Baaghi TV

Author: News Editor

  • کراچی اورحیدرآباد کے9 لاکھ والدین نے ویکسین لگوانےسےانکارکردیا

    کراچی اورحیدرآباد کے9 لاکھ والدین نے ویکسین لگوانےسےانکارکردیا

    کراچی :بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کے معاملے پر 9 لاکھ والدین نے ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد اور کراچی کے بچوں میں کورونا ویکسین لگانے کے معاملے پر 9 لاکھ والدین نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کے 9 لاکھ والدین نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے۔محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ 19 سے 27 ستمبر تک جاری رہنے والی کورونا ویکسین مہم میں 25 لاکھ بچوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی کراچی میں سب سے زیادہ والدین نے کورونا ویکسین لگانسے سے انکار کیا ہے۔محکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا ہےکہ انسدادِ کورونا کی خصوصی مہم میں 5 سے 11 سال کے 34 لاکھ بچوں کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

    دوسری طرف سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں ڈائیریا ، ڈینگی، ملیریا سمیت دیگر امراض پھیل گئے ہیں جس کے پیش نظر گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 خاتون جاں بحق ہوگئی ہیں۔

    محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈائیریا کی وجہ سے 1 خاتون جاںبحق ہوئی جبکہ یکم جولائی سے اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 340ہوگئی ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈائیریا کے 11ہزار 177 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ یکم جولائی تا آج تک ریلیف کیمپس میں ڈائریا کے 6 لاکھ 60ہزار 15 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جلدی امراض کے شکار مزید 11 ہزار 850کیسز رپورٹ ہوئے البتہ یکم جولائی سے آج تک ریلیف کیمپس میں 7 لاکھ 26ہزار 487کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    اسکے علاوہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملیریا کے مزید 661کیسز اور ڈینگی کے مزید 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔حکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 3.26 ملین افراد کو ریلیف کیمپوں میں طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

  • کراچی:واٹر کمیشن کی سفارشات پرعمل درآمد نہ کرنے پرسندھ ہائی کورٹ کا حکومت کو نوٹس

    کراچی:واٹر کمیشن کی سفارشات پرعمل درآمد نہ کرنے پرسندھ ہائی کورٹ کا حکومت کو نوٹس

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے واٹر کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد نہ کرنے سے متعلق سندھ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیے۔ہائیکورٹ میں واٹر کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد نہ کرنے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر قائم واٹر کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔ واٹر کمیشن کی رپورٹ پرعمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے،انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں واٹر کمیشن تشکیل دیا گیا تھا۔ کمیشن نے کراچی میں صاف پانی کی فراہمی اور سوریج کی نکاسی کی رپورٹ تیار کی۔ حکومت سندھ نے کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد نہیں کیا جس کی وجہ سے شہر اب بھی مسائل کا شکار ہے۔

    درخواستگزار نے کہا کہ میرا رہائشی علاقہ ماڈل کالونی بھی پانی اور سیوریج کے مسائل کا شکار ہے۔ ڈھائی سال میں ٹینڈر ہونے کے باوجود یو سی تھری شاہ فیصل کالونی میں عملی کام نہیں ہوا۔ سیوریج کی لائنیں مکمل نہیں کی گئیں اور گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ واٹر بورڈ حکام کی غفلت کے باعث 6 کروڑوں کا بجٹ استعمال نہیں ہورہا۔عدالت نے سندھ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے۔

    عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کراچی میں احتجاج

    اچھا ہوتا وزیراعظم اپنی تقریر میں ڈاکٹر عافیہ کا ذکر کرتے۔ حافظ سعد رضوی

     یہودی عبادت گاہ میں ہلاک یرغمالی ملک فیصل اکرم نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

  • ایران میں گرفتار ہونے والے شرپسندوں اور بلوائیوں کے اہم انکشافات

    ایران میں گرفتار ہونے والے شرپسندوں اور بلوائیوں کے اہم انکشافات

    تہران :ایران میں مرحومہ مہسا امینی کی موت کو بہانہ بنا کر حالات کو خراب کرنے کی بھرپور سازش میں غیر ملکی ہاتھ ہر گزرتے دن کے ساتھ نمایاں ہوتا جا رہا ہے اور حالیہ دنوں میں عمومی املاک کو تاراج کرنے، آگ لگانے اور سکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے بعض شرپسندوں اور بلوائیوں نے اہم انکشافات کئے ہیں۔

