Baaghi TV

Author: News Editor

  • چینی شہریوں پر حملے میں ملوث گروہ کو بھارتی فنڈنگ کا انکشاف

    چینی شہریوں پر حملے میں ملوث گروہ کو بھارتی فنڈنگ کا انکشاف

    کراچی :شہرقائد کے علاقے صدر میں پاکستان نژاد چینی ڈاکٹر کے کلینک میں فائرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔اطلاعات کے مطابق تفتیشی حکام کے مطابق حملےکے تانے بانے بھارت سے ملنے لگے۔ علیحدگی پسند گروہ کو بھارتی فنڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

    حکام کے مطابق حملے سے قبل ملزمان کے ساتھیوں نے ریکی کی، ملزمان نے فرار ہونے کے راستوں کا بھی معائنہ کررکھا تھا جبکہ ٹریفک جام سے بچنے کےلیے موٹرسائیکل سوارملزم دور کھڑا رہا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے صدر میں ڈینٹل کلینک کے اندر فائرنگ سے چینی نژاد پاکستانی جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آنے والے تینوں افراد چینی نژاد پاکستانی شہری ہیں۔

    ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فائرنگ کرنے والا شخص کلینک میں مریض بن کر آیا تھا اور اس نے اپنی باری کا انتظار کیا، باری آنے پر وہ ڈاکٹر کے پاس پہنچا اور وہاں اس نے فائرنگ کی۔

    خیال رہے کہ آج کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں تقریب سے خطاب میں دوران آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ چینی شہری قتل کیس میں ٹیمیں تحقیقات کررہی ہیں ، ملوث ملزمان کے خلاف ثبوت اکھٹے کررہے ہیں، اس حوالے سے سیکیورٹی ایجینسیوں سے بھی رابطے میں ہیں، تحقیقات کے دوران سراغ ملے ہیں جلد خوشخبری ملے گی۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • وزیرِ اعظم نے پبلک سیکٹر میں 2000 میگاواٹ شمسی  بجلی کے منصوبے لگانے کی اصولی منظوری دے دی

    وزیرِ اعظم نے پبلک سیکٹر میں 2000 میگاواٹ شمسی بجلی کے منصوبے لگانے کی اصولی منظوری دے دی

    اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آج ملک میں 10 ہزار میگاواٹ سولرائیزیشن منصوبے کے حوالے سے اعلی سطح کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی. اجلاس میں ملک میں ایندھن سے چلنے والے بجلی گھروں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی.

    اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں شمسی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے 14 ستمبر 2022 کو ایک انویسٹرز کانفرنس منعقد کی گئی جس میں مقامی و بین الاقوامی ممالک بشمول سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، چین اور قطر سےسرمایہ کار کمپنیز کے نمائندوں نے شرکت کی اور پاکستان میں شمسی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا.

    اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں شمسی توانائی سے چلنے والے نیۓ پاور پلانٹس کے لیے جگہ کے انتخاب کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے. اس سلسلے میں مظفر گڑھ کے قریب ایک جگہ کی شناخت بھی کر لی گئی ہے جہاں 600 میگا واٹ کے شمسی توانائی سے چلنے والے پاور پلانٹ کی تعمیر کی جاےگی.

    علاوہ ازیں شمسی توانائی سے چلنے والے 11 کے وی کے فیڈرز کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے.

    اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ شمسی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی حوالے سے فریم ورک اور ٹیرف کے حوالے سے کام کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں پاور ڈویژن , آلٹرنیٹ انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ ، سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی، نیپرا اور دیگر ادارے کے مابین مشاورت جاری ہے. وزیر اعظم نے اس سلسلے میں ٹائم لائنز کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی تا کہ جلد سے جلد شمسی توانائی سے بننے والی بجلی کو نیشنل گرڈ میں شامل کیا جا سکے.

    اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سرکاری عمارات کی شمسی توانائی پر منتقلی کے حوالے سے بھی کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے.

