Baaghi TV

Author: News Editor

  • ویمنزایشیا کپ: قومی ٹیم کی ایک اور جیت:متحدہ عرب امارات کو آؤٹ کلاس کردیا

    ویمنزایشیا کپ: قومی ٹیم کی ایک اور جیت:متحدہ عرب امارات کو آؤٹ کلاس کردیا

    لاہور:ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 71 رنز سے شکست دے دی۔

    بنگلا دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کے 17ویں میچ میں گرلز ان گرین نے یکطرفہ مقابلے کے بعد فتح اپنے نام کی۔

    ثنا خان کےبعد ایک اور بھارتی اداکارہ نےاسلام کی خاطر فلم انڈسٹری چھوڑ دی

    یو اے ای اننگز

    146 رنز ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر صرف 74 رنز بناسکی، خوشی شرما نے سب سے زیادہ ناٹ آؤٹ 20 رنز بنائے، کویشا ایگوڈیگ نے 18 اور تھیرتھا ستیش نے 14 رنز بنائے۔

    فاتح ٹیم کی جانب سے سعدیہ اقبال، ایمن انور، ناشرہ سندھو اور عمیمہ سہیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں بیماریوں کی دوسری لہر؛عالمی ادارہ صحت نےخبردارکردیا

    پاکستان اننگز

    قومی ٹیم کی جانب سے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 145 رنز بنائے گئے، عالیہ ریاض نے سب سے زیادہ 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 36 گیندوں پر 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، منیبہ علی 43 رنز بناکر دوسری نمایاں بیٹر رہیں جبکہ ندا ڈٓار نے ناٹ آؤٹ 25 سکور کی اننگز کھیلی۔

    متحدہ عرب امارات کی باؤلر ایشا اوزا نے سب سے زیادہ 3 جبکہ مہیکا گور اور ویشنوی مہیش نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

    ویمن آف دی میچ

    میچ میں 57 رنز کی اننگز کھیلنے پر عالیہ ریاض کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، ایٹمی دھماکوں کے بعد بھی مالی مسائل کا مؤثر حل نکالا تھا، بانڈ کے حوالے سے ادائیگی بھی بروقت کریں گے، قرضوں کی ری شیڈولنگ کے لیے پیرس کلب نہیں جائیں گے، تاجر برادری کے تحفظات دور کریں گے، 50 ہزار ڈالرز تک کی ایل سیز کی ادائیگی کرنے جارہے ہیں۔

    اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کے تحفظات دور کریں گے، ایل سیز سے متعلق شکایات کا ازالہ کریں گے، گزشتہ حکومت کی وجہ سے ملک مسائل کا شکار ہوا، گورنر اسٹیٹ بینک نے ادائیگوں کے حوالے سے ڈیٹا فراہم کیا ہے۔

    اسلام آباد میں جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ:پولیس نےمزیدخطرناک مجرم گرفتارکرلیئے

    وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ 50ہزار ڈالرز تک جتنی پینڈنگ پیمنٹ ہے وہ ریلیز ہوجائیں گی، 50 ہزار ڈالرز تک کی ایل سیز کی ادائیگی کرنے جارہے ہیں، 5 برآمدی صنعتوں کے مسائل حل کیے ہیں، ہمارے کیے گئے تمام فیصلوں پر عمل درآمد ہو گا، عالمی ادارے بھی ہمارے فیصلوں کی تائید کریں گے

    عالمی بینک کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 2 ارب ڈالر دینے کا اعلان

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی ، آئی ایم ایف معاہدے کی پاسداری کریں گے ، عالمی ادارے بھی ہمارے کئے گئے معاہدوں کی تائید کریں گے، تمام فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کی وجہ سے ملک مسائل کا شکار ہوا۔

    جن لوگوں کیلئے قربانیاں دیں انہوں نے ہی مسلم لیگ کا بیڑہ غرق کیا:وجاہت حسین

    خیال رہےکہ پیرس کلب کے قرض دہندگان جی 20 فریم ورک کے تحت ری شیڈولنگ کی پیشکش کرتے ہیں تاہم اس کیلئے دوطرفہ قرضوں کے ساتھ کمرشل قرضوں کی ری شیڈولنگ بھی ضروری ہے۔

  • لاہوردنیا کے پانچ آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہوگیا

    لاہوردنیا کے پانچ آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہوگیا

    لاہور: ملک میں ابھی اسموگ کا سیزن شروع نہیں ہوا ہے لیکن پنجاب کا دارالحکومت لاہور ان دنوں دنیا کے پانچ آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کا دارالحکومت لاہور ایک مرتبہ پھر دنیا پانچ آلودہ ترین شہروں کی فہرست مین شامل ہوگیا ہے حالانکہ ابھی تک اسموگ کا سیزن بھی شروع نہیں ہوا۔

    اس حوالے سے ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ آنیوالے دنوں میں فضائی آلودگی میں ناصرف مزید اضافے کا امکان ہے بلکہ اس انسانی صحت متاثرہونے کے خطرات بڑھتے جارہے ہیں۔ماہرین ماحولیات سمجھتے ہیں حکومت کے اینٹی اسموگ اسکواڈ محض دکھاوا ہیں، فضاآئی آلودگی کے خاتمے کے لئے ٹھوس ٹرانسپورٹ پالیسی اور غیر معیاری ایندھن کے استعمال پر مکمل پابندی لگانا ہوگی۔

    دنیا بھر میں ہوا کی کوالٹی سے متعلق ڈیٹافراہم کرنیوالے ادارے ائیرکوالٹی انڈیکس کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران لاہور دنیا کے پانچ آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہے۔

    ماہر ماحولیات علیم بٹ کہتے ہیں کہ فضائی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ ٹرانسپورٹ کا زہریلا دھواں ہے، 50 فیصد آلودگی اس دھویں سے پھیل رہی ہے۔ آلودگی کا 25 فیصد صنعتوں میں استعمال ہونیوالی غیرمعیاری ایندھن ہے، اسی طرح زرعی شعبے سے 15 سے 20 فیصد آلودگی پیدا ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور میں بند روڈ پرسینکڑوں ایسے چھوٹے یونٹ ہیں جہاں انتہائی خطرناک ایندھن استعمال کیا جاتا ہے، بعض لوگ گاڑیوں کے پرانے ٹائراستعمال کرتے ہیں جبکہ زیادہ تر یونٹ اب کچرا پلاسٹک کو استعمال کررہے ہیں، پلاسٹک کی بوتلیں، ریپر اور دیگر اشیا کو مشینری کی مدد سے مکس کرکے ایک گولے کی شکل دے دی جاتی ہے اور پھر پلاسٹک کے یہ گولے بطور ایندھن استعمال ہوتے ہیں۔

    علیم بٹ کہتے ہیں ان دنوں دن کے وقت آلودگی کی شرح کم جبکہ رات کو زیادہ ہوجاتی ہے، سردیوں میں اسموگ پیدا ہونے اور آلودگی کی شرح بڑھنے کی ایک وجہ موسمیاتی تغیر بھی ہے، سردیوں میں ہوا کم چلتی ہے جس کی وجہ سے فضا میں موجود ذرات کو بکھرنے کا موقع نہیں ملتا اور وہ ہوا میں موجود نمی کا حصہ بن کر اسے مزید کثیف بنادیتے ہیں۔

    اس حوالے سے ڈائریکٹر پنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) نسیم الرحمن نے ایکسپریس کو بتایا کہ اس سال ہم نے اسموگ سیزن شروع ہونے سے پہلے ہی اقدامات اٹھانا شروع کردیئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سات اینٹی اسموگ اسکواڈ تشکیل دیئے گئے جو لاہور سمیت پنجاب بھر میں مختلف فیکٹریوں ،کارخانوں کا معائنہ کررہے ہیں کہ وہاں امیشن مانیٹرنگ سسٹم نصب ہیں یا نہیں اور اگر وہ نصب ہیں تو کیا وہ درست طور پر کام کررہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ابھی تک 450 کے قریب یونٹ چیک کئے جاچکے ہیں جبکہ امیشن مانیٹرنگ سسٹم نہ لگانے والے یونٹس کو دو کروڑ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے ہیں۔ اسی طرح اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقل کیا گیا ہے جو بہت کم تعداد میں زگ زیگ پر منتقل ہونے سے رہ گئے تھے انہیں بند کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی پاکستان اوربھارت میں ہوا کا معیارخراب ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ سردیوں میںغیرمعیاری ڈیزل کے دھوئیں اورفصلوں کی باقیات کولگائی جانیوالی آگ کے دھوئیں کے مرکب سے پیدا ہونے والی خطرناک آلودگی سرد درجہ حرارت کی وجہ سے زیادہ تکلیف دہ ہو گئی ہے۔ حکام اس آلودگی خاص طورپرسموگ کا ذمہ داع کبھی ہمسایہ ملک بھارت کوقراردیتے ہیں توکبھی ائیرکوالٹی انڈکس کےاعدادوشمارکو ہی غلط قراردے دیا جاتا ہے

  • عمران خان کی زیرِصدارت اہم اجلاس،  اہم امور پر تبادلہ خیال

    عمران خان کی زیرِصدارت اہم اجلاس، اہم امور پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرِصدارت اہم ترین اجلاس ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرِصدارت اہم ترین اجلاس منعقد ہوا جس میں آج شام منعقد ہونے والی مرکزی تقریب کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس میں سابق وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری، سینیٹر فیصل جاوید، افتخار درانی، سلمان احمد اور نجم شیراز شریک ہوئے۔

    خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت آج انتہائی مذہبی عقیدت سے منایا جائے گا

    اسکے علاوہ ایف نائن پارک میں منعقد ہونے والی تقریب کے پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی اور چیئرمین تحریک انصاف کے خطاب کے خدوخال پر بھی مشاورت ہوئی۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف آج شام ایف نائن پارک میں رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے جس میں چیئرمین تحریک انصاف کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے۔

    عالمی بینک کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 2 ارب ڈالر دینے کا اعلان

    یاد رہے کہ اس سے پہلے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پیغام جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ میں اپنی ساری قوم کو عید میلادالنبیﷺکی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

    عمران خان نے کہا کہ آج ایف نائن پارک میں ایک پروگرام منعقد ہوگا جبکہ پروگرام میں نبی اکرمﷺ کی سیرت پر گفتگو ہوگی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج شام 4بجے ایف نائن پارک اسلام آباد میں عوام کو دعوت دیتا ہوں۔

  • اسلام آباد:سینٹورس مال میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

    اسلام آباد:سینٹورس مال میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

    اسلام آباد:اسلام آباد کے مصروف ترین مال سینٹورس میں آگ لگ گئی، آگ مال کے تیسرے فلور پر لگی جہاں فوڈ کورٹ اور سنیما ہے،سینٹورس مال وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ملکیت ہے ،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بڑے شاپنگ مال سینٹورس میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    اسلام آباد میں جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ:پولیس نےمزیدخطرناک مجرم گرفتارکرلیئے

    تفصیلات کے مطابق آگ کے شعلوں نے شاپنگ مال کے 8 فلورز کو اپنی لپیٹ میں لیا، فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی 8 جبکہ میٹروپولیٹن کی تمام 12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔

    اسلام آباد پولیس کے مطابق آگ بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹر بھی طلب کیا گیا تھا جبکہ لوگوں کو مال سے نکالنے کے لئے عقبی دروازے کا استعمال کیا گیا، واٹر سپلائی کے ٹینکر بھی متاثرہ جگہ پہنچائے گئے۔ ریسکیو کی مدد سے شاپنگ مال میں موجود تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

