Baaghi TV

Author: News Editor

  • درآمدات کی بندش سے25 فیصد دوا ساز کمپنیاں بند:15 دن کا خام مال موجود

    درآمدات کی بندش سے25 فیصد دوا ساز کمپنیاں بند:15 دن کا خام مال موجود

    کراچی: پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئر مین فاروق بخاری نے کہا کہ ملک میں 25 فیصد دوا ساز اداروں کے غیر فعال ہونے کی نوبت آگئی ہے جبکہ دیگر کمپنیوں کے پاس پندرہ دن کا خام مال رہ گیا ہے،اگر کمپنیوں کو بروقت خام مال کی ادائیگی نہ کی گئی تو مزید کمپنیاں بند ہو جائیں گی اور دوا ساز اداروں کے سیکڑوں ملازمین بے روزگار ہو جائیں گے۔

    تاریخی مسجد شاہ جہاں کے محافظ چور بن گئے ،مسجد اجڑنے لگی

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز کراچی پریس کلب میں دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (بی پی ایم اے)نے حکومت سے پرزور اپیل کی کہ وہ ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اور جان بچانے والے طبی ساز و سامان کی درآمد کو دوباره شروع کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں تاکہ ملک میں مریضوں کے بلا تعطل علاج کے لیے ادویات اور جان بچانے والے طبی آلات فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

    26گینگ کے65ارکان سمیت363ملزمان کو گرفتار

    پی پی ایم اے کے مرکزی چیئرمین سید فاروق بخاری نے اپنی ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران کے ہمراہ کہا کہ زرمبادلہ کے موجودہ بحران نے ملک میں ادویات کی پیداوار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔دوا ساز اداروں کے پاس ملک میں جان بچانے والی ادویات کی مقامی پیداوار کے لیے ضروری وسائل ختم ہو چکے ہیں، حکومت کو چاہیے کہ فارماسوٹیکل کمپنیوں کو اہمیت دے۔ بینکوں کے پاس ڈالر کی عدم دستیابی کی وجہ سے خام مال اور طبی ساز و سامان کی درآمد میں مسلسل رکاوٹ آرہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دوا ساز ادروں کو جنگ کے وقت بھی اپنی پیداوار جاری رکھنی چاہے، ملک میں 770 کے قریب ادویات تیار کرنے والے سنگین بحران کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ انہیں ملک میں مریضوں کو درکار 90 فیصد ادویات کی تیاری کے لیے درکار خام اور پیکیجنگ میٹریل کی ضروری درآمدات نہیں مل رہیں۔

    بولان میں گیس پائپ لائن کو دھماکا خیزمواد سےاڑا دیا گیا

    چیئرمین پی پی ایم اے نے کہا کہ ملک میں مقامی طور پر تیار کی جانے والی ادویات کو درآمد کرنے کے لیے 150 بلین امریکی ڈالر کی خطیر رقم درکار ہوگی، اگر یہ بحران مزید جاری رہا ملک میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوجائے گی، ضروری جراحی اور طبی آلات کی درآمدات معاشی بحران کی وجہ سے روک دی گئی ہیں۔جس کی وجہ سے شدید بیمار مریضوں کے علاج میں بے پناہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

    پی پی ایم اے کے چیئرمین نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ملک میں امریکی ڈالر دستیاب رہیں تاکہ ادویات کی تیاری اور حراحی آلات کی درآمد کے لیے ضروری خام مال کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ پاکستان کی فارماسوٹیکل کمپنیوں کو ڈالر کی عدم دستیابی کی وجہ سے پیدا ہونے مریض سمیت طبی ماہرین اور متعلقہ ادارے بھی پریشانی میں مبتلا ہیں،ملک میں 25 فیصد دوا ساز اداروں کے غیر فعال ہونے کی نوبت آگئی ہے،جبکہ دیگر کمپنیوں کے پاس پندرہ دن کا خام مال اسٹاک ہے،اگر کمپنیوں کو خام نہ ملا تو مزید کمپنیاں بند ہو جائیں گی اور دوا ساز اداروں کے سیکڑوں ملازمین بے روزگار ہو جائیں گے۔

