Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • فلسطین و کشمیر کا حل نہ ہونا عالمی برادری کا دہرا معیار ہے، اسحاق ڈار

    فلسطین و کشمیر کا حل نہ ہونا عالمی برادری کا دہرا معیار ہے، اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر جیسے اہم مسائل کا حل نہ ہونا عالمی برادری کے دہرا معیار کو ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کے بجائے سفارت کاری اور پُرامن مذاکرات کو ترجیح دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر مکمل یقین رکھتا ہے اور اس پر عملدرآمد کے لیے پُرعزم ہے۔ عالمی امن سے متعلق موجودہ مباحثہ انتہائی اہم ہے، اور اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کی منظوری ایک مثبت پیش رفت ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے بھارت کے خلاف ایک واضح چارج شیٹ پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تنازعات کے حل میں تاخیر عالمی کشیدگی کو جنم دیتی ہے اور پاکستان ایسے معاملات میں فعال اور مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا میں پائیدار امن کے لیے کثیر الجہتی حل ناگزیر ہیں، اور پاکستان ہمیشہ عالمی امن کے قیام کا خواہاں رہا ہے۔ انہوں نے فلسطین میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 58 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ پانی پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی لائف لائن ہے، اور اس پر کسی قسم کا تنازع پاکستان کے لیے ناقابلِ قبول ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ریاستوں کی خودمختاری کے احترام، عدم مداخلت اور پُرامن بقائے باہمی پر مبنی ہے۔

    واضح رہے کہ یہ مباحثہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کثیرالجہتی تنازعات کے حل سے متعلق ہوا، جس کی صدارت خود نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کی۔ پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو اقوام متحدہ نے منظور کرلیا، جسے پاکستان کی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

    غزہ میں شدید بھوک ، فرانسیسی ادارے نے صحافیوں کی موت کا خدشہ ظاہر کر دیا

    ٹرمپ کا ایک بار پھر یونیسکو سے انخلا کا اعلان، اطلاق 2026 سے

    کوئٹہ: کار سوار کی مظاہرین پر فائرنگ، 4 افراد زخمی، گاڑی نذرِ آتش

    اپووا وفد کی جے یو آئی پنجاب کے ترجمان مولانا غضنفر عزیز سے ملاقات

  • غزہ میں شدید بھوک ، فرانسیسی ادارے نے صحافیوں کی موت کا خدشہ ظاہر کر دیا

    غزہ میں شدید بھوک ، فرانسیسی ادارے نے صحافیوں کی موت کا خدشہ ظاہر کر دیا

    فرانسیسی خبر رساں ادارے نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اس کے صحافی عملے کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے اور ان کی جانیں بھوک کی وجہ سے خطرے میں ہیں۔ ادارے نے علاقے میں جاری قحط جیسی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    فرانسیسی صحافیوں کی تنظیم ایس ڈی جے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے مختلف جنگوں میں صحافیوں کو زخمی، قید یا شہید ہوتے دیکھا، مگر کبھی کسی کو بھوک سے مرتے نہیں دیکھا۔ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے خوراک کی بندش اور جاری حملوں نے غزہ میں موجود صحافیوں کی زندگی کو انتہائی خطرناک بنا دیا ہے۔ کئی صحافیوں کو کئی دن سے مناسب خوراک نہیں ملی، جبکہ اسپتالوں کی کمی اور طبی سہولیات کا فقدان حالات کو مزید سنگین بنا رہا ہے۔

    ایک مقامی صحافی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ وہ اتنے کمزور ہو چکے ہیں کہ نہ چل سکتے ہیں اور نہ کوریج کر سکتے ہیں۔ ان کے مطابق ان کے بڑے بھائی بھوک کی شدت سے بے ہوش ہو کر گر پڑے۔خبر رساں ادارے نے بتایا کہ وہ اب تک 8 صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو غزہ سے نکال چکے ہیں، جبکہ باقی فری لانسرز کو بھی واپس بلانے پر غور کر رہے ہیں کیونکہ موجودہ صورتحال "ناقابلِ برداشت” ہو چکی ہے۔

    ادارے نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں صحافیوں سمیت عام شہریوں کو درپیش انسانی بحران کا فوری نوٹس لے اور خوراک و طبی امداد کی رسائی یقینی بنائی جائے۔

    ٹرمپ کا ایک بار پھر یونیسکو سے انخلا کا اعلان، اطلاق 2026 سے

    کوئٹہ: کار سوار کی مظاہرین پر فائرنگ، 4 افراد زخمی، گاڑی نذرِ آتش

    اپووا وفد کی جے یو آئی پنجاب کے ترجمان مولانا غضنفر عزیز سے ملاقات

  • ٹرمپ کا ایک بار پھر یونیسکو سے انخلا کا اعلان، اطلاق 2026 سے

    ٹرمپ کا ایک بار پھر یونیسکو سے انخلا کا اعلان، اطلاق 2026 سے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کو اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو سے دوبارہ علیحدہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جو ان کے پہلے دورِ صدارت میں کیے گئے فیصلے کا تسلسل ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، پیرس میں قائم یونیسکو دوسری عالمی جنگ کے بعد قائم کی گئی تھی، جس کا مقصد تعلیم، سائنس اور ثقافت کے ذریعے عالمی امن کو فروغ دینا ہے۔ تاہم امریکا کا اس ادارے سے انخلا 31 دسمبر 2026 سے مؤثر ہوگا۔ یاد رہے کہ صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کے سابقہ انخلا کے فیصلے کو واپس لے کر امریکا کو یونیسکو میں دوبارہ شامل کر دیا تھا۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے امریکا کو یونیسکو سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ یہ ادارہ متنازعہ ثقافتی اور سماجی ایجنڈے کو فروغ دیتا ہے، جو امریکی عوام کی ان پالیسیوں سے میل نہیں کھاتا جن کے لیے انہوں نے نومبر میں ووٹ دیا۔‘‘

    دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یونیسکو میں شامل رہنا اب امریکا کے قومی مفاد میں نہیں ہے، کیونکہ یہ ادارہ ایک ایسا نظریاتی ایجنڈا رکھتا ہے جو امریکی خارجہ پالیسی "امریکا فرسٹ” سے مطابقت نہیں رکھتا۔یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آڈری آزولے نے صدر ٹرمپ کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ان کے لیے حیران کن نہیں ہے، ادارہ اس ممکنہ انخلا کے لیے پہلے سے تیار تھا۔ ان کے مطابق یونیسکو نے اپنے مالی ذرائع کو متنوع بنایا ہے اور اب اس کا صرف 8 فیصد بجٹ ہی واشنگٹن سے آتا ہے۔

    ٹرمپ کے اس فیصلے کو بین الاقوامی حلقوں میں ایک اور اہم عالمی ادارے سے امریکا کے فاصلے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو ان کی پالیسیوں کا مستقل حصہ رہا ہے۔

    کوئٹہ: کار سوار کی مظاہرین پر فائرنگ، 4 افراد زخمی، گاڑی نذرِ آتش

    اپووا وفد کی جے یو آئی پنجاب کے ترجمان مولانا غضنفر عزیز سے ملاقات

    نومئی مقدمہ،یاسمین راشد،میاں محمودالرشید،عمر سرفراز چیمہ،اعجاز چوہدری کو 10 برس قید ،شاہ محمود قریشی بری

  • کوئٹہ: کار سوار کی مظاہرین پر فائرنگ، 4 افراد زخمی، گاڑی نذرِ آتش

    کوئٹہ: کار سوار کی مظاہرین پر فائرنگ، 4 افراد زخمی، گاڑی نذرِ آتش

    کوئٹہ کے علاقے سٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک کار سوار شخص نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

    چاندنی چوک پر کیسکو کی مبینہ کارروائیوں اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔احتجاج کے دوران ایک گاڑی سوار شخص نے زبردستی راستہ بنانے کی کوشش کی، جس پر مظاہرین نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران دونوں فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔صورتحال کشیدہ ہونے پر کار سوار نے اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 4 مظاہرین زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ مشتعل مظاہرین نے اس کی گاڑی کو آگ لگا دی۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور جلد اس سے متعلق مزید تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔

    ٹرمپ کی فلپائنی ہم منصب سے ملاقات، تجارتی تعلقات پر گفتگو

    بنگلا دیش: طیارہ اسکول پر گرنے سے 31 افراد جاں بحق، 165 زیر علاج

    کراچی میں جوڑے کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش

  • ٹرمپ کی فلپائنی ہم منصب سے ملاقات، تجارتی تعلقات پر گفتگو

    ٹرمپ کی فلپائنی ہم منصب سے ملاقات، تجارتی تعلقات پر گفتگو

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں فلپائن کے صدر فرڈیننڈ مارکوس نے اہم ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    واشنگٹن سے موصولہ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور فلپائن کے درمیان تجارتی معاہدے پر جلد اتفاق رائے ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک اس حوالے سے کافی قریب آ چکے ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ فلپائن کے ساتھ فوجی تعلقات زبردست اور مضبوط ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون مزید وسعت اختیار کر رہا ہے۔

    صدر ٹرمپ نے اس موقع پر چین سے متعلق بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ سے جلد ملاقات متوقع ہے، اور انہیں چین کی جانب سے دورے کی دعوت موصول ہو چکی ہے۔فلپائن اور چین کے تعلقات کے بارے میں سوال پر صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ انہیں ان تعلقات پر کوئی تشویش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلپائن کے چین سے تعلقات پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہر ملک کو اپنے قومی مفاد میں فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے۔‘‘

    ملاقات کو امریکا اور فلپائن کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، جو ایشیا پیسیفک خطے میں امریکا کی حکمت عملی کا بھی حصہ ہے۔

    کراچی میں جوڑے کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش

    200 یونٹ کے بعد 6 ماہ تک زائد بل ، نظرثانی کا عندیہ

    بنگلادیش کی پاکستان کو 8 رنز سے شکست ، سیریز اپنے نام کرلی

  • بنگلا دیش: طیارہ اسکول پر گرنے سے 31 افراد جاں بحق، 165 زیر علاج

    بنگلا دیش میں فضائیہ کا تربیتی طیارہ ہائی اسکول کے کیمپس پر گرنے کے المناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 31 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 165 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 25 بچے اور طیارے کا پائلٹ بھی شامل ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد فنی خرابی کا شکار ہوا اور ہائی اسکول کے احاطے میں جا گرا۔بنگلا دیشی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی کہ طیارے نے معمول کے مطابق پرواز بھری تھی لیکن اڑان کے چند لمحوں بعد ہی تکنیکی مسئلہ سامنے آیا۔ پائلٹ نے آبادی سے دور لے جانے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکا۔

    ترجمان کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جو جلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا، زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ اسکول کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ حکام نے غم زدہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے اور واقعے کو قومی سانحہ قرار دیا ہے۔

    200 یونٹ کے بعد 6 ماہ تک زائد بل ، نظرثانی کا عندیہ

    بنگلادیش کی پاکستان کو 8 رنز سے شکست ، سیریز اپنے نام کرلی

  • کراچی میں جوڑے کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش

    کراچی میں جوڑے کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش

    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک خوش نصیب جوڑے کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جن میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔ نوزائیدہ بچوں کی ولادت ایک نجی اسپتال میں ایمرجنسی سیزیرین سیکشن کے ذریعے عمل میں آئی۔

    اسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق تمام بچے مقررہ وقت سے پہلے پیدا ہوئے، جس کے باعث ان کا وزن کم ہے اور پیدائش کے فوری بعد انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم فوری طور پر بچوں کو آکسیجن پر منتقل کر کے مکمل طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام نوزائیدہ بچے انتہائی نگہداشت میں رکھے گئے ہیں اور ان کی حالت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔ ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں اور ڈاکٹرز کی ٹیم مسلسل بچوں کی صحت کی نگرانی کر رہی ہے۔

    نومولود بچوں کے والد عدنان شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شادی کو صرف ایک سال ہوا ہے اور یہ ان کے پہلے بچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں تین بیٹیاں اور دو بیٹے عطا کیے ہیں اور ان کی اہلیہ کی صحت بھی تسلی بخش ہے۔عدنان شیخ نے بتایا کہ وہ ایک نجی کمپنی میں ڈرائیور کے طور پر کام کرتے ہیں اور اس نعمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ ہے اور وہ اس عطا پر بے حد شکر گزار ہیں۔

    بنگلادیش کی پاکستان کو 8 رنز سے شکست ، سیریز اپنے نام کرلی

    بنگلادیش کی پاکستان کو 8 رنز سے شکست ، سیریز اپنے نام کرلی

  • 200 یونٹ کے بعد 6 ماہ تک زائد بل ، نظرثانی کا عندیہ

    200 یونٹ کے بعد 6 ماہ تک زائد بل ، نظرثانی کا عندیہ

    قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں توانائی ڈویژن کے حکام نے 200 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 6 ماہ تک اضافی بل بھیجنے کے معاملے پر نظرثانی کا عندیہ دے دیا۔

    اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت ہوا، جس میں توانائی ڈویژن کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ چیئرمین کمیٹی نے نشاندہی کی کہ جیسے ہی صارفین کا بجلی خرچ 200 یونٹس سے تجاوز کرتا ہے تو انہیں مسلسل 6 ماہ تک زیادہ بل بھیجا جاتا ہے، جو کہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔توانائی ڈویژن کے حکام نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 1 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھ کر 1 کروڑ 80 لاکھ ہو چکی ہے، اور اس مسئلے کا طویل مدتی حل یہی ہے کہ 2027 تک اس نظام سے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ اگر حد کو 250 یونٹ تک بڑھایا جائے تو اس کے لیے مزید سبسڈی دینا پڑے گی، تاہم 6 ماہ تک اضافی بل آنے کے معاملے پر نظرثانی ممکن ہے۔اجلاس کے دوران رکنِ پی اے سی اور پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حلقے میں 16 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ دیکھ کر آئی ہیں، اگر حکومت اقدامات کر رہی ہے تو حالات میں بہتری کیوں نہیں آ رہی؟

    انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب عوام سولر پینلز کی طرف جاتے ہیں تو حکومت اُن پر 18 فیصد ٹیکس لگا دیتی ہے۔ اُن کے مطابق پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد ہی یہ ٹیکس کم کیا گیا تھا۔شازیہ مری نے مزید کہا کہ پاکستان میں گیس کے بڑے ذخائر موجود ہیں لیکن حکومت انہیں استعمال میں نہیں لا رہی، اسی طرح تھر کول منصوبے پر بھی سالوں تک کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ اُن کا الزام تھا کہ ایک مخصوص مافیا ملک میں توانائی کے متبادل منصوبوں کو روکے ہوئے ہے۔

    اجلاس کے اختتام پر کمیٹی نے توانائی ڈویژن کو ہدایت کی کہ صارفین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے جلد عملی اقدامات کیے جائیں اور آئندہ اجلاس میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔

    سابق گورنر پنجاب،حماد اظہر کے والد میاں اظہر وفات پا گئے

  • بنگلادیش کی پاکستان کو 8 رنز سے شکست ، سیریز اپنے نام کرلی

    بنگلادیش کی پاکستان کو 8 رنز سے شکست ، سیریز اپنے نام کرلی

    بنگلادیش نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو 8 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

    شیرِ بنگلا اسٹیڈیم، میرپور میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز کی آخری گیند پر تمام کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر 133 رنز بنائے۔ ذاکر علی 55 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے، جبکہ مہدی حسن نے 33 رنز اسکور کیے۔پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 125 رنز ہی بنا سکی اور 8 رنز سے میچ ہار گئی۔ بنگلادیش کی بولنگ نے پاکستانی بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا اور مسلسل وکٹیں حاصل کیں۔

    میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اسپنر ابرار احمد کی جگہ فاسٹ بولر احمد دانیال کو ٹیم میں شامل کیا گیا، جو اس میچ سے اپنا پہلا انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کھیل رہے تھے۔میچ سے قبل اسٹیڈیم میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جو بنگلادیش ایئر فورس کے طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس اور سوگ کے طور پر کی گئی۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اس موقع پر ایک روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا تھا۔

    پاکستان کی فائنل الیون
    سلمان علی آغا (کپتان)، فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، حسن نواز، محمد نواز، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عباس آفریدی، سلمان مرزا اور احمد دانیال۔

    بنگلادیش کی فائنل الیون
    لٹن داس (کپتان)، پرویز حسین، نعیم شیخ، توحید ہردوئے، شمیم حسین، ذاکر علی، مہدی حسن، رشاد حسین، تنظیم حسن، شریف الاسلام اور مستفیض الرحمٰن۔

    مذہبی سیاسی جماعتوں کے اتحاد کیلئے کاوشیں تیز،مولانا فضل الرحمان متحرک

  • اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت: تحقیقات آخری مراحل میں

    اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت: تحقیقات آخری مراحل میں

    کراچی: ڈیفنس کے ایک فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی پراسرار موت کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں، پولیس نے میڈیکل رپورٹس حاصل کر لی ہیں جبکہ حمیرا کے میک اپ آرٹسٹ کے دیے گئے بیان پر بھی کام جاری ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فارنزک اور ڈی این اے رپورٹس تقریباً مکمل کر لی گئی ہیں، جن میں موت کی وجہ بظاہر طبی قرار دی گئی ہے، تاہم تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا گیا ہے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق حمیرا اصغر کے زیر استعمال دو موبائل فونز میں سے ایک اب تک برآمد نہیں ہو سکا، جس کے حوالے سے پولیس کو شبہ ہے کہ واقعے کی نوعیت کے حوالے سے اہم معلومات اسی فون میں موجود ہوسکتی ہیں۔

    اداکارہ کے میک اپ آرٹسٹ کے بیان کے مطابق حمیرا کا واٹس ایپ لاسٹ سین 5 فروری 2025 تک دکھائی دے رہا تھا، جبکہ ڈی پی 7 اکتوبر 2024 تک برقرار رہی، اس کے بعد اچانک دونوں غائب ہو گئیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پی کا ہٹنا اور لاسٹ سین غائب ہونا اس وقت ممکن ہوتا ہے جب کوئی شخص موبائل فون کو دستی طور پر بند کرے یا اس میں تبدیلی کرے۔

    تحقیقات سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اس پہلو پر بھی غور کر رہی ہے کہ آیا اداکارہ کی موت سے پہلے ان کے موبائل تک کسی اور کی رسائی تھی یا نہیں۔

    کراچی میں ٹریفک حادثہ، 5 سالہ بچہ جاں بحق، 8 افراد زخمی

    ایشیا کپ ہاکی: سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان کا بھارت نہ جانے کا فیصلہ

    خاتون و مرد قتل کیس میں قبائلی سردار دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے