Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • آئی پی ایل میں سیکیورٹی خدشات برقرار، ، بھارتی بورڈ کا کھلاڑیوں پر  واپسی کے لیے دباؤ

    آئی پی ایل میں سیکیورٹی خدشات برقرار، ، بھارتی بورڈ کا کھلاڑیوں پر واپسی کے لیے دباؤ

    بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے انڈین پریمیئر لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی واپسی کے لیے مختلف ممالک کے کرکٹ بورڈز پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے آئی پی ایل انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ آسٹریلیا، انگلینڈ سمیت تمام بڑے کرکٹ بورڈز سے انفرادی طور پر رابطے کریں اور کھلاڑیوں کے خدشات دور کرنے کی کوشش کریں۔ بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ تمام غیر ملکی بورڈز سے مسلسل رابطے میں ہیں اور فرنچائزز بھی براہِ راست اپنے کھلاڑیوں سے گفتگو کر رہی ہیں تاکہ انہیں واپسی پر آمادہ کیا جا سکے۔

    یہ پیشرفت پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد آئی پی ایل کی دوبارہ بحالی کے اعلان کے فوراً بعد سامنے آئی ہے۔ اگرچہ لیگ کو 17 مئی سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے، تاہم کئی غیر ملکی کھلاڑی سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت واپس آنے سے گریزاں ہیں۔

    دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ بھارت جانے یا نہ جانے کے کھلاڑیوں کے فیصلے کا مکمل احترام کرے گا۔ بورڈ کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کی واپسی سے متعلق سیکیورٹی اور تیاریوں کے پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، اور اس حوالے سے آسٹریلوی حکومت اور بھارتی کرکٹ بورڈ سے مسلسل رابطہ ہے۔

    واضح رہے کہ 9 مئی کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد آئی پی ایل کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد متعدد غیر ملکی کھلاڑی اپنے وطن واپس چلے گئے تھے۔ اب لیگ 17 مئی سے دوبارہ شروع ہوگی، جبکہ فائنل 3 جون کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد 11 جون سے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل لندن میں شیڈول ہے۔

    امارات میں ٹریفک تنازع پر فائرنگ، 3 خواتین جاں بحق

    پاکستان کے لیےجاسوسی کےالزام میں بھارتی پنجاب سے دو افراد گرفتار

    ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب ، 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط

  • امارات میں ٹریفک تنازع پر فائرنگ، 3 خواتین جاں بحق

    امارات میں ٹریفک تنازع پر فائرنگ، 3 خواتین جاں بحق

    متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں معمولی ٹریفک تنازع جان لیوا ثابت ہوا، جہاں ایک شخص نے فائرنگ کر کے تین خواتین کو قتل کر دیا۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق واقعہ دبئی سے تقریباً 120 کلومیٹر دور واقع رہائشی علاقے میں پیش آیا، جہاں گاڑی کے راستے سے متعلق معمولی تلخ کلامی اچانک جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔ ملزم نے غصے میں آ کر پستول نکالا اور خواتین پر گولیاں برسا دیں۔راس الخیمہ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے فوراً بعد حملہ آور کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ زخمی خواتین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ مقدمہ پبلک پراسیکیوشن کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

    امارات میں اسلحہ قوانین پر سختی

    امارات میں اسلحے کے حوالے سے ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی نافذ ہے۔ صرف اماراتی شہری مخصوص شرائط اور کڑے سکیورٹی چیکس کے بعد اسلحہ رکھنے کا لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے یا استعمال کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور سخت سزائیں دی جاتی ہیں۔قانونی ماہرین کے مطابق لائسنس کے حصول کے لیے طبی و نفسیاتی جانچ، مجرمانہ پس منظر کی جانچ اور رہائش کے تسلسل سمیت متعدد عوامل کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

    ماضی میں بھی فائرنگ کے واقعات

    راس الخیمہ کا حالیہ واقعہ کوئی پہلا نہیں۔ 2005 میں ایک اماراتی شہری نے ٹریفک جھگڑے پر دوسرے شہری کو قتل کیا تھا جسے سزائے موت دی گئی۔ 2012 میں بنی یاس میں پولیس پر فائرنگ کرنے والے دو افراد کو عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی گئی، جبکہ 2019 میں العین میں پولیس پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور خود حادثے میں ہلاک ہو گیا۔

    حکام کی شہریوں سے اپیل

    اماراتی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ روزمرہ کے تنازعات میں برداشت اور صبر کا مظاہرہ کریں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے معاشرتی سلامتی اور قانون کی عمل داری کے لیے کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے۔

  • پاکستان کے لیےجاسوسی  کےالزام میں بھارتی پنجاب سے دو افراد گرفتار

    پاکستان کے لیےجاسوسی کےالزام میں بھارتی پنجاب سے دو افراد گرفتار

    بھارتی پنجاب میں دو افراد کو پاکستان کے لیے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں افراد پر الزام ہے کہ وہ پاکستانی سفارت خانے کے ایک اہلکار کے لیے حساس معلومات جمع کر رہے تھے۔ ان میں سے ایک ملزم پر بھارتی فوج کی نقل و حرکت سے متعلق معلومات افشا کرنے کا بھی الزام ہے۔

    دوسری طرف بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر کو اس معاملے پر باضابطہ طور پر احتجاج (ڈی مارش) بھی ریکارڈ کروایا گیا ہے۔

    ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب ، 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط

  • ٹرمپ کا  دورہ سعودی عرب  ، 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط

    ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب ، 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کے دورے کے دوران امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب اور امریکا کے درمیان ایف-35 جنگی طیاروں کی ممکنہ خریداری پر بھی بات چیت ہوئی ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ طیارے موجودہ معاہدے کا حصہ ہیں یا نہیں۔وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ دفاعی معاہدے مجموعی طور پر 600 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کا حصہ ہیں۔ان معاہدوں میں جی ای کی گیس ٹربائنز کی برآمد، توانائی کے شعبے میں 14.2 ارب ڈالر کا معاہدہ، اور 4.8 ارب ڈالر کے 737 بوئنگ طیاروں کی خریداری شامل ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے توانائی، معدنیات، خلائی تحقیق، صحت اور دیگر شعبوں میں اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے ہیں۔صدر ٹرمپ کے طیارے ایئرفورس ون کے سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی سعودی لڑاکا طیاروں نے اسے حفاظتی حصار میں لے کر ایئرپورٹ تک پہنچایا، جہاں سعودی ولی عہد نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مختصر گفتگو بھی ہوئی۔

    یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اس دورے کے دوران خلیجی تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور بعد ازاں قطر اور متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔

    سکھ ہندوستان کو تباہ کر دیں گے،سکھ فار جسٹس کا سرمایہ کاروں کو خصوصی پیغام

    اوچ شریف: زیرِ حراست ملزم فرار، ایس ایچ او سمیت تین اہلکار معطل، مقدمہ درج

  • برطانوی وزیراعظم کا امیگریشن قوانین سخت کرنے کا اعلان

    برطانوی وزیراعظم کا امیگریشن قوانین سخت کرنے کا اعلان

    برطانیہ کے وزیر اعظم اور لیبر پارٹی کے رہنما سر کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت نے امیگریشن قوانین کو سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ برطانیہ کی سرحدوں پر کنٹرول دوبارہ حاصل کیا جا سکے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ وہ "کھلی سرحدوں کے تجربے” کو ختم کر رہے ہیں، جس کے تحت گزشتہ کنزرویٹو حکومت کے دور میں تقریباً 10 لاکھ افراد برطانیہ میں داخل ہوئے۔ انہوں نے اس عمل کو 2023 کے عام انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کی ناکامی کا ایک اہم سبب قرار دیا۔

    حکومت کی جانب سے جاری کردہ امیگریشن وائٹ پیپر میں متعدد سخت اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ ان میں بیرون ملک سے آنے والے کیئر ورکرز (دیکھ بھال کرنے والے ملازمین) کی تعداد کم کرنا، برطانوی شہریت کے لیے اہلیت کی مدت پانچ سال سے بڑھا کر دس سال کرنا، اور زیر کفالت افراد کے لیے انگریزی زبان کی بنیادی سمجھ بوجھ کو لازمی قرار دینا شامل ہے۔

    اسی طرح بین الاقوامی طلبہ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد برطانیہ میں قیام کی مدت کو بھی محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ امیگریشن کے موجودہ دباؤ کو کم کیا جا سکے۔کیئر اسٹارمر نے ان اقدامات کو 2016 میں یورپی یونین سے علیحدگی کے دوران دیے گئے نعروں کی تکمیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد برطانوی سرحدوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ لیبر پارٹی نے اپنے گزشتہ عام انتخابی منشور میں خالص ہجرت (Net Migration) میں نمایاں کمی لانے کا وعدہ کیا تھا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جون 2023 تک کے 12 ماہ میں خالص ہجرت 7 لاکھ 28 ہزار رہی، جو سال کے اختتام تک 9 لاکھ 6 ہزار تک پہنچ گئی تھی۔ جبکہ 2010 کے بعد سے خالص ہجرت کی اوسط سالانہ 2 لاکھ کے قریب رہی ہے۔

    لاہور، ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، 18 لڑکیوں سمیت 56 افراد گرفتار

    حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی فوجی ایدان الیگزینڈر کو رہا کر دیا، ٹرمپ کا خیرمقدم

    بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات کو پاکستان نے مسترد کر دیا

  • لاہور، ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، 18 لڑکیوں سمیت 56 افراد گرفتار

    لاہور، ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، 18 لڑکیوں سمیت 56 افراد گرفتار

    لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس نے ایک ڈانس اور منشیات پارٹی پر چھاپہ مار کر 18 لڑکیوں سمیت 56 افراد کو حراست میں لے لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق باٹا پور پولیس کو اپنی حدود میں جاری ایک غیرقانونی پارٹی کی خفیہ اطلاع ملی، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پارٹی کے دوران شراب، آئس اور دیگر منشیات کا استعمال کیا جا رہا تھا، جو موقع سے برآمد کر لی گئیں۔ گرفتار افراد کو تھانہ باٹا پور منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

    حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی فوجی ایدان الیگزینڈر کو رہا کر دیا، ٹرمپ کا خیرمقدم

    پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 29 مئی کو ہو گی

    مودی نےساکھ بچانے کے لیے بوکھلاہٹ میں تقریر کی، خواجہ آصف

    بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات کو پاکستان نے مسترد کر دیا

  • حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی فوجی ایدان الیگزینڈر کو رہا کر دیا، ٹرمپ کا خیرمقدم

    حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی فوجی ایدان الیگزینڈر کو رہا کر دیا، ٹرمپ کا خیرمقدم

    غزہ میں حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی فوجی ایدان الیگزینڈر کو رہا کر دیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق رہائی کے بعد ایدان کو غزہ کے علاقے خان یونس میں عالمی ریڈ کراس کی ٹیم کے حوالے کیا گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایدان الیگزینڈر کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے اسے "نیک نیتی سے اٹھایا گیا قدم” قرار دیا اور کہا کہ یہ رہائی قطر اور مصر کی ثالثی سے ممکن ہوئی۔ انہوں نے زور دیا کہ جنگ کو ختم کیا جائے اور تمام یرغمالیوں کو ان کے خاندانوں سے ملایا جائے۔

    حماس نے ایدان الیگزینڈر کو 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے دوران یرغمال بنایا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں میں حماس اور امریکا کے درمیان جنگ بندی سے متعلق مذاکرات ہوئے، جس کے بعد حماس نے امریکی یرغمالی کی رہائی پر رضامندی ظاہر کی۔حماس رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ نے تصدیق کی ہے کہ تحریک نے امریکی قیدی کی رہائی پر آمادگی ظاہر کی ہے اور ساتھ ہی امدادی گزرگاہوں کو کھولنے کی حمایت بھی کی گئی ہے۔

    دوسری جانب اسرائیل نے امریکا اور حماس کے درمیان براہ راست مذاکرات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 29 مئی کو ہو گی

    بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات کو پاکستان نے مسترد کر دیا

    بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات کو پاکستان نے مسترد کر دیا

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    پی ایس ایل 10 کا شیڈول تبدیل، فائنل 25 مئی کو لاہور میں ہوگا

  • پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 29 مئی کو ہو گی

    پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 29 مئی کو ہو گی

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ نشست پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سے سینیٹ کی اس خالی نشست پر پولنگ 29 مئی 2025 کو ہو گی۔ امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی 14 اور 15 مئی کو جمع کرائے جا سکیں گے، جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال (اسکروٹنی) 17 مئی کو کی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن نے متعلقہ اداروں کو انتخابی عمل سے متعلق ضروری انتظامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ یہ انتخاب پنجاب اسمبلی کے ارکان کی جانب سے خفیہ رائے شماری کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔یاد رہے کہ سینیٹر ساجد میر ممتاز دینی و سیاسی شخصیت تھے، اور ان کے انتقال کے بعد سینیٹ میں یہ جنرل نشست خالی ہوئی تھی، جس پر اب باضابطہ انتخاب کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    مودی کی ساکھ بچانے کے لیے بوکھلاہٹ میں تقریر کی، خواجہ آصف

    بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات کو پاکستان نے مسترد کر دیا

    یہ گلشن سدا سلامت رہے .تحریر:فیصل رمضان اعوان

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

  • مودی نےساکھ بچانے کے لیے بوکھلاہٹ میں تقریر کی، خواجہ آصف

    مودی نےساکھ بچانے کے لیے بوکھلاہٹ میں تقریر کی، خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب بوکھلاہٹ میں کیا تاکہ اپنی سیاسی ساکھ کو بچا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح بات کر رہے تھے، جس کے پاس اب کچھ بچا نہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مودی نے اپنی تقریر میں کشمیر اور دہشتگردی کو قابلِ گفتگو تسلیم کر لیا، جو پہلے انکار کرتے رہے تھے۔ خواجہ آصف نے مطالبہ کیا کہ مودی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا، "جتنا بڑا سرٹیفائیڈ دہشتگرد نریندر مودی ہے، دنیا میں اس کی کوئی مثال نہیں۔ پاکستان کو اس جنگ میں ہر محاذ پر برتری حاصل ہوئی۔ بھارت کی پرورش کردہ تنظیمیں جیسے بی ایل اے، پاکستان میں بدامنی پھیلا رہی ہیں۔”

    وزیر دفاع نے واضح کیا کہ اگر بھارت سے مذاکرات ہوتے ہیں تو ان کا ایجنڈا کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور دہشتگردی ہوگا، اور ان مذاکرات میں کشمیر سرفہرست ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول اور مغربی سرحد پر دو طرفہ جارحیت کا مرتکب ہو رہا ہے۔خواجہ آصف کے مطابق، نریندر مودی اپنی تقریر میں روایتی الزامات دہرا کر اپنی کمزوری چھپانے کی کوشش کر رہے تھے اور ان کا انداز غیر معمولی حد تک غیر متوازن تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ سمیت عالمی قیادت دنیا کے بڑے تنازعات میں کردار ادا کرنا چاہتی ہے، اور کشمیر سمیت دیگر تنازعات کے حل میں امریکہ کی شمولیت کے امکانات موجود ہیں۔

    پی ایس ایل 10 کا شیڈول تبدیل، فائنل 25 مئی کو لاہور میں ہوگا

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    پاکستان پر قرضوں اور واجبات کا بوجھ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کا قوم سے خطاب، روایتی الزامات کی تکرار

  • بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات کو پاکستان نے مسترد کر دیا

    بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات کو پاکستان نے مسترد کر دیا

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا ایک بار پھر پاکستان پر جھوٹے الزامات لگا رہا ہے، جس میں پاکستان کی جانب سے ڈرونز کے ذریعے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے بے بنیاد دعوے شامل ہیں۔

    اس حوالے سےسیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے نہ تو سرحد پار کی ہے اور نہ ہی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی یہ خبریں مکمل طور پر من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان سیز فائر معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہا ہے اور تمام سرحدی حدود میں تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بھارتی ڈرونز خود لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔

    سیکیورٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے اس قسم کے بے بنیاد الزامات دراصل اپنی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔

    سیالکوٹ: کور کمانڈر و اعلیٰ حکام کا سی ایم ایچ دورہ، بھارتی جارحیت و آپریشن کے زخمیوں کی عیادت

    پاکستان پر قرضوں اور واجبات کا بوجھ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