Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • بھارتی اپوزیشن کا مودی سے آپریشن سندور پر پارلیمنٹ میں وضاحت دینے کا مطالبہ

    بھارتی اپوزیشن کا مودی سے آپریشن سندور پر پارلیمنٹ میں وضاحت دینے کا مطالبہ

    نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیرِ اعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں خطے کو جنگ کی آگ میں جھونکنے کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی فوری طور پر پارلیمنٹ میں آ کر آپریشن سندور، پہلگام حملے اور پاکستان کے جوابی اقدامات سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں۔راہول گاندھی نے وزیرِ اعظم کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا اپوزیشن کا متفقہ مطالبہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مودی حکومت پہلگام واقعے، آپریشن سندور، پاکستان کی جوابی کارروائی اور موجودہ جنگ بندی کی صورتحال کے بارے میں حقائق قوم کے سامنے لائے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ارجن کھرگے بھی پارلیمنٹ کا ہنگامی مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔دوسری جانب دفاعی مبصرین نے ایس-400 میزائل سسٹم کی تباہی کو پاک بھارت کشیدگی کے دوران سب سے بڑا اور اہم واقعہ قرار دیا ہے۔

    ہندوستانی خارجہ سیکریٹری اور بیٹیوں پر ہندوتوا ٹرولز حملہ، ایکس اکاؤنٹ پرائیویٹ کرنا پڑ گیا

    ایرانی وزیر خارجہ کے خلاف بھارتی سابق فوجی افسر کا نازیبا تبصرہ، تہران کا شدید ردعمل

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کا وقت تبدیل، اہم عسکری حکام کی بریفنگ بھی متوقع

    زبردست فتح: بھارت کو جنگ میں تاریخی ہزیمت، پاکستان کی بھرپور کامیابی

  • ہندوستانی خارجہ سیکریٹری اور  بیٹیوں پر ہندوتوا ٹرولز  حملہ، ایکس اکاؤنٹ پرائیویٹ کرنا پڑ گیا

    ہندوستانی خارجہ سیکریٹری اور بیٹیوں پر ہندوتوا ٹرولز حملہ، ایکس اکاؤنٹ پرائیویٹ کرنا پڑ گیا

    امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اچانک جنگ بندی کے اعلان کے بعد ہندوستانی خارجہ سیکریٹری وکرم مصری کو ہندوتوا نظریات کے حامل سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید اور حملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق آن لائن ٹرولز نے نہ صرف وکرم مصری کو نشانہ بنایا بلکہ ان کی بیٹیوں کو بھی تنقید کا ہدف بنایا، جس کے بعد مصری کو مجبوراً اپنا ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پرائیویٹ کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر جاری اس منظم مہم میں وکرم مصری پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ حالیہ سفارتی کوششوں میں قصوروار ہیں، جن کے نتیجے میں ٹرمپ کی جانب سے مبینہ "غیرمتوقع جنگ بندی” کا اعلان سامنے آیا۔

    یہ حملے اتنے شدید اور ذاتی نوعیت کے تھے کہ بھارتی دفتر خارجہ کو بھی اس صورتحال پر توجہ دینی پڑی، تاہم تاحال کسی سرکاری بیان میں ان حملوں کی مذمت یا وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

    وکرم مصری بھارت کے تجربہ کار سفارت کار ہیں اور چین سمیت کئی اہم ممالک میں سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان پر اس قسم کے ذاتی حملے نہ صرف بھارتی سفارت کاری کے وقار کے لیے خطرہ ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔

  • ایرانی وزیر خارجہ کے خلاف بھارتی سابق فوجی افسر کا نازیبا تبصرہ، تہران کا شدید ردعمل

    ایرانی وزیر خارجہ کے خلاف بھارتی سابق فوجی افسر کا نازیبا تبصرہ، تہران کا شدید ردعمل

    ایک بھارتی ٹی وی پروگرام میں بھارتی فوج کے ریٹائرڈ میجر گورو آریہ کی جانب سے ایرانی وزیر خارجہ کے لیے "خنزیر کا بچہ” جیسے نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی ویڈیو ایران میں تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس پر تہران میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    ایرانی میڈیا پیج "ایران آبزرور” کے مطابق یہ ویڈیو قومی ٹیلی ویژن پر نشر کی گئی، جس کے بعد ایرانی عوام اور سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی حکومت سے اس بیان پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔

    دوسری جانب گورو آریہ نے اپنے ذاتی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، "میں پاکستانی نہیں ہوں کہ میری حکومت سچ بولنے پر میرے خلاف کارروائی کرے، اور اگر ایرانی وزیر خارجہ کو مسئلہ ہے تو وہ جنرل عاصم منیر سے بات کر لیں۔”

    گورو آریہ کے اس غیر سفارتی اور توہین آمیز رویے پر ردعمل دیتے ہوئے بھارت میں ایران کے لیے قائم بھارتی سفارت خانے نے وضاحت جاری کی ہے کہ مذکورہ ویڈیو ایک نجی شہری کی رائے ہے جس کا بھارتی حکومت کے مؤقف سے کوئی تعلق نہیں، اور اس میں استعمال ہونے والا زبان و لہجہ قابل مذمت اور غیر موزوں ہے۔

    بھارتی سفارت خانے نے فارسی زبان میں جاری اپنے بیان میں کہا:
    "سفارت ہند در ایران مایل است روشن سازد که فرد حاضر در این ویدئو یک شهروند خصوصی هندی است. اظهارات وی هیچ ارتباطی با موضع رسمی هند نداشته و دولت هند لحن بی‌احترامی استفاده شده در این ویدیو را ناشایست می‌داند.”

    ایرانی سوشل میڈیا پر معاملہ مزید شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، جہاں عوامی مطالبہ ہے کہ بھارت اپنے سابق فوجی افسر کے خلاف باقاعدہ معافی اور کارروائی کرے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات متاثر نہ ہوں۔

    یہ واقعہ ایک حساس وقت میں پیش آیا ہے جب خطے میں سفارتی تناؤ پہلے ہی بڑھا ہوا ہے، اور ماہرین اس صورتحال کو دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے ایک امتحان قرار دے رہے ہیں۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ، آپریشن "بنیان المرصوص” کی کامیابی کا اعلان

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ، آپریشن "بنیان المرصوص” کی کامیابی کا اعلان

    پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیتے ہوئےافواجِ پاکستان نے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کر دکھایا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان ایئر فورس اور نیوی کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 6 اور 7 مئی کو بھارت کی جانب سے کی گئی جارحانہ کارروائی میں معصوم شہریوں کی شہادت کے بعد، پاکستان نے دشمن کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا۔ اس جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا۔پاکستان کی بہادر عوام نے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اتحاد و یکجہتی کی مثال قائم کی۔ ہماری تمام ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں، اور پاکستانی نوجوانوں نے انفارمیشن وار میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں فتح عطا کی۔”

    بھارت میں دہشتگردی کے مراکز پر کارروائی

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے ان 26 بھارتی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا جو براہ راست پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے، ریاست مخالف عناصر کو سپورٹ کرنے، اور معصوم شہریوں پر حملوں میں استعمال ہو رہی تھیں۔ یہ تنصیبات دہشتگردوں کے تربیتی مراکز، کمانڈ اینڈ کنٹرول بیسز، اور وہ مراکز تھے جہاں سے پاکستان کے خلاف خفیہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی جاتی تھی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ ان کارروائیوں کا مقصد صرف جواب دینا نہیں تھا بلکہ پاکستان کے تحفظ کو یقینی بنانا اور آئندہ کسی بھی مہم جوئی کو روکنا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ہدفی کارروائیاں عالمی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے کی گئیں، اور دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان نے نہ صرف اپنے دفاع کا حق استعمال کیا بلکہ دہشتگردی کے اصل منبع کو نشانہ بنایا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے عوام کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، اور ہر دشمن سازش کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔

    بھارت کا ایس-400 دفاعی نظام تباہ
    ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس بریفنگ میں کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کے سب سے جدید اور مہنگے سمجھے جانے والے دفاعی نظام "ایس-400” کو دو مختلف مقامات پر مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی نہ صرف پاکستان کی تکنیکی برتری کا ثبوت ہے بلکہ دشمن کو واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ایس-400 جیسے نظام کو نشانہ بنانا معمولی بات نہیں، مگر ہماری فضائیہ نے یہ کارنامہ اپنی مہارت، جرات اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے انجام دیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اس کامیابی نے دشمن کے اعتماد کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان ہر محاذ پر کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید انکشاف کیا کہ پاک افواج نےبھارت اور مقبوضہ کشمیر میں 26 فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا،سورت گڑھ، سرسہ، آدم پور، اونتی پورہ اور پٹھان کوٹ میں دشمن کے اہم فوجی مراکز کو نقصان پہنچایا،ایس-400 ائیر ڈیفنس سسٹم کی دو تنصیبات کو کامیابی سے تباہ کیا اوربھارت کی جانب سے ڈرون کے ذریعے فضائی حدود کی خلاف ورزی کا بھی مؤثر جواب دیا.

    قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں
    ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک اہم پریس بریفنگ کے دوران واضح اور دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی پر کسی قسم کی آنچ برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر کسی جانب سے جارحیت یا سرحدی خلاف ورزی کی کوشش کی گئی تو اس کا فوری، بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور ہم خطے میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں، لیکن ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ دشمن کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ پاکستان نہ صرف اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے بلکہ ہر سطح پر مؤثر جواب دینے کی طاقت اور حوصلہ بھی رکھتا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج ہر وقت چوکس اور تیار ہیں، جبکہ پوری قوم کی حمایت ان کے لیے سب سے بڑی طاقت ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی نے پاکستان کی زمینی، فضائی یا سمندری حدود کی خلاف ورزی کی، تو اسے ناقابلِ تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کی خودمختاری ہمارے لیے مقدس ہے، اور اس پر کوئی سمجھوتہ یا سودے بازی ممکن نہیں۔

    قوم، میڈیا اور قیادت کو خراج تحسین

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت کے نتیجے میں بچوں اور عورتوں سمیت بے گناہ شہری شہید ہوئے، جو بھارت کے جنگی جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے ان حالات میں پاک فوج کے ساتھ "بنیان مرصوص” کی طرح یکجہتی دکھائی، جو ہماری اصل قوت ہے۔ اسی طرح پاکستان کا قومی میڈیا بھارتی جھوٹ اور پروپیگنڈے کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنا رہا، اور سچ کو اجاگر کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزراء کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل وقت میں اہم اور بروقت فیصلے کیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، عوام، قیادت اور میڈیا کے باہمی اعتماد اور اتحاد نے دشمن کے تمام عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

    سہ فریقی ملاقات،افغانستان کا پاکستان اور چین سے ’باہمی احترام اور تعمیری روابط‘ کا مطالبہ

    پاکستان کی تاریخی دفاعی فتح پر عالمی میڈیا حیران

    بھارتی ایئر مارشل کا رافیل طیارے گرائے جانے کے سوال کا گول مول جواب

    پاکستان کی تاریخی فتح پر واہگہ بارڈر پر جشن، بھارت پریڈ سے بھی بھاگ گیا

  • زبردست فتح: بھارت کو جنگ میں تاریخی ہزیمت، پاکستان کی بھرپور کامیابی

    زبردست فتح: بھارت کو جنگ میں تاریخی ہزیمت، پاکستان کی بھرپور کامیابی

    حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے دفاعی، عسکری، سفارتی اور سائبر محاذوں پر غیر معمولی کامیابیاں سمیٹیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بھارت کو اس جنگ میں نہ صرف زمینی اور فضائی شکست کا سامنا کرنا پڑا بلکہ عالمی سطح پر بھی اسے شدید سبکی اٹھانا پڑی۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے کئی اہم اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں بھارت اور اس کے اتحادیوں کے جدید عسکری آلات شامل تھے:

    اسرائیل کے Herops ڈرون مار گرائے گئے۔

    فرانس کے رافیل طیارے نشانہ بنے۔

    روس کے Su-30 MKI طیارے تباہ ہوئے۔

    برطانیہ کے UAVs LTD ڈرون گرائے گئے۔

    روسی ساختہ دفاعی نظام S-400 تباہ کر دیا گیا۔

    بھارت کا معروف بزنس ایونٹ آئی پی ایل ملتوی کر دیا گیا۔

    بھارت کو اپنے 36 ہوائی اڈے بند کرنے پڑے۔

    بھارتی اسٹاک مارکیٹ شدید کریش کر گئی، معیشت کو 83 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا۔

    پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئر لائنز کو بھاری مالی خسارہ ہوا۔

    بھارت کی 10 اہم فوجی تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

    دہلی کے آسمان پر چار گھنٹے تک پاکستانی ڈرونز کی پرواز جاری رہی۔

    بھارت کے 100 سے زائد ڈرون تباہ کیے گئے۔

    بھارت کا براہموس میزائل ڈپو تباہ ہو گیا۔

    بھارت کا سیٹلائٹ نظام ناکام ہو گیا۔

    پاکستانی ہیکرز نے سائبر حملے میں بھارتی دفاعی معلومات حاصل کر کے ڈارک ویب پر پیش کر دیں۔

    کشمیر میں بھارت کی 10 سے زائد پوسٹوں پر پاکستان نے کنٹرول حاصل کر لیا۔

    دنیا بھر کے میڈیا میں بھارت کے دعووں اور بیانات کی حقیقت بے نقاب ہوئی۔

    سفارتی سطح پر بھی بھارت کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ان تمام کامیابیوں نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان نے اس جنگ میں مکمل برتری حاصل کی ہے۔ بھارت کی جھوٹ پر مبنی مہم بے نقاب ہو چکی ہے، اور اب وہ دنیا کی نظروں میں شدید دباؤ کا شکار ہے۔

    الحمدللہ، پاکستان سرخرو ہوا۔

  • بھارتی ڈرونز کے ذریعے USB جیسی مشتبہ ڈیوائسز گرائے جانے کی اطلاعات

    بھارتی ڈرونز کے ذریعے USB جیسی مشتبہ ڈیوائسز گرائے جانے کی اطلاعات

    سول ڈیفنس حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں میں ڈرونز کے ذریعے USB جیسی مشتبہ ڈیوائسز گرائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    با غی ٹی وی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائسز انسانی جان و مال کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں، اس لیے شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک شے کے قریب جانے سے گریز کریں اور فوری طور پر متعلقہ حکام کو مطلع کریں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی شہری کو ڈرون یا USB نما کوئی مشتبہ چیز نظر آئے تو فوراً اپنے ضلعی کنٹرول روم یا پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں، تاکہ سول ڈیفنس یا سیکیورٹی ادارے فوری کارروائی کر سکیں۔

    حکام نے بتایا کہ تمام سول ڈیفنس اور سیکیورٹی ادارے اس ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہیں، اور ہر اطلاع پر فوری رسپانس دیا جائے گا۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مکمل ہوشیاری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، افواہوں پر کان نہ دھریں، اور کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی صورت میں فوری اطلاع دے کر قومی سلامتی میں اپنا کردار ادا کریں۔

    بڑی سفارتی اور عسکری کامیابی،بلاول بھٹو کا افواجِ پاکستان اور عوام کو سلام

    آپریشن بُنیان المرصوص” کی کامیابی پرآج یومِ تشکر منانے کا اعلان

    جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بھارتی الزامات مسترد

    بھارت اور پاکستان کے درمیان سندھ طاس معاہدہ تاحال معطل

    بھارت اور پاکستان کے درمیان سندھ طاس معاہدہ تاحال معطل

  • بڑی سفارتی اور عسکری کامیابی،بلاول بھٹو کا افواجِ پاکستان اور عوام کو سلام

    بڑی سفارتی اور عسکری کامیابی،بلاول بھٹو کا افواجِ پاکستان اور عوام کو سلام

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کے بعد بھارت سیز فائر پر آمادہ ہوا، جو کہ ایک بڑی سفارتی اور عسکری کامیابی ہے۔

    با غی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے پاک-بھارت سیز فائر کو قومی کامیابی قرار دیتے ہوئے پاکستانی عوام، افواج اور فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تین دن پاکستان نے صرف دفاعی حکمتِ عملی اپنائی، تاہم جب بھارت نے میزائل حملہ کیا تو پاکستان نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا کو یہ دکھا دیا ہے کہ وہ ہر سطح پر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکا نے بھارت کے دہشت گردی سے متعلق الزامات کو تسلیم نہیں کیا، اور بالآخر بھارت نہ صرف سیز فائر پر آمادہ ہوا بلکہ مذاکرات پر بھی تیار نظر آ رہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بھارت پاکستان سے سنجیدگی اور نیک نیتی کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارت آگے بڑھ کر ذمہ دارانہ رویہ اپنائے گا۔

    آپریشن بُنیان المرصوص” کی کامیابی پرآج یومِ تشکر منانے کا اعلان

    جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بھارتی الزامات مسترد

    بھارت اور پاکستان کے درمیان سندھ طاس معاہدہ تاحال معطل

    پشاور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

  • آپریشن بُنیان المرصوص” کی کامیابی پرآج  یومِ تشکر منانے کا اعلان

    آپریشن بُنیان المرصوص” کی کامیابی پرآج یومِ تشکر منانے کا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے اور "آپریشن بُنیان المرصوص” کی کامیابی پرآج اتوار کے روز ملک بھر میں یومِ تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔

    با غی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ دن اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے، افواجِ پاکستان کی جرأت و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرنے، اور قوم کے عزم و اتحاد کو سراہنے کے لیے منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ "آپریشن بُنیان المرصوص” نے دشمن کی جارحیت کا مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا، اور پاکستان نے ہر محاذ پر برتری ثابت کی۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسی کی مدد سے ہمیں کامیابی اور سرخروئی نصیب ہوئی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ دشمن کے رافیل طیارے جب پاکستان کے جانبازوں کے نشانے پر آئے تو ناکام ہو گئے، اور بھارتی توپوں کو اس انداز میں خاموش کیا گیا کہ تاریخ اسے یاد رکھے گی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگرچہ دشمن نے اشتعال انگیزی کی، پاکستان نے صبر و تحمل سے کام لیا مگر بھرپور تیاری کے ساتھ اپنا دفاع یقینی بنایا۔

    انہوں نے قوم بالخصوص علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ کل ملک بھر میں اجتماعی دعاؤں، نوافل اور شہداء و غازیوں کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں، اور اللہ تعالیٰ کے حضور شکر ادا کریں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، اور پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بھارتی الزامات مسترد

    بھارت اور پاکستان کے درمیان سندھ طاس معاہدہ تاحال معطل

    پشاور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ،وزیر اعظم شہباز شریف

  • جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بھارتی الزامات مسترد

    جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بھارتی الزامات مسترد

    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بھارتی سیکریٹری خارجہ کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سیز فائر معاہدے پر مکمل دیانت داری سے قائم ہے اور کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

    با غی ٹی وی کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ وضاحت بھارتی سیکریٹری خارجہ کے الزامی بیان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں دی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ بندی پر پاکستان پوری سنجیدگی سے عمل پیرا ہے، جیسا کہ معاہدے کے وقت اعلان کیا گیا تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ بھارت نے متعدد مواقع پر مختلف علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کیں، پاکستان کی افواج نے صورتِ حال کو انتہائی ذمہ داری اور ضبط کے ساتھ سنبھالا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ سیز فائر سے متعلق کسی بھی نوعیت کے مسائل کو متعلقہ چینلز کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، اور دونوں جانب کے سپاہیوں کو بھی ضبط و تحمل سے کام لینا چاہیے۔

    بھارت اور پاکستان کے درمیان سندھ طاس معاہدہ تاحال معطل

    پشاور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ،وزیر اعظم شہباز شریف

    سیز فائر کے بعد فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بحال

  • بھارت اور پاکستان کے درمیان  سندھ طاس معاہدہ  تاحال معطل

    بھارت اور پاکستان کے درمیان سندھ طاس معاہدہ تاحال معطل

    بھارت اور پاکستان کے درمیان آبی معاہدہ "سندھ طاس معاہدہ” تاحال معطل ہے، حالانکہ دونوں ممالک نے حالیہ شدید جھڑپوں کے بعد سیز فائر پر اتفاق کر لیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، بھارت کے چار اعلیٰ حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جنگ بندی کے باوجود سندھ طاس معاہدہ بحال نہیں کیا جا رہا۔ پاکستان نے بھی اس معاہدے کی معطلی پر اعتراض کیا ہے اور عالمی سطح پر قانونی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے، کیونکہ یہ معاہدہ پاکستان کی 80 فیصد زرعی زمین کے لیے پانی کا بنیادی ذریعہ ہے۔

    یاد رہے کہ سندھ طاس معاہدہ 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی سے طے پایا تھا، جس کے تحت دریائے سندھ، جہلم، اور چناب پاکستان کو، جبکہ بیاس، راوی اور ستلج بھارت کو دیے گئے تھے۔ تاہم، بھارت نے گزشتہ ماہ اس معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا، جس کی وجہ بھارت کے مطابق کشمیر میں ہندو سیاحوں پر ہونے والا حملہ تھا۔ پاکستان نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

    پاکستان کے واٹر منسٹری کے ایک اہلکار نے واضح کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ حالیہ سیز فائر مذاکرات کا حصہ نہیں تھا۔ بھارتی حکومت کے ایک ذریعے نے بھی کہا کہ معاہدے کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔اس معاملے پر نہ تو بھارت کی وزارتِ خارجہ اور نہ ہی پاکستان کے متعلقہ وزرا کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے آیا ہے۔

    یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے ساتھ ساتھ بھارت نے پاکستان کے خلاف دیگر اقدامات بھی برقرار رکھے ہوئے ہیں، جن میں تجارتی سرگرمیوں کی بندش، سرحدی سختیاں، اور ویزہ پابندیاں شامل ہیں۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ دونوں ملکوں میں جنگ بندی ہو چکی ہے، لیکن یہ تمام پابندیاں فی الحال برقرار رہیں گی۔

    پشاور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ،وزیر اعظم شہباز شریف

    سیز فائر کے بعد فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بحال