Baaghi TV

Author: Regional News

  • ن لیگ کے ٹکٹ پر حافظ عبدالکریم کا سینیٹر منتخب ہونا نیک شگون ہے، ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر

    ن لیگ کے ٹکٹ پر حافظ عبدالکریم کا سینیٹر منتخب ہونا نیک شگون ہے، ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر

    مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کا سینیٹر منتخب ہونا نہ صرف اہل حدیث مکتب فکر کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ یہ پاکستان کے اسلامی تشخص اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی سمت ایک مثبت پیش رفت بھی ہے۔ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کا سینیٹر بننا جماعت کے اصولی موقف، تنظیمی جدوجہد اور عوامی اعتماد کا مظہر ہے ۔

    ان خیالات کا اظہار پاکستان اسلامک کونسل کے چئیرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے اپنے مبارک باد کے پیغام میں کیا ۔ انھوں نے کہا ہمیں امید ہے کہ ڈاکٹر صاحب اپنی علمی بصیرت، فقہی فہم، قومی درد اور دینی شعور کے ساتھ سینیٹ میں ایک متحرک، موثر اور باوقار کردار ادا کریں گے۔ ان کی کامیابی سے نہ صرف جماعت بلکہ تمام اہلِ دین کو حوصلہ اور نمائندگی کا احساس حاصل ہوگا۔یہ کامیابی پوری جماعت بلکہ جماعت کے ایک ایک کارکن کی کا میابی ہے ۔ جس سے جماعت کے ہر کارکن کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے ۔ انھوں نے کہا ڈاکٹر عبدالکریم باضمیر اور باکردار شخصیت ہیں جنھوں نے ہمیشہ قومی اور ملی مفادات کو ترجیح دی ہے ۔ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کا سینیٹ منتخب ہونا اس امر کا اظہار کا ہے کہ قوم آج بھی صالح قیادت پر یقین رکھتی ہے ۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ایوان بالا میں قوم وملت کی نمائندگی کا حق ادا کریں گے ۔ اسلام پاکستان اور اہلحدیث کے موقف کو جرات مندی اور حکمت کے ساتھ پیش کریں گے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ سیاسی معاشی حالات میں ایک بااصول باعمل اور باشعور قیادت کی اشد ضرورت ہے ۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو اس سیٹ کے تقاضے پورے کرنے اس منصب کو دین اسلام، مسلک اہلحدیث ، نہج محدثین کی سربلندی ، دفاع صحابہ کےلئے استعمال کرنے ان کو صحت اور استقامت اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے تاکہ وہ دین وملت اور وطن کی مزید بہتر خدمت کرسکیں ۔

  • سولہ سال پرانے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری گرفتار

    سولہ سال پرانے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری گرفتار

    دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی حراست میں

    سرگودھا۔ 2004ء سے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کوتھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے حراست میں لے لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ سب انسپکٹر محمد عظمت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے سال2004ء سے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد ارشد ولد منظور احمد سکنہ چک نمبری22جنوبی کو گرفتارکرلیا ہے۔گرفتاراشتہاری مجرم نے ستمبر2004ء کو منشیات فروشوں کی مخبر کرنے پر پمپ ایکشن بندوق سے فائرنگ کرکے طارق محمود اور ارشد عرف ممتاز کو ناحق قتل کر دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے رْوپوش ہوگیا۔ ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • فیصل آباد کے بارونق روڈ پر فائرنگ کا واقعہ

    فیصل آباد کے بارونق روڈ پر فائرنگ کا واقعہ

    نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موٹر سائیکل سوار کو قتل کردیا

    فیصل آباد۔ فیصل ۱باد کے بارونق علاقہ کشمیر پل کینال روڈ پر گرڈسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 55سالہ موٹر سائیکل سوار ظفرعلی موقع پرہی دم توڑ گیا جبکہ31سالہ رضوان حید رولد محمد اسلم شدید زخمی ہوا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں اور جاں بحق و زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔دریں اثناپولیس نے جائے وقوعہ سے شواہداکٹھے کرکے تفتیش کاآغاز کردیاہے۔پولیس حکا م نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ وقوعہ پرانی خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ مقتول و زخمی ہونیوالے افراد فیصل آباد میں پیشی بھگت کرواپس جارہے تھے کہ مخالفین کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔انہوں نے بتایاکہ وقوعہ کے حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

  • وکلاء حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نکل آئے

    وکلاء حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نکل آئے

    سکھر میں وکلا کا فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    سکھر۔ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف سکھر کی وکلا برادری بھی سراپا احتجاج بن گئی ہے۔ سیشن کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وکلاء برادری کی کثیرتعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اورفرانسیسی حکومت اور ملوث عناصر کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی۔ فرانس میں نبی کریم?کے شان میں گستاخی اور خاکے بنانے کے عمل کو بدترین دہشتگردی قرار دیا، واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی، اس موقع پر وکلاء رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فرانس میں نبی کریم? کے شان میں گستاخی اور خاکے بنانا بدترین دہشتگردی ہے، ایسے گھناؤنے عمل سے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ امت مسلمہ سب کچھ برداشت کرسکتی ہے لیکن آقائے دو جہاں حضور اکرم? کی شان میں گستاخی اور ناموس رسالت? پر حملے کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔ وکلارہنماؤں نے کہا کہ حکومت پاکستان،او آئی سی،اسلامی ممالک کے سربراہان نوٹس لے کر فرانس سے ہر قسم کے تعلقات ختم کریں اور بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا جائے۔

  • بلوچستان انتظامیہ میں تبدیلیاں

    بلوچستان انتظامیہ میں تبدیلیاں

    محمد حیات کاکڑ سپیشل سیکرٹری صحت، شاہدسلیم قریشی سیکرٹری ساحلی ترقی وماہی گیری تعینات

    کوئٹہ محمد حیات کاکڑکو سپیشل سیکرٹری صحت بلوچستان تعینات کردیا گیا ہے?۔محکمہ سروسز اینڈ جرنل ایڈمنسٹریشن کے جاری کردہ نویفیکشن کے مطابق تقرری کے منتظر محمد حیات کاکڑ کو سپیشل سیکرٹری صحت تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ان کے پیشرو حافظ محمد طاہر کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،اسی طرح شاہدسلیم قریشی کو سیکرٹری ساحلی ترقی وماہی گیری کی خالی اسامی پر تعینات کردیا گیا ہے۔

  • پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک نے زرعی قرضہ جات کی فراہمی کا آغاز کردیا

    پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک نے زرعی قرضہ جات کی فراہمی کا آغاز کردیا

    کاشتکار فصلات ربیع کیلئے آسان شرائط پر قرضے حاصل کرکے سرسبز انقلاب لانے میں اپنا کردار ادا کریں، ترجمان پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک

    فیصل آباد۔ کاشتکار فصلات ربیع کیلئے آسان شرائط پر قرضے حاصل کرکے غذائی خود کفالت سمیت سرسبز انقلاب لانے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں لہٰذا انہیں چاہیے کہ وہ پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کی قرضوں کی سہولت سے بھر پور استفادہ کریں تاکہ فصلات ربیع کی زیادہ سے زیادہ کاشت ممکن ہو سکے۔ پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایاکہ انہوں نے چھوٹے کاشتکاروں کو فصلات ربیع کیلئے قرضو ں کی فراہمی کا آغاز کر دیاہے اور امداد باہمی کی تنظیموں اور ان کے ممبرا ن چھوٹے کاشتکاروں کو آسان شرائط پر صوبہ بھر کے تما م شہروں میں موجود پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینکوں کی برانچز سے زرعی قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں لہٰذا جو کاشتکار فصلات ربیع کیلئے قرضے حاصل کرنا چاہتے ہوں وہ فوری طور پر بینک کی قریبی شاخ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ بینک ہر سال فصلات ربیع اور خریف کیلئے اربوں روپے کے قرضے جاری کر رہاہے تاکہ صوبہ میں سر سبز زرعی انقلاب لاکر غذائی خود کفالت کاخواب شرمندہ تعبیر کیاجاسکے۔ انہوں نے بتایاکہ صوبہ بھر میں بینک کی تمام برانچز کے منیجرز اور دیگر سٹاف کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چھوٹے کاشتکار وں کو بروقت قرضوں کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات کریں۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یاکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے فصلات خریف کیلئے قرضے حاصل کرنے والے کاشتکاروں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بقایاجات بروقت ادا کر دیں تاکہ انہیں نئے سرے سے فصلات ربیع کیلئے زیادہ سے زیادہ قرضوں کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

  • ملاکنڈ میں فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے کام شروع کردیا

    ملاکنڈ میں فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے کام شروع کردیا

    پشاور۔ ملاکنڈ میں فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے کام شروع کردیا، ادارہ کی طرف سے اشیائے خورد ونوش کی کوالٹی اور حلال و حرام کا جائزہ لیا جائیگا۔ اس حوالے سے اتھارٹی کی طرف سے بٹ خیلہ میں قائم شدہ دفتر میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر محب اللہ خان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، تقریب میں تاجر وں اور ٹریڈ یونین کے عہدیداروں نے شرکت کی ڈپٹی ڈائریکٹر اسد قاسم اور اسسٹنٹ ڈائیریکٹر مراد علی نے کہا کہ ادارہ کا مقصد عوام کو معیاری اور حلال خوراک کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے مارکیٹ میں فروخت ہونے والی بعض اشیا میں حرام چیزیں شامل ہیں مگر تاجروں کو معلومات نہ ہونے کی وجہ سے وہ اسے فروخت کرتے ہیں مہمان خصوصی اے سی محب اللہ نے کہا کہ انتظامیہ عوام کو معیاری اور حلال غذا کی فراہمی میں ادارہ سے بھرپور تعاون کریں گے، تقریب سے ٹریڈیونینز اور تاجروں کے نمائندوں زوار حسین، وکیل خان، شمس، نصیب خان، ملنگ جان وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے ادارہ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

  • آبپارہ مارکیٹ میں بھی فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع

    آبپارہ مارکیٹ میں بھی فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع

    اسلام آباد کے تاجران بھی فرانس کے خلاف میدان میں آگئے. آبپارھ مارکیٹ کے تاجروں نے ایک دفعہ پھر سچے محب رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہونے کا ثبوت دیا اور فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا گل برادرز مری کر یانہ اور سٹی میڈیکل سمیت اسلام آباد میں آبپارہ مارکیٹ کی دیگر دکانوں نے فرنچ مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کر دیا۔
    واضح رہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اپنے حالیہ بیان میں دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو آزادی اظہار رائے سے منسوب کیا تھا۔
    دوسری جانب فرانسیسی صدر کی تقریر اورفرانس میں توہین آمیزخاکوں کی اشاعت کے خلاف فلسطین، شام، لیبیا اور بنگلادیش میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ان مظاہروں میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فرانس کے عمل کی شدید مذمت کی۔
    وہیں اردن نے بھی فرانسیسی صدر کے بیان کی مذمت کی ہے۔ گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر کے بیان کے بعد کویت، اردن اور قطر سمیت متعدد عرب ممالک نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا ہے

  • اسلام آباد میں سیکیورٹی انتہائی الرٹ کر دی گئی

    اسلام آباد میں سیکیورٹی انتہائی الرٹ کر دی گئی

    پشاور میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی انتہائی الرٹ کر دی گئی

    اسلام آباد۔ پشاور میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی انتہائی الرٹ کر دی گئی، آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ افسران خود ڈیو ٹیاں چیک کریں۔آئی جی کی ہدایات کی روشنی میں ریڈ زون سمیت دیگرسرکاری و غیرسرکاری اہم عمارات کی سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ آئی جی نے کہا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز و دیگر سینئر افسران ڈیوٹی کو خود چیک کریں۔تمام زونلز ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز امام بارگاہوں و دینی مدرسوں کا دورہ کریں اور سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