Baaghi TV

Author: News Editor

  • روس اسٹیل مل اور گیس پائپ لائن منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے رضامند

    روس اسٹیل مل اور گیس پائپ لائن منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے رضامند

    کراچی:شہرقائد میں روسی قونصل جنرل اینڈری وی فیڈورو نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان اسٹیل مل اور گیس پائپ لائن منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے لیکن پاکستان کو تین بڑے مسائل حل کرنے ہوں گے۔

    کراچی میں پاکستان کونسل آن فارن ریلیشن کے زیر اہتمام روس یوکرین تنازع پر سیمینار سے خطاب میں روسی قونصل جنرل کا کہنا تھاکہ پاکستان کو ایک دوست ملک سمجھتے ہیں اور مل کر چلنا چاہتے ہیں۔

    کراچی :آر او پلانٹ میں چوری کی واردات، چور مشینری لے اڑے

    انہوں نے کہا کہ گیس پائپ لائن منصوبے کیلئے ہم تیار ہیں اور اسٹیل مل منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے بھی تیار ہیں لیکن تین بڑے مسائل حکومت کو حل کرنے ہوں، گیس کی فراہمی، ٹریڈ یونین اور زمینوں کے مسائل حل کرنے ہوں گے۔

    روس سے 2500 مربع کلومیٹر کا علاقہ واپس چھین لیا ہے یوکرینی صدر

    روس یوکرین تنازع پر ان کا کہناتھا کہ روس 8 سال تک کوشش کرتا رہا یوکرین کا مسئلہ بات چیت سے حل ہو لیکن عالمی طاقتوں کی مداخلت کی وجہ سے یہ مسئلہ پرامن طریقے سے حل نہ ہو سکا، نیٹو کو ہمارے بارڈر تک لاکر بٹھا دیا گیا اور ایسے حالات پیدا کیے گئے جو روس کی سلامتی کیلئے خطرہ تھا جبکہ روس یوکرین جنگ میں پاکستان کا کردار نیوٹرل تھا۔

    اینڈری وی فیڈورو نے کہا کہ ہر سال 50 پاکستانی طلبہ کو اسکالر شپ دے رہے ہیں، کلچر کے شعبے میں کام کر رہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافے کیلئے سرگرمیاں جاری ہیں جس کے مثبت نتائج آئیں گے۔

  • اسلام آباد میں جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ:پولیس نےمزیدخطرناک مجرم گرفتارکرلیئے

    اسلام آباد میں جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ:پولیس نےمزیدخطرناک مجرم گرفتارکرلیئے

    اسلام آباد:گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث14ملزمان گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے ہیر وئن، چرس اور وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

    حجاب لازمی قرار دینےکی خبرجھوٹ پرمبنی ہے:سندھ میڈیکل یونیورسٹی

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،

    گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے منشیا ت فروشی اور دیگر جر ائم میں ملوث14 ملزمان گرفتارکر لیے گئے،ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، تھا نہ آبپا رہ پولیس نے ملزم ثنا ئ اللہ کو گرفتار کرکے 510گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ تر نو ل پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم ممتا ز کو گرفتارکرکے 1035گر ام چرس برآمد کرلی،

    پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ میں 9 ماہ کی بچی جاں بحق

    شہزادٹا ون پولیس نے ملزم نا صر کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمدکر لیا، کو رال پولیس نے ملزم شفقت محمود کو گرفتار کرکے 1050گر ام چرس برآمد کرلی، سہا لہ پولیس نے ملزم خان شیر کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے دو ملزمان حضر ت عثمان اور علی رحمان کو گرفتار کرکے 2150گر ام چرس برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ مجرمان اشتہا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے سات مجرمان کو گرفتار کرلیا،

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں ‘ پکار 15 ” پر فوراً اطلا ع دیں۔

  • روس نے کئی علاقوں سے پسپائی کے بعد یوکرین آپریشن کیلئے نیا فوجی جنرل مقررکردیا

    روس نے کئی علاقوں سے پسپائی کے بعد یوکرین آپریشن کیلئے نیا فوجی جنرل مقررکردیا

    ماسکو:روس نے کئی علاقوں سے پسپائی کے بعد یوکرین آپریشن کیلئے نیا فوجی جنرل مقررکردیا،یوکرین کے کئی علاقوں میں روسی فوج کی پسپائی کے بعد روس نے ملٹری آپریشن کا کمانڈر تبدیل کردیا۔

    خبرایجنسی کے مطابق یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا تھا کہ یوکرینی افواج نے روس کے کنٹرول سے کئی علاقے واپس چھڑوا لیے ہیں۔

    بھارت میں درگا پوجا کے دوران یاتری سیلابی ریلے میں بہہ گئے

    ان کا کہنا تھاکہ یوکرینی افواج نے اس ہفتے ملک کے مشرقی حصے میں 776 اسکوائر کلومیٹر کے علاقے سے روسی قبضہ واپس لیا ہے جس میں لوہانسک ریجن بھی شامل ہے جبکہ مجموعی طور پر 2500 اسکوائر کلومیٹر کا علاقہ روسی تسلط سے چھڑوایا گیا ہے۔

    یوکرین کے دعوے پر روس نے کوئی ردعمل نہیں دیا ہے تاہم روس نے یوکرین میں ملٹری آپریشن کےلیے نیا فوجی جنرل مقررکردیا ہے۔

    روس سے 2500 مربع کلومیٹر کا علاقہ واپس چھین لیا ہے یوکرینی صدر

    روسی وزارت دفاع کے مطابق ماضی میں شام میں روس دستوں کی قیادت کرنے والے جنرل سرگئی سورووکن کو یوکرین میں روسی ملٹری آپریشن کا کمانڈرمقرر کیا ہے۔سرگئی سورووکن ماضی میں بھی روس افواج کے اہم عہدوں اور کئی ملٹری آپریشنز کی سربراہی کرچکے ہیں۔

    ثنا خان کےبعد ایک اور بھارتی اداکارہ نےاسلام کی خاطر فلم انڈسٹری چھوڑ دی

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں روس نے قبضہ کیے گئے 4 یوکرینی علاقوں کو ضم کرلیا تھا اور اس سے قبل یوکرین کے علاقوں خیرسون، ڈونیٹسک، لوہانسک اور زاپورزیا میں روس میں شمولیت کیلئے گزشتہ ماہ ریفرنڈم کرایا گیا تھا۔

  • خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت آج انتہائی مذہبی عقیدت سے منایا جائے گا

    خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت آج انتہائی مذہبی عقیدت سے منایا جائے گا

    خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیؐ کا یوم ولادت آج اتوار کو انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، جشن عید میلادالنبیؐ کے موقع پر وزارت مذہبی امور نے دو روزہ بین الاقوامی سیرت النبیؐ کانفرنس کا اہتمام کیا ہے جس کا آغاز ہفتہ کو ہو گیا ہے، رواں سال کانفرنس کا موضوع ”معاشرے کی اخلاقیات کی اصلاح اور تربیت سیرت طیبہ کی روشنی میں ” رکھا گیا ہے ۔

    ربیع الاول کا ماہ مبارک تمام مسلمانوں کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ اس موضوع پر ملک کے نامور اہل علم حضرات 12 ربیع الاول کوبین الاقوامی سیرت النبی ؐکانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار بھی فرمائیں گے اور بتائیں گے کہ کیسے تعلیمات نبویؐ کی روشنی میں ہم اعلی اخلاقی قدروں کو پھر سے معاشرے میں پیدا کرسکتے ہیں۔اس ماہ مبارک میں ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ؐاس دنیا میں تشریف لائے۔

    اس سال وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے47ویں دو روزہ بین الاقوامی سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد اس ماہ مبارک کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ایک کاوش ہے۔وزارت مذہبی امور کی یہ بھی کوشش ہے کہ ملک کے اندرونی حالات کے پیش نظر مذہبی ہم آہنگی و رواداری ، اخوت و مساوات، احترام انسانیت ، عدم تشدد ، اتحاد واتفاق ،مفاہمتی عمل اور ڈائیلاگ کے کلچر پر مبنی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے۔

    عید میلادالنبیؐ کو شایان شان اور عقیدت و احترام سے منانے کے لئے سرکاری اور نجی سطح پر تیاریوںکا سلسلہ یکم ربیع الاول کے آغاز سے ہی کر دیا گیا ہے،

    ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی سرکاری اور نجی سطح پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے اور ان تقریبات کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں حضور نبی پاکؐ کے یوم ولادت کے موقع پر نبی کریمؐ کو بھر پور انداز میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

    قومی سیرت کانفرنس میں ملک کے ممتاز مذہبی سکالرز ، سیاسی قائدین، اراکین پارلیمنٹ، سفارتکار اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

    صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر سیرت کانفرنسوں اور میلادالنبیؐ کے جلوسوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ رواں سال بھی وزارت مذہبی امور کی طرف سے سرکار دوعالم ۖ کی سیرت طیبہ اور حیات طیبہ کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کرنے کے لئے کتب سیرت ، کتب نعت ، مقالات سیرت اور خواتین کے لئے مذہبی کتب کے مقابلے منعقد کئے گئے ہیں ۔

    دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں اور فارن مشنز میں بھی سیرت طیبہ کے مختلف پہلوئوں کو ا جاگر کرنے کے لئے سیرت کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔قومی اور صوبائی سطح پر تمام تعلیمی اداروں میں سیرت النبیؐ کانفرنسز منعقد ہوں گی، اسی طرح سیرت طیبہ کے حوالے سے نعت خوانی اور تقاریر کے مقابلے ہوں گے ۔

    بچوں میں سیرت کے حوالے سے ذوق و شوق پیدا کرنے کے لئے سیرت کوئز منعقد ہوں گے اور اس موقع پر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیہ تقاریب بھی منعقد ہوں گی ۔ نجی سطح پر میلادالنبی ؐکے جلوس نکالے جائیں گے۔

    ملک بھر میں سرکاری اور نجی عمارتوں پر چراغاں ہوگا ، گھر ، گلیاں اور بازار سجائے جائیں گے ۔ 12ربیع الاول کو وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں21 ، 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ آپ ۖ کے یوم ولادت کے موقع پر سکولوں ، کالجوں میں یتیموں ، بیوائوں ، بے گھر افراداور خصوصی افراد میں کھانے اور مٹھائیاں تقسیم کی جائیں گی ۔

    ٹی وی چینلز نے بھی اس سلسلے میں اپنے معمول کے پروگراموں کی بجائے حضور نبی پاک ؐ کی تعلیمات کو اجاگر کرنے کے لئے پروگرام ترتیب دیئے ہیں جبکہ اخبارات میں خصوصی ایڈیشن شائع ہوں گے ۔ عیدمیلاد النبی ؐپر ملک بھر میں محافل سماع کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔

    ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں قصبوں اور دیہات میں عید میلاد النبی کے جلوسوں اور مساجد میں خصوصی محا فل میلاد کی سیکورٹی کے لئے خصوصی انتظامات اور ٹریفک پلانز جاری کئے گئے ہیں۔

  • موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس دیں گے:وزیراعظم

    موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس دیں گے:وزیراعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف نے آج ملک میں گیس سپلائی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر اعظم نے موسم سرما میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے گھریلو صارفین کو خصوصاً ضرورت کے مطابق گیس کی فراہمی کی ہدایت کی۔

    مزید براں وزیراعظم نے ٹیکسٹائل ملز کو گیس سپلائی کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے لئے ایک کمیٹی بنانے کی ہدایت کی تاکہ ٹیکسٹائل ملز کو بروقت گیس فراہم کر کے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جائے۔ کمیٹی میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے نمائندگان شامل ہونگے۔

    بھارت میں درگا پوجا کے دوران یاتری سیلابی ریلے میں بہہ گئے

    اجلاس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے جنوری کے مہینے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کھاد کی مزید درامد کی ہدایت بھی جاری کی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک ،مشیر وزیراعظم احد چیمہ اور متعلقہ سرکاری افسران شریک ہوئے۔

    دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی تباہ کردہ معیشت پٹری پر واپس آرہی ہے، ڈالر 219.92 روپے کا ہوگیا۔

    سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی:2 جج صاحبان کا چیف جسٹس کو خط

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ پاکستانی روپے کا ڈالر کے مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھانے والی عالمی کرنسی بننا اللہ تعالیٰ کا کرم ہے۔

    روس سے 2500 مربع کلومیٹر کا علاقہ واپس چھین لیا ہے یوکرینی صدر

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایک ہفتے میں روپے کی قدر میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا، ہفتے کے اختتام پر ڈالر 219.92 ہوگیا ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی محنت رنگ لارہی ہے۔وزیراعظم نے پی ٹی آئی چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تباہ کردہ معیشت واپس پٹری پر آرہی ہے۔

  • ہمیں حضورﷺ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے متاثرین سیلاب کی مدد کرنی چاہئے :طاہر اشرفی

    ہمیں حضورﷺ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے متاثرین سیلاب کی مدد کرنی چاہئے :طاہر اشرفی

    اسلام آباد:پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ربیع الاول اور ولادت نبی کریمﷺ ۖ کی مناسبت سے حضور ﷺۖ کی سیرت طیبہ کے حوالے سے تمام مسلمانان عالم عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں، رواں سال وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت اور وزارت بین المذاہب ہم آہنگی کے تعاون سے (آج) اتوار کو بین الاقوامی سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا موضوع ”اخلاق” مقرر کیا گیا ہے، کانفرنس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم محمد شہباز شریف خطاب کریں گے جبکہ رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل الشیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

    ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سیاست کو دین کے تابع ہونا چاہئے نہ کہ دین سیاست کے تابع ہو۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم ۖ کو رحمت العالمین بنا کر بھیجا گیا وہ رحمت المسلمین نہیں تھے بلکہ تمام جہانوں کے لئے رحمت ہیں، ہمیں حضور اکرم ۖ کی سیرت طیبہ پر عمل کرنا چاہئے، آج ہم جن مسائل کا شکار ہیں ان سے نکلنے کا واحد راستہ نبی کریم ۖ کی سیرت پر عمل ہے۔ ہمیں سچ کو اپنا کر غیبت چھوڑنی چاہئے اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں 70 فیصد علاقے میں سیلاب کے باعث لوگ پریشان ہیں، ہمیں قرآن و سنت اور حضور اکرم ۖ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے متاثرین سیلاب کی مدد کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امت مسلمہ کے اتحاد کی کوشش کی ہے اور بین الاقوامی سیرت کانفرنس میں عالمی رابطہ اسلامی کے سیکرٹری جنرل الشیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی شرکت پاکستان کی کاوشوں کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان سے اپنی ملاقات کے دوران اسلامو فوبیا ، دہشتگردی سمیت عالمی برادری کو درپیش مسائل کے خاتمہ کیلئے ہر طرح کے تعاون کا اعادہ کیا ہے۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بھارتی حکومت غیر قانونی بھارتی جموں وکشمیر میں سیرت النبیۖ کے جلوسوں پر پابندیاں لگا رہی ہے عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روز الزام لگایا ہے کہ بعض عناصر ان کو مذہب کے نام پر قتل کرانا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے سوال کیا کہ کیا کسی عالمی دین نے ان کے قتل کا فتویٰ دیا ہے؟ عمران خان اس کا جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے مسجد نبویۖ کے واقع کے بعد پاکستان علما کونسل کے پاس بہت سی درخواستیں وصول ہوئیں لیکن علما کونسل نے ہمیشہ مفاہمت کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دینی اور اسلامی تاریخ کے حوالے سے گفتگو سے پہلے تحقیق کر لیا کریں تاکہ وہ مذہبی معاملات کو آپس میں گڈ مڈ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مذہب کے نام پر قتل کا الزام دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا سبب بن رہا ہے۔ دنیا میں بعض ممالک نے پہلے ہی پاکستان میں مذہبی انتہا پسندی کی باتیں کی جاتی ہیں اور عمران خان کا بیان ان کو تقویت پہنچانے کا سبب بن رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ اڑھائی سال کے دوران ملک بھر میں توہین رسالت یا توہین مذہب کے حوالے کوئی ناجائز ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ملک کے سابق وزیراعظم ہیں اور ملک دشمن عناصر انتہا پسندی کے حوالے سے پاکستان پر الزام تراشیاں کرتے ہیں اس لئے احتیاط کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہوں تو سامنے لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت ملک میں جدوجہد کرتی رہی ہے اور نظام کی تبدیلی کی باتیں بھی کی جاتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تیس پینتیس سال سے پاکستان کی سیاست میں مذہب اور اسلام کا نام لیا جاتا رہا ہے لیکن کسی سیاسی جماعت نے اپنی سیاست کو جہاد قرار نہیں دیا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے سیاست کو جہاد قرار دینا کسی صورت درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر جہاد کے ذریعے نظام کی تبدیلی کی بات کوئی مذہبی جماعت کرتی تو کیا اس کو بھی اتنی آزادی دی جاتی جتنی عمران خان کو دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک اور لال مسجد والے اگر جہاد کے ذریعے تبدیلی کی بات کرتے ہیں تو ان پر پابندیاں ہیں لیکن عمران خان کو چھٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف اقتدار میں واپس آنے کیلئے مذہب کا نام استعمال کر رہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عمران خان نے اپنی حکومت کے دوران اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے عمران خان کئی مرتبہ کہا گیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل درآمد کیا جائے۔

    حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ قوم بڑی مشکل سے انتہا پسندی اور دہشتگردی سے نکل رہی ہے، اس لئے سیاست کو جہاد اور اسلام کا نام دینا درست نہیں ہے، آپ اپنی سیاست کریں، سیاسی اختلافات یا حمایت ہو سکتی ہے لیکن سیاست کو جہاد بنا کر پیش نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کل حضور پاکﷺ کی ولادت کے موقع پر قوم درود اور استغفار کی کثرت کرے اور دعا کرے کہ خداوند کریم ملک کے حالات بہتر کرے اور ہم کو مسائل سے نکال دیں۔ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے کے حوالے سے دی جانے والی چھوٹ کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں محترم چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ ماضی میں ملک میں نظام کو جہاد کے نام پر تبدیل کرنے پر پابندیاں لگائی گئیں اور لوگوں کو جیل بھی بھیجا گیا لیکن اگر آج کوئی یہ بات کرتا ہے تو کیسے جائز ہے، اس کا نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بات ماضی میں غلط تھی تو اب بھی ناجائز ہے۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملے کرنے والے بھی سیاست کی بجائے جہاد کے ذریعے نظام کی تبدیلی کی بات کرتے ہیں جو عمران خان کر رہا ہے۔ انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ دہشتگردی اورانتہا پسندی سے سب سے زیادہ دینی طبقہ متاثر ہوا ، اس لئے سیاست میں مذہب کے استعمال کا تدارک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کے زور پر تبدیلی کا پی ٹی آئی کا نظریہ جائز نہیں ہے۔

    ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف اور صرف اپنے اقتدار کی واپسی چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنی گزشتہ حکومت میں نظام میں کیا تبدیلیاں کیں جو اب کریں گے۔ ماضی میں انہوں نے اگر کوئی تبدیلی کی ہو تو وہ بتائیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سیاست کو دین کے تابع ہونا چاہئے لیکن یہاں دین کو سیاست کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ سیاست کا احترام اپنی جگہ اپنے مقاصد کیلئے مذہب کا استعمال درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علما کونسل نے ہمیشہ ملک میں آئین اور دستور پر عمل کی حمایت کی ہے اور طاقت کے ذریعے تبدیلی کا تصور ختم ہونا چاہئے۔ عمران خان اگر نظام میں تبدیلی کے خواہشمند ہیں تو سیاسی جدوجہد کریں، دین کو سیاست سے نہ جوڑیں۔

  • عالمی بینک کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 2 ارب ڈالر دینے کا اعلان

    عالمی بینک کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 2 ارب ڈالر دینے کا اعلان

    اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ورلڈ بینک کے وفد اور برطانوی ہائی کمشنر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ عالمی بینک پاکستان کو سیلاب زدہ علاقوں میں ہنگامی امدادی سرگرمیوں کیلئے 2 ارب ڈالر دے گا۔

    وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات کرنیوالے عالمی بینک کے وفد کی قیادت کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حیسن کر رہے تھے۔ اسحاق ڈار نے وفد کو سیلاب سے تباہی اور اقتصادی چیلنجز پر بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پرعزم ہے، ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

    حکومت معیشت کو پائیدار بنانے کے لیے پرعزم ہے:وزیر خزانہ

    کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ہنگامی امدادی سرگرمیوں کیلئے 2 ارب ڈالر دیں گے، ڈیڑھ ارب ڈالر رواں سال ہی فراہم کئے جائیں گے۔وزارت خزانہ کے مطابق عالمی بینک کے وفد نے مستقبل میں بھی مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

    دوسری طرف وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے بھی ملاقات کرکے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    جن لوگوں کیلئے قربانیاں دیں انہوں نے ہی مسلم لیگ کا بیڑہ غرق کیا:وجاہت حسین

    وزیر خزانہ نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر بریفنگ دی اور حکومت کی معاشی ترجیحات اور اقتصادی ایجنڈے سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا ملک میں مالی و معاشی استحکام کی کوششیں جاری ہیں۔برطانوی ہائی کمشنر نے سیلاب سے ہونیوالی تباہی پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

  • کوئٹہ: ڈگری کالج کے قریب دھماکہ، 4 افراد زخمی

    کوئٹہ: ڈگری کالج کے قریب دھماکہ، 4 افراد زخمی

    کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے سریاب روڈ کا پورا علاقہ لرز اٹھا، اہل علاقہ اور پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ زخمیوں میں خیر محمد، گل خان، صدر الدین اور زین الدین شامل ہیں۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم شرپسندوں نے دستی بم پھینکا جو چیک پوسٹ کے قریب پھٹ گیا۔

    صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس کو اس حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

  • جن لوگوں کیلئے قربانیاں دیں انہوں نے ہی مسلم لیگ کا بیڑہ غرق کیا:وجاہت حسین

    جن لوگوں کیلئے قربانیاں دیں انہوں نے ہی مسلم لیگ کا بیڑہ غرق کیا:وجاہت حسین

    راولپنڈی:پاکستان مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی چودھری حسین الٰہی نے کہا ہے کہ جن لوگوں کیلئے ہم نے قربانیاں دیں انہوں نے ہی مسلم لیگ کا بیڑا غرق کیا، ایسے لوگوں کو عنقریب حلقے سے جوتے پڑیں گے اور ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، عمران خان اور ہمارا اتحاد انشاء اللہ قائم رہے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ راولپنڈی کی تنظیمی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، چیئرمین وزیراعلیٰ شکایات سیل و ضلعی صدر راولپنڈی زبیر خان، نائب صدر راولپنڈی چودھری شہباز گوشی، جنرل سیکرٹری فیاض تبسم، ڈسٹرکٹ کونسل ممبرز راولپنڈی حاجی ارشد محمود، میڈم رفعت اور راولپنڈی کی تنظیم کے عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔

    سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے بھائی چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ کارکنوں کو ساتھ لے کر چلنا اور انہیں آ گے بڑھنے کا موقع دینا چودھری پرویز الٰہی کی سیاست کا نصب العین ہے، جن لوگوں کیلئے ہم نے قربانیاں دیں انہوں نے ہی مسلم لیگ کا بیڑا غرق کیا، ایسے لوگوں کو عنقریب حلقے سے جوتے پڑیں گے اور ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، جو سمجھتے ہیں عمران خان اور پرویزالٰہی کے آپس میں اچھے روابط نہیں تو یہ ان کی بھول ہے، عمران خان اور ہمارا اتحاد انشاء اللہ قائم رہے گا، راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں پاکستان مسلم لیگ کی تنظیموں کو مزید فعال بنائیں گے، اپنی جماعت کی شناخت اور عمران اتحاد کو قائم رکھنے کیلئے ہم نے مل کر آگے بڑھنا ہے۔

    اس موقع پر ق لیگی رکن قومی اسمبلی چودھری حسین الٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ملک، صوبے اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی جب بھی صوبے میں ڈیلیور کرنے کا سوچتے ہیں تومرکز سے رکاوٹیں کھڑی کر دی جاتی ہیں، امپورٹڈ حکومت کو عوام کے درد کی کوئی پروا نہیں، مریم صفدر کہتی تھیں پٹرول کی قیمت بڑھنے سے دل خون کے آنسو روتا ہے، بند کمروں میں شہباز شریف کو کہتی رہیں پٹرول کی قیمت بڑھا دیں، اب مریم صفدر کا عوام کیلئے درد کہاں گیا؟

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے حسین الٰہی نے کہا کہ اتنے زیادہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، یہ لوگ اقتدار میں ہوں تو مزے لوٹتے ہیں اور اقتدار میں نہ ہوں تو لندن بھاگ جاتے ہیں، پیپلز پارٹی والے ایسے شخص کو وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں جسے یہ نہیں پتہ انڈے درجن میں بکتے ہیں یا کلو میں بکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں دے سکتے جو پچھلے تیس سالوں سے ملک اور عوام کو لوٹ رہے ہیں، ان کے کاروبار اور اولاد سب بیرون ملک ہیں، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ ان کے ذاتی سرمایہ میں اضافہ ہو جاتا ہے، جب عمران خان نے لانگ مارچ کی کال دیں تو ہم نے متحد ہو کر باہر نکلنا ہے، وقت آ گیا ہے عوام اپنے ملک اور بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے باہر نکلیں اور اپنی آواز بلند کریں۔

    ق لیگی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے ہر دور میں مشکل حالات کا سامنا کیا اور ہمیشہ سرخرو ہوئے، راولپنڈی کی تنظیم ہمارے پیچھے دیوار بن کر کھڑی ہے، انشاء اللہ ہم بھی اپنے مخلص کارکنوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

  • حکومت معیشت کو پائیدار بنانے کے لیے پرعزم ہے:وزیر خزانہ

    حکومت معیشت کو پائیدار بنانے کے لیے پرعزم ہے:وزیر خزانہ

    اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معیشت کو پائیدار اور جامع ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہاسین اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔

    اس دوران ناجی بنہاسین نے وزیر خزانہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان کے لیے عالمی بینک کے موجودہ پروگراموں اور مستقبل میں تعاون کے بارے میں آگاہ کیا۔

    اسحاق ڈار کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ حکومت مسائل کے حل اور ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

    وزیر خزانہ نے مختلف منصوبوں میں عالمی بینک کی اعانت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ملک کی ادارہ جاتی اصلاحات اور اقتصادی ترقی کے لیے عالمی بینک کی مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

    عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ عالمی بینک سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی کارروائیوں کے لیے مالی اعانت کرے گا، بینک موجودہ منصوبوں سے 2 ارب ڈالر کے فنڈز مختص کر رہا ہے، ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اس سال تقریباً 1.5 بلین ڈالر کے فنڈز دیئے جائیں گے۔