Baaghi TV

Author: News Editor

  • پہلا ون ڈے: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی

    پہلا ون ڈے: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی

    حیدرآباد، دکن:: بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 12 رنز سے جیت لیا۔ میزبان ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔

    حیدر آباد دکن میں کھیلے جانے والے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنائے۔

    برسبین ون ڈے؛ آسٹریلیا کی پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست

    شبمن گل نے ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے 149 گیندوں پر 208 رنز بنائے جس میں 19 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔کپتان روہت شرما نے 34 اور سوریا کمار یادیو نے 31رنز بنائے۔ہنری شِپلے اور ڈیریل مچل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    پاکستان نیوزی لینڈ:ٹیسٹ سیریز برابر:ون ڈے میں شکست؛ کھلاڑی گھروں کو لوٹ گئے

    جواب میں انتہائی سنسنی خیز انداز میں نیوزی لینڈ آخری اوور کی دوسری گیند پر 337 رنز بناکر ہمت ہار گئی۔سینچری اسکور کرنے والے مچل بریسویل نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 12 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 133 رنز بنائے۔مچل سنٹینر نے57 اور فن ایلن نے 40 رنز بنائے۔

    بھارت کی جانب سے محمد سراج نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کلدیپ یادیو اور شارد ٹھاکر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    ہاکی ورلڈ کپ 2023 بھارت میں جاری

    دوسری طرف پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے میچز کا ابتدائی شیڈول جاری کردیا گیا، ایونٹ کا آغاز 13 فروری کو ملتان سے ہوگا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کا ابتدائی شیڈول اور میچز کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں

    رپورٹ کے مطابق ایونٹ کا آغاز 13 فروری کو ملتان سے ہوگا، مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل 19 مارچ کو ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 13 سے 25 فروری تک ملتان اور کراچی کی ٹیمیں 5، 5 ہوم میچز کھیلیں گی، سب سے زیادہ 11 گروپ میچز کی میزبانی راولپنڈی کرے گا۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں 9 گروپ میچز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔

  • کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

    کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

    کوئٹہ:کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ موٹر وے پر مختلف مقامات سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔شمالی بلوچستان میں بارش اور برفباری کا سبب بننے والا سسٹم داخل ہوگیا، کوئٹہ، چمن، زیارت، مسلم باغ، کان مہتر زئی، قلعہ عبداللہ، کوژک ٹاپ اور خانوزئی سمیت دیگر علاقوں میں بارش اور برفباری ہوئی۔

    شمالی بلوچستان کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔ محکمہ پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کردیا، بالائی علاقوں میں شاہراؤں کی بحالی کیلئے ہیوی مشینری اور عملہ پہنچا دیا گیا۔حکام کے مطابق متعلقہ ادارے قومی شاہراؤں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 اور قلات میں منفی 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں بلوچستان کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

    دوسری طرف کوئٹہ سمیت صوبے کے سرد علاقوں میں گیس پریشر انتہائی کم ہے، جس کے باعث گھریلو اور کمرشل صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق کان مہترزئی اور قلات مستونگ شاہراہ پر ہیوی مشینری کے ذریعے برف ہٹائی جارہی ہے جبکہ کوئٹہ ژوب اور چمن ہائی وے پر موٹروے پولیس نے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کان مہترزئی کے مقام پر ممکنہ پھسلن سے بچنے کیلئے نمک کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر نہ کریں، ایمرجنسی کی صورت میں 130 کے ذریعے مدد لی جا سکتی ہے۔

  • بلوچستان میں مالی بحران سنگین،سرکاری ملازمین کی تنخواہ کےپیسےنہیں ہیں:وزیراعلیٰ بلوچستان

    بلوچستان میں مالی بحران سنگین،سرکاری ملازمین کی تنخواہ کےپیسےنہیں ہیں:وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے انکشاف کیا ہےکہ صوبےکا مالی بحران سنگین ہوگیا ہے، صوبے کے پاس سرکاری ملازمین کی تنخواہ کے لیے پیسے نہیں ہیں۔عبدالقدوس بزنجو نے وفاق سے فوری طور پر صوبےکا قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کا حصہ جاری کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہےکہ پیسے نہ ہونے سے صوبےکے ترقیاتی کام ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں، شدید سردی میں سیلاب متاثرین بحالی کے منتظر ہیں، صوبے کو اس کا حصہ مل جائے تو اپنے سیلاب متاثرین کو خود سنبھال سکتے ہیں۔

    عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہےکہ وزیراعظم ان کی بات سمجھ رہے ہیں لیکن متعلقہ محکمے معاملےکو سنجیدہ نہیں لے رہے، وزیراعظم سے اپیل ہےکہ متعلقہ محکموں کے ساتھ کوئٹہ آئیں اور مالی بحران کا خود جائزہ لیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تمام مشینری برفباری کے دوران متحرک اور فعال ہے، متعلقہ اداروں کی کاوشوں سے قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی آمد و رفت برقرار ہے۔

     

     

     

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی نے ملاقات کی، ملاقات میں اہم امور سمیت برف باری کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ کو چیف سیکرٹری کی جانب سے برف باری کے علاقوں اور قومی شاہراہوں پر اداروں کی جانب سے جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی، ملاقات میں پی ڈی ایم اے، لیویز اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    دوسری جانب کوئٹہ اور شمالی بلوچستان میں وقفہ وقفہ سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے، پی ڈی ایم اے کی جانب سے کوئٹہ مستونگ نوشکی روڈ کو ٹریفک کے کلئیر کر دیا گیا۔

    پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق ہیوی مشینری کے ذریعے سڑک سے برف ہٹا دی گئی، کوئٹہ چمن کوژک ٹاپ پر بھی برف ہٹانے کا کام جاری ہے، پی ڈی ایم اے نے انتباہ جاری کیا کہ عوام رات کے وقت کوئٹہ چمن اور خانوزئی کی جانب سفر سے گریز کریں۔

  • متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹس رول اوور کر دیئے

    متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹس رول اوور کر دیئے

    اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹس رول اوور کر دیئے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ یو اے ای کے دوران 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے کا کہا تھا، اسحاق ڈار نے پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

     

    دوسری جانب گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے بھی متحدہ عرب امارات کی جانب سے 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جو برآمدکنندگان اپنے بیرونی خریداروں سے سپلائر کریڈٹ یا پراجیکٹ فنانس حاصل کرسکتے ہیں انہیں اسٹیٹ بینک سہولت دے گا، بندرگاہ پر رکے ہوئے کنٹینرز کی مالیت کا اندازہ لگا رہے ہیں۔

    کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ رکے ہوئے کنٹینرز کے ڈیمریج و ڈیٹینشن کا حل نکالیں گے، تجارتی ایوانوں کی مشاورت سے درآمدات کی ترجیحی فہرست کا ریویو کر کے نئی فہرست جلد مرتب کی جائے گی۔ سٹیٹ بینک میں 2 جنوری سے مشینری امپورٹ کلئیرنس کا کوئی کیس نہیں آیا ہے۔

  • پی ایس ایل 8 : شاہین آفریدی ایک بار پھر میدان میں اترنے کیلیے تیار

    پی ایس ایل 8 : شاہین آفریدی ایک بار پھر میدان میں اترنے کیلیے تیار

    پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے میچز کا ابتدائی شیڈول جاری کردیا گیا، ایونٹ کا آغاز 13 فروری کو ملتان سے ہوگا۔اس حوالے سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کا ابتدائی شیڈول اور میچز کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں

    رپورٹ کے مطابق ایونٹ کا آغاز 13 فروری کو ملتان سے ہوگا، مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل 19 مارچ کو ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 13 سے 25 فروری تک ملتان اور کراچی کی ٹیمیں 5، 5 ہوم میچز کھیلیں گی، سب سے زیادہ 11 گروپ میچز کی میزبانی راولپنڈی کرے گا۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں 9 گروپ میچز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔

    دوسری طرف فاسٹ بولر شاہین شاہ افریدی کا کہناہے کہ انجری کی وجہ سے کھیل سے دوری ایک مشکل ترین وقت تھا، وہ اب ایک بارپھر میدان میں اترنے کےلیے تیار ہیں۔بائیں ہاتھ کے شہرہ آفاق پیسر ان دنوں ان دنوں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں مکمل فٹنس کے ساتھ ردھم اور فارم حاصل کرنے کےلیے سخت محنت کرنے میں مصروف ہیں۔

    نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے اس عزم کا اظہارکیا کہ فینز انہیں کم بیک کے بعد دوبارہ سے اسی لگن کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔

    شاہین کے مطابق فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم سے دوری نے بھی بہت کچھ سکھایا۔ فاسٹ بولرز کے لیے فٹنس برقرار رکھنا آسان نہیں ہوتا۔ رننگ اور بولنگ کے ساتھ بیٹنگ کی بھی بھرپور پریکٹس کررہا ہوں۔پی ایس ایل فرنچائر لاہور قلندر کے کپتان ایک بارپھر ٹرافی جیتنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    پاکستان سپرلیگ کا آغاز 13 فروری سے ملک کے چار سینٹر، لاہور، کراچی ، پنڈی اور ملتان میں ہورہاہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیات میں لاہور قلندر نے گزشتہ سیزن میں ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

  • سراج الحق کی نوجوانوں کے وفد سےملاقات،گفتگواورنصیحت بھی کی

    سراج الحق کی نوجوانوں کے وفد سےملاقات،گفتگواورنصیحت بھی کی

    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کی۔ وفد میں جماعت اسلامی یوتھ کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

    کراچی کو اگر بہتر کرنا ہے توعمران خان والی زبان نہ بولیں،نثار کھوڑو

    مرکزی صدر جماعت اسلامی یوتھ رسل خان بابر ، اویس اسلم مرزا مرکزی نائب صدر، شعبان صدیقی، صدر جے آئی یوتھ شمالی پنجاب یاسر علی گجر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کو درپیش چیلنجز، مسائل سے نمٹنے کے لیے اقدامات، جدید دور میں میڈیا خصوصاً سوشل میڈیا کا کردار و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    ایران کی حدود سےدہشت گردوں کا حملہ،4 سکیورٹی اہلکار شہید

    سراج الحق نے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مسائل کا سامنا ہے. حکمرانوں کے پاس تمام مسائل کی چابی سودی قرضے اور قرضوں پر مزید قرضے ہیں۔ کرپشن بڑھی، بے روزگاری، غربت اور مہنگائی میں اضافہ ہوا اور عوام کی تکلیفیں کم نہ ہوئیں۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ رواں برس قوم آزمائے ہوئے ظالم جاگیرداروں، وڈیروں اور کرپٹ سرمایہ داروں سے نجات حاصل کر کے انتخابات میں جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کرے گی۔

    پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ کون؟ قرعہ کس کے نام کا

    ہم چاہتے ہیں آئندہ انتخابات میں نوجوانوں کو ٹکٹ دیکر ان کے لئے اسمبلیوں کے دروازے کھولیں۔ جماعت اسلامی کی پالیسی ہے کہ با صلاحیت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لئے عملی سیاست میں قدم رکھنا چاہیے

  • عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے فیصلے کیخلاف پٹیشن واپس لینے کی درخواست دائر کردی

    عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے فیصلے کیخلاف پٹیشن واپس لینے کی درخواست دائر کردی

    عمران خان نے توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نا اہل قرار دیے جانے کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر اپنی پٹیشن واپس لینے کےلیے درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے آرڈر کی قانونی حیثیت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ہے، معاملہ لارجربینچ کے سامنے زیر التوا ہے۔ جابرعباس نامی شہری نے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق معاملہ زیرالتوا ہونے پر درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کی جائے۔

    خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن عدالت سے چھپانے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

    عدالت نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن کو چھپانے سے متعلق کل جواب طلب کر رکھا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ بیرسٹر علی ظفر جیسے سینئر وکیل سے اس کنڈکٹ کی توقع نہیں تھی۔

  • انسان ایک بار پھر چاند پر چہل قدمی کریں گے:ناسا کا اعلان

    انسان ایک بار پھر چاند پر چہل قدمی کریں گے:ناسا کا اعلان

    فلوریڈآ:خلائی تحقیقاتی ادارہ 2025ء میں نیا مشن بھیجے گا،اس حوالے سے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے اعلان کیا ہے کہ 2025ء میں انسان ایک بار پھر چاند پر چہل قدمی کرتے نظر آئیں گے۔

    ناسا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2025ء میں شیڈول آرٹیمس 3 مشن کے ذریعے انسانوں کو 50 سال سے زائد عرصے بعد ایک بار پھر چاند کی سطح پر بھیجا جائے گا، اس بار انسان چاند کے قطب جنوبی میں اتریں گے۔

    ناسا کی جانب سے آرٹیمس 3 مشن کے مجوزہ منصوبے کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق اس مشن میں 4 خلاء بازوں کو چاند پر بھیجا جائے گا۔

    آرٹیمس 3 مشن کی کامیابی کا دارو مدار اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ پر ہے جس کو پہلے بغیر انسانوں کے چاند کی سطح پر آزمائشی طور پر اتارا جائے گا، کامیابی کی صورت میں راکٹ کو آرٹیمس 3 کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق جب اورین اسپیس کرافٹ چاند کے مخصوص راستے پر پہنچے گا تو وہاں 2 خلاء باز اسٹار شپ پر سوار ہوکر چاند کے قطب جنوبی پر اتریں گے۔

    چاند پر کچھ وقت قیام کرکے وہ خلاء باز اسٹار شپ کے ذریعے اورین اسپیس کرافٹ تک واپس پہنچیں گے اور وہاں اپنے باقی 2 ساتھیوں کے ساتھ زمین کی جانب واپس لوٹیں گے۔

