Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • دنیا بھر میں موسمیاتی شدت: کہیں ہیٹ ویو تو کہیں سیلاب، نظامِ زندگی مفلوج

    دنیا بھر میں موسمیاتی شدت: کہیں ہیٹ ویو تو کہیں سیلاب، نظامِ زندگی مفلوج

    موسمیاتی تبدیلی کے اثرات دنیا بھر میں شدت اختیار کر چکے ہیں، کہیں شدید گرمی نے زندگی اجیرن بنا دی ہے تو کہیں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے معمولاتِ زندگی درہم برہم کر دیے ہیں۔

    عالمی میڈیا کے مطابق امریکا کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، جبکہ ریاست میری لینڈ کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ایران میں شدید ہیٹ ویو نے صورتحال سنگین بنا دی ہے، درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ پانی کی قلت کے باعث حکومت نے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ تہران میں درجہ حرارت گزشتہ روز 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج 41 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    صورتحال کے پیش نظر ایرانی حکومت نے دارالحکومت تہران میں بدھ کے روز عام تعطیل کا اعلان کیا تاکہ شہری گھروں تک محدود رہیں.بھارتی دارالحکومت دہلی میں بھی گرمی نے تاریخ رقم کر دی، جہاں درجہ حرارت 52.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جنوبی کوریا میں طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو چکی ہے، جبکہ 9 افراد لاپتہ اور متعدد زخمی ہیں۔ پانی کے ریلوں نے سینکڑوں مکانات کو نقصان پہنچایا، کاروبار بند اور ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

    فلپائن میں بھی شدید موسم نے تباہی مچا دی، جہاں 5 افراد جاں بحق، 7 لاپتہ اور 8 لاکھ سے زائد متاثر ہوئے۔ 115 شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

    بابوسر ٹاپ میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد شدید لینڈ سلائیڈنگ،راستے بند

    بھارتی نائب صدر جگ دیپ دھنکھر عہدے سے مستعفی

    یو اے ای میں پھنسے افغانوں کی حالت پر ٹرمپ کو تشویش

  • بابوسر میں سیلاب کی تباہی: 3 سیاح جاں بحق، 15 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری

    بابوسر میں سیلاب کی تباہی: 3 سیاح جاں بحق، 15 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری

    گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے بابوسر میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے قیامت ڈھا دی، جس کے نتیجے میں 3 سیاح جاں بحق، 4 زخمی اور 15 لاپتا ہو گئے۔

    ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق تھک بابوسر شاہراہ پر اچانک آنے والے سیلاب سے سیاحوں کی 8 گاڑیاں بہہ گئیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوران 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 4 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ترجمان کے مطابق سیلاب کے باعث علاقے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور اپٹک فائبر لائن کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جس سے رابطے متاثر ہوئے ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ سیلاب کے باعث ہزاروں سیاح مختلف مقامات پر پھنس گئے، جبکہ درجنوں کو مقامی آبادی نے عارضی پناہ فراہم کی ہے۔ بابوسر شاہراہ پر پھنسے سیکڑوں سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے اور ریسکیو آپریشن میں مزید تیزی لائی گئی ہے تاکہ لاپتا افراد کی تلاش اور محفوظ راستے کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

    یو اے ای میں پھنسے افغانوں کی حالت پر ٹرمپ کو تشویش

    بھارتی نائب صدر جگ دیپ دھنکھر عہدے سے مستعفی

  • یو اے ای میں پھنسے افغانوں کی حالت پر ٹرمپ کو تشویش

    یو اے ای میں پھنسے افغانوں کی حالت پر ٹرمپ کو تشویش

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات میں مقیم افغان شہریوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ہزاروں افغان شہریوں کو اپنا ملک چھوڑنا پڑا، جن میں سے بہت سے افراد اس وقت یو اے ای میں مقیم ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے کنٹرول کے بعد یہ افغان شہری پناہ کی تلاش میں متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں، اور اب ان کے تحفظ کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں ٹرمپ انتظامیہ نے افغان اور کیمرونی شہریوں کی امریکا میں عارضی تحفظ کی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ہزاروں افراد ملک بدری کے خطرے سے دوچار ہوگئے تھے۔ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ افغان عوام کو محفوظ پناہ دینے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات، جو امریکا کا قریبی سیکیورٹی شراکت دار ہے، نے 2021 میں کابل سے نکالے گئے ہزاروں افغان شہریوں کو عارضی طور پر اپنے ملک میں رہائش کی اجازت دی تھی، تاہم حالیہ رپورٹس کے مطابق یو اے ای بعض افغانوں کو طالبان کے حوالے کرنے کی تیاری کر رہا تھا۔

    بھارتی نائب صدر جگ دیپ دھنکھر عہدے سے مستعفی

    منی لانڈرنگ کیس: پرویز الٰہی کی حاضری معافی منظور، تفتیشی افسر معطل

    کراچی میں 56 مخدوش عمارتیں خالی، 740 عمارتوں کا دوبارہ سروے ہوگا

  • بھارتی نائب صدر جگ دیپ دھنکھر عہدے سے مستعفی

    بھارتی نائب صدر جگ دیپ دھنکھر عہدے سے مستعفی

    بھارت کے نائب صدر اور راجیہ سبھا (ایوان بالا) کے چیئرمین جگ دیپ دھنکھر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 74 سالہ جگ دیپ دھنکھر نے استعفے کی وجہ طبی مسائل کو قرار دیا ہے۔

    راجستھان سے تعلق رکھنے والے جگ دیپ دھنکھر 2022 سے بھارت کے نائب صدر کے منصب پر فائز تھے۔ ان کے مستعفی ہونے کے بعد بھارتی پارلیمنٹ نئے نائب صدر کے انتخاب کے لیے عمل کا آغاز کرے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے نائب صدر کے انتخاب تک جگ دیپ دھنکھر اپنی ذمہ داریاں عبوری طور پر جاری رکھیں گے۔

    بھارتی میڈیا نے ان کے استعفے کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مون سون سیشن کے آغاز کے ساتھ ہی سامنے آیا ہے، جس نے سیاسی و پارلیمانی حلقوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

    منی لانڈرنگ کیس: پرویز الٰہی کی حاضری معافی منظور، تفتیشی افسر معطل

    کراچی میں 56 مخدوش عمارتیں خالی، 740 عمارتوں کا دوبارہ سروے ہوگا

    سینیٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کا ترمیمی بل منظور

  • منی لانڈرنگ کیس: پرویز الٰہی کی حاضری معافی منظور، تفتیشی افسر معطل

    منی لانڈرنگ کیس: پرویز الٰہی کی حاضری معافی منظور، تفتیشی افسر معطل

    اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ دو صفحات پر مشتمل حکم اسپیشل جج عارف خان نیازی کی جانب سے جاری کیا گیا۔

    تحریری حکم کے مطابق ایف آئی اے نے کیس کے تفتیشی افسر کو کسی اور انکوائری کے سلسلے میں معطل کر دیا ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اب چالان کمیٹی کی منظوری کے بعد ہی عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔عدالت نے عبوری حکم میں ہدایت دی کہ آئندہ سماعت تک پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان کا چالان لازمی طور پر عدالت میں پیش کیا جائے۔

    سماعت کے دوران پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی، جس پر شکایت کنندہ کے وکیل نے اعتراض اٹھایا اور مؤقف اختیار کیا کہ یہ صرف تاخیری حربہ ہے کیونکہ گزشتہ سماعت پر بھی بیڈ ریسٹ کا عذر پیش کیا گیا تھا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ درخواست میں 10 روز کے بیڈ ریسٹ کا ذکر تھا اور آج بھی اسی مدت کی بنیاد پر معافی مانگی گئی ہے، عدالت نے یہ بھی باور کرایا کہ ابھی تک کیس میں ٹرائل کا آغاز نہیں ہو سکا، جو انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

    عدالت نے پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی۔

    کراچی میں 56 مخدوش عمارتیں خالی، 740 عمارتوں کا دوبارہ سروے ہوگا

    سینیٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کا ترمیمی بل منظور

    25 ممالک کا غزہ جنگ بندی اور سامان کی فوری ترسیل کا مطالبہ

  • کراچی میں 56 مخدوش عمارتیں خالی،  740 عمارتوں کا دوبارہ سروے ہوگا

    کراچی میں 56 مخدوش عمارتیں خالی، 740 عمارتوں کا دوبارہ سروے ہوگا

    وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت سندھ میں مخدوش و غیر قانونی عمارتوں سے متعلق کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کراچی کی 56 انتہائی خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے اور 61 عمارتوں کا دوبارہ سروے مکمل کرنے کی رپورٹ پیش کی گئی۔

    ڈپٹی کمشنر سائوتھ جاوید لطیف کھوسو نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر میں 300 سے زائد خاندان متاثر ہوئے، جن میں 25 فیصد کرایہ دار، 170 سے 180 پگڑی دار اور دیگر مالکانہ حقوق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ چار مخدوش عمارتیں گارڈن زون جبکہ ایک عمارت صدر زون میں واقع ہے، جس پر عدالت نے رپورٹ طلب کی ہے۔ رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد اس عمارت کو بھی خالی کروا لیا جائے گا۔

    وزیر بلدیات سعید غنی نے ہدایت دی کہ صوبہ بھر میں موجود 740 مشتبہ عمارتوں کا ازسر نو سروے آئندہ سات روز کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ خطرناک عمارتوں کی درست نشاندہی کی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو عمارتیں رہائش کے قابل ہیں، ان کی مرمت اور تعمیراتی کام مکمل کر کے انہیں محفوظ بنایا جائے اور ایسی عمارتوں کو مخدوش عمارتوں کی فہرست میں شامل نہ کیا جائے۔

    اعداد و شمار کے مطابق کراچی کی مجموعی 588 مخدوش عمارتوں میں سے 456 صرف ضلع جنوبی (ڈسٹرکٹ سائوتھ) میں واقع ہیں۔

    25 ممالک کا غزہ جنگ بندی اور سامان کی فوری ترسیل کا مطالبہ

    ڈیرہ غازی خان: پنجاب سے بلوچستان جانے والی ٹرانسپورٹ شام 5 بجے کے بعد بند

  • سینیٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کا ترمیمی بل منظور

    سینیٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کا ترمیمی بل منظور

    سینیٹ نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کے ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔

    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں بل کی منظوری دی گئی، جس میں صحافیوں کے حقوق، آزادی اظہار رائے اور تحفظ سے متعلق اہم شقیں شامل کی گئی ہیں۔بل کے مطابق "اظہار رائے” کا مطلب معلومات کو شائع یا نشر کرنے کا حق ہے۔ صحافیوں کے تحفظ کے لیے قائم کمیشن کا چیئرمین ہائی کورٹ کا جج یا جج کی اہلیت رکھنے والا کم از کم 15 سال کا تجربہ رکھنے والا شخص ہوگا، جسے انسانی حقوق اور صحافیوں کے تحفظ کا تجربہ ہو۔چیئرمین اور اراکین کا تقرر وفاقی حکومت کرے گی، جبکہ ان کی مدتِ کار تین سال ہوگی اور اس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

    بل میں کہا گیا ہے کہ کمیشن اُن صحافیوں، ان کے اہل خانہ، زیر کفالت افراد، ساتھیوں اور قریبی رشتہ داروں کو تحفظ فراہم کرے گا جن پر آزادی اظہار رائے کی پریکٹس کی وجہ سے حملہ کیا گیا ہو۔کمیشن صحافی کی جائیداد، تنظیم، اشیاء اور سماجی تحریک کو بھی تحفظ فراہم کرے گا۔ دورانِ ڈیوٹی صحافی کے خلاف پرتشدد رویہ اختیار کرنے والے کو 7 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔بل کے مطابق کسی صحافی کو معلومات کے ذرائع ظاہر کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکے گا، ایسا کرنے والے کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔

    علاوہ ازیں، صحافی کو کسی فرد، ادارے، گروپ یا تنظیم کے دباؤ کے بغیر کام کرنے کا حق حاصل ہوگا، اور اس آزادی میں مداخلت کرنے والے کو 5 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔کمیشن کو موصول شکایات پر متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او ایف آئی آر درج کرے گا، جبکہ تفتیشی افسر کو فوجداری اختیارات حاصل ہوں گے۔ کمیشن شکایت کنندہ کی شناخت خفیہ رکھنے کی ہدایت بھی دے سکتا ہے۔

    بل میں یہ بھی درج ہے کہ وفاقی حکومت، اسلام آباد اور صوبائی ہائی کورٹس کے چیف جسٹس سے مشاورت کر کے صحافیوں کے تحفظ سے متعلق مقدمات کے لیے سیشن عدالتیں قائم کرے گی۔تاہم بل کے تحت کمیشن کو خفیہ ایجنسیوں کے کاموں یا پریکٹس کی براہ راست تحقیقات کا اختیار حاصل نہیں ہوگا۔ ایسی شکایات متعلقہ اتھارٹی کو بھیجی جائیں گی۔

    25 ممالک کا غزہ جنگ بندی اور سامان کی فوری ترسیل کا مطالبہ

    ڈیرہ غازی خان: پنجاب سے بلوچستان جانے والی ٹرانسپورٹ شام 5 بجے کے بعد بند

  • 25 ممالک کا غزہ جنگ بندی اور سامان کی فوری ترسیل کا مطالبہ

    25 ممالک کا غزہ جنگ بندی اور سامان کی فوری ترسیل کا مطالبہ

    برطانیہ سمیت 25 ممالک نے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں پر فوری جنگ بندی اور امدادی سامان کی بلا تعطل فراہمی کا مطالبہ کر دیا۔

    برطانوی حکومت کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری جنگ کو فوری طور پر روکے اور امدادی سامان کی ترسیل میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کرے۔بیان پر دستخط کرنے والے ممالک نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کی مسلسل پامالی، امداد کی راہ میں رکاوٹیں اور امدادی سامان کے منتظر معصوم شہریوں، بالخصوص بچوں، کے قتل عام پر شدید تنقید کی۔

    مشترکہ بیان میں امدادی سرگرمیوں میں سست روی، اسرائیلی پالیسیوں اور ان کے نتائج پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ غزہ کے شہریوں کو فوری امداد فراہم کی جائے اور ان کی عزت نفس کا احترام کیا جائے۔اس بیان پر دستخط کرنے والے ممالک میں برطانیہ، فرانس، اٹلی، ڈنمارک، جاپان، کینیڈا سمیت کل 25 ممالک شامل ہیں۔

    کم عمر افراد پر سوشل میڈیا استعمال کی پابندی کا بل پیش

    ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ، این ڈی ایم اے کا سیلابی الرٹ جاری

  • کم عمر افراد پر سوشل میڈیا استعمال کی پابندی کا بل پیش

    کم عمر افراد پر سوشل میڈیا استعمال کی پابندی کا بل پیش

    سینیٹ میں سوشل میڈیا کے استعمال پر عمر کی حد مقرر کرنے سے متعلق بل پیش کر دیا گیا، جس کے تحت 16 سال سے کم عمر افراد کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹ بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    بل کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم اس بات کا پابند ہوگا کہ وہ 16 سال سے کم عمر صارفین کو اکاؤنٹ بنانے سے روکے، بصورت دیگر متعلقہ پلیٹ فارم کو 50 ہزار روپے سے لے کر 50 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔بل میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی فرد کم عمر بچے کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے میں سہولت فراہم کرے گا، تو اسے 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔

    اس ضمن میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ کم عمر افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کرے اور ایسے اقدامات کرے جن سے ان کی رجسٹریشن روکی جا سکے۔

    سکھر بیراج کے 16 گیٹس کی تبدیلی مکمل،وزیرآبپاشی جام خان شورو نے کیا افتتاح

  • ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 600 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 87 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 9 ہزار 671 روپے پر پہنچ گئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 26 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی اونس سونا 3 ہزار 387 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے۔

    آٹھ ماہ میں ایئر انڈیا کو حفاظتی خلاف ورزیوں پر 9 شوکاز نوٹسز جاری ہونےکا انکشاف