Baaghi TV

Author: News Editor

  • حالات نےمجبورکیا توجوہری ہتھیاراستعمال کرنےسےگریزنہیں کریں گے:روس

    حالات نےمجبورکیا توجوہری ہتھیاراستعمال کرنےسےگریزنہیں کریں گے:روس

    جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا حق حاصل ہے، روس نے خبردار کردیا،اطلاعات کے مطابق روس نے ایک بار پھر دنیا پر واضح کردیا ہے کہ ماسکو اور اس کے اتحادیوں کے خلاف جارحیت کے جواب میں وہ جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری میدویدیف نے کہا کہ ماسکو کو اپنے جوہری نظریے کی سختی سے تعمیل کرتے ہوئے ضرورت پڑنے پر جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا حق ہے۔

    میدویدیف کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور برطانوی وزیرِ اعظم لِزٹرِس کے ساتھ ساتھ دیگر مغربی سیاست دان نفرت کی آگ کو بھڑکارہے ہیں۔انہوں نے کہا کے ایک طرف مغرب کی جانب سے روس سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ ‘جوہری بٹن’ سے اپنا ہاتھ ہٹا لے ساتھ ہی دھمکی دی جارہی ہے کہ اگر روس نے جوہری ہتھیاروں کا استعمال کیا تو ہمیں تباہ کن نتائج کے لئے تیار رہے۔

    میدویدیف نے انکشاف کیا کہ برطانوی وزیرِاعظم لِز ٹرِس نے روس کے ساتھ جوہری جنگ شروع کرنے کے لیے بھی آمادگی ظاہر کردی ہے۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اگرجنگ مزید طویل ہوئی تو روس یوکرین کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کے خلاف جوہری حملہ کرسکتا ہے تاکہ یوکرین کو دی جانے والی کمک کو روکا جاسکے

  • سابق صدرآصف علی سخت بیمارہوگئے:ہسپتال داخل

    سابق صدرآصف علی سخت بیمارہوگئے:ہسپتال داخل

    آصف علی زرداری کو طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں ضیا الدین اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ذرائع بلاول ہاؤس کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں ماہر ڈاکٹروں کا بورڈ آصف علی زرداری معائنہ کر رہا ہے۔

    ذرائع بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے پھیپھڑوں کا پروسیجر کل کیا جائے گا، دیگر ٹیسٹ پھیپڑوں کے پروسیجر کے بعد کیے جائیں گے۔

    ذرائع بلاول ہاؤس کا مزید کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری ایک ماہ سے زائد عرصے سے علیل ہیں اور اس سے قبل بھی آصف زرداری کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

  • 145 خواتین قیدی جیل سے فرار:بنگلہ دیش میں 90 افراد ڈوب گئے

    145 خواتین قیدی جیل سے فرار:بنگلہ دیش میں 90 افراد ڈوب گئے

    ہیٹی : 145 خواتین قیدی جیل سے فرار ،اطلاعات کے مطابق ہیٹی میں ایک سیکیورٹی گارڈ کی حماقت کے باعث جیل 145 خواتین قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں، واقعے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف کے مطابق ہیٹی کی جیل انتظامیہ کے سربراہ پیئر رینی فرانکوئس نے بتایا کہ جیل میں 230 خواتین قیدیوں میں سے 145 فرار ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ فرار ہونیوالی 145 میں سے 3 خواتین قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، اس دوران ایک خاتون کی موت ہوگئی جو دمہ کی مریض تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ قیدیوں کے فرار ہونے کی کارروائی میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک گارڈ نے اس وقت حراستی کمپلیکس کو کھولنے کی حماقت کی جب گارڈز کی تعداد انتہائی کم تھی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خواتین قیدیوں کو فرار ہونے کا موقع مل گیا۔

    ادھر بنگلہ دیش میں ہندو زائرین کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں اس میں موجود 90افراد ڈوب گئے، اب تک 39افراد کی لاشیں مل چکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے پنچ گڑھ ضلع میں کشتی کے ہونے والے اندوہناک حادثے میں اب تک 39 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

    بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق حادثہ اتوار کی شام اس وقت پیش آیا جب عقیدت مندوں سے بھری ایک کشتی عدم توازن کی وجہ سے الٹ گئی۔ دریا سے اب تک 39 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں 21 خواتین، 7 مرد اور 11 بچے شامل ہیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق عقیدت مند مذہبی تقریب میں حصہ لینے کے لیے دریا کے دوسرے کنارے پر واقع بوڈیشوری مندر جا رہے تھے۔

    کشتی میں 40 مسافروں کی گنجائش تھی لیکن اس میں 120 سے زائد افراد سوار تھے۔ کشتی الٹنے پر بہت سے لوگ تیر کر ساحل پر پہنچے لیکن خواتین اور بچوں کو بچایا نہ جا سکا۔

  • امریکی تنقید مسترد، چین کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھنے کا اعلان

    امریکی تنقید مسترد، چین کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھنے کا اعلان

    بیجنگ:پاکستان کے دیرینہ دوست چین نے امریکی تنقید کے جواب میں رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کے دوران اس مشکل گھڑی میں اپنے دوست ملک کیساتھ ہیں اور ہر ممکن مدد کریں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات ہوئی تھی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا تھا، اس دوران امریکی وزیر خارجہ نے بلاول کو کہا تھا کہ سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر چین سے قرضوں کی ادائیگی میں نرمی پر بات کرے تاکہ پاکستان میں حالات جلد از جلد بہتر ہو سکیں۔

    تاہم چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کا قرض معاف کرنے یا فی الحال قسطیں معطل کرنے کے سوال کے جواب پر کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان نتیجہ خیز اقتصادی اور مالی تعاون رہا ہے اور عوام اچھی طرح جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ جہاں تک سیلاب زدگان کا تعلق ہے تو چین دوست ملک کیساتھ کٹھن وقت میں پوری طرح کھڑا ہے اور سیلاب زدگان کے لیے 56 ملین ڈالر کی امداد کرچکا ہے۔

    ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے معاملے میں تنقید کرنے کے بجائے امریکا پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے حقیقی اور سود مند امداد کرے۔

    پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،وزیر اعظم

    وزیرخارجہ بلاول  کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    ہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے انسانی المیہ برپا ہوا ہے ۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات

    وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات

    اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

    وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد کے ساتھ ٹیلی فون پر اپنی حالیہ گفتگو کا ذکرکیا اور کہا کہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی مشترکہ خواہش ہے۔ دوطرفہ تعلقات میں اضافہ کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لئے وزیر اعظم نے مختلف سطحوں پر باقاعدہ دوطرفہ تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔

    وزیراعظم نے سعودی عرب کی طرف سے امدادی امداد کی فراہمی سمیت پاکستان میں سیلاب زدگان کے لئے بھرپور حمایت کے اظہار پر سعودی عرب کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے امدادی سرگرمیوں میں سعودی عرب کے سفیر کے اہم کردار کو بھی سراہا جنہوں نے ذاتی طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    ہاد رہے کہ اس سے پہلے اپنے دورہ امریکا اور اقوام متحدہ اسمبلی میں خطاب سے متعلق نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سمرقند میں حوصلہ افزا میٹنگ ہوئیں، چین، روس کے صدور سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، سیلاب نے بہت تباہی مچائی،سمرقند میں عالمی لیڈروں کوسیلاب کی تباہی بارے آگاہ کیا، عالمی برادری نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، نیویارک میں بھی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔

  • ٹرانس جینڈر ایکٹ کی متعدد شقیں خلاف شریعت قرار

    ٹرانس جینڈر ایکٹ کی متعدد شقیں خلاف شریعت قرار

    اسلام آباد:اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کی متعدد شقوں کو خلاف شریعت قرار دے دیا۔اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ نئے معاشرتی مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون کی متعدد شقیں شرعی اصولوں سے ہم آہنگ نہیں ہیں، حکومت قانون کے جائزہ کیلئے ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے۔چیئرمین ڈاکٹرقبلہ ایازکی زیرصدارت اجلاس میں کمیٹی کے قیام کی سفارش کی گئی۔ کمیٹی ہر پہلو کا جائزہ لے تاکہ موثر قانون سازی کی جا سکے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ اجلاس میں تحریک انصاف کی سینیٹر فوزیہ ارشد نے خواجہ سراؤں کے تحفظ سے متعلق ترمیمی بل 2022ء پیش کردیا تھا جسے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ترمیمی بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔

    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ کی 3 شقیں زیر بحث ہیں، بل پر سیاست کرنے کے بجائے رہنمائی کی جائے۔ انہوں نے ایوان کو یقین دلایا کہ اس معاملے پر خلاف شریعت کوئی کام نہیں ہوگا۔

    یاد رہے کہ یہ قانون 25 ستمبر 2012 کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بنایا گیا تھا، اس قانون میں کہا گیا تھا کہ خواجہ سراؤں کو وہ تمام حقوق حاصل ہیں جن کی آئین ضمانت دیتا ہے، خواجہ سرا معاشرے کے دیگر افراد کی طرح حسب معمول زندگی گزار سکتے ہیں۔

    چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری، جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے یہ فیصلہ سنایا تھا، یہ درخواست اسلامی ماہر قانون ڈاکٹر محمد اسلم خاکی کی طرف سے دائر کی گئی تھی، جس میں ‘ہرمافروڈائٹ بچوں’ کی آزادی کی درخواست کی گئی تھی تاکہ وہ بھیک مانگنے، ناچنے اور جسم فروشی کے بجائے ‘باعزت طریقے’ سے زندگی بسر کر سکیں۔

    سماعت کے دوران قائم مقام چیف جسٹس نے مشاہدہ کیا کہ کیس کا اصل مقصد ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو ‘حقیقی تحفظ اور حقوق’ فراہم کرنا ہے، قانونی حقوق اُن لوگوں کو ملنے چاہئیں جو اس کے مستحق ہیں۔

    پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،وزیر اعظم

    وزیرخارجہ بلاول  کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

    ہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے انسانی المیہ برپا ہوا ہے ۔

  • مدرسہ معلم کا بچوں پربہیمانہ تشدد:مردان میں‌ پولیس اہلکار قتل

    مدرسہ معلم کا بچوں پربہیمانہ تشدد:مردان میں‌ پولیس اہلکار قتل

    راولپنڈی: مدرسے کے طالبعلموں پر بد ترین تشدد کرنے والے استاد کے خلاف بچوں کے والدین نے پولیس کو درخواست دے دی ہے ۔راولپنڈی پولیس کے مطابق راولپنڈی تھانہ ریس کورس کے علاقے میں واقع مدرسے کے معلم نے کمسن بچوں پر بدترین تشدد کیا،

    راولپنڈی پولیس کے مطابق والدین نے استاد کی طرف سے بچوں پر کئے جانے والے بہیمانہ تشدد پر ردعمل دیتے ہو ئے معلم کی حیوانیت کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی۔

    مقامی مدرسے کے معلم نے سبق یاد نہ ہونے پر 7 سالہ سبحان اور 8 سالہ ابراھیم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، صبح 8 بجے مدرسے جانے والے بچوں کو معلم نے تشدد کا نشانہ بنایا، بچے شام چار بجے گھر پہنچے تو والدین کو بتایا کہ معلم نے تشدد کیا ہے۔

    والدین کا کہنا تھا کہ معلم کے تشدد سے بچوں کے جسم پرپڑنے والے نشانات موجود ہیں، مقامی پولیس کو درخواست دی ہے کہ معلم کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

    دوسری طرف خیبرپخونخوا کے ضلع مردان کے تھانہ شہباز گڑھی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیل جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہید ہیڈ کانسٹیبل حیات زمان کا تعلق بالا گڑھی سے تھا اور وہ چھٹی پر اہلخانہ سے ملنے کے لیے گھر آیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق حیات زمان کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ گھر کے باہر موجود تھااسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

    پولیس حکام کے مطابق شہید کانسٹیبل کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے عینی شاہدین کے بیان قلمبند کیے جارہے ہیں جبکہ آخری اطلاعات آنے تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔

    پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،وزیر اعظم

    وزیرخارجہ بلاول  کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

    ہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے انسانی المیہ برپا ہوا ہے ۔

  • عالمی برادری کوپاکستان میں سیلاب کی تباہی سےآگاہ کیا؛سب نےمددکرنےکی یقین دہانی کرائی: شہبازشریف

