Baaghi TV

Author: News Editor

  • گومل یونیورسٹی کے خراب معاملات کے وائس چانسلرذمہ دار ہیں :طلبا کا شکوہ

    گومل یونیورسٹی کے خراب معاملات کے وائس چانسلرذمہ دار ہیں :طلبا کا شکوہ

    ڈیرہ اسماعیل خان:گومل یونیورسٹی کے معاملات بگاڑنے میں نااہل وائس چانسلر ڈاکٹرافتخار کاہاتھ ہے، گومل یونیورسٹی کے ماحول کے خراب ہونے کی تمام ذمہ داری وائس چانسلرپر عائد ہوتی ہے۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے جب حالات بے قابوہوتے دیکھے تو یونیورسٹی کو تاحکم ثانی بندکرنے کے احکامات جاری کردیے۔ اس نے ذاتی لالچ اوراپنی کرسی بچانے کیلئے یونیورسٹی کی بندش کرالی مگرطلباء کے مستقبل کاکوئی خیال نہ کیا۔اس حوالے سے طلباء نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈاکٹرافتخار کے دفترکے سامنے احتجاجی دھرنادے دیا ہے اورانہوں نے اعلان کیا ہے کہ احتجاجی دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مطالبات کاعملی شکل میں نوٹیفکیشن جاری نہ کیاجائے۔

    عوامی سماجی اورتعلیمی حلقوں کاچانسلر گورنر خیبرپختونخواہ اورسابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور سے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کے خلاف کاروائی اورتحقیقات کراکرضلع بدرکرنے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق نااہل وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈاکٹرافتخار کی تعیناتی کی وجہ سے حالیہ دنوں مادرعلمی تنزلی کا شکارہے۔گومل یونیورسٹی آئے روز مختلف بحرانوں کا شکار رہتی ہے۔مالی بدعنوانیوں،جنسی ہراسمنٹ اوریونیورسٹی ملازمین کوتنخوا ہوں کی عدم ادائیگیاں معمول بن چکی ہے جبکہ طلباء پر تشددکے واقعات روزکامعمول بن چکے ہیں جس کی وجہ سے گومل یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی ہے۔

    گومل یونیورسٹی کے بگاڑنے میں نااہل وائس چانسلر ڈاکٹرافتخار کا ہاتھ ہے اوریونیورسٹی کے معاملات خراب ہونے کی تمام ترذمہ داری اس کے سرپرہے۔یونیورسٹی کے حالات خراب ہوتے دیکھ کر وائس چانسلر ڈاکٹرافتخار نے تاحکم ثانی گومل یونیورسٹی بندکرنے کے احکامات جاری کیے ہوئے ہیں جس سے طلباء کامستقبل داؤپر لگ گیا ہے۔دوسری جانب طلباء تنظیموں کاکہناہے کہ مطالبات پورے نہ ہونے تک ہمارااحتجاج جاری رہے گا۔اس سلسلے میں ڈیرہ کے عوامی سماجی اورتعلیمی حلقوں کاچانسلر گورنر خیبرپختونخواہ اورسابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور سے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کے خلاف کاروائی اورتحقیقات کراکرضلع بدرکرنے کامطالبہ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ کرپٹ وائس چانسلر ڈاکٹرافتخار کی جگہ کسی اہل وی سی کوگومل یونیورسٹی میں تعینات کیاجائے تاکہ مادرعلمی مزیدتباہی سے بچ سکے اورطلباء کے مستقبل سے کھیلنے کا گھناؤنا سلسلہ بندہو۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • شہبازشریف دورمیں سیرت اکیڈمی کوتالالگاکرغیرفعال کرناافسوسناک ہی نہیں قابل مذمت بھی ہے:چودھری پرویزالٰہی

    شہبازشریف دورمیں سیرت اکیڈمی کوتالالگاکرغیرفعال کرناافسوسناک ہی نہیں قابل مذمت بھی ہے:چودھری پرویزالٰہی

    لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے چیئرمین پاکستا ن علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ملاقات کی ہے اور اس دوران شہبازشریف دور میں سیرت اکیڈمی لاہورکوتالےلگانے کے عمل کی شدید مذمت کی گئی ہے

