Baaghi TV

Author: News Editor

  • امریکی سائفر کی تحقیقات کرائی جائیں تو اسمبلی میں واپس آسکتے ہیں:عمران خان

    امریکی سائفر کی تحقیقات کرائی جائیں تو اسمبلی میں واپس آسکتے ہیں:عمران خان

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی کی مشروط آمادگی ظاہر کردی اور کہا ہے کہ امریکی سائفر کی تحقیقات کرائی جائیں تو اسمبلی میں واپس آسکتے ہیں۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے اور پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کے پاس تمام اختیارات ہیں،

    عمران خان نے کہاکہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات تھے پتا نہیں کب کیسے خراب ہوگئے، اپوزیشن سے زیادہ حکومت کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی ضرورت ہوتی ہے، اب ہم اپوزیشن میں ہیں تو اپوزیشن میں رہتے ہوئے تعلقات کیسے بہتر ہوسکتے ہیں؟عمران خان نے کہا کہ اب حکومت ملی تو ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، تحریک انصاف پہلی بار حکومت میں آئی تھی اس لیے غلطیاں ہوئیں۔

    عمران‌ خان نے مزید بولے کہ حکومت کی ترجیحات معیشت نہیں بلکہ اپنے کرپشن کیسز ختم کرانا ہے، موجودہ حکومت نے نیب کے گیارہ سو ارب روپے کے مقدمات ختم کرائے، نیب کا کیس ختم ہوتے ہی اسحاق ڈار وطن واپس آنے کو تیار ہیں، اسحاق ڈار کے بعد نواز شریف بھی وطن واپس آنے کی تیاری کر رہا ہے۔

    عمران خان یوٹرن نہ لیں تو شاید انہیں کوئی یاد نہ رکھے، ہر بات پر یوٹرن ،یوٹرن یوٹرن
    آج عمران خان نے کہہ دیا کہ اگر سائفر کی تحقیقات کروائی جائیں تو اسمبلی میں واپس آ سکتے ہیں ،عمران خان نے یہ بھی تسلیم کر لیا کہ اب حکومت ملی تو ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، تحریک انصاف پہلی بار حکومت میں آئی تھی اس لیے غلطیاں ہوئیں

    عمران خان تین سال سے زائد عرصہ وزیراعظم رہ چکے ہیں، ہر وہ دعویٰ جو عمران خان اقتدار میں آنے سے پہلے کر چکے تھے حکومت میں آنے کے بعد اسکے الٹ ہی کام ہوا. بیساکھیوں پر کھڑی حکومت جب گئی تو پھر اداروں کے خلاف محاذ کھول لیا

    عمران خان ہٹائے جانے کے بعد نئے الیکشن کا مسلسل مطالبہ کر رہے تھے آج انکے اعلان سے یہ ثابت ہو گیا کہ موجودہ اتحادی حکومت اپنا وقت پورا کرے گی اور عمران خان پھر پرانی تنخواہ میں اپنے اراکین کو اسمبلیوں میں بھیج دیں گے،

    کسی سے بات نہیں کروں گا، میں نے نمبر بلاک کر دیئے کہنے والا عمران خان اب منتیں کر رہا ہے مگر کوئی اس سے بات کرنے کو تیار نہیں،یہی وجہ ہے کہ اسمبلیوں میں واپسی کا مشروط اشارہ دے دیا لیکن آنیوالے دنوں میں شاید یہ مشروطیت بھی ختم ہو جائے گی

    پاکستان سب سے بڑی مشکل میں ہے، سیلاب سے اموات ہوئیں،لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے،گھر تباہ، بچے یتیم، لوگ ایک ایک کھانے کے لقمے کو ترس گئے، ایسے میں عمران خان کو چاہئے کہ مفاہمت کی راہ اختیار کریں اوراپنے ہم وطنوں کو مزید کسی مصیبت میں نہ دھکیلیں

