Baaghi TV

Author: News Editor

  • اسپیلنگ میں معمولی غلطی پرٹیچرنےدلت طالبعلم کوقتل کردیا

    اسپیلنگ میں معمولی غلطی پرٹیچرنےدلت طالبعلم کوقتل کردیا

    نئی دہلی:اسپیلنگ میں معمولی غلطی پرٹیچرنےدلت طالبعلم کوقتل کردیا،اطلاعات کے مطابق بھارت کی ریاست اترپردیش میں‌ اسپیلنگ کی معمولی غلطی پر استاد نے کم عمر دلت طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بناکر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق دلت طالب علم کی استاد کے ہاتھوں موت کا افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شمال میں پیش آیا جہاں ٹیچر نے اسپیلنگ میں معمولی غلطی ہونے پر طالب علم کو قتل کر ڈالا۔

    مقتول کے والد کی جانب سے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق نکحل دوہرے نامی طالب علم نے امتحان کے دوران لفظ ’سوشل‘ کی اسپیلنگ غلط لکھی تھی جس پر ٹیچر نے اسے آہنی راڈ اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، بعدازاں علاقے سے فرار ہوگیا۔پندرہ سالہ طالب علم کو نیم مردہ حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور گزشتہ روز جان کی بازی ہار گیا۔

     

     

    پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال ملزم فرار ہے تاہم جلد ہی قانون کی گرفت ہوگا۔دلت طالب علم کی موت پر اورایا ضلع میں شدید احتجاج شروع ہوگیا ہے اور مظاہرین کی جانب سے ٹیچر کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

     

     

    مظاہرین نے احتجاج کے دوران ایک پولیس وین کو بھی نذر آتش کیا جسکے بعد پولیس اب تک احتجاج کرنے والے درجن بھر مظاہرین کو گرفتار کرچکی ہے۔

    پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،وزیر اعظم

    وزیرخارجہ بلاول  کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    ہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے انسانی المیہ برپا ہوا ہے ۔

  • کوئٹہ: تین بھائیوں کو قاتل کرنے والا ملزم گرفتار

    کوئٹہ: تین بھائیوں کو قاتل کرنے والا ملزم گرفتار

    کوئٹہ :بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر معروف آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ناصراچکزئی کے تین بیٹوں کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔

    پولیس کے مطابق چمن سے تعلق رکھنے والے آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ناصر اچکزئی کی فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جوائنٹ روڈ پر واقع ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی وآپس آرہی تھی کہ گزشتہ رات 26 ستمبر کو گھات لگائے حملہ آوروں نے گھر کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر ناصر کے تین بیٹے 20 سالہ موسیٰ زریان، 18 سالہ صدران اور 8 سالہ بیٹا زرنگ موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد میتوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

    جاں بحق افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ بے رحم قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزمان کو فوری سخت سزا دلائی جائے۔ ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی کے مطابق پولیس نے تین بھائیوں کے قاتل کو گرفتارکرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،وزیر اعظم

    وزیرخارجہ بلاول  کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    ہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے انسانی المیہ برپا ہوا ہے ۔

  • پاکستانی کوہ پیما مرحوم علی سدپارہ کے لخت جگر ساجد علی سدپارہ نے تاریخ رقم کر دی۔

    پاکستانی کوہ پیما مرحوم علی سدپارہ کے لخت جگر ساجد علی سدپارہ نے تاریخ رقم کر دی۔

    کراچی:پاکستانی کوہ پیما مرحوم علی سدپارہ کے لخت جگر ساجد علی سدپارہ نے تاریخ رقم کر دی۔اطلاعات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے پیر کو تاریخ رقم کی جب وہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مناسلو کی حقیقی چوٹی سر کرنے والے پہلے پاکستانی الپینسٹ بن گئے۔

    سدپارہ کی ٹیم نے تصدیق کی کہ وہ مناسلو کی چوٹی پر پہنچ گئے اس سے پہلے کہ ایک بہت بڑا برفانی تودہ دوپہر C4 کے قریب کوہ پیما کو پھنس گیا۔

    مناسلو کی “حقیقی چوٹی” اس وقت توجہ کا مرکز بنی جب پچھلے سال معروف نیپالی کوہ پیما منگما جی نے دعویٰ کیا کہ چوٹی پر کی گئی تمام پچھلی چوٹییں اصل چوٹی نہیں تھیں اور پہاڑ کی اصل چوٹی سے ابھی فاصلہ باقی ہے۔

