Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • سندھ کے حکمران عوام کے خادم نہیں خائن ثابت ہوئے ،فیصل ندیم

    سندھ کے حکمران عوام کے خادم نہیں خائن ثابت ہوئے ،فیصل ندیم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم اور کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کراچی میں شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور خیبرپختونخوا کے متاثرہ علاقوں خصوصاً بونیر اور سوات میں تباہ کاریوں کے حوالے سے مرکزی مسلم لیگ ہاؤس کراچی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

    اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کراچی کے نائب صدر شہباز عبدالجبار اور مہدی اسحاق بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل ندیم نے کہا کہ چند گھنٹوں کی بارش نے شہر کراچی کو مفلوج کرکے رکھ دیا۔ شہری گھنٹوں پانی میں پھنسے رہے مگر نکاسیٔ آب کا کوئی مؤثر انتظام نظر نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ 17 سال بعد بھی اگر شہر قائد کو نکاسیٔ آب کا جدید نظام میسر نہ ہوسکا تو یہ سندھ حکومت کی بدترین ناکامی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام کے خادم بننے کے بجائے حکمران خائن ثابت ہوئے ہیں۔ مئیر کراچی کو اپنی نااہلی پر شرم آنی چاہیے۔فیصل ندیم نے کہا کہ شہر قائد کو جان بوجھ کر لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے مگر ہم اسے تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہ اس کی آواز بنیں گے۔ حکمران وقت کے لیے یہ پیغام ہے کہ ڈرامے اور فوٹو سیشن چھوڑ کر عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کریں۔

    پریس کانفرنس میں خیبرپختونخوا خصوصاً بونیر اور سوات کی تباہ کن صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ صدر سندھ فیصل ندیم نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں پورے کے پورے گاؤں ملبے تلے دب گئے ہیں اور مقامی عوام اپنے پیاروں کو تلاش کرنے کے لیے پتھروں کو سونگھ کر شہداء کی نشاندہی کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 400 سے زائد جنازے اٹھائے جاچکے ہیں مگر حکومت اس بڑے انسانی المیے پر سچ چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت صرف فوٹو سیشن تک محدود رہی ہے اور جس گڈ گورننس کا دعویٰ کیا جاتا ہے وہ اس سانحے میں کہیں نظر نہیں آئی۔

    مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے اعلان کیا کہ مرکزی مسلم لیگ عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ریلیف و بحالی کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے 30 رکنی میڈیکل ٹیم بونیر روانہ کی جارہی ہے جس میں مرد و خواتین ڈاکٹرز شامل ہیں تاکہ متاثرہ عوام کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔فیصل ندیم نے مزید کہا کہ اتوار کے روز اشیائے خورد و نوش کی بڑی کھیپ بھی بونیر اور سوات کے متاثرہ خاندانوں تک پہنچائی جائے گی۔ مرکزی مسلم لیگ صرف فوری امداد تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پانی کے ذرائع بحال کرنے اور ملبہ ہٹا کر عوامی زندگی کو دوبارہ معمول پر لانے کے اقدامات میں بھی بھرپور حصہ لے گی۔

    مرکزی مسلم لیگ کی قیادت نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ خدمت کا ہے۔ حکومتوں نے اگر اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کیں تو عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے گا۔ فیصل ندیم نے کہا کہ ہم ہر حال میں عوامی خدمت جاری رکھیں گے اور کراچی ہو یا بونیر، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    خدمت خلق کے یہ جوان اور ہمارا فرض،تحریر: سعد فاروق

    پاکستان شاہینز نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

    پیوٹن اور زیلنسکی کی ملاقات کا امکان مسترد ، سفارتی کشیدگی میں اضافہ

    صدر ٹرمپ کا نیشنل گارڈز کے ساتھ واشنگٹن میں گشت کا اعلان

  • پاکستان شاہینز  نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

    پاکستان شاہینز نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

    پاکستان شاہینز نے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو ایک رن سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

    پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ کپتان عرفان خان نے 42، عبدالصمد نے 26 اور وسیم جونیئر نے 23 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سومپال کامی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 143 رنز بنا سکی۔ آخری اوور میں نیپال کو جیت کے لیے 8 رنز درکار تھے مگر وہ اسکور نہ کر سکے۔

    پاکستان شاہینز کی جانب سے وسیم جونیئر اور فیصل اکرم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ وکٹ کیپر غازی غوری نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 2 اسٹمپڈ کیے اور 2 رن آؤٹ میں بھی شریک رہے۔اس سے قبل پاکستان شاہینز نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو 107 رنز سے شکست دی تھی۔

    صدر ٹرمپ کا نیشنل گارڈز کے ساتھ واشنگٹن میں گشت کا اعلان

    وزیراعظم کا خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کی مکمل مدد کا حکم

    ہردس میں سے چار وزرائے اعلیٰ کے خلاف فوجداری مقدمات

    کبوتر پکڑ لیا،سرنڈر مودی کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، گودی میڈیا ہلکان

  • پیوٹن اور زیلنسکی کی ملاقات کا امکان مسترد ، سفارتی کشیدگی میں اضافہ

    پیوٹن اور زیلنسکی کی ملاقات کا امکان مسترد ، سفارتی کشیدگی میں اضافہ

    روس نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان فوری ملاقات کے امکان کو رد کر دیا ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے جبکہ امریکی ثالثی کی کوششیں بھی تعطل کا شکار ہیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے واضح کیا کہ صدر پیوٹن اور زیلنسکی کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیٹو کے سربراہ مارک روٹے یوکرین کے لیے سیکیورٹی گارنٹی پر مذاکرات کے لیے کیف کے دورے پر تھے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے کے آغاز میں عندیہ دیا تھا کہ روسی اور یوکرینی صدور ملاقات پر متفق ہوگئے ہیں، تاہم بعد ازاں انہوں نے دونوں رہنماؤں کو "تیل اور سرکہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی آپس میں نہیں بنتی اور اس کی وجوہات سب پر عیاں ہیں۔

    صدر ٹرمپ کا نیشنل گارڈز کے ساتھ واشنگٹن میں گشت کا اعلان

    وزیراعظم کا خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کی مکمل مدد کا حکم

    خدمت خلق کے یہ جوان اور ہمارا فرض،تحریر: سعد فاروق

    کبوتر پکڑ لیا،سرنڈر مودی کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، گودی میڈیا ہلکان

  • صدر ٹرمپ کا نیشنل گارڈز کے ساتھ واشنگٹن میں گشت کا اعلان

    صدر ٹرمپ کا نیشنل گارڈز کے ساتھ واشنگٹن میں گشت کا اعلان

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ نیشنل گارڈز کے ہمراہ دارالحکومت کی سڑکوں پر گشت کریں گے تاکہ واشنگٹن ڈی سی میں درپیش ’کرائم ایمرجنسی‘ سے نمٹا جا سکے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ دارالحکومت کو محفوظ بنانے کے لیے طاقت کا مظاہرہ ناگزیر ہے۔ گزشتہ ہفتے انہوں نے سیکڑوں نیشنل گارڈز کو واشنگٹن طلب کرتے ہوئے کہا تھا: ’’ہم اپنا دارالحکومت واپس لیں گے۔‘‘ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا: ’’میں آج رات پولیس اور فوج کے ساتھ باہر نکلنے کا ارادہ رکھتا ہوں، ہم اپنا کام کریں گے۔‘‘

    یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب ایک روز قبل نائب صدر جے ڈی وینس کو واشنگٹن میں تعینات فوجیوں سے ملاقات کے دوران عوامی احتجاج اور نعرے بازی کا سامنا کرنا پڑا، مظاہرین نے ’’فری ڈی سی‘‘ کے نعرے بھی بلند کیے۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے نیشنل گارڈز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ واشنگٹن پولیس کی اعلیٰ قیادت کے مشورے کو نظر انداز کرتے ہوئے اس کی کمان پر کنٹرول حاصل کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔

    کچھ شہریوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے، تاہم متعدد نے اسے غیرضروری طاقت کا مظاہرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہاں دکھائی ہی نہیں دیتا جہاں جرائم کی شرح زیادہ ہے۔

    وزیراعظم کا خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کی مکمل مدد کا حکم

    ہردس میں سے چار وزرائے اعلیٰ کے خلاف فوجداری مقدمات

    خدمت خلق کے یہ جوان اور ہمارا فرض،تحریر: سعد فاروق

    کبوتر پکڑ لیا،سرنڈر مودی کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، گودی میڈیا ہلکان

    صدر مملکت نے 11واں نیشنل فنانس کمیشن تشکیل دے دیا

  • وزیراعظم کا خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کی مکمل مدد کا حکم

    وزیراعظم کا خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کی مکمل مدد کا حکم

    وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ آبی وسائل کو ہدایت دی ہے کہ خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ حکومت کی ہر ممکن معاونت کی جائے۔

    سیلاب سے نقصانات اور امدادی اقدامات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ متاثرہ عوام کی مدد کرنا قومی فریضہ ہے۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک کے بالائی اور جنوبی حصوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تسلی بخش ہیں، رابطہ سڑکیں بحال کردی گئی ہیں اور بجلی کی فراہمی بھی بہتر ہوئی ہے۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے اجلاس میں بتایا کہ دریائے ستلج میں پانی کا لیول بڑھ رہا ہے، جس کا بہاؤ 2 لاکھ کیوسک تک پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم سے متعلق مسلسل الرٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔

    خدمت خلق کے یہ جوان اور ہمارا فرض،تحریر: سعد فاروق

    ہردس میں سے چار وزرائے اعلیٰ کے خلاف فوجداری مقدمات

    کبوتر پکڑ لیا،سرنڈر مودی کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، گودی میڈیا ہلکان

  • خدمت خلق کے یہ جوان اور ہمارا فرض،تحریر: سعد فاروق

    خدمت خلق کے یہ جوان اور ہمارا فرض،تحریر: سعد فاروق

    پاکستان میں قدرتی آفات اور دیگر بحرانوں کے دوران، جب بھی ہمیں مدد کی ضرورت ہوتی ہے، تو کچھ لوگ ہمیشہ میدان میں آ کر اس کا حل بن جاتے ہیں۔ یہی وہ افراد ہیں جو اپنی ذاتی اور جماعتی حیثیت سے ہٹ کر عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے خدمت خلق ونگ کے جوانوں کا کردار ایسے وقت میں خاص طور پر نمایاں ہوتا ہے، جب حکومتی ادارے اپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح سے نبھانے میں ناکام ہو جاتے ہیں، یا جب حکومتی ادارے آپس میں لڑتے ہیں اور سیاسی مفادات میں الجھتے ہیں۔ ان جوانوں نے متاثرہ علاقوں میں ریلیف، ریسکیو اور آبادکاری کے کاموں میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ جوان اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ جیسے علاقوں میں پہنچتے ہیں، جہاں ان کے دفاتر پناہ گاہوں میں بدل جاتے ہیں، اور عوامی مسائل کے حل میں مصروف ہو جاتے ہیں۔

    ان رضاکاروں کا جذبہ ہمیشہ سے ہی جرات مندانہ رہا ہے۔ ان کا مقصد عوامی خدمات کو بے لوث انداز میں فراہم کرنا اور عوام کے دلوں میں محبت اور احترام پیدا کرنا ہوتا ہے۔ ان کے لیے حکومت یا جماعتوں کا سیاسی مفاد کوئی حیثیت نہیں رکھتا، بلکہ ان کی ترجیح صرف عوام کی خدمت ہوتی ہے۔ ان کی محنت کا کوئی لامتناہی تعارف نہیں، ان کی نظر میں انسانیت کا درد ہی ان کا نصب العین ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ افراد ہر بحران میں اپنے عمل سے سرخرو ہوتے ہیں۔

    ان کی مدد سے متاثرہ افراد کو نہ صرف فوری ریلیف ملا، بلکہ ان کے لیے پناہ گاہوں کا انتظام بھی کیا گیا۔ ان کے دفاتر اس وقت عوامی پناہ گاہ بن گئے، جہاں لوگوں کو راحت اور سکون ملا۔ یہ رضاکار ایک ایسے وقت میں لوگوں کے لیے سایہ بن گئے جب حکومتیں ایک دوسرے پر الزامات لگا رہی تھیں، اور لوگ مختلف سیاسی دعووں کا شکار ہو رہے تھے۔ ان رضاکاروں نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ اصل خدمت کیا ہوتی ہے۔

    مزکزی مسلم لیگ کے نوجوانوں نے بتلا دیا کہ ہر انسان کو اپنی ذمہ داریوں کا شعور ہونا چاہیے اور ہمیں اپنے ہم وطنوں کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ ہمیں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کی مدد کرنی چاہیے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب وہ سب کچھ کھو چکے ہوتے ہیں۔ یہ رضاکار اس بات کی مثال ہیں کہ ہم کس طرح اپنے قومی فریضے کو ادا کرتے ہیں اور دوسروں کے لیے ایک بہتر زندگی کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

    ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ان کے ساتھ مل کر مصیبت زدہ اپنے بہن بھائیوں کی مدد کریں اور ان کے یتیم بچوں کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھیں۔ ان کی دعاؤں کے مستحق بنیں، اور ان کے دکھوں میں شریک ہوں۔ خدمت کی سیاست ہمیں بتاتی ہیں کہ سیاست یا حکومت سے زیادہ اہم ہماری انسانیت اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔

  • کبوتر پکڑ لیا،سرنڈر مودی کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، گودی میڈیا ہلکان

    کبوتر پکڑ لیا،سرنڈر مودی کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، گودی میڈیا ہلکان

    مبشر لقمان نے اپنے وی لاگ میں بھارت کی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف جھوٹے پراپیگنڈے کو بے نقاب کیا ہے۔

    انہوں نے ایک تازہ بریکنگ نیوز کا ذکر کیا جس میں بھارت نے ایک پاکستانی کبوتر کو پکڑ کر اس کے پاؤں سے کچھ پرچیاں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔ بھارت کا میڈیا ان پرچیوں کو پاکستان کی طرف سے دھمکی کے طور پر پیش کر رہا تھا، لیکن یہ جھوٹی اور من گھڑت کہانیاں بھارتی عوام کے درمیان مذاق کا باعث بن گئیں۔لقمان نے بتایا کہ بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے اس کبوتر کو پکڑنے کا کریڈٹ ایسے لیا جیسے انہوں نے کسی فوجی حملے کو ناکام بنایا ہو، لیکن حقیقت میں کچھ نہیں ملا۔ جب اس جھوٹ کا پردہ چاک ہوا، تو بھارتی سوشل میڈیا پر اس کبوتر کی تصاویر وائرل ہو گئیں، اور عوام نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    وی لاگ میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا کہ بھارت کی گودی میڈیا پاکستان کے خلاف مزید جھوٹے پروپیگنڈے پھیلا رہا ہے اور پاکستان کو دہشت گردی کا سرپرست ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ لیکن جب چین نے پاکستان کے حوالے سے اپنے مؤقف کا اظہار کیا، تو بھارتی میڈیا کی یہ سازشیں بے نقاب ہو گئیں۔لقمان نے کہا کہ مودی کی جانب سے پاکستان کے ساتھ کرکٹ اور ہاکی کے میچز پر زور دینے کی کوششیں بھی ناکام ہو چکی ہیں۔ ان کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف جھوٹے بیانات دینے کی کوشش کر رہا ہے، مگر اب بھارت کے عوام بھی ان جھوٹوں کا مذاق اُڑانے لگے ہیں۔

    آخر میں مبشر لقمان نے امبانی اور دوسرے بھارتی بزنس ٹائیکونز کی جانب سے مودی کی قیادت پر سوالات اٹھانے کا ذکر کیا، اور کہا کہ وہ اب مودی کو سپورٹ کرنے کے بجائے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے حامی بن چکے ہیں۔


    صدر مملکت نے 11واں نیشنل فنانس کمیشن تشکیل دے دیا

    انڈیا بنا دھوبی کا کتا،چین سے تجارت کی بھیک، روس بھی آنکھیں دیکھانے لگا

    بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورت حال پر این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    بلوچستان میں منفی پروپیگنڈا ناکام ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • صدر مملکت نے 11واں نیشنل فنانس کمیشن تشکیل دے دیا

    صدر مملکت نے 11واں نیشنل فنانس کمیشن تشکیل دے دیا

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11واں نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) تشکیل دے دیا۔ وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن اور ٹرمز آف ریفرنس جاری کر دیے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق این ایف سی کے ارکان کی تعداد 9 ہوگی، وزیر خزانہ کمیشن کے سربراہ ہوں گے۔ چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ کمیشن کے رکن ہوں گے جبکہ ہر صوبے سے ایک ماہر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔پنجاب سے ناصر محمود کھوسہ، سندھ سے اسد سعید، خیبرپختونخوا سے ڈاکٹر مشرف رسول اور بلوچستان سے فرمان اللہ بطور ماہر رکن نامزد کیے گئے ہیں۔

    ٹرمز آف ریفرنس کے مطابق این ایف سی صدر مملکت کو وفاق اور صوبوں کے درمیان نیٹ ٹیکسز کی تقسیم پر سفارشات پیش کرے گا۔ کمیشن وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں کو گرانٹ ان ایڈ کی تیاری سے متعلق بھی سفارش کرے گا۔

    بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورت حال پر این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    قومی ٹیم میں اختلافات کی خبروں پر شاہین آفریدی کا ردعمل

    ایران، صوبہ سیستان-بلوچستان میں حملہ، 5 پولیس اہلکار جاں بحق

  • بلوچستان میں منفی پروپیگنڈا ناکام ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بلوچستان میں منفی پروپیگنڈا ناکام ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں منفی پروپیگنڈے کے ذریعے عوام میں مایوسی پھیلانے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے وفد نے کاظم خان کی قیادت میں ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کی۔ وفد نے ’’معرکہ حق‘‘ کے دوران پاک فوج کی شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس مرحلے میں آئی ایس پی آر نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کے جواب میں بروقت اور درست معلومات فراہم کرکے کلیدی کردار ادا کیا۔وفد کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں حاصل ہونے والی فتح پاکستانی قوم، حکومت اور عسکری اداروں کی مربوط حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔

    اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں اور ان کی مثبت سوچ پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے تمام واقعات کے پیچھے بھارت کی منفی سوچ اور وسائل کار فرما ہیں، تاہم عوام کی تائید سے پاک فوج اس پراکسی وار کو ختم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن اور باشعور ہیں، وہ دشمن کے پروپیگنڈے اور بیرونی آقاؤں کی سازشوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔ میڈیا نے ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے اور ’’معرکہ حق‘‘ کے دوران بھارتی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دیا۔آخر میں وفد نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

    بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورت حال پر این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    انڈیا بنا دھوبی کا کتا،چین سے تجارت کی بھیک، روس بھی آنکھیں دیکھانے لگا

    قومی ٹیم میں اختلافات کی خبروں پر شاہین آفریدی کا ردعمل

    ایران، صوبہ سیستان-بلوچستان میں حملہ، 5 پولیس اہلکار جاں بحق

  • بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورت حال پر این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورت حال پر این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 23 تا 30 اگست ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔

    اعلامیے کے مطابق اس دوران اسلام آباد، کشمیر، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کئی اضلاع میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ راولپنڈی، اٹک، جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، سیالکوٹ، گجرات اور حافظ آباد میں بھی تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، ٹانک، بنوں اور لکی مروت میں بھی شدید بارشیں ہو سکتی ہیں۔

    این ڈی ایم اے نے خبردار کیا کہ گلگت، اسکردو، ہنزہ، غذر، دیامر، استور، گانچھے اور شگر میں 23 تا 30 اگست کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات سے رابطہ سڑکیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔سندھ اور بلوچستان میں 27 تا 30 اگست کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سندھ کے اضلاع ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھر پارکر، حیدرآباد، جامشورو، نوابشاہ، دادو، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور اور کشمور متاثر ہو سکتے ہیں۔

    بلوچستان میں لسبیلہ، خضدار، آواران، قلات، گوادر، تربت، کیچ اور پنجگور میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، جبکہ کوئٹہ، زیارت، ژوب، لورالائی، بارکھان، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں بھی وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ، گڈو اور کالا باغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 5 لاکھ کیوسک تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ راوی اور چناب کے قریبی علاقوں میں بھی پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔

    قومی ٹیم میں اختلافات کی خبروں پر شاہین آفریدی کا ردعمل

    ایران، صوبہ سیستان-بلوچستان میں حملہ، 5 پولیس اہلکار جاں بحق

    بونیر میں سیلابی تباہی، شادی کی خوشیاں 24 جنازوں میں بدل گئیں

    کراچی: پٹاخوں کے گودام میں دھماکے، اموات 6 ہو گئیں، مقدمہ درج