Baaghi TV

Author: News Editor

  • محمد اعظم خان:تمام بڑے سیاسی گھرانوں کا رشتے دارنگران وزیراعلیٰ

    محمد اعظم خان:تمام بڑے سیاسی گھرانوں کا رشتے دارنگران وزیراعلیٰ

    پختونخوا میں اپوزیشن لیڈر کا تجویز کردہ نام وزیر اعلیٰ نے بھی قبول کرلیا اور کہا کہ اعظم خان ہمارے لیے بھی قابل احترام ہیں.محمد اعظم خان صوبے کے چیف سیکرٹری اور 2007.08 میں نگران صوبائی کابینہ کے رکن رہ چکے ہیں. اعظم خان کی خیبرپختونخوا کے کم و بیش تمام سرکردہ سیاسی گھرانوں سے قریبی رشتہ داری ہے ۔

    وہ سابق انسپکٹر جنرل پولیس، سابق نگران صوبائی وزیر عباس خان کے بھائی، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے کزن اور اٹک سے ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی خانزادہ تاج کے داماد ہیں جو سابق وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے چچا ہیں۔

    وہ آئی جی ظفراللہ خان کے بھائی سابق کمشنر خالد خان، اعظم خان کے ہم زلف ہیں۔ ظفراللہ خان اور خالد خان سابق آئی جی پولیس ڈاکٹر نعیم خان کے ماموں زاد بھائی ہیں۔ سابق آئی جی سکندر محمد زئی بھی خالد خان کے کزن ہیں جن کے صاحبزادے عدنان خان سابق وزیراعلٰی پرویزخٹک کے داماد ہیں۔

    اعظم خان کے بھائی عباس خان کی اہلیہ سابق صوبائی وزیر خواجہ محمد خان ہوتی کی فرسٹ کزن ہیں جب کہ اعظم خان کے ایک بھتیجےعمرشہزاد کی اہلیہ پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیرعمرایوب کی ہمشیرہ ہیں۔ عمرایوب کی ایک کزن اے این پی کے سابق وفاقی وزیرحاجی غلام احمد بلورکی بہو ہیں۔

    اعظم خان کا ایک بھائی محمد عباس خان انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا رہ چکا ہے ۔ عباس خان مفتی محمد عباس کی نگران کابینہ میں وزیر رہے ہیں۔ اعظم خان کے ایک اور بھائی میجر ریٹائرڈ مختیار احمد خان ایک عرصے تک عوامی نیشنل پارٹی سے منسلک رہے اوراے این پی کے ٹکٹ پر سینیٹر بھی بنے تھے۔
    محمد اعظم خان 80 کے عشرے کے آخر میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا رہے ۔

    وہ وفاقی سیکرٹری پٹرولیم اور سیکرٹری مذہبی امور کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے پاکستان ٹوبیکو بورڈ خیبر پختونخوا کے چیئرمین کے طور پر بھی کام کیا ہے اور سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کئی نیم سرکاری اداروں کے ساتھ منسلک رہے ۔

    انہوں نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے ساتھ مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے فلڈ کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

  • پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ کون؟ اہم فیصلہ آج ہو گا

    پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ کون؟ اہم فیصلہ آج ہو گا

    لاہور:پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ کون؟ نامزدگی کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی کے لیے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اجلاس آج شام 6 بجے ہو گا، اجلاس میں چاروں ممبران اور سیکرٹری الیکشن کمیشن شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کےنگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئےتجویز کردہ ناموں پر غور کیا جائے گا، الیکشن کمیشن تجویز کردہ ناموں میں سے ایک نام کا انتخاب کرے گا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کی آئینی مدت میں آج رات تک وقت باقی ہے، آئینی ماہرین کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کی آئینی مدت آج رات 10 بج کر 10 منٹ تک ہے۔

    خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کئے گئے ہیں جبکہ حزب اختلاف نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کر رکھا ہے۔

    تمام سیاستدان ایک پیج پر آکر پاکستان کے لئے کام کریں ،چودھری شجاعت

    یاد رہے کہ پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری پر سیاسی جماعتوں میں ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کے بعد گیند اب الیکشن کمیشن کے کورٹ میں چلی گئی۔
    پارلیمانی پارٹی کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کا حتمی فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے صوبے میں ایک بار پھر 2018ء جیسی صورت حال پیدا ہو گئی ہے، 5 برس قبل بھی حکومت نے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے جسٹس (ر) سائر علی اور ایڈمرل (ر) ذکا اللہ کے نام تجویز کیے تھے۔