    عالمی برادری کوپاکستان میں سیلاب کی تباہی سےآگاہ کیا؛سب نےمددکرنےکی یقین دہانی کرائی: شہبازشریف

    اسلام آباد: عالمی برادری کوپاکستان میں سیلاب کی تباہی سے آگاہ کیا؛سب نے مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی: اطلاعات کے مطابق اپنے دورہ امریکا اور اقوام متحدہ اسمبلی میں خطاب سے متعلق نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سمرقند میں حوصلہ افزا میٹنگ ہوئیں، چین، روس کے صدور سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، سیلاب نے بہت تباہی مچائی،سمرقند میں عالمی لیڈروں کوسیلاب کی تباہی بارے آگاہ کیا، عالمی برادری نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، نیویارک میں بھی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیلاب سے 1600 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، قدرتی آفت سے 30 ارب ڈالر کے لگ بھگ نقصانات ہوئے ہیں، جس کا میں نے ہر اجلاس میں چاہے وہ ایران کے صدر یا فرانس کے صدر، بیلجیم اور جاپان کے وزرائے اعظم ہوں اور امریکی صدر جوبائیڈن سےبھی ملاقات کی اور پاکستان کے ساتھ اظہار ہمدردی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ جنرل اسمبلی میں کشمیر، اسلاموفوبیا، فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا موقف پیش کیا،مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے،کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، جنرل اسمبلی میں پاکستان کا بھرپورموقف پیش کیا، بلاول بھٹوکی بھرپورمعاونت شامل تھی۔ کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے،پاکستان میں سیلاب ہمارے ناکردہ گناہوں کی سزا ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں خارجہ پالیسی کا بیڑہ غرق کیا گیا،آج پاکستان عالمی تنہائی سے باہر نکل آیا ہے،گواہ ہوں دوست ممالک نے جوالفاظ کیے اسے دہرا نہیں سکتا، دوست ممالک نے وہ الفاظ بتائے توآپ لوگوں کو پسینہ آجائے گا،عمران خان اپنے آپ کو آئن اسٹائن اور عقل کل سمجھتے تھے، اب موجودہ حکومت نے باہمی اتحاد سے ملک کوعالمی تنہائی سے نکال دیا ہے، پلے کچھ نہ ہونا، مظاہرہ ایسے کرنا جیسے عالمی پہلوان ہو،ملکی معیشت کا آپ نے جنازہ نکال دیا، دوست ممالک کے سربراہان کوآپ ایسے ملتے ہیں جیسے وہ آپ سے امداد مانگنے آئے ہوں۔

    آڈیو لیکس سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ آڈیولیکس کامعاملہ بہت سنجیدہ ہے، اس طرح کے سیکیورٹی بریچ بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں، یہ وزیراعظم ہاؤس کی نہیں ریاست پاکستان کے وقارکی بات ہے، اس معاملے پر کمیٹی بنارہا ہوں، جو اس معاملے کی تہہ تک پہنچےگی، حقائق عوام کے سامنے رکھیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ مریم نواز نے مجھ سے اپنے داماد کے لیے سفارش کا نہیں کہا، مریم نواز نے مشینری مریم نواز کے داماد نے آدھی مشینری عمران خان دور میں منگوائی تھی، اگر کوئی فیور دی ہے تو جو سزا دیں گے قبول کرلوں گا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نیوکلیئرطاقت ہے کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،گزشتہ حکومت نے معیشت کا حلیہ بگاڑدیا، تنکا تنکا جوڑ رہے ہیں، ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بھاشن دینے سے نہیں، باہمی احترام سے دوسروں سے بات کرنی چاہیے، ایک ہاتھ میں کشکول اوردوسرے ہاتھ سے آپ دوسروں کودھتکاررہے ہو،برطانیہ کی دعوت پر ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات پر گیا تھا، پرنس چارلس نے پاکستان کے حوالے سے بڑے اچھے الفاظ ادا کیے،پرنس چارلس نے سیلاب کے حوالے سے بھی ہمدردی کا اظہارکیا، برطانیہ نے15ملین پاؤنڈ امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے اندر مسلمانوں کے ساتھ جو ناروا سلوک ہے، اس کی بھرپور مذمت کی اور بتایا وہاں مسلمانوں کی زندگی تنگ ہے، کشمیر کے اندر ظلم وستم جاری ہے، 5 اگست 2019 کو خصوصی آرٹیکل ختم کردیا ہے اور اسی طرح ہم نے پاکستان کا مؤقف بھرپور پیش کیا، جس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو میرے ساتھ تھے، ان کے علاوہ شیری رحمٰن اور مریم اورنگزیب کی کاوشیں تھیں۔

