Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ: ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری

    ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ: ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری

    تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیریز کا دوسرا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔ یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دی تھی۔

    پاکستان کا اسکواڈ:
    سلمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث، حسن نواز، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

    بنگلہ دیش کا اسکواڈ:
    لٹن داس (کپتان)، تنزید حسن، توحید ہریدوئے، پرویز حسین، ذاکر علی (وکٹ کیپر)، شمیم حسین، مہدی حسن مرزا، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود، شریف الاسلام۔

  • کراچی میں بھتہ خوری میں ملوث کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار

    کراچی میں بھتہ خوری میں ملوث کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار

    اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے لیے کراچی میں بھتہ خوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم آزاد خان خیبر پختونخوا کا مفرور ہے اور واٹر ٹینکر ڈرائیور کے بھیس میں فیکٹری مالکان کو نشانہ بناتا رہا۔ایس ایس پی فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزم نے ایک فیکٹری مالک سے دو کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔ بھتے کے ساتھ ملزم نے گولیاں اور دھمکی آمیز پرچیاں بھی بھیجی تھیں، جو اس کے سنگین عزائم اور شدت پسندی کی عکاسی کرتے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ آزاد خان مختلف صنعتی علاقوں میں واٹر ٹینکر چلاتے ہوئے فیکٹریوں سے متعلق اہم معلومات حاصل کرتا تھا، جسے وہ بھتہ خوری کے لیے استعمال کرتا رہا۔ اس کے دو سہولت کار پہلے ہی قانون کی گرفت میں آ چکے ہیں۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ گروہ کے دیگر ارکان کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جا سکے۔

    اساتذہ کے لیے ٹیکس چھوٹ بحال، انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کی منظوری

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

    کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کبھی دستبردار نہیں ہونگے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • اساتذہ کے لیے ٹیکس چھوٹ بحال،  انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کی منظوری

    اساتذہ کے لیے ٹیکس چھوٹ بحال، انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کی منظوری

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اساتذہ کے لیے انکم ٹیکس میں چھوٹ بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سے قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اس کی منظوری دے چکی تھی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق، سینیٹ کی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی گئی۔ بل کے تحت اساتذہ کو ایک بار پھر ٹیکس چھوٹ دینے کی سفارش منظور کر لی گئی۔اجلاس کے دوران چیئرمین ایف بی آر نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ قومی اسمبلی کی کمیٹی بھی اساتذہ کے لیے ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے چکی ہے۔ چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ گزشتہ بجٹ میں کمیٹی نے اساتذہ کے لیے ٹیکس چھوٹ کی سفارش کی تھی، لیکن اس وقت ایف بی آر نے اسے تسلیم نہیں کیا تھا۔

    سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ ایک سال بعد اب ایف بی آر خود اساتذہ کو ٹیکس چھوٹ دینے کی سفارش کر رہا ہے، جو خوش آئند اقدام ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے وضاحت دی کہ رواں مالی سال کے دوران اساتذہ سے ٹیکس کی کٹوتی نہیں کی گئی، اور آئندہ مالی سال سے باضابطہ طور پر ٹیکس چھوٹ حاصل ہوگی۔

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

    کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کبھی دستبردار نہیں ہونگے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،  فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے دو مختلف اضلاع، لورالائی اور کیچ میں کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم "فتنہ الہندوستان” کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، 28 مئی کو بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ دو علیحدہ آپریشنز کیے گئے۔ ضلع لورالائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق، ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ یہ دہشت گرد 26 اگست 2024 اور 18 فروری 2025 کو کیے گئے دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے، جن میں 30 معصوم شہری شہید ہوئے تھے۔ یہ تمام عناصر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔دوسری کارروائی ضلع کیچ میں کی گئی، جہاں ایک اور دہشت گرد مارا گیا.

    فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور ملک دشمن عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے عزم کو دہراتی ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
    وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی پراکسیز کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے ہماری سیکیورٹی فورسز شب و روز سرگرم ہیں۔

    کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کبھی دستبردار نہیں ہونگے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کبھی دستبردار نہیں ہونگے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کبھی دستبردار نہیں ہونگے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    چیف آف آرمی اسٹاف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز – ملٹری) نے مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور سینیئر اساتذہ سے ملاقات کے دوران ملک کی تعمیر و ترقی میں تعلیم اور اساتذہ کے کردار کو کلیدی قرار دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کہا کہ "معرکۂ حق میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی ہر سطح پر مدد فرمائی۔ یہ معرکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جب پوری قوم متحد ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی۔فیلڈ مارشل نے کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا کہ "کشمیر کا کوئی بھی سودہ قابلِ قبول نہیں۔ ہم اسے کبھی نہیں بھول سکتے۔” انہوں نے کہا کہ "بھارت جان لے کہ پاکستان کبھی بھی کشمیر سے دستبردار نہیں ہوگا۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ "بھارت نے کئی دہائیوں سے مسئلہ کشمیر کو دبانے کی کوشش کی، مگر اب وہ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ یہ مسئلہ اب مزید دَب نہیں سکتا۔پانی پاکستان کی سرخ لکیر ہے اور ہم 24 کروڑ عوام کے اس بنیادی حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونے دیں گے۔” ان کا کہنا تھا کہ "پاکستان بھارت کی بالادستی کو کبھی قبول نہیں کرے گا۔دہشت گردی بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے، جس کی جڑیں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور امتیازی سلوک میں ہیں، جبکہ کشمیر ایک بین الاقوامی نوعیت کا مسئلہ ہے۔”

    فوجی سربراہ کا کہنا تھا کہ "اساتذہ کرام ہمارے ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔” انہوں نے کہا کہ "آج میں جو کچھ بھی ہوں، وہ میرے والدین اور اساتذہ کی محنت اور رہنمائی کا نتیجہ ہے۔”فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ "پاکستان کی آئندہ نسلوں کی تربیت اور کردار سازی اساتذہ کی اہم ذمہ داری ہے۔ آپ نے نئی نسلوں کو پاکستان کی اصل کہانی سنانی ہے۔”

    چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ "بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد عناصر درحقیقت بھارتی سازش کا حصہ ہیں، ان کا حقیقی بلوچ عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔”ہم نے پاکستان کو ایک ایسا مضبوط ملک بنانا ہے جہاں تمام ادارے آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے، بغیر کسی سیاسی دباؤ یا ذاتی مفادات کے، صرف عوام کی خدمت کے لیے کام کریں۔”

    ان کا کہنا تھا کہ "جو عناصر ریاست کو کمزور کرنے کی کوشش کریں، ان کے بیانیے کی کھل کر مخالفت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔شرکاء نے سوال و جواب کے سیشن میں کہا کہ "یہ محفوظ وطن ہمارے جوانوں اور ان کی وردی کی قربانیوں کی بدولت ہے۔ ہمیں پاکستان اور اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اور ہم ہر حال میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

  • الفاظ کافی نہیں رہے،سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب کا غزہ میں نسل کشی روکنے کا مطالبہ

    الفاظ کافی نہیں رہے،سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب کا غزہ میں نسل کشی روکنے کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے زور دیا ہے کہ غزہ میں نسل کشی کو فوری طور پر روکنا ہوگا، کیونکہ اب صرف الفاظ کافی نہیں رہے۔

    سلامتی کونسل کا یہ اجلاس غزہ میں خوراک کی ترسیل کی بندش اور بدترین انسانی المیے پر طلب کیا گیا تھا۔ عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ میں جاری مظالم انسانوں کے پیدا کردہ ہیں، یہ کوئی قدرتی سانحہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ "55 ہزار فلسطینی خواتین اس وقت حاملہ ہیں، جن میں سے اگلے ماہ 5 ہزار بچوں کو جنم دیں گی۔ ہم خاموش تماشائی بنے نہیں رہ سکتے۔

    ” انہوں نے اسرائیل پر انسانی بحران کو جنم دینے، بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے اور امداد کی ناکہ بندی جیسے الزامات عائد کیے۔انہوں نے مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی وزرا کے اشتعال انگیز دوروں کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ مقدس مقامات کی حرمت کا احترام لازم ہے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ سے عملی اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا تاکہ فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکا جا سکے۔

    چین نے بھی فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی بحالی کا مطالبہ کیا۔الجیریا کے سفیر نے غزہ کی ماہر اطفال ڈاکٹر آلا النجر کے نو بچوں کی شہادت کا ذکر کیا، جبکہ اسرائیلی سفیر اجلاس کے دوران موبائل میں مصروف رہا۔یو اے ای نے اسرائیلی وزیر کے مسجد الاقصیٰ کے دورے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا۔

    امریکی سرجن ڈاکٹر فروز سلوا نے انکشاف کیا کہ غزہ میں اسپتال مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "سیز فائر کی خلاف ورزی کے بعد ایک صبح 90 لاشیں لائی گئیں، جن میں بیشتر خواتین اور بچے تھے۔ یہ میری زندگی کا سب سے ہولناک منظر تھا۔”

    راولا کوٹ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار شہید

    مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم اور جنرل عاصم منیر کے پوسٹرز آویزاں

    مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کا اشتعال انگیز دورہ، یو اے ای نے اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا

    اسرائیل کی صنعا ایئرپورٹ پر بمباری، یمنی ایئرلائن کا آخری طیارہ تباہ

    بلوچستان لیویز میں بڑی کارروائی: 18 اضلاع کے 62 اہلکار معطل

    آزادکشمیر: تولی پیر میں پولیس وین کھائی میں گرنے سے 5 اہلکار جاں بحق

  • راولا کوٹ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار شہید

    راولا کوٹ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار شہید

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے راولا کوٹ کے نواحی گاؤں حسین کوٹ میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار بھی جام شہادت نوش کر گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لیا، جس پر دہشت گردوں کی جانب سے شدید مزاحمت اور فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا۔جوابی کارروائی میں چار دہشت گردوں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے آپریشن میں بھرپور حصہ لیا، تاہم افسوسناک طور پر دو اہلکار فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگئے۔

    مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کا اشتعال انگیز دورہ، یو اے ای نے اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا

    اسرائیل کی صنعا ایئرپورٹ پر بمباری، یمنی ایئرلائن کا آخری طیارہ تباہ

    بلوچستان لیویز میں بڑی کارروائی: 18 اضلاع کے 62 اہلکار معطل

    ایران پر حملہ نہ کریں، ہم جنگ نہیں، نتیجہ چاہتے ہیں،ٹرمپ کا نیتن یاہو کو پیغام

    آزادکشمیر: تولی پیر میں پولیس وین کھائی میں گرنے سے 5 اہلکار جاں بحق

  • مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم اور جنرل عاصم منیر کے پوسٹرز آویزاں

    مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم اور جنرل عاصم منیر کے پوسٹرز آویزاں

    بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک بار پھر آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے پاکستانی حمایت کے اظہار میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے ہیں.

    ذرائع کے مطابق یہ پوسٹرز سری نگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں "آپریشن بنیان موصوس” کے تناظر میں دیواروں، ستونوں اور بجلی کے کھمبوں پر چسپاں کیے گئے ہیں۔جن میں پاکستانی پرچم، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، اور پاکستان کے J-10C لڑاکا طیاروں کی تصاویر شامل ہیں۔

    پوسٹرز پر درج تحریروں میں بھارت کی مبینہ جارحیت پر پاکستان کے ردعمل کو سراہا گیا ہے اور افواجِ پاکستان کو "بھارتی فوجی صلاحیت کا پول کھولنے” پر مبارک باد دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام نے اپنے حقِ خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں مسلسل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت پر حکومتِ پاکستان اور پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق آزادی پسندوں کی اس مہم کو مقبوضہ وادی میں بھارت مخالف جذبات کے بڑھتے ہوئے اظہار اور پاکستان کی حمایت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے تاحال اس سلسلے میں کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم، ایسے اقدامات ماضی میں بھارتی حکام کی جانب سے سخت سیکیورٹی ردعمل کا سبب بنتے رہے ہیں۔

    مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کا اشتعال انگیز دورہ، یو اے ای نے اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا

    اسرائیل کی صنعا ایئرپورٹ پر بمباری، یمنی ایئرلائن کا آخری طیارہ تباہ

    بلوچستان لیویز میں بڑی کارروائی: 18 اضلاع کے 62 اہلکار معطل

    ایران پر حملہ نہ کریں، ہم جنگ نہیں، نتیجہ چاہتے ہیں،ٹرمپ کا نیتن یاہو کو پیغام

    آزادکشمیر: تولی پیر میں پولیس وین کھائی میں گرنے سے 5 اہلکار جاں بحق

  • مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کا اشتعال انگیز دورہ، یو اے ای نے اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا

    مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کا اشتعال انگیز دورہ، یو اے ای نے اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا

    متحدہ عرب امارات نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی وزیر کی اشتعال انگیز موجودگی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے ابوظہبی میں تعینات اسرائیلی سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    سرکاری اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بین گوئیر نے سالانہ فلیگ مارچ کے دوران مسجدِ اقصیٰ کے احاطے کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ یہودی انتہا پسندوں نے نہ صرف اشتعال انگیز نعرے بازی کی بلکہ صحافیوں اور فلسطینیوں کو ہراساں کرنے کی کوشش بھی کی۔

    یو اے ای نے اس اقدام کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور کہا کہ "مسجدِ اقصیٰ جیسے مقدس مقام پر اس نوعیت کے اقدامات مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہیں۔”

    اماراتی وزارت خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے میں شامل تمام افراد، بشمول وزرا اور مشیروں، کو جواب دہ ٹھہرایا جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے واقعات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں اور امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

  • اسرائیل کی صنعا ایئرپورٹ پر بمباری، یمنی ایئرلائن کا آخری طیارہ تباہ

    اسرائیل کی صنعا ایئرپورٹ پر بمباری، یمنی ایئرلائن کا آخری طیارہ تباہ

    اسرائیلی فضائیہ نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں واقع بین الاقوامی ایئرپورٹ پر حملہ کر کے یمن کی واحد فعال ایئرلائن کا آخری طیارہ تباہ کر دیا۔ حملے کے بعد یمن میں حج کے انتظامات متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

    صنعا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں یمن کی قومی ایئرلائن کا آخری طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب یمنی عازمینِ حج کی روانگی کا مرحلہ قریب تھا۔حوثی رہنما عبدالمالک الحوثی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ اقدام نہ صرف یمن بلکہ پورے عالمِ اسلام کے خلاف ایک اشتعال انگیز پیغام ہے۔

    انہوں نے صنعاء میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "یہ حملہ یمنی عوام کو فلسطین کی حمایت سے روکنے کی ایک دانستہ کوشش ہے، مگر ہم اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔”دوسری جانب اسرائیلی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن میں موجود حوثی اہداف کو نشانہ بنایا گیا کیونکہ ان کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کی کوشش کی جا رہی تھی۔ بیان میں کہا گیا کہ "جو بھی اسرائیل پر حملہ کرے گا، اسے اس کی بھاری قیمت چکانا ہو گی۔”

    عرب میڈیا کے مطابق، یمن میں یہ اسرائیل کا ایک ماہ کے اندر دوسرا فضائی حملہ ہے، اور اس کا وقت اور ہدف دونوں قابلِ غور ہیں۔ ایئرپورٹ پر حملہ بظاہر ایک عسکری کارروائی ہے، لیکن اس کے نتیجے میں عام شہریوں، خاص طور پر حجاج کرام، کے سفری منصوبے متاثر ہو رہے ہیں۔

    بلوچستان لیویز میں بڑی کارروائی: 18 اضلاع کے 62 اہلکار معطل

    ایران پر حملہ نہ کریں، ہم جنگ نہیں، نتیجہ چاہتے ہیں،ٹرمپ کا نیتن یاہو کو پیغام

    آزادکشمیر: تولی پیر میں پولیس وین کھائی میں گرنے سے 5 اہلکار جاں بحق

    چترال: نوجوان نے ایک ہی وقت میں دو لڑکیوں سے نکاح کر کے نئی مثال قائم کر دی

    الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب ملتوی کر دیا