Baaghi TV

Author: News Editor

  • معروف کاروباری شخصیت بیرام ڈی آواری انتقال کرگئے

    معروف کاروباری شخصیت بیرام ڈی آواری انتقال کرگئے

    معروف کاروباری شخصیت بیرام ڈی آواری 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔بیرام ڈی آواری کے خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی، بیرام ڈی آواری آواری گروپ کے مالک اور پاکستان میں پارسی انجمن کے چیئرمین بھی تھے۔

    ذرائع کے مطابق بیرام ڈی آواری کئی عرصے سے علیل تھے جو نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی آخری رسومات پیر کو دوپہر ایک بجے ادا کی جائیں گی۔

    بیرام ڈی آواری نے 1978 اور 1982 کے ایشیائی کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اوردونوں میں گولڈ میڈلز جیتے، حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں 14 اگست 1982 کو تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔

    آواری گروپ ایک خاندانی ملکیتی کاروبار ہے جسے فی الحال مسٹر بائرم ڈی آواری (چیئرمین) اور ان کے بیٹے دنشا اور زرکسز چلا رہے ہیں۔ ہوٹل مینجمنٹ آواری گروپ کا بنیادی کاروبار ہے جو ہوٹلوں کے موجودہ بیڑے کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں دیگر جگہوں پر 3- اور 4-اسٹار پراپرٹیز کے مالک اور/یا انتظام کے مواقع تلاش کر رہا ہے۔ آواری گروپ پاکستان میں فائیو، فور اور تھری اسٹار پراپرٹیز کا مالک ہے اور اسے چلاتا ہے اور دبئی میں دو ہوٹلوں کا انتظام کرتا ہے۔

    کمپنی کی تاریخ کراچی میں برسٹل ہوٹل کے افتتاح کے ساتھ 1944 سے شروع ہوئی، جس کے بعد:
    بیچ لگژری ہوٹل کراچی (1948)
    – آواری ہوٹل لاہور (1978)
    – آواری ٹاورز کراچی (1985)
    – آواری دبئی ہوٹل (1995)
    – آواری برشا سویٹس (2008)
    نیز آواری ایکسپریس ہوٹل اور رہائش گاہیں

    ان کے سوگواران میں بیوہ اور تین بچے شامل ہیں،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور سابق صدر نے بہرام ڈی آواری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

  • پی ٹی آئی نے محسن نقوی کو پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا

    پی ٹی آئی نے محسن نقوی کو پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا۔فواد چوہدری نے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ اس نظام کے خلاف سڑکوں پر جدوجہد کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں۔ کارکنان تیاری کریں، عمران خان کی قیادت میں بڑی مہم چلائیں گے۔

    دوسری جانب سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسدعمر نے کہا کہ محسن نقوی کی بطورنگراں وزیراعلیٰ تعیناتی آئین سے مذاق کے مترادف ہے، تحریک انصاف فیصلے کیخلاف عوامی احتجاج اور قانونی چیلنج بھی کرے گی۔

    خائن کیلئے قرآن کریم میں سخت الفاظ استعمال ہوئے ہیں،چیف جسٹس

    دوسری جانب رہنما ق لیگ چوہدری پرویزالہیٰ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرری سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔ٹویٹر پیغام میں چوہدری پرویزالہیٰ نے لکھا کہ الیکشن کمیشن کا متنازع فیصلہ ہر اصول اور ضابطے کے خلاف ہے۔ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید لکھا کہ 25 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرنیوالے شخص سے کیسے انصاف کی توقع ہوسکتی ہے۔

    ٹیکساس کے پہلے مسلمان قانون سازوں نے صدیوں قدیم قرآن پاک پرحلف اٹھا لیا

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرکے محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک ٹی وی انٹرویو میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اپوزیشن کی طرف سے دیے جانے والے ناموں میں سے ایک نام ایسا بھی جس کا رجیم چینج میں باقاعدہ کردار تھا۔ ان کے مطابق اگر الیکشن کمیشن ایسے کسی شخص کا انتخاب کرتا ہے تو پھر اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

  • الیکشن کمیشن نے محسن رضا نقوی کو پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ مقرر کر دیا

    الیکشن کمیشن نے محسن رضا نقوی کو پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ مقرر کر دیا

    لاہور:حکومت، اپوزیشن اور پارلیمانی پارٹی کی جانب سے ناکامی کے بعد الیکشن کمیشن نے محسن رضا نقوی کو پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ مقرر کر دیا ہے۔
    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ممبران، سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کے دیگر حکام شریک ہوئے، اجلاس ایک گھنٹے سے زائد جاری رہا، سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں نامزدگیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    الیکشن کمیشن کے اجلاس میں مشاورت کے بعد نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے صحافی محسن رضا نقوی کے نام پر اتفاق کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنر پنجاب کو نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی سے حلف لینے کیلئے خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی ایک معروف میڈیا گروپ کے مالک ہیں، ان کو اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے نامزد کیا گیا تھا، سابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز ہی اپوزیشن کے وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کی مخالفت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے تقرر سے قبل چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کے درمیان ملاقات بھی ہوئی تھی، جس میں اہم تقرری سے متعلق گفتگو کی گئی، سکندر سلطان راجہ کو تقرری کے طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔

    ملاقات میں لاء ونگ کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری سے متعلق آئینی امور پر بھی بریفنگ دی گئی تھی، اس دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا تھا کہ چاروں ناموں کا بغور جائزہ لے کر میرٹ پر نامزدگی کی منظوری دیں گے۔

    پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کا معاملہ گزشتہ ہفتے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد نامزد امیدواروں پر صوبائی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مسلسل تناؤ اور عدم اتفاق کے سبب غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوا ہے۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے بنائی گئی دو طرفہ پارلیمانی کمیٹی بھی مقررہ وقت میں اتفاق رائے پر پہنچنے میں ناکام رہی جس کے بعد الیکشن کمیشن کے اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ کا فیصلہ کیا گیا جس کی حتمی منظوری چیف الیکشن کمشنر نے دی۔

    واضح رہے نگران وزیر اعلیٰ کا فیصلہ کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کے پاس آج کا دن تھا، آئین کے آرٹیکل اے-224 کے تحت 2 روز کا وقت آج ختم ہونا تھا، چودھری پرویز الہٰی نے سردار احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ جبکہ حمزہ شہباز نے محسن نقوی اور احد چیمہ کے نام بھیجے تھے۔

  • عمران خان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت

    عمران خان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت

    لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے شدید مذمت کی گئی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مذمتی بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کل سویڈن میں احتجاج کے دوران قرآن کریم نذر آتش کئے جانے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس مارچ میں ہماری حکومت کی کاوش کے نتیجے میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلاموفوبیا کے انسداد کے عالمی دن کے حوالے سے او آئی سی کی تائید یافتہ تاریخی قرارداد منظور کی۔

    سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی ،وزیراعظم شہباز شریف کی شدید الفاظ میں مذمت

    سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے ذریعے اقرار کیا گیا کہ اسلام اور شعائرِ اسلام کے خلاف نفرت انگیز اقدامات کو آزادی اظہار کا تحفظ حاصل نہیں۔

    خائن کیلئے قرآن کریم میں سخت الفاظ استعمال ہوئے ہیں،چیف جسٹس

    اس سے پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔اپنے مذمتی بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قرآن کریم کی بے حرمتی کا واقعہ بدترین اور انتہائی دل آزاری والا فعل ہے، مہذب معاشرے میں ایسے افسوسناک واقعہ کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں، کسی بھی مہذب معاشرے میں الہامی کتاب کی بے حرمتی کے واقعہ کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

