Baaghi TV

Author: News Editor

  • ماڈل ٹاون پولیس نے 10 خطرناک ملزم گرفتار کرلیئے

    ماڈل ٹاون پولیس نے 10 خطرناک ملزم گرفتار کرلیئے

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کی ہدایت پر اینٹی وہیکلز لفٹنگ سکواڈ کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن تیزکردیا گیا ہے اور پولیس کے مطابق ان کارروائیوں میں اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے 03وہیکل سنیچر و چور گینگ کے07ملزمان گرفتار کر لیے،

    ڈی ایس پی AVLSماڈل ٹاؤن کاکہنا ہے کہ ان گرفتار ملزمان میں دانش علی، آصف، ناصر، عمران، شاہد، عرفان اور کونین شامل ہیں‌87 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 14لوڈر رکشے، آٹو رکشہ،80 موٹرسائیکلز اور ماسٹر چابیاں برآمد،رانا محمد اکمل ڈی ایس پی ماڈل ٹاون کا کہنا تھا کہ ملزمان گھروں،پلازوں اور پارکنگ اسٹینڈز کے باہر کھڑی گاڑیوں کو ماسٹر چابیوں کے ذریعے کھول کر فرار ہو جاتے تھے،

    رانا محمد اکمل کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں وہیکل چھیننے اور چوری کی درجنوں مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہےگرفتار ملزمان چوری اور چھینی گئی موٹر سائیکلوں کو کباڑ مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں اُونے پونے داموں فروخت کر دیتے تھے،

    تمام ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عرصہ دراز سے لاہور کے مختلف علاقوں میں وہیکل چوری کی وارداتیں کررہے تھے،ڈی ایس پی AVLS کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،اڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے AVLS ماڈل ٹاؤن پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے

  • یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی اسلام آباد آمد پر چھٹی کا اعلان

    یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی اسلام آباد آمد پر چھٹی کا اعلان

    اسلام آباد: متحدہ امارات کے صدر محمد بن زید النہیان پیر کو پاکستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق متحدہ امارات کے صدر نجی دورہ پر پہلے ہی پاکستان میں موجود ہیں اور رواں ہفتہ رحیم یار خان پہنچے تھے۔

    ڈی جی خان : غیر قانونی ادویات کا کاروبار کرنے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی…

    محمد بن زید النہیان وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، دورے کےدوران دوطرفہ امور سرمایہ کاری پربات چیت کی جائے گی. دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون پر خصوصی بات چیت کی جائے گی۔

    پنجاب میں آٹے اور گندم کی صورتحال تسلی بخش قرار

    واضح رہے کہ یو اے ای کے صدر 25 جنوری سے پاکستان کے نجی دورے پر رحیم یار خان میں موجود ہیں، اسلام آباد پہنچ کر وہ سرکاری سطح پر ملاقاتیں کریں گے، متحدہ عرب امارات کے صدر کے دورے کے پیش نظر اسلام آباد میں پیر کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت مخصوص سرکاری اداروں کے علاوہ تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے جبکہ تیس جنوری کو شہر اقتدار میں سیکیورٹی بھی سخت رہے گی۔

    اردو زبان میں لکھی گئی کھیلوں کا انتظامی ڈھانچہ کتاب کی تقریب رونمائی

    نوٹیفکیشن کے مطابق پیر کے روز یو اے ای کے صدر کے دورے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں چھٹی ہوگی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سی ڈی اے، ایس این جی پی ایل، آئیسکو اور اسپتال عملے کی چھٹی نہیں ہوگی، ضلعی انتظامیہ اور ایم سی آئی کا اسٹاف بھی پیر کو ڈیوٹی پر ہوگا۔

  • 3 سابق ایس پیز اور ایک انسپکٹر کو اغوا اوردہرے قتل کے کیس میں بطور ملزمان عدالت طلب

    3 سابق ایس پیز اور ایک انسپکٹر کو اغوا اوردہرے قتل کے کیس میں بطور ملزمان عدالت طلب

    اسلام آباد:جعلی پولیس مقابلہ عدالت نے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اسلام آباد، 3 سابق ایس پیز اور ایک انسپکٹر کو اغوا اوردہرے قتل کے کیس میں بطور ملزمان عدالت طلب کر لیا۔ ایڈشنل سیشن جج غربی طاہر عباس سپرا نے آج مورخہ 28 جنوری 2033 کو استغاثہ کو درست تسلیم کرتے ہوئے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راجہ امتیاز جنجوعہ، سابق ایس پی ادریس راٹھور اور راجہ سرفراز اکرم سمیت 8 دیگر ملزمان کے ہمراہ عدالت طلب کر لیا۔ عدالتی نوٹس کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اور سابق ایس پی ادریس راٹھور کو دیگر ملزمان سمیت 23 فروری 2023 کو عدالت طلب کیا ہے۔

    اغوا اورجعلی پولیس مقابلے میں دہرے قتل کا یہ واقعہ یکم مئی 2005 میں ہوا تھا۔ مدعیان کے مطابق دونوں مقتولوں کو مانسہرہ سے گرفتار کر کے لایا گیا تھا۔عد ازاں اسلام آباد کی حدود میں دامن کوہ کے کے قریب جعلی پولیس مقابلے میں قتل کر دیا گیا تھا۔ مدعی سائیں مہتاب حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت کی طرف سے استغاثہ کو درست تسلیم کرنے پر انصاف کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

    مدعی نے کہا کہ 4 بڑے سرکاری افسران کے علاوہ دیگر ملزمان بھی باآثر لوگ ہیں۔اسی وجہ سے ہم انصاف کے حصول کے لیے 18 برس سے عدالتوں میں جدوجہد کر رہے ہیں۔ مدعی نے میڈیا کو بتایا ملزمان میں ایڈشنل ڈپٹی کمشنرراجہ امتیاز جنجوعہ ، سابق ایس پی ادریس راٹھور۔ سابقہ ایس پی ارشد علی، سابق ایس پی ملک ممتار، سابق انسپکٹر لال دین اور دیگر شامل ہیں۔

  • چودھری پرویز الہی کیلئے لڑکیوں کی سپلائی، شراب کی بوتلیں، اہم ثبوت مل گئے

    چودھری پرویز الہی کیلئے لڑکیوں کی سپلائی، شراب کی بوتلیں، اہم ثبوت مل گئے

    اسلام آباد: چودھری پرویز الہی کیلئے لڑکیوں کی سپلائی، شراب کی بوتلیں، اہم ثبوت مل گئے،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سیکرٹریٹ پولیس نے مبینہ طور پر گجرات کی معروف اہم شخصیت کیلئے شراب لے جانے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس نے شراب کی 3 بوتلیں برآمد کرلیں، گرفتار شدگان کا تعلق گجرات سے ہے۔ ان میں سے ایک ملزم نے بتایا کہ وہ گجرات کی اہم شخصیت کے گھر کام کرتا ہے، جب کہ دوسرا شخص اہم شخصیت کا گن مین ہے۔ملزمان نے یہ بھی بتایا کہ وہ اہم شخصیت کے کہنے پر شراب لے کر جارہے تھے۔

    اسلام آباد سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ڈرائیور اجمل نے مجسٹریٹ کے روبریہ انکشاف کیا ہےکہ میں پرویز الٰہی کے ساتھ گزشتہ 16 سال سے ڈرائیور ہوں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اپنے بیان کے دوران اجمل ڈرائیور نے مزید انکشاف کیاکہ26 جنوری کو پرویز الٰہی کے حکم پر گن مین محمد زمان کے ساتھ پنجاب ہاؤس فہیم سے ملاقات کرنے پہنچا،

     

    پولیس کو بیان دیتےہوئے ڈرائیور اجمل نے کہا کہ ہمارے پاس ایک بڑا شاپر بیگ اور بریف کیس تھا، اجمل نے مزیدانکشاف کیا کہ فہیم جوکہ چوہدری صاحب کے فرنٹ مین کا کام کرتا ہے اور پیسوں کا لین دین کرتا ہے، فہیم پرویز الٰہی کے لیے F-8/3 واقع ان کی رہائش گاہ پر پارٹیز کا اہتمام کرتا ہے، اس کا یہ بھی کہنا تھاکہ وہ چوہدری پرویز الٰہی کو پارٹیوں کے لیے لڑکیاں‌ بھی سپلائی کرتا ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اجمل نے پولیس کو یہ بھی بتایا ہےکہ عاصم چیمہ اور ارشاد ان پارٹیز اور رہائش گاہ کے اخراجات چلاتے ہیں، اجمل کا کہنا تھاکہ مجھے نہیں۔معلوم تھا کہ مجھے بھی اس کام کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے،شراب کی بوتلیں میں پرویز الٰہی کے لیے لے کر جا رہا تھا ان کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے، گن مین نے مجسٹریٹ کے سامنے مزید انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ میں پرویز الٰہی کے ساتھ گزشتہ دس سال سے کام کر رہا ہوں ، اس نے کہا کہ پرویز الٰہی نے بلایا اور پیسوں سے بھرا شاپر دیا جو پنجاب ہاؤس میں فہیم کو دینا تھا، زمان نے مزید کہا کہ چوہدری صاحب نے کہا فہیم سے بریف کیس کے آنا،

    زمان نے پولیس کوبتایاکہ بریف کیس میں شراب کی تین بوتلیں تھی جو چوہدری صاحب کو ڈیلور کرنا تھیں، زمان نے کہا کہ میں چوہدری صاحب کے ساتھ صرف ڈیوٹی کرتا ہوں ان بوتلوں سے میرا تعلق نہیں ہے، زمان کو تھانہ سیکرٹریٹ نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو عدالت پیش کیا

    اسلام آباد سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ عدالت نے ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

     پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک

     پرویز الہیٰ عمران خان سمیت تحریک انصاف پر برس پڑے

  • عمران خان نےچیف جسٹس کو خط لکھ دیا

    عمران خان نےچیف جسٹس کو خط لکھ دیا

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے نام خط لکھا ہے۔عمران خان نے خط میں دوران حراست فواد چوہدری کے آئینی حقوق کے تحفظ کی اپیل کی اور اعظم سواتی اور شہباز گل پرتشدد اور غیرانسانی سلوک کا حوالہ دیا۔

    https://twitter.com/MusaNV18/status/1619341039265017856?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1619341039265017856%7Ctwgr%5Ee116fb6e0dd8178a1da2383e073b1ecdfa787404%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FPakistan%2F694340

    خط میں چیف جسٹس آف پاکستان سے آئین کے کسٹوڈین کے طور پر زیر حراست افراد کے عزت اور وقار کے تحفظ کی اپیل کی گئی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ زیر حراست افراد پر تشدد یا وقار کے خلاف اقدامات آئین کی خلاف ورزی ہے۔

    https://twitter.com/MusaNV18/status/1619340151293083649?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1619340151293083649%7Ctwgr%5Ee116fb6e0dd8178a1da2383e073b1ecdfa787404%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FPakistan%2F694340

    سابق وزیر اعظم نے چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں سینیٹر اعظم سواتی اور ڈاکٹر شہباز گل سے دوران حراست پیش آنے والے پرتشدد اور غیرانسانی سلوک کا حوالہ بھی دیا۔عمران خان نے خط میں چیف جسٹس آف پاکستان کو آئین کے کسٹوڈین کے طور پر زیر حراست افراد کے عزت اور وقار کے تحفظ کی اپیل کی۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے خط میں لکھا کہ زیر حراست افراد پر تشدد یا عزت و وقار کے خلاف اقدامات آئین کے آرٹیکل اے 9 ، اے 10 اور 14 کی خلاف ورزی ہیں۔

  • کوئٹہ میں عالمی کرکٹ ستاروں کےنمائشی میچ کا لوگو جاری

    کوئٹہ میں عالمی کرکٹ ستاروں کےنمائشی میچ کا لوگو جاری

    کوئٹہ:کوئٹہ میں انٹرنیشنل اسٹارز کا کرکٹ میلہ، بلوچستان 2023 سلوگن کیساتھ لوگو ریلیزکردیا گیا۔کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں سپر لیگ کی سابقہ چیمپئنز پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز 5 فروری کو آمنےسامنے ہوں گے۔ٹی ٹونٹی میچ میں بابر اعظم پشاور زلمی جبکہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈیٹرز کی کپتانی کریں گے،سابق کپتان جاوید میانداد، شاہد آفریدی، محمد یوسف، انضمام الحق بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    معین خان، وہاب ریاض، کامران اکمل، عمر اکمل، واحد بنگلزئی، بسم اللہ خان،حسیب اللہ بھی ایکشن میں ہوں گے۔

    سیاحتی مقامات پر انٹرنیٹ سروس کی فراہمی پر خصوصی توجہ کی ہدایت

    بلوچستان کے فینز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت 30 جنوری سے شروع ہوگی، میچ کے ٹکٹ المحمود مارٹ ایئرپورٹ، گلزاری ٹریولز مری آباد، جان مال، ڈسکہ سپورٹس سٹور بگٹی سٹیڈیم اور بولان کرکٹ اسٹیڈیم میں دستیاب ہوں گے۔زلمی بمقابلہ کوئٹہ معرکہ پی ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے گا، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سمیت اعلیٰ شخصیات بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھیں گی۔

    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاورزلمی کےمالک جاوید آفریدی نےتصدیق کی ہےکہ زلمی کی ٹیم سعودی عرب کی قومی کرکٹ ٹیم سےمیچ کھیلے گی۔عرب میڈیا کودیے گئےانٹرویو میں جاوید آفریدی نےبتایا کہ انہوں نے ریاض میں سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل سےملاقات کی جس میں انہوں نے زلمی اورسعودی کرکٹ ٹیم کے درمیان مقابلے کےامکان پر بات چیت کی۔

    اردو زبان میں لکھی گئی کھیلوں کا انتظامی ڈھانچہ کتاب کی تقریب رونمائی

    جاوید آفریدی نے کہا کہ جلد پشاور زلمی کی ٹیم سعودی عرب کا دورہ کرے گی اور ساتھ ہی قومی ٹیم کے ساتھ کھیلے گی۔اس کے علاوہ جاوید آفریدی نے سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین کو پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کی بھی دعوت دی۔

    ڈی جی خان : غیر قانونی ادویات کا کاروبار کرنے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی…

    پشاور زلمی نے اس حوالے سے بیان بھی جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ جاوید آفریدی نے شہزادہ سعود بن مشعل کو سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پشاور زلمی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس کے علاوہ جاوید آفریدی نے سعودی شہزادے کو پی ایس ایل دیکھنے کے لیے زلمی کی ٹی شرٹ بھی بطور تحفہ پیش کی۔

  • مفتاح اسماعیل نےآئی ایم ایف کےبارے میں‌ پھراپنا نقطہ نظربیان کردیا

    مفتاح اسماعیل نےآئی ایم ایف کےبارے میں‌ پھراپنا نقطہ نظربیان کردیا

    پشاور: مفتاح اسماعیل نےآئی ایم ایف کےبارے میں‌ پھراپنا نقطہ نظربیان کردیا، اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ ہم عالمی مالیاتی فنڈ کی شرائط سے ہٹ گئے تھے لیکن پھر ٹریک پر آگئے، آئی ایم ایف کی شرائط اگرمان رہے ہیں تو لوگوں کے لیے آسانیاں بھی پیدا کریں۔

    پشاور میں ہونے والے سیمینار سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت مشکلات سے دوچار ہے، معیشت بیس، تیس سالوں سے غلط فیصلوں کے باعث خراب ہو رہی ہے، اگر پاکستان میں روزگار کے مواقع نہیں ہوں گے تو ملک کیسے آگے جائےگا۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ کیا 90 فیصد پاکستانیوں کے لیے ملک میں آسانیاں ہیں؟ پاکستان میں جن کے پاس وسائل نہیں کیا ان کو جہالت میں چھوڑ دیں؟ ہم چاہتے ہیں پاکستان میں بچوں کو خوراک ملے، بچے اسکول جائیں، نوجوانوں کو روزگار ملے۔

    سابق وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف دوبارہ پاکستان کو ٹریک پرلائے، لوگوں کی تنخواہیں بڑھائیں تاکہ لوگوں کو آسانی ہو، آئی ایم ایف کی شرائط اگر مان رہے ہیں تو لوگوں کے لیے بھی آسانیاں پیدا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو سخت فیصلے لینے دیں، یہ پاکستان کے حق میں ہے، لیکن حکومت کو بھی سمجھداری سے فیصلے کرنے چاہئیں۔انہوں نےکہا کہ پاکستان میں زیادتی ہو رہی ہے، پاکستانی ریاست سے ناراض ہیں، اگر ملک کو آگے لے جانا ہے تو ہمیں سوچنا پڑےگا کہ ہم کہاں جا رہے ہیں۔

  • پاکستان کی قومی زبان”اردو”اسکول میں اردو بولنے پر بچے کے منہ پر’کالک‘مل دی گئی

    پاکستان کی قومی زبان”اردو”اسکول میں اردو بولنے پر بچے کے منہ پر’کالک‘مل دی گئی

    کراچی: بھارت یا امریکہ نہیں بلکہ پاکستان ، جس کی قومی زبان اردو ہے اور اردو بولنے والے کا کیا حشر کیا گیا یہ کراچی سے ایک بہت ہی تکلیف دہ رپورٹ ہے جس کے مطابق شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ’جے‘ میں قائم نجی اسکول میں مبینہ طور پر اردو میں بات کرنے والے طالب علم موسیٰ عاطف کے منہ پر کالک لگادی۔

    اردو کے معروف شاعر راغب مراد آبادی

    سوشل میڈیا پر بچے کے والد کی ویڈیو وائرل ہوئی جنہوں نے اسکول انتظامیہ کے رویے کے حوالے سے شکایت کی جبکہ بچے کی بھی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں وہ گال پر کالک کے ساتھ اپنے ساتھ اسکول میں پیش آئے واقعے کے حوالے سے بتا رہا تھا۔

    اردو زبان کی معروف شاعرہ عائشہ ایوب

    بچے کے والد نے الزام عائد کیا کہ اسکول میں میرے بیٹے کو اردو میں بات کرنے پر تضحیک کا نشانہ بنایاگیا اور موسیٰ کے چہرے پر کالک لگائی گئی اور وہاں موجود بچوں سے مزاق بنوایا گیا۔ بچے کے والد نے کہا کہ جب اسکول انتظامیہ سے بات کرنے کی کوشش کی توکوئی جواب نہیں دیا گیا۔
    والد کا مزید کہنا تھا کہ بیٹے کی عزتِ نفس مجروع ہوئی ہے لہٰذا اب اس اسکول میں مزید نہیں پڑھائیں گے۔

    اردو زبان میں لکھی گئی کھیلوں کا انتظامی ڈھانچہ کتاب کی تقریب رونمائی

    دوسری جانب ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز نے سوشل میڈیا پرچلنے والی ویڈیو کا نوٹس لے کر نجی اسکول سے جواب طلب کرلیا۔ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز کا کہنا ہےکہ واقعےکی تصدیق یا تردید اب تک نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات کےلیے 3 رکنی کمیٹی بنائی ہے پیر کو اسکول کا دورہ کر کے مزید تحقیقات کی جائے گی۔

  • ہنی مون کی واردات میں اغوا ہونےوالابازیاب

    ہنی مون کی واردات میں اغوا ہونےوالابازیاب

    اندرون سندھ کے بعد کراچی میں بھی ہنی ٹریپ کی واردات ،اطلاعات کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے سعید آباد کے مکان سے مغوی کو بازیاب کرالیا،پولیس کا کہنا ہےکہ ان کواطلاعات تھیں کہ ہنی ٹرپ کی اور بھی وارداتیں ہوسکتی ہیں اس لیے پولیس پہلے ہی متحرک تھے