    گرفتار ہونے والے بعض شرپسندوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کا تعلق دہشتگرد گروہ عراقی ڈیموکریٹ کردستان سے ہے اور انہیں یہ ٹاسک دیا گیا تھا کہ تیزی کے ساتھ حالات کو خراب کریں، گاڑیوں کو آگ لگائیں اور عوام میں خوف و ہراس پھیلائیں تاکہ عالمی سطح پر یہ دکھایا جائے کہ ایرانی عوام اپنی حکومت کے ساتھ نہیں ہیں۔

    قابل ذکر ہے کہ ایسے وقت میں جب ایرانی عوام کی ایک بڑی تعداد، مرحومہ مہسا امینی کی موت پر غمگین تھی، بعض شرپسند عناصر نے تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں عوامی املاک کو بھاری نقصان پہنچایا۔

    دشمنوں کی جانب سے پچھلے چند روز کے دوران ہونے والے بلووں کی حمایت، ملکی سلامتی اور امن کے ستونوں کو نقصان پہنچانے کی ایک اور کوشش تھی جو اس بار بھی اسلامی جمہوری نظام کی عوامی حمایت سے، دشمن کی ناواقفیت کے سبب ناکام ہو گئی۔

    ایران کے عوام نے ملک کے مختلف شہروں میں ’’امت رسول اللہ (ص)‘‘ کے نام سے ہونے والے اجتماعات میں شرکت کرکے، بلوائیوں کے تخریبی، غیر انسانی اور غیر اسلامی اقدامات، عوامی املاک پر حملوں اور امن کے محافظوں کو شہید کیے جانے کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا۔

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

     پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا واریئرز کوبھارت اور دیگر ممالک سے سپورٹ مل رہی تھی،

  • بٹ خیلہ میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک

    بٹ خیلہ میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک

    پشاور: خیبرپختونخوا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک مرتبہ پھر نامعلوم وجوہات کی بناء تین افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔

    لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ مٹکنی طوطہ کان کے علاقے میں پیش آیا، جس کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ریسکیو اہلکاروں نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بٹ خیلہ اسپتال منتقل کردی، جہاں مقتولین کی شناخت اختر علی سکنہ پیران، شاہ مراد سکنہ مٹکنی اور انس خان سکنہ طوطہ کان کے نام سے ہوئی ہے۔

    لیوی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی رپورٹ لیویز پوسٹ قلنگی میں درج میں ہوگئی جس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے تفتیش جاری شروع کردی۔

    ادھر کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر معروف آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ناصراچکزئی کے تین بیٹوں کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں تین بھائیوں کے قتل میں چوتھا بھائی ملوث ہیں، سی آئی اے پولیس کی رپورٹ کے مطابق ملزم کا اکثر بھائیوں سے جھگڑا رہتا تھا، جائیداد کا لالچ بھی تھا۔

    پولیس کے مطابق چمن سے تعلق رکھنے والے آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ناصر اچکزئی گزشتہ رات فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جوائنٹ روڈ پر واقع ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی وآپس آرہی تھی کہ گھات لگائے حملہ آور نے گھر کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر ناصر کے تین بیٹے 20 سالہ موسیٰ زریان، 18 سالہ صدران اور 8 سالہ بیٹا زرنگ موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد میتوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

    جاں بحق افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ بے رحم قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزمان کو فوری سخت سزا دلائی جائے۔ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی کے مطابق پولیس نے تین بھائیوں کے قاتل کو گرفتارکرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کراچی میں احتجاج

    اچھا ہوتا وزیراعظم اپنی تقریر میں ڈاکٹر عافیہ کا ذکر کرتے۔ حافظ سعد رضوی

     یہودی عبادت گاہ میں ہلاک یرغمالی ملک فیصل اکرم نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

  • پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقم بڑھا دی

    پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقم بڑھا دی

    پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقم بڑھا دی،حکومت پنجاب نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقم میں دو لاکھ سے 3 لاکھ روپے اضافہ کردیا۔

    اعلامیے کے مطابق جاں بحق افراد کے ورثا کو 8 لاکھ کے بجائے 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ شدید زخمی افراد، مکمل تباہ اور جزوی تباہ ہونے والے گھروں کے متاثرین کی امداد رقم میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

    سیلاب میں شدید زخمی ہونے والوں کی امداد 3 لاکھ مقرر کردی گئی جبکہ سیلاب میں مکمل تباہ ہونے والے گھروں کے افراد کی امداد ایک لاکھ سے بڑھا کر 4 لاکھ کر دی گئی۔جزوی متاثرہ گھروں کی مالی امداد 40 ہزار سے بڑھا کر دو لاکھ کر دی گئی،مویشیوں کی ہلاکت پر بڑے جانور کے فی کس نقصان کی مالی امداد 20 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کر دی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ پنجاب میں سیلاب کے باعث 3 اضلاع راجن پور ،ڈی جی خان اور میانوالی سب سے زیادہ متاثر ہوئے، تینوں اضلاع میں 37 یونین کونسلز کے 236 موضع جات متاثر ہوئے۔حکام کے مطابق ان تین اضلاع میں 4 لاکھ ایک ہزار 977 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا جبکہ ایک لاکھ 78 ہزار 186ایکڑ پر موجود فصلیں تباہ ہوئیں۔

    دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب میں نئے سیاحتی مقامات متعارف کرائے جارہے ہیں۔وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ نے سیاحت کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان قدرتی خوبصورتی، مذہبی سیاحت اور تاریخی مقامات سے مالامال ہے۔‘عالمی یوم سیاحت منانے کا مقصد پنجاب میں سیاحت کا فروغ ہے’

    انہوں نے کہا کہ عالمی یوم سیاحت منانے کا مقصد پنجاب میں سیاحت کا فروغ ہے، پنجاب میں نئے سیاحتی مقامات متعارف کرائے جا رہے ہیں، پنجاب کے سیاحتی مقامات غیر ملکی اور ملکی سیاحوں کے لئے یکساں دلچسپی کا باعث ہیں۔

    پرویزالہیٰ نے کہا کہ سیاحت سے نہ صرف مقامی ثقافت بلکہ معیشت بھی فروغ پاتی ہے، سیاحت کے فروغ سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملتے ہیں۔

  • عمران کی ویڈیوز دیکھی ہیں، اس قابل نہیں دیکھا یا دکھایا جائے: رانا ثنا کا دعویٰ

    عمران کی ویڈیوز دیکھی ہیں، اس قابل نہیں دیکھا یا دکھایا جائے: رانا ثنا کا دعویٰ

    اسلام آباد:عمران کی ویڈیوز دیکھی ہیں، اس قابل نہیں دیکھا یا دکھایا جائے: رانا ثنا کا دعویٰ سامنے آگیا ہے ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی ویڈیوز ہم نے دیکھی ہیں، وہ اس قابل نہیں انہیں دیکھا جائے یا دکھایا جائے۔

    جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ آج کے زمانے میں ریکارڈنگ کوئی اتنا بڑا کام نہیں رہا، مبینہ آڈیو میں وزیراعظم کی ساکھ مجروح نہیں ہوتی کیونکہ اس میں کوئی غلط بات نہیں۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان اپنے متعلق جن ویڈيوز پر اپنے کارکنوں کو ذہنی طور پر پہلے سے تیار کرتے رہے ہیں، وہ ویڈیوز ہم نے دیکھی ہیں، ویڈیوز اس قابل نہیں کہ انہیں دیکھا جائے یا دکھایا جائے۔

    ان کا مزید کہنا تھاکہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے متعلق بھی بہت کچھ ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ اب عمران خان اسلام آباد آئيں تو ان کا پکا بندوبست کردیں گے۔

    یاد رہے کہ : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مہنگائی کم کرنے نہیں بلکہ پیسہ بنانے کیلیے اقتدار میں آئی، آڈیو لیک سے واضح ہوگیا کہ مریم نواز کے داماد نے بھی پیسے بنائے۔

    کرک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کے آنے کا مقصد این آر او لینا تھا، موجودہ حکومت کا مقصد مہنگائی ختم کرنا یا ترقی کرنا نہیں تھا ، انہوں نے ماضی میں 1100 ارب کی کرپشن کی۔

