Baaghi TV

Author: News Editor

  • شدید سردی،دھند کی وجہ سے فضائی سروس متاثر:بین الاقوامی پروازیں تاخیرکاشکار

    شدید سردی،دھند کی وجہ سے فضائی سروس متاثر:بین الاقوامی پروازیں تاخیرکاشکار

    کراچی:ملک بھر میں دھند اور حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے مزید پروازیں تاخیر اور منسوخ ہونے کا سلسلہ جاری ہے جہاں بین الاقوامی پروازوں کو اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ لاہور میں خراب موسم کی وجہ سے ملکی اور بین الاقوامی کئی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

    پاکستان سول ایوی ایشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ لاہور، فیصل آباد اور ملتان ایئرپورٹس پرشید دندھ ہے اور دھندلےموسم کی وجہ سے حد نگاہ 7000 تک رہ گئی ہے

    سول ایوی ایشن کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ایس وی 734 جدہ-لاہورصبح 10:00 بجے شیڈول لیکن روانگی دن 03:20 بجے متوقع۔

    ایس وی 735 لاہور-جدہ صبح 11:40 بجے شیڈول لیکن شام 05:10 روانگی متوقع۔

    وی ایس 365 لاہور-لندن دوپہر 01:50 بجے شیڈول لیکن روانگی کل صبح 02:00 بجے متوقع ہے

    پی اے 412 لاہور-شارجہ منسوخ ہوچکی ہے اور ایسے ہی پی اے 406 کراچی-لاہوربھی منسوخ کردی گئی ہے

    پی اے 405 لاہور-کراچی بھی منسوخ

    سندھ فوڈ اتھارٹی کی فوڈ اسٹریٹ پورٹ گرینڈ کیماڑی میں کارروائی

    ملتان ائرپورٹ پردھندلا اور حد نگاہ 4000 میٹر،جبکہ فیصل آباد ائرپورٹ پر حد نگاہ 5000 میٹر تک رہ گئی ہے ، سول ایوی ایشن کی طرف سے کہا گیا ہےکہ براہ کرم ہوائی اڈے روانگی سے پہلے اپنی ایئر لائن سے رابط کریں۔

    بارش اور برفباری کےبعد وادی کوئٹہ، قلات اور زیارت سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی گر گیا ہے۔

    صوبے میں یخ بستہ موسم کی وجہ سے گھروں اور دفاتر میں ٹینکیوں اور نلکوں کا پانی بھی جم گیا ہے، گیس پریشر کی کمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں، بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث سڑکوں ، گلیوں اور گھروں کی پائپ لائنوں میں بھی پانی جم گیا ہے۔

    110 ضروری ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش

    محکمہ موسمیات کے مطابق اب کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف ہے جبکہ موسم انتہائی سرد ہے، دوسری جانب کوئٹہ شہرمیں گیس پریشر کم اور کئی علاقوں میں نہ ہونے کے برابر ہے، قلات اور زیارت میں بھی گیس پریشر غائب ہو گیا جس کے باعث خواتین کو امور خانہ داری میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت اس سے بھی کم محسوس کیا جا رہا ہے۔

  • گورنرپنجاب کا اسمبلی تحلیل کرنےسےانکار:اسمبلی پھربھی تحلیل ہوگئی

    گورنرپنجاب کا اسمبلی تحلیل کرنےسےانکار:اسمبلی پھربھی تحلیل ہوگئی

    لاہور:گورنر پنجاب نے صوبائی اسمبلی کی تحلیل پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے ، سمری کے 48 گھنٹے پورے ہونے پر اسمبلی اور کابینہ خود بخود تحلیل ہوگئی۔ حکومت اور اپوزیشن مل کر 7 روز میں نگراں وزیراعلیٰ کا مقرر کریں گے۔

    کراچی بلدیاتی انتخابات، سندھ حکومت کا ایک اور مراسلہ

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد پنجاب اسمبلی سمری کے 48 گھنٹے مکمل ہونے پر 10 بجے خود بخود تحلیل ہوجائے گی۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے عمل کا حصہ نہیں بنوں گا، سمری پر دستخط نہ کرنے سے آئینی عمل میں رکاوٹ کا اندیشہ نہیں، آئین و قانون میں آگے بڑھنے کا راستہ موجود ہے۔

