Baaghi TV

Author: News Editor

  • نگران وزیراعلیٰ کیلئے متنازعہ نام سامنےآیا تو عدلیہ سمیت ہرجگہ جائیں گے: پی ٹی آئی

    نگران وزیراعلیٰ کیلئے متنازعہ نام سامنےآیا تو عدلیہ سمیت ہرجگہ جائیں گے: پی ٹی آئی

    لاہور:نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کا معاملہ الیکشن کمیشن میں جانے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہے کہ چاروں امیدواروں کے کردار کو سامنے رکھ کر بہتر شخص کا نام سامنے لایا جائے، اگر کسی ایسے شخص کا نام سامنے لایا گیا جو متنازعہ ہو تو عدلیہ سمیت ہر جگہ جائیں گے۔

    لاہور میں سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے زیر صدارت اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ایک نام پر اتفاق نہ ہوسکا جس کے بعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کرے گا۔

    اجلاس کے بعد پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے رکن راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی تھی اس کے اجلاس میں دو دو نام پر بات ہوئی، جو نام ہم نے دیے ان کو اگر کسی بھی پیمانے پر دیکھیں تو اپوزیشن سے بہتر ہیں، دو دنوں سے نامزد لوگوں کی درگت بن رہی ہے، وہ فیصلے کریں جو عوام کو قابل قبول ہوں، آج بھی جو نام ہم نے دیے وہ اپوزیشن کے ناموں سے ہر لحاظ سے بہتر ہیں۔

    ٹھٹھہ : سابق چیف جسٹس پاکستان عبدالحمید ڈوگرکا بیٹا ودیگر نے ہماری زمینوں پر قبضہ…

    راجہ بشارت نے کہا کہ اپوزیشن دو ناموں پر اڑی رہی، ہم نے نصیر احمد کا نام بھی دیا، دو بیوروکریٹس کے نام دیے، فیصلہ یہ ہوا ہے کہ دونوں اطراف کے نام الیکشن کمیشن کے پاس جائیں گے، چاروں امیدواروں کے کردار کو سامنے رکھ کر بہتر شخص کا نام سامنے لایا جائے، ہمارے پاس سارے فورم موجود ہیں، اگر کسی ایسے شخص کو سامنے لایا گیا جو متنازعہ ہو تو عدلیہ سمیت ہر جگہ جائیں گے۔

    پاکستان دلدل میں پھنسا ہوا ہے، وکلا نکال سکتے ہیں،عمران خان

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہم نے نگران وزیر اعلیٰ پر فیصلہ کرنا تھا نوید چیمہ، احمد نواز سکھیرا اور نصیر احمد خان کے نام سامنے رکھے، جس کا کردار اچھا ہو ایڈمنسٹریشن کا تجربہ ہو اسے آگے لایا جائے، احمد نواز سکھیرا ہمارے اور ان کے دور میں بھی کام کرتے رہے، تجربہ کار لوگوں کو سامنے لایا جائے۔

    پرویز الہی نگران وزیر اعلی کو کیسے نہیں چلنے دیں گے؟ ملک احمد خان

    ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ 3 ماہ کے لئے غیر جانبدار الیکشن کروانے ضروری ہیں، ایسا نگران وزیر اعلیٰ ہو جس کا تجربہ ہو، ہمارے سارے نام غیر جانبدار ہیں، کاش اپوزیشن ہمارے ساتھ بات کرتی، اب الیکشن کمیشن میں فیصلہ چلا گیا ہے۔

  • گوادر:100 کلو چرس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    گوادر:100 کلو چرس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کوئٹہ: انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے بلوچستان کے علاقے گوادار میں کارروائی کرتے ہوئے 100 کلو گرام چرس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان سے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بناتے ہوئے خفیہ اطلاع پرگوادرکے نزدیک ایک زیرتعمیرمکان میں چھپائی گئی 100کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ اے این ایف کے مطابق تحویل میں لی گئی چرس سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل کرنا تھا۔

    علاوہ ازیں جاواچوک(اسلام آباد)کے قریب کارروائی کے دوران ملزم سے 200نشہ آورگولیاں برآمد کی گئیں، گرفتارملزم نشہ آورگولیاں تعلیمی اداروں کے طلبا کو مہیا کرتا تھا۔

    سنگین جرائم کی روک تھام،DNA ڈیٹااہم ضرورت

    اُدھر اے این ایف اورایف سی کی انگوراڈہ پرمشترکہ کارروائی کے دوران کار سے50 کلوگرام چرس تحویل میں لی، جس کے دوران تین ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں آئی اسکے علاوہ بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں کارروائی کے دوران 31 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی۔

    فرسٹ ائیر کی طالبہ 25 روز بعد پولیس نے کروائی بازیاب

    اے این ایف نے باچا خان ایئرپورٹ پشاورپردومختلف کارروائیاں کر کے جدہ جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 6 کلو890 گرام آئس برآمد کیں جبکہ اے ایس ایف کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں ابوظہبی جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1کلو304گرام چرس قبضے میں لی۔

    ایف آئی اے کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر بڑی کارروائی؛ کروڑوں روپے کا اسمگل شدہ سامان…

    مذکورہ دونوں کارروائیوں میں 2 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ دریں اثنا اے این ایف اورپنجاب رینجرز نے قصور میں کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1کلو360گرام ہیروئن برآمد کی۔ ترجمان کے مطابق تمام گرفتارملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

  • جان رسکن ایک انگریزی ادیب،نقاد اور مصلح

    جان رسکن ایک انگریزی ادیب،نقاد اور مصلح

    پیدائش:08 فروری 1819ء
    لندن
    وفات:20 جنوری 1900ء
    شہریت: متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ
    رکن:امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون
    مادر علمی:کرائسٹ چرچ
    کنگز کالج، لندن
    مادری زبان:انگریزی
    ملازمت:جامعہ آکسفورڈ
    تحریک:آزاد خیال

    جان رسکن ایک انگریزی ادیب آرٹ کا نقاد اور مصلح تھا۔ لندن میں پیدا ہوا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم پائی۔ 1860ء میں اپنی ساری موروثی جائداد مزدوروں کی فلاح و بہبود کے کاموں میں صرف کی۔ ایک نمونے کا گاؤں بنایا جس میں کسان امدادِ باہمی کے اصولوں پر کام کرتے تھے۔ 1870ء میں آکسفورڈ میں فنونِ لطیفہ کا پروفیسر مقرر ہوا۔ وفات کے بعد آکسفورڈ کا ایک کالج اس کے نام سے موسوم کیا گیا۔ اس کی اہم تصنیف ’’ماڈرن پینٹرز‘‘ (پانچ جلدیں) ہے۔ دوسری تصانیف میں دی سیون لیمپس آف آرکی ٹیکچر اور دی اسٹونز آف وینس قابل ذکر ہیں۔

  • لاہور:نشےسےروکنے پر کلاس فیلوز کا طالبہ پر تشدد

    لاہور:نشےسےروکنے پر کلاس فیلوز کا طالبہ پر تشدد

    لاہور:لاہور کے تعلیمی اداروں میں بھی نشے کا رواج پکڑرہا ہے،کوئی نشہ کررہا ہے تو کوئی نشے سے روکنے کی کوشش کررہا ہے، ایسی ہی ایک کوشش ایک لڑکی کو مہنگی پڑگئی جب ڈیفنس کے نجی اسکول میں نشے سے روکنے پر طالبہ کو ساتھی لڑکیوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    گولیاں چل گئیں،سندھ یونیورسٹی جامشورو کی بس کے ڈرائیور کی ہوئی موت

    ایف آئی آر کے مطابق لاہور میں واقع ایک امریکن اسکول میں پیش آیا جہاں علیحہ عمران نامی لڑکی نے اپنے ساتھی گرلز سٹوڈنٹ ساتھی کو نشہ کرنے سے منع کیا کیا کہ وہ جان کی دشمن بن گئی

    بھائیوں سے پیسے کیوں نہیں منگوائے شوہر نے بیوی کے ساتھ کیا گھناؤنا کام

    واقعے کا مقدمہ طالبہ کے والد عمران کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ متن کے مطابق بیٹی کی کلاس فیلو جنت آوارہ اور نشے کا شوق رکھتی ہے ملزمہ جنت میری بیٹی کو نشے کا عادی بنانا چاہتی تھی۔

    فرسٹ ائیر کی طالبہ 25 روز بعد پولیس نے کروائی بازیاب

    متن میں کہا گیا ہے کہ جنت نے اپنی بہن کائنات، عمائمہ اور نور رحمان کو ساتھ ملاکرحملہ کیا ملزمان نےبیٹی کی سونےکی چین بھی چرا لی اورتشددبھی کیا۔اس ایف آئی آر میں یہ بھی بھی درج ہےکہ جب علیحہ عمران پرتشدد کیا جارہا تھا تو اس وقت وہاں کچھ لڑکے بھی پہنچ گئے اورانہوں نے تشدد زدہ علیحہ کی ویڈیوز بنائیں اور پھر وائرل کردیں‌

     

    پولیس رپورٹ کے مطابق تشدد کا نشانہ بننے والی طالبہ کے والد گرامی کا کہنا ہے کہ میری بیٹی پر بہت زیادہ تشدد کیا گیا ، اس کے کپڑے پھاڑےگئے ، اس کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا منظروہاں ہر کسی نے دیکھا تو بعض نے ویڈیوز اور تصاویر بنا کریہ ہیبتناک منظرمحفوظ بھی کرلیا جو کہ ایک واضح ثبوت ہے ، اس لیے اس واقعہ میں ملوث تمام کرداروں کے خلاف کارروائی کی جائے اوران کو قانون کی گرفت میں لایا جائے

    پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے باوجود واقعے میں ملوث کسی لڑکی کو گرفتار نہیں کیا۔

  • بجلی کی پیداوارمیں کمی کا خدشہ:اہم وجہ بھی سامنے آگئی

    بجلی کی پیداوارمیں کمی کا خدشہ:اہم وجہ بھی سامنے آگئی

    کراچی: تھر میں کوئلے کی پیداوار معطل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔چینی کمپنیوں سے خریدے گئے آلات اور پرزہ جات کی درآمد کے لیے ایل سی کی منظوری میں بھی تاخیر کا سامنا ہے۔تھر کول پراجیکٹ کے آلات کی درآمد کے لیے ایل سیز کی منظوری میں تاخیر کے باعث کوئلے کی پیداوار رکنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

    بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ناقص کارکردگی؛ 1 سال میں قومی خزانے کو 292 ارب روپے کا…

    تین پاور پلانٹس کو 7.6ملین ٹن کوئلے کی فراہمی رک سکتی ہے جس سے ملکی معیشت کو ماہانہ 40ملین ڈالر کے اضافی بوجھ کا سامنا ہوگا۔ تین پاور پلانٹس کو کوئلہ نہ ملا تو 2500میگا واٹ بجلی مزید کم ہوگی۔چینی کمپنیوں سے خریدے گئے آلات پورٹ پر رکے ہوئے ہیں جس کے باعث ڈیمرج اور جرمانے بھی بڑھ رہے ہیں۔

    بجلی کی قیمت میں ایک روپے 49 پیسے سے 4 روپے 46 پیسے فی یونٹ تک اضافہ

    اگرچہ اسٹیٹ بینک نے پاور سیکٹر ایکوپمنٹ کی ایل سیز کی پیشگی منظوری کی شرط ختم کردی ہے، لیکن اسٹیٹ بینک کی اجازت کے باوجو د بینک ایل سیز کی منظوری نہیں دے رہے۔سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی نے وزارت توانائی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وزارت توانائی اپنا کردار ادا کرکے اسٹیٹ بینک سے ایل سیز کی منظوری یقینی بنائے۔

    بجلی مہنگی؛ نیپرا نے یکساں ٹیرف کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ جاری کر ديا

  • کراچی میں بنگلےمیں کام کرنےوالےلڑکی لاپتا:والدین انتہائی پریشان

    کراچی میں بنگلےمیں کام کرنےوالےلڑکی لاپتا:والدین انتہائی پریشان

    کراچی: گزری کے بنگلے میں کام کرنے والے 15 سالہ لڑکی لاپتا ہوگئی، بنگلہ مالکان کا کہنا ہے کہ لڑکی رقم چرا کر بھاگ گئی، پولیس نے تاحال گمشدگی کی ایف آئی آر درج نہیں کی۔

    حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا

    کراچی پولیس کے مطابق اس حوالے سے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی واقف کار ماسی حاجرہ بی بی نے بچی کو بنگلے میں ملازمت دلوائی تھی لیکن پندرہ روز قبل ان کی بیٹی لاپتا ہوگئی، حاجرہ بی بی سے معلومات حاصل کیں تو پہلے وہ ٹال مٹول کرتی رہی اور پھر بعد میں جب ہم اس بنگلے میں پہنچے جہاں ان کی بیٹی ملازمت کرتی تھی تو انھوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی اور دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی گھر سے رقم چرا کر بھاگ گئی ہے۔

    ضلع خیبر میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 شہید

    اہل خانہ کے مطابق بنگلے کے چوکی دار اور آس پاس کے سیکیورٹی گارڈز سے معلومات حاصل کیں تو کوئی ٹھوس معلومات نہیں مل سکیں تاہم اسے جاتے ہوئے کچھ افراد نے دیکھنے کی تصدیق کی۔اہل خانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں انھوں ںے تھانہ گزری میں درخواست دی لیکن ایف آئی آر درج نہ ہوسکی۔ ورثا نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیٹی کو ڈھونڈنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

    کمسن لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا پڑوسی گرفتار

  • پی ایس ایل8کی افتتاحی تقریب کہاں ہوگی؟نجم سیٹھی نےبتادیا

    پی ایس ایل8کی افتتاحی تقریب کہاں ہوگی؟نجم سیٹھی نےبتادیا

    لاہور:پی ایس ایل8کی افتتاحی تقریب کہاں ہوگی؟اس حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایسل ایل 8 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہوگی جبکہ فائنل 19 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔

    بابر اعظم کے خلاف مہم، پی سی بی کی آسٹریلوی ٹی وی چینل کو شٹ اپ کال

    لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران نجم سیٹھی پی ایس ایل 8 کے شیدول کا اعلان کردیا جس کے مطابق پی ایس ایل 8 کا میلہ 13 فروری سے 19 مارچ تک سجے گا، افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن لاہورقلندرزاورملتان سلطانز کا ہوگا۔ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں راولپنڈی میں 11 میچز ہوں گے، کراچی اور لاہور نو نو میچز کی میزبانی کریں گے، ملتان میں بھی پانچ میچز ہوں گے۔

    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم

    پی ایس ایل 8 میں بابر اعظم پہلی بار 2017 کی فاتح پشاور زلمی کی قیادت کریں گے۔ عماد وسیم 2020 کی فاتح کراچی کنگز کی کپتانی کریں گے۔شاداب خان دو بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی کپتانی کریں گے۔ محمد رضوان ملتان سلطانز اور سرفراز احمد 2019 کی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہوں گے۔

    ہر بیٹی کی پیدائش پر قسمت بدلتے دیکھا ہے،شاہد آفریدی

    ٹورنامنٹ میں 10 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 36 سے زائد غیر ملکی کرکٹرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔راشد خان لاہور قلندرز، ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ، ٹم ڈیوڈ ملتان سلطانز، جیسن رائے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، بھانوکا راجا پاکسے پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔

    نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان سپر لیگ بھارت کی آئی پی ایل کے بعد ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا برانڈ ہے جو خوب کامیابیاں سمیٹ رہا ہے، اس بار ایسی پی ایس ایل ہوگی جو پہلے کبھی نہیں ہوئی۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کے دوران 3 ویمن میچز بھی کرائیں گے جبکہ ستمبر میں ویمن پی ایس ایل کی لانچنگ کا بھی پلان ہے۔

  • امریکہ کایوکرین کےلیے2.5 بلین ڈالرمالیت کےہتھیاروں کےنئےپیکج کا اعلان

    امریکہ کایوکرین کےلیے2.5 بلین ڈالرمالیت کےہتھیاروں کےنئےپیکج کا اعلان

    واشنگٹن:امریکہ نےیوکرین کےلیے2.5 بلین ڈالرمالیت کے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ایک نئے پیکج کا اعلان کیا ہے،جس نےتباہ کن جنگ میں تقریباً ایک سال تک کیف کو بھاری ہتھیاروں کی فراہمی کےخلاف ماسکو کےباربارانتباہات کی نفی کی۔ماسکو کے انتباہات کے باوجود کہ اس سے جنگ صرف طول پکڑے گی۔

    چیچن صدر نے یوکرین تنازع کو تیسری عالمی جنگ قرار دیا

    پینٹاگون کے مطابق،نیا فوجی پیکج پہلی بار اسٹرائیکربکتر بند پرسنل کیریئرز کو یوکرین بھیجے گا اور ملک کے فضائی دفاع کے لیے اشتعال انگیز تنازعات کے دوران "اہم تعاون” بھی فراہم کرے گا۔

    پینٹاگون کی ایک نیوز ریلیز میں کہا گیا ہے کہ "یہ پیکج NASAMS کے اضافی جنگی سازوسامان اور ایونجر ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کرتا ہے تاکہ یوکرین کو مختصر اور درمیانے درجے کے خطرات کا مقابلہ کرنے اور یوکرین کے تہہ دار فضائی دفاع کو تقویت دینے میں مدد ملے۔”

    امریکا کے بعد نیدرلینڈز کا بھی یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا اعلان

    پیکیج میں یوکرین کی طرف سے درخواست کردہ مغربی جنگی ٹینک شامل نہیں ہیں، لیکن اس میں 59 بریڈلی فائٹنگ وہیکلز، 90 اسٹرائیکر آرمرڈ پرسنل کیریئرز، 53 بارودی سرنگوں سے محفوظ گھات لگانے والی گاڑیاں، اور 350 ہائی موبلٹی کثیر مقصدی پہیوں والی گاڑیاں، نیز بڑے اور چھوٹے ہتھیار شامل ہیں۔

    یوکرینی فوجی امریکی پیٹریاٹ میزائلوں کے استعمال کی تربیت کے لیے امریکہ پہنچ گئے

    یوکرین کے لیے مزید فوجی امداد پر بات کرنے کے لیے جرمنی میں روس مخالف اتحاد کے اجلاس سے ایک روز قبل اعلان کیا گیا یہ بڑا پیکج، واشنگٹن کی جانب سے اعلان کردہ اب تک کا دوسرا سب سے بڑا پیکج ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ اس پیکج سے یوکرین کے لیے امریکی فوجی امداد تقریباً 27.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ "یوکرین کی حمایت کے لیے دنیا کو اکٹھا کرنا جاری رکھے ہوئے ہے”،

  • یوکرین نے اگرکریمیہ پرحملہ کیاتوپھریہ بھی یاد رکھےکہ اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے: روس

    یوکرین نے اگرکریمیہ پرحملہ کیاتوپھریہ بھی یاد رکھےکہ اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے: روس

    روس نے کریمیہ پر یوکرین کے ممکنہ حملے کے بارے میں خبردار کیا ہے کہ اس حملے کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے۔روئیٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک ٹائمز میں چھپنے والی خبر کے بعد روس نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے کریمیہ پر ممکنہ حملے کے انتہائی سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ کریمیہ کا علاقہ بین الاقوامی طور پر یوکرین کا حصہ سمجھا جاتا ہے جس پر روس نے 2014ء میں قبضہ کرلیا تھا۔

    یوکرین،طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا، وزیرداخلہ،وزارت کے دیگرحکام سمیت 16 افراد ہلاک

    روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے کہا ہے کہ کریمیہ کا جزیرہ یوکرین کے ان علاقوں کی طرح تاریخی لحاظ سے روس کا حصہ شمار ہوتا ہے جن پر فروری 2022ء میں جنگ کے آغاز پر روس نے قبضہ کیا تھا۔ روس نے یوکرین پر حملے کے بعد اس کے جنوب مشرقی علاقے پر قبضہ کر لیا تھا اور روس اور کریمیہ کے درمیان ایک پل بنا کر کریمیہ کو یوکرین کے خلاف اپنے آپریشن کے اہم اڈے کے طور پر استعمال کرنا شروع کیا تھا۔

    امریکا کے بعد نیدرلینڈز کا بھی یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا اعلان

    رپورٹ کے مطابق روسی صدارتی دفتر کرملین کے ترجمان دیمتری پسکوف نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ یوکرین کو اسلحہ کی فراہمی اور اسے روسی سرزمین پر حملہ کی اجازت دینا بذات خود بہت خطرناک کام ہے اور اس کا مطلب جنگ کو ایک نئے مرحلے میں داخل کرنا ہے جو عالمی امن و امان اور خصوصاً یورپ کے مرکزی اور مغربی ممالک کے لئے کوئی اچھی خبر نہیں ہوگی۔

    چیچن صدر نے یوکرین تنازع کو تیسری عالمی جنگ قرار دیا

    یاد رہے کہ یوکرین نے جنگ کے دوران کریمیہ پل پر حملہ کرکے اس کے ایک حصہ کو تباہ کر دیا تھا۔ امریکہ کی طرف سے فراہم کردہ ہمارس 22 میزائلوں کی فراہمی کے بعد یوکرین نے روس کی پیش قدمی کو روک دیا اور فروری 2022 میں روسی قبضے میں گئے اپنے 40 فیصد علاقے کو واپس لے لیا۔

    امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان سے جب سوال کیا گیا کہ کیا وہ یوکرین کو امریکی اسلحہ کے کریمیہ میں استعمال سے روک پائے گا تو اس کے جواب میں نیڈ پرائیس نے کہا کہ کریمیہ کا علاقہ یوکرینی سرزمین کا حصہ ہے اور واشنگٹن کی ایف کو اپنی سرزمین کے دفاع کے لئے لازمی ہتھیار فراہم کرتا رہے گا۔

  • صدر اور وزیراعظم کی جانب سےایرانی سرحد پردہشتگردوں کےحملےکی شدید مذمت

    صدر اور وزیراعظم کی جانب سےایرانی سرحد پردہشتگردوں کےحملےکی شدید مذمت

    اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے میں 4 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔

    پاکستان میں ایرانی سرحدوں سے دہشت گردی کے خلاف ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پنجگور میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکاروں کی شہادت پر گہرا دکھ ہے، حملے سے دہشتگردی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کو نقصان نہیں پہنچ سکتا۔

    صدر مملکت نے شہداء کی خدمات اور وطن کیلئے عظیم قربانی پر خراج عقیدت اور بہادری پر اُنہیں سلام پیش کیا، اس کے علاوہ انہوں نے شہداء کے بلند درجات کی دعا کی اور ان کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مذمت بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان ایران سرحد پر دہشت گردی کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر شدید مذمت کرتا ہوں۔

    وزیراعظم نے مزید کہا قوم فرض کی ادائیگی میں شہید سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ ایران اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس کی سرزمین سرحد پار حملوں کیلئے استعمال نہ ہو۔

     

    یادر ہےکہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دہشت گردوں نے ایران کی حدود سے حملہ کر کے 4 سکیورٹی اہلکاروں کو شہید کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ پاک ایران بارڈر کے چکاب سیکٹر پر میں پیش آیا جہاں دہشت گردوں نے ایرانی سر زمین سے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے قافلے کو بارڈر پر گشت کے دوران نشانہ بنایا گیا، حملے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے، ایران سے حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