    آڈیو لیک کے معاملے پر عمران خان نے کہا کہ مریم نواز کی سب سے بڑی کوالٹی یہ ہے کہ اس سے سچ نہیں بولا جاتا، مریم نواز موجودہ حکومت میں ناجائز کام کرا رہی ہے، یہ جو ٹیپ لیک ہوئی ہے اس سے واضح ہوگیا ہے کہ مریم نواز کے داماد نے بھی پیسے بنائے، ہماری حکومت نے بھارت کے ساتھ تجارت بند کی تھی لیکن انہوں نے کاروبار شروع کردیا۔

  • کراچی پولیس نے 48 گھنٹوں کے اندرقاتل اوردیگرملزمان کوگرفتارکرلیا

    کراچی پولیس نے 48 گھنٹوں کے اندرقاتل اوردیگرملزمان کوگرفتارکرلیا

    کراچی:کراچی پولیس نے 48 گھنٹوں کے اندرقاتل اوردیگرملزمان کوگرفتارکرلیا ،تفسیلات میں بتایا گیاہے کہ قتل میں ملوث چار ملزمان کے علاوہ اقدام قتل میں ملوث ملزم اور ایک مفرور لینڈ گریبر گرفتار

    جناب ایس ایس پی صاحب انوسٹی گیشن کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم کیماڑی کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ، پولیس حکام کے مطابق پہلی کاروائی میں تفتیشی ٹیم تھانہ اتحاد ٹاؤن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے اندر خاتون کے قتل میں ملوث سسرالیوں کو گرفتارکر لیا

    مورخہ 2022-09-25 کو تھانہ اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں گھر سے 18 سالہ خاتون سائرہ بی بی کی تشدد زدہ لاش ملی۔خاتون کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کیا گیا تھا۔

    واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 457/2022 بجرم دفعہ 302/34 ت پ مقتولہ کے بھائی عبد الظاہر کی مدعیت میں مقتولہ کے شوہر عبدالغفور، ساس گل بی بی عرف حلیمہ اور دیوروں عبدالواسع، عبدالمنان اور عبدالودود کے خلاف درج کیا گیا۔وقوعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

    جناب ایس ایس پی صاحب کی جانب سے SIO اتحاد ٹاؤن سب انسپکٹر شوکت اعوان کی سربراہی میں تشکیل کردہ ٹیم نے تکنیکی ذرائع کی مدد سے چار ملزمان عبدالواسع، عبدالمنان، عبدالودود اور مسمات گل بی بی عرف حلیمہ کو گرفتارکر لیا۔مقتولہ کا شوہر عبدالغفور تاحال مفرور ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

    دوسری کاروائی میں تفتیشی ٹیم تھانہ مدینہ کالونی نے اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو گرفتارکر کے واردات کی استعمالی پستول برآمد کر لی۔مورخہ 2022-09-22 کو ملزم ذیشان نے جان سے مارنے کی نیت سے محسن اکبر کو آتشی اسلحہ سے فائر کرکے زخمی کردیا تھا۔

    واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 381/2022 بجرم دفعہ 324 ت پ تھانہ مدینہ کالونی میں درج کیا گیا تھا۔واردات کے بعد ملزم نے پستول قبرستان میں ایک کچی قبر کے پاس مٹی میں چھپا دی تھی۔

    گرفتار ملزم ذیشان کی نشاندھی پر تفتیشی ٹیم تھانہ مدینہ کالونی نے واردات میں استعمال ہونے والی پستول برآمد کر لی۔ملزم کے خلاف برآمدہ پستول کا مقدمہ تفتیشی افسر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔تیسری کاروائی میں تفتیشی ٹیم تھانہ موچکو نے کاروائی کرتے ہوئے مفرور لینڈ گریبر کو گرفتارکر لیا۔

    گرفتار ملزم سلام کے خلاف تھانہ موچکو میں مقدمہ الزام نمبر 175/2022 بجرم دفعہ 448/506/427/34 ت پ درج تھا۔

  • محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیراعظم بنادیا گیا

    محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیراعظم بنادیا گیا

    ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی کا وزیراعظم مقرر کردیا گیا ہے۔سعودی سرکاری میڈیا کی طرف سے اس متعلق خبرجاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کردیا جس کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مملکت کے وزیر اعظم ہوں گے۔

    عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ محمد بن سلمان کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ سعودی آئین کی دفعہ 56 کے تحت کیا گیا ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان ولی عہد اورمنسٹرز کونسل کے سربراہ بھی ہوں گے۔شاہی فرمان کے مطابق شہزادہ ڈاکٹر منصور کو وزیر مملکت بنایا گیا ہے جبکہ شہزادہ خالد بن سلمان کابینہ میں ردوبدل تک وزیر دفاع رہیں گے۔

    شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیراعظم مقرر کردیا، وزراء کونسل میں بھی تبدیلیاں کردیں۔شاہی فرمان کے مطابق خام حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی وزراء کونسل میں رد و بدل کی بھی منظوری دیدی۔

    سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد بن سلمان وزراء کونسل کے سربراہ ہوں گے۔شاہی فرمان کے مطابق نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب میں وزیر اعظم کے عہدے پر اس سے پہلے صرف شاہ فیصل ہی فائز رہے ہیں، اس لحاظ سے محمد بن سلمان بادشاہ بننے سے پہلے اس عہدے پر فائز ہونے والے سعودی عرب کے دوسرے وزیر اعظم ہونگے۔

  • قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کی شام چار بجے دوبارہ طلب

    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کی شام چار بجے دوبارہ طلب

    وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کی شام چار بجے دوبارہ طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزارت داخلہ، خارجہ، خزانہ، اطلاعات کے وزرا شرکت کریں گے، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، تینوں سروسز چیف بھی شرکت کریں گے ۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی بی کے سربراہ بھی شرکت کریں گے، اجلاس میں مغربی و مشرقی سرحدوں سے متعلق امور زیر غور آئیں گے جبکہ خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر بھی غور کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق آڈیو لیکس سمیت قومی سلامتی سے متعلق امور زیر غور آئینگے، آڈیو لیکس سے متعلق ابتدائی رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائیگی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے آج اسلام آباد میں نوزکانفرنس کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آڈیو لیکس پر کمیٹی بنارہا ہوں

    آڈیو لیکس سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ آڈیولیکس کامعاملہ بہت سنجیدہ ہے، اس طرح کے سیکیورٹی بریچ بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں، یہ وزیراعظم ہاؤس کی نہیں ریاست پاکستان کے وقارکی بات ہے، اس معاملے پر کمیٹی بنارہا ہوں، جو اس معاملے کی تہہ تک پہنچےگی، حقائق عوام کے سامنے رکھیں گے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ مریم نواز نے مجھ سے اپنے داماد کے لیے سفارش کا نہیں کہا، مریم نواز نے مشینری مریم نواز کے داماد نے آدھی مشینری عمران خان دور میں منگوائی تھی، اگر کوئی فیور دی ہے تو جو سزا دیں گے قبول کرلوں گا۔

  • کوئٹہ:معروف آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ناصراچکزئی کےتین بیٹوں کےقتل میں چوتھا بھائی ملوث نکلا

    کوئٹہ:معروف آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ناصراچکزئی کےتین بیٹوں کےقتل میں چوتھا بھائی ملوث نکلا

    کوئٹہ :کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر معروف آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ناصراچکزئی کے تین بیٹوں کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں تین بھائیوں کے قتل میں چوتھا بھائی ملوث ہیں، سی آئی اے پولیس کی رپورٹ کے مطابق ملزم کا اکثر بھائیوں سے جھگڑا رہتا تھا، جائیداد کا لالچ بھی تھا۔

    پولیس کے مطابق چمن سے تعلق رکھنے والے آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ناصر اچکزئی گزشتہ رات فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جوائنٹ روڈ پر واقع ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی وآپس آرہی تھی کہ گھات لگائے حملہ آور نے گھر کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر ناصر کے تین بیٹے 20 سالہ موسیٰ زریان، 18 سالہ صدران اور 8 سالہ بیٹا زرنگ موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد میتوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

    جاں بحق افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ بے رحم قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزمان کو فوری سخت سزا دلائی جائے۔ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی کے مطابق پولیس نے تین بھائیوں کے قاتل کو گرفتارکرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