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

  • لندن میں زیرعلاج شاہین شاہ آفریدی نے باؤلنگ کا آغاز کردیا

    لندن میں زیرعلاج شاہین شاہ آفریدی نے باؤلنگ کا آغاز کردیا

    لندن :شاہین شاہ آفریدی نے لندن میں باؤلنگ کا آغاز کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق گھٹنے کی انجری سے نجات پانے کے بعد شاہین آفریدی ری ہیب کے سلسلے میں برطانیہ میں موجود ہیں۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی بھرپور باؤلنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    لندن میں پاکستان کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی زیرعلاج ہیں۔ گھٹنے کی انجری کی وجہ سے انھیں 3 ہفتے قبل لندن بھیجا گیا تھا۔ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے بولنگ کا آغاز کیا ہے۔

    شاہین آفریدی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے سبب وہ دورہ نیدرلینڈز اور ایشیاکپ بھی نہیں کھیل سکے۔شاہین شاہ گھٹنے کی انجری کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف 7 ٹی 20 میچز کی ہوم سیریز میں بھی قومی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

     

    قومی کرکٹ ٹیم کے چیف میڈیکل آفیسر نجیب سومرو نے بتایا تھا کہ فاسٹ باؤلر کے گھٹنے کو اسپیشلسٹ کیئر کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے لندن میں ورلڈ کلاس سہولیات دستیاب ہیں۔

    شاہین شاہ آفریدی لندن میں پی سی بی ایڈوائزری پینل کی نگرانی میں ہیں۔ پینل میں ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر ظفر اقبال شامل ہیں۔ڈاکٹرامتیاز احمد 2016 سے میڈیکل سروسز کوئنز پارک رینجرز فٹ بال کلب کے سربراہ ہیں جبکہ ڈاکٹر ظفر 2015 سے ہیڈ آف اسپورٹس میڈیسن کرسٹل پیلس فٹ بال کلب کے سربراہ ہیں۔ وہ ماضی میں ٹوٹنھم ہاٹسپرفٹ بال کلب،لیور پول فٹ بال کلب اور کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • بہنوئی نے جادو کرنے کا الزام لگا کر سالی کو قتل کردیا

    بہنوئی نے جادو کرنے کا الزام لگا کر سالی کو قتل کردیا

    گوجرانوالہ: تھانیوالا بازار میں جادو کرنے کے شبے میں بہنوئی نے اپنی سالی کو قتل اور بیوی کو زخمی کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں عبداللہ نامی شخص نے گھر میں گھس کر اپنی سالی بشریٰ بی بی کو چھریوں سے وار کرکے قتل کردیا جب کہ بہن کو بچانے کی کوشش کرنے والی شمیم اپنے شوہر کے ہاتھوں زخمی ہوگئی۔

    واقعے کے بعد کوتوالی پولیس نے ملزم عبداللہ کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ملزم نے اقرارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر صاحب نے اسے خواب میں بتایا کہ سالی نے تم پر جادو کیا ہے، میری آنکھ کھلی تو جاکر سالی کو قتل کردیا۔

    دوسری طرف کراچی میں کاروباری تنازعات پر دوست نے دوست کو قتل کردیا۔ایس ایچ او پیرآباد سب انسپکٹر مختار پہنور نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح نیو ناظم آباد کے سامنے واقع فیضان مرکز بحالی منشیات کے مالک 40 سالہ زین العابدین کو اس کے دوست شمس الہدیٰ نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زین العابدین کو ایک گولی سینے پر لگی جس سے وہ جانبر نہ ہوسکا، مقتول اسپتال کے علاوہ گاڑیوں اور جائیداد کی خرید و فروخت کا بھی کام کرتا تھا جبکہ اس کے کاروبار میں پارٹنر اس کا دوست شمس الہدیٰ بھی تھا۔دونوں دوستوں کے مابین کافی عرصے سے کاروباری تنازعات چل رہے تھے اور اس سے قبل بھی جھگڑے ہوچکے تھے۔

    ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ہفتہ کی صبح زین العابدین نے شمس الہدیٰ کو ناشتے کی دعوت پر اسپتال بلایا تھا جہاں دونوں ناشتہ کررہے تھے کہ اس دوران تلخ کلامی ہوگئی اور مشتعل ہوکر شمس الہدیٰ نے زین العابدین پر فائرنگ کردی جس سے وہ سینے پر ایک گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وردات پر پہنچ گئی، مقتول کا آبائی تعلق پنجاب سے تھا۔دوسری جانب ملزم کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • کمسن بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت

    کمسن بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت

    شیخوپورہ: ڈسٹرکٹ عدالت نے کمسن بچی سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم کو سزائے موت دینے کا فیصلہ سنا دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جج شاہدہ سعید نے کمسن بچی سے زیادتی کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا، جس میں 21 سالہ شادی شدہ مجرم وسیم پر عصمت دری کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا گیا۔

    فیصلے کے مطابق مجرم کو جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید بھگتنا پڑے گی۔ اس کے علاوہ مجرم کو بچی کے نابالغ ہونے کی وجہ سے 10 برس قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی دی گئی۔مجرم وسیم اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ 2021ء کے سیکشن 17 کے تحت متاثرہ بچی کو 2 لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کرے گا۔

    مقدمے کے استغاثہ کے مطابق مجرم وسیم کا تعلق چک نمبر 60 بلوچنی ضلع فیصل آباد سے تھا۔ مجرم نے شیخوپورہ کے گاؤں جھلار تیلیاں میں 13 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔تھانہ مانانوالہ پولیس نے 28 جون 2021ء کو مجرم کے خلاف زیر دفعہ 376 / 377 بی ت پ کے تحت بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی ایک کیس میں مجرم کو سزائے موت ہوئی تھی،شیخوپورہ کی سیشن کورٹ نے کمسن بیٹی سے زیادتی کے مجرم باپ کو سزائے موت سنائی تھی

    سیشن کورٹ نے مجرم کو 2 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی ہے، جرمانہ ادا نہ کرنے پر 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

    استغاثہ کے مطابق مجرم نے 21 جون 2021 کو گاؤں قانونگو میں اپنی 13 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔بچی کی والدہ نے تھانہ ہاؤسنگ کالونی میں اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • ایران:مھسا امینی کی زیرحراست موت کے بعد ہنگامے،ملک میں بغاوت کا سماں :50 افراد ہلاک

    ایران:مھسا امینی کی زیرحراست موت کے بعد ہنگامے،ملک میں بغاوت کا سماں :50 افراد ہلاک

    تہران: ایران میں حجاب نہ کرنے پرزیرحراست لڑکی مھسیا امینی کی موت کے بعد جاری ہنگاموں میں مرنے والوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔
    غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران میں پولیس کی زیرحراست لڑکی مھسیا امینی کی موت کے بعد ہنگامے جاری ہیں۔ پولیس کے کریک ڈاؤن اور پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔

    ہلاک ہونے والوں میں 5 سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ سات روز سے جاری مظاہروں کے دوران مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند ہے اور تشدد سے زیادہ متاثر علاقوں میں سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے مھسا امینی کی موت کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

    ایرانی پولیس نے 22 سالہ مھسا امینی کو حجاب نہ کرنے پر حراست میں لیا تھا اور تین دن بعد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا جہاں وہ 16 ستمبر کو انتقال کرگئیں۔ایرانی پولیس نے مھسا امینی پر تشدد کرنے کا الزام مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مھسا امینی کو دل کے دورے باعث اسپتال منتقل کیا تھا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایران میں گزشتہ دنوں کے دوران ہونے والے جلاؤ گھیراؤ اور پر تشدد واقعات میں اہم کردار ادا کرنے والے داعش کے ک‏ئی دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوہ و فساد کرانے میں داعش کے دہشتگرد پیش پیش تھے۔

    تین روز قبل دہشتگرد گروہ کوملہ اور ڈیموکریٹ کے کئی دہشتگردوں کو ایران کے علاقے مغربی آذربائیجان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • طاقت اوروڈیرہ شاہی کےرنگ:ناظم جوکھیو قتل کیس: مقتول کی والدہ کوبھی مقدمےسےدستبردارہونا پڑگیا

    طاقت اوروڈیرہ شاہی کےرنگ:ناظم جوکھیو قتل کیس: مقتول کی والدہ کوبھی مقدمےسےدستبردارہونا پڑگیا

    کراچی:ناظم جوکھیو قتل کیس میں مقتول کی والدہ بھی مقدمے سے دستبردار ہوگئیں،والدہ،بیوہ اور بچوں کی جانب سے عدالت میں حلف نامہ بھی جمع کرادیا گیاہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے ناظم جوکھيو کی بيوہ نے پوليس کے تاخيری حربوں اور بااثر افراد کی دھمکيوں سے خوف زدہ ہوکر ملزمان سے سمجھوتا کرليا تھا۔

    ایڈیشنل سیشن جج ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں مقتول کی والدہ بھی مقدمے سے دستبردار ہوگئیں۔ناظم جوکھیو کے ورثا نے عدالت کو بتایا کہ قاتلوں سے صلح ہوگئی ہے اور کیس ختم کرنے پر اعتراض نہیں ہے۔

    ورثا نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں حلف نامہ جمع کرادیا ہے۔ عدالت نے قانونی ورثاء سے متعلق اخبار میں اشتہار شائع کرنےکا حکم دے دیا اور نادرا سے بھی آئندہ سماعت تک رپورٹ طلب کرلی۔اس کیس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت6 ملزمان گرفتار ہیں۔

    ملزمان پر آج(24 ستمبر) کو فردِ جرم عائد ہونا تھی۔ عدالت نے سماعت15 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

    اس سے پہلے گیارہ ستمبر کو ہونے والی سماعت میں ناظم جوکھیو کی والدہ نے عدالت میں کہا تھا کہ ان بیٹے کے خون کا انصاف کیا جائے۔ مقتول کی والدہ نےعدالت کو بتايا تھا کہ مجھ سے زبردستی صلح نامہ پراورکمپرومائیز پیپر پرانگھوٹے لگوائے۔

     

     

    عدالت نے ملزم جام اويس کو 24 ستمبر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔عدالت نے ملزم جام اويس کو 24 ستمبر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی۔

     

     

    اس سے پہلے ناظم جوکھيو کی بيوہ نے پوليس کے تاخيری حربوں اور بااثر افراد کی دھمکيوں سے خوف زدہ ہوکر ملزمان سے سمجھوتا کرليا تھا۔ملزمان سے صلح نامے کے بعد پولیس نے کیس سے دہشت گردی کے دفعات ختم کردی تھيں، اور جام کریم سمیت 13ملزمان کے نام خارج کرنے کی سفارش کی تھی۔پولیس کی سفارش کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت نے بھی ملزمان کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس سیشن عدالت منتقل کرديا تھا۔

    مقامی صحافی ناظم جوکھيو کو گزشتہ سال نومبر ميں ملیر میں غیرملکیوں کو شکار سے روکنے کی ويڈيو وائرل ہونے کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔مقدمے میں نامزد پيپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالکریم جوکھیو ملک سے فرار ہوگئے تھے اور اب ضمانت پر ہيں۔ جب کہ رکن سندھ اسمبلی اویس جوکھیو کیس میں گرفتار ہيں۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • کینیڈا سمندری طوفان کے شدید حملے کا خطرہ

    کینیڈا سمندری طوفان کے شدید حملے کا خطرہ

    نووا اسکاٹیا:سمندری طوفان فیونا کا رخ کینیڈا کی جانب ہے اور نووا اسکاٹیا صوبے کے لیے ہائی الرٹ وارننگ جاری کردی گئی ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق سمندری طوفان فیونا برمودا سے آگے بڑھ گیا ہے۔ طوفان کے بعد برمودا میں ہزاروں صارفین بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگئے تاہم متاثرہ علاقوں میں کم نقصان ہوا۔

     

    امریکی طوفان مرکز نے بتایا کہ سمندری طوفان فیونا کےباعث 125 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور جب یہ کینیڈا سے ٹکرائے گا تو شدید نوعیت کے طوفان میں تبدیل ہوجائے گا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ طوفان کے باعث اٹلانٹک کینیڈا اور صوبے کیوبک کے مشرقی علاقے شدید متاثر ہونگے۔

     

    https://twitter.com/ECCC_CHC/status/1573461993272508436?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1573461993272508436%7Ctwgr%5Ef449ffbda9a9cc49dcc1552a882e08b09e29b692%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40007951

    کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سمندری طوفان فیونا کو انتہائی بری خبر قرار دیا اور کہا کہ اس سے خطے میں خاطرخواہ اثرات پڑیں گے۔

     

    یاد رہے کہ 2019 میں بھی ستمبر کے مہینے میں سمندری طوفان ڈورین کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس کے ساحل سے ٹکرا گیاتھا ۔کیٹیگری 2 کی شدت والا طوفان ڈورین کینیڈا کی ساحلی پٹی پر موجود ہے جبکہ طوفان کے باعث چلنے والی ہواوں کی رفتار145 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی

    ۔کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس میں تیز ہواوں اور بارشوں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے اوربجلی کے پول بھی گر گئےتھے ۔تیز ہوا کے باعث ایک کرین زیر تعمیر عمارت پر گرگئی،جبکہ 5 لاکھ سے زیادہ افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئےتھے ۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • بی آر ٹی پشاورمبینہ کرپشن کی تحقیقات نیب نےپھر شروع کردیں

    بی آر ٹی پشاورمبینہ کرپشن کی تحقیقات نیب نےپھر شروع کردیں

    پشاور:بی آر ٹی پشاورمبینہ کرپشن کی تحقیقات نیب نےپھر شروع کردیں ہیں ، اس حوالے سے قومی احتساب بیورو کے حکام نے بھی تصدیق کردی ہے کہ واقعی قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے میگا پروجیکٹ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں۔

    نیب نے تحقیقات کے لیے خیبر پختونخوا حکومت سے بی آر ٹی پشاور منصوبے کا ریکارڈ مانگ لیا ہے، اس کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری پی اینڈ ڈی کو نیب نے خط لکھا ہے اور بی آر ٹی منصوبے کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔نیب نے خط کے ذریعے بی آر ٹی منصوبے کی فیزیبلٹی، ڈونر ایجنسیز، کنسلٹنٹس کے انتخاب اور ادائیگیوں کا ریکارڈ دینے کا بھی کہا ہے۔

     

     

    نیب نے صوبائی حکومت نے بی آر ٹی پشاور لون اور پروجیکٹ ایگریمنٹ اور بین الاقوامی اداروں سے کیے گئے معاہدوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔نیب خط میں کہا گیا ہے کہ ایشیا ئی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے بی آر ٹی کے لیے حاصل کی گئی رقوم کی تفصیلات بھی جمع کرائی جائیں، خط کے ذریعے نیب نے صوبائی حکومت سے تمام ادائیگیوں کے انٹیرم پیمنٹ سرٹیفکیٹس کا بھی تمام ریکارڈ مانگ لیا ہے۔

     

     

    نیب نے خیبر پختونخوا حکومت سے بی آر ٹی کی دیکھ بھال، تعمیر و مرمت اور گاڑیوں کی خریداری کی منظوری کا ریکارڈ دینے کا کہا ہے۔خط کے ذریعے قومی احتساب بیورو نے منظور بی آر ٹی قرضے کی تقسیم کا طریقہ کار اور پریکیورمنٹ رولز کا ریکارڈ بھی مانگا ہے۔

     

     

    نیب نے خط میں کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کی 2013سے 2022 تک کی ابتدائی اور حتمی رپورٹ بھی فراہم کی جائے۔نیب نےصوبائی حکومت سے بی آر ٹی منصوبہ کا پہلا اور نظرثانی پی سی ون کا مکمل ریکارڈ، ایکنک، پی ڈی ڈبلیو پی اور ٹیکنیکل کمیٹی کے اجلاسوں کے منٹس بھی مانگ لیے ہیں۔

     

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے وفاقی تحققیاتی ادارے یعنی ایف آئی اے کو حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے زیرِ تعمیر منصوبے بس ریپڈ ٹرانزٹ یعنی بی آر ٹی کی تحقیقات سے روک دیا تھا ۔سپریم کورٹ نے یہ حکم صوبائی حکومت کی طرف سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی اپیل پر دیا ہے۔

     

     

    واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں ہائی کورٹ کے ایک بینچ نے ایف آئی اے کو اس منصوبے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • ڈالر سمیت غیرملکی کرنسیز کی نقد خریدوفروخت پر پابندی عائد

    ڈالر سمیت غیرملکی کرنسیز کی نقد خریدوفروخت پر پابندی عائد

    اسٹیٹ بینک نے ڈالر سمیت ديگر غیرملکی کرنسیزکی نقد خرید و فروخت پر پابندی لگادی ہے۔اطلاعات کے مطابق حکام کے مطابق 2 ہزارڈالر يا اسکے مساوی دیگرغیرملکی کرنسی کی نقد رقم سے خریدوفروخت ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک نے فارن ایکسچینج کمپنیز کو نقد ڈیلنگ سے روکنے کا سرکلرجاری کردیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایکسچینج کمپنیز ڈالر ودیگرکرنسیز کی تجارت بذریعہ چیک کریں۔

    حکام کے جانب سے فارن ایکسچینج کمپنیز کو 2 ہزار ڈالر یا اسکے مساوی کرنسی کی خرید وفروخت کسٹمر کے اکاؤنٹ میں کرنے کی ہدايت کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد منی چینجرز کے کاروبار میں بینکنگ چینلز کی شمولیت بڑھاناہے جبکہ فاریکس لین دین کو دستاویزی بنانا ہے۔

    دوسری جانب متعلقہ حکام کی جانب سے بی کيٹیگری کی ایکسچینج کمپنیز پر کرنسیز کی تجارت کی شرائط مزید سخت کردی گئی ہے۔

    انٹر بینک میں 15 روز سے مسلسل مہنگے ہوتے ڈالر کی قدر میں پہلی بار کمی آگئی۔جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہوکر 239 روپے 65 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت فروخت 244 روپے پر آگئی۔اس سے قبل جمعرات کوانٹر بینک میں دن کے اختتام پر ڈالر239.71 روپے پر بند ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 244 روپے پر بند ہوا تھا۔

    کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قرضے موخر ہونے اور آئی ایم ایف شرائط نرم ہونے کی توقع پر روپے کو سہارا ملا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں قابلِ ذکر کمی کا بھی روپے پر مثبت اثر پڑا۔ڈیلرز کا یہ بھی کہنا تھا کہ امپورٹرز کو بینکوں سے ڈالرز دستیاب نہیں،قیمت بڑھتی دیکھ کر ایکسپورٹرز نے اپنے ڈالرز روک لئے تھے۔

    کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد درآمدی ضروریات کے لئے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا اور آئی ایم ایف کی ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ رکھنے کی شرط نے بھی صورتحال دشوار کردی۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان

    شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان

    اسلام آباد:شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،اطلاعات کے مطابق ملزم کے مطابق سارہ کل ہی دبئی سے اسلام آباد آئی تھی، مجھے شک تھا کہ سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے، اہلیہ نے مجھے اس حوالے سے مطمئن کردیا۔

    مجھے لگتا تھا کہ سارہ کسی ملک کی ایجنٹ ہے اور مجھے قتل کرنا چاہتی ہے، کل رات اُس نے میرا گلا پکڑا تھا اور آج صبح بھی قریب آکر میری گردن پکڑلی تھی۔

    ملزم نے یہ بھی کہا کہ جب گردن پکڑی تو مجھے لگا جیسے میری گردن ٹوٹ جائے گی اور میں مرجاؤں گا، جس پر میں نے سارہ کو دھکا دیا، وہ نیچے گری اور پھر اٹھ کر مجھ پر حملہ کردیا۔

    شاہنواز نے کہا کہ قریب ورزش والا ڈم بل پڑا تھا جو اس کے سر پر دے مارا، جس سے اُس کے سر سے خون نکلا اور میں گھبرا گیا، خون صاف کرنے کےلیے سارہ کو باتھ ٹب میں ڈال دیا۔

    باتھ ٹب میں ڈالنے کے بعد میں نے پانی کھول دیا تاکہ خون بہہ جائے، پھر باتھ ٹب کی تصویر کھینچ کر اپنے والد ایاز امیر کو بھیج دی اور انہیں فون پر سارے واقعے کی اطلاع دی۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس