Baaghi TV

وکلاء حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نکل آئے

سکھر میں وکلا کا فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سکھر۔ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف سکھر کی وکلا برادری بھی سراپا احتجاج بن گئی ہے۔ سیشن کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وکلاء برادری کی کثیرتعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اورفرانسیسی حکومت اور ملوث عناصر کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی۔ فرانس میں نبی کریم?کے شان میں گستاخی اور خاکے بنانے کے عمل کو بدترین دہشتگردی قرار دیا، واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی، اس موقع پر وکلاء رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فرانس میں نبی کریم? کے شان میں گستاخی اور خاکے بنانا بدترین دہشتگردی ہے، ایسے گھناؤنے عمل سے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ امت مسلمہ سب کچھ برداشت کرسکتی ہے لیکن آقائے دو جہاں حضور اکرم? کی شان میں گستاخی اور ناموس رسالت? پر حملے کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔ وکلارہنماؤں نے کہا کہ حکومت پاکستان،او آئی سی،اسلامی ممالک کے سربراہان نوٹس لے کر فرانس سے ہر قسم کے تعلقات ختم کریں اور بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا جائے۔

More posts