    ٹیکساس کے پہلے مسلمان قانون سازوں نے صدیوں قدیم قرآن پاک پرحلف اٹھا لیا

    چودھری پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ قرآن کریم کا احترام ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، آزادی اظہار کی آڑ میں ایسا واقعہ ہر گز برداشت نہیں، کیا اربوں مسلمانوں کی دل آزاری سے آزادی اظہار کے تقاضے پورے ہوتے ہیں؟، سویڈن کے اس اقدام سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

  • اسلام آباد:سویٹس ہاؤس سے02 مسلح ڈاکو 50 ہزارکیش لوٹ کر باآسانی فرار

    اسلام آباد:سویٹس ہاؤس سے02 مسلح ڈاکو 50 ہزارکیش لوٹ کر باآسانی فرار

    نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع سویٹس ہاؤس سے02 مسلح ڈاکو 50 ہزار کیش لوٹ کر باآسانی فرار۔ سوسائٹی کی سیکیورٹی کمپنی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان۔روات پولیس بھی جرائم پیشہ عناصر کو لگام ڈالنے میں ناکام نظر آنے لگی۔

    ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاؤن فیز 07 میں واقع رشید سویٹس ہاؤس کے منیجر راجہ فیصل نے روات پولیس کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کی رات آتشیں اسلحہ سے لیس 02 ڈاکو دوکان میں گھس آئے۔ڈاکووں نے ہمیں گن پوائنٹ پر ہینڈز اپ کروا لیا۔انہوں نے کیش کاونٹر کی تلاشی لیتے ہوئے 50ہزار کیش نکال لی۔ اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    راجہ فیصل نے بتایا کہ ہم بحریہ ٹاؤن سیکیورٹی کمپنی کو بھاری رقم سیکیورٹی کی مد میں ادا کرتے ہیں۔جبکہ سیکیورٹی کمپنی ہمیں تحفظ دینے میں ناکام ہے۔چند روز سیکیورٹی کمپنی والوں کے ذمہ داران سے میٹنگ دوران انکے نوٹس میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے حوالے توجہ دلائی۔مگر کوئئ جواب نہ آیا۔اور آج واردات ہوگئی۔ادھر حسن احمد خان نے بحریہ ٹاؤن پولیس چوکی کو درخواست دی کہ میرا قیمتی موٹر سائیکل دوکان کے سامنے سے چوری کرلیا گیا۔کاروائی کی جائے۔روات پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔

     

    ادھراسلام آبادکیپیٹل پولیس کا سنگین جر ائم میں ملوث مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاون جاری، پولیس ٹیمو ں نے گزشتہ چھ دنوں میں 18مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی،اشتہاری مجرمان کے خلاف مہم کو مزید موثر بناتے ہوئے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

  • کیپیٹل پولیس کا سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون:18گرفتار

    کیپیٹل پولیس کا سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون:18گرفتار

    اسلام آباد:کیپیٹل پولیس کا سنگین جر ائم میں ملوث مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے بڑ ے پیما نے پرکریک ڈاون جا ری، پولیس ٹیموں نے گزشتہ چھ دنوں میں 18مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی،اشتہاری مجرمان کے خلاف مہم کو مزید موثر بناتے ہوئے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

    شوہر نے بیوی کے آشنا کے ٹکڑے کرکے کچرے میں پھینک دیئے

    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں کیپیٹل پولیس آفیسر آپریشنز سہیل ظفر چھٹہ نے تما م زونل ڈی پی اوز کو سنگین جر ائم میں ملوث مجرمان کی گرفتار ی کے لیے خصوصی ٹا سک دئیے، ان احکا مات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی تھانہ آ بپا رہ، کو ہسار، بنی گالہ، رمنا، انڈسٹر یل ایر یا،سبزی منڈی اورشہزاد ٹا ون پر مشتمل پولیس ٹیموں نے گزشہ چھ دنوں میں 18 مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کی گرفتاری عمل میں لائی،

    کراچی: دکان میں پراسرار دھماکے کی وجہ سامنے آ گئی

    سی پی او آ پر یشنز نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف مہم کو مزید موثر بناتے ہوئے مجرمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت ولاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام پولیس افسران چیکنگ کو مزید موثر بنائیں اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بر وئے کا رلاتے ہوئے جرائم پیشہ مجرمان اور مقدمات میں نا مزد ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کریں اور گرفتار کر کے مقدمات کو یکسو کریں،

    کراچی:یونیورسٹی روڈ پر پولیس مقابلے کےبعد چھلاوا ڈکیت گروہ گرفتار

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا” پکار-"15پر فوراً اطلا ع دیں۔

  • الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم مزید تیز کی جائے: عمران خان کی پارٹی کو ہدایت

    الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم مزید تیز کی جائے: عمران خان کی پارٹی کو ہدایت

    لاہور:حکومت کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا جواب دینے کیلئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکمت عملی تیار کر لی۔

    پی ایس پی کے رہنماؤں نےایم کیوایم میں باوقارطریقےسے واپسی کی شرط رکھ دی

    سابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کے بعد انتخابی مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں سے اجازت ملنے کے بعد خود حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے میدان میں اتروں گا، چیئرمین پی ٹی آئی نے جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

    ایم کیوایم پاکستان نے بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ پرغورشروع کردیا

    ذرائع کے مطابق انتخابی مہم میں رجیم چینج کے ساتھ مہنگائی کو ایشو بنایا جائے گا، ملک کو بدترین معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے پی ٹی آئی کے چیئرمین قوم کو روڈ میپ بھی دیں گے، اکنامک ٹیم کو معاشی بحران سے نکلنے کیلئے تجاویز تیار کرنے، سوشل میڈیا ٹیم کو حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں اور مہنگائی کو ایشو بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔

    مصطفیٰ کمال ایم کیوایم کی احتجاجی ریلی میں شرکت کیلئے رضا مند

    عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 70 ارکان کے استعفے منظور کیے جانے کے بعد اسد قیصر کی قیادت میں دیگر رہنماؤں کو باقی استعفوں کی منظوری کیلئے بھی ٹاسک دے دیا، انتخابات سے پہلے تحریک انصاف کا پیغام گھر گھر پہنچنا چاہئے،عمران خان نے پارٹی کو الیکشن کراؤ ملک بچاؤ اور ڈور ٹو ڈور مہم میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کر دی۔

  • کراچی؛ نیوی اہلکار کے قتل میں ملوث دو ڈاکو پولیس مقابلے میں گرفتار

    کراچی؛ نیوی اہلکار کے قتل میں ملوث دو ڈاکو پولیس مقابلے میں گرفتار

    کراچی: بوٹ بیسن پولیس نے بیچ ویو پارک ڈیفنس کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزمان نے 17 جنوری کو کلفٹن پاک ٹاور میں نیوی اہلکار کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا تھا۔

    ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت 22 سالہ محمد وقاص ولد بخت نواز اور 20 سالہ بلال خان ولد وحید خان کے نام سے کی گئی، ملزمان سے دو پستول مع ایمونیشن، موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

    بوٹ بیسن پولیس کے مطابق گرفتار دونوں ملزمان نیوی اہل کار کے قتل میں ملوث ہیں، 17 جنوری کو کلفٹن پاک ٹاور ہیلی پیڈ کے قریب موجود نیوی اہلکار محمد شان ولد محمد اسلم اپنے کزن کاشف نواز کے ہمراہ موبائل فون سے تصویر کھینچ رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکوؤں نے محمد شان سے اس کا موبائل فون چھینا اور مزاحمت پر نائن ایم ایم پستول سے دو گولیاں مار کر فرار ہوگئے تھے۔

    پولیس کے مطابق دوران تفتیش وقاص نے بتایا کہ نیوی اہلکار محمد شان کو اس نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے واقعے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل، نیوی اہلکار سے چھینا ہوا موبائل فون اور نائن ایم ایم پستول برآمد کرلیا گیا۔

    بوٹ بیسن پولیس نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو خیبر پختون خوا کے رہائشی ہیں اور اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جاچکے ہیں، گرفتار ڈاکو وقاص 9 جنوری کو ہی ضمانت پر جیل سے رہا ہوا تھا۔

  • لاہوراسکول واقعہ:علی ظفر نےغنڈہ گردی کےذاتی تجربات شیئرکردیئے

    لاہوراسکول واقعہ:علی ظفر نےغنڈہ گردی کےذاتی تجربات شیئرکردیئے

    لاہور: طالبات کی طرف سے نشے سے انکار پر ساتھی طالبہ پر تشدد کے واقعے پر اداکار و گلوکار علی ظفر نے اپنے ذاتی تجربات شیئر کردیئے۔معروف گلوکارعلی ظفر نے اسکول میں تشدد کے واقعے کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسکول میں اس طرح کے واقعات کو ختم کرنے کیلئے درست اپروچ اپنانے کی ضرورت ہے۔

    لاہور کے ایک ایلیٹ اسکول میں نشے سے انکار پر ایک لڑکی پر ساتھی طالبات نے تشدد کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور لڑکیوں کے خلاف پولیس مقدمہ بھی درج کیا گیا۔

     

    علی ظفر نے ٹویٹر پر ایک طویل پوسٹ میں تفصیل سے لکھا کہ ان کو کالج کے دنوں میں متعدد مرتبہ اس طرح کی غنڈہ گردی کا سامنا کرنا پڑا، ان کے انگریزی لہجے اور کپڑوں کو تضحیک کا نشانہ بنایا جاتا اور یہ کئی برسوں تک جاری رہا۔انہوں نے تجویز دی کہ اسکولوں کو غنڈہ گردی پر ایک بہت واضح پالیسی اپنانی چاہئے، اساتذہ اور اسٹاف کو تربیت دی جائے کہ وہ اس قسم کے تشدد کو پہچان سکیں۔

     

    اداکار کے مطابق اسکولوں کے ساتھ ساتھ والدین پر بھی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی اچھی تربیت کریں، وہ اپنے بچوں کی تربیت پر پوری توجہ دیں۔

  • کراچی:قومی ویمن فٹبالر صاحبہ سردل کا گھر واپسی پر شاندار استقبال

    کراچی:قومی ویمن فٹبالر صاحبہ سردل کا گھر واپسی پر شاندار استقبال

    کراچی:سعودی عرب میں چار ملکی ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی ٹیم میں شامل صاحبہ سردل کا گھر واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔

    پاکستانی پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات جانیوالا ایرانی شہری گرفتار

    چند روز قبل پاکستان کی ویمن فٹبال ٹیم نے کئی برسوں بعد بین الاقوامی ایونٹ میں حصہ لیا، سعودی عرب میں کھیلے گئے 4 ملکی ویمنز فٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے خلاف توقع دوسری پوزیشن حاصل کی، جسے ناصرف پاکستان بلکہ بھرمیں سراہا گیا۔

    ایم کیوایم پاکستان نے بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ پرغورشروع کردیا

    قومی فٹ بال ٹیم میں شامل کراچی کے علاقے ماڑی پور سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی صاحبہ سردل کی واپسی پر شانداراستقبال کیا گیا۔اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص کرکے قوم کی بیٹی کو خوش آمدید کہا گیا اور علاقہ مکین رقص کرکے خوشیاں مناتے رہے۔صاحبہ سر دل کے اہل محلہ کا کہنا تھا کہ صاحبہ نے بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کرکے ناصرف انے خاندان بلکہ اپنے علاقے کا نام بھی روشن کیا ہے۔

    کراچی ضمنی الیکشن،جوڑتوڑجاری،پی پی اورایم کیوایم کےدرمیان سخت مقابلہ

    واضح رہے کہ صاحبہ سردل کا گھر کراچی کے جس علاقے میں واقع ہے وہ لیاری سے متصل ہے اور لیاری کو فٹبال کا گڑھ کہا جاتا ہے، جہاں سے کئی کھلاڑیوں نے پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