    منگما کے انکشاف کے بعد، متعدد کوہ پیماؤں نے جو مختلف ریکارڈ حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، نے پاکستان کے سرباز علی اور شہروز کاشف سمیت مناسلو کو دوبارہ سر کرنے کا اعلان کیا۔

    ساجد علی سدپارہ، مرحوم علی سدپارہ کے بیٹے، ان کوہ پیماؤں میں شامل تھے جو اس موسم میں ایک حقیقی چوٹی کو مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

    ان کی ٹیم نے تصدیق کی کہ ساجد نے پیر کی سہ پہر کو اضافی آکسیجن کے استعمال کے بغیر ماؤنٹ مناسلو کو 8,163 میٹر کامیابی سے سر کیا۔

    ساجد کی مہم کی انتظامی کمپنی کے مطابق، وہ پہلے ہی 8,000 میٹر کی بلندی عبور کرچکا تھا اور آگے بڑھ چکا تھا جب C-4 کے راستے پر کوہ پیماؤں پر بڑا برفانی تودہ گرا جس کی وجہ سے بہت سے دیگر کوہ پیماؤں کو اپنے منصوبے ترک کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

    پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،وزیر اعظم

    وزیرخارجہ بلاول  کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    ہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے انسانی المیہ برپا ہوا ہے ۔

  • پتہ چل گیا:پی ایم ہاوس کا ڈیٹا کس نے لیک کیا؟اپنے ہی گراتے ہیں ،نشیمن پہ بجلیاں:مبشرلقمان کی فکرانگیز گفتگو

    پتہ چل گیا:پی ایم ہاوس کا ڈیٹا کس نے لیک کیا؟اپنے ہی گراتے ہیں ،نشیمن پہ بجلیاں:مبشرلقمان کی فکرانگیز گفتگو

    لاہور:اسلام آباد کا وزیراعظم ہاوس جس میں ہونے والی ہرگفتگو ٹیپ ہورہی ہے اوراتنا بڑا یہ واقعہ ہے کہ جس کی حساسیت بہت ہی زیادہ ہے ، یہ کام کس نے کیا اور کیوں کیا یہ سوال اہم ہے ، اس حوالے سے سینیئر صحافی مبشرلقمان نے سیر حاصل گفتگو کی ہے ، وہ کہتے ہیں کہ رپورٹس بتاتی ہیں کہ اس کھیل کے پیچھے حکومتی لوگ تو شاید نہ ہوں مگراگر پی ٹی آئی کے لوگوں کا کہا جائے تو اس پریقین بھی کیا جاسکتا ہے

    مبشرلقمان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ وزیراعظم ہاوس میں پارٹی کی قیادت کے درمیان ہونے والی گفتگومنظرعام پر آئی ہوئی ہے اور کسی کو اس کی خبر نہیں ، یہ گفتگو اس قدر عام ہوگئی ہیے کہ فواد چوہدری نے کہہ دیا ہے کہ یہ ڈارک ویب بھی دستیاب ہے ، آخرفواد چوہدری کو کس نے بتایا کہ یہ ڈارک ویب پر بھی موجود ہے

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ وزیراعظم ہاوس میں جانے سے پہلے موبائل لے لیے جاتے ہیں اوراس کے باوجود بھی اگرکوئی موبائل اندر لے کرجاتا ہےتو یقینا وہ وزیراعظم کا انتہائی معتمد ساتھی ہی ہوگا ، مریم نواز کے داماد کے متعلق گفتگو ہوتی ہے اور یہ دنیا میں ہرجگہ پہنچ جاتی ہے جس میں مریم نوازبھارت سے اپنے داماد کےلیے مشنری منگوانے کے لیے وزیراعظم کو بھی استعمال میں لاتی ہیں ، ان کاکہنا تھاکہ پارٹی کے رہنماوں کے درمیان ہونے والی دیگرگفتگو بھی اب ہرجگہ دستیاب ہے

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ وزیراعظم ہاوس کی سیکورٹی آئی بی کے ذمہ ہے اور آئی بھی روزانہ دو مرتبہ اس سیکورٹی کا جائزہ لیتی ہے ، اگر اس کے باوجود خفیہ گفتگو منظرعام پرآگئی ہے تو یہ سوالیہ نشان ضرورہے ، دوسری بات یہ ہے کہ آئی بی وزیراعظم کے دوروں سے قبل بھی وزیراعظم کی پرائیویسی کو یقینی بناتی ہے

    مبشرلقمان کہتےہیں کہ ان کوجو معلوم ہوا ہے اس کے مطابق اسلام اباد میں انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی پی ٹی آئی کے کسی شخص کی ہے اور یہ بھی امکان ہے کہ آئی بی میں‌ ایسے لوگ موجود ہوں‌جو پی ٹی آئی سے وفا داریاں رکھتے ہوں ، ان کا کہنا تھا اس بہت بڑے اسکینڈل کہ تہہ تک پہنچنے کےلیے بہت بڑے فیصلے کرنے ہوں‌گے اور اس میں ملوث کرداروں تک پہنچنا ہوگا اورپھرانکو قرار واقعی سزا دینا ہوگی ،

  • حکومت پاکستان کا غریب عوام پراحسان:لیسکونےصفریونٹ پرصارف کو6424 روپے بل بھیج دیا

    حکومت پاکستان کا غریب عوام پراحسان:لیسکونےصفریونٹ پرصارف کو6424 روپے بل بھیج دیا

    لاہور: حکومت پاکستان کا غریب عوام پراحسان:لیسکونےصفریونٹ پرصارف کو6424 روپے بل بھیج دیا، ساتھ اس مہینے کی 29 تاریخ تک ادا کرنے کا حکم بھی دے دیا ، ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ اگرمقررہ تاریخ پربل ادا نہ کرسکے تو پھر دیر کی صورت میں مزید رقم ادا کریں

    یہ ہے اس وقت اس ملک کی غریب عوام کی بے بسی اورحکمرانوں کی بے حسی ، غریب عوام اپنے کھانے پینے ، چلنے پھرنے اور اب تو مرنے جینے کا بھی ٹیکس کی صورت میں ادا کررہی ہے لیکن مجال ہے کہ حکومت کو غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھینتے ہوئے ترس آتا ہو

    ویسے تو اس ملک کے چپے چپے میں اس ملک کے باسیوں کے ساتھ ایسے ہورہا ہے ، مہنگی ترین بجلی مگر وہ بھی میسر نہیں ،

    پچھلے دو ماہ سے جس طرح‌بجلی کے بل آرہے ہیں تو ایسے واقعات بھی دیکھنے کو ملے کہ غریب لوگوں نے قرض لے کربل ادا کیے ، بعض نے اپنے گھر کی کوئی نہ کوئی چیز بیچ کر بل ادا کیا ، بعض نے گھر میں‌ پڑی گندم بیچ کربل ادا کیا اور اکثر نے اپنے موبائلز اور دیگر استعمال کی قیمتی چیزیں بیچ کر بجلی کے بل اد اکیے

     

    یہ بدنصیب جس کا ذکر کررہا ہوں یہ بیچارہ لاہور کا رہائشی ہے جس نے بل ادا نہ کرنے کی سکت ہونے کی وجہ سے بجلی استعمال کرنا ہی چھوڑ دی ہے، پتہ نہیں بیچارہ کس طرح گزارہ کرتا ہے ، یہ محمد شفیق نامی شہری ہیں جو بھگوان پورہ لاہور نئی آبادی کے رہائشی ہیں ، ان کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی گئی ہے،

    لیسکونے جو ریڈنگ اس ماہ کی ہے اس کے مطابق محمد شفیق نے ایک یونٹ بھی استعمال نہیں کیا اور ریڈنگ صفر ہے لیکن اس کے باوجود محمد شفیق کولیسکو کی طرف سے 6424 روپے بل بھیج دیا گیا ہے اورساتھ یہ بھی کہہ دیا گیا ہے کہ دی گئی مقررہ تاریخ تک ادا کردیں‌ ورنہ لیٹ ہونے کی پاداش میں مزید پیسے ادا کرنے ہوں گے

    صرف محمد شفیق ہی نہیں بلکہ اس ملک کا ہر شہری حکومت کے جی کو رورہا ہے کہ ہمارا قصور کیا ہے کہ ہم کھانے پینے حتی کہ سانس لیتے ہوئے بھی ہر سانس کے بدلے ٹیکس ادا کررہے ہیں تو اب کون سی کسر باقی تھی کہ اب کوئی جرم بھی نہیں کیا لیکن بغیر کی مصرف کے ہزاروں روپے بل آگیا ہے ، یہ ظلم کے ضابطے کب تک مسلط کیے جاتے رہیں گے ، ہے کوئی جو حکمرانوں کو عوام پر اس قدر ظلم و ستم سے روک لے ،

  • آڈیو لیکس، تحقیقات کروائیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ کا اعلان

    آڈیو لیکس، تحقیقات کروائیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ کا اعلان

    اسلام آبااد:آڈیو لیکس، تحقیقات کروائیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے یہ اعلان اس وقت کیا جب پورے ملک سے اس واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کا مطالبات بڑھ رہے تھے

    آڈیو لیگ کے معاملے پر وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے یہ باتیں پارلیمنٹ لاجز یا اسپیکرچیمبر میں کی ہوں اور وہاں سے لیک ہوئی ہوں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فون ہیک ہونا کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے،

    وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کہ ‏ہو سکتا ہے کسی کا فون ہیک ہوا ہو اور باتیں ریکارڈ کی ہوں،آڈیو لیکس میں کوئی سیریس باتیں نہیں تھیں اس لیے احتیاط نہیں برتی گئی، آڈیو لیکس پر وزیر اعظم نے نوٹس لیا ہے، کل مشاورت ہوگی، یہ بھی ان کا کہنا تھا کہ آڈیو لیکس پر تحقیقات کاآغاز کیا جائے گا،

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس کی سیکیورٹی میں سے کوئی شخص ہو سکتا ہے،تحقیقات ہونے دیں ،اسکے بعد کارروائی کریں گے،وزیرداخلہ رانا ثنااللہ
    آڈیو لیگ کے معاملے پر کہہ رہے تھے کہ ہو سکتا ہے یہ باتیں پارلیمنٹ لاجز یا اسپیکرچیمبر میں کی ہوں اور وہاں سے لیک ہوئی ہوں

    یاد رہے کہ وزیراعظم ہاؤس کی مبینہ آڈیو لیک نے سکیورٹی پر سوالیہ نشان لگا دئیے، پاکستان مسلم لیگ نواز کی سینئر قیادت کے درمیان مبینہ طور پر ہونے والی گفتگو کا ایک آڈیو کلپ لیک ہو گیا ہے۔

    آڈیو لیک میں مبینہ طور پر وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، سردار ایاز صادق ،احسن اقبال ،اعظم نذیر تارڑ و دیگر کی آوازیں شامل ہیں، دوران آڈیو میں قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

    آڈیو کلپ میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے استعفوں پر اپنی رائے دیتے ہوئے اور استعفوں کو قبول کرنے کے لئے لندن سے اجازت مانگتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
    لیک ہونیوالے آڈیو کلپ میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ30 , 30 ارکان کو نوٹس دے رہے ہیں، ایاز صادق کا کہنا تھا کہ لسٹ بنا کر دیں گے کس کس کو ملنا ہے، لیڈر شپ اپروول دے دی۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 6 تاریخ کو کن 30 لوگوں نے پیش ہونا ہے، ان میں سے 6،7 کے استعفے قبول کرلیں گے جس پر ایاز صادق نے کہا کہ جن کے استعفے قبول نہیں کرنے کہہ دینگے دستخط ٹھیک نہیں تھے۔

    واضح رہے کہ لیک ہونے والی آڈیو کلپ نے خطرے کی گھنٹی بجائی ہے اور وزیراعظم ہاؤس کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔آڈیو لیک ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کیا وزیراعظم ہاؤس میں ایسے خفیہ ریکارڈنگ سسٹم لگے ہوئے ہیں جنہیں حکومتی ارکان بھی نہیں جانتے؟۔

  • مریم نواز کے دامادکا بھارت سے پاورپلانٹ درآمدکرنےکے معاملےکا ڈراپ سین

    مریم نواز کے دامادکا بھارت سے پاورپلانٹ درآمدکرنےکے معاملےکا ڈراپ سین

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی لیک آڈیو میں مریم نواز کے داماد کے بھارت سے پاورپلانٹ کی مشینری درآمد کرنےکے معاملےکا ڈراپ سین ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق مریم نواز کے داماد کے زیرتعمیر پاورپلانٹ کا 60 فیصد کام 2020 سے پہلے مکمل ہوچکا تھا، حکومت نے 2020 میں بھارت سے ہر طرح کی درآمد پر مکمل پابندی لگادی تھی۔یہ سوال پیدا ہوا تھا کہ پابندی سے پہلے شروع ہونے والے منصوبوں کے لیے حکومت کی کیا پالیسی ہوگی؟

    حکومت پاکستان کی طرف سے جواب دیا گیا تھا کہ پالیسی تبدیل ہوچکی ہے، اگرچہ آپ کے ساتھ ناانصافی ہے لیکن پالیسی میں تبدیلی کی وجہ سے آپ کو متبادل ذرائع تلاش کرنا ہوں گے، حکومتی فیصلے کے بعد مریم نواز کے داماد نے پاورپلانٹ کی درآمد کے لیے چین سے رابطہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق پاور پلانٹ کی 60 فیصد مشینری 2020سے پہلے کابینہ کے رکن رزاق داؤد کی کمپنی ڈیسکون نے درآمد کی، جس کے بعد کمپنی نے باقی 40 فیصد مشینری کی درآمدکے لیے چین کا رخ کیا جس کے لیے تقریباً ایک ارب روپے اضافی رقم ادا کی جارہی ہے۔

    ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی نے گرڈ اسٹیشن دینے سے انکار کردیا تھا، 2020 میں لاہور ہائی کورٹ نے متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے حق اور ڈسکو کے خلاف فیصلہ دیا تھا، عدالتی فیصلے کے باوجود تاحال گرڈ اسٹیشن نہیں لگایا گیا۔

    خیال رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی تھی۔آڈیو ٹیپ میں ایک شخص سے گفتگو میں شہباز شریف کو بتایا جارہا ہےکہ مریم نواز اپنے داماد کے لیے بھارت سے پاور پلانٹ درآمد کرنے کا کہہ رہی ہیں۔

    اس پر شہباز شریف جواب دیتے ہیں وہ ہمارے داماد ہیں، آپ ان کو ایشوز بتادیں، پلانٹ بھارت سےآدھا آگيا ہے، وہ مانتے ہیں کہ یہ ایشو گلے پڑ جائے گا، آپ ان سے بات کریں، میں ترکی سے واپس آؤں گا تو بلاکر انہیں سمجھا دوں گا۔

    اس پر دوسرا شخص شہباز شریف کو مشورہ دیتاہے کہ یہ کام اسحاق ڈار سے کروالیں تو شہباز شریف کہتے ہیں ٹھیک ہے ایسے کرلیں۔

  • فیصل آباد:پولیس کےساتھ فائرنگ کے تبادلےمیں2ڈاکو ہلاک:بچےاغوا کرنےوالی جعلی ڈاکٹرگرفتار

    فیصل آباد:پولیس کےساتھ فائرنگ کے تبادلےمیں2ڈاکو ہلاک:بچےاغوا کرنےوالی جعلی ڈاکٹرگرفتار

    فیصل آباد کے علاقے ڈھڈی والا میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق 4 ڈاکو دکان میں ڈکیتی کے بعد فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے تعاقب کیا۔ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے۔

    ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت سعد اور شکیل کے نام سے ہوئی جبکہ پولیس نے فرار ڈاکووں کی تلاش کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

    دوسری جانب دوران ڈکیتی شہریوں کے ساتھ مزاحمت پر ڈاکوں کی فائرنگ سے 5 شہری بھی زخمی ہوئے۔

    ادجرفیصل آباد میں یک اور واقعہ میں پولیس نے الائیڈ اسپتال فیصل آباد سے جعلی ڈاکٹر بن کر بچہ اغواء کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزمہ کے ساتھی کو بھی حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔ حکام کے مطابق واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملزمہ نےاسپتال میں زیر علاج بچے کی والدہ سے اٹینڈنٹ کار ڈ وصول کیا تھا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق وارڈ میں اٹینڈنٹ کارڈ والے کو ہی بچے کے پاس جانے دیا جاتا ہے۔

    اہلخانہ نے اسپتال انتظامیہ کو اطلاع کی تو سی سی ٹی وی کی مدد سے انہوں نے خاتون کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون بچے کی اغوا ء کرنے کی نیت سے ہی آئی تھی جس کا اس نے اعتراف بھی کیا ہے۔

  • پاکستان میں سیلاب سے تباہی پربہت دُکھی ہیں ،بھرپورمدد کریں گے: شیخ احمد سلطان بن سلیم

    پاکستان میں سیلاب سے تباہی پربہت دُکھی ہیں ،بھرپورمدد کریں گے: شیخ احمد سلطان بن سلیم

    اسلام آباد: دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین  نے صدر مملکت عارف الرحمن علوی سے ملاقات کی ہے اورپاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پرافسوس کا اظہارکیا ہے ،

    دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین شیخ احمد سلطان بن سلیم نے اس موقع پر صدر مملکت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی پورٹ ورلڈ پاکستان میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ بہت جلد پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مزید وزٹ کریں گے

     

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین شیخ احمد سلطان بن سلیم کی ملاقات ہوئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین شیخ احمد سلطان بن سلیم کی ملاقات ہوئی ہے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں سیلاب کی تباہ کاریوں،امدادی کوششوں اوربحالی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شیخ سلطان نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کیا اور آرمی ریلیف فنڈ میں25لاکھ ڈالر کا عطیہ بھی کیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شیخ سلطان نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کوششوں کوسراہا اور کہا کہ یواے ای اوراسکی قیادت مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کیساتھ ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا بروقت تعاون پرشیخ سلطان سے اظہار تشکر کیا گیا جبکہ ملاقات میں اقتصادی ترقی سے متعلقہ امور بھی زیرغورآئے۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ شیخ سلطان نے مستقبل میں اپنے ادارے کی سرمایہ کاری کا بھی عندیہ دیا اور فلڈ ریلیف کوششوں کیلئے مزید عطیہ کنندگان کولانےکی بھی پیشکش کی ہے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ شیخ سلطان نے دورےکے انتظامات کرنے پرفخرعالم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    دبئی پورٹس ورلڈ، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بڑے حصوں کو متاثر کرنے والے سیلاب اور طوفانی بارشوں کے بعد امدادی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور پاکستان آرمی فلڈ ریلیف اکاؤنٹ میں 2.5 ملین ڈالر کے عطیہ کا اعلان کیا ہے۔

  • لندن، پی ٹی آئی کارکنان کی مریم اورنگزیب سے بدتمیزی ،گالیاں بھی دیں

    لندن، پی ٹی آئی کارکنان کی مریم اورنگزیب سے بدتمیزی ،گالیاں بھی دیں

    لندن :برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں تحریک انصاف کے حمایتیوں کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ بدتمیزی کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے۔وفاقی وزیر اعطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اس وقت لندن میں وزیر اعظم اور دیگر وفاقی وزرا کے ہمراہ موجود ہیں۔

    اتوار کے روز مریم اورنگزیب سینٹرل لندن میں موجود تھیں کہ تحریک انصاف کے حمایتی وہاں آن پہنچے ، تحریک انصاف کے حمایتیوں میں خواتین بھی شامل تھیں جن میں سے کچھ مریم اورنگزیب کو انتہائی برے القابات سے پکار رہی تھیں۔اس سارے عمل کے دوران مریم اورنگزیب نے انتہائی صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاموشی اختیار کئے رکھی۔

    تحریک انصاف کے حمایتیوں کے چلے جانے کے بعد مریم اورنگزیب سے تحریک انصاف کی ہی ایک حمایتی خاتون نے چند سوالات کئے، جن کا انہوں نے شافی جواب دے کر اسے مطمئن کرنے کی کوشش کی۔

    لندن میں تحریک انصاف کے حمایتیوں کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران کئی مرتبہ نواز شریف کی رہائش گاہ اور ان کے بیٹوں کے دفاتر کے سامنے احتجاج ہوچکے ہیں۔مریم اورنگزیب کے ساتھ رمضان المبارک میں مسجد نبوی ﷺ میں بھی چند افراد نے بدتمیزی کی تھی جس کی ہر سطح پر شدید مذمت کی گئی تھی۔

     

     

    حامد میر نے لندن میں مریم اورنگزیب کےساتھ پیش آنے والے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جو خاتون غیر مناسب انداز اپنارہی ہے اس کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ایسا کرنے والی خاتون کون ہے؟

     

     

    دوسری طرف مریم اورنگزیب نے بھی کچھ ایسے ہی ردعمل کا اظہارکیا ہے ،نفرت اور تفرقہ بازی عمران خان کی سیاست کا ہمارے بھائیوں اور بہنوں پر زہریلا اثر دیکھ کر دکھ ہوا۔ میں ٹھہری رہی اور ان کے ہر سوال کا جواب دیا۔ افسوس کی بات ہے کہ وہ عمران خان کے پروپیگنڈے کا شکار ہیں۔ ہم عمران خان کی زہریلی سیاست کا مقابلہ کرنے اور لوگوں کو اکٹھا کرنے کے لیے اپنا کام جاری رکھیں گے۔