    مریم ہو یا نواز شریف انکا اپنا ملک ہے جب مرضی ائیں۔ بسم اللہ.شاہ محمودقریشی

    اپوزیشن کی جانب سے ایاز امیر اور حسن عسکری کو نامزد کیا گیا تھا، فریقین کے متفق نہ ہونے پر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا تھا، الیکشن کمیشن کی جانب سے حزب اختلاف کے حسن عسکری عہدے پر فائز ہوئے، وہ بطور نگران وزیر اعلیٰ انتخابات کے انعقاد میں کامیاب رہے۔

    سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز رکھے،پرویز الہیٰ

    آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کے لیے چیف الیکشن کمشنر نے اہم اجلاس کل بلا لیا، اجلاس میں عہدے پر تقرری کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے دیئے گئے دو، دو ناموں پر غور ہو گا۔حکومت کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کئے گئے ہیں جبکہ حزب اختلاف نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کر رکھا ہے۔

  • نیوٹرل شخص کو متنازع بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے:نواز شریف

    نیوٹرل شخص کو متنازع بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے:نواز شریف

    لندن:نواز شریف کا کہنا ہے کہ نیوٹرل شخص کو متنازع بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے۔لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کی تیاری اور مریم نواز کی وطن واپسی کے حتمی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چارسدہ میں چیک پوسٹ پر دہشگردوں کا حملہ، تین اہلکار زخمی

    اجلاس میں مریم نواز، رانا ثناء اللہ، سینیٹر افنان اللہ اور سابق سینیٹر چوہدری سعود مجید بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران نواز شریف کی سزاؤں کیخلاف زیر التواء معاملات میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ قانونی ماہرین کی رائے بھی لی گئی۔

    ن لیگ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مریم نواز یکم فروری سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گی۔

    قصور:2 سگے بھائیوں سمیت4 افراد دم گھٹنےسےجاں بحق

    نواز شریف سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ کے پی اور پنجاب اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے مہم آپ لیڈ کریں گے یا مریم نواز؟۔ جس پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ آپ سے بہت جلد اس سب پر بات کریں گے۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ اہم تعیناتیوں کیلئے کوئی نیوٹرل شخص آجائے تو پی ٹی آئی اس کو متنازع بنادیتی ہے، اس پر کیا کہیں گے؟۔ جس پر ان کا کہنا تھا کہ نیوٹرل شخص کو متنازع بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں توڑنے کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ اپریل کے وسط میں دونوں اسمبلیوں کے انتخابات ہوجائیں گے۔

  • سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کا شدید اظہار مذمت

    سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کا شدید اظہار مذمت

    اسلام آباد:پاکستان نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ بے ہودہ اور اشتعال انگیز اسلامو فوبیا پر مبنی فعل ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سویڈن میں ترک سفارتخانے کے باہر ایک احتجاج کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی اور اسے نذر آتش کیا گیا، جس پر ترک حکومت نے استنبول میں سویڈش سفیر کو طلب کرلیا۔

    ترکی نے واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے سویڈش وزیر کا دورہ بھی منسوخ کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا گھناؤنا فعل قابل مذمت ہے، یہ بے ہودہ اور اشتعال انگیز اسلامو فوبیا پر مبنی فعل ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے سے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا ہے، ایسی کارروائیوں کا آزادی اظہار رائے سے کوئی تعلق نہیں۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسلام امن کا مذہب ہے اور پاکستان سمیت دنیا کے مسلمان تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔

    ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی براداری کو اِن اصولوں کی مکمل حمایت کرنی چاہئے، عالمی برادری کو اسلاموفوبیا، زینوفوبیا اور عدم برداشت کیخلاف یکسان مؤقف اختیار کرنا چاہئے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مذہب اور عقائد کی بنیاد پر تشدد کے خلاف بھی مل کر کام کرنا ہوگا، قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر سویڈن کے حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

  • پاکستانی پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات جانیوالا ایرانی شہری گرفتار

    پاکستانی پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات جانیوالا ایرانی شہری گرفتار