    آج فواد چوہدری بھی عدالت میں رو پڑے،اہلیہ فواد

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس علاقے سے بازیاب ہونے والا شہری 7جنوری سے لاپتہ تھا ،مبینہ اغواء کا مقدمہ تھانہ سعید آباد میں درج تھا کارروائی کے دوران مبینہ اغواء کارخاتون کو گرفتار کرلیا گیا ،ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ملزمہ فون کال پر دوستی کے بعد ملاقات کے لئے سادہ لوح افراد کو گھر بلاتی تھی،پولیس حکام ملزمہ کے گھر پہنچنےوالے شہری کو ساتھی قابو کرتے اور تاوان طلب کیا جاتا تھا،

    سیاحتی مقامات پر انٹرنیٹ سروس کی فراہمی پر خصوصی توجہ کی ہدایت

    بازیاب ہونے والے شہری کے اہلخانہ سے بھی ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب کیا جارہاتھا،

    ادھرپولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے ایک فلیٹ سے معمر شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقےگلستانِ جوہر بلاک 18 میں واقع ایک فلیٹ سے کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کےمطابق ملنے والی لاش 53 سالہ فیض محمد کے نام سے سے کی گئی ہے تاہم اس واقعے پر مزید تفتیش جاری ہے۔

  • ملک میں کئی مقامات پرپیٹرول کی قلت، پمپس پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں

    ملک میں کئی مقامات پرپیٹرول کی قلت، پمپس پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں

    لاہور:پنجاب کے مختلف شہروں میں پٹرول کی قلت کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔سیالکوٹ شہر میں پیٹرول کی قلت کے بعد شہر کے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔اسی طرح بہاولپور اور گرد و نواح میں پیٹرول کی قلت کی وجہ سے پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے کی اطلاعات ہیں۔

    خیال رہے کہ پچھلے کئی روز سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ملک میں پیٹرول کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔دوسری جانب ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق قیاس آرائیوں کو غلط قرار دے دیا۔ترجمان اوگرا نے کہا کہ گزشتہ شام سے قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جو بے بنیاد اور غلط ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

    پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو یقین دہانی کرائی ہےکہ ملک میں جلد ہی گیس مہنگی کردیں گے، پیٹرول لیوی بھی بڑھا رہے ہیں۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات ہوئے جس میں پاکستان کی طرف سے سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کی سربراہی میں وفد نے مذاکرات کیے، آئی ایم ایف کی طرف سے مشن چیف ناتھن پورٹر مذاکرات میں شریک ہوئے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ پاکستانی وفد نے معاشی صورت حال کے بارے میں بریفنگ دی، پاکستان نے رواں سال کے لیے مقررہ کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف مکمل کرنےکی یقین دہانی کرائی اور آئی ایم ایف کو سیلاب سے متعلقہ منصوبوں پر اٹھنے والے اخراجات سے آگاہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نےگیس کی قیمتوں میں جلد اضافےکے فیصلے سے بھی آگاہ کیا، وفد نے بتایا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ یکم جولائی 2022 سے ہوگا، گیس کی قیمتوں میں اضافےکی منظوری جلد ہی کابینہ دےگی، گیس کے شعبےکا گردشی قرض بھی ختم کیا جارہا ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بھی مرحلہ وار بڑھائی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ پاکستان روپےکی قدر میں کمی کو مصنوعی طریقے سے نہ روکے، بجلی پر سبسڈی بھی ختم کی جائے، ٹیکس کا جی ڈی پی تناسب بڑھانےکے لیے اقدامات کیے جائیں، مختلف شعبوں کو دیے گئے استثنیٰ بھی ختم کیے جائیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے پروگرام بحال کرنے پر اصرارکیا ہے۔