Baaghi TV

Author: News Editor

  • امریکہ نےچین کےساتھ جنگ کرنےلیےاپنی افواج کوبڑاحکم دے دیا

    امریکہ نےچین کےساتھ جنگ کرنےلیےاپنی افواج کوبڑاحکم دے دیا

    واشنگٹن: چین کیساتھ 2025 میں ممکنہ جنگ کے لیے امریکی فوج کی تیاریاں شروع کرنے کا حکم سامنےآیاہے، کہا جارہاہے کہ اس سلسلے میں امریکی فضائیہ کے ایک اعلیٰ افسر نے امکان ظاہر کیا ہے کہ تائیوان کے مسئلے پر 2025 کے اوائل میں چین کے ساتھ جنگ ہوسکتی ہے جس کے لیے فورسز تیاریاں شروع کردیں۔

    ایک ارب ڈالر پاکستان لاسکتے ہیں، ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے ایئر موبلٹی کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیک منیہن نے اپنی فورسز کو جنگ کی تیاریوں اور یونٹوں کی پیشقدمی کی ہدایت جاری رکتے ہوئے خبردار کیا ہےکہ تائیوان کے معاملے 2025 کے شروع پر چین سے جنگ چھڑ سکتی ہے۔

    جنرل مائیک منیہن نے اپنے کمانڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ ابھی سے زیادہ سے زیادہ جنگی تیاریاں کرنا شروع کردیں۔ فائرنگ رینج میں جائیں، ایک کلپ فائر کریں اور سر کا نشانہ لینے کی مشق کریں۔امریکا کے ایئر موبلٹی کمانڈ کے سربراہ نے یہ تمام باتیں ایک میمورنڈم کے ذریعے حکومت کو پیش کی جس کی تصدیق پینٹاگون نے بھی کی اور اب سوشل میڈیا پر پہلی بار اس کے مندرجات سامنے آئے ہیں۔

    سرمد کھوسٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پرتین پروگرام شروع کر دئیے

    میمورنڈم میں متوقع جنگ کی دلیل کے طور پر جنرل مائیک منیہن نے مؤقف اپنایا کہ آئندہ برس تائیوان کے صدارتی انتخابات ہوں گے جس میں چین کے صدر شی جنپنگ امریکا پر فوجی جارحیت کا الزام عائد کرکے جنگ مسلط کرنے کا بہانہ پیش کریں گے۔ادھر پینٹاگون کے ترجمان نے جنرل مائیک منیہن کے میمورنڈم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ کچھ مہینوں سے ایسا لگتا ہے کہ چین تائیوان پر قبضہ کرنے کے لیے اپنے ٹائم فریم کو تیز کر رہا ہے۔

    کورونا پابندیوں کے خاتمہ: چین کے اسپتالوں میں مریضوں کا رش لگ گیا

    خیال رہے کہ چین نے گزشتہ برس اگست میں اس وقت بڑی بڑی فوجی مشقیں کیں جب امریکی پارلیمنٹ کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تھا۔ چین نے انھیں دورے سے روکنے کے لیے حملے کی دھمکی بھی دی تھی۔

  • فواد چودھری، حریم شاہ اور جنگل کا قانون

    فواد چودھری، حریم شاہ اور جنگل کا قانون

    لاہور:پاکستان کی معاشی ، سیاسی صورت حال سے پریشان سینئرتجزیہ نگارمبشرلقمان نے کہا ہے کہ ایک طرف پاکستان مسائل کا شکار ہے تو دوسری طرف ان مسائل کے پیدا کرنے والے سیاستدان قوم کو گمراہ کررہےہیں ، ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے یہ حالات یکدم نہیں آئے بلکہ جب سے عمران خان نے حکومتی سنبھالی ہے اس وقت سے لیکرابتک خرابی کے ذمہ دار بھی عمران خان ہیں

     

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ سنا ہے کہ آج کل پھر حریم شاہ بڑی متحرک ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مجھے تواللہ تعالیٰ نے حریم شاہ کی شرارتوں سے بچا لیا ہے مگر اب ان کی باری ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے جال میں پھنسانےکےلیے حریم شاہ کواستعمال کیا گیا ، اللہ کا شکر ہے کہ میری حریم شاہ کے ساتھ ایسی کوئی تصاویر نہیں ہیں ورنہ یہ مجھے بھی بدنام کرتے

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عثمان بزدار اورکچھ دیگرلوگوں کے ذریعے مجھے پھنسانے کے چکروں میں تھے ،اس کے پیچھے اور بھی لوگ تھے جن میں جنرل فیض حمید تھے ،ان لوگوں نے مجھے پھسانے کی کوشش کی ،ان کا کہنا تھاکہ ایسے ہی محسن بیگ کے ساتھ زیادتی کی گئی اورپھران پرمقدمات درج کروانے کی کوشش کی گئی ہے

     

    مبشرلقمان نے مزید کہا کہ پاکستان میں قبل از وقت انتخابات وقت سے پہلے نہیں ہوں گے ،اگراب الیکشن کروائے جاتے ہیں تو چند ماہ بعد پھر انتخابات ہوں گے اس کے لیے پھر اتنے زیادہ اخراجات تو نہیں ہوسکتے ، اس لیے اب یہ انتظار کریں اور جب تک عام انتخابات نہیں ہوتے عمران خان انتظار کریں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اب مزہ چکھیں‌

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کےلیے زمان پارک پر کارکنوں کوروک رکھا ہے اوران کوبڑے ہی خطرناک احکامات دے رکھے ہیں ، اگریہ کہا جائے کہ عمران خان نے ان کو کفن پہنا دیئے ہیں تو یہ جھوٹ نہیں ہوگا ،عمران خان اپنی گرفتاری سے بچنے کےلیے اپنے کارکنوں کو قربان کرنا چاہتےہیں جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ عمران خان کو معلوم ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہونے جارہا ہے ، عمران خان نے پیپلزپارٹی پرالزامات لگا کران کے لیے خطرات پیدا کردیے ہیں یہ بندہ اس ملک کے لیے ایک خطرے سے کم نہین

  • پولیس کو بھی انٹرپول کے ڈیٹا تک رسائی دینے کا معاہدہ

    پولیس کو بھی انٹرپول کے ڈیٹا تک رسائی دینے کا معاہدہ

    اسلام آباد: ایف آئی اے کے بعد پولیس کو بھی انٹرپول کے ڈیٹا تک رسائی دینے کا معاہدہ طے پاگیا، پنجاب سمیت دیگر صوبوں کی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی مرحلہ وار رسائی دی جائے گی۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق نیشنل سینٹرل بیورو-انٹرپول پاکستان اور ایف آئی اے کے قانون نافذ کرنے والے تین یونٹوں سمیت اسلام آباد پولیس کے مابین معاہدوں پر دستخط ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں خصوصی تقریب میں کیے گئے جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن بٹ نے کی۔

    پولیس اہلکارکےقاتل کی گرفتاری کیلئےانٹرپول اورسوئیڈن سےرابطےکافیصلہ

    تقریب میں آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان، ڈائریکٹر این سی بی پاکستان ملک سکندر حیات، ایف آئی اے حکام اور انٹرپول کے تین رکنی وفد نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر نیشنل سینڑل بیورو انٹرپول پاکستان سکندر حیات نے شرکاء کو ڈیٹا بیس پروگرام و کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے سے شرکاء کوڈیٹا بیسز کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو معاہدوں پر دستخط ہونے کے نتیجے میں انھیں بھی انھیں جرائم کے مختلف ڈیٹا بیس تک رسائی ممکن ہوسکے گی۔انٹرپول کے وفد نے بھی شرکاء کو ’’iARMS‘‘ ڈیٹا بیس کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ تقریبا ایک ملین سے زیادہ ریکارڈ کے ساتھ، iARMS آتشیں اسلحے، اسمگلنگ کے نمونوں اور اسمگلنگ کے راستوں کی شناخت میں مدد کر سکتا ہے، پولیس کی معاونت سے ایسے جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

    انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کر دی

    ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن بٹ نے دنیا بھر میں پولیس کی معاونت میں انٹرپول کے اہم کردار کو سراہا۔ ڈی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انٹرپول کے آلات اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ جدید ترین ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لا کر اور بین الاقوامی پولیس روابط کو مضبوط کرکے پاکستان میں پولیس جدید دور چیلنجوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرسکتی ہے۔ڈی جی ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ معاہدوں سے فائدہ اٹھانے والی ایجنسیوں کو حقیقی طور پر بروقت انٹرپول ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل ہو سکے گی اور جرائم، خصوصاً بچوں کے جنسی استحصال اور سائبر کرائم اور مالیاتی جرائم سے لڑنے میں مدد ملے گی۔

  • پاکستان میں آج کے دن حادثے ہی حادثے:چکوال میں بھی2افراد ہلاک

    پاکستان میں آج کے دن حادثے ہی حادثے:چکوال میں بھی2افراد ہلاک

    چکوال: چکوال میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے دو مزدور جاں بحق اور کئی دب گئے جبکہ تین مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق چکوال ماٹن کلاں میں کوئلے کی کان کی چھت گرگئی جس میں مزدور دب گئے۔ اطلاعات کے مطابق دو مزدور حاں بحق ہوچکے ہیں اور متعدد زخمی ہیں۔

    فائر فائٹر نے جہیز کیلئے بیوی کو ہی آگ لگا دی

    امدادی ذرائع کے مطابق مائن کی گہرائی 700 سے 800 فٹ ہے، 3 افراد کو زندہ ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ننکانہ : سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی نے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے- اُم…

    ادھر اس سے پہلےکوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں مدرسے کے طلباء کی کشتی الٹنے سے 10 طلباء ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق کشتی الٹنے سے تمام طلباء ڈوب گئے جن کی تعداد 25 سے 30 بتائی جاتی ہے، مدسرے کے طلباء پکنک کے لیے تاندہ ڈیم آئے تھے۔حکام نے بتایا کہ اب تک 18 طلباء کو نکال لیا گیا ہے جن میں 10 طلباء جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 اسپتال میں زیر علاج ہیں۔نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ڈوبنے والے افراد کو بحفاظت نکانے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    لسبیلہ، بس کھائی میں گرنے سے لگی آگ،40 افراد کی موت

    وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ڈوبنے والے افراد کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔محمد اعظم خان نے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ریسکیو کارروائیوں کی خود نگرانی کریں۔

    آج ہی کے دن بلوچستان کے علاقے لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جا گردی، اندوہناک حادثے میں 41 مسافر جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کھائی میں گرنے کے بعد مسافر کوچ میں آگ لگ گئی جس پر قابو پانے میں 2 گھنٹے لگ گئے، بعد ازاں لاشیں نکالنے کا عمل شروع کردیا گیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم کے مطابق مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بیلہ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پل کے ستون سے ٹکرا کر کھائی میں جاگری جس کے باعث اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ بس کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر نے مزید بتایا کوچ میں 40 سے زائد افراد سوار تھے جن میں سے بچہ اور خاتون سمیت کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے جب کہ لاشیں نکالنے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ ابتدا میں لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، تمام لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔ لاشوں کی شناخت کے لئے انہیں کراچی منتقل کیا گیا ہے۔حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈی این اے سے شناخت کیا جائے گا، دو شدید زخمیوں کو بھی فوری طبی امداد کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔امدادی ٹیموں کے مطابق حادثہ رات گئے پیش آیا، اندھیرے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔

  • بابراعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی؟مصباح کھل کرسامنے آگئے

    بابراعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی؟مصباح کھل کرسامنے آگئے

    لاہور: سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بابراعظم کو ’’ورلڈ کلاس کھلاڑی‘‘ قرار دے دیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ہیڈ کوچ اور کپتان مصباح الحق نے کہا کہ بابراعظم کے مقابلے میں ویرات کوہلی بہت زیادہ کرکٹ کھیل چکا ہے تاہم سمجھتا ہوں کے بابر ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں۔

    آئی سی سی نےامپائر آف دی ایئر2022 کا اعلان کردیا

    مصباح الحق کا موقف تھا کہ کوہلی اور بابر کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کا یہ وقت نہیں،دونوں کےمیچز کی تعداد بہت مختلف ہے۔ بابر کو کھیلتے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا، اس کے مقابلے ویرات ایک لمبے عرصے سے میدان میں ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے بابر کی صلاحیتوں پر یقین ہے کہ اگر وہ اسی تسلسل سے پرفارم کرتا رہا تو وہ اعزازت بھی اپنے نام کرلے گا جو شاید کوہلی حاصل نہ کرسکے۔

    بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر بن گئے

    بابراعظم پر ہونے والی تنیقید کے حوالے سے مصباح نے اس ٹرینڈ کو غلط ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ورلڈ کلاس بلے باز ہیں اور آئی سی سی کے ایورڈز جیتنا اس کا ثبوت ہے کہ دنیا اس کی صلاحیتوں کا اعتراف کررہی ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ آئی سی سی رینکنگ میں سبقت پانا آسان جاب نہیں۔اس کے لیے لگاتار رنز کرنا پڑتے ہیں، بابر کی وجہ سے ٹیم کی کامیابیوں کا گراف بھی اوپر گیا ہے۔مصباح نے کہا کہ خواہ مخواہ کپتان کو پریشر میں ڈال رہے ہیں، اگر کوئی تبدیلی کرنی ہے تو سوچ سمجھ کر کی جائے۔ اس موقع پر سابق کرکٹر نے فاسٹ بولر ویاب ریاض کے پنجاب کا نگران وزیر کھیل بننے پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    پی ایس ایل8: ہمارے ہیروز کےلیے34 شخصیات کا انتخاب کیا جائے گا

  • صوبائی وزیر صحت کو گولیاں مار دیں گئی:گولیاں مارنے والے پولیس اہلکار کون نکلا؟

    صوبائی وزیر صحت کو گولیاں مار دیں گئی:گولیاں مارنے والے پولیس اہلکار کون نکلا؟

    بھوبنیشور:پولیس نے اپنے ہی صوبائی وزیرپرحملہ کرکے شدید زخمی کردیا، یہ پولیس اہلکار کون ہے اس حوالے سے بھارتی ریاست اوڈیشا کے وزیر صحت کو ایک پولیس اہلکار نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر براہ راست سینے میں دو گولیاں مار دیں اور فرار ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڈیشا کے وزیر صحت نابا کشور داس کو گاندھی چوک کے نزدیک اے ایس آئی نے اُس وقت گولی ماری جب وہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وزیر صحت جیسے ہی اپنی کار سے اترے سے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے سرکاری پستول سے یکے بعد دیگرے دو گولیاں ان کے سینے میں اتار دیں۔وزیر صحت کو انتہائی تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبیعت نہ سنبھلنے پر طیارے کے ذریعے بھونیشور لے جایا گیا جہاں ماہر ڈاکٹر کی زیر نگرانی پیچیدہ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر صحت پر فائرنگ کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی شناخت گوپال داس کے نام سے ہوئی ہے۔ تاحال واقعے کے محرکات کا تعین نہیں ہوسکا۔ تفتیشی عمل جاری ہے۔

    ادھر گوالیار میں تاریخی ہزیمت کے بعد بھارتی فوج کو ایک جھٹکا لگ گیا، انڈین آرمی کے 31 سپاہیوں کو ناگا لینڈ فریڈم فائٹرز نے حراست میں لے لیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گرفتار ہندوستانی سپاہیوں اور اعلیٰ آفسران فریڈم فائٹرز سے انہیں چھوڑنے کی منت سماجت کرتے نظر آئے، جان کی بخشی اور آئندہ ایسا نہ کرنے کی بُنیاد پر فریڈم فائٹرز نے ہندوستانی سپاہیوں کو محفوظ راستہ دینے کی حامی بھر لی۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی فوج کا مورال دن بہ دن گرتا جا رہا ہے کیونکہ راشن اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہندوستانی فوجی خود کشیاں کرنے پر بھی مجبور ہیں

  • 106 ماہی گیر بھارتی جیلوں میں قید

    106 ماہی گیر بھارتی جیلوں میں قید

    کراچی: بھارت نے 12پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا۔9ماہی گیر ضلع ٹھٹھہ سجاول جبکہ 3 کراچی کے رہائشی ہیں۔ رہائی پانے والے ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر لاہور میں پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے ذریعے جلد کراچی منتقل کیا جائے گا۔

    دوستی کا جھانسہ دے کر اغوا برائے تاوان میں ملوث خاتون گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے بھارتی قید سے رہائی پانے والے 12ماہی گیروں کو بھارتی قید سے رہائی پانے پر مبارک باد دی ہے۔

    اسٹریٹ کریمنل گروہ سے پولیس مقابلہ، ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

    ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ رہائی پانے والے ماہی گیروں کو ایدھی فاوئنڈیشن کے ذریعے جلد لاہور سے کراچی پہنچایا جائے گا۔اور ان کی مالی معاونت بھی کی جائے گی۔واضع رہے کہ 106پاکستانی ماہی گیر تاحال بھارت کی مختلف جیلوں میں قید و بند کی صعبتیں برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ ا قوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارتی قید میں موجود پاکستانی ماہی گیروں کی جلد رہائی کےلیے مودی حکومت پر دباؤ بڑھائیں۔

    بھارتی فضائیہ کے 2 جنگی طیارے گر کر تباہ

    رہائی پانےوالے ماہی گیروں میں میر جت ولد جمن جت،لالو ملاح ولدغلام ملاح،سید مقبول شاہ ولد سید حسین شاہ،جمن جت ولد حاجی موسی جت،عثمان جت ولد جمعہ جت،عالم جت ولد اللہ رکھا جت، سید اللہ بچائیو ولد سید پلو شاہ،ساون جت ولداللہ رکھا جت اور مٹھن جت ولد اللہ رکھا جت ضلع ٹھٹھہ سجاول کے علاقے شاہ بندر کے رہائشی جبکہ عبدالسلام ولد محمد کالا،شبیر احمد ولد امیر حسین اور محمد رفیق ولد جعفر عالم محمدی کالونی بنگالی پاڑہ کراچی کے رہائشی ہیں۔ان ماہی گیروں کو2013اور2014میں بھارتی فورسیز نے گرفتار کیا تھا۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد کمانڈر ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد کمانڈر ہلاک

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے میر علی میں آپریشن کیا اور دوران آپریشن دہشت گروں اور سیکورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ سے ایک دہشت گرد کمانڈر ہلاک ہوگیا جبکہ بھاری اسلحہ گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر دہشت گرد حملوں میں ملوث تھا۔

    ادھرڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو فرار ہوگئے۔ترجمان کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے موزہ جھنگی میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں دو دہشت گرد ہلاک اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرنا چاہتے تھے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر دہشت گردوں کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے جوابی فائرنگ شروع کردی۔

    ہلاک دہشت گردوں کی شناخت روہید خان اور حنیف اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق خیبر پختنوا سے ہے، دہشت گرد خیبرپختونخوا سمیت لاہور، اسلام آباد اور روالپنڈی میں دہشت گردی کی کارروائیاں کر چکے ہیں۔

    ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، 2 ہینڈ گرنیڈ، گولیاں، باوردی مواد برآمد کر لیا گیا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے، دہشت گردوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

  • لانڈھی میں 24 گھنٹوں کےدوران مختلف پولیس کارواٸیاں:4 ملزمان گرفتار

    لانڈھی میں 24 گھنٹوں کےدوران مختلف پولیس کارواٸیاں:4 ملزمان گرفتار

    کراچی:تھانہ لانڈھی پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف پولیس کارواٸیاں کرتےہوئے چار ملزمان گرفتارکرلیئے ہیں‌،ترجمان ضلع کورنگی پولیس کے مطابق لانڈھی پولیس نے انٹیلجنس بیس پر کاررواٸیاں کرتے ہوٸے اسٹریٹ کریمنلز, منشیات سپلاٸر اور ایک جواری ملزم کو گرفتار کرلیا,

    ڈیرہ غازیخان۔ ون ویلنگ کرنے والے اب جائیں گے جیل کی سیر کرنے

    پہلی کاررواٸی انٹیلجنس بیس پر اسٹریٹ کریمنل طارق مگسی کیخلاف کی گٸی, ملزم سے اسلحہ ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن اور دو چھیننے ہوٸے موباٸیل فون برآمد کیٸے,

    دوسری کاررواٸی میں جواری ملزم افتخار علی کو گرفتار کیا, ملزم سے سٹہ لگانے والی پرچیاں اور سٹہ پر لگنے والی نقدی رقم برآمد کی, تیسری پولیس کاررواٸی کے دوران منشیات فروش ملزم اشتیاق احمد کو گرفتار کیا, ملزم سے 4 بوتلیں شراب برآمد کی, چوہتی کاررواٸی کے دوران موٹرساٸیکل لفٹر ملزم دانیال کو چوری شدہ موٹرساٸیکل سمیت گرفتار کیاگیا,

    ڈیڑھ سالہ بیٹی کو تشدد سے ہلاک کرنے والی خاتون گرفتار

    گرفتار ملزمان عادی جراٸم پیشہ ہیں اور پہلے بھی بیشتر مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں,گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مذید انٹیروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا

    ادھرنارتھ ناظم آباد میں نجی اسکول میں مبینہ طور پر اردو میں بات کرنے پر بچے کے منہ پر کالک لگادی۔بچے کے منہ پر کالک لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس سے متعلق بچے کے والد نے الزام عائد کیا کہ اسکول میں میرے بیٹے کو اردو میں بات کرنے پر تضحیک کا نشانہ بنایاگیا اور اسکول میں بیٹے کے چہرے پر کالک لگائی گئی۔

    اسٹریٹ کریمنل گروہ سے پولیس مقابلہ، ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

    بچے کے والد نے کہا کہ بیٹے کے چہرے پرکالک لگاکر سب بچوں کے سامنے تضحیک کی گئی، جب اسکول انتظامیہ سے بات کرنے کی کوشش کی توکوئی جواب نہیں دیا گیا۔دوسری جانب ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز نے سوشل میڈیا پرچلنے والی ویڈیو کا نوٹس لے کر نجی اسکول سے جواب طلب کرلیا۔

     

     

  • کوئٹہ کسٹمزکا بڑے پیمانےپرکریک ڈاؤن:انتہائی قیمتی گاڑیاں برآمد

    کوئٹہ کسٹمزکا بڑے پیمانےپرکریک ڈاؤن:انتہائی قیمتی گاڑیاں برآمد

    کوئٹہ:کوئٹہ کسٹمز کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ہوا ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس دوران نان کسٹمز پیڈ قیمتی گاڑیوں سمعیت دیگر سامان جنکی مالیت 20 کروڑ روپے بنتی ہیں بر امد کی۔

    ڈیرہ غازیخان :گندم اور آٹا سمگل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

    پولیس کے مطابق کلیکٹر انفورسمنٹ کوئیٹہ سمیع الحق کی ہدایات پرایڈشنل کلیکٹر انفورسمنٹ معین افضل علی کے زیرنگرانی کسٹمز انفورسمنٹ نے کوئیٹہ کلیکٹر یٹ کے جیورسڈیکشن میں گزشتہ دو دنوں میں مختلف کاروائیوں کے دوران بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کا سامان برآمد کیا۔

    کسٹمز موبائل سکواڈز نے پولیس کے تعاون سے کوئٹہ میں مختلف جگہوں پر اچانک ناکہ لگا کر دس قیمتی گاڑیاں تحویل میں لیے۔ جن میں۔BMW, ٹویوٹا پراڈو TZ , لینڈ کروزر۔ V8 ، ٹویوٹا سرف۔ ویگو۔ کرولہ اور دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔

    وزیر اعظم کا ترک صدر طیب اردوان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ

    فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ لکپاس نے کوئیٹہ کراچی روٹ پر کاروائ کرتے ہوئے ایک دس ویلرز ھینو ٹرک سے کپڑا، کاپر سکریپ، سمعیت دیگر سامان برآمد کیا۔
    اسی طرح شہید عبدالقدوس شیخ چیک پوسٹ کولپور کے مقام پر بڑے پیمانے پر ائرن سٹیل بار، کپڑا گوٹکا سرف،سیگریٹس۔ گولیاں جبکہ دو عدد دس ویلرز ٹرک کو بھی قبضے میں لیا۔

    ڈیرہ غازیخان۔ ون ویلنگ کرنے والے اب جائیں گے جیل کی سیر کرنے

    درخشان چیک پوسٹ پر جنریٹرز اور پرانے پرزے برآمد کی ،دالبندین چیک پوسٹ نے خشک دودھ اور دیگر سامان قبضے میں لیا۔مانیخوا ژوب کے مقام پر ایک ٹرک سے 15000 ایرانی ڈیزل برآمد کی ،ماشکیل ، رکھنی ، نوشکی چیک پوسٹوں نے خشک دودھ، ڈیزل۔ کھاد، اور نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں تحویل میں لیے,اسی طرح دیگر مختلف کاروائیوں اور چھاپوں کے دوران کروڑوں روپے کی سامان بھی تحویل میں لے لیا گیا۔