی بجائے تاجروں اور شہریوں پر ہی الزامات لگائے تھے کہ وہ کراچی کو بد نام کر رہے ہیں جرائم ہر جگہ ہوتے ہیں کراچی میں جرائم کی صورت حال اتنی خراب نہیں جس کا واویلا کیا جا رہا ہے۔

    پولیس چیف کا بیان تو حیران کن تھا ہی مگر کراچی سے تعلق رکھنے والے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ نے شہریوں کے زخموں پر نمک ضرور چھڑک دیا ہے کہ کراچی میں جرائم کی صورت حال تشویشناک نہیں ہے۔