Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • ڈرون یا راکٹ حملے شروع نہیں کیے، صرف دفاع میں کارروائی کی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈرون یا راکٹ حملے شروع نہیں کیے، صرف دفاع میں کارروائی کی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے نہ تو ڈرون حملے کیے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی فضائی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر صرف بھارتی فوجی چوکیوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے جوابی فائرنگ کی جا رہی ہے۔

    ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات لگا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے، جبکہ ایسے دعوؤں کے کوئی ثبوت موجود نہیں۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ بلا ثبوت الزام تراشی بند کرے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ بھارت نے پاکستان کے چھ مختلف مقامات کو نشانہ بنایا، جن میں شہری آبادی، مسجد، خواتین اور بچے شامل تھے۔

    انہوں نے بھارت کے اس دعوے کو "جھوٹ اور افسانہ” قرار دیا کہ پاکستان نے ڈرون یا فضائی حملے کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر واقعی ایسا کچھ ہوا ہوتا تو اس کا کوئی ڈیجیٹل ثبوت ضرور موجود ہوتا، کیونکہ یہ 21ویں صدی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت سے سوال کیا کہ اگر اس کے پاس پاکستانی پائلٹس موجود ہیں، تو وہ کہاں ہیں؟

    مزید کہا کہ پہگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو آزاد اور غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کی، لیکن بھارت نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

    افواجِ پاکستان کی جرات مندی اور قومی یکجہتی، دشمن کو منہ توڑ جواب

    ایل او سی،بھارتی جارحیت،نہتے شہری زخمی،بھارت سے مقابلے کا عزم

  • پاکستان کا پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا  مطالبہ درست ہے، ٕامریکی دفترخارجہ

    پاکستان کا پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ درست ہے، ٕامریکی دفترخارجہ

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت سے پہلگام واقعے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کے مطالبے کو امریکا اہم سمجھتا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان نے پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، اور امریکا ایسی ہر کوشش کی حمایت کرتا ہے جو سچ سامنے لانے کے لیے کی جائے۔دونوں ممالک کو چاہیے کہ سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے معقول، پائیدار اور ذمہ دارانہ حل تلاش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس صورتحال میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کا خواہاں ہے۔

    ٹیمی بروس نے مزید بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان اور بھارت کے حکام سے رابطے کیے ہیں تاکہ تنازع کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ امریکا گزشتہ دو ہفتوں سے دونوں ممالک کی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے، تاہم رابطوں کی تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کی جا سکتیں۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا کا واضح مؤقف ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، چاہے وہ مشرق ہو یا دنیا کا کوئی اور خطہ۔ ہم چاہتے ہیں کہ معاملات کو بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جائے، کیونکہ یہی بہترین اور پائیدار طریقہ ہے۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکا خطے میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گا، اور پاکستان و بھارت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

    کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل بحال

    پاکستانی پائلٹ کی گرفتاری کے بھارتی دعوے بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں، دفتر خارجہ

    ائیر ڈیفنس سسٹم کی بڑی کامیابی، بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا

    پہلگام واقعے کا بھانڈا پھوڑنے والی بھارتی گلوکارہ کے خلاف مقدمہ خارج

    پاک بھارت کشیدگی کے بعد اسلام آباد میں ہنگامی انتظامات

  • کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل بحال

    کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل بحال

    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان پی اے اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے دیگر تمام بڑے ہوائی اڈوں پر بھی فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، اور کسی قسم کی بندش یا تاخیر کی اطلاع نہیں ہے۔ترجمان نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سفری معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ تبدیلی یا تاخیر سے بروقت آگاہ رہ سکیں۔

    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ تمام ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن کو محفوظ اور منظم رکھنے کے لیے متعلقہ ادارے مکمل الرٹ ہیں۔

    پاکستانی پائلٹ کی گرفتاری کے بھارتی دعوے بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں، دفتر خارجہ

    ائیر ڈیفنس سسٹم کی بڑی کامیابی، بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا

    پہلگام واقعے کا بھانڈا پھوڑنے والی بھارتی گلوکارہ کے خلاف مقدمہ خارج

    پاک بھارت کشیدگی کے بعد اسلام آباد میں ہنگامی انتظامات

    بھارت کا بزدلانہ حملہ، فرانسیسی اخبار نے بھارتی فضائیہ کی نااہلی کا پول کھول دیا

  • پاکستانی پائلٹ کی گرفتاری کے بھارتی دعوے بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں، دفتر خارجہ

    پاکستانی پائلٹ کی گرفتاری کے بھارتی دعوے بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں، دفتر خارجہ

    دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر حملوں، پاکستانی جنگی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ کی گرفتاری سے متعلق دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹ، سیاسی مفاد پر مبنی پروپیگنڈا اور خطے میں عدم استحکام پھیلانے کی سازش قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی میڈیا اور حکام کی جانب سے پٹھان کوٹ، جیسلمیر اور سری نگر پر مبینہ پاکستانی حملوں اور ایف-16 یا جے ایف-17 طیاروں کی تباہی کے دعوے سراسر جھوٹ پر مبنی اور قابل مذمت ہیں۔ ان میں کسی قسم کی تحقیق یا ثبوت شامل نہیں اور یہ پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مہم کا حصہ ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک منصوبہ بندی کے تحت سیاسی اور عسکری مقاصد کے لیے غلط معلومات کو استعمال کر رہا ہے تاکہ جھوٹے الزامات کے ذریعے پاکستان کے خلاف جارحیت کا جواز پیدا کیا جا سکے۔ اس قسم کے اقدامات نہ صرف علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں بلکہ جنوبی ایشیا میں پہلے سے کشیدہ صورتحال کو مزید بگاڑنے کا باعث بن سکتے ہیں۔

    دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت کی اس خطرناک مہم جوئی کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور اسے تحمل اور بین الاقوامی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کرے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی، جھوٹے الزامات یا جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کے اس دعوے کو بھی سختی سے مسترد کیا کہ پاکستان کا کوئی ایف-16 یا جے ایف-17 طیارہ نشانہ بنایا گیا یا کسی پاکستانی پائلٹ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایسی تمام خبریں بے بنیاد، گمراہ کن اور بھارتی عوام کو دھوکہ دینے کی ایک ناکام کوشش ہیں۔ترجمان نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، لیکن اپنے دفاع، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ کسی بھی قسم کی مہم جوئی یا جارحیت کا فوری، بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

    ائیر ڈیفنس سسٹم کی بڑی کامیابی، بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا

    پاک بھارت کشیدگی کے بعد اسلام آباد میں ہنگامی انتظامات

    پاک بھارت کشیدگی کے بعد اسلام آباد میں ہنگامی انتظامات

    بھارت کا بزدلانہ حملہ، فرانسیسی اخبار نے بھارتی فضائیہ کی نااہلی کا پول کھول دیا

  • ائیر ڈیفنس سسٹم کی بڑی کامیابی، بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا

    ائیر ڈیفنس سسٹم کی بڑی کامیابی، بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا

    پاکستان نے بھارتی جارحیت کا ایک اور مؤثر جواب دیتے ہوئے بہاولنگر کے قریب بھارتی ساختہ ہیروپ ڈرون کو کامیابی سے مار گرایا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ دعویٰ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک بیان میں کیا۔عطاء تارڑ نے بتایا کہ پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے انتہائی مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کا ڈرون بہاولنگر کے فضائی حدود میں نشانہ بنایا، جس کے بعد ڈرون کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور ہماری افواج کسی بھی قسم کی دراندازی پر فوری اور مؤثر ردعمل دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کا ایئر ڈیفنس سسٹم چوکنا، فعال اور مکمل طور پر تیار ہے۔ دشمن کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    بھارتی ہیروپ ڈرون کیا ہے؟

    ہیروپ ڈرون ایک خودکش ڈرون تصور کیا جاتا ہے، جسے عام طور پر ٹارگٹ پر جا کر تباہ کیا جاتا ہے۔ یہ اسرائیلی ساختہ ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور بھارتی افواج اسے مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ تاہم پاکستانی دفاعی ماہرین کی جانب سے بروقت ایکشن لے کر اس خطرے کو ناکام بنایا جا چکا ہے۔

    پہلگام واقعے کا بھانڈا پھوڑنے والی بھارتی گلوکارہ کے خلاف مقدمہ خارج

    پاک بھارت کشیدگی کے بعد اسلام آباد میں ہنگامی انتظامات

    بھارت کا بزدلانہ حملہ، فرانسیسی اخبار نے بھارتی فضائیہ کی نااہلی کا پول کھول دیا

    بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، رافیل گرائے، 29 ڈرون تباہ کیے، عطاء تارڑ

    نوازشریف کوشش کرتے ہیں کہ چیزیں ساری صلح صفائی کے ساتھ ہوں،خواجہ آصف

  • پہلگام واقعے  کا بھانڈا پھوڑنے والی بھارتی گلوکارہ کے خلاف مقدمہ خارج

    پہلگام واقعے کا بھانڈا پھوڑنے والی بھارتی گلوکارہ کے خلاف مقدمہ خارج

    بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر ایودھیا کی سول کورٹ نے معروف بھوجپوری گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھوڑ کے خلاف دائر ’غداری‘ کا مقدمہ سماعت کے قابل نہ ہونے پر خارج کر دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نیہا سنگھ راٹھوڑ کے خلاف اپریل کے آخر میں لکھنؤ میں "بھارتیہ نیئیا سنہتا”، "انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ” اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں غداری کی دفعات اور وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ بھارتی حکام کی توہین کے الزامات شامل تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایودھیا کی سول جج ایکتا سنگھ نے کیس کی سماعت کے بعد ریمارکس دیے کہ گلوکارہ پر اگر واقعی وزیر اعظم یا دیگر سرکاری افسران کی توہین کا الزام تھا تو مقدمہ صرف سرکاری وکیل کے ذریعے دائر ہونا چاہیے تھا، اور اس کے لیے حکومت کی پیشگی اجازت ضروری تھی، جو اس کیس میں حاصل نہیں کی گئی۔عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ نیہا سنگھ راٹھوڑ کے خلاف دائر مقدمہ ایک عام شہری کی جانب سے درج کرایا گیا، جو قانوناً درست طریقہ نہیں، اسی بنا پر مقدمہ ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیا گیا۔

    الزام: ویڈیو میں وزیر اعظم مودی اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا

    یاد رہے کہ نیہا سنگھ راٹھوڑ نے اپریل میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے ایک واقعے پر تنقیدی ویڈیو جاری کی تھی، جس میں انہوں نے بھارتی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ویڈیو میں انہوں نے پہلگام واقعے کو "حکومت کا تیار کردہ ڈراما” قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ اسے بہار انتخابات میں ووٹ بٹورنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ “جو وزیر اعظم دنیا کی جنگیں ایک فون کال پر رکوانے کا دعویٰ کرتے ہیں، وہ اپنے ہی ملک میں ہونے والے واقعات کو روکنے میں ناکام ہیں۔”

    حکومت پر تنقید، اظہارِ رائے یا غداری؟

    نیہا سنگھ راٹھوڑ کا کہنا تھا کہ ایک جانب حکومت پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر ہمدردی سمیٹنا چاہتی ہے، تو دوسری طرف عوام کو ہدایت دی جا رہی ہے کہ وہ اس پر کوئی سوال نہ اٹھائیں۔ ان کے مطابق یہ طرز عمل جمہوریت کے اصولوں کے منافی ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی کے بعد اسلام آباد میں ہنگامی انتظامات

    بھارت کا بزدلانہ حملہ، فرانسیسی اخبار نے بھارتی فضائیہ کی نااہلی کا پول کھول دیا

    بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، رافیل گرائے، 29 ڈرون تباہ کیے، عطاء تارڑ

    نوازشریف کوشش کرتے ہیں کہ چیزیں ساری صلح صفائی کے ساتھ ہوں،خواجہ آصف

    ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے والے 500 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی

  • پاک بھارت کشیدگی کے بعد اسلام آباد میں ہنگامی انتظامات

    پاک بھارت کشیدگی کے بعد اسلام آباد میں ہنگامی انتظامات

    پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت اہم ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں ہنگامی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دیے گئے ہیں، جبکہ شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر شیلٹرز کی نشاندہی بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

    24 گھنٹے فعال کنٹرول روم قائم، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    اجلاس میں بتایا گیا کہ سیف سٹی کمپلیکس میں 24/7 کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی اطلاع پر فوری کارروائی کی جا سکے۔ اسلام آباد کے تمام بڑے ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کے تحت "وار بک رولز” نافذ کر دیے گئے ہیں، اور بلڈ ریلیف کیمپس بھی قائم کیے جا چکے ہیں۔

    اشیائے خوردونوش اور پیٹرول کی دستیابی یقینی بنانے کے اقدامات

    مارکیٹ کمیٹی نے سبزیوں، دالوں اور دیگر ضروری اشیاء کا اضافی ذخیرہ محفوظ کر لیا ہے جبکہ پیٹرول پمپس پر بھی اضافی سٹاک کی دستیابی کے لیے جامع لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مساجد سے بروقت اعلانات کے لیے بھی مکمل کوآرڈینیشن کر لی گئی ہے۔

    نوجوانوں کی بطور رضاکار تربیت، عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل

    اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ نوجوانوں کو بطور والنٹیر تربیت دے رہی ہے تاکہ ہنگامی حالات میں وہ انتظامیہ کی معاونت کر سکیں۔ ڈی سی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہمہ وقت فیلڈ میں موجود رہیں اور شہریوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں۔ڈی سی عرفان میمن نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ یا سائرن کی آواز پر فوری طور پر کنٹرول روم سے رابطہ کریں اور تصدیق کے بعد ہی کسی خبر پر ردعمل دیں۔ انہوں نے افواہوں کے سدباب کے لیے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ "گھروں کی لائٹس بند کرنے” کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    غیر تصدیق شدہ خبروں سے گریز کریں، ضلعی انتظامیہ کا انتباہ

    ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ موجودہ نازک صورتحال میں شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی غیر مصدقہ خبر پر کان نہ دھریں۔ انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ شہر میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

    بھارت کا بزدلانہ حملہ، فرانسیسی اخبار نے بھارتی فضائیہ کی نااہلی کا پول کھول دیا

    بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، رافیل گرائے، 29 ڈرون تباہ کیے، عطاء تارڑ

    نوازشریف کوشش کرتے ہیں کہ چیزیں ساری صلح صفائی کے ساتھ ہوں،خواجہ آصف

    ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے والے 500 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی

  • بھارت کا بزدلانہ حملہ، فرانسیسی اخبار نے بھارتی فضائیہ کی نااہلی کا پول کھول دیا

    بھارت کا بزدلانہ حملہ، فرانسیسی اخبار نے بھارتی فضائیہ کی نااہلی کا پول کھول دیا

    معروف فرانسیسی اخبار لی مونڈے نے بھارتی فضائیہ کی حالیہ ناکامیوں اور بزدلانہ کارروائیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے مودی حکومت کے جھوٹے دعوؤں اور میڈیا پروپیگنڈے پر کاری ضرب لگائی ہے۔

    باغی ٹی وی کو موصول اخبار کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں ہونے والے حالیہ فوجی آپریشنز نے بھارتی فضائیہ کی تکنیکی کمزوریوں اور جنگی حکمتِ عملی کی خامیوں کو دنیا کے سامنے آشکار کر دیا ہے۔ لی مونڈے نے انکشاف کیا ہے کہ پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، جس میں رافیل طیاروں کی تباہی بھی شامل ہے جو بھارت کے لیے شدید شرمندگی کا باعث بنا۔

    فرانسیسی اخبار نے مزید لکھا کہ دسمبر 2024 میں بھارت کے آڈیٹر جنرل کی ایک رپورٹ میں بھارتی فضائیہ کی تکنیکی خامیوں، ناکافی تربیت اور فضائی تیاری پر سنگین سوالات اٹھائے گئے تھے۔ ان خامیوں کا نتیجہ اب میدان جنگ میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق، بھارتی سکیورٹی ذرائع نے فرانس کی خبر رساں ایجنسی کو تین جنگی طیاروں کے نقصان کی تصدیق کر دی ہے، جن میں کم از کم ایک رافیل طیارہ شامل ہے۔ یاد رہے کہ بھارت نے 2016 میں 36 رافیل طیارے تقریباً 8 ارب یورو کے عوض فرانس سے خریدے تھے۔

    مودی حکومت کی سچ بولنے والے ہزاروں "ایکس” اکاؤنٹس بلاک کرنے کی درخواست

    آئی پی ایل میچ کے دوران اچانک لائٹس بند ، میچ منسوخ

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے پاس جدید فرانسیسی اور چینی ساختہ لڑاکا طیارے موجود ہیں، اور پاک فضائیہ کو دہشت گردی کے خلاف پندرہ سالہ جنگی تجربہ حاصل ہے، جو بھارتی فضائیہ کے مقابلے میں نمایاں برتری فراہم کرتا ہے۔لی مونڈے نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بھارتی حکومت نے میڈیا پر دباؤ ڈال کر لڑاکا طیاروں کی تباہی سے متعلق خبروں کو دبا دیا۔ تاہم بین الاقوامی میڈیا نے ان خبروں کو رپورٹ کر کے مودی حکومت کی سنسرشپ اور بھارتی فضائیہ کی نااہلی کو طشت از بام کر دیا۔

    نوازشریف کوشش کرتے ہیں کہ چیزیں ساری صلح صفائی کے ساتھ ہوں،خواجہ آصف

    بھارت میں‌فیک نیوز فیکٹری متحرک،لاہور پر حملے کی خبر بے بنیاد

    دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ بھارتی فضائیہ کی کمزور تیاری، بھارت کے بزدلانہ حملے اور عالمی سطح پر اس کی سبکی کی کھلی گواہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اور بھارتی فوج کی ناکامی پر اب دنیا بھی سوال اٹھا رہی ہے۔

    بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، رافیل گرائے، 29 ڈرون تباہ کیے، عطاء تارڑ

  • بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، رافیل گرائے، 29 ڈرون تباہ کیے، عطاء تارڑ

    بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، رافیل گرائے، 29 ڈرون تباہ کیے، عطاء تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں 29 ڈرونز اور رافیل طیارے مار گرائے ہیں، جس سے نہ صرف بھارتی فضائیہ کا مورال تباہ ہوا بلکہ ان کا جنگی غرور بھی خاک میں مل گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے افواج پاکستان کو بھرپور جواب دینے کا مکمل اختیار دے دیا ہے اور بھارتی جارحیت کا جواب "ضرور، بھرپور اور بروقت” دیا جائے گا۔ "ہم کب، کہاں اور کیسے مارتے ہیں؟ یہ فیصلہ ہمارا ہوگا۔ پاکستان جب جواب دے گا تو اس کی گونج پوری دنیا میں سنی جائے گی۔” ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنا دفاع کیا ہے اور جو بھی جوابی کارروائی کی گئی وہ دفاعی نوعیت کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نہ تو جلد بازی کی ہے اور نہ ہی کسی کے بہکاوے میں آئے بغیر قومی مفاد میں فیصلے کیے ہیں۔ “جنگ کوئی گلی محلے کی لڑائی نہیں، اسے حکمت اور ذمہ داری سے لڑا جاتا ہے۔”

    بھارتی طیارے اور بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ

    عطاء تارڑ نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی افواج نے بھارتی رافیل طیارے مار گرائے، جس کے بعد بھارتی ایئر فورس کا مورال زمین بوس ہو گیا۔ "ہم نے ان کا سسٹم جام کر کے طیارے گرائے، اور بھارت کے بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا۔ اس حقیقت کو بھارتی میڈیا اور فوجی قیادت تسلیم کر چکی ہے۔”

    سکھ برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے کشیدگی کے باوجود سکھ یاتریوں کے ویزے منسوخ نہیں کیے اور سکھ برادری کو مکمل تحفظ فراہم کیا ہے۔ "پاکستان سکھوں کے مذہبی مقامات کا محافظ ہے، ان پر حملے بھارت کے علاوہ کوئی اور نہیں کر سکتا۔ بھارت سکھوں میں پاکستان کے خلاف نفرت پیدا کرنا چاہتا ہے لیکن ہم سکھ برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔بھارت نے کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کو قتل کیا اور اب سکھوں کی فصلیں تباہ کر کے ان کو مشتعل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    پاکستان کا مؤقف واضح، دفاع مضبوط

    عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے کسی بھی بین الاقوامی سرحد یا مقبوضہ کشمیر میں کوئی حملہ نہیں کیا۔ "ہم نے دفاع میں کارروائی کی ہے، اور پاکستان کا دفاع محفوظ اور مضبوط ہاتھوں میں ہے۔” بھارت کی 6 اور 7 مئی کی جارحیت مکمل طور پر ناکام ہوئی اور بھارتی میڈیا اب جھوٹا پراپیگنڈا پھیلا کر اپنی خفت مٹا رہا ہے۔ "پاکستانی فضائیہ کو کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں پہنچا، اور تمام حملے دفاعی صلاحیتوں سے روکے گئے۔”

    عالمی برادری بھارتی جھوٹ کا نوٹس لے

    وزیر اطلاعات نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارتی جھوٹ، اشتعال انگیزی اور فالس فلیگ آپریشنز کا نوٹس لے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنا دفاعی حق رکھتا ہے اور ہم ہر ممکنہ صورت میں اپنے ملک اور عوام کا تحفظ کریں گے۔انہوں نے کہا، "اختیار اب ہمارے پاس ہے، اور وقت، جگہ اور طریقہ ہم طے کریں گے۔ جب پاکستانی آئیں گے تو دنیا کو پتہ چلے گا کہ پاکستانی آئے ہیں۔

    نوازشریف کوشش کرتے ہیں کہ چیزیں ساری صلح صفائی کے ساتھ ہوں،خواجہ آصف

    ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے والے 500 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی

    بھارت کے ڈرون حملوں کی شدیدمذمت کرتے ہیں، ایم پی پی

    پانڈو سیکٹر،بھارتی جارحیت کا جواب،بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر کو تباہ

  • نوازشریف کوشش کرتے ہیں کہ چیزیں ساری صلح صفائی کے ساتھ ہوں،خواجہ آصف

    نوازشریف کوشش کرتے ہیں کہ چیزیں ساری صلح صفائی کے ساتھ ہوں،خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دانستہ طور پر کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے اور پچھلے تین دنوں سے مسلسل ٹمپریچر بڑھا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ "اللہ نہ کرے کہ معاملہ نیوکلیئر سطح تک چلا جائے۔” نواز شریف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وہ تین مرتبہ وزیراعظم رہ چکے ہیں، وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ایٹمی دھماکے بھی انہی کے دور میں ہوئے۔ نواز شریف صلح جو شخصیت ہیں اور ہمیشہ امن و مفاہمت کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دونمبری کر رہا ہے اور پاکستان کے خلاف مسلسل اشتعال انگیزی میں مصروف ہے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارے مشترکہ دوست ممالک کشیدگی کم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، لیکن موجودہ حالات میں دونوں ممالک بند گلی میں داخل ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جارحانہ حکمت عملی کے باعث پاکستان کے پاس جوابی آپشنز محدود ہو چکے ہیں، تاہم پاکستان اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

    خواجہ آصف نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ "آج ڈرونز آئے، کل جہاز آئے تھے، ہم اپنا دفاع کریں گے۔ جو بھی انیشیٹو لیں گے، وہ دفاعی نوعیت کا ہوگا۔ ہم مزید اس طرح کی صورتحال برداشت نہیں کریں گے۔” بھارت بیک آف نہیں کر رہا، اور اگر یہی صورتحال رہی تو پاکستان جواب دے گا۔ "ہم عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کی غیر جانب دار تحقیقات کرائے۔ بھارت دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی کارروائیاں کر رہا ہے۔ وہ چاہے تو کسی بھی ملک سے تحقیقات کروالے، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔”

    وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کو جواب کب دینا ہے، یہ فیصلہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ کرے گی۔ "اگر میں ابھی جواب دے دوں تو یہ دو منٹ میں ساری دنیا میں پھیل جائے گا۔” ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ایڈوائزری سطح پر روابط ممکن ہیں، لیکن مجھے اس کی تفصیلات کا علم نہیں۔بھارت میں سکھ کمیونٹی خوش نہیں، اور جو کچھ پلوامہ میں کیا گیا، ویسا ہی کچھ پنجاب میں ہو رہا ہے۔ "مودی صرف بھارت ہی نہیں، پوری دنیا کے امن کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ اس نے کینیڈا اور امریکا کے امن کو بھی متاثر کرنے کی کوشش کی۔”خواجہ آصف نے زور دیا کہ آبی ذخائر کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ پاکستان نے اپنی توجہ مکمل طور پر دفاعی تیاریوں پر مرکوز کر رکھی ہے اور ہر ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

    بھارت کے ڈرون حملوں کی شدیدمذمت کرتے ہیں، ایم پی پی

    مودی حکومت کی سچ بولنے والے ہزاروں "ایکس” اکاؤنٹس بلاک کرنے کی درخواست

    پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے

    آئی پی ایل میچ کے دوران اچانک لائٹس بند ، میچ منسوخ