Baaghi TV

Author: News Editor

  • لاہور؛گھرمیں1کروڑسےزائد مالیت کی ڈکیتی،مقدمہ درج

    لاہور؛گھرمیں1کروڑسےزائد مالیت کی ڈکیتی،مقدمہ درج

    لاہور: لاہور میں مسلح ڈاکوؤں نے ملازمین کو یرغمال بناکر گھر سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کے زیوارات و نقدی لوٹ لی۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ لاہور کے دیگرعلاقوں میں بھی کئی وارداتیں ہوئی ہیں لیکن انکا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا

    پولیس کےمطابق ڈکیتی کی واردات لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں پیش آئی جہاں تین ملزمان اسلحے کے زور پر گھر میں داخل ہوئے اور ملازمین کو یرغمال بناکر گھر کا صفایا کردیا۔پولیس نے متاثرہ شہری اعجاز احمد کی مدعیت میں 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کرلیے ٹیم تشکیل دے دی ہے جو ملزمان کی تلاش کیے چھاپہ مار کارروائیاں کررہی ہے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    شہری اعجاز احمد کی جانب سے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق تین ڈاکو شہری اعجاز احمد کے گھر داخل ہوئے اور دو ملازمین کو یرغمال بنا لیا اور میں فیملی کے ہمراہ فیصل آباد سے گھر پہنچا تو ایک ڈاکو گن پوائنٹ پر بیٹے احمد کو اندر کے گیا۔

    اسلام آباد:سینٹورس مال میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

    شہری اعجاز نے کہا کہ ڈاکوؤں نے گھر کی چابیاں لیکر 94 لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے، ملزمان کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان تھی جو کار پر فرار ہوئے۔ایس پی کینٹ عیسیٰ عکھیرا کا کہنا ہے کہ ۔لزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جاۓ گا۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گرفتاری کےلیے پولیس کی ٹیمیں اپنے ہدف کےلیے کام کررہی ہیں اور کسی بھی وقت بڑی گرفتاری کی اطلاع مل سکتی ہے

  • روسی افواج کی یوکرینی افواج پربمباری:19ہلاک:100سےزائد زخمی

    روسی افواج کی یوکرینی افواج پربمباری:19ہلاک:100سےزائد زخمی

    ماسکو:روس نے یوکرین کے شہروں پر کروزمیزائلوں کی بارش کردی جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین میں روس کی شدید ترین بمباری جاری ہے جس سے متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں، یورپ کو یوکرین سے بجلی کی ترسیل بھی منقطع ہوگئی۔

    دارالحکومت کیف، خارکیف، دنپرو، لائوف، اورزاپووریزیا سمیت کئی شہروں میں چھیاسی میزائل داغے گئے۔ ایمرجنسی سروسز نے 19 ہلاکتوں اور 100 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    بنیادی انتظامیی ڈھانچے پرحملوں کے بعد یورپ کوبجلی کی ترسیل منقطع ہوگئی ہے، یوکرینی صدرزیلنسکی نے کہا ہے روس ہمیں صفحہ ہستی سےمٹانا چاہتا ہے، اس طرح یوکرین کوڈرایا نہیں جا سکتا۔

    امریکا نے روس کا حملہ ”ظالمانہ“ قراردیتے ہوئے کہا کہ ان حملوں میں یونیورسٹی اورپلے گراؤنڈ سمیت غیرفوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی میزئل حملوں کے بعد یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کو میزائل ڈیفنس سسٹم کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے۔

    ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلفیون پر گفتگو میں جو بائیڈن نے کہا امریکہ اور اسکے اتحادی روس کو اسکے جنگی جرائم پر احتساب کے کٹہرے میں لائیں گے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتیرس کا کہنا ہے کہ یہ ایک ناقابل قبول اشتعال انگیزی ہے اورایسے حملوں کی سب سے زیادہ قیمت شہریوں کوادا کرنا پڑ رہی ہے۔

    روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اس کارروائی کو کریمیا اور روس کو ملانے والے پل پر حملے کا بدلہ قرار دیا۔اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

  • انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

    انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

    کراچی: دی بیڈ بوائے کے نام سے معروف پاکستان کے عبداللہ چانڈیو نے دبئی میں منقعدہ انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ میں بھارتی حریف کو شکست دے دی.

    شکیل چانڈیو نے بھارتی کک باکسر محمد صہیب کو مات دے کر ٹائیٹل اپنے نام کیا، دوران مقابلہ پاکستانی کک باکسر نے اپنے بھارتی حریف پر تابڑ توڑ حملے کرکے اپنی سبقت دکھائی۔

    فتح کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکیل چانڈیو نے اپنی کامیابی پاکستان کےسیلاب متاثرین کے نام کی۔ انہوں نے اس جیت کے ساتھ پروفیشنل سرکٹ پر اپنے ناقابل شکست ریکارڈ کو 16 فائٹس تک پہنچا دیا۔

    دوسری جانب بھارتی فائٹر محمد صہیب کو پروفیشنل سرکٹ میں تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، وہ اپنے 17 میں سے 14 مقابلے جیت چکے ہیں۔ واضح رہے کہ دبئی میں ہونے والی کک باکسنگ چیمپئن شپ کے 10 مقابلوں میں خواتین سمیت دنیا بھر سے 20 ٹاپ فائٹرز اور متعدد چیمپئن شپ جیتنے والے کک باکسرز نے شرکت کی۔

    ادھرایشیا کپ ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو 13 رنز سے شکست دیدی۔

    بنگلا دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ندا ڈار کی شاندار ففٹی کی بدولت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 137رنز اسکور کیے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    بھارت کی جانب سے رچا گھوش 26 اور دیالان ہیما لٹھا 20 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ سمرتی مندھانا نے 17 اور دپیتی شرما نے 16 رنز اسکور کیے۔

    پاکستان کی جانب س نشرہ سندھو نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں، ایک ایک وکٹ ایمن انور اور طوبہٰ حسن کے حصے میں آئی۔

  • سوات میں مارے جانے والے دہشت گردوں کا افغانستان سے رابطوں کا انکشاف

    سوات میں مارے جانے والے دہشت گردوں کا افغانستان سے رابطوں کا انکشاف

    مینگورہ: خیبرپختونخوا کی وادی سوات کے بائی پاس علاقے انگرو ڈھیرئی میں سیکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں مارے جانیوالے دہشت گرد علی سید اور انیس کا افغانستان میں دہشت گردوں کیساتھ روابط کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفتیشی اداروں کے مطابق  دہشت گرد انیس  نے رواں سال افغانستان دورہ کیا اور صوبہ کنٹر میں بم بنانے کی خصوصی تربیت حاصل کی ، دہشت گرد علی سید بھی 2018 میں افغانستان کاسفر کر چکا ہے  ایف آئی اے کے پاس  دونوں دہشت گردوں کے افغانستان میں سفر کرنے کا ریکارڈ موجود ہے۔

    تفتیشی اداروں کے مطابق  دہشت گرد انیس نے 2019 میں مانسہرہ کیمپ میں بھی تربیت حاصل کی جبکہ انیس افغانستان سے واپسی پر ٹی ٹی پی سوات کے کمانڈر مراد کیساتھ رابطے میں رہا ، افغانستان سے واپس آکر سوات میں دہشت گردی کی پلاننگ کی۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

     

    تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ دہشت گردوں نے فضا گھٹ میں پیٹرول پمپ مالک کو بھتہ دینے کی دھمکی دی اور دیگر ساتھیوں کیساتھ حملہ بھی کیا، کمانڈر مراد نے انیس کو پانچ روز قبل مردان سے بونیر دھماکہ خیز مواد، اسحلہ منتقل کرنے کا ٹاسک دیا ، دہشت گرد انیس کو بتایا گیا کہ سوات میں حکومت حمایتی لشکر ، جرگہ ممبرز کی ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ اور موبائل ٹاورز کو تباہ کرنا ہے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    تفتیشی اداروں کے مطابق کمانڈر مراد نے مینگورہ اور سوات میں دہشت گرد انیس کو سیکیورٹی فورسز کے قافلوں اور فوجی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کا ٹاسک بھی دیا تھا۔ دہشت گرد انیس کے ہینڈلر کی جانب سے جو آخری میسج ملا اس میں جہاد اور شہادت کے بارے میں پشتو زبان میں تفصیل بتائی گئی، جس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ شہادت کے لئے قربانی کی ضرورت ہے۔

    سوات میں دو دہشتگردوں کی ہلاکت کے بعد  انیس کے بھائی کا ویڈیو بیان سامنے آیا جس میں اس نے بتایا کہ اس کے والد علی سید نے پہلے فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اسکا بھائی انیس اور علی سید دنوں مارے گئے۔

  • آزاد کشمیرکےوزیراعظم پی ٹی آئی رہنما سردارتنویرالیاس کاشاپنگ مال سیل کردیا گیا

    آزاد کشمیرکےوزیراعظم پی ٹی آئی رہنما سردارتنویرالیاس کاشاپنگ مال سیل کردیا گیا

    اسلام آباد:آزاد کشمیرکےوزیراعظم پی ٹی آئی رہنما سردارتنویرالیاس کاشاپنگ مال سیل کردیا گیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں واقع نجی مال میں آگ لگ گئی جس پر دو گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پالیا گیا۔ترجمان سی ڈی اے کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے تک شاپنگ مال کو سیل کردیا گیا ہے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    خیال رہےکہ آج شام سیکٹر ایف ایٹ میں واقع نجی مال میں آگ لگ گئی تھی جس پر 2 گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پالیا گیا تھا،فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق مال کے چوتھے فلور پر واقع فوڈ کورٹ کے کچن میں آگ لگی جو مال کے دیگر حصوں تک پھیل گئی، شاپنگ مال کی اونچائی کے باعث فائربریگیڈ کو آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا رہا۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ مال میں آگ لگنےکی وجوہات کی تحقیقات تک عمارت سیل رہےگی اور کسی کو بھی شاپنگ مال میں داخل ہونےکی اجازت نہیں ہوگی۔

    ضلعی انتظامیہ نے نجی مال کو فوری سیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے اور آتشزدگی کی وجوہات کے تعین کے لیے 7 رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کمیٹی کےکنوینر مقرر کیےگئے ہیں،کمیٹی تعین کرے گی کہ عمارت میں فائر سیفٹی آلات آپریشنل تھے یا نہیں، کمیٹی آتشزدگی کے باعث نقصانات کا بھی تعین کرےگی۔

  • آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے۔ہسپتال سے گھرمنتقل

    آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے۔ہسپتال سے گھرمنتقل

    کراچی: آصف زرداری کی اسپتال سے گھر روانگی کی تصویر سامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کئی روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ آصف زرداری کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کچھ دن قبل ڈاکٹر عاصم حسین نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے پھیپھڑے کے انفیکشن کے علاج کی تصدیق کی تھی۔

    سابق صدرکو صحت کی خرابی کے باعث 27 ستمبر کو کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہاں ان کے پھیپھڑوں کا پروسیجر کیا گیا۔آصف علی زرداری کو طبیعت میں بہتری پر اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

    سابق صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے ان کی اسپتال سے گھر روانگی کی تصویر بھی جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق صدر ہشاش بشاش کھڑے ہیں۔

    آصف زرداری کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ بعد ازاں یہ تصویر ڈاکٹر عاصم کے اکاؤنٹ سے ہٹا دی گئی۔

  • گلگت بلتستان میں دنیا کے بلند ترین کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح

    گلگت بلتستان میں دنیا کے بلند ترین کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح

    گلگت:گلگت بلتستان میں دنیا کے سب سے بلند مقام پر کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا گیا۔ دل کش مناظر سے مالامال گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کے علاوہ سیاحوں کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    پاکستان میں کرکٹ کا کھیل ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا۔ دنیا بھرمیں بلند ترین مقام پر پہاڑوں کے بیچ کرکٹ گراؤنڈ بنا ڈالا ۔ گلگت کے قریب حسین قدرتی مناظر میں گھرا یہ گراؤنڈ بہترین سہولتوں سے بھی آراستہ ہے۔

    عمران خان کی زیرِصدارت اہم اجلاس، اہم امور پر تبادلہ خیال

    پسان نگر کرکٹ گراؤنڈ سطح سمندرسے ساڑھے 8 ہزار فٹ کی بلندی پر بنایا گیا ہے، گراؤنڈ تک پہنچنے کیلئے 3 کلومیٹر سڑک خاص طور سے تیار کی گئی۔ کھلاڑیوں اور سیاحوں کیلئے ضروری سہولتوں کے علاوہ پارکنگ کا بھی انتظام ہے۔

     

    دنیا میں سب سے زیادہ بلندی پر اس کرکٹ گراؤنڈ کا باضابطہ افتتاح ہو گیا۔ علاقے کے نوجوانوں کو کرکٹ کھیلنے کی سہولت تو لوگوں کو من پسند کھیل دیکھنے کا موقع ملا۔ خیال رہے کہ پاکستا اس سے قبل گوادر میں کرکٹ اسٹیڈیم قائم کر چکا ہے جو دنیا میں اپنی مثال آپ ہے۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    واضح رہے کہ فروری 2021 میں پسان گراؤنڈ کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہاں باقاعدہ ایک کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

  • میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میری قوم بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے۔اطلاعات کے مطابق سلام آباد میں رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے بغیرکوئی معاشرہ اوپر نہیں جاسکتا، تعلیمی اداروں میں اسلامی تعلیمات پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

    جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پرآسٹریلوی ہائی کمشنرکی مبارکباد

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسوہ حسنہ ﷺ پر عمل تمام مسائل کا واحد حل ہے، اپنی ذات کیلئے زندگی بسر کرنے والے کبھی بڑے آدمی نہیں بن سکتے، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے رول آف لاء ضروری ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ انصاف کی وجہ سے معاشرے میں خوشحالی آتی ہے، برطانیہ میں وزیراعظم بھی قانون توڑنے کی جرآت نہیں کر سکتا، برطانوی وزیر اعظم کو کورونا کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر ہٹا دیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے خود کو بدلا وہ بہت آگے نکل چکے ہیں، ترقی کیلئے خوف کے بت کو توڑنا بہت ضروری ہے۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    عمران خان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار ریاست مدینہ ایک فلاحی ریاست بنی جہاں ریاست نے اپنی عوام کی ذمہ داری لی اور انسانیت کا نظام قائم ہوا، بدقسمتی سے آج ان اصولوں پر غیر مسلم ممالک عمل پیرا ہیں۔

    عمران خان کی زیرِصدارت اہم اجلاس، اہم امور پر تبادلہ خیال

    انہوں نے کہا کہ میرا ایمان ہے جب تک ہم نبی کریمﷺ کے بتائے راستے پر عمل نہیں کرتے ہمیں عزت نہیں ملے گی۔ عزت اللہ کی ذات دیتی ہے، سیاست میں آیا تو مخالفین نے میری عزت کم کرنے کیلئے ہر گری ہوئی حرکت کی مگر جو عزت مجھے پچھلے 6 ماہ میں ملی زندگی بھر نہیں ملی۔

  • برطانیہ کا قومی ایئرلائن سے پابندیاں ہٹانے سےانکار

    برطانیہ کا قومی ایئرلائن سے پابندیاں ہٹانے سےانکار

    اسلام آباد:برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ ڈی ایف ٹی نے پاکستانی ائرلائن سے پابندیاں ہٹانے سے انکار بھی کردیا ہے۔ ڈی ایف ٹی کے ایئرسیفٹی یونٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کومراسلہ لکھ کراپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔

    مراسلے میں کہاگیا ہے کہ سی اے اے کی تیاریوں، لائسنسنگ معاملات، ہوابازی سے متعلق قوانین میں پیشرفت اور فلائیٹ سیفٹی پرخدشات برقرار ہیں، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نظام میں بہتری کا کوئی ثبوت نہیں دیا جبکہ آڈٹ میں سی اے اے کا ریگولیٹری معیار بھی کم پایا گیا۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے یورپی کمیشن 2023 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کا دررہ کرے گا۔ توقع ہے اس دورے سے تمام رکاوٹیں دورہوںگی اور برطانیہ میں پی آئی اے آپریشن جلد بحال ہو گا۔

    ادھر کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو متبادل جہاز کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر سردارتنویرالیاس کےاسلام آباد کے سینٹورس مال میں آگ لگ گئی

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے پرواز کو اڑان کے تھوڑی دیر بعد جناح ٹرمینل پر لینڈ کروا دیا گیا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد کی پرواز میں ٹیک آف کے بعد معمولی خرابی کا پتہ چلا، طیارے کو انجینئرز کی جانب سے چیک کیا جارہا ہے۔ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو متبادل جہاز کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔

    ججوں نے ناانصافیاں کیں:جوابدہ ہونا پڑے گا:نوازشریف کا لندن سے پیغام

  • شمالی وزیرستان:فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان:فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کر کے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، اس دوران فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گرد فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

    25 ستمبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار شہید ہوئے تھے۔