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف دور میں سیرت اکیڈمی کو تالا لگاکر غیر فعال کرنا افسوسنا ک ہی نہیں قابل مذمت بھی ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ قوم کے منصوبے ہیں، جنہیں روک کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مخالفین کی سوچ صرف ذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے۔چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پراپنی حکومت کی ترجیحات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے۔چودھری پرویزالٰہی نے طاہر اشرفی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیرت اکیڈمی کو بحال او رمتحدہ علمابورڈ کو فعال کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ سیرت اکیڈمی میں ایم فل کی کلاسیں شروع کی جائیں گی۔مدینہ یونیورسٹی،جامعہ الازہر اور عالم اسلام کی دیگر نمایاں جامعات کے اشتراک سے ایم فل کی کلاسیں ہوں گی۔متحدہ علما بورڈ کو فعال کرکے دین کی خدمت کا کام لیا جائے گا ۔سیرت اکیڈمی کو دین کے حوالے سے ہونے والے فیصلوں کا مرکز بنایا جائے گا۔

    چودھری پرویز ا لٰہی نے کہا کہ سیرت اکیڈمی میں دینی نصاب کے حوالے سے تحقیقی کام بھی کیاجائے گا۔بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ سیلاب میں متاثرہ مساجد اورمدارس کی بحالی کا کام بھی کیاجائے گا۔سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادی کاری کیلئے قومی اتفاق پیدا کرنے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔ عرب ممالک اور انکے اداروں کو پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیوں میں سہولت دیں گے۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے شفاف طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔

    چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے سیلاب متاثرین کیلئے وزیر اعلی پرویز الٰہی کی کاوشوں کی تعریف کی ،دین کے لئے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی خدمات کو ہمیشہ یادر رکھا جائے گا۔متحدہ علماء بورڈ ایکٹ لانے کے حکومتی فیصلے کی تائید کرتے ہیں۔

    ایم پی اے حافظ عمار یاسر، راسخ الٰہی،پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ محمد خان بھٹی، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی جی ایم سکندر،سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی دیہات وانڈسٹریز کو گیس کی فراہمی کے پراجیکٹ کی منظوری

    وزیراعلیٰ پنجاب کی دیہات وانڈسٹریز کو گیس کی فراہمی کے پراجیکٹ کی منظوری

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے نجی شعبے کے تعاون سے دیہات و انڈسٹریز کو گیس کی فراہمی کے پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

    اس حوالے سے وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایل این جی ایزی پرائیویٹ لمٹیڈ پنجاب کے دیہات اور انڈسٹریز کو گیس فراہم کرے گی۔‘گرین فیول کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہوگا’

    چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا کہ رورل گیسی فکیشن پروگرام میں حکومت پنجاب ایل این جی ایزی پرائیویٹ کی معاونت کرے گی اور گرین فیول کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ دیہات میں نجی شعبے کے تعاون سے گیس کی فراہمی سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا، عوام کو ماحول دوست گرین فیول فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر میاں یاسر حامد سی ای او ایل این جی ایزی پرائیویٹ کا کہنا تھا کہ دیہات میں گیس کی فراہمی سے درختوں کی کٹائی اور لکڑیاں جلانے کا سدباب ہوگا۔

    یاسر حامد نے کہا کہ کوکنگ کے دوران ایل این جی کے استعمال سے خواتین کی صحت پر مضر صحت اثرات نہیں ہوں گے اور ایل این جی گیس گرڈ کے ذریعے گھروں میں کوکنگ کیلئے گیس میسر ہوگی۔

    واضح رہے کہ سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، سیکرٹری انرجی، ایل این جی ایزی پرائیویٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسربریگیڈئیر (ر) عمر اعجازاور جی ایم آپریشنز فہد حمید اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • ترک الفت کو نبھائیں تو نبھائیں کیسے؟ تجزیہ::-شہزاد قریشی