    وزیر اعظم نے ملک بھر میں ٹیوب ویلز کی کے حوالے سے کمیٹی بنانے کی ہدایت بھی کی جس میں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ، سیکرٹری پاور ڈویژن اور آبی وسائل کی وفاقی وزارت کا ایک نمائندہ شامل ہوگا.

    اجلاس میں سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ، مشیر وزیر اعظم احد چیمہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی جہانزیب خان اور متعلقہ حکام نے شرکت کی.

  • وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس کل طلب کرلیا،اطلاعات ہیں کہ اس حوالے سے ای سی سی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    ایجنڈے کے مطابق ای سی سی کے اجلاس میں 3لاکھ ٹن درآمدی گندم کی تقسیم کے طریقہ کار اور درآمدی گندم گوادر پورٹ پرلانےکے انتظامات کی سمری پر غور کیا جائےگا۔

    اجلاس میں درآمدی یوریا کھاد کی قیمت سے متعلق امور زیر غور آئیں گے، وزارت ہاؤسنگ کے لیے 2 ارب روپےکی گرانٹ پر بھی غور کیا جائےگا۔اجلاس میں کے الیکٹرک کے بجلی کے ریٹ سے متعلق سمری پر بھی بات ہوگی۔

    اس سے پہلے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا دورہ کیا، رواں مالی سال ٹیکس وصولی پر بریفنگ لی اور ٹیکس وصولی مزید بڑھانے کی ہدایت کی۔

    وزارت خزانہ کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے بریفنگ میں بتایا کہ ایف بی آر نے جولائی اور اگست کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیا ہے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا ٹیکس ہدف بھی حاصل کرلیں گے۔

    چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث درآمدات اور معاشی سرگرمیوں میں کمی کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل کیا، پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس نہ ہونےکے باوجود ٹیکس ہدف حاصل کیا۔

    وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کو معاشی صورت حال میں تبدیلی کے ساتھ ایڈجسٹ ہونےکی ہدایت کرتے ہوئے ٹیکس وصولی مزید بڑھانے کی ہدایت کی۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو 15 فیصد تک لے جایا جاسکتا ہے۔

  • پاک -امریکہ تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب:وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک

    پاک -امریکہ تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب:وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک

    اسلام آباد:پاک امریکہ تعلقات کی 75 ویں سالگرہ میں شرکت کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف امریکی سفارتخانے پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا استقبال سفارتخانے کے عملے نے کیا ، اس موقع پر شہبازشریف نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات مٰن گرمجوشی کو بھی سراہا

     

    اطلاعات ہیں کہ آج شام اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہازشریف نے شرکت کی اور امریکی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ سے دوستی کا متمنی ہے ،

     

     

    اطلاعات کے مطابق سالگرہ کی اس تقریب کا آغاز پاکستان کے سیلاب ذدگان سے یکجہتی کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے کیا گیا.

     

    تقریب میں اعلان کیا گیا کہ "تقریب میں ابھی ہم پاکستان میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں اور جن افراد کا روزگار تباہ ہوا انکے احترام میں ایک لمحہ خاموشی اختیار کریں گے”

    تقریب میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم، وفاقی وزراء کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت.