    پنجاب میں ڈسٹرکٹ بارکونسلزکےانتخابات،لاہورمیں بدنظمی،الیکشن23جنوری تک ملتوی

    واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسملبی کی تحلیل کی دستخط شدہ سمری 12 جنوری کو گورنر پنجاب کو بھجوائی تھی۔اس سے قبل انہوں نے عدالتی حکم کی روشنی میں پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا تھا، اعتماد کے ووٹ کی قرار داد کے حق میں 186 اراکین نے ووٹ دیا تھا تاہم اپوزیشن نے اس عمل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

    مسلم لیگ ن کا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھرپور الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ نہ بننے کا اعلان کیا تھا جبکہ مسلم لیگ ن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صوبائی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف پنجاب اسمبلی کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی بھی تحلیل کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔

  • بلدیاتی اداروں کا قیام اوراستحکام جمہوریت اورملکی ترقی کےلئےازحد ضروری ہے:چیف الیکشن کمشنر

    بلدیاتی اداروں کا قیام اوراستحکام جمہوریت اورملکی ترقی کےلئےازحد ضروری ہے:چیف الیکشن کمشنر

    اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کا قیام اور استحکام جمہوریت اور ملکی ترقی کے لئے از حد ضروری ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بلدیاتی اداروں کا قیام اور استحکام جمہوریت اور ملکی ترقی کے لئے از حد ضروری ہے۔

    پنجاب میں ڈسٹرکٹ بارکونسلزکےانتخابات،لاہورمیں بدنظمی،الیکشن23جنوری تک ملتوی

    انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے محب وطن عوام سے گزارش ہے کہ وہ کل کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے کر جمہوریت پر اپنے اعتماد کا بھر پور اظہار کریں اور بلدیاتی انتخابات میں ووٹرز اور عوام پر امن انتخابی ماحول کو یقینی بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اس امر کو یقینی بنائے گا کہ انتخابی عمل میں کسی قسم کی مداخلت اور شر پسندی سے سختی سے نپٹا جائے۔

    کراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے،بلاول کا اعلان

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن، انتخابی عملہ اور امن و امان قائم کرنے والے تمام ادارے کراچی و حیدرآباد کے عوام کے اعتماد پر ضرور پورا اتریں گے۔

    پاکستانی ایکسپورٹرز نے50 کروڑ ڈالر کے آرڈر حاصل کرلیے

    ادھر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب حکومت کو میانوالی ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندی کا عمل جاری ہے، حلقہ بندی کے باعث اضلاع اور تحصیلوں کی حدبندی منجمد ہے، میانوالی کو ڈویژن کا درجہ دینا الیکشن کمیشن احکامات کی خلاف ورزی ہے، بھکر، میانوالی اور تلہ گنگ پر مشتمل ڈویژن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔

    کراچی بلدیاتی انتخابات، سندھ حکومت کا ایک اور مراسلہ

    الیکشن کمیشن کی جانب سے مراسلہ چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دیا گیا، پنجاب کی صوبائی کابینہ نے آج پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے آبائی ضلع کو ڈویژن بنانے کی منظوری دی تھی۔

  • تمام تر تحفظات کے باوجود بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے:ایم کیو ایم

    تمام تر تحفظات کے باوجود بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے:ایم کیو ایم

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ تمام تر تحفظات کے باوجود بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں گے۔ مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ ابھی معاملہ طے ہورہا ہے، جلد بتائیں گے۔ایم کیو ایم پاکستان نے حلقہ بندیوں پر اعتراض کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دیں گے، اگر انتخابات ہوئے تو یہ انہیں تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

    متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلے کیلئے گزشتہ روز سے کئی اجلاس کرچکی ہے، اب بھی پارٹی رہنماؤں کے درمیان مشاورت کا عمل جاری ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے اجلاس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر، فیصل سبزواری، مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر رہنماء شریک ہیں۔ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ پارٹی تمام تر تحفظات کے باوجود بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے گی، رابطہ کمیٹی اراکین کی اکثریت نے میدان خالی نہ چھوڑنے کی رائے دی ہے۔

    دوسری جانب میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ابھی معاملہ طے ہورہا ہے، جلد بتائیں گے۔ایم کیو ایم پاکستان نے قانونی ٹیم کو مشاورت کیلئے طلب کرلیا ہے، جس سے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے حلقہ بندیوں پر شدید اعتراض کرتے ہوئے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد سمیت دیگر حصوں میں پولنگ رکوانے کا مطالبہ کیا تھا۔ سندھ حکومت نے ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات کو بنیاد بناکر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ کر الیکشن ملتوی کرنے کا کہا تھا تاہم ای سی پی نے کراچی اور حیدرآباد میں مقرری وقت 15 جنوری کو ہی الیکشن کرانے کا اعلان کیا تھا۔

  • مسلم لیگ ن کا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھرپور الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    مسلم لیگ ن کا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھرپور الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    لاہور:مسلم لیگ ن نےپنجاب اورخیبرپختونخوا میں بھرپور الیکشن لڑنےکا فیصلہ کیا ہے۔ ن لیگ کا کہنا ہے کہ قومی اور دیگردوصوبائی اسمبلیوں کے انتخابات مقرروقت پر ہوں گے۔مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں ویڈیو لنک کے ذریعے نواز شریف اور مریم نواز نے بھی شرکت کی، اجلاس میں وفاقی وزرا، معاونین خصوصی، آئینی ماہرین اور دیگرپارٹی رہنما بھی شریک ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخاب بھرپور انداز سے لڑیں گے جبکہ قومی اور دو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات مقررہ وقت پر کرائے جائیں گے۔رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ڈوبتے جہاز میں کوئی سوار ہونا پسند نہیں کرے گا۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ہدایت کی کہ قیادت الیکشن کیلئے خود تیار ہو اور ورکرز کو بھی متحرک کرے، عمران دور کے معاشی، سفارتی و سیاسی نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔قائد پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو پنجاب میں انتخابات کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے شہباز شریف کو پارلیمانی بورڈ قائم کرنے کا بھی کہا ہے۔

    نواز شریف نے کہا کہ پورے جذبے، اعتماد اور بھرپور تیاری و قوت سے آگے بڑھیں، انشاء اللہ فتح پاکستان مسلم لیگ ن کی ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اجلاس کو بتایا کہ اتوار کو وہ آصف زرداری سے ملنے ان کی رہائش گاہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک و قوم کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہا ہے، قوم عمران خان کو مسترد کر چکی ہے۔

  • سندھ فوڈ اتھارٹی کی فوڈ اسٹریٹ پورٹ گرینڈ کیماڑی میں کارروائی

    سندھ فوڈ اتھارٹی کی فوڈ اسٹریٹ پورٹ گرینڈ کیماڑی میں کارروائی

    کراچی:سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل عمران بھٹی کی ہدایت پرسندھ فوڈ اتھارٹی ضلع غربی کی ٹیم نے فوڈ اسٹریٹ پورٹ گرینڈ کیماڑی کے ریسٹورینٹس پرچھاپے مارے۔ یہ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر بشیر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی۔ کارروائی کے دوران ریسٹورینٹس پر کھانے پینے کی اشیاء اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔

    ڈپٹی ڈائریکٹربشیرخان نےصفائی کےناقص انتظامات پرمتعدد ریسٹورینٹس پر50 ہزارروپے سےزائد رقم کےجرمانے بھی عائد کی۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر بشیر خان نےریسٹورینٹس کےمالکان کوہدایت دی کہ وہ اپنے متعلقہ ریسٹورنٹ میں صفائی ستھرائی کےبہترانتظامات کریں بصورت دیگرسندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ کےتحت ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

    اس سے پہلے سندھ فوڈاتھارٹی جمشید کوارٹر اور نارتھ کراچی میں فیکٹری ، بیکری اور گودام کو صفائی کی ناقص صورتحال پر غیر معیاری اشیاء کے استعمال پر سیل کردیا۔سندھ فود اتھارٹی نے جمشید کوارٹر کے گودام سے شہر کے دیگر ریسٹورنٹس کو فروخت کی جانے والی جانوروں کی زائد المعیاد کلیجی،گردے اور مغز پر گودام کو سیل کردیا۔

    فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ گودام کی صورتحال انتہائی گندی تھی۔گودام کھانے کی اشیا کو رکھنے کے قابل نہیں تھا ۔فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کھانے کی اشیا کی نمونے لے کر لیبارٹری بھیج دیے گئے جبکہ نارتھ کراچی میں مختلف کھانے پینے کی اشیا تیار کرنے والی فیکٹریوں اور بیکریوں پر چھاپے مارے گئے اور مضر صحت پاپٹر بنانے والی دو فیکٹریوں اور مٹھائیاں بنانے والی دکان کو سیل کردیا گیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ گندے تیل میں پاپٹر تلے جارہے تھے ،مضر صحت اشیا مختلف اسکولوں میں بھی سپلائی کی جاتی ہیں۔فوڈ اتھارٹی حکام نے نارتھ کراچی میں ایک بیکری پر بھی چھاپہ مارا اور گندا کھویا و دیگر زائدالمعیاد اشیا تلف

  • ماہی گیروں کےمسائل حل کروانےپروزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجوکےشکرگزارہیں:گوادرماہی گیراتحاد

    ماہی گیروں کےمسائل حل کروانےپروزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجوکےشکرگزارہیں:گوادرماہی گیراتحاد

    گوادر:ماہی گیروں کے مسائل حل کروانے پروزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکے شکرگزارہیں:اطلاعات کے مطابق گوادر کے ماہی گیروں کی تنظیم کا کہنا ہےکہ وہ ماہی گیروں کے مسائل کے حل کےلیے جاری کوششوں پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی کا ماہی گیروں کے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

    محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے لاپتہ افراد سے متعلق پارلیمانی کمیشن قائم کردیا

    اس سلسلے میں گوادر ماہی گیر اتحاد کی طرف سے کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے گوادر کے ماہی گیروں کے لئے 200 ایکٹر اراضی کی منظوری ماہی گیروں کو لیبر ڈیکلیئر کرنے اور صحت کارڈ کے اجراء کی منظوری قابل ستائش ھے ۔اس سے یہ صنعت مزید وسعت اختیار کرے گی اورجہاں یہ صنعت بہتر پرورش پائے گی وہاں ماہی گیروں کے معاشی حالات بھی بہتر ہوجائیں گے

    بلوچستان سےلاپتہ افراد کے معاملات ریاست کے لیے چیلنج ہیں،احسن اقبال

    ماہی گیر اتحاد کی طرف سے مزید کہا گیا ہےکہ بلوچستان کی ماہی گیربرادری کو مزدور کا درجہ دینے کے صوبائی حکومت کا فیصلہ قابل تعریف ھے ۔ضلع گوادر کے ماہی گیر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی کے انتہائی شکر گزار ہیں ۔ماہی گیر اتحاد کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ ان تمام اقدامات کا مقصد ماہیگیروں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنا اور ماہی گیروں کے معیار زندگی کو بلند کرنا ہے

    جسٹس ر جاوید اقبال کو چیئرمین لاپتہ افراد کمیشن کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش معطل

  • سینے میں دفن راز بتادوں تو والد اور بھائی معاف نہیں کریں گے:برطانوی شہزادہ ہیری

    سینے میں دفن راز بتادوں تو والد اور بھائی معاف نہیں کریں گے:برطانوی شہزادہ ہیری

    لندن: برطانوی شہزادے ہیری نے اپنی خودنوشت سے نقصان دہ مواد نکالنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سینے میں دفن تمام راز بتادوں تو میرے والد اور میرا بھائی مجھے کبھی معاف نہیں کریں گے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شہزادے ہیری نے کہا ہے کہ اپنی کتاب ’اسپیئر‘ میں اپنے شاہی خاندان سے متعلق بہت سی باتوں کو طشت ازبام نہیں کیا بلکہ کتاب کا پہلا مسودہ 800 صفحات پر مشتمل تھا جسے 400 تک کم کیا۔

    برطانوی شہزادے نے کہا کہ سینے میں اتنے راز ہیں اگر بیان کروں تو ایک اور کتاب لکھی جا سکتی ہے لیکن اس پر میرے خاندان بالخصوص والد شاہ چارلس سوم اور بھائی شہزادہ ولیم مجھے کبھی معاف نہیں کریں گے۔برطانوی شہزادے ہیری جو میگھن مارکل سے شادی کے بعد شاہی اعزاز ترک کرکے ایک عام زندگی گزار رہے ہیں نے کہا کہ بھائی شہزادہ ولیم اور والد شاہ چارلس کے ساتھ کچھ ایسے واقعات پیش آئے جسے دنیا کے سامنے لانا نہیں چاہتا۔

    شہزادہ ہیری جن کی کتاب کے 14 لاکھ نسخے پہلے ہی روز فروخت ہوگئے تھے نے اپنی کتاب میں افغان جنگ میں بطور پائلٹ حصہ لینے، والد کے ساتھ تعلقات اور بھائی سے اختلافات سمیت اہم انکشافات کیے ہیں۔تاہم شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ کھلے عام اپنی شکایات کے اظہار کا مقصد شاہی خاندان کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ ان کی اصلاح ہے تاکہ شہزادہ ولیم کے بچوں کو محفوظ کیا جا سکے۔

    واضح رہے کہ شہزادہ ہیری کی کتاب میں ہونے والے انکشافات پر شاہی خاندان نے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم شاہ چارلس سوم کی تقریب تاج پوشی میں شہزادہ ہیری کو مدعو نہ کیے جانے کا امکان ہے۔

    ادھر اس سے پہلے برطانوی شہزادہ ہیری کی کتاب ’اسپیئر‘ مارکیٹ میں آنے کے پہلے ہی دن 14 لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہونے کے بعد عالمی ریکارڈ قائم بنالیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ، امریکا اور کینیڈا میں شہزادہ ہیری کی متنازع سوانح حیات ’اسپیئر‘ کی فروخت کے پہلے دن ہی 14 لاکھ 30 ہزار سے زائد کاپیاں فروخت ہونے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔

    اس سے قبل سب سے زیادہ کتابیں فروخت کرنے کا یہ ریکارڈ امریکا کے سابق صدر باراک اوباما کے پاس تھا، جن کی کتاب ’پرومس لینڈ 2020‘ کی 8 لاکھ 87 ہزار کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔16 زبانوں میں شائع ہونے والی یہ کتاب 10 جنوری کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کی گئی تھی۔

    متنازع سوانح حیات کی نقول کا ہسپانوی ترجمہ غلطی سے اسپین کے بازار میں آگیا تھا، جس کے بعد متعدد انکشافات سامنے آئے تھے، حالانکہ بعد میں اسپین میں اس کی کاپیاں دکانوں سے فوراً ہٹالی گئیں لیکن اس وقت تک یہ کتاب میڈیا کے ہاتھ لگ چکی تھی۔اسی وجہ ہے کہ شہزاہ ہیری کی کتاب خریدنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

    کنگ چارلس نےایک دفعہ مذاقاً کہاکہ شاید وہ میرے حقیقی والد نہیں: شہزادہ ہیری

    کتاب کے پبلشر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’اسپیئر‘ کی فروخت کے پہلے روز پینگوئن رینڈم ہاؤس کی طرف سے شائع ہونے والی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی غیر افسانوی (نان فکشن) کتاب بن گئی ہے۔

    شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں شاہی خاندان کے خلاف کچھ سنگین الزامات عائد کیے ہیں جو منگل کو باضابطہ طور پر جاری کی گئی تھی لیکن کچھ دن پہلے آن لائن لیک ہوگئی تھی۔یہ کتاب ہیری اور میگھن کی اپنی Netflix دستاویزی فلم میں خاموشی توڑنے کے چند دن بعد آئی ہے۔  

    واضح رہے کہ شہزادہ ہیری نے اپنی متنازع سوانح حیات ’اسپیئر‘ میں اپنے بڑے بھائی شہزاہ ولیم پر جسمانی حملے کا الزام عائد کیا تھا انہوں نے کتاب میں انکشاف کیا کہ ان کے بھائی نے انہیں گریبان سے پکڑ کر فرش پر گرا دیا تھا جس سے ان کی کمر پر چوٹ آئی، لڑائی اس وقت شدت اختیار کر گئی جب شہزادہ ولیم نے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کو ’پیچیدہ‘ اور ’بدتمیز‘ کہا تھا۔

    شہزادہ ہیری نے25طالبان کوہلاک کرنےکااعتراف کرکےاپنی ساکھ کوداغدارکردیا،سابق برٹش…

    410 صفحات کی کتاب میں شہزادہ ہیری نے افغانستان میں ڈیوٹی کے دوران 25 لوگوں کو ہلاک کرنے کا بھی انکشاف تھا۔

  • 110 ضروری ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش

    110 ضروری ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش

    اسلام آباد:ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک میں جان بچانے والی ادویات کی قلت کے پیش نظر 110 ضروری ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش کر دی ہے۔

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے سفارش کی ہے کہ ملک میں عدم دستیاب 110 دواؤں کی قیمت بڑھائی جائے، ڈریپ کی جانب سے کینسر، امراض قلب، بلڈ پریشر، دماغی امراض کی دواؤں کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔

    ہارڈ شپ کیسز کے حساب سے دواؤں کی قیمت میں 10 سے 20 فیصد اور کسی میں 40 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے، اس سے قبل ڈریپ ملک میں دواؤں کے ممکنہ بحران کی مسلسل تردید کرتا رہا ہے۔

    یاد رہےکہ پچھلے سال یعنی اکتوبر2022 میں بھی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی،وفاقی حکومت اور فارماسوٹیکل کمپنیوں کے درمیان پیراسیٹامول ٹیبلٹ (نارمل) کی قیمت کم جب کہ پیراسیٹامول (ایکسٹرا) اور سیرپ مہنگا کرنے پر اتفاق ہوگیا تھا۔

    ادویہ ساز کمپنیوں کے حکام کی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارسے تفصیلی ملاقات کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیاتھا کہ کمپنیوں کے حکام سے پیراسیٹا مول کی قیمت پر بات چیت ہوئی ہے اور ملاقات میں پیراسیٹامول نارمل کی ٹیبلٹ 2.35 روپے میں فروخت کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے کمرشل ہیلی کاپٹر سروس کا افتتاح

    اعلامیے کے مطابق پیراسیٹامول ایکسٹرا اور سیرپ مہنگا کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ حکومت نے پیراسیٹامول ایکسٹرا اور سیرپ کا ریٹ بڑھانے کے مطالبے کا نصف منظور کرلیا  اور پیراسیٹامول ایکسٹرا کی ٹیبلٹ کی قیمت 2.75 روپے کرنے کی منظوری دی گئی جب کہ پیراسیٹامول سیرپ کی قیمت 117.60 روپے مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی؛ ایک دن میں اربوں روپے ڈوب گئے

    یاد رہے کہ پاکستان میں قیمت پر اختلاف کی وجہ سے دوا ساز کمپنیوں نے بخار اور دیگر معمولی تکالیف میں تجویز کی جانے والی پیناڈول سمیت 100 سے زائد سستی ادویات کی پیداوار بند کر رکھی ہے، جس سے مارکیٹ میں ان کی قلت ہوگئی ہے اور ان کی متبادل دوائیں مزید مہنگی ہوگئی ہیں۔

    جنسی ادویات بنا کر سوشل میڈیا کے ذریعے فروخت کرنیوالا ڈنکی آئل والا حکیم گرفتار

    میڈیسن مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق غیر ملکی دوا ساز کمپنیوں نے ڈالر مہنگا ہونے پر بیرون ملک سے آنے والے خام مال کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے حکومت سے دواؤں کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم کابینہ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کی سفارش کے باوجود 100 سے زائد سستی ادویات کی قیمتیں بڑھانے سے انکار کردیا ہے، جس کے بعد کمپنیوں نے پیداور روک دی تھی۔

  • پنجاب میں ڈسٹرکٹ بارکونسلزکےانتخابات،لاہورمیں بدنظمی،الیکشن23جنوری تک ملتوی

    پنجاب میں ڈسٹرکٹ بارکونسلزکےانتخابات،لاہورمیں بدنظمی،الیکشن23جنوری تک ملتوی

    لاہور:پنجاب میں ڈسٹرکٹ بارکونسلزکےانتخابات،لاہورمیں بدنظمی،الیکشن 23 جنوری تک ملتوی ،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں ڈسٹرکٹ بار کونسلز کے سالانہ انتخابات ہوئے،لاہور میں بدنظمی کے باعث الیکشن متنازعہ ہو گیا، ایگزیکٹو کمیٹی نے پولنگ 23 جنوری تک ملتوی کر دی۔

    ایف بی آر کا ڈیٹا لیک کیس، گرفتار صحافی جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    سکیورٹی کے سخت انتظامات میں صوبہ بھر میں وکلا کی جانب سے نمائندوں کے انتخاب کیلئے حق رائے دہی کا استعمال کیا گیا، لاہور میں وکلا گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات کے باعث بدنظمی دیکھنے میں آئی۔

    گرل فرینڈ کو قتل کر کے لاش کے 35 ٹکڑے کیسے کئے؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی

    چیئرمین الیکشن بورڈ کی جانب سےنتائج کا اعلان کرتے ہوئے حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار رانا انتظار کو کامیاب قراردینے پرلاہور بار میں حالات کشیدہ ہو گئے، وکلاء کے یونیفارم میں افراد نےفائرنگ کی،جس پرایکشن لیتے ہوئے پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے بارکے الیکشن 23 جنوری تک ملتوی کر دئیے۔

    نازیبا ویڈیو کیس،دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

     

     

    پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہا، اس موقع پر ایوان عدل کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ہفتہ 14 جنوری کو لاہور بار کے سالانہ انتخابات میں 10 نشستوں پر 31 امیدواروں کے درمیان کاٹنے دار مقابلہ ہوا۔ 13 ہزار سے زائد ووٹرز کو حق رائے دہی استعمال کرنے کا اہل قرار دیا گیا تھا۔