    آرٹیمس 3 سے قبل آرٹیمس 2 مشن کو چاند پر بھیجا جائے گا، جس پر انسان بھی سوار ہونگے مگر یہ مشن چاند کی سطح پر نہیں اترے گا۔ امید ہے کہ آرٹیمس 2 مشن مئی 2024ء میں روانہ کیا جائے گا۔

  • وزیراعظم شہبازشریف اکثریت کھوچکے:اسدعمرکا دعویٰ

    وزیراعظم شہبازشریف اکثریت کھوچکے:اسدعمرکا دعویٰ

    لاھور:سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسدعمر کاکہنا ہےکہ ن لیگ خود توڑ پھوڑ کا شکارہے۔ وزیراعظم شہبازشریف اکثریت کھوچکےہیں۔اس حوالےسے پی ٹی آئی رہنما سابق وفاقی وزیراسدعمرنےکہا کہ ایم کیو ایم کےاندر سے بھی حکومت کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں،وزیراعظم سےاعتمادکےووٹ کاکہنےسےمتعلق فیصلہ صدر خود کریں گے۔

     

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں واپسی کا حتمی فیصلہ ہوچکا۔ تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپس جا رہی ہے،اپنا اپوزیشن لیڈر بنائیں گے،استعفوں کی منظوری عدالتوں میں چیلنج نہیں کریں گے، سیاسی مقابلہ کیا جائے گا۔

     

    رہنما تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں مزید پینتیس استعفوں کی منظوری کو عدالت میں چیلنج نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ اسد عمر نے کہا کہ حکومتی اتحاد کا سیاسی میدان مقابلہ کریں گے۔ ضمنی انتخابات میں تمام حلقوں سے عمران خان ہی ممکنہ امیدوار ہوں گے۔

     

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ حکومت سے مذاکرات صرف ایک نکاتی ایجنڈے پر ہی ہو سکتے ہیں حکومت سے مذاکرات صرف الیکشن کی تاریخ کے حوالے سےہو سکتے ہیں۔سندھ بلدیاتی الیکشن سے متعلق اسدعمر کا کہنا تھا کہ کراچی میں تشدد،چھاپوں اور دباؤ سے مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔ کراچی میں جماعت اسلامی سے اتحاد کرنا ہے یا نہیں؟ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

  • نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ: حمزہ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو تین نام بھجوادیے

    نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ: حمزہ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو تین نام بھجوادیے

    لاہور:نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کیلئےپرویزالہٰی اورحمزہ شہباز کےدرمیان اتفاق نہیں ہوسکا جس کےبعد گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نےاسپیکرصوبائی اسمبلی کومراسلہ جاری کیا اورانہیں کہا کہ وہ آرٹیکل 224 اے2 کےتحت آئینی عمل آگےبڑھائیں۔

    تحریک انصاف اورق لیگ اتحاد نے ناصرکھوسہ، احمد نواز سکھیرا اور محمد نصیر خان کے نام نگران وزیراعلیٰ کے لیے تجویز کیے تھے۔ ناصر کھوسہ نے نگران وزیراعلیٰ بننے سے معذرت کرلی تھی۔ن لیگ کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیراحد چیمہ اورمحسن نقوی کےنام بھجوائےگئے تھے۔

    بولان میں گیس پائپ لائن کو دھماکا خیزمواد سےاڑا دیا گیا

    نگران وزیراعلیٰ کیلئے حکومت اپوزيشن کے پاس مشاورت سے معاملہ حل کرنے کا وقت گزشتہ رات 10 بجے تک تھا۔ اتفاق نہ ہونے پر اب معاملہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس چلا گیا ہے جو حکومت اور اپوزيشن کے تین تین ارکان پر مشتمل کمیٹی بنائيں گے۔

    الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کے پی گورنرز کو خط لکھنے کا فیصلہ

    اب اس کمیٹی کیلئے ن لیگ کے حمزہ شہباز نے اسپیکر سبطین خان کو تین نام بھجوادیے ہیں۔اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ملک ندیم کامران، حسن مرتضیٰ اور ملک احمد خان کے نام بھجوائے ہیں۔

    راجا ریاض کی بطور حزب اختلاف رہنماء تقرری کیخلاف وفاق اور اسپیکر سے جواب طلب

    مشاروت کیلئے کمیٹی قائم ہونے کے بعد حکومت اوراپوزيشن کمیٹی کو دو دو نام بھیجیں گے، کمیٹی کو تین دن میں کسی ایک نام پر اتفاق رائے کرنا ہے، ایسا نہ ہوا تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا جو ان میں سے کسی ایک کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کردے گا۔