Baaghi TV

Author: News Editor

  • اسحاق ڈار کا وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان واپسی:کل حلف اٹھانے کا امکان

    اسحاق ڈار کا وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان واپسی:کل حلف اٹھانے کا امکان

    لندن، لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان واپسی کا امکان ہے۔

    برطانیہ میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔معیشت کو کیسے سنبھالا جائے، مہنگائی اور ڈالر کو کم کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔ اس دوران سابق وزیر خزانہ نے ملک واپسی کے منصوبے سے متعلق وزیراعظم کو بھی آگاہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار آئندہ ہفتے ملک واپس آکر احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔ اسحاق ڈار کو ملک واپسی پر موجودہ وزارت خزانہ کی ٹیم ملک کی موجودہ معاشی حالات پر بریفنگ دی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق سنیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے۔

    یاد رہے کہ جب پانامہ گیٹ سکینڈل میں نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ ہوا تو اس کے ساتھ اسحٰق ڈار بھی وزارت خزانہ سے ہاتھ دھو بیٹھے تاہم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں بننے والی نواز لیگ کی حکومت میں وزیر خزانہ کا قلمدان ملا ۔

    ستمبر 2017 میں احتساب عدالت نے ان پر کرپشن کیس میں فرد جرم عائد کی جس میں ان پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا الزام تھا۔ اسی دوران ڈار سعودی عرب روانہ ہوئے اور وہاں سے علاج کے لیے برطانیہ روانہ ہو گئے۔

    نومبر 2017 میں احتساب عدالت نے اُن کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے اور پھر انھیں اسی کورٹ نے ’مفرور‘ قرار دے دیا۔ لندن میں قیام کے دوران ہی انہوں نے وزارت خزانہ کا قلمدان چھوڑ دیا۔ احستاب عدالت نے ان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی نیلامی کا بھی حکم دیا تھا۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کے خلاف مختلف مقدمات ہیں، جن میں خاص طور پر ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے اثاثہ جات کی 22 سالہ تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • شہباز شریف کی مبینہ طور پر مریم کے داماد کے لیے سرکاری افسروں پر دباو کی مبینہ آڈیو لیک

    شہباز شریف کی مبینہ طور پر مریم کے داماد کے لیے سرکاری افسروں پر دباو کی مبینہ آڈیو لیک

    وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی۔آڈیو ٹیپ میں ایک شخص سے گفتگو میں مبینہ طور پرشہباز شریف کو بتایا جارہا ہےکہ مریم نواز اپنے داماد کیلئے بھارت سے پاور پلانٹ درآمد کرنے کا کہہ رہی ہیں۔

    اس پر مبینہ طورپر شہباز شریف جواب دیتے ہیں وہ ہمارے داماد ہیں، آپ ان کو ایشوز بتادیں، پلانٹ بھارت سےآدھا آگيا ہے، وہ مانتے ہیں کہ یہ ایشو گلے پر جائے گا، آپ ان سے بات کریں، میں ترکی سے واپس آؤں گا تو بلاکر انہیں سمجھا دوں گا۔

    اس پر دوسرا شخص شہباز شریف کو مشورہ دیتاہے کہ یہ کام اسحاق ڈار سے کروالیں تو شہباز شریف کہتے ہیں ٹھیک ہے ایسے کرلیں۔

    یاد رہے کہ چند ہفتے پہلے بھی کچھ ایسا ہی معاملہ پیش آیا تھا ،جس کے بعد مسلم لیگ (ن) نے اپنے رہنماؤں کی ٹیلی فون کالز کی ریکارڈنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا ۔

    مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا مبینہ طور پر ایک اور آڈیو کلپ منگل کو آن لائن لیک ہوا تھا جس میں انہیں سابق سینیٹر پرویز رشید کے ساتھ بعض صحافیوں کے ان کی پارٹی کے بارے میں مبینہ تعصب پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

    اس مبینہ آڈیو لیک سے مین اسٹریم اور سوشل میڈیا پر سیاسی جماعتوں کے میڈیا اداروں کے حوالے سے طرزِ عمل پر ایک بحث چھڑ گئی تھی

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس کیلیے پروجیکٹ کی منظوری

    پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس کیلیے پروجیکٹ کی منظوری

    اسلام آباد: وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ذیلی ادارہ یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 21 ارب روپے مالیت کے دس پراجیکٹس کی منظوری دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یونیورسل سروس فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے منظورکردہ منصوبوں کے تحت ہائی سپیڈ براڈبینڈ سروسز اور آپٹیکل فائبر کیبل کے ان منصوبوں سے چاروں صوبوں پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے پسماندہ اور دوردراز علاقوں میں کینکٹوٹی سروسز فراہم کی جائیں گی۔

    یونیورسل سروس فنڈ کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کا 83واں اجلاس ایڈیشنل سیکریٹری (انچارج)وزارت آئی ٹی محسن مشتاق کی زیرصدارت منعقد ہوااجلاس میں چئیرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ عامرعظیم باجوہ، ممبر ٹیلی کام عمر ملک، سی ای او ٹیلی نار عرفان وہاب خان اور دوسرے حکام نے شرکت کی۔سی ای او یونیورسل سروس فنڈ حارث محمودچوہدری نے اجلاس کو موجودہ منصوبوں پر ورکنگ کے حوالے سے آگاہ کیا۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے10 پراجیکٹس کی منظوری پر یو ایس ایف کی ٹیم اور بورڈ ممبران کو مبارکباد دی۔

    وفاقی وزیر آئی ٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل کےلیے وزارت آئی ٹی نے اپنے ذیلی ادارہ یونیورسل سروس فنڈ کے ذریعے ایک اور مربوط اقدام کیا ہے۔یہ پراجیکٹس سماجی برابری، دور دراز علاقوں میں روزگار کے مواقعوں کی فراہمی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی مضبوطی اور ڈیجیٹل لیٹریسی میں مددگار ثابت ہوں گے۔یہ بات خوش آئند ہے کہ ہم کینکٹوٹی و سمارٹ فون فار آل پالیسی کےراستے پرگامزن ہیں اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

    ان منصوبوں سے ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ،ملتان، راجن پور،جام شورو، بارکھان، موساخیل، شیرانی اور سبی کے 262 موضوں میں رہنے والے لوگ مستفید ہوں گے۔چھ ارب روپے کی لاگت کے دو منصوبے نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز پر ہائی اسپیڈ موبائل براڈ بینڈ کے ہیں جبکہ کل منصوبوں میں سے سات اعشاریہ سات بلین روپے کے تین براجیکٹس خیبرپختونخواہ اور پنجاب کی 187 یونین کونسلز کو آپٹیکل فائبر کیبل سے منسلک کرنے کے ہیں۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • لانگ مارچ کے دوران تحریک انصاف کی لاہور ریلی میں قیادت کی عدم دلچسپی

    لانگ مارچ کے دوران تحریک انصاف کی لاہور ریلی میں قیادت کی عدم دلچسپی

    لاہور :25 مئی کے دن لانگ مارچ کے سلسلے میں لاہور سے ریلی میں تحریک انصاف کے 8 میں سے صرف تین ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔انہیں وجوہات نے پارٹی کے اندرتقسیم کے کچھ اشارے دیئے تھے ، جس پر عمران خان نے رپورٹ طلب کی تھی

    تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی تیاریاں ابتدا میں ہی فلاپ ثابت ہوئی ہیں، اب یہ پارٹی اختلافات ہیں یا کچھ اور، لیکن لاہور کی ریلی میں پی ٹی آئی قیادت کی عدم دلچسپی نے قیادت کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔

    تحریک انصاف کی جانب سے لاہور میں منعقدہ موٹرسائیکل ریلی میں صرف 3 اراکین اسمبلی یاسمین راشد، ندیم بارا اورکرامت کھوکھر نے شرکت کی، جب کہ لاہور میں تحریک انصاف کے 8 اراکین اسمبلی ہیں۔

    ریلی کے حوالے سے محمود الرشید، اسلم اقبال، مراد راس، شبیر گجر، ظہیرعباس کھوکھر اور سینئر رہنما حماد اظہر کی جانب سے کوئیدلچپسی نہیں دکھائی گئی، اور انہوں نے ریلی میں شرکت بھی نہیں کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے لاہور میں ہونے والے پروگرامات میں اراکین اسمبلی شامل ہی نہیں ہوتے، اور قیادت کی عدم دلچسپی پر رپورٹ پی ٹی آئی چیئرمین کو بھجوا دی گئی ہے۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • سندھ: سیلاب سے متاثرہ افراد سانس کی بیماریوں میں مبتلا

    سندھ: سیلاب سے متاثرہ افراد سانس کی بیماریوں میں مبتلا

    کراچی :سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طبی کیمپوں میں لوگوں کے آنے کا سلسلہ جاری رہا، بیماریوں کے پھیلاؤ کے خطرات اب بھی صوبے میں موجود ہیں اور سانس کی تکلیف میں مبتلا ایک اور بچہ چل بسا۔

    صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر میں قائم طبی کیمپوں میں تقریبا 71 ہزار 398 افراد علاج کے لیے آئے، جنہوں نے زیادہ تر شکایات پانی سے جنم لینے والی بیماریوں سے متعلق کی جو سیلاب کے بعد اب تک کھڑا ہے۔

    صوبائی محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق جو ہزاروں افراد علاج کے لیے آئے ان میں زیادہ تعداد سانس کی شدید تکلیف میں مبتلا افراد کی تھی جو 13 ہزار 989 ظاہر کی گئی۔

    اسی طرح 12 ہزار 777 افراد نے اسہال اور 13 ہزار 672 افراد نے جلدی امراض کی شکایت کی، 8 ہزار 515 نے ملیریا کے خدشات کا اظہار کیا جبکہ 415 میں ملیریا اور 33 میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، دیگر 22 ہزار 413 افراد دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے، یکم جولائی سے اب تک مجموعی طور پر 30 لاکھ بے گھر افراد کو طبی امداد دی گئی۔

    سندھ میں ملک کے شمال اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں سے سیلاب آیا جس کی وجہ سے صحت کے بحران نے جنم لیا، ہزاروں بے گھر افراد میں ڈینگی اور پانی سے جنم لینے والی بیماریاں دیکھی گئیں۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس اور ماہانہ وظیفے میں اضافے کا اعلان

    ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس اور ماہانہ وظیفے میں اضافے کا اعلان

    کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لانے اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں سے متعلق اپنی پالیسی کے تحت نئے ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس اور ماہانہ وظیفے کی رقم میں اضافے کا اعلان کردیا۔

    یہ اعلان بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے بعد کیا گیا،پی سی بی کے بی او جی کا 70واں اجلاس ہفتہ کو مقامی ہوٹل میں ہوا،اعلان کردہ نیا ڈومیسٹک کنٹریکٹ ستمبر 2022 سے اگست 2023 تک لاگو ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے عہدہ سنبھالتے ہی پانچوں کٹیگریز میں شامل تمام ڈومیسٹک کرکٹرز کے ماہوار وظیفے کے رقم میں ایک ایک لاکھ روپے بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

    حالیہ اضافے کے بعد قائداعظم ٹرافی کھیلنے والے کھلاڑیوں کی میچ فیس 60 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کردی گئی ہے۔ اسی طرح پاکستان کپ اور نیشنل ٹی ٹونٹی کی میچ فیس کو بڑھا کر بالترتیب 40 ہزار اور 60 ہزار روپے مقرر کردیا گیا ہے۔

    ڈومیسٹک ٹیموں میں شامل نان پلیئنگ ممبرز کی ریڈ بال کی میچ فیس 16 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے جبکہ وائٹ بال کرکٹ کے میچز میں شریک ڈومیسٹک ٹیموں کے نان پلیئنگ ممبرز کی میچ فیس 4 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

    اسی طرح نان فرسٹ کلاس فور ڈے کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کی میچ فیس 25 سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کردی گئی ہے اوروائیٹ بال کرکٹ ایسوسی ایشنز چیلنج اور کرکٹ ایسوی ایشنز ٹی ٹونٹی کی میچ فیس 15 سے بڑھا کر 25 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

    ریڈ اور وائیٹ بال کھیلنے والے نان پلیئنگ ممبرز کو اب بالترتیب 10 اور 15 ہزار روپے ملیں گے۔ لہٰذا اب ڈومیسٹک کنٹریکٹ کی اے پلس کٹیگری میں شامل کھلاڑی کو مجموعی طور پر 61 لاکھ اور ڈی کٹیگری میں شامل کھلاڑی کو 43 لاکھ روپے معاوضہ ملے گا۔ جس میں نئی میچ فیس اور ماہوار وظیفے کی رقم میں اضافہ بھی شامل ہے۔

    اس رقم میں پی سی بی کے کسی بھی ایونٹ کی انعامی رقم شامل نہیں ہے۔ پی سی بی نے قائداعظم ٹرافی کی فاتح ٹیم کے لیے انعامی رقم ایک کروڑ روپے جبکہ پاکستان کپ کی انعامی رقم 50 لاکھ روپے مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح نیشنل ٹی ٹونٹی کی انعامی رقم 87 لاکھ روپے مقرر کی جاچکی ہے۔

    کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ، کرکٹ ایسوسی ایشنز چیلنج، کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی ٹونٹی میں شرکت کرنے والے کھلاڑی اب ڈیلی الاؤنس، ماہوار وظیفہ اور میچ فیس کی مد میں تقریباََ 11 لاکھ روپے کمائیں گے۔

    ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ پاکستان کرکٹ کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہےاور وہ اس برانڈ کی پذیرائی کے لیے ہر ممکن سرمایہ کاری کریں گے۔ اس ضمن میں وہ سفارشات جمع کروانے پر بی او جی کے مشکور ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایلیٹ کرکٹرز نے حال ہی میں ڈومیسٹک کرکٹ کی سہولیات پر خوشی کا اظہارکیا، اس تناظر میں میرٹ کی بنیاد پرتقرریاں کی گئی ہے۔ وہ پی سی بی کی جانب سے اعلیٰ معیار کی براڈکاسٹ کوریج ، میرٹ کی بنیاد پر سلیکشن اور شاندار لاجسٹک معاملات کی گفتگو کررہے ہیں۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • دُہری تنخواہ معاملہ؛ سابق ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کے لئے  نوٹس جاری

    دُہری تنخواہ معاملہ؛ سابق ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کے لئے نوٹس جاری

    کوئٹہ :سابق ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کے لئےنوٹس جاری ہوچکا ہے ، اس حوالے سے مزیدمعلوم ہوا ہے کہ سابق ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کو دُہری تنخواہ واپس جمع کرانے سے معلق اخباری نوٹس جاری کر دیا گیا۔

    وزیر اعلی سیکرٹریٹ کی جانب سے شائع کرائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سابق ترجمان لیاقت شاہوانی نے دہری تنخواہ کی مد میں 22 لاکھ 94 ہزار روپے سے زائد قومی خزانے سے وصول کیے اور بارہا انہیں تحریری و زبانی آگاہ کیا گیا کہ پیسے واپس جمع کرائیں۔

    لیاقت شاہوانی ماہانہ اقساط پر مطلوبہ رقم جمع کرانے پر راضی بھی ہوئے تھے اور دو اقساط جمع کرانے کے بعد ان پر 12 لاکھ 35 ہزار200 روپے واجب الادا ہیں۔نوٹس میں لیاقت شاہوانی کو کہا گیا ہے کہ اگر فوری طور پر پیسے جمع نہ کرائے گئے تو ان کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

    وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے جاری نوٹس پر سابق ترجمان لیاقت شاہوانی رد عمل بھی سامنے آ گیا ، اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ دہری تنخواہ کی مد میں 11لاکھ روپے حکومت کو واپس کرا چکا ہوں۔

    لیاقت شاہوانی کا موقف ہے کہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف پچھلے سال کے واجبات ہیں۔ میں نے کہا حکومت میرے واجبات دہری تنخواہ کی مد میں ایڈجسٹ کرے۔ ایک سال کے دوران صوبائی سول سیکرٹریٹ کے 50 چکر لگا چکا ہوں لیکن واجبات کی ادائیگی میں محکمہ سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے سرکار اپنے پیسے تو مانگ رہی ہے میرے واجبات مجھے نہیں دے رہی۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • ایران میں احتجاج :700سے زائد مظاہرین گرفتار، فیصلہ کن طریقےسےنمٹیں گے،ایرانی صدر کی وارننگ

    ایران میں احتجاج :700سے زائد مظاہرین گرفتار، فیصلہ کن طریقےسےنمٹیں گے،ایرانی صدر کی وارننگ

    تہران:اخلاقی پولیس کے ہاتھوں خاتون کے قتل پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کو ایران فیصلہ کن طریقے سے نمٹے گا جبکہ 700 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ نے بتایا کہ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ایک ہفتے جاری رہنے والے احتجاج میں اب تک 35 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مظاہرے ملک کے 31 صوبوں تک پھیل چکے ہیں۔ایران کی خبر ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ صوبے گیلان میں 739 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    جمعہ کو حکومت مخالف مظاہروں کے خلاف سرکاری سطح پر ایران کے متعدد شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں، اور ایران کی افواج نے کہا تھا کہ ملک میں سیکیورٹی اور امن کو یقینی بنانے کے لیے ’دشمن کا مقابلہ‘ کریں گے۔

    سرکاری میڈیا نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران ملک کی سیکیورٹی اور امن کی مخالفت کرنے والوں سے فیصلہ کن طریقے سے نمٹے گا۔مشہد شہر میں افراتفری کے خلاف کریک ڈاؤن میں حصہ لینے والے رضا کار باسج ہلاک ہو گئے تھے، ابراہیم رئیسی نے ان کے اہل خانہ سے فون پر بات کی۔

    سرکاری میڈیا نے بتایا کہ صدر نے مظاہرے اور امن عامہ و سیکیورٹی کی صورتحال خراب کرنے کے درمیان فرق کی ضرورت پر زور دیا، اور ان واقعات کو فسادات قرار دیا۔

    گزشتہ ہفتے ایران میں اخلاقی پولیس کے ہاتھوں گرفتار نوجوان خاتون مہسا امینی کی دوران حراست وفات پر شدید مظاہرے پھوٹ پڑے تھے، سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں مظاہرین کو ایران کے صوبہ کردستان کے قریبی شہروں سے 22 سالہ مہسا امینی کے آبائی شہر ساقیز میں جمع ہونے کے بعد حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا تھا جو تہران کے ایک ہسپتال میں انتقال کر جانے والی نوجوان خاتون کا سوگ منا رہے تھے۔

    ملک بھر میں یہ 2019 کے بعد سب سے بڑے مظاہرے ہیں، جب رائٹرز نے رپورٹ کیا تھا کہ ایندھن کی قیمتوں کے خلاف مظاہرے کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 1500 افراد ہلاک ہو گئے تھے، یہ ایران کی تاریخ کا سب سے بڑا خون ریز تصادم تھا۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے کے خلاف احتجاج

    جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے کے خلاف احتجاج

    کراچی :جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے کے خلاف طلبا اور طالبات نے احتجاج کیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کئے جانے کے معاملے پر طلبا کی جانب سے ٹیچر پر تشدد کیا گیا تھا جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے ٹیچر کو معطل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    دوسری جانب میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ کا مطالبہ ہے کہ ٹیچر کو بر طرف کیا جائے۔اس سلسلے میں یونیورسٹی کے طلبہ نے ہفتے کی صبح رفیقی شہید روڈ کے ایک جانب پر دھرنا بھی دیا ۔

    دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی ٹارگٹ کلرز کے چنگل میں ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ جن کے پاس ہوم منسٹر کا بھی چارج ہے انہیں شرم آنی چاہیے، پورے سندھ میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کندھ کوٹ میں ڈاکو راج ہے، سیلاب متاثرین ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہیں جبکہ کراچی ٹارگٹ کلرز اور اسٹریٹ کرائم کے چنگل میں ہے کرائم روک نہیں رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی پولیس اسلام آباد بھیجی جارہی ہے، سیاسی استعمال ہورہا ہے، آئی جی صاحب اتنی غلامی نا کرو وقت کو یاد کرو کہ آپ وفاقی حکومت کے آفیسر ہو۔

    حلیم عادل شیخ نے کہا کہ انکی حکومت کچھ دن کی رہے گئی ہے، سیلاب متاثرین کہے رہے ہیں کہ ڈاکو ہمارے گھروں میں آکر لوٹ مار کررہے ہیں۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • کراچی :کےالیکٹرک کےخلاف شہریوں کا احتجاج، بد ترین ٹریفک جام

    کراچی :کےالیکٹرک کےخلاف شہریوں کا احتجاج، بد ترین ٹریفک جام

    کراچی :کے الیکٹرک کے خلاف شہریوں کا احتجاج جاری ہے جس کے باعث نشتر روڈ اور اطراف میں بد ترین ٹریفک جام ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں مختلف مقامات پر شہریوں کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج جاری ہے جبکہ نشتر روڈ پر تاجروں اور علاقہ مکینوں نے دھرنا دے دیا ہے۔

    احتجاج او دھرنے کے باعث احتجاج کے باعث نشتر روڈ اور اطراف میں بد ترین ٹریفک جام ہوگیا ہے تاہم صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے۔

    اس حوالے سے شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے جینا دوبھر کر دیا ہے جبکہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کاروبار تباہ کر دیئے ہیں۔شہریوں نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک بے لگام ہو چکی، کوئی اسے پوچھنے والا نہیں ہے۔

    کراچی کے شہریوں سے اوور بلنگ اور ایک دن کی ادائیگی کی تاخیر پر بجلی کاٹنے والا کے الیکٹرک خود بھی ایس ایس جی سی کا اربوں روپے کا نادہندہ ہے۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مطابق کے الیکٹرک نے ایس ایس جی سی کو 177 ارب روپے ادا کرنے ہیں ۔

    ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک پر قدرتی گیس کے بلوں کے واجبات 153 ارب جبکہ آر ایل این جی پر 24.54 ارب روپے ہیں۔ترجمان ایس ایس جی سی کا مزید کہنا ہے کہ کے الیکٹرک پر اربوں روپے واجب الادا ہیں ،تاہم 22 ستمبر تک صرف 53 کروڑ کی ادائیگی کی گئی ہے۔ ادائیگیوں میں ڈیفالٹ کے باوجود کے الیکٹرک کو گیس فراہم کی گئی ہے ۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس