Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • بھارت میں جعلی سفارتخانے کا انکشاف، لاکھوں کی کرنسی اور لگژری گاڑیاں برآمد

    بھارت میں جعلی سفارتخانے کا انکشاف، لاکھوں کی کرنسی اور لگژری گاڑیاں برآمد

    بھارت میں ایک حیران کن واقعے میں جعلی سفارتخانہ چلانے کا انکشاف ہوا ہے، جہاں سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی، لگژری گاڑیاں، جعلی سفارتی دستاویزات اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کی گئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے غازی آباد میں قائم ایک جعلی سفارتی مشن پر چھاپہ مار کر ہارش وردھن نامی شخص کو گرفتار کر لیا، جو خود کو "گرینڈ ڈچی آف ویسٹ آرکٹیکا” کا قونصل جنرل ظاہر کر رہا تھا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق ملزم نے ایک دو منزلہ پرتعیش عمارت میں جعلی سفارتخانے کا ڈھونگ رچایا ہوا تھا، جہاں بھارت اور نام نہاد ریاست ویسٹ آرکٹیکا کے جھنڈے، 4 لگژری گاڑیاں جن پر سفارتی نمبر پلیٹس لگی ہوئی تھیں، موجود تھیں۔ یہ جعلی مشن 2017 سے سرگرم تھا۔

    چھاپے کے دوران 44 لاکھ بھارتی روپے نقدی، غیر ملکی کرنسی، 18 جعلی سفارتی نمبر پلیٹس، 12 جعلی مائیکرو نیشنز کے سفارتی پاسپورٹس، وزارت خارجہ کے جعلی کاغذات اور قیمتی گھڑیوں کا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔ایس ٹی ایف کے مطابق ملزم ہارش وردھن بیرون ملک ملازمتوں کے جھوٹے وعدے کر کے لوگوں سے رقم بٹورتا تھا، جب کہ اس پر حوالہ کے ذریعے منی لانڈرنگ اور جعلی دستاویزات بنانے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

    تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم خود کو "ایچ ایچ وی جین” کہہ کر دہلی میں مختلف سماجی تقریبات منعقد کرتا تھا تاکہ اپنی شناخت کو معتبر ظاہر کر سکے۔ پولیس مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ اس فراڈ میں ملوث دیگر افراد کو بھی بے نقاب کیا جا سکے۔

    روس اور طالبان حکومت کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

  • روس اور طالبان حکومت کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    روس اور طالبان حکومت کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    روسی وزیر خارجہ نے افغانستان میں طالبان حکومت کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں دو طرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے تجارتی و اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ جدوجہد کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ٹیلیفونک گفتگو کے دوران فریقین نے علاقائی امن و سلامتی کو مستحکم کرنے میں باہمی دلچسپی کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ روس نے رواں ماہ کے آغاز میں طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا، اور یوں روس طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ ماسکو میں افغان سفارت خانے پر طالبان حکومت کا پرچم بھی لہرا دیا گیا ہے۔

     بھارت میں صدر، وزیراعظم، فوجی سربراہان، چیف جسٹس اور ارکان اسمبلی کی تنخواہیں منظر عام

    فنگر پرنٹ چوری کرکے اکاؤنٹس کھولنے والا گروہ گرفتار، درجنوں انگوٹھے برآمد

  • پیٹرولیم لیوی میں مزید 10 روپے تک اضافے پر غور

    پیٹرولیم لیوی میں مزید 10 روپے تک اضافے پر غور

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافے کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کا مقصد گیس سیکٹر میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضوں سے نمٹنا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم لیوی میں 3 سے 10 روپے فی لیٹر تک اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت گیس سیکٹر کے مالی بحران پر قابو پانے کے لیے بینکوں سے 2 ہزار ارب روپے تک قرض لینے پر بھی مشاورت کر رہی ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کے درمیان اہم اجلاس جلد متوقع ہے۔دوسری جانب انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے گیس سیکٹر کے 2 ہزار 800 ارب روپے کے گردشی قرضے ختم کرنے کے لیے واضح اور عملی روڈ میپ طلب کر لیا ہے۔ آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس معاملے پر سنجیدہ پیش رفت نہ ہوئی تو آئندہ مالی قسط کی فراہمی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

    پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ خطرناک حد یعنی 2800 ارب روپے تک جا پہنچا ہے، جس کے باعث سوئی سدرن، سوئی ناردرن سمیت کئی سرکاری گیس کمپنیاں شدید مالی بحران سے دوچار ہیں۔حکومت گیس سیکٹر میں بجلی کے شعبے کی طرز پر اصلاحات کی رفتار تیز کرنے پر مجبور ہو گئی ہے، اور پیٹرولیم لیوی میں اضافے کا مقصد اندرونی وسائل سے قرضوں کا بوجھ کم کرنا ہے۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش کا سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کا فیصلہ

    صادق خان کا برطانیہ سے فلسطین کو فوری ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    کراچی: ایک ساتھ پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 2 کا انتقال

  • فنگر پرنٹ چوری کرکے اکاؤنٹس کھولنے والا گروہ گرفتار، درجنوں انگوٹھے برآمد

    فنگر پرنٹ چوری کرکے اکاؤنٹس کھولنے والا گروہ گرفتار، درجنوں انگوٹھے برآمد

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کے فنگر پرنٹس چوری کرکے جعلی بینک اکاؤنٹس کھولنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار گروہ جدید ڈیجیٹل طریقے سے شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات کا ناجائز استعمال کر رہا تھا۔

    ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران گروہ کے 4 ارکان کو سرگودھا سے گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے درجنوں ڈیجیٹل فنگر پرنٹس، موبائل سمز، بائیومیٹرک ڈیوائسز اور برانچ لیس بینک اکاؤنٹس کے ریکارڈ برآمد کیے گئے ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان انگوٹھے کے نشانات ڈیجیٹل طریقے سے حاصل کرکے موبائل سمز اور بینک اکاؤنٹس جاری کرواتے تھے، جبکہ متاثرہ افراد کو اپنے بائیومیٹرک ڈیٹا کے استعمال کا علم ہی نہیں ہوتا تھا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اس فراڈ میں بعض سرکاری اداروں میں موجود عناصر کی مداخلت کا بھی شبہ ہے، جنہیں جلد بے نقاب کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس نوعیت کے فراڈ میں اب سلیکون کی بجائے ڈیجیٹل انگوٹھے کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ این سی سی آئی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بائیومیٹرک ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری اطلاع دیں۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش کا سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کا فیصلہ

    صادق خان کا برطانیہ سے فلسطین کو فوری ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ترکیہ میں دفاعی نمائش میں شرکت، اہم ملاقاتیں

    جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ترکیہ میں دفاعی نمائش میں شرکت، اہم ملاقاتیں

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکیہ کے سرکاری دورے کے دوران استنبول میں منعقدہ 17ویں بین الاقوامی دفاعی صنعت نمائش میں شرکت کی۔

    یہ عالمی سطح پر معتبر دفاعی نمائش جدید عسکری ٹیکنالوجی اور جدتوں کا عملی مظہر ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نمائش کے دوران ترکیہ اور آذربائیجان کے اعلیٰ عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ اُنہوں نے ترک وزیر دفاع جنرل (ریٹائرڈ) یاشار گلر، آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف، ڈپٹی وزیر دفاع قربانوف آگل اور ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گوراک سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

    ان ملاقاتوں میں دفاعی و سیکیورٹی تعاون کے فروغ، دفاعی صنعت میں اشتراک، اور خطے میں بدلتے جیو اسٹریٹیجک ماحول کے تناظر میں مشترکہ شراکت داری بڑھانے پر زور دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ دونوں برادر ممالک کے ساتھ دفاعی روابط کو مزید مستحکم بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے، جس سے خطے میں استحکام اور باہمی اعتماد کو فروغ ملے گا۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش کا سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کا فیصلہ

    صادق خان کا برطانیہ سے فلسطین کو فوری ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ

  • پاکستان اور بنگلہ دیش کا سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کا فیصلہ

    پاکستان اور بنگلہ دیش کا سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کا فیصلہ

    پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس کے حامل افراد کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینے پر اصولی اتفاق کر لیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

    یہ پیشرفت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ ڈھاکہ کے دوران ہوئی، جہاں انہوں نے اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ امور، داخلی سلامتی، انسداد دہشت گردی، اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزرائے داخلہ نے انسداد منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اس موقع پر پولیس اکیڈمیوں میں ٹریننگ پروگرامز کے تبادلوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

    باہمی تعاون کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کی سربراہی پاکستان کی جانب سے وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا کریں گے۔میزبان وزیر داخلہ جہانگیر عالم چودھری نے محسن نقوی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا دورہ پاک-بنگلہ دیش تعلقات میں ایک مثبت اور اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

    صادق خان کا برطانیہ سے فلسطین کو فوری ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    کراچی: ایک ساتھ پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 2 کا انتقال

  • صادق خان کا برطانیہ سے فلسطین کو فوری ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ

    صادق خان کا برطانیہ سے فلسطین کو فوری ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ

    میئر لندن صادق خان نے فلسطین کو فوری ریاست تسلیم کیا ہے کہ وہ فوری طور پر فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرے، تاکہ دو ریاستی حل کی بنیاد کو بچایا جا سکے۔

    اپنے بیان میں صادق خان کا کہنا تھا کہ کوئی دو ریاستی حل اس وقت ممکن نہیں جب فلسطین بطور ریاست باقی ہی نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی پالیسیوں کے باعث فلسطینی عوام انسانی وقار سے محروم کیے جا رہے ہیں۔میئر لندن نے غزہ کی صورتحال کو ’’بدترین انسانی بحران‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں حالات دن بہ دن خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ اُن کے بقول، غزہ میں بھوک سے نڈھال بچے ملبے کے نیچے سے غذا تلاش کر رہے ہیں جبکہ امداد کے منتظر نہتے فلسطینی خاندانوں کو اسرائیلی فوج نشانہ بنا رہی ہے۔

    صادق خان نے برطانوی حکومت اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل پر دباؤ بڑھائیں تاکہ فلسطینی عوام کو درپیش ظلم و ستم کو روکا جا سکے اور ایک پائیدار امن کی راہ ہموار ہو۔

    کراچی: ایک ساتھ پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 2 کا انتقال

  • ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔نئی قیمتوں کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 3 لاکھ 64 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 171 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 12 ہزار 842 روپے مقرر کی گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 37 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 424 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

    تجارتی ماہرین کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ عالمی رجحانات اور ڈالر کی قدر سے جڑا ہوتا ہے، اور حالیہ اضافے کی ایک بڑی وجہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں تیزی ہے۔

    کراچی: ایک ساتھ پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 2 کا انتقال

  • کراچی:  ایک ساتھ پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 2 کا انتقال

    کراچی: ایک ساتھ پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 2 کا انتقال

    شہر قائد کے علاقے بلدیہ میں گزشتہ روز پیدا ہونے والے پانچ بچوں میں سے دو بچے دوران علاج انتقال کرگئے۔ بچوں کی قبل از وقت پیدائش کے باعث انہیں سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

    بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی عدنان شیخ کے ہاں گزشتہ روز آپریشن کے ذریعے بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی، جن میں 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل تھیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق تمام بچے قبل از وقت، 29 ہفتے کی مدت حمل پر پیدا ہوئے تھے جس کی وجہ سے انہیں مختلف طبی پیچیدگیوں کا سامنا تھا، خاص طور پر سانس لینے میں دشواری۔

    اہل خانہ کے مطابق 5 میں سے 2 بچے دوران علاج دم توڑ گئے، جس پر والدین شدید غم سے نڈھال ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کے ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ بھی کیے گئے تھے اور انہیں نازک حالت میں خصوصی نگہداشت فراہم کی جا رہی تھی۔طبی ماہرین کے مطابق قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو بچانے کے لیے خصوصی نگہداشت اور جدید سہولیات درکار ہوتی ہیں، تاہم بعض اوقات پیچیدگیاں جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں۔

    لانگ مارچ،توڑ پھوڑ کیس،عمران اسماعیل کے وارنٹ جاری

  • غزہ میں بھوک جنگی ہتھیار بن گئی، بچوں کی اموات میں خطرناک اضافہ

    غزہ میں بھوک جنگی ہتھیار بن گئی، بچوں کی اموات میں خطرناک اضافہ

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے خوراک کی بندش کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیے جانے کے نتیجے میں غذائی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 بچوں سمیت کم از کم 15 فلسطینی بھوک اور قلتِ غذا کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

    فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ میں شدید فاقہ کشی اور غذائی قلت نے نہ صرف بچوں بلکہ عام شہریوں کی زندگیوں کو بھی سنگین خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ گزشتہ تین دنوں میں خوراک کی کمی کے باعث 21 بچے انتقال کر چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 101 فلسطینی، جن میں 80 بچے شامل ہیں، غذائی قلت کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی اونروا نے انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں 10 لاکھ سے زائد بچے شدید بھوک میں مبتلا ہیں۔ ایجنسی کے مطابق مارچ 2024 سے اب تک محدود امداد اور مسلسل بمباری کے باعث بچوں کی نشوونما اور صحت شدید متاثر ہو رہی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصر کی سرحد پر کھڑے امدادی ٹرکوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی، جبکہ بمباری اور دیگر رکاوٹوں کے باعث شہری ایک وقت کے کھانے کو ترس گئے ہیں۔ والدین کے لیے اپنے بچوں کو خوراک دینا ناممکن بن چکا ہے۔اونروا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غذائی بحران نازک موڑ پر پہنچ چکا ہے، اور فوری اقدامات نہ کیے گئے تو مزید جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے۔

    اونروا نے عالمی برادری سے فوری، بلا تاخیر اور بلارکاوٹ انسانی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ غزہ میں معصوم جانوں کو بھوک کی اذیت ناک موت سے بچایا جا سکے۔

    سوات کے مدرسے میں طالبعلم کی موت، استاد گرفتار

    احمد خان بچھر نے فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

    ٹرمپ کا اوباما پر سنگین الزام، غدار قرار دیا