    ترک الفت کو نبھائیں تو نبھائیں کیسے؟ تجزیہ::-شہزاد قریشی

    موجودہ دور کی سیاست میں منہ پھٹ اور سیاسی بدتمیز لوگوں کی اکثریت آچکی ہے۔ سیاستدانوں کی لڑائی نے اس ملک کو کنگال کرکے رکھ دیا ہے آج کے سیاستدانوں کی جنگ نے ملک اور عام آدمی کی زندگی کو بنیادی ضروریات زندگی سے محروم کردیا۔ ملکی اور قومی مفادات کو پس پشت ڈال کر ذاتی مفادات کی سیاست کو پروان چڑھایا جا رہا ہے ۔

    اگر عمران خان کے دور اقتدار میں عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی نہیں دیکھی تو کیا پی ڈی ایم کی 4 ماہ کی کارکردگی میں عام آدمی کی زندگی بدل گئی ؟ ہرگز نہیں عوام کے سامنے ایک ناٹک کیا جارہا ہے ایک سیاسی طبقہ عمران خان کو سلیکٹڈ کہتا رہا اور اب موجودہ حکومت کو کٹھ پتلی کا نام دیا جا رہا ہے ۔ قصہ مختصر دونوں طرف سے اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کی جاتی رہی اور کی جا رہی ہے ۔ یعنی ہماری اسٹیبلشمنٹ کا حال ان سیاستدانوں نے یہ کردیا ہے بقول ایک پرانے گیت کے ۔

    ترک الفت کو نبھائیں تو نبھائیں کیسے
    ہر طرف آگ لگی ہے دامن کو بچائیں کیسے

    یوں تو وطن عزیز کراچی سے لے کر خیبر تک ۔ ڈاکوئوں ،لینڈ مافیا ۔ قبضہ مافیا ، اغوا برائے تاوان کے قبضے میں ہے ۔ اسلام آباد راولپنڈی کے شہری محفوظ تھے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے دور میں ان جڑواں شہروں کے شہری سکھ کاسانس لیتے تھے آج راولپنڈی ، اسلام آباد میں قبرستانوں ، عام آدمی کی زرعی زمینوں ، ریلوے کی زمینوں ،دیہہ شاملات اور دیگر شہری مکانوں پر قبضے کے ساتھ ساتھ جعلی ہائوسنگ سوسائٹیز کی بھر مار ہے ۔

    چوہدری نثارعلی خان کی سیاست پر اُن کے سیاسی مخالفین تنقید کر سکتے ہیں لیکن اُن کے کردار پر انگلی کھڑی کرنا ممکن نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ ایک قومی سیاست میں کردار ادا کرنے والے کیوں خاموش ہیں اس کا جواب تو چوہدری نثارعلی خان ہی دے سکتے ہیں تاہم اسلام آباد راولپنڈی میں بڑھتے ہوئے جرائم کودیکھ کر عام آدمی چوہدری نثارعلی خان کو یاد کرتا نظر آرہا ہے ۔

    راولپنڈی اسلام آباد کی سیاست میںسیاسی راہنمائوں کی بڑی تعداد موجود ہے لیکن چوہدری نثارعلی خان کے قومی سیاست میں کردار اور ذاتی کردار والا ایک بھی نظر نہیں آتا۔ قومی سیاست جس نہج پر پہنچ چکی ملک وقوم کو چوہدری نثار علی خان جیسے باکردار شخصیات کی ضرورت ہے ۔ ان جیسے دوسرے لوگوں کو آگے آکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

  • نازیبا وڈیو وائرل ہونے پر 8 لڑکیوں کی خودکشی کی کوشش

    نازیبا وڈیو وائرل ہونے پر 8 لڑکیوں کی خودکشی کی کوشش

    موہالی :بھارت کے شہر موہالی میں واقع ایک یونیوسٹی کے ہاسٹل میں رہنے والی طالبات کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد کم از کم 8 لڑکیوں نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق موہالی میں واقع چندی گڑھ یونیورسٹی نامی نجی تعلیمی ادارے کے ہاسٹل میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات اس وقت ہنگامہ شروع ہوا جب وہاں رہنے والی طالبات کو معلوم ہوا کہ ہاسٹل کی 60 طالبات کی نازیبا وڈیوز کو وائرل کیا گیا ہے۔

    ہنگامے کے دوران ہی کم از کم 8 لڑکیوں نے خودکشی کی کوشش کی ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وڈیوز بنانے والی کوئی اور نہیں بلکہ یونیورسٹی میں پڑھنے اور اسی ہاسٹل میں رہنے والی ایک لڑکی ہے جس نے وڈیوز بنا کر ایک لڑکے کو بھجوائیں۔

    ہاسٹل کی لڑکیوں نے ویڈیو بنانے والی لڑکی سے پوچھ گچھ کی۔ لڑکی نے طالبات کو کہا ہے کہ اس نے دباؤ میں ویڈیو بنائی، وڈیو بنانے والی لڑکی ہی نے ایک لڑکے کا نام اور تصویر دکھا کر اسے ماسٹر مائنڈ قرار دیا۔

    ہاسٹل منیجر کے سامنے پہلے تو وڈیو بنانے والی لڑکی نے فوٹو یا ویڈیو بنانے سے انکار کر دیا لیکن جب لڑکی کا موبائل فون چیک کیا تو پتہ چلا کہ اس نے کئی وڈیوز اور تصاویر ڈیلیٹ کی ہیں جسے بعد میں ریکور کیا گیا۔ لڑکی ہی کے فون کے ذریعے اس لڑکے کا بھی سراغ لگالیا گیا۔

    ساری صورت حال واضح ہونے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ اس معاملے میں پولیس نے ملزم طالب علم اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    اس معاملے میں درج پولس ایف آئی آر کے مطابق ہفتہ کی سہ پہر تین بجے کچھ لڑکیاں ہاسٹل وارڈن راجویندر کور کے پاس پہنچیں۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ ملزم طالب علم واش روم میں 6 لڑکیوں کی ویڈیو بنا رہا تھا۔ وارڈن راجویندر کور نے لڑکی سے پوچھ گچھ کی۔ اس کے بعد یونیورسٹی کی گرلز ہاسٹل منیجر ریتو کو اس کی اطلاع دی گئی۔ ریتو نے یہ سب لانے کو کہا۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یونیورسٹی کی لڑکیاں مشتعل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ہاسٹل میں خود کو محفوظ محسوس نہیں کر رہیں۔ انہوں نے ہاسٹل انتظامیہ پر معاملے کو دبانے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے۔طالبات کا کہنا تھا کہ ملزم لڑکی سب کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف کرنے والی تھی لیکن انتظامیہ نے ایسا نہیں ہونے دیا۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • عمران خان کی پنجاب ہاؤس میں پارٹی رہنماوں سےاہم مشاورت؛ ٹیلی تھون بھی کریں گے

    عمران خان کی پنجاب ہاؤس میں پارٹی رہنماوں سےاہم مشاورت؛ ٹیلی تھون بھی کریں گے

    اسلام آباد:عمران خان کی پنجاب ہاؤس میں پارٹی رہنماوں سےاہم مشاورت؛ ٹیلی تھون بھی کریں گے ، اطلاعات کے مطابق ممکنہ تحریک عدم اعتماد اور ملک گیر احتجاج کے معاملے پر مشاورت کیلئے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان پنجاب ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

    پنجاب ہاؤس آمد پر شاہ محمود قریشی اور عامر ڈوگر نے ان کا استقبال کیا۔ عمران خان آج بروز اتوار 18 ستمبر کو پنجاب سے متعلق اہم پارلیمانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پنجاب پاؤس آمد پر پنجاب کے وزرا، ارکان اسمبلی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی بھی عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

    بہاولپور، فیصل آباد، جہلم و دیگر اضلاع کے صدور و جنرل سیکریٹریز بھی عمران خان سے ملاقات کیلئے پنجاب ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ اراکین کی جانب سے تنظیمی امور اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    پنجاب اور لاہور کے تنظیمی ذمہ داران بھی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ جب کہ رات 9 بجے عمران خان سیلاب متاثرین کیلئے تیسری ٹیلی تھون منعقد کریں گے۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • فرانسیسی صدر میکرون کے استعفیٰ کے لئے ہزاروں افراد کا مظاہرہ

    فرانسیسی صدر میکرون کے استعفیٰ کے لئے ہزاروں افراد کا مظاہرہ

    فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پلائیس شاہی چوک میں ہزاروں افراد نے فرانسیسی صدر کے استعفے کے مطالبے کے ساتھ مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرہ کی دعوت دائیں بازو کی وطن پرست جماعت نے دی تھی۔

    ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں دائیں بازو کی وطن پرست جماعت کی دعوت پر ہزاروں لوگ پلائیس شاہی چوک میں جمع ہوئے، وہ فرانسیسی صدر امانوئیل میکرون کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے، انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور وہ میکرون کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔

    اس سے پہلے 3 ستمبر کو بھی وطن پرست جماعت نے میکرون کے خلاف مظاہرے کئے تھے اور حالیہ مظاہرے ان کی میکرون مخالف تحریک کا حصہ ہیں۔ مظاہرین میکرون کے استعفی اور یورپی یونین سے علیحدگی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

    فرانس میں ہوئے ایک سروے کے اعداد و شمار کے مطابق صرف 40 فیصد فرانسیسی روس پر پابندیوں کے حامی ہیں، 27 فیصد کے مطابق وہ روس پر اقتصادی پابندیوں کے خلاف ہیں۔

    یورپ میں توانائی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور فروری 2022ء سے روس یوکرین جنگ کے آغاز سے ماسکو کے خلاف لگائی گئی پابندیوں سے یہ توانائی کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جس کے باعث کئی یورپی حکومتیں ہنگامی اقدامات کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔

    فرانسیسی پارلیمنٹ نے اس حوالے سے عوام کی قوت خرید کے تحفظ کے لئے دو خصوصی پیکج کی منظوری دی تھی جن کے مطابق سوشل سیکیورٹی، بجلی گیس کی قیمتوں میں استحکام، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور ایندھن کی قیمت میں 30 سینٹ کی کمی جیسے اقدامات شامل ہیں لیکن توانائی کے بحران اور مہنگائی کے باعث فرانسیسی عوام مظاہرے کر رہے ہیں۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • طارق عزیز وفات  پا گئے

    طارق عزیز وفات پا گئے

    سابق صدر مملکت پرویز مشرف کے پرنسپل سیکریٹری طارق عزیز آج بروز اتوار 18 ستمبر کو انتقال کرگئے۔طارق عزیز کئی ماہ سے علیل اور اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سمیت کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔

    طارق عزیز بطور مشیر کے بھی سابق صدر مشرف کے ہمراہ ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔ انہوں نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سیکریٹریٹ کے عہدے سے اس وقت استعفیٰ دیا جب سابق صدر مشرف نے 18 اگست 2008 کو صدارت سے استعفیٰ دیا تھا۔

    سابق انکم ٹیکس افسر، پرویز مشرف کے کالج کے دوست تھے۔ دونوں نے ایک ساتھ ایف سی کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔سال 2002 کے عام انتخابات سے پہلے اور بعد میں ‘وفادار’ امیدواروں کی فہرست تیار کرنے/ انہیں مجبور کرنے میں بھی طارق عزیز پیش پیش رہے۔

    پرویز مشرف کے قریبی حلقوں میں وہ واحد شخص تھے جنہوں نے پرویز مشرف کو ریفرنڈم میں نہ جانے کا مشورہ دیا تھا۔

    سابق وائس چیف جنرل یوسف کا دعویٰ ہے کہ بھارت کے ساتھ بیک چینل ڈپلومیسی جس کی سربراہی پرویز مشرف کے بااعتماد ساتھ طارق عزیز نے کی تھی وہ فوج کو اعتماد میں لیے بغیر کی گئی تھی۔

    ذرائع اس بات کا بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ اس وقت کے سیکریٹری طارق عزیز مبینہ طور پر بے نظیر بھٹو اور پرویز مشرف کے درمیان ہونے والے معاہدے کے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔ وہ طارق عزیز ہی تھے جنہوں نے بنیادی طور پر مشرف کو اس طرح کی ڈیل کیلئے راغب کیا تھا۔وہ لاہور ریس کلب کے سربراہ بھی رہے۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • جہانگیرترین اور مخدم احمد محمود کی زیرقیادت جنوبی پنجاب کی نئی سیاسی جماعت تشکیل دینے پرمشاورت

    جہانگیرترین اور مخدم احمد محمود کی زیرقیادت جنوبی پنجاب کی نئی سیاسی جماعت تشکیل دینے پرمشاورت

    لاہور:جہانگیرترین اور مخدم احمد محمود کی زیرقیادت جنوبی پنجاب کی نئی سیاسی جماعت تشکیل دینے پرمشاورت،اطلاعات کے مطابق عمران خان کے خلاف پی ڈی ایم اتحاد کو خاطرخواہ کامیابی نہ ملنے کے بعد اب جنوبی پنجاب میں ایک نیا گروپ سامنےآرہا ہے، بعض تواسے یہ کہہ رہے ہیں کہ مخالفین تحریک انصاف کو بڑا دھچکا دینے کو تیار ہوگئے ہیں۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین کی جانب سے نئی پارٹی بنانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

    جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین نے جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کی سربراہی میں نئی پارٹی بنانے پر کام شروع کردیا ہے، جسے یہ دونوں رہنما لیڈ کریں گے۔

    پارٹی میں تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین بھی شامل ہوں گے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی اراکین سے جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کے رابطے مکمل ہوگئے ہیں۔

    قبل ازیں جنوبی پنجاب کی سیاست کے دو بڑے سیاسی رہنماﺅں کے درامیان 10 سال بعد ملاقات ہوئی۔ سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیر جہانگیر خان ترین اور پیپلزپارٹی کے رہنما ،سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے لاہور میں ملاقات کی۔

    اس سے قبل دونوں رہنماﺅں اپنے سیاسی فیصلے علیحدہ علیحدہ کر رہے تھے۔ دونوں رہنما کے درمیان ملاقات مخدوم سید احمد محمود کی سالگرہ کے موقع پر ہوئی۔ پی ٹی آئی ایم این اے مخدوم مبین عالم کی بھی احمد محمود سے ملاقات ہوئی۔

    جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود کی دعوت پر ان کے عشائیہ میں شرکت کی، جس کے بعد دونوں خاندانوں میں دس سال پر محیط ناراضی ختم ہوگئی۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ سیاسی تعاون پر اتفاق اورآنے والے الیکشن مل کر لڑنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے

    لندن:وزیراعظم شہباز شریف ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے،اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ پہنچ گئے، وہ ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے جبکہ پیر کو میاں نواز شریف سے بھی ملیں گے۔

     

    وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے، ان کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی ہیں۔وزیراعظم لندن سے امریکا کے شہر نیویارک جائیں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ کے سربراہان اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف لوٹن ایئرپورٹ سے لندن میں اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے، انہیں شاہی پروٹوکول میں گھر پہنچایا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف ن لیگ کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے اور ملکہ ایلزبتھ دوئم کی آخری رسومات میں بھی شریک ہوں گے۔

     

    ‘عالمی رہنما ملکہ کی آخری رسومات کے لیے برطانیہ پہنچ رہے ہیں’اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے غیر ملکی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کے لیے عالمی رہنما ہفتے سے لندن پہنچنا شروع ہو گئے۔

    برطانیہ میں تاریخی 70 برس طویل حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔برطانوی عوام کو ملکہ کا تابوت دیکھنے کے لیے 24 گھنٹے تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ رات کے وقت موسم سرد ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق بدھ سے دریائے ٹیمیز کے کنارے میلوں تک لمبی قطاریں تھیں، جب ان کا تابوت برطانوی پارلیمنٹ کمپلیکس میں لایا گیا تھا۔