Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • بھارتی جارحیت، دونوں ممالک کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کے درمیان رابطے

    بھارتی جارحیت، دونوں ممالک کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کے درمیان رابطے

    پاکستانی وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نےتصدیق کی ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد دونوں ممالک نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کا رابطہ ہوا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ اسحق ڈار سے جب اس بارے میں سوال کیا گیا کہ آیا رات بھر کی کارروائیوں کے بعد نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کا ایک دوسرے سے رابطہ ہوا ہے، جس پر ان کا کہنا تھا کہ، جی، دونوں کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ہیں جبکہ ان کے ہم منصب اجیت دوول ہیں۔

    امرتسر، اسلام آباد پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکے کی آواز، بجلی کی فراہمی معطل

    ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت میں اختلافات ختم کرنے کی خواہش کر دی

    ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت میں اختلافات ختم کرنے کی خواہش کر دی

    بھارتی 70 طیارے،پاکستان کے 27 طیاروں نے 5 مار گرائے،دفاعی ماہرین حیران

  • ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت میں اختلافات ختم کرنے کی خواہش کر دی

    ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت میں اختلافات ختم کرنے کی خواہش کر دی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کرتے ہوئے کہ ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ دونوں ممالک اب بس کردیں۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے ے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی کے لیے مصالحت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے پر حملے بند کردیں۔ میں چاہتا ہوں کہ یہ سب رک جائے، اور اگر میں کچھ مدد کر سکتا ہوں، تو میں حاضر ہوں۔

    امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کو جھڑپیں روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں کہ دونوں ممالک اب بس کردیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پاکستان اور بھارت کو اپنے اختلافات حل کرنے میں مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اگر میں مدد کے لیے کچھ کرسکا تو ضرور کروں گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل، ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف بھارتی حملوں کو ’شرمناک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ خبر منگل کی شام اوول آفس کی تقریب سے پہلے ملی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ لوگ جانتے تھے کہ ماضی کی بنیاد پر کچھ ہونے والا ہے، وہ طویل عرصے سے لڑ رہے ہیں، آپ جانتے ہیں کہ وہ کئی دہائیوں اور صدیوں سے لڑ رہے ہیں، تاہم مجھے امید ہے کہ یہ بہت جلد ختم ہو جائے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان کی افواج نے رات گئے کیے جانے والے بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے ۔علاوہ ازیں، ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر،6 مہار بٹالین ہیڈکوارٹرز اور مختلف چیک پوسٹیں اڑا ڈالیں جس کے بعد بھارتی فوج نے ایل اوسی کے 4 سیکٹرز میں پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔

    پاکستان کا خوف ، بھارت نے 16 ایئرپورٹس بند کردیے

    بھارتی 70 طیارے،پاکستان کے 27 طیاروں نے 5 مار گرائے،دفاعی ماہرین حیران

    آئیسکو نے راولپنڈی اور گردونواح میں بلیک آؤٹ کی خبروں کی تردید کر دی

  • پاکستان کا خوف ، بھارت  نے 16 ایئرپورٹس بند کردیے

    پاکستان کا خوف ، بھارت نے 16 ایئرپورٹس بند کردیے

    بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مختلف ریاستوں میں 16 ایئرپورٹس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق یہ اقدام مبینہ دہشت گردی کے خطرات اور حساس معلومات کے افشاء کے بعد اُٹھایا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ اداروں نے ممکنہ دہشت گرد حملے کی اطلاع دی ہے، جس کے بعد وزارت داخلہ نے فوری طور پر ان ایئرپورٹس پر تمام فضائی آپریشنز روکنے کا حکم دیا۔ سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور ایئرپورٹس کے اطراف کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ان ایئرپورٹس میں دہلی، ممبئی، چنئی، کولکتہ، احمد آباد، جے پور، لکھنؤ، گوہاٹی، پٹنہ، بھوپال، امریٹسر، ناگپور، رانچی، شری نگر، کانپور اور بنگلورو شامل ہیں۔ ایئرپورٹس کی بندش سے مقامی اور بین الاقوامی پروازیں متاثر ہو رہی ہیں، جب کہ مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