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات جانے کی کوشش کرنیوالے ایرانی شہری کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے امیر یوسف نامی ایرانی شہری کو طیارے سے آف لوڈ کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق ملزم پاکستانی پاسپورٹ کے ذریعے وزٹ ویزے پر یو اے ای جا رہا تھا، دوران تفتیش ملزم اپنے خاندان سے متعلق مکمل طور پر لاعلم تھا، دوران تفتیش وہ اپنی جائے پیدائش اور دیگر متعلقہ سوالات پر بھی حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا۔ملزم کے پاس پاکستان پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ نادرا سے جاری قومی شناختی کارڈ بھی ہے۔

    طالبہ پر ساتھی لڑکیوں کی جانب سے تشدد، طالبات کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے، جس سے مزید تحقیقاتی جاری ہیں۔

     

    ادھروفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عراق جانے والے زائرین کے مسائل پر بات چیت کیلئے عراقی وزیر داخلہ مارچ میں پاکستان آ رہے ہیں۔

    کتے کو نام سے نہ پکارنے پرمالک نے پڑوسی کو قتل کر یا

    وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نواسہ رسول کے چہلم پر عراق جانے والے زائرین کے مسائل وزیر اعظم شہباز شریف کے علم میں آئے تو انہوں نے فوری نوٹس لیا اور انکے حل کی ہدایات جاری کیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم کی ہدایت پر عراقی وزیر داخلہ سے رابطہ کیا ہے، عراقی وزیر داخلہ مارچ میں پاکستان آ رہے ہیں۔

    قصور:2 سگے بھائیوں سمیت4 افراد دم گھٹنےسےجاں بحق

    وزیر داخلہ نے کہا عراقی حکومت اور زائرین کے مابین کوئی چیز تحریری نہیں سب کچھ زبانی ہے، ہم ساری چیزیں ان سے بلیک اینڈ وائٹ طے کریں گے تاکہ پاکستان سے عراق جانے والے زائرین کو مسائل درپیش نہ آئیں، اسی سال مارچ میں زائرین کو دپیش مسائل حل ہو جائیں گے۔

  • بلوچستان حکومت نے وفاق کو گیس بند کرنے کی دھمکی دیدی

    بلوچستان حکومت نے وفاق کو گیس بند کرنے کی دھمکی دیدی

    کوئٹہ:بلوچستان حکومت نے وفاق کو گیس بند کرنے کی دھمکی دیدی،اس وقت پاکستان میں جہاں سیاسی صورت حال بڑی خراب نظرآرہی ہے وہاں ملک کی معاشی صورت حال بھی بہت پچیدہ ہے ، ایک طرف وفاقی حکومت سستا تیل اور گیس ملک میں لانے کیلئے کوششیں کررہی ہے دوسری طرف قدرتی گیس کے وسائل سے مالا مال بلوچستان ناراض ہورہا ہے، واجبات کی عدم ادائیگی پر بلوچستان نے وفاق کو گیس بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

    صوبائی وزیر خزانہ زمرک خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ بلوچستان اس وقت مشکل میں ہے، وفاق فوری مدد کرے، خیرات نہیں بلکہ اپنا حق مانگ ہے ہیں، اگر 75 ارب روپے کے بقایا جات مل جائیں تو بحران ختم ہوسکتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر بقایا جات نہ ملے تو بلوچستان سے گیس کی سپلائی کو بھی بند کرنے کا آپشن موجود ہے، 18 ویں ترمیم کے بعد صوبے کو اختیار حاصل ہے، صوبے سے گیس سپلائی جاری ہے، بقایا جات نہیں مل رہے۔

    زمرک اچکزئی نے کہا کہ وفاق کو مشکلات سے متعلق دو ٹوک الفاظ میں بتادیا، وفاق ڈوبنے سے پہلے مدد کرے، پی پی ایل کے ذمہ بلوچستان کے 30 ارب روپے کے بقایاجات ہیں، 15 دن میں بقایا جات نہیں ملے تو بلوچستان حکومت فیصلہ کرے گی۔

    صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ہم وفاق کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں، اکائیاں کمزور ہوں گی تو وفاق کمزور ہوگا، اگر گودار، سینڈک اور ریکوڈک ہمیں دے دیں ہم پورا ملک چلا سکتے ہیں۔

