Baaghi TV

Author: News Editor

  • بیوی کے قتل کے 15 سال بعد مقدمہ درج، شوہراعتراف جرم پرگرفتار

    بیوی کے قتل کے 15 سال بعد مقدمہ درج، شوہراعتراف جرم پرگرفتار

    لاہور: تھانہ چوہنگ میں 15 سال بعد خاتون کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔پولیس کے مطابق چونکہ اس کیس کی ایف آئی آر ہی درج نہیں کروائی گئی تھی اس لیے یہ کیس پولیس کے پاس نہیں تھا ، جس کا مجرم نے فائدہ اٹھایا

    ریاست علی نے تبسم شہزادی کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی۔ ملزم نے بیوی کے قتل کی واردات کی لیکن واقعے کی نہ ایف آئی آر درج ہوئی نہ لاش ملی ۔ ملزم ریاست علی نے 15 سال پہلے بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرکے مختلف جگہوں پر پھینکے تھے۔

    تبسم شہزادی کے گھر والوں نے 15 سال تک بیٹی سے رابطہ نا ہونے پر شک کا اظہار کیا۔ خاتون کی ماں اور بہن نے ملزم کو شبہ کی بنیاد پر گرفتار کروایا۔ ملزم نے گرفتاری کے بعد پولیس کی حراست میں اعتراف جرم کیا۔

    ایس پی اقبال ٹاؤن آپریشن نے ملزم کا بیان سنا۔ پولیس انویسٹی گیشن میں پتہ چلا ملزم ہی بیوی کا قاتل ہے لیکن مقدمہ درج نہیں ہوا۔ قتل کے 15سال بعد قاتل کے گرفتار ہونے پر مقتولہ کی ماں حفیظاں بی بی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • پاکستانی پاسپورٹ پر افغانیوں کی تصویر لگا کر بیرون ممالک بھیجنے والا گرفتار

    پاکستانی پاسپورٹ پر افغانیوں کی تصویر لگا کر بیرون ممالک بھیجنے والا گرفتار

    پشاور: پاکستانی پاسپورٹ پر افغانیوں کی تصویر لگا کر بیرون ممالک بھیجنے والے گروہ کا مبینہ رکن گرفتار ہوگیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پشاور میں ایک کارروائی کے دوران ملزم محمد اسحاق کے قبضے سے 9 پاکستانی پاسپورٹ، پرنٹر، لیپ ٹاپ اور دیگر جعلی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں، ملزم پاسپورٹ پر تصویریں تبدیل کرنے کا ماہر ہے، ملزم پاکستانی پاسپورٹ پر تصویریں بدلنے کے عوض افغانیوں سے بھاری رقم وصول کرتا تھا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے، دیگر ساتھی بھی جلد گرفتار کرلیے جائیں گے۔

    ادھر ایک دوسرے واقعہ میں فقیر آباد روڈ شاہی باغ کے قریب ایک انٹر گرلز کالج میں طالبات کی جانب سے کمروں میں چونا کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔پشاور میں لڑکیوں کے انٹر کالج میں بچیوں کے کمروں میں چونا کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وائس پرنسپل کو معطل کر دیا گیا۔

    اس حوالے سے متعلقہ یو سی کے چیئرمین شاہان خان نے بتایا ہے کہ اطلاع ملنے پر وہ خود گئے اور تصدیق کے بعد میٹرو پولیٹن میں اس اقدام پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جس پر ایکشن لے کر وائس پرنسپل کو معطل کر دیا گیا۔

    ادھر والدین نے ادارے کے اس اقدام کو نامناسب اقدام قرار دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اور صوبائی حکومت سے کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔واضح رہے مذکورہ انٹر کالج ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے زیر انتظام ہے۔

  • ایران کا عراقی کردستان پرڈرون حملہ، 13افراد ہلاک متعدد زخمی

    ایران کا عراقی کردستان پرڈرون حملہ، 13افراد ہلاک متعدد زخمی

    تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کاعراقی کردستان میں ایرانی کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر لڑاکا اور ڈرون طیاروں سے حملہ، 13 افراد ہلاک اور 58 سے زائد زخمی ہوگئے۔علاقے میں دونوں طرف سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں ، یہ بھی معلوم ہواہے کہ ایرانی افواج نے کامیابی کا دعویٰ بھی کیا ہے

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زخمیوں کو عراقی کردستان کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں سے متعدد کی حالات تشویشناک بتائی جارہی ہے۔عراق نے حملے کو سرحدی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے بغداد میں ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا۔

    کرد حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے ڈرون حملوں میں کرد ایرانی مخالف گروپ کے 13 افراد ہلاک ہو ئے ہیں، واضح رہے کہ یہ حملے ایسے وقت ہوئے ہیں جب کردخاتون مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے خلاف ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ 22 سالہ امینی کو ایران کی اخلاقی پولیس نے ملک کے سخت ترین حجاب قانون کی مبینہ خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کرلیا تھا اور حراست کے دوران ہی ان کی موت ہوگئی جس پر ملک بھر میں فسادات پھوٹ پڑے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی پاسداران ِانقلاب نے حملوں کے بعد کہا کہ وہ خطے میں ’دہشت گردوں‘ کو نشانہ بنانا جاری رکھیں گے۔عراق کی وفاقی حکومت اور علاقائی کرد حکومت سمیت برلن، واشنگٹن اور لندن نے عراقی کردستان کے علاقے پر ایران کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

  • سابق صدرآصف علی زرداری کس بیماری میں مبتلا ہیں؟بیٹی بختاورنے بتادیا

    سابق صدرآصف علی زرداری کس بیماری میں مبتلا ہیں؟بیٹی بختاورنے بتادیا

    سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت سے متعلق بیٹی بختاور بھٹو کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نےاپنے والد کی صحت کے حوالے سے بڑی اہم بات کی ہے ، ص

    سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بختاور بھٹو نے لکھا کہ ‘آصف زرداری کو کورونا کے بعد کے کچھ مسائل کا سامنا ہے، ان کے پھپھڑوں کے قریب دوبارہ پانی جمع ہوگیا ہے’۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے آصف زرداری سیلاب کے دوران بھی نظر نہیں آئے، ان کے بچے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔بختاور بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ آپ سب کے پیغامات اور دعاؤں کا شکریہ۔

    واضح رہے کہ منگل کے روز سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں کلفٹن کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

  • روس سے جرمنی گیس پائپ لائنوں میں لیک کا واقعہ تخریب کاری قرار

    روس سے جرمنی گیس پائپ لائنوں میں لیک کا واقعہ تخریب کاری قرار

    لندن :روس سے جرمنی گیس پائپ لائنوں میں لیک کا واقعہ تخریب کاری قرار,اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کے سربراہ جوزپ بوریل نے روس اور جرمنی میں دو گیس پائپ لائنوں میں لیک کو جان بوجھ کر کیا گیا عمل قرار دیا ہے۔

    بدھ کو ایک بیان میں جوزپ بوریل کا کہنا تھا کہ یورپ میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں جان بوجھ کر کوئی خلل ڈالنا قطعی طور پر ناقابل قبول ہے، اور اس کا ایک متحد جواب دیا جائے گا۔

    اے ایف پی کے مطابق جوزپ بوریل نے نورڈ سٹریم 1 اور 2 پائپ لائنوں سے لیک ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تمام دستیاب معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ لیک ایک دانستہ فعل کا نتیجہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی بھی تحقیقات کی حمایت کریں گے جس کا مقصد مکمل وضاحت حاصل کرنا ہو کہ کیا اور کیوں ہوا۔

    دوسری طرف یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ نارڈ سٹریم کی تخریب کاری کی کارروائیاں یورپی یونین کو توانائی کی فراہمی کو مزید غیر مستحکم کرنے کی کوشش معلوم ہوتی ہیں۔

    خیال رہے کہ روس سے جرمنی تک گیس پہنچانے والی پائپ لائنوں نورڈ سٹریم 1 اور 2 روس کو یورپ سے جوڑنے والے سٹریٹیجک انفراسٹرکچر ہیں جو سویڈن اور ڈنمارک کے اقتصادی زونز کے مقامات پر لیک ہوئی۔

    سویڈن اور پولینڈ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ بحیرہ بالٹک میں پائپ لائنوں سے لیک کی سب سے زیادہ ممکنہ وجہ تخریب کاری تھی، جبکہ پولینڈ نے روس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ یوکرین میں جنگ کو بڑھاوا دینا ہو سکتا ہے۔

    منگل کو روسی حکومت کے ترجمان نے بھی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ لیکس پر انہیں شدید تشویش ہے اور اس کی فوری تحقیقات ہونی چاہیے۔

  • مظاہرین کی حمایت کیوں کی؟ سابق ایرانی صدر کی صاحبزادی کوگرفتار کرلیا گیا

    مظاہرین کی حمایت کیوں کی؟ سابق ایرانی صدر کی صاحبزادی کوگرفتار کرلیا گیا

    تہران: ایران میں پولیس حراست میں 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت پر سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کی صاحبزادی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو مظاہروں کی حمایت پر تہران سے گرفتار کیا گیا، پولیس کی جانب سے ان پر فسادات کو ہوا دینےکا الزام عائدکیا گیا ہے۔خیال رہےکہ ہاشمی رفسنجانی ایران کے چوتھے منتخب صدر تھے، وہ اس عہدے پر 2 بار 1989اور 1993 میں منتخب ہوئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق 59 سالہ فائزہ ہاشمی رفسنجانی ایران میں خواتین کے حقوق کی سرگرم کارکن ہیں اور حکومتی پالیسیوں پر تنقید کے باعث پہلے بھی جیل جاچکی ہیں۔

    واضح رہےکہ ایران میں پولیس کی حراست میں 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف حکومت مخالف مظاہرے 12 روز سے جاری ہیں، مظاہرے ملک کے 80 سے زیادہ شہروں میں پھیل چکے ہیں۔

    سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں اب تک 76 مظاہرین ہلاک اور 900 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ایرانی پولیس کی حراست میں 22 سالہ لڑکی مہسا امینی 16ستمبرکو انتقال کرگئی تھی، مہسا امینی کو تہران میں اسکارف نہ پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

  • ہاکی اسٹیکس گلگت کے کالجز اور سکولوں کے طالبات میں تقسیم

    ہاکی اسٹیکس گلگت کے کالجز اور سکولوں کے طالبات میں تقسیم

    لاہور:پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے بجھوائی گئی ہاکی اسٹیکس گلگت کے کالجز اور سکولوں کے طالبات میں تقسیم کردی گئیں۔ بدھ کے روز گلگت بلتستان ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہاکی سٹیڈیم جوٹیال گلگت میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی تھے جبکہ ڈائریکٹر گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ حسین علی میر محفل بھی انکے ہمراہ تھے۔اس موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے پی۔ایچ۔ایف کی طرف بجھوائی گئیں ہاکیاں پبلک سکول اینڈ کالجز,ڈگری کالج گلگت اور دنیور ڈگری کالج کے طالبات میں تقسیم کیں۔

        

    اس موقع چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میں ہاکی کھیل کو فروغ دینے کیلئےاقدامات اٹھارہے ہیں,ہاکی کھیل کی ترقی کیلئے گلگت بلتستان ہاکی ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہتے ہیں,گلگت بلتستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام تر وسائل فراہم کرینگے,سپورٹس گالا کے انعقاد سے گلگت بلتستان میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ ملے گا,سپورٹس گالا ایونٹ صرف خواتین کیلئے منعقد کیا جارہا ھے جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔

    انہوں نے کہاکہ گلگت میں جدید طرز کے ہاکی سٹیدیم کی تعمیر خوش آئند اقدام ھے,سٹیڈیم کی تعمیر سے گلگت بلتستان کے کھلاڑی بین الاقوامی اور نیشنل سطح پر ملک و گلگت بلتستان کا نام روشن کرینگے,گلگت بلتستان کے نوجوانوں کی ہر سطح پر معاونت کرینگے۔تقریب کے آخر میں گلگت بلتستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر کمال حسین نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی اور ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ گلگت بلتستان حسین علی کی شرکت تقریب میں شرکت اور پی۔ایچ۔ایف کے صدر بریگیڈیئر خدلد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل سید حیدر حسین کے تعاون اور علاقے میں ہاکی کھیل کے فروغ کیلئے اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔

     

  • چوہنگ:پارک ویو سوسائٹی میں روڈا اینٹی انکروچمنٹ ٹیم اور اے سی سٹی پرحملہ کرنے والے22 افراد گرفتار

    چوہنگ:پارک ویو سوسائٹی میں روڈا اینٹی انکروچمنٹ ٹیم اور اے سی سٹی پرحملہ کرنے والے22 افراد گرفتار

    لاہور:پارک ویو سوسائٹی میں روڈا اینٹی انکروچمنٹ ٹیم،اے سی سٹی پر سوسائٹی انتظامیہ اور سکیورٹی گارڈز  کی طرف سے حملہ کرنے کے معاملے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے حملے،تشدد اور توڑ پھوڑ میں ملوث 22 ملزمان گرفتار کر لیے،

     

     

    ترجمان لاہور پولیس کے مطابق لاہور پولیس نے آج پارک ویو سوسائٹی میں روپوش ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے، اس حوالے سے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کا کہنا تھا کہ ملزمان سے ایف آئی آر کے مطابق برآمدگیاں عمل میں لائی گئیں،مزید تفتیش جاری،مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی،

     

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ روز پارک ویو سوسائٹی کے سکیورٹی گارڈز کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لینے والی ٹیم اور پولیس کو یرغمال بنایا گیا تھا،سوسائٹی گارڈز نے مالکان اور انتظامیہ کے ایما پر سرکاری ملازمین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا,

     

     

     

    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرکا کہنا تھا کہ سکیورٹی گارڈز کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلایا گیا،ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو جان سے مارنے کی کوشش میں سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچایا,ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزمان نے روڈا اور دیگر سرکاری گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا،

     

     

    سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھاکہ سرکاری اسلحہ ،اور موبائل فونز بھی چھینے گئے،ملزمان کے خلاف ڈپٹی ڈائریکٹر راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور اے سی سٹی کے ڈرائیور کی مدعیت میں دو الگ الگ مقدمات درج کئے گئے،
     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں آرہی تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویو کے سیکیورٹی گارڈز نے اسسٹنٹ کمشنر لاہور سٹی محمد مرتضیٰ پر حملہ کر دیا، حملے میں اے سی اور ان کے ساتھ موجود اسٹاف شدید زخمی ہوا۔

     

     

    جس کے بعد پولیس نے علیم خان کے اسٹاف کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ لاہور کی پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی جو کہ علیم خان کی ملکیت ہے اس کے سیکیورٹی گارڈز نے اسسٹنٹ کمشنر کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے، حملے میں اسٹنٹ کمشنر کے ساتھ موجود اسٹاف ودیگر ملازمین بھی زخمی ہوئے۔ جبکہ حملہ آور جتھے سے سرکاری گاڑی بھی توڑ دی۔

     

     

     

    زخمی اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے اسٹاف کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا  جبکہ سامنے آنے والی ویڈیوز میں اسسٹنٹ کمشنر کی ٹوٹی ہوئی گاڑی اور علیم خان کے سیکیورٹی سٹاف کو گاڑی توڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

     

     

     

     

  • پاک انگلینڈ ٹی20:امریکی سفیر سمیت اہم شخصیات کی میچ دیکھنے کیلئےقذافی اسٹیڈیم میں موجود

    پاک انگلینڈ ٹی20:امریکی سفیر سمیت اہم شخصیات کی میچ دیکھنے کیلئےقذافی اسٹیڈیم میں موجود

    لاہور:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے سیریز کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ کو دیکھنے کے لیے اہم شخصیات نے بھی اس وقت قذافی اسٹیڈیم لاہور میں موجود ہیں‌،برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کے علاوہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم بھی میچ دیکھنے والوں میں شامل رہے۔

    آج کے اس میچ کو دیکھنے کے لیے یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے بھی اسٹیڈیم میں موجود ہیں اور میچ سے لطف اندوز ہورہے ہیں‌،علاوہ ازیں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے وائس چیئرمین مارٹن ڈارلو بھی پاک انگلینڈ میچ دیکھنے والوں میں شامل تھے۔

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز حسن راجہ نے مہمان سفیروں اور ای سی بی کے وائس چیئرمین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ بہت خاص لمحہ ہے کہ دنیا کے نمائندے یہاں موجود ہیں۔رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ ڈپلومیسی کے ذریعے ممالک کو قریب آنے کا موقع مل رہا ہے۔

    ٹیم کی تیاری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے پہلے ٹیم کو تیاری کا اچھا موقع مل رہا ہے۔

    اس موقع پر ای سی بی کے وائس چیئرمین مارٹن ڈارلو کا کہنا تھا کہ 17 سال بعد پاکستان آکر اچھا لگ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھی تماشائیوں کا جوش و جذبہ دیکھنے کے لائق تھا۔اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی بیٹنگ دیکھ کر مزہ آتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ویسٹ انڈیز کے ساتھ مل کر میزبانی کر رہے ہیں۔

    امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ کرکٹ ڈپلومیسی کے ذریعے تمام ممالک کو قریب لانے میں امریکا بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کی کرکٹ میں لمبی تاریخ ہے، پاکستان نے اپنی زیادہ تر کرکٹ یو اے ای میں ہی کھیلی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پاکستان کرکٹ کا بہت اہم کردار ہے۔اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں کہ انگلینڈ ٹیم آج 19ویں اوور میں پہلے جیسا نہیں کرے گی۔ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی شائقین کا جذبہ دیکھنے کے لائق ہوتا ہے

    اچھا ہوتا وزیراعظم اپنی تقریر میں ڈاکٹر عافیہ کا ذکر کرتے۔ حافظ سعد رضوی

     یہودی عبادت گاہ میں ہلاک یرغمالی ملک فیصل اکرم نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، آڈیو لیکس بارے اعلی سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم

    قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، آڈیو لیکس بارے اعلی سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم

    اسلام آباد:‏قومی سلامتی کمیٹی نے آڈیو لیکس کے معاملے پر تحقیقات کے لئے اعلی اختیاراتی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی ۔ وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خاں اس کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔

    اطلاعات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے ، اس اہم اجلاس میں وزراء، سروسز چیف اور اعلی سول وفوجی حکام نے شرکت کی تھی

    قومی سلامتی کمیٹی (این۔ایس۔سی) کا اہم اجلاس وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں بدھ کو وزیراعظم ہاﺅس میں منعقد ہوا وفاقی وزرا کے علاوہ سروسز چیفس، حساس اداروں کے سربراہان اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس نے ملک میں تاریخی تباہ کن سیلاب، متاثرین کے لئے ریسکیو، ریلیف کے اقدامات اور سلامتی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا ۔اجلاس نے 14 جون 2022 سے ملک بھر میں سیلاب سے ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہارکیا اور فاتحہ خوانی کی۔

    اجلاس نے 3 کروڑ30 لاکھ سے زائد سیلاب متاثرین کی فوری امداد، محفوظ مقامات پر منتقلی، خوراک، علاج معالجے اورضروری اشیاءکی فراہمی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

    اجلاس نے سیلاب متاثرین کی زندگیاں بچانے، متاثرین کی محفوظ علاقوں میں منتقلی اور سیلاب میں گھرے افراد تک خوراک اور دیگر اشیاءکی فراہمی بشمول ایڈمنسٹریشن اور اداروں کے ساتھ خاص طورپر آرمی، نیوی اور فضائیہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کیااور مشکل ترین حالات میں خدمت کے جذبے کو سراہا ۔

    اجلاس نے سول سوسائیٹی، میڈیا اور مخیر حضرات کے جذبے اور ایثار کی بھی بھرپور تحسین کی اس توقع کا اظہار کیا کہ اس کارخیر میں وہ اسی جذبے سے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    اجلاس نے سیلاب متاثرین کی مدد کے دوران بلوچستان، لسبیلہ میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہونے والے افسروں اور جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیااور کہا کہ قوم اپنے شہداءاور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتی ہے۔

    اجلاس نے عزم کا اعادہ کیا کہ سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی ایک قومی ایجنڈے کے طورپر اولین ترجیح رہے گی، اوراہل وطن کی دوبارہ آبادکاری تک اِسی جذبے، توجہ اور اشتراک عمل کو برقرار رکھتے ہوئے خدمات اور اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    وزارت خارجہ کے سیکریٹری سہیل محمود نے وزیراعظم کے ازبکستان میں حالیہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس۔سی۔او) کی سربراہان مملکت کی کونسل اور نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی۔

    انہوں نے مختلف ممالک کے سربراہان سے وزیراعظم کی ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ اجلاس نے آڈیو لیکس کے معاملے پر غور کیا۔ حساس اداروں کے سربراہان نے اجلاس کو وزیراعظم ہاﺅس سمیت دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی، سائیبرسپیس اور اس سے متعلقہ دیگر پہلوﺅں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ سوشل میڈیا پر زیرگردش آڈیو ز کے معاملے پر تحقیقات کی جا رہی ہیں وزیراعظم ہاﺅس کی سکیورٹی سے متعلق بعض پہلووں کی نشاندہی کی گئی اور ان کے تدارک کے لئے فول پروف انتظامات کے بارے میں بتایاگیا۔

    اجلاس کو آگاہ کیاگیا کہ وزیراعظم ہاﺅس سمیت دیگر اہم مقامات، عمارات اور وزارتوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں
    مستقبل میں اس نوعیت کی کسی صورتحال سے بچا جاسکے۔ اجلاس نے مشاورت کے بعد سائیبرسکیورٹی سے متعلق’ لیگل فریم ورک‘ کی تیاری کا فیصلہ کیا

    وزارت قانون وانصاف کو’ لیگل فریم ورک‘ کی تیاری کی ہدایت کی گئی اجلاس نے آڈیو لیکس کے معاملے پر تحقیقات کے لئے اعلی اختیاراتی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی ۔ وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خاں اس کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔اجلاس نے اتفاق کیا کہ جدیدٹیکنالوجی اور سائیبرسپیس کے موجودہ تبدیل شدہ ماحول کے تناظر اور تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیورٹی ، سیفٹی اور سرکاری کمیونیکیشنز کے محفوظ ہونے کو یقینی بنانے کا جائزہ لیا جائے تاکہ سکیورٹی نظام میں کوئی رخنہ اندازی نہ ڈال سکے۔