Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • پی ایس ایل 10 کا شیڈول تبدیل، فائنل 25 مئی کو لاہور میں ہوگا

    پی ایس ایل 10 کا شیڈول تبدیل، فائنل 25 مئی کو لاہور میں ہوگا

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ٹورنامنٹ کے باقی تمام میچز 17 مئی سے 25 مئی کے دوران کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل میچ 25 مئی کو لاہور میں منعقد ہوگا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز راولپنڈی سے ہوگا، جہاں 17 اور 18 مئی کو ڈبل ہیڈر میچز (ایک دن میں دو میچ) ہوں گے، جبکہ 19 اور 20 مئی کو آرام کے دن ہوں گے۔ری شیڈولڈ شیڈول کے مطابق ایک کوالیفائر، دو ایلیمینیٹر میچز اور فائنل، تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق تمام فرنچائزز کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان کے کھلاڑی 14 مئی کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں، جبکہ انہیں رپورٹ کرنے کے لیے دو دن کا وقت دیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جلد پی ایس ایل 10 کا نیا شیڈول باضابطہ طور پر جاری کرے گا۔

    وزیراعلی پنجاب غازیوں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال پہنچ گئیں

    پاکستان پر قرضوں اور واجبات کا بوجھ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کا قوم سے خطاب، روایتی الزامات کی تکرار

    بھارتی چینل کا نورخان ایئر بیس پر حملہ ثابت کرنے کیلیے یوکرین کی تصاویر کا سہارا

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی بڑی وجہ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی معاہدے کا اعلان ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 3.6 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 63.24 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 3.4 فیصد اضافہ ہوا، جس سے اس کی قیمت 66.11 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔تجارتی معاہدے کے تناظر میں امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے کئی مصنوعات پر ٹیرف 115 فیصد تک بڑھا دیے ہیں، جبکہ امریکہ چینی مصنوعات پر 10 فیصد درآمدی ڈیوٹی برقرار رکھے گا۔

    واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف کے نفاذ کے پیش نظر، پاکستان امریکی خام تیل درآمد کرنے کے امکان پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے واشنگٹن کو تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے امریکی تیل خریدنے کی تجویز دی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ فی الوقت امریکا کی جانب سے یہ 29 فیصد ٹیرف عارضی طور پر 90 دن کے لیے معطل کیا گیا ہے، تاہم اس دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف پر مذاکرات جاری ہیں۔

    وزیراعلی پنجاب غازیوں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال پہنچ گئیں

    پاکستان پر قرضوں اور واجبات کا بوجھ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کا قوم سے خطاب، روایتی الزامات کی تکرار

  • پاکستان پر قرضوں اور واجبات کا بوجھ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    پاکستان پر قرضوں اور واجبات کا بوجھ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    پاکستان کا قرضوں پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق مارچ 2025 تک ملک پر مجموعی قرضے اور واجبات 89 ہزار 834 ارب روپے کی ریکارڈ سطح تک جا پہنچے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال میں قرضوں اور واجبات میں 8 ہزار 384 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ (جولائی 2024 تا مارچ 2025) کے دوران یہ اضافہ 4 ہزار 377 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔مارچ 2025 تک پاکستان پر مقامی قرضہ 51 ہزار 518 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضے اور واجبات 36 ہزار 509 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

    مزید برآں، مارچ 2024 تک مجموعی قرضے اور واجبات 81 ہزار 450 ارب روپے تھے، جو جون 2024 تک بڑھ کر 85 ہزار 457 ارب روپے ہو گئے تھے۔ صرف نو ماہ کے دوران قرضوں میں ہونے والا نمایاں اضافہ معاشی دباؤ کی واضح علامت سمجھا جا رہا ہے۔

    بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کا قوم سے خطاب، روایتی الزامات کی تکرار

    بھارتی چینل کا نورخان ایئر بیس پر حملہ ثابت کرنے کیلیے یوکرین کی تصاویر کا سہارا

    بھارتی فضائیہ کےسربراہ پر رافیل اسکواڈرن کے چار پائلٹس کا حملہ

  • بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کا قوم سے خطاب، روایتی الزامات کی تکرار

    بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کا قوم سے خطاب، روایتی الزامات کی تکرار

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کیا، تاہم وہ اس موقع پر کچھ غیر متاثر کن اور آف کلر دکھائی دیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں انہوں نے پہلگام واقعے کو ظلم قرار دیتے ہوئے پاکستان پر ایک بار پھر روایتی الزامات دہرائے۔ مودی نے کہا کہ بھارت کا "نیو نارمل” یہ ہے کہ اگر اس پر حملہ کیا گیا تو فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا: "پانی اور خون ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے، اور تجارت، مذاکرات اور دہشتگردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔”

    انہوں نے واضح کیا کہ اگر پاکستان سے مذاکرات کیے گئے تو وہ صرف دہشتگردی کے خاتمے سے مشروط ہوں گے، اور اگر کشمیر پر بات چیت ہوئی تو وہ "آزاد جموں و کشمیر” کے تناظر میں ہوگی۔اپنے خطاب میں نریندر مودی نے یہ دعویٰ بھی دہرایا کہ جنگ بندی پاکستان کی درخواست پر عمل میں آئی تھی، اور کہا کہ بھارت ایٹمی حملے کی دھمکیوں سے مرعوب ہو کر کوئی فیصلہ نہیں کرے گا۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے حالیہ قوم سے خطاب میں گمراہ کن بیانیہ اختیار کیا، جس کی ممکنہ وجہ آر ایس ایس کے سخت گیر عناصر کی جانب سے ملنے والی سنگین دھمکیاں ہیں۔ ان عناصر کا مؤقف ہے کہ مودی نے ہندوؤں کو "ذلیل” کیا ہے۔دوسری جانب بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کا ایک اہم اجلاس آر ایس ایس کے ہیڈکوارٹر، ناگپور میں شروع ہونے والا ہے، جس میں وزیراعظم مودی کو مدعو نہیں کیا گیا۔

    📍باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس کا مرکزی ایجنڈا مودی کو قیادت سے ہٹانے پر غور ہے، اور بی جے پی کے موجودہ صدر جے پی نڈا کو ان کا متبادل بنانے کی تجویز زیرِ غور ہے۔اس پس منظر میں وزیراعظم مودی نے اپنی سرگرمیاں محدود کر دی ہیں۔ وہ صرف آن لائن ملاقاتوں تک محدود ہو چکے ہیں، جبکہ ضروری اجلاس بھی صرف ان کی رہائش گاہ پر ہو رہے ہیں، جہاں آنے والے اعلیٰ سطحی مہمانوں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے۔

    ماہرین کے مطابق اپنے حالیہ خطاب کے دوران مودی نہ صرف گھبرائے ہوئے نظر آئے بلکہ ان کی باڈی لینگویج بھی غیر معمولی حد تک کمزور اور پریشان کن تھی، جو موجودہ داخلی دباؤ کی عکاسی کرتی ہے۔

    بھارتی چینل کا نورخان ایئر بیس پر حملہ ثابت کرنے کیلیے یوکرین کی تصاویر کا سہارا

    بھارتی رافیل کے پائلٹ کی آخری رسومات دھرم شالہ میں ادا

    بنیان مرصوص آپریشن کی کامیابی،کراچی میں عظیم الشان اجتماع،مسلح افواج کو خراج تحسین

  • پاکستان نہیں جنگ بندی کی خواہش بھارت کی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاکستان نہیں جنگ بندی کی خواہش بھارت کی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے سیز فائر کی کوئی درخواست نہیں کی، جنگ بندی کی خواہش بھارت کی تھی۔

    بھارتی پائلٹ پاکستان کی تحویل میں نہیں ہ

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے وائس ایڈمرل بحریہ رب نواز اور ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد کے ہمراہ مشرکہ پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئےڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےپریس کانفرنس میں بتایا کہ کوئی بھارتی پائلٹ پاکستان کی تحویل میں نہیں ہے۔یہ سوشل میڈیا پر چلنے والی باتیں اور مختلف ذرائع سے آنے والے فیک نیوز یا پروپیگنڈا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی جارحانہ قدم ہماری سرزمین، فضاؤں یا سمندری حدود کی خلاف ورزی کرے گا تو اسے ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ پاکستان کی خودمختاری مقدس ہے اور اس پر کوئی سودے بازی ممکن نہیں۔

    پاک فضائیہ کی 0-6 سے برتری، رافیل اور ایس-400 اہم اہداف

    ڈپٹی چیف آف ایئر آپریشنز، وائس ایئر مارشل اورنگزیب احمد نے آپریشن بُنیانٌ مَّرْصُوْص کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے آنے والے تمام ڈرونز اور SU ویویکلز کی پیشگی نشاندہی کرلی گئی تھی، جنہیں یا تو ناکارہ بنایا گیا یا مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کی اہم عسکری تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا، دشمن کے حملہ آور طیاروں کو مار گرایا، اور مجموعی طور پر بھارت پر 0-6 سے واضح برتری حاصل کی۔ ان کے مطابق بھارت کی جانب سے براہموس میزائلوں کے ذریعے بھی حملے کی کوشش کی گئی، تاہم پاکستانی دفاعی نظام نے ان میزائلوں کو تیکنیکی طور پر ناکام بنا دیا، جس کے باعث وہ اپنے اہداف کو نشانہ نہ بنا سکے۔

    ایئر وائس مارشل نے انکشاف کیا کہ بھارتی میزائلوں نے نہ صرف افغانستان بلکہ بھارت کے اپنے ہی علاقے امرتسر کو بھی نقصان پہنچایا، جس سے ان کی داخلی ناکامی ظاہر ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران فضا میں بھارتی رافیل طیاروں پر خاص توجہ دی گئی، جبکہ زمین پر جدید روسی ساختہ S-400 دفاعی نظام کو بھی احتیاط کے ساتھ نشانہ بنایا گیا، خاص طور پر آدم پور کے مقام پر اس سسٹم کو مؤثر انداز میں تباہ کیا گیا۔

    پاکستان نیوی بھارتی جارحیت کا مؤثر مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار تھی

    وائس ایڈمرل رب نواز نے آپریشن بُنیانٌ مَّرْصُوْص کے تحت پاک بحریہ کی کارروائیوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان نیوی نے سمندری محاذ پر وطنِ عزیز کا دفاع بخوبی انجام دیا اور دشمن کو اُن کی عددی برتری کے باوجود مؤثر طریقے سے پیچھے دھکیلنے میں کامیاب رہی۔

    انہوں نے کہا کہ "ہم ہر وقت تیار رہتے ہیں، اور ہمارے لیے امن سے حالتِ جنگ میں جانا کسی غیرمعمولی بات نہیں۔” ان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے فوراً بعد پاک بحریہ چند ہی گھنٹوں میں مکمل جنگی تیاری کی حالت میں آ چکی تھی اور سمندری محاذ پر دشمن کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کے لیے پوری طرح مستعد تھی۔

    وائس ایڈمرل نے بتایا کہ پاک بحریہ نے نہ صرف سمندری سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھی بلکہ بھارتی ایئرکرافٹ کیریئر INS Vikrant پر بھی کڑی نگرانی جاری رکھی۔ اس دوران پاک فضائیہ کے ساتھ مکمل ہم آہنگی برقرار رکھی گئی تاکہ فضا اور سمندر دونوں محاذوں پر مربوط دفاع ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک نیوی نے اپنے ساحلی علاقوں اور بندرگاہوں کی مؤثر حفاظت کو یقینی بنایا، اور تمام تر کشیدہ صورتحال کے باوجود سمندری تجارتی راہداریوں کو بحال رکھا۔ بندرگاہیں نہ صرف محفوظ رہیں بلکہ مکمل طور پر فعال رہیں، جس سے ملک کی معاشی روانی میں خلل نہیں آنے دیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ، آپریشن "بنیان المرصوص” کی کامیابی کا اعلان

    سہ فریقی ملاقات،افغانستان کا پاکستان اور چین سے ’باہمی احترام اور تعمیری روابط‘ کا مطالبہ

    بھارتی ایئر مارشل کا رافیل طیارے گرائے جانے کے سوال کا گول مول جواب

    ایس-400 کی تباہی پاک بھارت کشیدگی کا سب سے بڑا واقعہ قرار

    بھارتی اپوزیشن کا مودی سے آپریشن سندور پر پارلیمنٹ میں وضاحت دینے کا مطالبہ

  • سہ فریقی ملاقات،افغانستان کا پاکستان اور چین سے ’باہمی احترام اور تعمیری روابط‘ کا مطالبہ

    سہ فریقی ملاقات،افغانستان کا پاکستان اور چین سے ’باہمی احترام اور تعمیری روابط‘ کا مطالبہ

    افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان اور چین سے باہمی احترام اور تعمیری روابط پر مبنی تعلقات قائم رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ بیان کابل میں افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے پاکستان اور چین کے خصوصی ایلچیوں کی ملاقات کے بعد افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیا گیا۔ اس ملاقات میں پاکستان کے خصوصی ایلچی محمد صادق اور چین کے یو شیاویونگ نے شرکت کی۔ ملاقات تین ملکی (سہ فریقی) فورم کے تحت ہوئی جو 2017 میں قائم کیا گیا تھا، اور اس کا مقصد افغانستان، پاکستان اور چین کے مابین سیاسی، سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

    افغان وزارت داخلہ کے مطابق، سراج الدین حقانی نے کہ "اسلامی امارت علاقائی تعلقات کو اہم سمجھتی ہے اور ہمارے نقطہ نظر سے اقتصادی، سیاسی اور علاقائی افہام و تفہیم صرف باہمی احترام اور تعمیری روابط سے ممکن ہے۔ دونوں ممالک کے نمائندوں نے افغانستان کے ساتھ اچھے ہمسائیگی کے تعلقات کو فروغ دینے اور تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات کے دوران طے پایا کہ سہ فریقی مذاکرات کا چھٹا وزارتی دور کابل میں منعقد کیا جائے گا، جس سے فورم کے تحت جاری تعاون کا سلسلہ برقرار رہے گا۔

    علاوہ ازیں، پاکستان میں تعینات افغان سفیر نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہ”اس ملاقات کا مقصد اسلام آباد میں ہونے والے پانچویں سہ فریقی مذاکرات کی پیش رفت کا جائزہ لینا، آئندہ کابل میں منعقدہ چھٹے دور کی تیاری کرنا، اور سہ فریقی تعاون کو مزید مستحکم بنانا تھا۔” وفود نے علاقائی استحکام، باہمی احترام اور مضبوط سفارتی بنیادوں پر تعمیری روابط کے عزم کا اعادہ کیا۔

    چین اور پاکستان کے خصوصی ایلچیوں نے کابل میں افغان وزیر تجارت نورالدین عزیزی سے ملاقات کی، جس میں تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے، سرمایہ کاری کے فروغ اور مشترکہ منصوبوں کے آغاز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔افغان وزارت تجارت کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کا مقصد افغانستان، پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینا، مشترکہ صنعتی پارکس اور خصوصی اقتصادی زونز کے قیام، اور برآمدی پروسیسنگ مراکز کے آغاز جیسے عملی اقدامات پر غور کرنا تھا۔

    چینی اور پاکستانی ایلچیوں کی افغان وزیر تجارت نورالدین عزیزی سے بھی ملاقات

    ملاقات میں یہ تجاویز بھی زیر غور آئیں:
    افغانستان میں مشترکہ صنعتی پارکس کا قیام
    خصوصی اقتصادی زونز کی تشکیل
    سہ فریقی تجارتی میلوں کا انعقاد
    چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے امدادی مراکز
    تینوں ممالک کے درمیان بینکنگ تعلقات کو فروغ دینا

    بیان کے مطابق وزیر تجارت نورالدین عزیزی نے پاکستان اور چین کے نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:
    "اسلامی امارت کی پالیسی معیشت پر مبنی ہے، اور ہم باہمی مفادات کے تناظر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے پالیسی سازی اور عملی اقدامات کر رہے ہیں۔”انہوں نے اس موقع پر چینی اور پاکستانی ہم منصبوں کو افغانستان کے باضابطہ دورے کی دعوت بھی دی، تاکہ باہمی تعاون کو مزید مستحکم کیا جا سکے اور تجارتی مذاکرات کو عملی شکل دی جا سکے۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری

    ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری

    ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا، تاہم کئی شہروں میں بجلی کی بندش، درخت گرنے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے واقعات بھی پیش آئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں اچانک آندھی اور ژالہ باری کے ساتھ شدید بارش ہوئی۔ آبپارہ مارکیٹ میں آندھی کے دوران ایک درخت گر گیا، جس کے نیچے کھڑی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ سڑک بھی بند ہو گئی، ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور سڑک کلیئر کرنے کا کام شروع کیا۔ادھر سوات اور گردونواح میں بارش کے ساتھ زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    لاہور، خوشاب، فیصل آباد، ہری پور، لوئر دیر اور دیگر شہروں میں بھی بارش اور ژالہ باری نے موسم خوشگوار کر دیا۔ لاہور میں بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا جبکہ شہریوں نے موسم کے بدلے تیور سے لطف اٹھایا۔ہری پور اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے نتیجے میں متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔

    فیصل آباد میں بارش شروع ہوتے ہی شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ خوشاب میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے گرمی کا زور کم کر دیا جبکہ لوئر دیر میں بھی بارش سے موسم سہانا ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید علاقوں میں بارش کا امکان ہے، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پاکستان کی تاریخی فتح پر واہگہ بارڈر پر جشن، بھارت پریڈ سے بھی بھاگ گیا

    ڈیرہ غازیخان: پریس کلب کے زیراہتمام،یومِ تشکر پر پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی، ریلی نکالی گئی

    پاکستان کی تاریخی دفاعی فتح پر عالمی میڈیا حیران

    ایس-400 کی تباہی پاک بھارت کشیدگی کا سب سے بڑا واقعہ قرار

  • پاکستان کی تاریخی فتح پر واہگہ بارڈر پر جشن، بھارت پریڈ سے بھی بھاگ گیا

    پاکستان کی تاریخی فتح پر واہگہ بارڈر پر جشن، بھارت پریڈ سے بھی بھاگ گیا

    بھارت کو تاریخی اور عبرت ناک شکست دینے کے بعد پوری قوم نے اپنی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے واہگہ بارڈر پر فتح کا عظیم الشان جشن منایا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اتوار کے روز ہزاروں پاکستانی شہریوں نے سبز ہلالی پرچموں کے ساتھ سرحد پر پہنچ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور وطن سے وفاداری کا عملی ثبوت دیا۔شرکاء میں نوجوان، بزرگ، خواتین اور بچے شامل تھے جو "اللہ اکبر”، "پاک فوج زندہ باد” اور "پاکستان پائندہ باد” کے نعروں سے فضاء کو گونجاتے رہے۔ اگرچہ پاکستان اسٹیڈیم ابھی زیر تعمیر ہے، لیکن عوام کا جذبہ کسی رکاوٹ کو ماننے کو تیار نہ تھا، اور واہگہ بارڈر پر عوام کا جم غفیر موجود تھا، جو ثابت کر رہا تھا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    پریڈ کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں پر پھول نچھاور کیے، انہیں ہار پہنائے اور "ہمیں تم پر ناز ہے” کے نعروں سے ان کی قربانیوں کو سلام پیش کیا۔ بزرگ خواتین نے رینجرز جوانوں کے ماتھے چوم کر ان کی بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔لاہور سے تعلق رکھنے والی طالبہ مریم نے کہا ہم یہاں بھارت کے خلاف فتح کا جشن منانے آئے ہیں، اور امید ہے کہ مودی کے دماغ پر سوار جنگ کا بخار اب اتر گیا ہو گا۔

    نوجوان حمزہ کا کہنا تھاکہ پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ ہم اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے، بھارت اب کبھی ہمیں آنکھ دکھانے کی جرات نہیں کرے گا۔ایک خاتون شہری نے کہا اب بھارت خواب میں بھی پاکستان سے جنگ کا تصور نہیں کرے گا، ہماری فوج نے ایسا سبق سکھایا ہے جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔”

    پریڈ کمانڈر ناصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم ہر لمحہ الرٹ رہے، دشمن کو آج پھر ہماری طاقت کا اندازہ ہو گیا۔ 2019 میں بھی اسی بارڈر پر ابھینندن کو حوالے کیا تھا، آج کا دن ایک اور کامیابی کا گواہ ہے۔”انہوں نے بتایا کہ کشیدگی کے دنوں میں مقامی افراد کھانا لے کر آتے تھے اور اب وہ ہمیں پھولوں کے ساتھ اپنی محبت دے رہے ہیں۔رینجرز کے جوان علی نے جذبات سے بھرے الفاظ میں کہا کہ میری ماں نے کہا تھا کہ بیٹا پیٹھ پر گولی نہ کھانا، ورنہ دودھ معاف نہیں کروں گی۔ ہم دشمن کے خلاف شہادت کے جذبے سے لڑنے کو تیار ہیں۔”

    اس دوران بھارتی سرحد پر مکمل خاموشی اور ویرانی چھائی رہی۔ بھارتی اسٹیڈیم خالی رہا، بی ایس ایف پریڈ میں شریک نہ ہو سکی اور صرف ترنگا خاموشی سے اتارا گیا۔ یہ منظر اس شکست کی گواہی دے رہا تھا جو بھارتی قیادت اور فوج کو ملی۔واہگہ بارڈر ایک بار پھر اس تاریخی سچائی کا گواہ بنا کہ جب قوم متحد ہو تو کوئی دشمن میلی آنکھ سے وطن کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔ یہ جشن صرف کامیابی کا نہیں بلکہ قومی غیرت، یکجہتی، شہادت اور عزم کا جشن تھا۔

    ڈیرہ غازیخان: پریس کلب کے زیراہتمام،یومِ تشکر پر پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی، ریلی نکالی گئی

    پاکستان کی تاریخی دفاعی فتح پر عالمی میڈیا حیران

    ایس-400 کی تباہی پاک بھارت کشیدگی کا سب سے بڑا واقعہ قرار

    بھارتی اپوزیشن کا مودی سے آپریشن سندور پر پارلیمنٹ میں وضاحت دینے کا مطالبہ

  • بھارتی ایئر مارشل کا رافیل طیارے گرائے جانے کے سوال کا گول مول جواب

    بھارتی ایئر مارشل کا رافیل طیارے گرائے جانے کے سوال کا گول مول جواب

    بھارتی ایئر فورس کے ایئر مارشل اے کے بھارتی نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران رافیل طیارے گرائے جانے سے متعلق صحافی کے سوال پر کوئی واضح جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ "نقصانات لڑائی کا حصہ ہیں، اصل سوال یہ ہونا چاہیے کہ کیا ہم نے اپنے اہداف حاصل کیے؟”

    باغی ٹی وی کے مطابق پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے جب رافیل طیاروں کی تباہی اور بھارتی نقصانات سے متعلق سوال کیا تو ایئر مارشل اے کے بھارتی کا کہنا تھ اکہ ہم جنگی حالت میں ہیں، اور میں اس وقت نقصانات پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا کیونکہ اس سے دشمن کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا ہم نے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کا ہدف حاصل کیا ہے، اور یہی اصل مقصد تھا۔ نتائج پوری دنیا دیکھ سکتی ہے۔”

    ایئر مارشل نے دعویٰ کیا کہ تمام بھارتی پائلٹ بحفاظت واپس آ چکے ہیں اور بھارت کی کارروائی دہشت گردوں کے خلاف تھی، پاکستان کی فوجی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نہیں۔یاد رہے کہ بین الاقوامی میڈیا میں یہ دعوے گردش کر رہے ہیں کہ پاکستان نے جوابی کارروائی میں بھارت کے کئی قیمتی جنگی اثاثے، جن میں رافیل طیارے اور ایس-400 سسٹم بھی شامل ہیں، تباہ کر دیے ہیں، تاہم بھارت کی جانب سے اب تک اس کی واضح تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔

    پاکستان کی تاریخی دفاعی فتح پر عالمی میڈیا حیران

    ایس-400 کی تباہی پاک بھارت کشیدگی کا سب سے بڑا واقعہ قرار

    ہندوستانی خارجہ سیکریٹری اور بیٹیوں پر ہندوتوا ٹرولز حملہ، ایکس اکاؤنٹ پرائیویٹ کرنا پڑ گیا

    ایرانی وزیر خارجہ کے خلاف بھارتی سابق فوجی افسر کا نازیبا تبصرہ، تہران کا شدید ردعمل

    اعلی عسکری حکام کی پریس کانفرنس کا وقت پھر تبدیل، بریفنگ بھی متوقع

  • ایس-400 کی تباہی پاک بھارت کشیدگی کا سب سے بڑا واقعہ قرار

    ایس-400 کی تباہی پاک بھارت کشیدگی کا سب سے بڑا واقعہ قرار

    یورپی دفاعی تجزیاتی ویب سائٹ "بلغاریہ ملٹری ریویو” نے انکشاف کیا ہے کہ پاک فضائیہ کے حالیہ جوابی حملے میں بھارتی فضائی دفاع کا انتہائی جدید اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ایس-400 تباہ ہو چکا ہے، جسے حالیہ کشیدگی کا ہائی پروفائل اور سنگین واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شمال میں واقع آدم پور ایئربیس پر پیش آیا، جو نہ صرف ایک اہم دفاعی مرکز ہے بلکہ سخوئی طیاروں کے اسکواڈرن کا ہیڈکوارٹر بھی ہے اور سرحد سے صرف 100 کلومیٹر دور واقع ہے۔ملٹری ریویو کا کہنا ہے کہ ایک اتنے اہم بیس پر روسی ساختہ ایس-400 سسٹم کی تباہی بھارت کے دفاعی نظام کے لیے ایک بڑا دھچکہ ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس حملے نے بھارت کی فضائی برتری کے دعووں کو چیلنج کر دیا ہے، خاص طور پر اگر پاکستان نے اس حملے میں ہائپر سونک ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے یا جے ایف-17 تھنڈر میں اسے مربوط کیا ہے، تو یہ پاکستان کی فضائی صلاحیتوں میں غیر معمولی اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان شاید چینی ہائپر سونک میزائلز کا مقامی ورژن تیار کر چکا ہے۔ اگر یہ درست ہے تو ایس-400 کی تباہی بھارت کے لیے صرف ایک عسکری نقصان نہیں بلکہ دفاعی حکمت عملی میں تبدیلی کا تقاضا بھی ہے۔بلغاریہ ملٹری ریویو کے مطابق ایس-400 سسٹم سیچوریشن اٹیک یا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز کو نشانہ بنانے کی صورت میں کمزور پڑ جاتا ہے، اور یہ حملہ بھارت کے لیے ایک علامتی پیغام بھی ہے کہ پاکستان اب گہرائی میں جا کر حملہ کرنے کی قابلِ ذکر صلاحیت رکھتا ہے۔

    بھارتی اپوزیشن کا مودی سے آپریشن سندور پر پارلیمنٹ میں وضاحت دینے کا مطالبہ

    ہندوستانی خارجہ سیکریٹری اور بیٹیوں پر ہندوتوا ٹرولز حملہ، ایکس اکاؤنٹ پرائیویٹ کرنا پڑ گیا

    ایرانی وزیر خارجہ کے خلاف بھارتی سابق فوجی افسر کا نازیبا تبصرہ، تہران کا شدید ردعمل

    اعلی عسکری حکام کی پریس کانفرنس کا وقت پھر تبدیل، بریفنگ بھی متوقع