  • بارش،برفباری:مظفرآباد اورمری میں ٹریفک جام،سیاح پھنس گئے

    بارش،برفباری:مظفرآباد اورمری میں ٹریفک جام،سیاح پھنس گئے

    مری:بارش،برفباری:مظفرآباد اورمری میں ٹریفک جام،سیاح پھنس گئے،اطلاعات کے مطابق شمالی علاقہ جات میں اس وقت بارش اور برفباری کی وجہ سے ٹریفک جام ہےاورپولیس اور دیگر امدادی ٹیمیں سیاحوں کو محفوظ مقامات پرپہنچانے کےلیے کوشاں ہیں،

     

    اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مظفرآباد، پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مظفرآباد،30سے 35گاڑیاں برف میں پھنسی ہیں،پمظفرآباد، پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پہنچ گئیں،مظفرآباد،نیاز پورہ کے مقام پر برفباری، سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں

     

    مظفرآباد مشہور سیاحتی مقام پیرچناسی میں برفباری کےباعث لنگرپورہ کےمقام پہ سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئی،سیاحوں کو منع کرنے کےباوجود سیاح برفباری دیکھنے گئے،رفباری میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے لیے امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں،

    آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد دارالحکومت و گردونواح میں موسم مزید سرد ہو گیا۔

     

    وادی لیپا، نیلم، باغ، راولا کوٹ اور حویلی کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی جس کے بعد متعدد شاہراہیں بند ہو گئیں، بالائی نیلم شاہراہ کیل کا تاؤ بٹ سے رابطہ ٹوٹ گیا، ضلع حویلی کی حاجی پیر تا بانڈی اور لسڈنہ حاجی پیر شاہراہ بھی ٹریفک کیلئے بند ہے۔

     

    ایس ڈی ایم اے کے مطابق آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں شاہراوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، شہری بالائی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

  • کراچی میں اتوار سے سائبیرین ہوائیں چل سکتی ہیں:محکمہ موسمیات

    کراچی میں اتوار سے سائبیرین ہوائیں چل سکتی ہیں:محکمہ موسمیات

    کراچی: سردی کی نئی لہر بالائی سندھ کو کل سے اپنی لپیٹ میں لے گی، کراچی میں سائبیرین ہوائیں چل سکتی ہیں اور درجہ حرارت 6 ڈگری تک گرسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ہفتے کے روزیخ بستہ ہوائیں برقراررہیں اورکم سے کم پارہ 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

    بھارت میں مسلم نوجوان پر ہندو لڑکی سے بات کرنے پر بہیمانہ تشدد

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی، صبح کے وقت دھند چھانے کی وجہ سے حد نگاہ 3.5 کلو (3500) میٹرز رہی اور شہر کا کم سے کم پارہ 10 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 24.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
    ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری دوسرے کولڈ ویو الرٹ کے مطابق اتوار سے صوبہ سندھ میں سردی کی نئی لہر آنے کاامکان ہے۔

    کراچی، حیدرآباد، بدین، سجاول اور ٹھٹھ کے اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت 6 سے8 ڈگری، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، جامشور، تھرپاکر، عمرکوٹ کے اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت 2 سے4 ڈگری جبکہ شہید بے نظیرآباد، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، میرپورخاص، مٹیاری، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمد خان کے اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

    کشمور کے شری گرو نانک گوردوارہ میں سکھ میلے کی تقریب،بھارت سمیت ملک بھر سے سکھ اور…

    محکمہ موسمیات کے مطابق 25 جنوری کو کراچی میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے اور عوام کو سردی کی لہر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

  • قصور:2 سگے بھائیوں سمیت4 افراد دم گھٹنےسےجاں بحق

    قصور:2 سگے بھائیوں سمیت4 افراد دم گھٹنےسےجاں بحق

    قصور میں تھانہ صدر کے علاقہ قادی ونڈ میں پرسرار طور پر ہندو خاندان کے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق قصور کے علاقہ تھانہ صدر کی حدود قادی ونڈ میں ایک ھی خاندان کے 4افراد مبینہ دم گھٹنے سے جانبحق ہو گئے۔ جانبحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں

    بھارت میں مسلم نوجوان پر ہندو لڑکی سے بات کرنے پر بہیمانہ تشدد

    جبکہ ایک کو بے ہوشی کی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کروادیا گیا ریسکیو 1122 کے مطابق چاروں افراد نے رات کو مچھلی کھائی اور سوگئے اور صبح تین افراد جن میں دو سگے بھائی بھی شامل ھیں مردہ حالت میں کمرے میں پائے گئے۔ جاں بحق افراد میں سنتیش کمار،کرپال، ششی کمار اوروشال کمار شامل ہیں۔

    زندہ جلانے کی دھمکی،شاہ رخ خان کے مداحوں نے ہندو پنڈت کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

    عینی شاہدین کے مطابق کمرے میں رات کو انگیٹھی جلائی گئی تھی جس کہ وجہ سےممکنہ طور پر دم گھٹنے سے تمام افراد جانبحق ھوئے ھیں جبکہ پولیس ترجمان کا کہنا ھے کہ ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ھے موقعہ سے شواھد اکٹھے کئے جارھے ھیں جلد اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ پولیس نے فرانزک لیب کی ٹیمیں موقع پر تفتیش کے عمل میں مصروف ہے۔

    کشمور کے شری گرو نانک گوردوارہ میں سکھ میلے کی تقریب،بھارت سمیت ملک بھر سے سکھ اور…

    واضح رہے کہ راولپنڈی گرجا گاؤں میں بھٹہ خشت پر کام کرنے والے2 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے تھے ۔ تھانہ دھمیال کے علاقہ گرجا روڈ پر مرزا مسعود کے بھٹے پر دو افراد منگل کی صبح مردہ پائے گئے۔پولیس کاکہناتھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق متوفی کوئلے کی انگیٹھی جلا کر سوئے تھے جو آکسیجن کی کمی کے باعث دم توڑگئے جاں بحق ہونے والے افراد میں شوکت عمر 52 سال اور18 سالہ اکرام شامل ہیں ۔پولیس نے دونوں افرادکی میتیں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاءکے حوالے کردیں۔

  • خلابازوں کی خلا میں سال کی پہلی چہل قدمی

    خلابازوں کی خلا میں سال کی پہلی چہل قدمی

    فلوریڈا:بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے باہر 2 ضلا بازوں سے رواں سال خلا میں پہلی چہل قدمی کی ہے۔2 خلابازوں نے جمعہ کو 2023 کی پہلی اسپیس واک کا آغاز کیا جب وہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے پاور جنریشن سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کام کر رہے تھے۔

    انسان ایک بار پھر چاند پر چہل قدمی کریں گے:ناسا کا اعلان

    امریکی خلائی ادارے ’’ناسا‘‘ (NASA)کی خلاباز نکول مان (Nicole Mann) اور جاپان کے سرکاری خلائی ادارے جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (the Japan Aerospace Exploration Agency) سے تعلق رکھنے والے خلاباز کویچی وکاٹا ( Koichi Wakata) نے رواں سال (2023) کے دوران خلا میں پہلی چہل قدمی کا اعزاز اپنے نام کیا۔

    ناسا کے پہلے مشن اپالو7 کے آخری خلاباز انتقال کر گئے

    ناسا کے مطابق کویچی وکاٹا اور نکول مان نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS)کے پاور جنریشن سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کام کے دوران 7 گھنٹے اور 21 منٹ خلا میں گزارے۔اس دوران دونوں ماہرین نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے بالاکل آخری حصہ میں بجلی کی فراہمی سے متعلق ایک پرزہ (kit) نصب کیا۔

    ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نےزندگی کیلئے موافق سیاروں کا ایک جتھہ دریافت کر…

    یاد رہے کہ چند دن پہلے ناسا سے تعلق رکھنے والے امریکی خلا باز والٹر کننگھم اپالو پروگرام 7 کا حصہ تھے جنہوں نے1968 میں خلا میں 11 دن کا کامیاب مشن کیا اور انہیں خلا سے ٹی وی پر براہ راست نشریات پر ایمی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

    دو ستاروں کی دریافت پر ’ناسا‘ کی طرف سے سعودی خاتون سائنسدان کی ستائش

    والٹر کننگھم نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں اپالو 11 کے چاند پر اترنے کی راہ ہموار کی، ناسا نے کننگھم کی موت کی تصدیق کی، اور کہا کہ والٹر نے ہمارے چاند پر اترنے کے کامیاب پروگرام میں اہم کردار ادا کیا ہے دنیا نے ایک اور حقیقی ہیرو کو کھو دیا ہے، اور ہم اسے بہت یاد کریں گے۔