  • کراچی میں 24 گھنٹوں کےدوران اسٹریٹ کرائمزکی 117 وارداتیں : پولیس رپورٹ

    کراچی میں 24 گھنٹوں کےدوران اسٹریٹ کرائمزکی 117 وارداتیں : پولیس رپورٹ

    کراچی: ڈاکوؤں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں بسنے والے 117 شہریوں کو قیمتی اشیاء سے محروم کردیا، اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں شہر کے ساتوں اضلاع میں رونما ہوئی۔پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے 7 اضلاع میں اسٹریٹ کرائم کی 117 وارداتیں رپورٹ ہوئیں, ایک روز کے دوران ہونے والی کرائم کی وارداتوں کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے بدھ کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو رپورٹ بھیجی۔

    26گینگ کے65ارکان سمیت363ملزمان کو گرفتار

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کے 117 واقعات رونما ہوئے جن میں 44 وارداتوں میں موبائل فون اور نقدی چھینی گئی، ایک کار چوری اور پانچ کاروں سمیت 55 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق ڈکیتی کے دوران اسٹریٹ کرمنلز نے مزاحمت پر چار افراد کو زخمی کیا جن میں ایک شان ولد اسلم کو بوٹ بیسن ضلع جنوبی، دوسرا دانش ولد عابد کو شاہراہ نورجہاں ضلع وسطی، تیسر ایس آئی شکیل اور ایس آئی جاوید کو ضلع وسطی میں جب کہ چوتھے رفاقت ولد منور کو عوامی کالونی ضلع کورنگی میں نشانہ بنایا گیا۔

    بولان میں گیس پائپ لائن کو دھماکا خیزمواد سےاڑا دیا گیا

    وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ پولیس نےاسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ پانچ انکاؤنٹر کیے جس میں 13 اسٹریٹ کرمنلز/ چور زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے اور 13 ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔پولیس نے شہر بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 110 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں 38 اسٹریٹ کرمنلز/چور، 22 ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر، ایک بھتہ خوری، 9 منشیات فروشی جب کہ 34 دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔

    تاریخی مسجد شاہ جہاں کے محافظ چور بن گئے ،مسجد اجڑنے لگی

    وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ کراچی پولیس نے دن بھر میں 6 کار لفٹرز کو گرفتار کیا، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران 22 غیر قانونی پستول، دو کلو گرام چرس، پانچ چھینے گئے موبائل فون، 15 مسروقہ گاڑیاں جس میں ایک کار اور 14 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے سٹی پولیس کو کومبنگ آپریشن جاری رکھنے اوراسٹریٹ کرائم کو کنٹرول میں لانے کی ہدایت کی۔

  • افغانستان میں سردی کی شدید لہر، 70 افراد جاں بحق

    افغانستان میں سردی کی شدید لہر، 70 افراد جاں بحق

    کابل:دنیا کے دیگر ممالک کی طرح افغانستان میں سردی کی شدید لہر جاری ہے،کابل سےملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران کم از کم 70 افراد جاں بحق ہوگئے، وسطی علاقے غور میں درجہ حرارت منفی 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان میں اب بھی سیلاب سے متاثر کئی علاقوں میں کشتیاں چل رہی ہیں۔ حنا ربانی

    فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بدھ کو افغان حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ منجمد کر دینے والی سردی کی وجہ سے ملک میں جاری انسانی المیے کی شدت بھی بڑھ گئی ہے۔رہورٹ کے مطابق رواں ماہ کی 10 تاریخ کے بعد سے افغانستان کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت بہت زیادہ گِرگیا تھا جبکہ وسطی خطے غور میں اتوار کو درجہ حرارت منفی 33 ریکارڈ کیا گیا۔

    بجلی کی قیمت میں ایک روپے 49 پیسے سے 4 روپے 46 پیسے فی یونٹ تک اضافہ

    افغانستان کے محکمہ موسمیات کے سربراہ محمد نسیم مرادی نے اے ایف پی کو بتایا کہ ماضی کی نسبت اس سال موسمِ سرما بہت زیادہ شدید ہے، امکان ہے کہ شدید سردی کی یہ لہر مزید ایک یا دو ہفتے تک برقرار رہے گی۔افغانستان کی ماحولیاتی آفات سے نمٹنے سے متعلق وزارت نے بتایا ہے کہ کم از کم 70 افراد کے علاوہ گزشتہ 8 دنوں میں 70 ہزار پالتو جانور بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔خیال رہے کہ افغانستان کے غربت زدہ دیہی علاقوں میں لوگوں کا زیادہ تر انحصار مویشیوں پر ہے۔

     

    امریکا کے افغانستان سے انخلاء کے بعد یہ دوسرا موسم سرما ہے، اس دوران انسانی امداد کی سرگرمیاں بھی کم نظر آرہی ہیں جبکہ افغانستان کے اثاثے بھی امریکا نے منجمد کر رکھے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امدادی گروپوں کا کہنا ہے کہ اس وقت افغانستان کی لگ بھگ نصف آبادی بھوک کا شکار ہے جبکہ 40 لاکھ کے قریب بچے خوراک کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔

    بولان میں گیس پائپ لائن کو دھماکا خیزمواد سےاڑا دیا گیا

    گزشتہ ماہ افغانستان میں سرگرم بہت سی این جی اوز نے بھی اپنا کام اس لئے روک دیا تھا کہ طالبان نے خواتین کے کام کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

    دوسری جانب افغان حکام سے اقوام متحدہ کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیرخارجہ مولوی امیر خان متقی نے اقوام متحدہ وفد سے کہا کہ ہم انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں، اقوام متحدہ بتائے کہ عالمی کمیونٹی نے اب تک افغانستان کیلئے کیا کیا ہے، ہم کس طرح اپنے بزرگوں اور قوم کو مطمئن کریں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان پر پابندیاں لگی ہوئی ہیں، بینکنگ سسٹم اور تجارت پر پابندیاں ہیں، تاجر مشکلات سے دوچار ہیں، اس صورتحال میں افغانستان کے حالات کیسے بہتر ہوسکتے ہیں۔

  • سعودی عرب نے ایران کے ساتھ معاملات بہتر کرنے کے لیے کوششیں تیز کردیں

    سعودی عرب نے ایران کے ساتھ معاملات بہتر کرنے کے لیے کوششیں تیز کردیں

    ریاض:سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کا کہنا ہے کہ مملکت دونوں پڑوسیوں کے درمیان کشیدہ تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے سفارتی عمل کے دوران، اختلافات کو دور کرنے کے لیے ایران کے ساتھ بات چیت کا بہترین راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    منگل کے روز ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے ایک پینل سے خطاب کرتے ہوئے، چیف سعودی سفارت کار نے کہا کہ سعودی عرب اور خلیج فارس کی دیگر ریاستوں کا اپنی معیشتوں اور ترقی پر توجہ دینے کا فیصلہ "ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے لیے ایک مضبوط اشارہ ہے۔ مشترکہ خوشحالی کی طرف روایتی دلائل اور تنازعات سے بالاتر ایک راستہ ہے۔”انہوں نے مزید کہا، "میں سمجھتا ہوں کہ ہم جتنا زیادہ خطے میں تعاون کا احساس پیدا کر سکتے ہیں، اتنا ہی ہم مل کر کام کر سکتے ہیں، ہم نہ صرف اپنے لوگوں کے لیے بلکہ اپنے قریبی علاقے اور اس سے باہر کے لیے بھی خوشحالی فراہم کر سکتے ہیں۔”

    دوران تفتیش گرفتار مبینہ دہشتگردوں نے اہم حقائق سے پردہ اٹھا دیا

    سعودی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران خطے کا ایک حصہ اور ہمسایہ ہے اور ریاض تہران کی طرف تعاون کے لیے ہاتھ بڑھاتا رہے گا۔ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے جمعے کے روز لبنان کے دورے کے دوران اس امید کا اظہار کیا کہ تہران اور ریاض کے درمیان مذاکرات کے ذریعے سفارتی تعلقات بحال ہو سکتے ہیں۔امیر عبداللہیان نے بیروت میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ "ہم تعلقات کی بحالی کے لیے تیار ہیں، اور اس طرح کے اقدام کے پورے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔”انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلے اقدامات میں بحیرہ احمر کے بندرگاہی شہر جدہ میں ایران کا قونصل خانہ اور مذہبی سفر میں دلچسپی رکھنے والے شہریوں کے لیے مقدس شمال مشرقی ایرانی شہر مشہد میں سعودی عرب کے قونصل خانے کو دوبارہ کھولنے پر بات چیت دوبارہ شروع کرنی چاہیے۔

    پاکستان روس بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت،تکنیکی تعاون کا آٹھواں اجلاس شروع

    "لیکن جیسا کہ ہم دیکھ رہے ہیں، سعودی عرب تعلقات کو معمول پر لانے پر کام کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں ہے،” امیر عبداللہیان نے صحافیوں کو بتایا۔گزشتہ ماہ، امیر عبداللہیان نے اردن میں ایک کانفرنس کے موقع پر اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات کی۔

    پاکستان میں اب بھی سیلاب سے متاثر کئی علاقوں میں کشتیاں چل رہی ہیں۔ حنا ربانی

    ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بعد میں تجویز پیش کی کہ اسلامی جمہوریہ کے سفارت کار ممکنہ طور پر بغداد میں اپنے سعودی ہم منصبوں کے ساتھ کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات کا ایک نیا دور شروع کریں گے۔سعودی عرب اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے عمل کے حوالے سے ہمارا موقف بالکل واضح ہے۔ خوش قسمتی سے، ایسا لگتا ہے کہ دونوں فریق مذاکرات کے تعمیری اور مثبت انداز کے بارے میں آنکھ سے دیکھ رہے ہیں،

  • پنجاب حکومت کو غیر مسلموں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق 90 روز میں رولز بنانےکا حکم

    پنجاب حکومت کو غیر مسلموں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق 90 روز میں رولز بنانےکا حکم

    لاہور ہائی کورٹ نے غیرمسلم خاتون کی طلاق کے بعد والد کے نام سے شناختی کارڈ کے اجراء کی درخواست پر فیصلہ دے دیا، عدالت نے پنجاب حکومت کو غیر مسلموں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق 90 روز میں رولز بنانےکی ہدایت کر دی۔جسٹس طارق سلیم نے شمائلہ شریف نامی خاتون کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا حافظ نعیم کو فون،یقین دہانی کروا دی

    درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ یونین کونسل غیر مسلموں کو طلاق سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرتی جب کہ یونین کونسل کے طلاق سرٹیفکیٹ کے بغیر نادرا شناختی کارڈ میں تبدیلی نہیں کرتا۔

    حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبور ہو جائے گی،عمران خان

    عدالت نےقرار دیا کہ مسیحی برادری کی جانب سے یونین کونسلز کے سرٹیفکیٹ جاری نہ ہونےکی شکایات آرہی ہیں، پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت رولز کا اجراء ضروری ہے، رولز بنائےجانے تک نادرا رجسٹریشن پالیسی کے تحت سہولت فراہم کرے۔

    دوران تفتیش گرفتار مبینہ دہشتگردوں نے اہم حقائق سے پردہ اٹھا دیا

    جسٹس طارق سلیم نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت 90 دن میں ضروری رولزبنائے۔عدالت نے درخواست گزارکو شناختی کارڈکےلیے دوبارہ نادراسے رجوع کرنےکی ہدایت کردی۔

    پاکستان روس بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت،تکنیکی تعاون کا آٹھواں اجلاس شروع

  • پنجاب بھر میں نجی سود کاکاروبار کرنے پر پابندی عائد

    پنجاب بھر میں نجی سود کاکاروبار کرنے پر پابندی عائد

    لاہور:- وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کا تاریخ ساز اقدام۔ صوبے میں نجی سود کے کاروبار پر پابندی کا قانون نافذ العمل ہوگیا ہے اور ”دی پنجاب پروہیبشن آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لونز ایکٹ 2022“ (The Punjab Prohibation of Interest Loans Act) کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔

    عام انتخابات میں بھی عمران خان کو بدترین شکست دیں گے. شرجیل میمن

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ قانون نافذ ہونے کے بعد پنجاب بھر میں نجی سود کاکاروبار کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اورصوبہ بھر میں کوئی بھی نجی سود کے حوالے سے لین دین نہیں کرسکے گا۔نجی سود کا کاروبار کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایاجائے گااورنجی سود کالین دین کرنے والوں کو 10سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

    دوران تفتیش گرفتار مبینہ دہشتگردوں نے اہم حقائق سے پردہ اٹھا دیا

    قانون نافذ ہونے کے بعد ماضی نجی طورپرسود کی مد میں رقم لینے والا شخص اب صرف اصل رقم ہی واپس کرے گااوررقم لینے والے شخص کو اب ماضی میں لئے گئے سود کی مد میں اضافی رقم ادا نہیں کرنا پڑے گی۔اصل رقم کے علاوہ نجی سود کی مد میں اضافی رقم مانگنے پر متعلقہ شخص کے خلاف مقدمہ درج ہوسکے گا۔نجی سود کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کوئی بھی شہری تھانے جاکر ایف آئی آر درج کرا سکے گا۔نجی سود پر پابندی کا قانون نافذ ہونے کے بعد کئی گھر اجڑنے سے محفوظ رہیں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا حافظ نعیم کو فون،یقین دہانی کروا دی

    انہوں نے کہا کہ سود ایک لعنت ہے اور دین اسلام میں اسے اللہ کے خلاف جنگ قرار دیا گیاہے۔نجی سود کے حوالے سے پابندی کا قانون دین کی خدمت ہے۔اللہ اوراللہ کے رسولؐ کے احکامات کی تعمیل کر کے سرخرو ہوئے ہیں۔سود کا کاروبار کرنے والوں کو روزقیامت کالے منہ کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ہم نیک نیتی سے دین کا کام کررہے ہیں اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

  • ٓآر ڈی اے عوام النا س کو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بارے میں خبردار کرتا ہے: ڈی جی آر ڈی اے

    ٓآر ڈی اے عوام النا س کو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بارے میں خبردار کرتا ہے: ڈی جی آر ڈی اے

    راولپنڈی:ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ نے نوٹس لیتے ہوے عوام الناس کو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں سے بچنے کے لیے خبردارکیا ہے۔

    ترجمان آر ڈی اے نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آرڈی اے کو پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976اور پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021کے تحت تین غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کو نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے جن میں سیگو کنٹری فارم موضع چک سیگو چک بیلی خان روڈ، کنٹری سائیڈ ریزیڈینشیا موضع کلیام مغل جی ٹی روڈ راولپنڈی اور میاں محمد بخش موضع رنیال گرجا روڈ شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈی جی آرڈی اے نے یہ بھی ہد ایت کی ہے کہ غیر قانونی اشتہارات و مارکیٹنگ کے خلاف بھی کاروائی کی جائے اور ان تین غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف دوبارہ ایف آئی آر بھی درج کرا دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پلاننگ ونگ نے باقی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرنے کے لیے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان و سپانسرز گمراہ کن اشتہارات کے ذریعے سے عوام الناس کو گمراہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں آر ڈی اے کے پلاننگ ونگ نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو بھی درخواست کی ہے کہ ان سکیموں کے غیر قانونی اور گمراہ کن اشتہارات کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تاکہ عوام االناس کو ان کے جھانسے میں آنے سے بچایا جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر عوام الناس کو ان کے مفاد میں مشورہ دیا جا تا ے کہ وہ غیر قانونی و غیر مجاز سکیموں میں کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کرنے میں اجتناب رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس کو یہ بھی مشورہ دیا جاتاہے کہ وہ آر ڈی اے سے سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے سے قبل جانچ پڑتال کر لیا کریں۔ نیز آر ڈی اے کی ویب سائٹ www.rda.gop.pkپر بھی چیک کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔

  • ایران کی حدود سےدہشت گردوں کا حملہ،4 سکیورٹی اہلکار شہید

    ایران کی حدود سےدہشت گردوں کا حملہ،4 سکیورٹی اہلکار شہید

    بلوچستان کے ضلع پنجگوڑ میں پاک-ایران سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ میں پاک فوج کے 4 سپاہی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنگوڑ میں پاک ایران سرحد کے علاقے چکاب سیکٹر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 سپاہی شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ سرحد پر پیٹرولنگ کرنے والے فوجی دستے پر حملہ کرنے کے لیے دہشت گردوں نے ایرانی سرزمین استعمال کی، تاہم ایران کو اپنی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا کہا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ بلوچستان میں مسلسل سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے ہوتے رہے ہیں، گزشتہ برس 25 دسمبر کو بلوچستان میں ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سپاہی شہید ہو گیا تھا۔

    آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ سمبازا میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شروع کیا گیا آپریشن گزشتہ 96 گھنٹوں سے جاری تھا۔اس سے قبل 26 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرکے 9 دہشت گردوں کو ہلاک اور دیگر 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا۔

    آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا تھا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں کوہلو کے علاقے سیاہ کوہ میں بی ایل اے (ایچ) کے دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔نومبر 2022 میں بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوگئے تھے۔

  • انڈونیشیا اورفلپائن زلزلےکےجھٹکوں سےلرزاُٹھے

    انڈونیشیا اورفلپائن زلزلےکےجھٹکوں سےلرزاُٹھے

    جکارتا: انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں 7.1 اور فلپائن میں 6 شدت کازلزلہ آیا جس سے شہری خوف زدہ ہو کر اپنے گھروں سےنکل کر کھلے میدان میں جمع ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کےمطابق انڈونیشیا اور فلپائن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں جس سے ساحلی علاقوں پر مقیم مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے نکل آئے۔زلزلے سے زمین لرز اٹھی، جبکہ سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔

    12 سالہ لڑکے کے ساتھ گھناؤنا کام، بنائی گئی ویڈیو،ایک ملزم گرفتار

    خبر ایجنسی کے مطابق آنے والے زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے، پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کی ہے جس میں کہا کہ زلزلے کے مرکز کے 300 کلومیٹر کے اندر واقع ساحلوں پر خطرناک سونامی کی لہریں آسکتی ہیں۔

     

    انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز میلونگوانے قصبے سے 141 کلومیٹر جنوب مشرق میں 64 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ جس کے بعد 10 آفٹر شاکس بھی آئے۔

    بیرون ملک سے چھٹی پر آئے دو بچوں کے باپ کوکزن نے ذبح کر دیا

    جبکہ جیو فزکس ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں اور امریکا میں قائم پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے بھی سونامی کے خطرے کی پہلے کی وارننگ کو منسوخ کر دیا۔انڈونیشیا میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا اور شہری گھروں سے باہر نکل کر کھلے میدان میں جمع ہوگئے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    فلپائن کی زلزلہ پیما ایجنسی کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت انڈونیشیا کے مقابلے میں کم تھی۔ 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • جاپان میں ساحلی گارڈز کا اسپیشل گشتی شپ مٹی میں دھنس گیا

    جاپان میں ساحلی گارڈز کا اسپیشل گشتی شپ مٹی میں دھنس گیا

    ٹوکیو:جاپانی ساحلی گارڈز نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ایک اسپیشل گشت کرنے والا فوجی شپ نیگاتا صوبے کے نزدیک مٹی میں دھنس گیا ہے جب کہ بحری جہاز میں 43 بحری گارڈز بھی سوار ہیں۔

    جاپان میں نیوی کا ایک سپیشل گشت کرنے والا جنگی شپ نیگاتا صوبے کے قریب مٹی میں دھنس گیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب موسلادھار بارش ہو رہی تھی اور 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا بھی چل رہی تھی کہ کشتی کم گہرے پانی کے علاقے میں مٹی میں دھنس گئی۔

    رپورٹ کے مطابق کشتی میں سوار سارے ساحلی گارڈز محفوظ رہے لیکن بحری جہاز سے تیل کے اخراج مشاہدہ کیا گیا ہے اور اس میں پانی داخل ہونا شروع ہو گیا ہے۔یہ حادثہ بدھ کی صبح 6:30 بجے پیش آیا۔جاپانی ساحلی گارڈز نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    وہ ارب پتی جنہوں نے 2022 میں اپنی دولت کھوئی یا کمی واقع ہوئی

    دوسری طرف یوکرین کے شہر برووری میں ہنگامی ڈیوٹی پر مامور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے ایمرجنسی ریسکیو ہیلی کاپٹر میں وزیر داخلہ اور دو اہم سرکاری عہدیداروں سمیت 9 افراد سوار تھے اور نامعلوم مقام کی جانب جا رہے تھے۔

    بھارت دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا

    پرواز بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد سمیت جہاں ہیلی کاپٹر گرا وہاں موجود مزید 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ہیلی کاپٹر گرنے کے مقام پر بڑی تعداد میں شہری اور بچے موجود تھے اس لیے حادثے میں 3 بچے بھی ہلاک ہوئے جب کہ 29 زخمیوں میں بھی 15 بچے شامل ہیں۔

    سرکاری میڈیا نے ابتدا میں یہ بتایا تھا کہ ہیلی کاپٹر ایک پرائمری اسکول پر گرا تھا تاہم بعد میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر ایک نرسری کے نزدیک گرا تھا جہاں بڑی تعداد میں بچے مقیم تھے۔

    یوکرین،طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا، وزیرداخلہ،وزارت کے دیگرحکام سمیت 16 افراد ہلاک

    یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر پہلے پرائمری اسکول سے ٹکرایا اور پھر نزدیکی عمارت کے قریب گر کر مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔تاحال ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم حادثے کے وقت تاریکی تھی اور فوگ کی وجہ سے حد نگاہ نہ ہونے کے برابر تھی۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