    ججوں نے ناانصافیاں کیں:جوابدہ ہونا پڑے گا:نوازشریف کا لندن سے پیغام

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہونے پر شاپنگ مال کی عمارت کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے حکم سے سیل کر دیا جائے گا، آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات تک عمارت سیل رہے گی، کسی کو بھی شاپنگ مال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    مال انتظامیہ کے مطابق نجی مال میں آتشزدگی شاپنگ مال کے اندر فائر فائٹنگ سسٹم مکمل آپریشنل ہونے کے باعث آگ پر جلد قابو پانے میں مدد ملی، آگ بھڑکنے کے فوری بعد ہی 20 افراد پر مشتمل فائر فائٹنگ ٹیم نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، مال کے بیرونی حصے میں آگ پھیلنے پر فوری فائر بریگیڈ کو بھی بلا لیا گیا، مال کے اوپر والے فلورز پر آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ سے مدد طلب کی گئی۔

  • ججوں نے ناانصافیاں کیں:جوابدہ ہونا پڑے گا:نوازشریف کا لندن سے پیغام

    ججوں نے ناانصافیاں کیں:جوابدہ ہونا پڑے گا:نوازشریف کا لندن سے پیغام

    لندن:مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہےکہ جھوٹے مقدمات میں وزارت عظمیٰ سے نکالنا، ساری زندگی نااہل کرنا، پارٹی صدارت سے ہٹانا، کوئی عدالتی فیصلہ نہیں انتقام ہے، جن ججز نے ناانصافیاں کیں ان سے حساب لینا چاہیے، پاکستان کو آگے چلانا ہے تو ان لوگوں کو جوابدہ ٹھہرانا پڑے گا۔

    مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا لوگ میری اہلیہ کی بیماری کا مذاق اڑا رہے تھے، جب میری اہلیہ اور مریم کی والدہ بستر مرگ پر تھیں تو ہمارے ساتھ ظلم کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا میں نے درخواست کی تھی کہ میری اہلیہ بیمار ہے ایک ہفتے کے لیے فیصلہ ملتوی کیا جائے، ایک ہفتے بعد پاکستان آ جاؤں گا مگر نیب کے جج نے میری درخواست قبول نہیں کی، کیا ان لوگوں کے سینے میں دل نہیں ہے، ان سب تکالیف کے باوجود پاکستان جانے کا فیصلہ کیا، مریم سے کہا کہ ہم حق پر ہیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

    نواز شریف کا کہنا تھا میں نے کہا بعض قومی امور ایسے ہیں جن کا تاریخ میں ہم کبھی حساب نہیں دے سکیں گے، ان سب کا کسی کو تو حساب دینا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے ثابت کر دیا کہ مقدمہ جھوٹا تھا اور سزا غلط تھی، جھوٹے مقدمات میں ہمیں کیوں جیل جانا پڑا؟ ایک پاکستانی ہونے کے ناطے میرا حق ہے کہ میں یہ سوال پوچھوں۔

    قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ان کی حرکتیں قوم کے سامنے آرہی ہیں، ایک ایک شےعیاں ہورہی ہے، ہرچیز پر یوٹرن ، یوٹرن لیا جاتارہا،انسان چال چلتا ہے، مگر اللہ کی اپنی حکمت ہوتی ہے، ثاقب نثار کی آڈیو لیک سے ثابت ہوچکا ہے کہ یہ لوگ ہمیں ہر صورت سزا دینا چاہتے تھے، شوکت صدیقی کی باتوں سے تمام چیزیں واضح ہوچکی ہیں،کوشش کی گئی کہ ہم الیکشن سے پہلے باہر نہ آسکیں، جج نے ہمیں سزا دی نہیں ، بلکہ دلوائی گئی ہے، کہاگیا کہ سزا نہ دی گئی توہماری دو سال کی محنت ضائع ہوجائےگی، جج ارشد ملک کی باتوں سے سب کے سر شرم سے جھک جانے چاہئیں، جھوٹے مقدمات بنائے گئے ، جن کا کوئی ثبوت تک موجود نہیں،میری تاحیات نااہلی سپریم کورٹ سے ہوئی، آج کہاجارہاہے کہ یہ کالا قانون ہے، یہ تمام حقائق قوم تک پہنچنے چاہئیں،میں نے کہا بعض قومی امور ایسے ہیں جن کا تاریخ میں ہم کبھی حساب نہیں دے سکیں گے، ان سب کا کسی کو تو حساب دینا پڑے گا، مریم نواز نے ثابت کر دیا کہ مقدمہ جھوٹا تھا اور سزا غلط تھی، جھوٹے مقدمات میں ہمیں کیوں جیل جانا پڑا؟ ایک پاکستانی ہونے کے ناطے میرا حق ہے کہ میں یہ سوال پوچھوں۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقی کرتے پاکستان کو آگے بڑھنے سے روک دیا گیا، ہمارے دور میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عوام کی دسترس میں تھیں، ہمارے دور میں بننے والی موٹر ویز اور خوشحالی پر بھی اعتراض کیا گیا، ہمارے دور میں خوشحالی آئی اور عوام کو روزگار ملا، انسداد دہشت گردی کے لیے ہماری کاوشوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا، ہمارے دور میں پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہوا، ہماری خدمات زندگی کے ہر شعبہ میں ہیں، ہم نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر اس کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا، عمران خان نے کیا ہی کیا ہے، جس پر ایبسلوٹلی ناٹ کہتا ہے، ہم نے دنیا کو باور کرایا کہ پاکستانی قوم اپنی غیرت پر کوئی سودے بازی نہیں کرے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرکے آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ دیا،ہم نے ملک کی وہ خدمت کی جو کوئی نہیں کرسکتا، عمران خان نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ ، ملک کو عالمی طور پر تنہا کیا، عمران خان نے ہمسایوں اور دیگر ممالک سے تعلقات کو خراب کیا، عمران خان کے دور میں اشیائے ضروریہ کی قیمت عوام کی پہنچ سے باہر چلیں گئیں، عمران خان کی حکومت میں ڈالر کی قیمت جان بوجھ کر بڑھائی گئی۔

  • جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پرآسٹریلوی ہائی کمشنرکی مبارکباد

    جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پرآسٹریلوی ہائی کمشنرکی مبارکباد

    اسلام آباد:جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پرآسٹریلوی ہائی کمشنرکی مبارکباد،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر پاکستان اور آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں کو مبارکباد دی ہے۔

    اس موقع پر نیل ہاکز کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بادشاہی مسجد کی تصویر بھی شئیر کی گئی۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسٹریلوی ہائی کمشنر لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں موجود ہیں۔https://twitter.com/AusHCPak/status/1578980759163273221?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1578980759163273221%7Ctwgr%5E65f55cc92e7b9d900ee26bd6d8e58be5eb499899%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40008848

    تصویر کے ساتھ دیئے گئے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا میں رہنے والے تمام مسلمانوں کو جشن عید میلاد النبیﷺ بہت بہت مبارک ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کو محفوظ اور جامع ثقافتی کمیونٹی بنانے کے لیے تقریباً ایک لاکھ سے زائد آسٹریلین پاکستانیوں کا کردار نہ صرف اہم ہے بلکہ ناقابل فراموش ہے۔

    نیل ہاکز کا مزید لکھنا تھا کہ یہ ایک بہترین موقع ہے کہ ان تمام پاکستانیوں کی خدمات پر روشنی ڈالی جائے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلوی سفارت کار یکم اکتوبر کو سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچے ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے لاہور میں مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں، جس میں دو طرفہ تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے پر گفتگو کی گئی۔علاوہ ازیں وہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا ٹی 20 میچ بھی دیکھنے گئے۔

  • سیلاب سے متاثر پاکستان کی مدد کرنا مغربی ممالک کی اخلاقی ذمہ داری ہے:سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

    سیلاب سے متاثر پاکستان کی مدد کرنا مغربی ممالک کی اخلاقی ذمہ داری ہے:سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

    جنیوا: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے بڑے صنعتی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب سے بری طرح متاثر ملک کی مدد کے لیے آگے آئیں کیوں کہ پاکستان سنگین موسمیاتی ناانصافی کا شکار ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی کا ذمہ دار بڑے صنعتی ممالک کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کا خطرناک گیسوں کے اخراج میں حصہ 80 فیصد ہے جس سے موسمیاتی تبدیلی رونما ہوئی اور گلیشیئر کے پگھلنے، غیر متوقع اور ماضی کے مقابلے میں زیادہ بارشوں کے باعث سیلاب سے تباہی پاکستان جیسے ملک کی ہوئی جن کا گیسوں کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

    سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں بیماریوں کی دوسری لہر؛عالمی ادارہ صحت نےخبردارکردیا

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں میں بڑا حصہ ڈالنے والے مغربی ممالک کو پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیئے یہ ان ممالک کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ آج سیلاب سے متاثر پاکستان ہے لیکن کل اس ناگہانی آفت سے ہمارے ملک اور ہماری کمیونٹیز کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔
    خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں عطیہ دینے والے ممالک اور اداروں پر زور دیا گیا کہ وہ بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مکمل تعاون فراہم کریں۔

    عالمی بینک کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 2 ارب ڈالر دینے کا اعلان

    یہ پہلی بار نہیں جب اقوام متحدہ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کی ہو۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے حال ہی میں پاکستان کے دورے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو بتایا تھا کہ سیلابی پانی نے پاکستان میں سیلاب نے پرتگال کے کُل رقبے سے تین گنا زیادہ حصے کو ڈھانپ لیا ہے۔

    انتونیو گوتریس نے وبائی امراض پر خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیلاب سے نبرد آزما پاکستان میں صحت عامہ تباہی کے دہانے پر ہے۔ ہیضہ، ملیریا اور ڈینگی بخار “سیلاب سے تباہی لائیں گے۔ گزشتہ روز اقوام متحدہ نے پاکستان کےساڑھے چھ لاکھ سیلاب متاثرین کے لیے فوری طور پر امدادی سامان فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔

    شیخوپورہ واقعہ: وزیراعلیٰ پولیس پر برہم، غفلت برتنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

    اسی طرح اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر برائے مہاجرین (UNHCR) کے ترجمان میتھیو سالٹ مارش نے بھی خبردار کیا تھا کہ پاکستان کو ایک زبردست چیلنج کا سامنا ہے جس میں 1,700 اموات ہوچکی ہیں جب کہ 4 ہزار بچوں سمیت 12 ہزار 800 افراد زخمی ہیں اور تقریباً 79 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے جن میں سے صرف 6 لاکھ افراد کو پناہ گاہیں میسر آسکی ہیں۔

  • پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی سےمتعلق قراردار اقوام متحدہ میں منظور

    پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی سےمتعلق قراردار اقوام متحدہ میں منظور

    جنیوا:اقوام متحدہ میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی پر قرارداد منظور ہوگئی ہے۔اس حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بتایا کہ پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 141 ممالک کی جانب سے متفقہ طور پر پاکستان میں موسمیاتی تباہی پر قرار داد منظور ہوچکی ہے۔

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب جیوپالیٹکل تقسیم انتہائی گہری ہے، چین، امریکا اور روس کی جانب سے قرار داد کو پیش کرنے والوں میں شامل ہونے کے اتحاد کے مظاہرے پر ہم شکرگزار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کا بھی شکرگزار ہوں۔

    خیال رہے کہ دوسری طرف اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے بڑے صنعتی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب سے بری طرح متاثر ملک کی مدد کے لیے آگے آئیں کیوں کہ پاکستان سنگین موسمیاتی ناانصافی کا شکار ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی کا ذمہ دار بڑے صنعتی ممالک کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کا خطرناک گیسوں کے اخراج میں حصہ 80 فیصد ہے جس سے موسمیاتی تبدیلی رونما ہوئی اور گلیشیئر کے پگھلنے، غیر متوقع اور ماضی کے مقابلے میں زیادہ بارشوں کے باعث سیلاب سے تباہی پاکستان جیسے ملک کی ہوئی جن کا گیسوں کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

    شیخوپورہ واقعہ: وزیراعلیٰ پولیس پر برہم، غفلت برتنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں میں بڑا حصہ ڈالنے والے مغربی ممالک کو پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیئے یہ ان ممالک کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ آج سیلاب سے متاثر پاکستان ہے لیکن کل اس ناگہانی آفت سے ہمارے ملک اور ہماری کمیونٹیز کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔

    اسلام آباد میں جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ:پولیس نےمزیدخطرناک مجرم گرفتارکرلیئے

    خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں عطیہ دینے والے ممالک اور اداروں پر زور دیا گیا کہ وہ بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مکمل تعاون فراہم کریں۔

    یہ پہلی بار نہیں جب اقوام متحدہ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کی ہو۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے حال ہی میں پاکستان کے دورے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو بتایا تھا کہ سیلابی پانی نے پاکستان میں سیلاب نے پرتگال کے کُل رقبے سے تین گنا زیادہ حصے کو ڈھانپ لیا ہے۔

    انتونیو گوتریس نے وبائی امراض پر خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیلاب سے نبرد آزما پاکستان میں صحت عامہ تباہی کے دہانے پر ہے۔ ہیضہ، ملیریا اور ڈینگی بخار “سیلاب سے تباہی لائیں گے۔ گزشتہ روز اقوام متحدہ نے پاکستان کےساڑھے چھ لاکھ سیلاب متاثرین کے لیے فوری طور پر امدادی سامان فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔

    روس نے کئی علاقوں سے پسپائی کے بعد یوکرین آپریشن کیلئے نیا فوجی جنرل مقررکردیا

    اسی طرح اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر برائے مہاجرین (UNHCR) کے ترجمان میتھیو سالٹ مارش نے بھی خبردار کیا تھا کہ پاکستان کو ایک زبردست چیلنج کا سامنا ہے جس میں 1,700 اموات ہوچکی ہیں جب کہ 4 ہزار بچوں سمیت 12 ہزار 800 افراد زخمی ہیں اور تقریباً 79 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے جن میں سے صرف 6 لاکھ افراد کو پناہ گاہیں میسر آسکی ہیں۔

  • شیخوپورہ واقعہ: وزیراعلیٰ پولیس پر برہم، غفلت برتنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

    شیخوپورہ واقعہ: وزیراعلیٰ پولیس پر برہم، غفلت برتنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے شیخوپورہ میں 8 افراد کے قتل پر پنجاب پولیس کی کارکردگی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے، غفلت برتنے پر تھانہ نارنگ کے ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار معطل کر دیئے گئے ہیں۔

    لندن میں موجود وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پولیس فیصل شاہکار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور شیخوپورہ واقعے پر رپورٹ طلب کی، آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے وزیراعلیٰ کو شیخوپورہ واقعے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم فیض نے تیز دھار آلے اور راڈ سے سڑکوں اور کھیتوں میں سوئے 8 افراد کو قتل کیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم فیض کا میڈیکل معائنہ کرایا جارہا ہے، ملزم نے دو روز قبل بھی دو شہریوں کو زخمی کیا تھا، تھانہ نارنگ کے پولیس اہلکاروں نے اطلاع ملنے کے باوجود کوئی کارروائی نہ کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ متعلقہ ایس ایچ او اور اہلکار پہلے واقعے پر کارروائی کرتے تو یہ واقعہ پیش نہ آتا، ایس ایچ او اور اہلکاروں نے سنگین غفلت کا بدترین مظاہرہ کیا،

    چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پولیس کی روایتی سستی اور غفلت سے 8 بیگناہ افراد کی جان چلی گئی، غفلت کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے، آئی جی پنجاب ذاتی نگرانی میں افسوسناک واقعے کی تفتیش کرائیں۔