Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • سوات کے مدرسے میں طالبعلم کی موت، استاد گرفتار

    سوات کے مدرسے میں طالبعلم کی موت، استاد گرفتار

    خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں ایک مدرسے میں تشدد سے طالبعلم کی موت کے دلخراش واقعے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک استاد کو گرفتار کرلیا، جبکہ مزید دو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    ڈی پی او سوات کے مطابق واقعے کے بعد تحقیقات کے دوران مزید 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چودہ سالہ طالبعلم کی موت کے بعد مدرسے میں تشدد کے مزید واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔پولیس کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ اور دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جب کہ مدرسے سے تشدد میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

    ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ خوازہ خیلہ کے علاقے چالیار میں واقع اس مدرسے میں کئی مہینوں سے بچوں پر جسمانی تشدد کیا جا رہا تھا۔ واقعے کے بعد زیرِ تعلیم بچوں کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے، اور مدرسے کو سیل کر دیا گیا ہے۔

    احمد خان بچھر نے فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

    ٹرمپ کا اوباما پر سنگین الزام، غدار قرار دیا

    ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ مزید 3 روز جاری رہے گا

  • احمد خان بچھر نے فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

    احمد خان بچھر نے فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر نے انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا سے 9 مئی کیس میں سنائی گئی 10 سال قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    ملک احمد بچھر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ فیصلہ سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمے کا نتیجہ ہے، اور ان کے خلاف آئینی و قانونی تقاضے پورے کیے بغیر سزا سنائی گئی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں کو حکومت کے تابع کر دیا گیا ہے، اور 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ایسے فیصلوں کی پہلے ہی توقع تھی۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جیسے ہی فیصلے کی تحریری کاپی موصول ہو گی، وہ اسے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

    یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے گزشتہ روز 9 مئی کے پُرتشدد مظاہروں کے مقدمے میں ملک احمد خان بچھر کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس فیصلے کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔

    ٹرمپ کا اوباما پر سنگین الزام، غدار قرار دیا

    ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ مزید 3 روز جاری رہے گا

    کوئٹہ: سیاہ کاری کے الزام میں باپ نے بیٹی اور بھانجے کو قتل کر دیا

  • آرمی چیف سے کاروباری برادری کی ملاقات، تحفظات پیش

    آرمی چیف سے کاروباری برادری کی ملاقات، تحفظات پیش

    آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے چیئرمین کامران ارشد نے انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملک کی کاروباری برادری نے اہم ملاقات کی، جس میں ایف بی آر کے اختیارات سے جڑے مسائل اور صنعتی شعبے کو درپیش مشکلات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    اپٹما کی جانب سے جاری اعلامیے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ کاروباری طبقے کے مسائل کو سننے اور سمجھنے کے لیے جس سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، وہ قابلِ تحسین ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اس ملاقات کی قیادت معروف صنعتکار گوہر اعجاز نے کی، اور اس میں ملک بھر کے 18 چیمبرز آف کامرس کے صدور شریک ہوئے۔

    کامران ارشد کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ایف بی آر کے وسیع اختیارات، ٹیکس کے نفاذ میں بے ضابطگیوں اور اس سے پیدا ہونے والے خدشات پر کھل کر بات کی گئی۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ درآمدی کاٹن، گرے فیبرک اور یارن پر 18 فیصد سیلز ٹیکس نافذ کیا جائے تاکہ مقامی صنعتوں کو تحفظ ملے.چیئرمین اپٹما نے بتایا کہ مہنگی بجلی کا مسئلہ بھی تفصیل سے زیر بحث آیا، اور فیلڈ مارشل کو بتایا گیا کہ بلند ٹیرف کی وجہ سے پاکستان کی صنعتیں بین الاقوامی سطح پر غیر مسابقتی ہو چکی ہیں۔

    کامران ارشد نے کہا کہ پاکستان کی معاشی بحالی اور صنعتی ترقی کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو بھرپور انداز میں سراہتے اور سپورٹ کرتے ہیں۔ ملاقات کا مقصد بزنس کمیونٹی اور ریاستی اداروں کے درمیان اعتماد سازی کو فروغ دینا ہے، تاکہ معیشت کو درپیش چیلنجز کا حل تلاش کیا جا سکے۔

    ٹرمپ کا اوباما پر سنگین الزام، غدار قرار دیا

    ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ مزید 3 روز جاری رہے گا

    سلامتی کونسل میں پاکستان کی پیش کردہ قرارداد منظور

    کوئٹہ: سیاہ کاری کے الزام میں باپ نے بیٹی اور بھانجے کو قتل کر دیا

  • ٹرمپ کا اوباما پر سنگین الزام، غدار قرار دیا

    ٹرمپ کا اوباما پر سنگین الزام، غدار قرار دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات پر سابق صدر باراک اوباما کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں غدار قرار دے دیا۔

    وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس سازش میں اوباما کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے، اور ان کا عمل غداری کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوباما، ہیلری کلنٹن اور دیگر افراد کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف بغاوت کی قیادت کر رہے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انتخابات میں مداخلت کے جھوٹے بیانیے گھڑنے والوں کے خلاف اب سخت اقدامات کا وقت آ گیا ہے، چاہے دعوے درست ہوں یا غلط، ان کے مطابق ان افراد کو قانون کے دائرے میں لانا ضروری ہے۔

    یہ بیانات اس وقت سامنے آئے جب گزشتہ ہفتے نیشنل انٹیلیجنس کی سابق ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے انٹیلیجنس دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اوباما انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے روسی مداخلت کا بیانیہ ایک سازش کے تحت تیار کیا۔یاد رہے کہ 2017 میں امریکی انٹیلیجنس اداروں کی ایک سرکاری رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ روس نے 2016 کے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی تاکہ ہیلری کلنٹن کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔

    ٹرمپ کے حالیہ الزامات نے ایک بار پھر امریکی سیاست میں سابق اور موجودہ قیادت کے درمیان کشیدگی کو ہوا دے دی ہے۔

    سلامتی کونسل میں پاکستان کی پیش کردہ قرارداد منظور

    کوئٹہ: سیاہ کاری کے الزام میں باپ نے بیٹی اور بھانجے کو قتل کر دیا

    قطر نے اولمپکس 2036 کی میزبانی کے لیے باضابطہ بولی دے دی

  • ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ مزید 3 روز جاری رہے گا

    ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ مزید 3 روز جاری رہے گا

    محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں جاری بارشوں کے حالیہ اسپیل کے مزید تین دن جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے، جب کہ دریائے چناب میں سیلاب کے خدشے کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ چکوال میں 36 گھنٹوں کے دوران 245 ملی میٹر بارش ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ بارشوں کی شدت کچھ علاقوں میں معمول کے مطابق، جبکہ کئی مقامات پر حد سے زیادہ رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سیزن میں مجموعی طور پر 70 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

    مہر صاحبزاد خان کے مطابق اگست کے مہینے میں بھی معمول سے 30 فیصد زائد بارش کا امکان ہے، اور جب شہری زیادہ بارش دیکھتے ہیں تو اکثر اسے کلاؤڈ برسٹ سمجھ لیتے ہیں، حالانکہ یہ اصطلاح صرف مخصوص موسمی شدت کے لیے استعمال ہوتی ہے۔محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ مسلسل بارشوں کے سبب دریائے چناب میں طغیانی کا خطرہ ہے، اس لیے نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی نے شہری انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے لیے ہائی الرٹ کی کیفیت پیدا کر دی ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

    سلامتی کونسل میں پاکستان کی پیش کردہ قرارداد منظور

    کوئٹہ: سیاہ کاری کے الزام میں باپ نے بیٹی اور بھانجے کو قتل کر دیا

    روس: انتہاپسند مواد سرچ کرنے پر اب جرمانہ ہوگا، قانون منظور

    روس: انتہاپسند مواد سرچ کرنے پر اب جرمانہ ہوگا، قانون منظور

  • سلامتی کونسل میں پاکستان کی پیش کردہ قرارداد منظور

    سلامتی کونسل میں پاکستان کی پیش کردہ قرارداد منظور

    اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں کثیرالجہتی تنازعات کے پرامن حل سے متعلق اہم مباحثے کا انعقاد نیویارک میں ہوا، جس کی صدارت پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔

    اس موقع پر اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد سلامتی کونسل میں پیش کی، جس میں عالمی سطح پر جاری تنازعات کو پرامن اور مؤثر مکالمے کے ذریعے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کی قرارداد کو قابلِ ستائش اقدام قرار دیا اور کہا کہ دنیا میں جاری تنازعات کا حل پرامن اور سفارتی ذرائع سے نکالا جانا ناگزیر ہے۔

    انہوں نے خاص طور پر غزہ اور یوکرین کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک انسانی المیے ہیں، جن کا فوری حل ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، اور متاثرین کو بھوک اور افلاس کا سامنا ہے۔انتونیو گوتریس نے زور دیا کہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود زیادہ تر تنازعات پیچیدہ نوعیت کے ہیں اور ان کے حل کے لیے کثیرالجہتی مکالمے اور عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔
    کوئٹہ: سیاہ کاری کے الزام میں باپ نے بیٹی اور بھانجے کو قتل کر دیا

    روس: انتہاپسند مواد سرچ کرنے پر اب جرمانہ ہوگا، قانون منظور

    قطر نے اولمپکس 2036 کی میزبانی کے لیے باضابطہ بولی دے دی

  • کوئٹہ: سیاہ کاری کے الزام میں باپ نے بیٹی اور بھانجے کو قتل کر دیا

    کوئٹہ: سیاہ کاری کے الزام میں باپ نے بیٹی اور بھانجے کو قتل کر دیا

    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیاہ کاری کے الزام پر ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں باپ نے اپنی بیٹی اور بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

    واقعہ کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر پیش آیا، جہاں ملزم عبد اللطیف نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی بیٹی نازنین اور بھانجے غلام قادر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا ہے۔ لاشوں کو فوری طور پر قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

    پولیس حکام کے مطابق کیچی بیگ تھانے کی ٹیم نے ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارنے کا عمل شروع کر دیا ہے، اور جلد گرفتاری کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔یہ واقعہ بلوچستان میں غیرت کے نام پر ہونے والے مسلسل قتل کی ایک اور کڑی ہے، جس نے شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

    قطر نے اولمپکس 2036 کی میزبانی کے لیے باضابطہ بولی دے دی

    آئی پی ایل کھلاڑیوں کی صحت کے لیے خطرہ بننے لگا

    فلسطین و کشمیر کا حل نہ ہونا عالمی برادری کا دہرا معیار ہے، اسحاق ڈار

  • روس: انتہاپسند مواد سرچ کرنے پر اب جرمانہ ہوگا، قانون منظور

    روس: انتہاپسند مواد سرچ کرنے پر اب جرمانہ ہوگا، قانون منظور

    روس میں انٹرنیٹ صارفین کو اب آن لائن انتہاپسند مواد تلاش یا پڑھنے پر مالی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا، کیونکہ روسی پارلیمنٹ نے اس حوالے سے نیا قانون منظور کر لیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس قانون کے تحت ایسے افراد جو انٹرنیٹ پر انتہاپسندی سے متعلق مواد تلاش یا ملاحظہ کرتے ہیں، ان پر 5 ہزار روبل (تقریباً 15 ہزار پاکستانی روپے) تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔یہ قانون روس میں اس وقت نافذ کیا جا رہا ہے جب ملک میں سیکیورٹی، سنسرشپ اور اظہارِ رائے کی آزادی کے حوالے سے پہلے ہی سخت پالیسیوں پر عالمی سطح پر تنقید ہو رہی ہے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ اس قانون پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان دونوں کی جانب سے تحفظات اور تنقید کا اظہار کیا گیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ صرف سرچ یا مطالعہ کو جرم بنانا اظہارِ رائے کی آزادی کی مزید محدودیت کا سبب بنے گا اور شہریوں کے انفرادی حقوق متاثر ہوں گے۔واضح رہے کہ روس میں پہلے ہی انتہاپسندی، دہشتگردی یا حکومتی مخالفت سے متعلق مواد پر سخت پابندیاں موجود ہیں، اور اب ان کی تلاش یا دیکھنے پر بھی سزا کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔

    آئی پی ایل کھلاڑیوں کی صحت کے لیے خطرہ بننے لگا

    فلسطین و کشمیر کا حل نہ ہونا عالمی برادری کا دہرا معیار ہے، اسحاق ڈار

    غزہ میں شدید بھوک ، فرانسیسی ادارے نے صحافیوں کی موت کا خدشہ ظاہر کر دیا

  • قطر نے اولمپکس 2036 کی میزبانی کے لیے باضابطہ بولی دے دی

    قطر نے اولمپکس 2036 کی میزبانی کے لیے باضابطہ بولی دے دی

    خلیجی ریاست قطر نے اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز 2036 کی میزبانی کے لیے باضابطہ طور پر بولی دے دی ہے، جس کا مقصد نہ صرف کھیلوں کے شعبے میں اپنی موجودگی کو مستحکم کرنا ہے بلکہ معاشی تنوع کے لیے بھی عالمی ایونٹس کی میزبانی کو فروغ دینا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قطر، جو فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی کر چکا ہے، اب اولمپکس جیسے عالمی ایونٹ کے لیے تیار ہے۔قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے سرکاری نیوز ایجنسی قنا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر ہمیں اولمپک گیمز 2036 کی میزبانی ملی تو یہ قطر کے لیے ایک تاریخی موقع ہوگا اور ہم مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے پہلے ملک بن جائیں گے جو اولمپکس کی میزبانی کرے گا۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ اولمپکس کی بولی قطر کے ان کامیاب تجربات پر مبنی ہے جن میں فیفا ورلڈ کپ سمیت کئی بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں۔ یہ بولی نہ صرف کھیلوں کے فروغ کا عکاس ہے بلکہ قطر کے عالمی امیج کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش بھی ہے۔وزیراعظم نے اسے قطر کے لیے ایک "نیا سنگ میل” قرار دیا جو ملک کے مستقبل کے سفر میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    واضح رہے کہ قطر خطے کی سب سے چھوٹی لیکن امیر ترین ریاستوں میں شامل ہے اور اس کی حکمت عملی عالمی سطح پر سافٹ پاور کے طور پر خود کو منوانے پر مرکوز ہے، جس میں کھیل ایک مرکزی ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔

    آئی پی ایل کھلاڑیوں کی صحت کے لیے خطرہ بننے لگا

    فلسطین و کشمیر کا حل نہ ہونا عالمی برادری کا دہرا معیار ہے، اسحاق ڈار

    غزہ میں شدید بھوک ، فرانسیسی ادارے نے صحافیوں کی موت کا خدشہ ظاہر کر دیا

  • آئی پی ایل کھلاڑیوں کی صحت کے لیے خطرہ بننے لگا

    آئی پی ایل کھلاڑیوں کی صحت کے لیے خطرہ بننے لگا

    پیسوں کی چمک سے دنیا بھر کے کرکٹرز کو اپنی جانب کھینچنے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اب کھلاڑیوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ٹورنامنٹ بنتی جا رہی ہے۔

    برطانوی ادارے کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آئی پی ایل 2025 کے دوران ماحولیاتی حالات کھلاڑیوں کے لیے انتہائی غیر موزوں تھے، جب کہ اسی دوران ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نسبتاً بہتر موسم اور ماحولیاتی معیار ریکارڈ کیا گیا۔برطانوی ادارے BASIS (British Association for Sustainable Sport) کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل 2025 کے 65 میچز میں سے صرف 9 میچز ایسے تھے جن میں درجہ حرارت 26.7 ڈگری سیلسیس سے کم تھا۔

    باقی میچز میں گرمی کی شدت زیادہ رہی، جس میں20 میچز کا درجہ حرارت 29 سے 32 ڈگری رہا،27 میچز میں درجہ حرارت 32 سے 39 ڈگری کے درمیان تھا جبکہ 9 میچز ایسے بھی تھے جن میں درجہ حرارت 39 سے 51 ڈگری تک پہنچا، جو کہ کھلاڑیوں کے لیے شدید خطرناک قرار دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اتنے زیادہ درجہ حرارت میں کھیلنے سے کھلاڑی ہیٹ اسٹروک، کریمپس اور دیگر جسمانی مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔

    دوسری جانب پی ایس ایل 2025 کے دوران پاکستان میں ماحول نسبتاً بہتر رہا۔ رپورٹ کے مطابق 17 میچز ایسے تھے جن میں درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس سے کم رہا۔صرف دو میچز میں درجہ حرارت تشویشناک حد تک پہنچا جبکہ باقی 15 میچز میں درجہ حرارت 26.7 سے 32.2 ڈگری کے درمیان تھا، جو کہ عام تشویش کے درجے میں آتا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی پی ایل 2025 کے کسی بھی میچ میں "صحتمند ماحول” (AQI 0-50) دستیاب نہیں تھا 35 میچز معتدل ماحول (AQI 51-100) میں کھیلے گئے۔34 میچز خراب فضا (AQI 100-150) میں ہوئے۔5 میچز میں اے کیو آئی 151 سے 200 کے درمیان تھا، جو کہ شدید غیر صحت مند ماحول کی علامت ہے۔

    ادارے کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں آئی پی ایل جیسے بڑے ٹورنامنٹ کو ماحولیاتی تناظر میں دوبارہ سے شیڈول یا منظم کرنا ناگزیر ہوتا جا رہا ہے، تاکہ کھلاڑیوں کی جان، کارکردگی اور طویل المدتی صحت محفوظ رکھی جا سکے۔اس رپورٹ نے ایک مرتبہ پھر دنیا کی توجہ کھیلوں پر ماحولیاتی تبدیلی کے براہِ راست اثرات کی طرف مبذول کرائی ہے۔

    فلسطین و کشمیر کا حل نہ ہونا عالمی برادری کا دہرا معیار ہے، اسحاق ڈار

    غزہ میں شدید بھوک ، فرانسیسی ادارے نے صحافیوں کی موت کا خدشہ ظاہر کر دیا

    کوئٹہ: کار سوار کی مظاہرین پر فائرنگ، 4 افراد زخمی، گاڑی نذرِ آتش