Baaghi TV

Author: News Editor

  • مغربی ٹینک معجزہ نہيں کر سکتے:امریکی اخبارنےمغرب کا پول کھول دیا

    مغربی ٹینک معجزہ نہيں کر سکتے:امریکی اخبارنےمغرب کا پول کھول دیا

    نیویارک: امریکی اخبار نے ایک تجزیہ میں لکھا کہ نیٹو ٹینک جنگ جیتنے کے لیے کیف کے لیے کوئی معجزاتی حل نہیں ہیں۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک تجزیاتی مضمون میں لکھا ہے جس کا عنوان یہ ہے ” صرف ٹینک ہی یوکرین میں جنگ کا نقشہ نہیں بدل سکتے”۔ اس میں لکھا گیا ہے کہ نیٹو کے ٹینک کوئی معجزاتی حل نہیں ہیں جو کیف کو جنگ جیتنے کا موقع فراہم کرے لیکن امریکی فوج ایک بار پھر یوکرین کی فوج کو دوبارہ بنانے کی کوشش کرے گی تاکہ روس کے مضبوط دفاع کو توڑنے کے کیف کے امکانات کو بہتر بنایا جا سکے۔

    بھارت، ایک ہی دن میں دو جنگی طیارے، ایک ہیلی کاپٹر تباہ

    کیف کو اس فوجی تعطل پر قابو پانا چاہیے جس کا سامنا یوکرین کی مسلح افواج کو اس وقت ہو سکتا ہے جب روسیوں کی جانب سے پوزیشنوں کی گرفت کے لئے ملٹی لیئرڈ ڈیفنس لائن بنانا شروع کی جائے۔

    دوسری طرف یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فورسز نے یوکرین میں مختلف مقامات پر 30 سے زائد میزائلوں سے حملے کیے ہیں۔میزائل حملوں میں کیف کے ضلع گولو سیوسکی میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔روسی میزائل حملوں میں جنوبی ریجن اوڈیسا میں توانائی کی دو سہولیات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

    آج فواد چوہدری بھی عدالت میں رو پڑے،اہلیہ فواد

    یوکرینی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فورسز کے فائر کیے گئے 30 سے زائد میزائلوں میں سے15 کو یوکرین کی فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا۔اس کے علاوہ روسی فورسز کے فائر کیے گئے 24 ایرانی ساختہ ڈرونز ملک کے جنوبی حصے میں مار گرائے گئے ہیں۔یوکرین کے دارالحکومت کیف میں بھی میزائل حملہ کیا گیا، کیف کے میئر نے شہریوں کو پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، روسی بمبار طیاروں نے روس کے شمالی ریجن مرمانسک سے میزائل حملے کئے۔

  • پاک ترک دوستی؛ مری میں 2 روزہ ترکش فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

    پاک ترک دوستی؛ مری میں 2 روزہ ترکش فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

    مری :ملکہ کوہسار مری میں پاک ترک دوستیسیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے جہاں پی سی بھوربن میں دو روزہ ترکش فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق گیریژن کمانڈر مری میجرجنرل واجد عزیز نے ملکہ کوہسار مری میں واقع پی سی بھوربن میں ترکی کے لذیز کھانوں کا دو روزہ ترکش فوڈ فیسٹیول کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا ۔

    ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پہلے روزترکش فوڈ فیسٹیول میں پاکستانی شیفز کے ہاتھوں سے بنےترکیہ کے روایتی کھانوں کومہمانوں نےخوب سراہااورترکش فوڈ فیسٹیول میں لال رنگوں سے سجے ترکی کے جھنڈے بھی نمایاں طور پر آویزاں کیے گئے ہیں۔

    میلے کی افتتاحی تقریب میں سیاحوں سمیت کاروباری شخصیات کےعلاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کری اور ترکش پکوانوں سے لطف اندوز ہوئے۔سیاح اور فیملیوں کی بڑی تعداد نے ترکش فوڈ فیسٹیول کو بے حد پسند کرتے ہوئے کہا کہ ایسے میلے مزید منعقد ہونے چاہئے۔

    محکمہ سیاحت میں آسیہ گل کی تین ماہ کی خدمات قابل ستائش تاریخی اور یادگار

    ادھر مری اور مضافات میں آج بھی برفباری کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، جب کہ کوژک ٹاپ پر ٹریول ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ توبہ اچکزئی میں برفباری کے دوران لاپتا پولیو ٹیم کو بھی ریسکیو کر لیا گیا، جس کے بعد پولیو ٹیم کو طبی معائنے کیلئے قلعہ عبداللہ ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ چمن شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالے بھر گئے۔

    سیاحت کے فروغ کےلیے پنجاب حکومت کے قابل تحسین اقدامات

    شمالی بلوچستان کے موسمی اثرات آج سے سندھ بھر میں پڑنے کا امکان ہے، کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں ریکارڈ سردی متوقع ہے، کراچی میں درجہ حرارت 3 ڈگری سینی گریڈ تک گرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حیدر آباد اور لطیف آباد میں بوندا باندی سے ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو مزید سرد کر دیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی آج سے بدھ تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    سیاحتی مقامات پر انٹرنیٹ سروس کی فراہمی پر خصوصی توجہ کی ہدایت

    مینگورہ میں بھی وقفے وقفے سے بارش اور بالاٸی علاقوں کے پہاڑوں پر برف باری جاری ہے، ملکہ کوہسار مری میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بارشیں برسانے والے نئے نظام کی آج سے آمد شروع ہوگئی ہے، نیا سلسلہ 21 جنوری سے ملک میں داخل ہوگا، جس کے بعد بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

  • الحمراء میں سہ روزہ داستان گوئی فیسٹیول کا آغاز

    الحمراء میں سہ روزہ داستان گوئی فیسٹیول کا آغاز

    لاہور:لاہور کےالحمراء میں سہ روزہ داستان گوئی فیسٹیول کا آغا ز ہوگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کےالحمراء آرٹس کونسل میں سہ روزہ جشنِ داستان گوئی فیسٹیول منایا جارہا ہے جس کا آغاز نامور داستان گو بدر خان نے داستان ِخسر وسنا کرکیا۔

    ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے17نئے کیس رپورٹ

    الحمراء کےایگزیکٹوڈائریکٹر نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امیر خسرو کی داستانیں نہ صرف ان کے اپنے زمانے میں بلکہ آج تک ہر کسی کہ زبان زد عام ہے۔ انہوں نے مشید کہا کہ امیر خسرو صوفی بھی تھا، سنگیت کار بھی،شاعر، درویش اور موجد بھی تھا۔

    آصف زرداری سے متعلق عمران خان کے بیان پر بلاول کا بھرپور ردعمل

    ذوالفقار علی زلفی نےکہا کہ نامور داستان گو بدرخان ٗآج کی نئی نسل کو امیرخسرو کی داستانیں سنا کر بڑی ذمہ داری نبھا رہے ہیں امیر خسرو جنھوں نے3 زبانوں میں شاعری کی اور7 بادشاہوں کا دور دیکھا اور کئی راگ اور راگنیاں ایجاد کیں علاوہ ازیں قوال،قوالی،پہیلی،خیال، ترانہ اور ایمن بھی، اور وہ بلاشبہ تیرھویں اور چودھویں صدی کی اہم ہستی ہیں جنھوں کے فارسی میں 4 لاکھ سے زائد اشعارتخلیق کئے۔

    نامور داستاں گو بدر خان نے اس حوالے سے بتایا کہ داستانیں ہمارے شہروں،گاؤں، گلی،محلوں،چوک چوراہوں، میلوں ٹھیلوں اور چوپالوں میں بڑے شوق سے سنی اور سنائی جاتی ہیں۔جشن داستان گوئی فیسٹیول لاہور میں تین روز تک جاری رہے گا۔

  • ہسپتال میں بھیانک آگ، مالک ڈاکٹرسمیت 6 افراد ہلاک

    ہسپتال میں بھیانک آگ، مالک ڈاکٹرسمیت 6 افراد ہلاک

    جھارکھنڈ: آگ میں جھلسنے اور دھویں میں دم گھٹنے سے لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع کے ہازرا اسپتال میں زبردست آگ لگنے سے دو ڈاکٹروں سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے ہونے والوں میں ڈاکٹر وکاس ہازرا اور ڈاکٹر پریما ہازرا بھی شامل ہیں۔ دونوں میاں بیوی تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ میں جھلسنے اور دھویں میں دم گھٹنے سے سبھی لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

    اسٹریٹ کریمنل گروہ سے پولیس مقابلہ، ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

    اس ریسکیو آپریشن کے دوران مریض سمیت 9 افراد کو بچا لیا گیا۔ اسپتال میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اسپتال میں فائر فائٹنگ کے انتظامات بھی نہیں تھے اور سکیورٹی میں بھی سنگین غفلت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ لگنے کا یہ واقعہ رات 2 بجے کے قریب پیش آیا، جس کے بعد پورے ہسپتال میں افراتفری مچ گئی۔

    شادی سے انکار کرنے پر 5 بچوں کی بیوہ ماں کی قتل

    اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر وکاس ہازرا اور ڈاکٹر پریما ہازرا کا گھر اور ہزارہ اسپتال دونوں ایک ہی احاطے میں تھے۔ پہلے گھر میں آگ لگی جس کے بعد آہستہ آہستہ ہسپتال تک پھیل گئی۔ اس دوران گھر میں موجود ڈاکٹر جوڑے اور ان کے عملے سمیت 6 افراد کی موت ہو گئی۔مقامی لوگوں کے مطابق آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے محکمہ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پانے کے لیے 8 فائر انجن لگائے تاہم جب تک فائر ڈپارٹمنٹ کی ٹیم آگ پر قابو پاتی تب تک ڈاکٹر جوڑے سمیت 5 افراد جاں بحق ہو چکے تھے۔

    بھارت، ایک ہی دن میں دو جنگی طیارے، ایک ہیلی کاپٹر تباہ

  • عمران خان کو مارنے کی سپاری:اصل کہانی کیا ہے:ارشد شریف کے خون کا سودا ہوگیا

    عمران خان کو مارنے کی سپاری:اصل کہانی کیا ہے:ارشد شریف کے خون کا سودا ہوگیا

    لندن:پاکستان کی معاشی اورسیاسی صورت حال پرلندن سے تبصروں اور تجزیوں کے ساتھ سینئرصحافی مبشرلقمان پچھلے کئی دنوں سے حقائق بیان کررہے ہیں، مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ اس وقت میں لندن میں جہاں سے ہوائی جہازاڑتے دکھائی دیتے ہیں وہاں موجود ہیں اور مجھے برطانیہ کا جہاں موسم نظرآرہا ہے وہاں برطانیہ کی معاشی ،سیاسی اورامن اومان کی صورت حال بھی میرے سامنے ہے

     

    مبشرلقمان کا کہنا ہےکہ ان کی اہم برطانوی شخصیات سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اوران ملاقاتوں سے یہ بات اچھی طرح عیاں ہورہی ہےکہ برطانیہ بھی اس وقت سخت مشکل میں ہے لیکن اس کے باوجود لندن میں کسی کی کوئی سیکورٹی نہیں ، جبکہ ہمارے ہاں تو سیاستدانوں کی سکیورٹی پرپولیس کے دستے تعینات ہوتے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دور نہ جائیں عمران خان کی سیکورٹی پراڑھائی ہزار پولیس والے تعینات تھے کم کیے توملک کی سیکورٹی خطرے میں پڑجاتی ہے

    پرویزالہی اور فواد چوہدری کے درمیان کیا الزام تراشیاں جاری ہیں‌، ہر کوئی جانتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت خود پی ٹی آئی والے آپ میں الجھ رہےہیں اور
    اس موقع پر یہ بھی بتا دوں کہ آنےوالے دنوں میں ایک بہت ہی اہم آڈیو آنے والی ہے ، جس میں بڑے بڑے اہم انکشافات سامنے آئیں گے ،مبشرلقمان نے سابق سینئر صحافی ارشد شریف کی شہادت پر اپنے جزبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد شریف ہمارے درمیان نہیں ہے ، مگردکھ کی بات یہ ہے کہ ارشد شریف کوعمران خان بھول گئے ، اس کی ماں اس کے بچے کہاں گئے ، وہ سلمان اقبال جو کہتا تھا کہ وہ تحقیقاتی ٹیم کوہرقسم کی مدد فراہم کرے گا مگروہ بھی تعاون نہیں کررہا

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ کینیا میں موجود وقار اور اس کے بھائی کا نام کیوں نکالا گیا ، ان کو کون تحفظ دے رہا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ارشد شریف ایک بہت بڑے صحافی تھے مگران کے ساتھ جو ظلم ہوا وہ کبھی بھی نہیں بھولے گا ، مبشرلقمان نے مزید کہا جے آئی ٹی بنی ہے اور پھر سپریم کورٹ اوراس جے آئی ٹی میں شامل لوگوں نے کیا کیا ہے اب تو معاملہ ویسے ہی دبا دیا گیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل سے سی ایم کے پی کا کیاتعلق ہے، جنرل فیض حمید کا کیا تعلق ہے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے ایک شخص نے سول ایوی ایشن میں کرپشن کے بارے میں بتایا اور ساتھ ہی کہا کہ اس کا نام نہیں آنا چاہیے ، ان کا کہنا تھا کہ نام کیوں کیا ہمارے یعنی صحافیوں کےنام آتے رہیں ، سب کا پاکستان ہے سبکی ذمہ داری ہے آگے بڑھیں اور کرپشن کے خلاف نکلیں

    ان کا مزید کہنا تھاکہ اب تو صورت حال ہے کہ اسحاق ڈار کے خلاف ڈالراوپرجائے تو اس کے خلاف مہم شروع کردیتے ہیں اور ڈالرخود چھپا کررکھے ہیں‌، ایسے ہی اگرادارے کچھ کرنا چاہیں تو پھر ہم ان اداروں کےخلاف ہوجاتے ہیں اور اگرہمارے حق میں ہوں تو ہم پھر اداروں کے حق میں ہوجاتے ہیں ،ہمیں اپنے رویے پرنظرثانی کرنی چاہیے

  • برطانیہ میں ہڑتالیں ہی ہڑتالیں

    برطانیہ میں ہڑتالیں ہی ہڑتالیں

    لندن:برطانیہ میں نرسوں کے بعد اب بس ڈرائیوروں نے بھی تنخواہوں میں اضافے کی نئی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے یکم فروری سے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں البیلیو کمپنی سے تعلق رکھنے والے یونائیٹ کے 1900 ممبران یکم، 2 اور 3 فروری کو ہڑتال کریں گے۔یونائیٹ کے جنرل سیکرٹری شیرن گراہم کا کہنا ہے البیلیو کمپنی ایک مالدار کمپنی ہے جس نے یہ دولت ملازمین کی انتھک محنت کے بعد کمائی ہے، کمپنی ملازمین کی توقعات کے مطابق مناسب تنخواہوں کی پیشکش کر سکتی تھی لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا 3روزہ ہڑتال کا اعلان

    ان کا کہنا تھا کہ یونائیٹ ملازمین کی نوکریوں، تنخواہوں اور سہولتوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، البیلیو کے ملازمین کو ہر قدم پر ہماری حمایت حاصل رہے گی۔تنخواہوں کے معاملے پر بس ڈرائیوروں کی ہڑتال کی صورت میں لندن میں 50 کے قریب روٹ متأثر ہونے کا امکان ہیں۔

    دوسری جانب برٹش ریل ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے ملازمین کے ایک حصے اور ڈرائیونگ ٹیسٹ ایگزامینرز نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں مہنگائی میں اضافے اور حکومت کی عدم توجہی کے خلاف احتجاجاً ایک بار پھر ہڑتال اور کام کی شرائط اور اجرتوں کو بہتر بنانے کا مطالبہ کریں گے۔

    ٹھٹھہ : ایپکا ضلع کونسل کی چیف آفیسر کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال جاری

    دریں اثنا گزشتہ جمعہ کے روز، انگلینڈ کے شمال میں واقع اسکاٹ لینڈ میں اساتذہ نے کام کے نامناسب حالات، بہتر زندگی کے اخراجات میں اضافے اور اجرتوں کی کمی کے خلاف پیر کو بھی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اسی دوران برطانیہ بھرکےایمبولینس کے کارکنوں نےبھی دوبارہ کام چھوڑ ہڑتال کرنے کی دھمکی دی ہے۔پچھلےمہینے اور رواں ماہ کے دوران برطانیہ میں ہسپتال کے کارکنوں، نرسوں ،ایمبولینس کےعملے،ریلوے ملازمین، ٹیکسی ڈرائیوروں اور بس ڈرائیوروں نے مہنگائی، ملازمتوں کے تحفظ کے فقدان اور اجرتوں کی کمی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کام بند کر دیا تھا۔برطانیہ میں مزدوروں کی ہڑتالیں، جو گرمیوں میں شروع ہوئی تھیں اب وسیع تر شکل اختیار کرتی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں اشیائے صرف کی قیتموں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے لوگوں نے اس سال کرسمس اور نئے سال کی خریداری کم کی ہے جس کی وجہ سے ریٹیل مارکیٹ کو بحران کا سامنا ہے۔

  • پیپلز پارٹی کا عمران خان کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

    پیپلز پارٹی کا عمران خان کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

    کراچی :عمران خان کی جانب سے اپنے قتل کی سازش کا الزام آصف زرداری پر لگائے جانے پر پیپلز پارٹی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے خلاف اس معاملے میں قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

    ن لیگ نےنوازشریف کی ہدایت پرعام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ عمران کے آصف علی زرداری پر عائد کردہ الزام کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں، عمران جادوگرنی کی خبروں پر چلتا ہے شاید اسی نے کوئی خواب دیکھاہو۔شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان روز سستی شہرت کیلئے نیا بیانیہ بیچنے کی کوشش کرتا ہے۔

    معیشت پراسحاق ڈار کا عمران خان کو مناظرے کا چیلنج

    دوسری طرف عمران کی جانب سے قتل کی سازش کا الزام زرداری پر لگائے جانے پر وزیر داخلہ رانا ثنا کا ردعمل آگیا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان ایک جھوٹا انسان ہے، ہمیشہ الزام تراشی کرتا ہے، پہلے اس نے کہا کہ چارلوگوں نے میرے قتل کی سازش تیار کی، نام نہیں بتائے، بعد میں اس نے تین نام بتائے جس میں فوج کے سینیئر آفیسرکے ساتھ میرا اور شہبازشریف کا نام تھا۔

    بلوچستان :بلدیاتی حکومتوں کی خالی مخصوص نشستوں پر ری الیکشن شیڈول کا اعلان

    رانا ثنا نے کہا کہ اب وہ کہہ رہا ہے کہ زرداری صاحب اسے قتل کرانے کی سازش کررہے ہیں، عمران خان مخالفین کے خلاف پراپیگنڈا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو خبردارکرتا ہوں کہ آپ کے خلاف کچھ دشمن قوتیں ہوسکتی ہیں، دشمن قوتیں سمجھیں گی کہ اس نے اپنے قتل کی ایف آئی آر پہلے کٹوادی ہے الزام کسی اور پرآئے گا، عمران خان ایسے بیانات نہ دیں جو آپ کی زندگی کیلئے خطرہ بن جائیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 26 نومبر کو بھی آپ کیلئے بڑا تھریٹ تھا ، عمران خان ہوش کے ناخن لیں اور ایسا پراپیگنڈا جوآپ کیلئے خطرناک ہو نہ کریں۔

  • معیشت پر مناظرہ، پی ٹی آئی نے اسحاق ڈار کا چیلنج قبول کرلیا

    معیشت پر مناظرہ، پی ٹی آئی نے اسحاق ڈار کا چیلنج قبول کرلیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے معیشت پر مناظرے کے چیلنج کو قبول کرلیا۔اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ہم اسحاق ڈار کے چیلنج کو قبول کرتے ہیں اور شہباز شریف کو عمران خان کے ساتھ براہ راست بحث کا چیلنج بھی دیتے ہیں۔

    معیشت پراسحاق ڈار کا عمران خان کو مناظرے کا چیلنج

    شوکت ترین نے کہا کہ عمران خان تو دور کی بات اسحاق ڈار پہلے مجھے بھگت لیں اور میرے سوالات کا جواب دیں، اسحاق ڈار عمران خان کو چیلنج دے کر اپنا سیاسی قد اونچا کرنے کی کوشش نہ کریں اور بھڑکیں مارنے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار خود اپنی کارکردگی سے پریشان ہیں، وہ وطن واپسی پر بڑے بڑے دعوے کررہے تھے، اگر حکومت اکنامک سروے پڑھ لیں تو ہماری کارکردگی کا معلوم ہوجائے گا۔

    ایک ارب ڈالر پاکستان لاسکتے ہیں، ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان

    سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ چکی ہے، اب عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط پر حکومت بجلی کا یونٹ پچاس روپے اور نئے ٹیکس کے ساتھ پیٹرول کی قیمت بڑھانے جارہی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں نمایاں کمی پر حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روپیہ 2 دن میں 34 روپے گرگیا ہے، آئی ایم ایف اس لیے ان کے پاس نہیں آ رہا کہ ان کا بجٹ خسارہ 3 کھرب سے زائد کا ہے اور اب نئے ٹیکس کے ساتھ پٹرول کی قیمت بڑھادی جائے گی اور بجلی کا یونٹ اب یہ 50 روپے تک لے کر جائیں گے۔

    پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ وہ وزیر ہے جو کہتا تھا کہ جہاز پر چڑھتے ہیں ڈالر آئیں گے اور 1200 ارب روپے قرضہ کم ہوا گا، جب ہم چھوڑ کر گئے تھے تو ڈالر 182 روپے تھا۔شوکت ترین نے کہا کہ انہوں نے 2 دونوں میں 4 کھرب سے زائد کا قرضہ بڑھا دیا ہے، ملکی ذخائر اس وقت 4 ارب ڈالر سے کم ہو گئے ہیں، اس وقت ایف بی ار کا ریونیوز اپنے ٹارگیٹ سے 400 ارب روپے کم ہے۔

  • پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم اور سیکیورٹی اسٹاف میں تصادم کے بعد حالات کشیدہ

    پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم اور سیکیورٹی اسٹاف میں تصادم کے بعد حالات کشیدہ

    لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں احتجاجی طلبا اور سیکیورٹی اسٹاف کے درمیان ہونے والے تصادم کے بعد صورت حال کشیدہ ہوگئی۔پولیس کے مطابق طلبا تنظیم نے وائس چانسلر کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور ٹائر نذر آتش کیے جس پر انہیں سیکیورٹی اسٹاف نے منتشر کرنے کی کوشش کی تو تصادم ہوگیا۔

    تصادم کے بعد مشتعل طلبا نے ہنگامہ آرائی کی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا، پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو طلبا تنظیم کے کارکنوں نے اہلکاروں پر بھی تشدد کیا۔

    بعد ازاں پولیس نے احتجاجی طلبا کو منتشر کرنے کے لیے بھرپور لاٹھی چارج کیا اور انہیں وی سی آفس کے سامنے سے منتشر کردیا۔ اس دوران احتجاجی مظاہرین اور پولیس اہلکاروں نے جلتے ہوئے ٹائر ایک دوسرے پر بھی پھینکے۔

    بعد ازاں ایس پی اقبال ٹاؤن مزید نفری کے ساتھ یونیورسٹی پہنچے اور صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق اہلکاروں پر حملہ کرنے والی تنظیم کے مشتعل کارکنان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • فضل الرحمان کی شہباز شریف اور زرداری سے ملاقاتیں، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے پر غور

    فضل الرحمان کی شہباز شریف اور زرداری سے ملاقاتیں، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے پر غور

    اسلام آباد:آصف زرداری سے فضل الرحمان کی ملاقات اور اہم معاملات پر گفتگوہوئی ہے ،ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں ضمنی انتخابات سمیت عام انتخابات کے انعقاد پر مشاورت کی۔سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے رہنماء آصف زرداری سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور انتخابی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔دونوں رہنماؤں کے دومیان ضمنی انتخابات سمیت عام انتخابات کے انعقاد پر مشاورت ہوئی جبکہ پی ڈی ایم کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے پر بھی بات چیت کی گئی۔

    ن لیگ نےنوازشریف کی ہدایت پرعام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

    ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے بارے میں اپنی تجویز سے آگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمن اب اس اہم ترین معاملے پر پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی سے ملاقات کریں گے جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    27 جنوری:جب امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس نے لاہور میں سرعام دو پاکستانی شہریوں کو قتل…

    بعد ازاں مولانا فضل الرحمان کی آصف علی زرداری سے اسلام آباد میں زرداری ہاؤس پر ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ضمنی انتخابات سمیت عام انتخابات کے انعقاد پر مشاورت اور پی ڈی ایم کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے پر بھی بات چیت کی گئی۔

    بلوچستان :بلدیاتی حکومتوں کی خالی مخصوص نشستوں پر ری الیکشن شیڈول کا اعلان

    واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے پی ٹی آئی کے استعفوں سے خالی ہونیوالی قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے تاہم پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے۔