  • جنگل میں انتہاپسند یہودی فرقے کے کمپاؤنڈ سے متعدد بچے بازیاب

    جنگل میں انتہاپسند یہودی فرقے کے کمپاؤنڈ سے متعدد بچے بازیاب

    تاپاچولا:میکسیکو کے جنگل میں انتہاپسند یہودیوں کے کمپاؤنڈ سے متعدد بچوں کو بازیاب کرالیا گیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ کمپاونڈسے ملنے والے بچوں کے بارے میں انہیں مختلف ذرائع سے اطلاعات ملتی رہیں جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیا اور بچوں کو چنگل سے آزاد کروایا

    میکسیکو پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان بچوں کو سخت گیر یہودیوں کے فرقے لیو طہور نے یرغمال بنایا ہوا تھا جنہیں اب اسرائیل میں ان کی فیملیز کے پاس واپس بھیجا جائے گا۔

    میکسیکو میں انتہاپسند یہودی کے چنگل سے آزاد کروائے جانے والا بچوں کے حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے جمعہ کو ریاست چیپاس کے علاقے تاپاچولا میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ان بچوں کو بازیاب کرایا۔

    آپریشن سے منسلک ایک ذریعے کے مطابق اس آپریشن میں اسرائیل کی ایک چار رکنی رضاکار ٹیم اور میکسیکو پولیس نے ملکر کام کیا جس میں موساد کے سابق ایجنٹ بھی شامل تھے۔

    میکسیکو میں لیو طہور گروپ کے خلاف بچوں کے اغوا اور اسمگلنگ سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔لیو طہور یہودیوں کا ایک انتہا پسند فرقہ ہے جو اپنے ساتھ شامل لوگوں پر کئی مذہبی سختیاں عائد کرتا ہے۔

    یہودیوں کا یہ فرقہ کم عمری کی شادیوں کا حامی ہے جبکہ سخت سزاؤں اور چھوٹی عمر کی بچیوں اور لڑکیوں کو مکمل پردے پر بھی زور دیتا ہے۔اس فرقے پر انسانی اسمگلنگ اور اغوا کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزامات ماضی میں بھی سامنے آتے رہے ہیں۔

    پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،وزیر اعظم

    وزیرخارجہ بلاول  کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    ہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے انسانی المیہ برپا ہوا ہے ۔

  • لاہورمیں بارش نےپاکستان اورانگلینڈ کےپریکٹس میچ کوتہس نہس کردیا

    لاہورمیں بارش نےپاکستان اورانگلینڈ کےپریکٹس میچ کوتہس نہس کردیا

    لاہور:تیز بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کا آج شام کا پریکٹس سیشن اور پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی۔

    اطلاعات کے مطابق نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں قذافی اسٹیڈیم واقع ہے جہاں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گراؤنڈ اسٹاف نے بارش شروع ہونے پر میچ اور پریکٹس کے لیے تیار پچز کو فوری طورپر کوروز سے ڈھانپ دیا تاہم گراؤنڈ گیلا ہونے پر دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ آج دونوں ٹیمیں ہوٹل میں آرام کریں گی۔

     

    قومی ٹیم کے مینجر نے شام چھ بجے کے بعد شیڈول پریس کانفرنس منسوخ کرنے کی تصدیق کی ہے۔ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے انڈور باب وولمر ہال میں کھلاڑیوں کی پریکٹس کا آپشن موجود تھا تاہم اسے زیر غور نہیں لایا گیا۔

    محکمہ موسمیات نے آج اور کل بارش کی پیش گوئی نہیں کی تھی۔ اچانک بارش آنے پر پی سی بی اسٹاف کے ساتھ سکیورٹی پر مامور اہل کاروں کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کل بارش کا امکان نہیں اور مطلع صاف رہے گا۔