Baaghi TV

Author: News Editor

  • کسی سیاسی جماعت کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے:پیپلزپارٹی کا فیصلہ

    کسی سیاسی جماعت کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے:پیپلزپارٹی کا فیصلہ

    کراچی :پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کسی سیاسی جماعت کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔بلاول ہاوس کراچی میں کمیٹی کے اجلاس کے بعد قائدین نے تمام رہنماؤں کو اجلاس میں انتخابات کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات وقت پرچاہتے ہیں، کارکنان تیاری کریں۔

    سی سی سی اجلاس میں رہنماؤں نے بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جبکہ نریندرمودی کو آنکھیں دکھانے پر بلاول بھٹوز رداری کی تعریف کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی بہترین سفارتکاری سے کشمیر کا معاملہ دوبارہ اجاگر ہوا۔

    اجلاس میں شریک رہنماؤں نے کہا کہ وفاق میں حکومت بنانے کےلیے پنجاب کوفتح کرنا لازمی ہے۔ ہمیں سندھ کے بعد توجہ پنجاب پر بھی دینی ہوگی۔ترجمان کے مطابق پیپلزپارٹی نےہمیشہ جمہوریت کےلیےقربانیاں دیں، بلوچستان میں حالیہ شمولیتیں بڑی کامیابی ہیں۔ ملک کےدیگرشہروں میں بھی پارٹی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔

    دوسری طرف ایم کیو ایم پاکستان نے مطالبات کے حق میں 9 جنوری کو احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ مقاصد پورے نہ ہوئے تو حکومت میں رہنا کسی کام کا نہیں، پیپلزپارٹی مردم شماری اور حلقہ بندیاں درست کرائے، جلد الیکشن چاہتے ہیں لیکن فراڈ انتخابات نہیں۔

    ایم کیو ایم پاکستان نے حلقہ بندیوں میں ترمیم سمیت بلدیاتی انتخابات پر دیگر مطالبات منظور نہ کرنے پر پیپلزپارٹی کیخلاف 9 جنوری کو احتجاج کا اعلان کردیا۔

     

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی مردم شماری اور حلقہ بندیاں درست کرائے، جلد الیکشن چاہتے ہیں لیکن فراڈ انتخابات نہیں، حلقہ بندیوں سے پری پول رگنگ ہوچکی ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے ورکرز کنونش سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقاصد پورے نہ ہوں تو حکومت میں رہنا کسی کام کا نہیں، فیصلہ یہ ہے کہ عزت سے جینا ہے، حقوق کیلئے لڑ مرنا ہے، ایم کیو ایم کیساتھ اتنا ظلم ہوا ہے کہ کسی اور کیساتھ ہوتا تو ختم ہوجاتا، جو کچھ مہاجروں کے ساتھ ہوا لگتا ہے کوئی قومی اتفاقِ رائے ہے، اس قومی اتفاقِ رائے کی بھی شکست ہوئی ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر کا کہنا ہے کہ ہمارے دروازے ان سب کیلئے کھلے ہیں جو ایم کیو ایم کو مہاجروں کیلئے کشتی نوح سمجھتے ہیں، ہم نے بار بار کہا ہے کہ آئیے جدوجہد میں ہمارے ساتھ شریک ہوں، مہاجروں کو تقسیم کرنے کیلئے ہمارے خلاف آپریشن ہوئے، دباؤ آئے، ہمارے کچھ ساتھی اپنی جان بچانے کیلئے ایم کیو ایم چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ہماری دعوت شمولیت پر ایم کیو ایم سے جانے والے واپس آئے ہیں، ایک وسیع تر اتحاد کیلئے دعوت دی جارہی ہے، تمام جماعتوں میں موجود مہاجروں کو پتہ ہونا چاہئے ایم کیو ایم ہی پلیٹ فارم ہے، جو اب یہاں نہیں کھڑا وہ مہاجروں کے مفاد کیلئے نہیں کھڑا۔

  • کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کا ایک اوراعزاز:بابراعظم ICC پلیئرآف دی منتھ کیلئےنامزد

    کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کا ایک اوراعزاز:بابراعظم ICC پلیئرآف دی منتھ کیلئےنامزد

    ئی سی سی نے دسمبر 2022ء کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کھلاڑیوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، انگلینڈ کے ہیری بروک اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔

    بابراعظم (پاکستان)
    بابراعظم نے دسمبر کے مہینے میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا، بابراعظم نے دسمبر میں چار ٹیسٹ میچز میں حصہ لیا جس میں انہوں نے کپتانی کے دباؤ کے باوجود تسلسل کیساتھ رنز بنانے کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ ان میچز میں انہوں نے دو سنچریاں اور تین نصف سنچریاں اسکور کیں۔

    پہلی ٹیسٹ سنچری پر مبارکباد:عبوری چیف سلیکٹرشاہد آفریدی کا زبردست خراج تحسین

    نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں بابر نے پاکستان کی پہلی اننگز میں وکٹ پر 6 گھنٹے طویل قیام کیا اور 161 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بابراعظم نے دسمبر کے مہینے میں 65.37 کی اوسط سے 523 رنز اسکور کیے۔

    ہیری بروک ( انگلینڈ)
    انگلینڈ کے ہیری بروک نے پاکستان کیخلاف تین ٹیسٹ میچز مین شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پورے دسمبر میں 93.60 کی حیران کن اوسط سے 468 رنز بنائے۔

    رمیز راجہ کا پی سی بی دفتر میں رہ جانے والی ذاتی اشیا وصول کرنے سے انکار

    ٹریوس ہیڈ (آسٹریلیا)
    آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے دسمبر میں چار ٹیسٹ میچز میں ایک سنچری کی بدولت 91 کی اوسط سے 455 رنز بنائے، اس کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈیز کے خلاف دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔

    ادھرکراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور کیویز کو گرین کیپس پر 257 رنز کی مجموعی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔

    نیوزی لینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان کے 216 رنز بنا لیے ہیں، ٹام بلنڈل 58 اور بریسویل 36 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

    ٹام لیتھم 62 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے جبکہ کین ولیمسن 41 رنز پر ابرار احمد کی بیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ حسن علی نے ہنری نکولس کو 5 رنز پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

  • وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کا اعتماد کا ووٹ نہ لینے کا فیصلہ

    وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کا اعتماد کا ووٹ نہ لینے کا فیصلہ

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ آئندہ دس روز تک اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے، پنجاب اسمبلی میں 9 سے 16 جنوری تک کے سیشن کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

    پی ٹی آئی حکومت نے اسمبلیوں کی تحلیل کا معاملہ ایک بار پھر گول کردیا ہے، پنجاب اسمبلی کا 9 سے 16 جنوری تک کے سیشن کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، جس میں وزیراعلیٰ کا اعتماد کا ووٹ یا اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے ایجنڈے شامل ہی نہیں کئے گئے۔

    نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایک برس میں 1424 آپریشن،4400 مشتبہ افراد گرفتار

    پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے 9 سے 16جنوری تک کا ایجنڈا جاری کیا ہے، جس کو دیکھتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ آئندہ 10روز تک اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے۔ اور 16 جنوری تک وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کا ووٹ لینے کا معاملہ زیر غور نہیں آئے گا۔

    کراچی ٹیسٹ؛ دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

    دوسری طرف پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیں یا نہ لیں وہ دونوں صورتوں میں وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے، عمران خان کی جانب سے 9 جنوری کو اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان صرف خبر ہی رہے گی۔

    لاہور میں فوگ کے ساتھ اسموگ کا بھی راج،احتیاط کریں ورنہ..

    حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ شنید ہے کہ عمران خان نے جڑواں شہر کے مکین سے ملنے کی کوشش کی مگر وہاں سے نمبر بند یا مصروف ملا، اب خان صاحب کے لئے نہ کال آئے گی اور نہ پہاڑی کمک۔

    عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے حملے کے حوالے سے ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ پنجاب حکومت کی فارنزک رپورٹ سے ثابت ہوا کہ خان صاحب کو ایک گولی بھی نہیں لگی، اس رپورٹ سے عمران خان کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا اور ان کا بیانیہ ایک بار پھر جھوٹا نکلا۔حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ قانون میں فواد چودھری کی پریس کانفرنس نہیں بلکہ پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ قابل قبول ہے۔

  • آٹے کی قیمت میں 24 گھنٹوں میں 10 روپے فی کلو اضافہ

    آٹے کی قیمت میں 24 گھنٹوں میں 10 روپے فی کلو اضافہ

    کراچی:شہرقائد میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، اور چکی کے آٹے کی فی کلو قیمت تاریخ کی بلندترین سطح 160 روپے تک جا پہنچی ہے۔دوسری طرف حکومت عوام کودووقت کی روٹی کےلیے آٹا فراہم کرنے میں ناکام نظرآرہے ہے،سندھ حکومت کےلیے آٹے کی قیمت کنٹرول کرنا بھی مشکل دکھائی دے رہاہے

    آٹامہنگا،سندھ میں گندم کی بین الصوبائی نقل وحرکت پرپابندی

    کراچی میں آٹے کا بحران بڑھتا جارہا ہے، اوردوسری طرف آٹے کی قیمت میں 24 گھنٹے میں 10 روپے اور صرف پانچ دن میں 30 روپے فی کلو کے ہوشربا اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔

    گندم کی فی کلو قیمت 135 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے، چکی کے آٹے کی فی کلو قیمت تاریخ کی بلندترین سطح 160 روپے تک جا پہنچی ہے، جب کہ فائن اور مل کا آٹا بھی مہنگا ہوکر 145 روپے فی کلو سے سے تجاوز کرگیا ہے۔

    سرکاری سبسڈائزڈ آٹا بلیک میں فروخت

    آٹے کی قیمت میں 24 گھنٹے میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے، جب کہ جنوری کے5 دن میں آٹے اور گندم کی قیمت میں 30 روپےفی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔

    گوجرہ:یوٹیلیٹی سٹوروں سے آٹا،گھی اوردیگرسبسڈائزڈ اشیاء،ہوٹلوں،بیکریوں اورکریانہ…

    سستے آٹے کے حصول کیلئے عوام سڑکوں پر دربدر ہو رہے ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے سستا آٹا اسٹال لگائے جارہے ہیں، لیکن جب کسی مقام پر سستا آٹا فروخت کیا جاتا ہے تو عوام ٹوٹ کر پڑتے ہیں، اور ایک دوسرے سے ہاتھا پائی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

  • عالمی ادارۂ صحت نے پھر کورونا خطرےکی گھنٹی بجا دی

    عالمی ادارۂ صحت نے پھر کورونا خطرےکی گھنٹی بجا دی

    نیویارک:عالمی ادارۂ صحت ڈبلیو ایچ او نے پوری دنیا میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے انفیکشن کی نئی لہر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم اس کا کہنا ہے اس بار کووڈ-19 کی نئی لہر میں مرنے والوں کی تعداد بہت کم ہو سکتی ہے۔

    پاکستان میں کووڈ-19 کی صورتحال قابو میں ہے. وزیرِ اعظم شہباز شریف

    ڈبلیو ایچ او نے Omicron کے نئے ذیلی قسم XBB.1.5 کو اب تک کی سب سے زیادہ متعدی شکل کے طور پر سمجھا ہے۔ اس ادارے کا کہنا ہے کہ ہر دوسرے ہفتے اس سے متاثرہ افراد کی تعداد دوگنی ہو رہی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے شمال مشرقی امریکہ کو XBB.1.5 ذیلی قسم سے سب سے زیادہ متاثر قرار اس کے تیزی سے پھیلنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    آسٹریلیا اور کینیڈا نے بھی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط…

    کورونا انفیکشن کے معاملے میں چین کو بھی پوری دنیا کے لیے خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی اہلکار ماریا وان کرخوف نے کہا کہ اومیکرون کا نیا ذیلی قسم XBB.1.5 اب تک کورونا کی سب سے تیزی سے پھیلنے والی شکل ہے اور ادارے کے پاس فی الحال اس ذیلی شکل کی شدت سے متعلق کوئی ڈیٹا نہیں ہے۔

    کورونا کا خدشہ؛ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ شروع کردی گئی

    بتایا جا رہا ہے کہ اس وقت امریکہ میں XBB.1.5 کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے جس نے صحت کی تنظیم کو پریشان کر دیا ہے۔ ماریہ نے بتایا کہ یہ وائرس خلیات سے غیر معمولی طور پر چپک جاتا ہے جس کی وجہ سے اسے آسانی سے تبدیل ہونے میں مدد ملتی ہے۔

  • بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟حقائق سامنے آگئے

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟حقائق سامنے آگئے

    لاہور:بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟حقائق سامنے آگئے، اس ٰحوالے سے سنیئرصحافی مبشرلقمان نے بہت سے انکشافات کیےہیں،انکا کہنا تھاکہ میں‌عمران خان کے بہت قریب رہا ہوں اور بشریٰ‌ بی بی اور عمران خان کے درمیان ہونے والے معاملات اور تعلقات کے بارے میں بہت کچھ جانتا ہوں

    ایک سوال کےجواب میں ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کی حکومت تین لوگوں نے چلائی ایک اعظم خان تھے ، ایک بشریٰ‌ بی بی اور تیسرے خود عمران خان تھے جو کہ تیسرے درجےکے رہ گئےتھےجب بشریٰ‌ بیگم کی حکمرانی تھی ، ان کا کہنا تھاکہ تین قسم کی پرچیاں‌چلتی تھیں،ایک اعظم خان کی اور دوسری بشریٰ بی بی کی اور تیسری پرچی وزیراعظم خانج کی چلتی تھی ، جس کو کسی جگہ سے ہٹانا اور لگانا مقصود ہوتا تھا، یہ تین کردار کام کرتے تھے ، ان کا کہنا تھاکہ اس حوالے سے جاوید چوہدری ، اعزاز سید اور عمرچیمہ کی اطلاعات درست ہیں کیوں کہ وہ بھی یہ جانتے تھے کیوں‌کہ وہ عمران خان کے بہت قریب تھے

    مبشرلقمان نے کہا کہ بشریٰ‌ بی بی نےایک مرتبہ عمران خان کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا تھا وہ اسلام آباد میں کسی خاص جگہ پر پیار کی مجلس سجائے بیٹھے تھے پھر جنرل باجوہ درمیان میں آئے اور انہوں نے بچ بچاوکروایا ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ عمران خان کے حوالے سے بشریٰ‌ بی بی کو شک رہتا تھا ، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ عمران خان تو کہتے تھے کہ بشری بی بی بڑی نیک ہیں روزے رکھتی ہے اور اچھی خاتون ہے مگر سب نے جان لیا کہ وہ کتنی نیک اور پاکباز ہیں‌

    ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان یہ بات بھی طئے ہوئئ تھی کہ دونوں اپنے اپنے بچوں کو نہیں ملیں گے ، بشریٰ‌ بی بی نے عمران خان سے کہا تھا کہ وہ اپنے بچوں سےنہیں ملے گا اور عمران خان نے کہا کہ وہ بھی اپنے بچوں سےنہیں ملے گی ،انکا کہنا تھاکہ عمران خان جب وزیراعظم بنا تو اس کو بچوں کو ملنا چاہیے تھا انکا باپ وزیراعظم ہے لیکن معاہدے کے مطابق وہ دورہی رہا ،

     

    ایک اور سوال کا جواب دیتےہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ مریم نواز بھی یہ کہہ چکی ہیں‌ کہ بنی گالہ میں‌ بشریٰ بی بی کالے جادو ٹؤنے اور دیگر عملیات کرتی تھی اور یہی وجہ ہےکہ اس کا بہت بڑا اثرتھا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان سے ایک مرتبہ ان کے بچوں کےحوالے سے بات ہوئی توانہوں‌ نےسختی سے کہا کہ ان کے معاملے کوالگ ہی رہنے دیں‌،ا ن کا کہنا تھا کہ انہوں نے پھر کوشش کی لیکن خان صاحب نے اس پرغصہ کیا اورپھرایک تقریب میں اسی وجہ سے بلایا ہی نہیں عون چوہدری کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ،مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حوالے سے جاوید چوہدری اعزاز سید اور عمر چیمہ کے انکشافات درست ہیں

  • مکان میں فائرنگ سے 5 بچوں سمیت 8 ہلاک

    مکان میں فائرنگ سے 5 بچوں سمیت 8 ہلاک

    نیویارک:امریکی ریاست اوٹا اینوک سٹی میں ایک خاندان کے آٹھ افراد کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اینوک کے حکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ البرٹ ڈرائیو کے علاقے میں ایک گھر میں 8 افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں ۔

    صومالیہ : دو مختلف کاربم دھماکوں میں 35 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی

    پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے بارے میں تاحال زیادہ معلومات نہیں دی جاسکتی کہ آیا واقعہ خودکشی کا ہے یا دہشتگردی کا اور اس سے دیگر شہریوں کو مزید خطرہ ہے یا نہیں؟ اس بارے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

    خیال رہے کہ 8 ہزار آبادی پر مشتمل اینوک سٹی میں لوگ ایک مضبوط کمیونٹی کی طرح رہتے ہیں جہاں گھر شاذ و نادر ہی فروخت کیے جاتے ہیں اور تمام لوگ ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔ریاستی حکام کی جانب سے واقعے پر دلی رنج کا اظہار کیا گیا ہے۔

    طیارے میں دوران سفر نشے میں دھت مسافر نے خاتون پرکیا پیشاب

    یاد رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کی وارداتوں میں سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔ اسلحے کی خرید و فروخت اور اُسے کھلے عام لے کر پھرنے کی آزادی کو امریکہ میں فائرنگ کے ہلاکت خیز واقعات میں اضافہ کی اہم وجہ قرار دیا جاتا ہے۔امریکہ کے قانون ساز ادارے طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے تاحال، گن کنٹرول قوانین وضع کرنے سے قاصر رہے ہیں۔

    روسی حملے میں ایک ہی دن میں 130 سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک

  • عمران خان کھمبےکو ٹکٹ دے گا تو وہ بھی جیت جائے گا: شیخ رشید کا دعویٰ

    عمران خان کھمبےکو ٹکٹ دے گا تو وہ بھی جیت جائے گا: شیخ رشید کا دعویٰ

    راولپنڈی :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کھمبےکو ٹکٹ دے گا تو وہ بھی جیت جائے گا۔ نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ملک بدترین بحران سے گزر رہا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کھمبےکو ٹکٹ دے گا تو وہ بھی جیت جائے گا، عمران خان کے خلاف بات نہیں کرسکتا۔

    مصطفیٰ کمال ایم کیوایم کی احتجاجی ریلی میں شرکت کیلئے رضا مند

     

    ان کا کہنا تھاکہ ساڑھے تین سال میں میری جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سےکوئی سیاسی بات نہیں ہوئی، عمران خان کو ہٹانے میں سامراجی طاقتیں بھی شامل تھیں، یہ چاہتے ہیں عمران خان کھیل میں نہ ہوں اور وہ نااہل ہوجائے، ان 13 جماعتوں کوووٹ نہیں کچھ اورپڑے گا، عمران خان نے 13سیاسی جماعتیں کی سیاست دفن کردی۔

    سی ٹی ڈی کے شہید افسروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے عمران خان کی جان لینے کی بھی کوشش کی جس گڑھے میں ہم گررہے تھے اس میں یہ لوگ گرگئے ہیں، مارچ اپریل میں انتخابی شیڈول ملتے ہوا نظرآرہا ہے، امید ہے پرویزالٰہی عمران خان کے ساتھ مل کرسیاست کریں گے۔

    ڈی جی خان:مونس الٰہی کے مبینہ فرنٹ مین کا اربن ٹرانسپورٹ کی آڑمیں سرکاری زمین پر…

    انہوں نے مزید کہا کہ نئی فوجی قیادت آنے کے بعد اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے، کسی کو فون کالز نہیں آرہی ہیں، اب کوئی نہیں کہہ رہا ہے کہ ٹیلی فون کالز آرہی ہیں۔

  • وزیر خزانہ قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، حماد اظہر

    وزیر خزانہ قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، حماد اظہر

    لاہور:پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اسحاق ڈار ابھی تک نمبروں کی ہیر پھیر سے باہر نہیں آسکے۔

    انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کو معلوم ہے کے پاکستان کی معیشت کو پی ڈی ایم نے دیوالیہ کر دیا ہے، اسحاق ڈار بتائیں کہ صنعتیں کیوں بند ہو رہی ہیں۔

    حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی کئی گنا کیوں بڑھ گئی، عالمی ادارے کیوں ہماری معیشت کو ڈاؤن گریڈ کر رہے ہیں؟ زرمبادلہ کے ذخائر 6 ارب ڈالر سے بھی کم رہ گئے ہیں اور وزیر خزانہ جھوٹے نمبر لے کر قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے مزید کہا کہ ملک کو سنجیدہ معاشی فیصلہ سازی کی ضرورت ہے کسی فنکاری کی نہیں۔

  • ہمیں ریسکیو 1122 کےافسروں اور اہلکاروں پر فخرہے:وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی

    ہمیں ریسکیو 1122 کےافسروں اور اہلکاروں پر فخرہے:وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی

    لاہور:پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ ہمیں ریسکیو 1122 کے افسروں اور اہلکاروں پر فخر ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے فیصل آباد کے گھنٹہ گھر پر چڑھنے والے شخص کو بحفاظت ریسکیو کرنے والے ریسکیو1122 کے عملے کو اپنا مہمان بنا لیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے دعوت پر فیصل آباد کے ریسکیورز کی وزیراعلیٰ آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہری کو بحفاظت ریسکیو کرنے والے ریسکیورز کو شاباش دی

    اس موقع پر چودھری پرویزالہٰی نے ریسکیو آپریشن کو لیڈ کرنے والے ریسکیور عبدالرحمن کو 5لاکھ روپے کا انعام اورتعریفی سرٹیفکیٹ دیا جبکہ چودھری پرویزالہٰی نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے و الے دیگر ریسکیورز ارسلان احمد،رفاقت بیگ، فہد امین اور انجینئر احتشام کو بھی ایک ایک لاکھ روپے کا انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ آپ نے شہری کو بحفاظت ریسکیو کر کے اپنے پیشہ وارانہ ہونے کا ثبوت دیا ہے،ریسکیو1122 کو آفات یا مشکل وقت میں ہمیشہ سب سے پہلے پہنچنے کا اعزاز حاصل ہے۔

    چودھری پرویزالہٰی نے یہ بھی کہا کہ فیصل آباد کے ریسکیورز نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی، ہمیں ریسکیو 1122 کے افسروں اور اہلکاروں پر فخر ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے مزید کہا کہ اللہ کی مدد سے میں نے یہ ادارہ بنایا تھا جو آج سایہ دار درخت کی مانند ہے۔

    ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیراور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