    بھارتی وزارتِ شہری ہوا بازی نے ایئرپورٹس کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ اقدام شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے اور جلد صورتحال معمول پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔”واضح رہے کہ حالیہ دنوں بھارت کو اندرونی سیکیورٹی چیلنجز کے علاوہ سرحدی کشیدگی کا بھی سامنا ہے، جس کے باعث ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایئرپورٹس کی بندش بھارتی حکومت کی بے یقینی اور خوف کی علامت ہے۔

    آئیسکو نے راولپنڈی اور گردونواح میں بلیک آؤٹ کی خبروں کی تردید کر دی

    شہریوں کا رضاکارانہ اقدام،مظفرآباد کے 60 فیصد علاقوں میں بجلی بند

    بھارتی پنجاب میں پاک فوج خوش آمدید ، مودی مردہ باد کے نعرے

    بھارتی خبر رساں ادارے کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ،جھوٹ بے نقاب

  • آئیسکو نے راولپنڈی اور گردونواح میں بلیک آؤٹ کی خبروں کی تردید کر دی

    آئیسکو نے راولپنڈی اور گردونواح میں بلیک آؤٹ کی خبروں کی تردید کر دی

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے برخلاف، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے راولپنڈی اور اس کے گردونواح میں بلیک آؤٹ کے کسی بھی قسم کے احکامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

    ترجمان آئیسکو کے مطابق، "شہری افواہوں پر کان نہ دھریں۔ آئیسکو ریجن میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔”آئیسکو حکام کا کہنا ہے کہ کمپنی کے زیرِ انتظام تمام علاقوں میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے اور کسی بھی گرڈ اسٹیشن کو بجلی بند کرنے کے احکامات جاری نہیں کیے گئے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ آئیسکو ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں بروقت ردِعمل دیا جا سکے۔شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ صرف تصدیق شدہ اور مستند ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔

    شہریوں کا رضاکارانہ اقدام،مظفرآباد کے 60 فیصد علاقوں میں بجلی بند

    بھارتی پنجاب میں پاک فوج خوش آمدید ، مودی مردہ باد کے نعرے

    بھارتی خبر رساں ادارے کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ،جھوٹ بے نقاب

    کراچی میں ہنگامی حالات کے پیشِ نظر اہم ایمرجنسی نمبرز جاری

  • شہریوں کا رضاکارانہ اقدام،مظفرآباد کے 60 فیصد علاقوں میں بجلی بند

    شہریوں کا رضاکارانہ اقدام،مظفرآباد کے 60 فیصد علاقوں میں بجلی بند

    آزاد کشمیر کے مظفرآباد شہر کے تقریباً 60 فیصد علاقوں میں بجلی بند ہے، تاہم یہ کوئی سرکاری بلیک آؤٹ نہیں بلکہ مقامی شہریوں کی جانب سے اپنی مرضی سے روشنیوں کو بند رکھا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق یہ اقدام موجودہ سیکیورٹی یا سیاسی حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں غیر یقینی صورت حال کے باعث انہوں نے ازخود یہ فیصلہ کیا تاکہ کسی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ بعض علاقوں میں دکانیں اور بازار بھی قبل از وقت بند کر دیے گئے ہیں، جب کہ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم دیکھی جا رہی ہے۔

    شہر میں کسی ہنگامی صورت حال کی کوئی سرکاری تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی، لیکن شہریوں کی جانب سے یہ محتاط رویہ موجودہ فضا میں ان کی سنجیدگی اور شعور کی عکاسی کرتا ہے۔مزید معلومات کے لیے ہم مقامی حکام اور متعلقہ اداروں سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ،جھوٹ بے نقاب

    کراچی میں ہنگامی حالات کے پیشِ نظر اہم ایمرجنسی نمبرز جاری

    ترک صدر کا وزیراعظم سے رابطہ، شہریوں کی شہادت پر تعزیت

  • بھارتی پنجاب میں  پاک فوج خوش آمدید ، مودی مردہ باد کے نعرے

    بھارتی پنجاب میں پاک فوج خوش آمدید ، مودی مردہ باد کے نعرے

    سکھوں نے بھارتی پنجاب میں پاک فوج کو خوش آمدید ‘ اور ’ہندوستان مودی مردہ باد‘ کے نعرے لگا دیے.

    باغیٹی وی کے مطابق سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ کہ آج پاکستان کے ساتھ لڑنے اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے پنجاب میں دشمیش کالج فریدکوٹ کے نوجوانوں نے کالج میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا، نوجوانوں نے لکھا کہ سکھ پاکستان آرمی کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ آج دہشتگرد ہندوستان کی حکومت نے پاکستان پر حملہ کیا اور ایک مسجد پر بھی بمباری کی، جس میں عورتوں اور بچوں کو شہید کیا گیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ آج کا حکمران نریندر مودی کہتا ہے کہ گھر میں گھس کے ماریں گے، آج بھارت نے پاکستان میں مسجد پر حملہ کیا ہے، تو اس کے ذمہ دار نریندر مودی، امیت شاہ، راجناتھ، جے شنکر اور اجیت ڈوول ہیں، اس حملے کی اسلامک جوابدہی بنتی ہے کہ آنکھ کے بدلے آنکھ، اب دیکھتے ہیں کہ پاکستان بدلا کیسے لیتا ہے۔ سکھ فارجسٹس گلوبل خالصتان ریفرنڈم کے لیے پرامن جہدوجہد کررہی ہے،سکھ فار جسٹس ان 5 بندوں کے خلاف بین الاقوامی قوانین کے تحت قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے، ہم ان کو قانون کے دائرے میں لائیں گے نہ صرف پاکستان پر حملے کے لیے بلکہ امریکا، کنیڈا، یوکے اور آسٹریلیا میں دہشتگردی کے لیے بھی ان کو قانونی دائرے میں لائیں گے، نریندر مودی کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

    گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بھارتی پنجاب کے سکھ کھڑے ہیں، وہاں ہندوستان، مودی مردہ باد کے نعرے بھی لگے ہیں۔’مودی حکومت ہمیشہ رہائشی آبادیوں پر حملہ کرتی ہے، 1984 میں سری درباد صاحب پر انڈیا نے حملہ کیا، شہید جنرل 15 والا اور ان کے ساتھیوں نے انڈیا کو منہ توڑ جواب دیا اور نشانے پر انداگاندھی آئی تھیں‘

    بھارتی خبر رساں ادارے کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ،جھوٹ بے نقاب

    کراچی میں ہنگامی حالات کے پیشِ نظر اہم ایمرجنسی نمبرز جاری

    ترک صدر کا وزیراعظم سے رابطہ، شہریوں کی شہادت پر تعزیت

  • کراچی میں ہنگامی حالات کے پیشِ نظر اہم ایمرجنسی نمبرز جاری

    کراچی میں ہنگامی حالات کے پیشِ نظر اہم ایمرجنسی نمبرز جاری

    کراچی (سعد فاروق) — پاک بھارت سرحد پر کشیدگی کے باعث کراچی میں ممکنہ جنگی صورتحال کے پیشِ نظر ریسکیو، ایمبولینس، پولیس، فائر بریگیڈ اور دیگر اہم اداروں نے عوام کے لیے ایمرجنسی ہدایات اور ضروری نمبرز جاری کر دیے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود کو اور اپنے اہلِ خانہ کو محفوظ رکھنے کے لیے درج ذیل احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،
    اہم حفاظتی ہدایات:
    اپنے موبائل فونز مکمل چارج رکھیں اور موبائل بیلنس و انٹرنیٹ ڈیٹا دستیاب رکھیں۔خاندان کے افراد کے ساتھ رابطے کے لیے واٹس ایپ گروپ بنائیں۔کسی بھی بمباری یا حملے کی صورت میں قریبی بنکر یا بیسمنٹ میں پناہ لیں۔ اگر ایسا ممکن نہ ہو تو مضبوط چھت والے کمرے میں کھڑکیوں اور دروازوں سے دور رہیں۔کھلی جگہ پر موجود ہوں تو زمین پر لیٹ جائیں، منہ دونوں ہاتھوں سے ڈھانپیں اور کہنیوں سے پسلیوں کی حفاظت کریں۔

    پانی، خشک خوراک، ابتدائی طبی امداد کا سامان اور ایندھن (پٹرول) محفوظ رکھیں۔بمباری کے دوران دوڑنے یا چیخنے سے گریز کریں، اور بچوں، خواتین، بزرگوں اور زخمی افراد کی مدد کریں۔افواہیں نہ پھیلائیں، صرف مصدقہ حکومتی ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

    اہم ایمرجنسی نمبرز:
    بلڈ بینک:
    پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی: 111-733-257

    فاطمید فاؤنڈیشن: 32225284، 32258656، 32256036، 32253323

    حسینی بلڈ بینک: 021-32238405-8، 021-32237734-3

    ایدھی بلڈ بینک: 32413232

    ایمبولینس سروس:
    ایدھی: 115، 021-32310066، 021-32310077

    چھیپا: 1020، 111-111-134

    امان: 1021

    سینٹ جون ایمبولینس: 32250500، 32250600

    فائر بریگیڈ:
    فائر بریگیڈ مرکزی نمبر: 16

    ڈی ایچ اے: 1092

    سینٹرل فائر اسٹیشن: 021-99215007-8

    سٹی فائر اسٹیشن: 021-99215007-8

    مندرجہ ذیل فائر اسٹیشنز کے نمبرز خبر کے نیچے مکمل فہرست میں شامل ہیں۔

    دیگر اہم ادارے:
    رینجرز ہیلپ لائن: 1101

    این ڈی ایم اے (قومی آفات مینجمنٹ اتھارٹی): 051-111-157-157

    اہم ہدایت:
    حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی فوجی نقل و حرکت یا عسکری مقامات کی تصاویر یا معلومات سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں، کیونکہ یہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

    مزید یہ کہ اگر حالات بگڑیں تو خون کے عطیات کی فوری ضرورت بھی پیش آ سکتی ہے، لہٰذا رضا کارانہ طور پر خون دینے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

    ہوشیار رہیں، پرسکون رہیں، اور ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔

  • ترک صدر کا وزیراعظم سے رابطہ، شہریوں کی شہادت پر تعزیت

    ترک صدر کا وزیراعظم سے رابطہ، شہریوں کی شہادت پر تعزیت

    وزیراعظم شہباز شریف سے ترک صدر رجب طیب ایردوان نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں پاکستانی شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر بھارت کے بزدلانہ حملے نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے جوکہ ناقابل قبول ہے۔رجب طیب اردوان نے شہباز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ۔ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا اور پاکستانی عوام کے ساتھ ترکیہ کی یکجہتی کا اعادہ کیا۔

    شہباز شریف کی ترک صدر سے گفتگو میں بھارتی میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے بھارت نے بغیر ثبوت کے پہلگام واقعے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی سازش کی۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام حملے کی غیر جانبدارنہ شفاف تحقیقات کی پیشکش کا جواب نہیں دیا، بھارت نے جارحیت اور غیرذمہ دارانہ ریاستی رویے کا خطرناک راستہ اختیار کیا۔وزیراعظم کا پوری قوت سے ملکی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا اور بھارتی جارحیت کے بعد ترکیہ کی پاکستان سے یکجہتی اور حمایت کی تعریف کی۔

    پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا، صدر مملکت

    پاکستان نے رافیل گرا دیا،فرانس کی بھی تصدیق

    بھارتی جارحیت سے 31 معصوم شہری شہید ، 57 زخمی ،ترجمان پاک فوج

  • مذہبی، سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھارتی حملوں پر ردعمل

    مذہبی، سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھارتی حملوں پر ردعمل

    پاکستان کی مختلف مذہبی، سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھارتی حملوں پر ردعمل اور مذمت کا سلسلہ جاری ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر کیے گئے حملوں کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ جارحیت ناقابلِ قبول ہے اور کسی بھی قسم کی مہم جوئی کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی سرزمین اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا۔ یہ حملے بلا اشتعال ہیں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں.

    انہوں نے بھارت کی جانب سے شہری علاقوں، معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہ یہ طاقت کا مظاہرہ نہیں، بلکہ درندگی ہے۔ شہری آبادی کو نشانہ بنانا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔”چیئرمین پیپلزپارٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری قوم کی حمایت کے ساتھ دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں.

    ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم نے کہا ہے کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان کے معصوم شہریوں اور مساجد کو بزدلانہ طور پر نشانہ بنایا ہے،پاک فوج بھارت کے اس بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان کی چوبیس کروڑ عوام اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، قوم بھارت کے اس بزدلانہ حملے پر فوری اور بھاری جواب کی خواہاں ہے.

    تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے میزائل حملوں کو سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے نہ صرف پاکستانی خودمختاری پر حملہ ہیں بلکہ عالمی امن کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہیں۔حافظ سعد رضوی نے اپنے بیان میں کہا کہ پوری قوم اس وقت پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ بھارت کا بزدلانہ کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، اس نے ہمیشہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی کوشش کی ہے۔

    سربراہ ٹی ایل پی نے بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر اور بہاولپور سمیت کئی شہروں کو نشانہ بنانے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہایہ حملے صرف دہشت گردی نہیں بلکہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستانی قوم دشمن کے ان حملوں کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گی، اور اس موقع پر پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے۔

    تحریک لبیک پاکستان کے تمام کارکنان اور عہدیداران کو افواج پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے انہوں نے کہا”ٹی ایل پی کا ہر ذمہ دار اور کارکن افواج پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔ وطن عزیز کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔سربراہ ٹی ایل پی نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی اس کھلی جارحیت کا نوٹس لے اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

    اقوام متحدہ کا بھارتی حملوں پر اظہارِ تشویش، دونوں ممالک سے تحمل کی اپیل

    کراچی ایئرپورٹ کے اردگرد لیزر لائٹس کے استعمال پر پابندی ، ایمرجنسی نافذ

    کراچی ایئرپورٹ کے اردگرد لیزر لائٹس کے استعمال پر پابندی ، ایمرجنسی نافذ

    پاکستان پر حملہ ناقابلِ قبول، دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف

  • اقوام متحدہ کا بھارتی حملوں پر اظہارِ تشویش، دونوں ممالک سے تحمل کی اپیل

    اقوام متحدہ کا بھارتی حملوں پر اظہارِ تشویش، دونوں ممالک سے تحمل کی اپیل

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حالیہ میزائل حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے زیادہ سے زیادہ تحمل برتنے کی اپیل کی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے زور دیا ہے کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی قسم کی مزید کشیدگی سے گریز کریں تاکہ خطے میں امن و استحکام قائم رکھا جا سکے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے اپنے بیان میں کہا کہ ” اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے پار فوجی کارروائیوں پر بہت تشویس ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان کسی فوجی تصادم کی متحمل نہیں ہو سکتی۔”

    یہ بیان بھارت کی جانب سے "آپریشن سندور” کے تحت پاکستان اور پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں میزائل حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ بھارت نے ان حملوں کو پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کا ردعمل قرار دیا ہے، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔بھارت کی جانب سے کیے گئے میزائل حملوں میں پاکستان کے مطابق تین شہری ہلاک اور بارہ زخمی ہوئے ہیں، جبکہ دو مساجد کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پاکستان نے ان حملوں کو "بزدلانہ کارروائی” قرار دیا ہے۔

    پنجاب میں کل تعلیمی ادارے بند، گورنر پنجاب کی بھارتی حملے کی مذمت

    کراچی ایئرپورٹ کے اردگرد لیزر لائٹس کے استعمال پر پابندی ، ایمرجنسی نافذ

    پاکستان پر حملہ ناقابلِ قبول، دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف

    پنجاب بھر میں ہنگامی حالت کا نفاذ، ہائی الرٹ ،مریم نواز کی بھارت کو دو ٹوک وارننگ