Baaghi TV

Author: News Editor

  • چترال میں پہلےگرلزآئس ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد

    چترال میں پہلےگرلزآئس ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد

    چترال: چترال میں پہلی بار منعقد ہونے والے گرلز آئس ہاکی ٹورنامنٹ میں میں بڑی تعداد میں طالبات نے شرکت کی اور گروانڈ میں جمی برف پر بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ٹورنامنٹ کے دوران منفی 2 سینٹی گریڈ میں گرؤانڈ میں جمی برف پر تین روزہ آئس ہاکی کا انعقاد کیا گیا جس میں گیارہ میچز کھیلے گئے،ٹورنامنٹ میں مختلف تعلیمی اداروں سے طالبات نے شرکت کی۔

    ایونٹ آرگنائزرزکا کہناتھا کہ اس منفرد کھیل کا آئیڈیا بچوں کے اسپورٹس کو فروغ دینے کا تسلسل ہے،اکیڈمی میں 7 ویں جماعت سے سکینڈ ائیر تک کی طلبا اور طالبات کو Ski ،اسکٹنگ ،ice Hockey ،جیسی گیمز سکھا رہے ہیں۔ان کہنا تھا کہ پہلی بار باقاعدہ آئس ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، سات ہزار سے زائد فٹ بلندی پر آئس ہاکی منعقد کی گئی۔

    آرگنائزر کا کہنا تھا کہ یہ کافی مہنگا کھیل ہے صرف 50 ہزار روپے میں کٹ دستیاب ہوتی ہے لیکن ہمیں خواتین کے کھیلوں کو سپورٹ کرنے میں کافی مدد ملی جس سے ضلعی انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے بھی بہت تعاون کیا۔

    ایونٹ آرگنائزر کے مطابق پہلی بار اس منفرد کھیل کا کافی اچھا تجربہ رہا ، طالبات کو ٹریننگ کے بعد عملی طور پر کھیلنے کا موقع ملا ، آئس ہاکی پارہ نقطہ انجماد سے گرنے کے بعد کھیلے جانے والاکھیل ہے، گرؤانڈ میں پڑا پانی برف میں تبدیل ہوا تو اس روز سے گیمز جاری ہیں، فروری تک یہاں بچے پریکٹس کرتے رہینبگے۔انہوں نے بتایا کہ آئس ہاکی سے نہ صرف صوبے میں کھیلوں کو فروغ ملے گا بلکہ سیاحوں کی آمد سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت پہلو بھی اجاگر ہوگا۔

    منتظمین کے مطابق ہزاروں فٹ بلندی پر ہونیوالے کھیل کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں شائقین نے شرکت کی،خواتین کے پہلی بار آئس ہاکی ٹورنامنٹ میں کنیڈین ہائی کمشین کے حکام نے بھی بطور مہمان شرکت کی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کو سراہا۔

  • برطانیہ میں مہنگائی کے خلاف بڑتال اور مظاہرے دوبارہ شروع

    برطانیہ میں مہنگائی کے خلاف بڑتال اور مظاہرے دوبارہ شروع

    لندن:برطانیہ میں احتجاج اور ہڑتالوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کے چالیس ہزار ملازمین ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق برطانیہ میں ریل ٹرانسپورٹ سیکٹر کے تقریبا چالیس ہزار ملازمین نے ہڑتال کردی ہے۔ نیشنل یونین آف ریلویز اینڈ میرین ٹرانسپورٹ نے اس چار روزہ ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ جبکہ ریل نیٹ ورک سمیت چار دیگر کمپنیوں کے ملازمین نے حمایت کا اعلان کیا تھا۔

    روڈولف کرسٹوف ائیوکن جرمن زبان کے آدرشی فلسفی

    ہڑتالی ملازمین مہنگائی پر قابو پانے اور اجرتوں میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    برطانیہ میں ہڑتالوں کا تازہ مرحلے ایسے وقت میں شروع کیا گیا ہے جب اس ملک میں اقتصادی کساد بازاری کا سلسلہ دوہزار چوبیس میں بھی جاری رہنے کی توقع ہے۔برطانیہ میں افراط زر کی شرح میں ریکارڈ توڑ اضافہ اور ہوشربا مہنگائی نے عام لوگوں کو معاشی بحران سے دوچار کردیا ہے۔

    چوہدری بلال اصغر وڑائچ ایک بارپھر تحریک انصاف میں شامل

    اگرچہ تمام یورپی ممالک معاشی بحران کا شکار ہیں اور مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے لیکن آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ کے جائزے کے مطابق جی سیون کے دیگر ممالک کے مقابلے میں برطانیہ کو ہر لحاظ سے ابتر صورتحال کا سامنا ہے۔

    کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے:بلاول بھٹو

  • بیٹیوں کی محبت میں باپ نے جنس تبدیل کروالی

    بیٹیوں کی محبت میں باپ نے جنس تبدیل کروالی

    کیوٹو: ایکواڈور کا شہری اہلیہ سے علیحدگی کے بعد بیٹیوں کی تحویل کیلئے اپنی جنس تبدیل کروا کے عورت بن گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بچوں کی خاطر مرد سے عورت بننے کا حیران کن واقعہ جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں پیش آیا جہاں رینی سلیناس راموس نامی شخص نے اپنی بیٹیوں کی تحویل کیلئے اپنی جنس تبدیل کروا لی۔

    ننکانہ : ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوزی سے قوم کو پریشان کرنےو الے عناصر قومی…

    شہری کی سابقہ اہلیہ سے دو بیٹیاں ہیں جن کی تحویل کیلئے وہ عدالتوں کے چکر لگا رہا ہے، مگر ایکواڈور کا قانون بچوں کی تحویل کے معاملے پر باپ کے مقابلے میں ماں کو ترجیح دیتا ہے، اسی لیے رینی سلیناس نے اپنی مرد سے عورت بننے کا مشکل فیصلہ کیا۔

    جمہوریت کے لئے تاریخی خدمات پر بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں. وزیراعظم…

    اس حوالے سے ایکواڈور کے شہری رینی سلیناس کا کہنا ہے کہ یہ صرف اپنی بیٹیوں سے محبت کا امتحان ہے۔انہوں نے کہا کہ جن حالات سے میں گزر رہا ہوں انہیں حالات سے دیگر کئی باپ بھی گزر چکے ہوں گے یا گزر رہے ہوں گے، میں ان میں بھی اس حوالے شعور بیدار ہونے کی امید کرتا ہوں۔

    بلاول بھٹو اور انڈونیشیا کی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

  • جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 11 دہشت گرد ہلاک

    جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 11 دہشت گرد ہلاک

    جنوبی وزیرستان:خیبرپختونوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو کامیابی سے ناکام بنادیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں2 خودکش حملہ آوروں سمیت11 دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے۔ ہلاک دہشتگردوں میں دہشت گرد کمانڈر حفیظ اللہ عرف طور حافظ بھی مارا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

    جاری بیان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

  • موسم گرما سےپہلے توانائی بچت منصوبہ ہرصورت مکمل کیا جائے:وزیراعظم

    موسم گرما سےپہلے توانائی بچت منصوبہ ہرصورت مکمل کیا جائے:وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی بچت پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں سولرائیزیشن منصوبے پر عملدرآمد سے متعلق ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا جس پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئندہ موسمِ گرما سے پہلے یہ منصوبہ ہر صورت مکمل کیا جائے۔

    بلاول بھٹو اور انڈونیشیا کی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ابتدائی مرحلے میں وفاقی سرکاری عمارتوں میں مجموعی طور پر 1000 میگاواٹ کے سولر پینل لگائے جائیں گے، پہلے مرحلے کی بِڈنگ کا عمل آئندہ ہفتے سے شروع ہو جائے گا، سولر پینلز کی پیداوار کیلئے پالیسی سازی کا عمل بھی حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے جبکہ سولر پینلز کی پیداوار سے وابستہ صنعتوں سے بھی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔

    اجلاس میں الیکٹرانک موٹر سائیکلوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای بائیکس کی پیداوار بڑھانے کیلئے بھی صنعتوں کو اعتماد میں لے کر ایک جامع پالیسی بنائی جار رہی ہے، گیس کی بچت کیلئے تمام نئے گیس گیزرز کی پیداوار کونیکل بیفلز کے ساتھ کی جائے گی۔

    اجلاس میں زیادہ بجلی کی کھپت والے فلامنٹ اور غیر معیاری پرانے برقی بلبز پر بھی بریفنگ دی گئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ اسٹاک کی کھپت کے بعد ان کی پیداوار کی مزید اجازت نہیں دی جائے گی، بلکہ اس کے برعکس موجودہ کارخانوں کو کم بجلی کی کھپت والے نئی ٹیکنالوجی کے بلب بنانے پر منتقل کیا جائے گا، زیادہ بجلی کی کھپت والے پنکھوں کے کارخانوں کو بھی جلد نئی ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا، موجودہ پنکھوں کو تبدیل کرنے کیلئے ایک جامع لائحہ عمل بھی تشکیل دے دیا گیا۔

    ارشد شریف قتل کیس،جے آئی ٹی کو تفتیش کے لئے مکمل تیار رہنا ہوگا،سپریم کورٹ

    اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اہم ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں مقامی سطح پر سولر پینل بنانے کیلئے پالیسی کو ترجیحی بنیادوں پر حتمی شکل دی جائے، سرکاری عمارتوں میں ہزار میگاواٹ کے منصوبے کو معینہ مدت میں مکمل کیا جائے اور رواں سال کے اختتام پر ملک میں صرف الیکٹرانک موٹر سائیکلوں کی پیداوار کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر عملدرآمد کیا جائے۔

    وزیر اعظم شہبازشریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملاقات

    انہوں نے واضح ہدایت دی کہ آئندہ موسمِ گرما سے پہلے یہ منصوبہ ہر صورت مکمل کیا جائے، 10 ہزار میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبوں پر عملدرآمد میں کسی قسم کا تعطل یا غفلت قبول نہیں کی جائے گی۔وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ توانائی کی بچت ایک قومی فریضہ ہے اور ہمیں اس پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے، حکومت ملک و قوم کے پیسے کی بچت کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔

  • بلاول بھٹواپنےنانا کےنقش قدم پرچل کرپاکستان کومزید ترقی دلوائیں گے:ناصرشاہ

    بلاول بھٹواپنےنانا کےنقش قدم پرچل کرپاکستان کومزید ترقی دلوائیں گے:ناصرشاہ

    کراچی:صوبائی وزیر بلدیاتناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اپنے نانا کے نقش قدم پر چل کر پاکستان کو مزید ترقی دلوائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے پی پی بانی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 94 ویں یوم پیدائش پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو صاحب شہادت کے 43 سال بعد بھی آج عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔

    کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے:بلاول بھٹو

    انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی اصل طاقت عوام تھی اور انہوں نے پاکستانی عوام کو سیاسی بیداری کے ساتھ اپنے حقوق لینا بھی سکھائے جبکہ پاکستان میں اتحاد اور ترقی پسند سوچ کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا شمار بین الاقوامی نامور رہنماؤں میں ہوتا ہے جبکہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کو ایٹمی قوت بھی بنایا اور بھٹو صاحب کا سب سے بڑا کارنامہ یہ تھا کہ انہوں نے پاکستان کو پہلا متفقہ آئین دیا۔

    ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں سالگرہ پر شازیہ مری،شیری رحمان و دیگر کے پیغام

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے دور اقتدار میں غربت، ظلم اور استحصال کے خلاف اچھے اقدامات کیے جبکہ پوری دنیا میں پاکستان کی حقیقی تصویر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں خوشحال ملک بنانے کیلئے بیشمار مؤثر اقدامات بھی کیے۔

    شہید سلمان تاثیر کی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں. بلاول بھٹو زرداری

    صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ بھٹو خاندان کی جانب سے اپنے وطنِ عزیز پاکستان کیلئے کی گئی گرانقدر خدمات، لاتعداد قربانیوں اور جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جبکہ پاکستانی قوم قائد عوام اور شہید بی بی کی بیشمار قربانیوں اور قومی جذبے کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا قائد عوام کے نقش قدم پر چل کر پاکستان کو مزید ترقی دلوائیں گے۔

  • روڈولف کرسٹوف ائیوکن  جرمن زبان کے آدرشی فلسفی

    روڈولف کرسٹوف ائیوکن جرمن زبان کے آدرشی فلسفی

    روڈولف کرسٹوف ائیوکن جرمن زبان کے آدرشی فلسفی

     


    پیدائش:05 جنوری 1846ء
    اوریش
    وفات:15 ستمبر 1926ء
    یئنا
    شہریت:جرمنی, جرمن سلطنت
    رکن:رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز
    اولاد:والٹر ائیوکن
    مادر علمی:جامعہ گوٹنجن
    جامعہ ہومبولت
    زبان:جرمن
    ملازمت:جامعہ جینا
    ہارورڈ یونیورسٹی
    جامعہ بازیل
    اعزازات:
    نوبل انعام برائے ادب
    (1908)

    روڈولف کرسٹوف ائیوکن 1846ء تا 1926ء ) ایک جرمن زبان کے آدرشی فلسفی تھا جس کو 1908ء میں نوبل انعام برائے ادب دیا گیا۔ ائیوکن نے اپنے آدرشیت کی تقلیب کی اور اسے روحانی تلاش میں بدل دیا۔ ائیوکن کی شہرت مختصر عرصے کی تھی اور آج اس کی تحریریں کم و بیش فراموش کی جا چکی ہیں۔ فلسفیانہ مطالعات کے علاوہ اس نے مذہب پر بھی کتابیں لکھیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ائیوکن کو ملنے والا انعام دراصل الفریڈ نوبل کی جزوا نامکمل وصیت کی مطابقعت میں تھا جس کی رو سے ادب کا انعام آدرشی رجحان کے حاصل کام میں کمال کے اعتراف میں بھی دیا جا سکتا تھا۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    عالمی ادبی شخصیات کا تعارفی سلسلہ
    تلاش و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    اسلام آباد ، راولپنڈی، پاراچنار ، حافظ آباد، مری ، گلگت، غذر ، جہلم ، لکی مروت ، نوشہرہ ، دھیرکوٹ آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں، ہری پور، پنڈ دادن خان کے شہر اور مضافات میں رہنے والوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جس کے بعد وہ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    علاوہ ازیں ملکی کوہسار مری میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد وہاں ریسکیو 1122 کو الرٹ کردیا گیا۔ وادی لیپہ اور فیصل آباد میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان اور گہرائی 173 کلومیٹر تھی۔آخری اطلاعات تک زلزلے کے نتیجے میں کوئی مالی یا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلےکی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔

  • کوئی غلط  فہمی میں نہ رہے،عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے:بلاول بھٹو

    کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے:بلاول بھٹو

    کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں، جلدی یا تاخیر دونوں کی مخالفت کریں گے۔

     

    اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں سالگرہ کے موقع کراچی میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فرحت اللہ بابر، شیری رحمان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

    پاکستانیوں کو بیرون ملک بھیجنے میں دھوکا دینے والوں کی سزاؤں میں اضافے کا بل منظور

    اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں تمام سیاسی قوتیں اور ادارے ملکر کام کریں، پاکستان میں مائی وے اور ہائی وے کی سیاست کو فروغ دیا جارہا ہے، عمران خان کے بیانیے کی مخالفت کرتے ہیں۔

    کراچی پولیس کا شہر میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے کا اعتراف

    بلاول بھٹو نے کہا کہ سابق آرمی چیف کےسیاست میں مداخلت نہ کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، ملک میں نفرت کی سیاست کو فروغ دیا جارہا ہے، اسٹیبلشمنٹ کےغیر سیاسی رہنے کے بیان کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

    ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں سالگرہ پر شازیہ مری،شیری رحمان و دیگر کے پیغام

    بلاول بھٹو نے کہا کہ چاہتے ہیں ادارے اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں، اٹھارویں ترمیم کے خلاف پروپیگنڈے کو ناکام بنایا گیا، پارلیمان نے پہلی بار وزیراعظم کو گھربھیجا جس میں پیپلزپارٹی کا اہم کردار رہا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس سال 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی منائے گی، 1973کا آئین شہید بھٹو کی دی گئی امانت ہے۔

    انہوں نے کہا عمران خان نے سب سے پہلے سانحہ اے پی ایس کے مجرم کو چھوڑا اور ملک کے باہر بھیجا، افغانستان کے جیل کے قیدیوں کو بھی پاکستان میں رہنے کی دعوت دی گئی، اس کے نیتجے میں آج ہمیں پھر دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ہم نے پہلے بھی انتہا پسند، دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، دھمکیاں اپنی جگہ میں ان کو دہشت گرد کہتا ہوں ان کو انسان نہیں مانتا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ سی ای سی میں سلیکٹڈ کو خدا حافظ کہنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، آج میں نے سی ای سی کو مبارکباد دی، سلیکٹڈ کو عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیجنا تاریخی کامیابی ہے، سلیکٹڈ کو گھر بھیجنے میں پیپلز پارٹی کا صف اول کا کردار ہے، اکانومی کے حوالے سے نوید قمر کی سربراہی میں کمیٹی بنا رہے ہیں، ہم مل کر اکانومی کے حوالے سے حل نکالیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہئیں، اگر کسی کی الیکشن میں تاخیر کی غلط فہمی ہے تو دور کرنی چاہیے، ہمارا تاریخی موقف ہے الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، لوکل باڈی ہو یا جنرل الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہئیں، آئین کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے سیمنار منعقد کیے جائیں گے، آئین کی بحالی کیلئے بہت قربانیاں دی گئیں، محترمہ شہید نے30 سال جدوجہد کی۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افسوس ہے ہم آج تک قائد ذوالفقارعلی بھٹو کو انصاف نہیں دلوا سکے، ہم عوامی جماعت ہیں کارکنوں کو کیا جواب دوں؟، آئین وجمہوریت کے بانی کو انصاف نہیں دلوا سکے، اگر بھٹو کو انصاف نہیں دے سکتے تو پھر کس کو انصاف دو گے، جوڈیشل ریفرنس عدالت میں 12 سال سے پنڈنگ ہے فوری سنا جائے۔

  • ترجمان خیبرپختونخوا حکومت:بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ترجمان خیبرپختونخوا حکومت:بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد:خیبرپختونخواحکومت کےترجمان بیرسٹرمحمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےگئے۔وارنٹ گرفتاری اسلام آباد کےسینیئر اسپیشل مجسٹریٹ سردارمحمد آصف نے جاری کیے ہیں۔کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) قوانین کی خلاف ورزی پر طلبی کے باوجود حاضر نہ ہونے پر بیرسٹر سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔

    نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایک برس میں 1424 آپریشن،4400 مشتبہ افراد گرفتار

    محمد علی سیف نےسی ڈی اے کے زون 3 نیشنل پارک ایریا پر تعمیرات کیں۔یہ کہنا ہے کہ سی ڈی اے کا کہ یہ ایک کریمنل معاملہ ہے

    بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو ارسال کردیے گئے ہیں۔ عدالت نے اسلام آباد پولیس کو حکم دیا ہے کہ بیرسٹر سیف کو 11 جنوری کو گرفتار کرکے پیش کرے۔

    اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کو سال 2022 میں 2 سو سے زائد درخواستیں موصول

    بیرسٹر سیف کے خلاف مارگلہ کی پہاڑیوں پر قدرتی حسن تباہ کرنے پر 2018ء سے مقدمہ زیر سماعت ہے، ان کے خلاف لینڈ اسکیپ آرڈیننس، انوائرمنٹل ریگولیشن 2008ء اورایم ایل آر 82 کے تحت مقدمہ درج ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف کو 8فروری 2018 کو سی ڈی اے مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا تھا۔

    گھریلوملازمہ پرمبینہ تشدد اورجنسی ہراساں کرنےکاالزام، بچی سے زیادتی کی کوشش،ملزم…

    بیرسٹر سیف پر شاہدرہ میں ملکیتی زمین پر ٹریکٹر بلیڈ لگا کر زمین ہموار کرنے کا بھی الزام ہے۔ محمد علی سیف پر زمین پر ٹریکٹر بلیڈ لگا کر اسلام آباد کا قدرتی حسن خراب کرنے کا الزام ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف پر باربار روکے جانے کے باوجود کام جاری رکھنے کا بھی الزام ہے۔