  • اب تو پاکستان کے 12سے15 سال کے بچے بھی ذیابطیس میں مبتلا ہونے لگے :طبی ماہرین

    اب تو پاکستان کے 12سے15 سال کے بچے بھی ذیابطیس میں مبتلا ہونے لگے :طبی ماہرین

    کراچی :پہلے پاکستان میں نوجوانوں اور بوڑھوں کو ذیابطیس کے مرض نے اپنا شکاربنا رکھا ہے اب اطلاعات ہیں کہ پاکستان میں ذیابطیس کے مرض نے تباہی پھیلانا شروع کردی۔ ماہرین کہتے ہیں کہ مریضوں کی تعداد 4 کروڑ سے بھی تجاوز کر گئی، اب 12 سے 15 سال کی عمر کے بچے بھی ٹائپ 2 ذیابطیس میں مبتلا ہونا شروع ہوچکے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار ماہرین امراض ذیابطیس نے جمعرات کو ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان ذیابطیس کے پھیلاؤ کی شرح میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، اگر اب سروے کیا جائے تو پاکستان میں ذیابطیس کے مریضوں کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہوگی، اس تعداد میں بچے شامل نہیں کیونکہ اب پاکستان میں 12 سے 15 سال کی عمر کے بچے بھی ٹائپ ٹو ذیابیطس کے ساتھ اسپتال آرہے ہیں جو انتہائی تشویشناک بات ہے۔

    نارتھ ناظم آباد کراچی میں عہد میڈیکل سینٹر اینڈ فارمیسی کی نئی برانچ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ 2019ء میں ملک کے 3 کروڑ 33 لاکھ افراد ذیابطیس کا شکار تھے اور ان میں ایک بڑی تعداد ایسی ہے جنہیں اپنی بیماری کا علم ہی نہیں ہے۔

    عہد میڈیکل سینٹر کا افتتاح ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی، معروف ماہر امراض ذیابطیس اور ڈائیبیٹک فُٹ ڈاکٹر سیف الحق، فارمیوو کے ڈپٹی سی او سید جمشید احمد نے کیا۔

    اس موقع پر پروفیسر سعید قریشی نے کہا کہ برانچ کو ڈائبٹیزاسپیشلائز سینٹر بنانا خوشی کی بات ہے، یہاں فُٹ کلینک بھی موجود ہے، امید ہے کہ عہد میڈیکل سینٹر ذیابطیس کے شکار لوگوں کے پاؤں کٹنے سے بچانے میں معاون ثابت ہوگا۔

    پروفیسر سعید قریشی نے کہا کہ کسی بھی ملک کے صحت کے نظام کی بنیاد پرائمری کیئر ہوتی ہے، اس طرح کے کلینک اور سینٹر دنیا بھر میں پرائمری کیئر کیلئے ماڈل تصور کئے جاتے ہیں کیونکہ صحت کی تمام تر سہولیات کوئی بھی حکومت فراہم نہیں کرسکتی، اس کیلئے پرائیویٹ سیکٹر بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر صورتحال خراب ہے، ڈاؤ یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ بھی میڈیکل کیمپ منعقد کرچکے ہیں اور ٹیسٹ بھی کئے ہیں، ان علاقوں میں انفیکشیئس ڈیزیز کے مسائل زیادہ ہیں، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

    معروف ماہر امراض ذیابطیس ڈاکٹر سیف الحق نے کہا کہ پاکستان ذیابطیس کے پھیلاؤ کی شرح میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، اگر اب سروے کیا جائے تو پاکستان میں ذیابطیس کے مریضوں کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہوگی، اس تعداد میں بچے شامل نہیں، پاکستان میں 12 سے 15 سال کی عمر کے بچے بھی ذیابطیس ٹائپ ٹو کے ساتھ اسپتال آرہے ہیں جو انتہائی تشویشناک بات ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہم پڑھاتے تھے کہ بچہ اگر ذیابطیس کا شکار ہے تو وہ ٹائپ ون ہوگا اور آنکھیں بند کرکے یہ کہا جاتا تھا 18 یا 20 سال سے کم عمر ہے تو یہ ٹائپ ون ذیابطیس ہی ہوگا، لیکن اب پاکستان میں صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی ہے، اب چھوٹے بچے، 12 سال سے 15 سال کے بچے جن کا وزن زیادہ ہے وہ ٹائپ ٹو ذیابطیس کے ساتھ اسپتال اور کلینک آرہے ہیں۔

    ڈاکٹر سیف الحق نے بتایا کہ ٹائپ ٹو ذیابطیس لائف اسٹائل سے تعلق رکھتی ہے، پہلے اسکولوں کے بچے دبلے پتلے نظر آتے تھے اور اب موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں، یہی بچے آگے جاکر ذیابطیس کا شکار ہوجاتے ہیں اور ہم روزانہ کی بنیاد پر جو کلینک کرتے ہیں اس میں بچے آرہے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت کتنے بچے ذیابطیس کا شکار ہوں گے، اس کا ڈیٹا موجود نہیں اور اس پر کام کی ضرورت ہے، اگر بچوں اور پری ڈائیبیٹک افراد کو شامل کرلیں تو پاکستان میں ذیابطیس کے شکار افراد کی تعداد کہیں زیادہ ہوگی۔

    ماہر امراض ذیابطیس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جو اعداد و شمار پیش کئے جاتے ہیں یہ ڈیٹا 2019ء کا ہے، اس لئے ہمیں پری وینشن پر کام کرنا ہوگا، اس کیلئے ہمیں نجی یکٹر کے تعاون سے ایسے مراکز قائم کرنے ہوں گے تاکہ پرائمری کیئر بہتر ہو اور لوگوں کی زندگیوں کو بچایا جاسکے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں پرائمری لیول سے کام کرنا ہوگا، اسکولوں کی سطح پر کام کرنا ہوگا، نصاب میں شامل کرنا ہوگا، اسکاٹ لینڈ میں اسکولوں میں لو کیلوریز یا کم حراروں والا پیزا متعارف کروایا گیا ہے، ہمیں یہاں بھی ایسے اقدامات اٹھانے ہوں گے، حکومتی سطح پر پالیسیز بنانی ہوں گی۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • کسان اتحاد کمیٹی اورحکومت کےدرمیان مذاکرات ناکام:رانا ثنااللہ اورطارق بشیرچیمہ کی مظاہرین سے تلخ کلامی

    کسان اتحاد کمیٹی اورحکومت کےدرمیان مذاکرات ناکام:رانا ثنااللہ اورطارق بشیرچیمہ کی مظاہرین سے تلخ کلامی

    حکومت اور کسان اتحاد کمیٹی کے درمیان مطالبات کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کسان اتحاد کی جانب سے 2 زور سے جاری احتجاج کی پیش نظر آج حکومتی نمائندے و وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کسان کمیٹی کو مذاکراات کے لئے بلایا تھا۔جس کے بعد کسان اتحاد چیرمین خالد باٹھ کی سربراہی میں دس رکنی کمیٹی رانا ثناء اللہ سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے۔

    اس حوالے سے چیرمین کسان اتحاد خالد باٹھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ابھی مذاکرات کے لیے بلایا گیا ہے جس کے لئے ہماری دس رکنی کمیٹی رانا ثناءاللہ سے ملنے جارہی ہے تاہم مذاکرات کے بعد اگلا لائحہ عمل دیں گے۔

    چیئرمین کسان اتحاد خالد باٹھ نے مذاکرات ناکام ہونے کا بتایا اور کہ رانا ثناءاللہ سے پہلے طارق چیمہ نے ہمیں دھمکیاں لگائیں اور مذاکرات سے پہلے طارق بشیر چیمہ نے ہمارے ساتھ تلخ کلامی شروع کردی گئی۔

    کسان اتحاد نے بتایا کہ ہم رانا ثناءاللہ سے ملنےگئے تھے لیکن وہاں طارق پشیر چیمہ موجود تھا اور آدھا گھنٹہ انتظار کریں ورنہ پورا پاکستان بند کریں گے ۔بعدازاں کسان اتحاد کے پانچ رکنی کمیٹی ایک بار پھرمذاکرات کے لیےروانہ ہوئی ہے ۔

    اس موقع پر چیرمین کسان اتحاد خالد باٹھ نےکہا کہ ہماری پہلے بھی یہی شرط تھی کہ ہمارے مذاکرات میں طارق بشیر چیمہ شامل نہ ہوں تاہم اب ہمارے مزاکرات رانا ثناءاللہ کے ساتھ ہونگے۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • لاہورمیں  ایک منٹ میں 10 ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ قائم

    لاہورمیں ایک منٹ میں 10 ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ قائم

    لاہور:صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی خصوصی ہدایت پر ضلع لاہور کے 43 سکولوں میں آج ایک منٹ میں 10 ہزار پودے لگا کر ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔ اس موقع پر وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس کا کہنا تھا کہ شجرکاری کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی پھیلانا ہے۔آج پوری دنیا گلوبل وارمنگ کی بدولت ماحولیاتی مسائل کا شکار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک منٹ میں 10 ہزار پودوں کی کاشتکاری زبردست اقدام ہے اور اس تقریب کاکریڈٹ سی ای او ایجوکیشن لاہور اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔مراد راس نے کہا کہ بچے تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے لگائے گئے پودوں کا خیال رکھیں گے۔ایک منٹ میں دس ہزار پودوں کی کاشتکاری کسی معجزے سے کم نہیں۔صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس نے گورنمنٹ پائلٹ ہائیر سیکنڈری سکول وحدت روڈ لاہور میں پودا کاشت کیا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن لاہور، چیئرمن پی ایچ اے و دیگرافسران ان کے ہمراہ تھے۔

    صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے وزراء، پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی ایز و سیاسی قائدین سے مرحلہ وار ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے انعقاد کا مقصد تعلیمی مسائل کے حوالے آگاہی حاصل کرنا تھا۔ مراد راس کا کہنا تھا کہ مسائل کی نشاندہی کے بغیر اُن کا مستقل بنیادوں پر حل ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچے اِس ملک کا مستقبل ہیں۔ ان کو بہتر سے بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن ٹیکنالوجی کے جامع استعمال کی بدولت ترقی کے راستے پر ہے۔

    میں دعوے سے کہتا ہوں کہ ٹیکنالوجی کا جتنا موثر استعمال محکمہ تعلیم نے گزشتہ چند سالوں میں کیا کسی اور محکمے نے نہیں کیا۔ عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ سیاسی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل کے حوالے بات کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین نے عوام کو محض مشکلات سے دو چار کیا ہے۔ امپورٹڈ حکومت کو عوام پر مہنگائی کی بمباری کرتے ہوئے ذرا ترس نہیں آیا۔ ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے کبھی قوم کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے

  • عمران خان کی اعظم خان سے گفتگو ان کے کردار کیخلاف ایف آئی آر ہے:شرجیل  میمن

    عمران خان کی اعظم خان سے گفتگو ان کے کردار کیخلاف ایف آئی آر ہے:شرجیل میمن

    کراچی :عمران خان کی اعظم خان سے گفتگو ان کے کردار کیخلاف ایف آئی آر ہے:ان خیالات کا اظہار کرتےہوئے صوبائی وزیرشرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی ہے ،

    شرجیل میمن نے امریکی سائفر کے‌حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولیکس سامنے آئی ہیں ان سے صاف ظاہر ہے کہ عمران خان کہتا ہے کہ سائفر پر تو ابھی میں نے کھیلا ہی نہیں ،شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کا امریکی سازشی بیانیہ برے طریقے سے پٹ چکا ہے ،

    شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ جھوٹ پر جھوٹ گھڑ کر معصوم پاکستانیوں کو گمراہ کرنا عمران کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے، شرجیل میمن نے مزید کہا کہ عمران خان نے 23 کروڑ عوام کو اپنے مفادات کے لیے نشانہ پر رکھا ہوا ہے، صوبائی وزیرکا یہ بھی کہنا تھا کہ عمرا ن خان اقتدار کی حوس میں ہر حد تک جا سکتا ہے،

    شرجیل میمن نے عمران خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سعودی عرب میں 10 پاکستانی خاندانوں کے کفیل کو سزائیں دلوا چکا،عمران خان پاکستان دشمن قوتوں کے اشاروں پر عمل پیراہےعمران خان پاکستان اور پاکستانیوں کا دشمن ہے،

    ادھر صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن کی ھدایت پر انعام فاؤنڈیشن کی جانب سے حلقہ پی ایس 63 کے مختلف علاقوں میں بارش سے متاثرہ غريب خاندانوں میں راشن کی تقسيم کا سلسلہ جاری. ہے

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • ڈولفن اسکواڈ نے ذہنی معذور بچے کواغوا ہونےسےبچالیا، ملزم گرفتار

    ڈولفن اسکواڈ نے ذہنی معذور بچے کواغوا ہونےسےبچالیا، ملزم گرفتار

    لاہور: ڈولفن اسکواڈ نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اغوا کار کو گرفتار کرکے ذہنی معذور بچے کو بچالیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں اغوا کار نے ذہنی معذور بچے اغوا کرنے کی کوشش کی جسے شاہدرہ ڈولفن اسکواڈ نے ناکام بنا دیا۔

    ڈولفن اسکواڈ نے 15 پر کال موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اغوا کار کو گرفتار کرلیا، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ بچے کو گلی میں کھیلتے ہوئے سوئی گیس چوک سے اغوا کیا تھا۔ترجمان ڈولفن اسکواڈ کا کہنا ہے کہ ڈولفن فورس کے پہنچنے سے پہلے ساتھی موقع سے فرار ہوگئے تاہم ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم حسن پر پہلے بھی اغوا کا مقدمہ درج ہے، مقامی پولیس نے اغوا کار کے خلاف مزید مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    ترجمان ڈولفن کا کہنا تھا کہ ڈولفن ٹیم نے بچے کو والد جبار کے حوالے کردیا۔ کامیاب کارروائی کرنے پر ایس پی ڈولفن فورس توقیر نعیم کی طرف سے بروقت ریسپانس پر ڈولفن ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

    ادھرلاہور میں شاہدرہ ٹاؤن کے قریب دریائے راوی سےخاتون کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی، جسے پولیس نے تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

    پولیس ترجمان کے مطابق شہریوں کی اطلاع پر شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے راوی سے ملنے والی لاش تحویل میں لی۔ فارنزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش کئی دن پرانی ہے اور یہ پانی میں بہہ کر آئی یا خاتون کوقتل کر کے دریا میں پھینکا گیا؟ ان پہلوؤں پر تفتیش کررہے ہیں اور مقتولہ کے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • ٹی20 ورلڈکپ سے قبل اہم  بھارتی کھلاڑی ایونٹ سے باہر

    ٹی20 ورلڈکپ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی ایونٹ سے باہر

    نئی دہلی: آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر جسپریت بہمرا کمر کی تکلیف کے سبب آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں مزید 4 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے فاسٹ بولر کو کمر کی انجری کے آپریشن کی ضرورت نہیں تاہم انجری سے نجات کیلئے انہیں ریسٹ کرنا پڑے گا۔

    دوسری جانب جسپریت پہمرا کی انجری کے باعث بھارتی ٹیم میں فاسٹ بولر محمد شامی یا محمد سراج کو اسکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ بھارتی ٹیم ایشیاکپ میں بھی پیسر کی خدمات سے محروم تھی جبکہ سپر فور راؤنڈ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

     

     

    ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔لاہور میں دو روز قبل فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سینے میں انفیکشن کے باعث اسپتال لے جایا گیا تھا۔ان کے ٹیسٹ کرانے پررپورٹ میں نمونیا کی تشخیص ہوئی۔ کرونا ٹیسٹ کرانے پر نسیم شاہ کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔

    نسیم شاہ لاہورمیں نجی اسپتال میں ہی زیرِعلاج رہے اور جمعرات کو ان کو ڈسچارج کردیا گیا۔نسیم شاہ اسپتال سےڈسچارج ہوکر واپس ہوٹل پہنچ گئے ہیں۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ پہلے سے قدرے بہتر محسوس کررہے ہیں اور وہ ہوٹل میں قرنطینہ مکمل کرینگے۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے