Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • بھارت کے ڈرون حملوں کی شدیدمذمت کرتے ہیں، ایم پی پی

    بھارت کے ڈرون حملوں کی شدیدمذمت کرتے ہیں، ایم پی پی

    میری پہچان پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے کہا ہے کہ بھارت کے 25 سے زائد اسرائیلی ساختہ ڈرون حملوں کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ جنہیں جانباز پاکستانی فوج نے مار گرایا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مرکزی کمیٹی نے کہا کہ اپنے جہازوں کا عبرت ناک انجام دیکھ کر ڈرون حملے کرنے والا بھارت اپنے انجام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ہم ڈورن حملوں سے شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کے لئے دعائے صحت کرتے ہیں۔ بھارت بھونڈے طریقوں سے پاکستانی قوم کو خوف میں مبتلا نہیں کرسکتا۔ جہاں ڈرون گرتا ہے وہاں پاک فوج زندہ باد اور نعرہ تکبیر۔پاک فوج نے ڈرون گرا کر بھارت کو کرارا جواب دیا۔ اسرائیلی ڈرون کا استعمال بھارت کی مسلمانوں کے خلاف نفرت کی عکاسی ہے خوف میں مبتلا بھارت اب ڈرون دہشت گردی ک ر رہا ہے۔پاکستان نے ردعمل دیا تو بھارت کے چھکے چھوٹ جائیں گے۔ جہازوں کی تباہی کے بعد بزدل بھارت ڈرون حملوں پر آگیا۔ لیکن پاکستان ہر صورت حال کے لئے تیار ہے۔

    اللہ اکبر کے نعرے قوم میں نیا جزبہ پیدا کر رہے ہیں۔ بھارت کے خلاف بین الاقوامی کمیونٹی کا ایکشن نہ لینا افسوس ناک ہے اگر پاکستان نے جو ناقابل تسخیر ہے اللہ کی تائید و نصرت سے ایکشن لیا تو پھر بھارت عبرت کا نشان بن جائے گا۔ ایم پی پی کا ایک ایک کارکن اور پاکستانی قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ بھارت یاد رکھے کہ افواج پاکستان کو عوام اور سیاسی قیادت کا مینڈیٹ حاصل ہے اور پاکستان بھارت کو جدید ٹیکنا لوجی سے بھی ایسی شکست دے گا کہ بھارت جنگی جنون بھول جائے گا۔

    پورے پاکستان میں پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے نعروں کی گونج سے قوم فوج کاحوصلہ بڑھا رہی ہے جو ہر دم تیار ہے اور انکے ڈرون حملوں کو ناکام بنا کر بھارت کو شکست دے چکا ہے۔ پاکستانی فوج شہادت کا جزبہ رکھتی ہے جبکہ بھارتی فوج موت سے ڈرتی ہے پاکستانی قوم نے بھی سروں پر کفن باندھ لیا ہے۔ بھارت شر انگیزی سے باز آجائے ورنہ ردعمل سنگین ہوگا۔ بین الاقوامی دنیا بیان بازی سے آگے بڑھے۔ پاکستان کو سخت ردعمل پر مجبور نہ کیا جائے۔

    پٹھانکوٹ پر حملے کا بھارتی الزام،پاکستان کی سختی سے تردید،بیہودہ پروپیگنڈہ قرار

    مودی حکومت کی سچ بولنے والے ہزاروں "ایکس” اکاؤنٹس بلاک کرنے کی درخواست

    آئی پی ایل میچ کے دوران اچانک لائٹس بند ، میچ منسوخ

    پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کے لیے نئی ہدایت جاری

  • مودی حکومت کی سچ  بولنے والے ہزاروں "ایکس” اکاؤنٹس بلاک کرنے کی درخواست

    مودی حکومت کی سچ بولنے والے ہزاروں "ایکس” اکاؤنٹس بلاک کرنے کی درخواست

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) کی گلوبل گورنمنٹ افیئرز ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے سچائی دبانے اور اختلافی آوازوں کو خاموش کرنے کے لیے 8,000 سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس بھارت میں بلاک کرنے کی سرکاری درخواست کی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایکس پر جاری کردہ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ان احکامات پر عمل نہ کیا گیا تو کمپنی کے بھارت میں موجود مقامی ملازمین کو بھاری جرمانوں اور قید جیسی سخت سزاؤں کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ان میں سے متعدد اکاؤنٹس بین الاقوامی میڈیا اداروں اور معروف شخصیات سے وابستہ ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ بیشتر کیسز میں بھارتی حکومت کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کون سی پوسٹس ملکی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہیں، اور بعض اکاؤنٹس کے خلاف تو کسی قسم کا جواز یا ثبوت بھی پیش نہیں کیا گیا۔

    گلوبل گورنمنٹ افیئرز کے مطابق، کمپنی بھارت میں صرف مخصوص اکاؤنٹس تک رسائی کو محدود کر رہی ہے اور اس عمل کا آغاز ہو چکا ہے۔ تاہم، کمپنی نے پورے اکاؤنٹس بلاک کرنے کے احکامات کو آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرچہ یہ فیصلہ مشکل ہے، لیکن بھارت میں پلیٹ فارم کی دستیابی کو برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ عوام کو آزاد معلومات تک رسائی حاصل رہے۔

    ایکس نے ان احکامات کو شفافیت کے تحت عوام کے سامنے لانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، تاہم قانونی رکاوٹوں کے باعث فی الحال ایسا ممکن نہیں۔ کمپنی اس حوالے سے تمام ممکنہ قانونی راستوں پر غور کر رہی ہے، جبکہ بھارت میں متاثرہ صارفین کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے عدالت سے رجوع کریں۔

    پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے

    آئی پی ایل میچ کے دوران اچانک لائٹس بند ، میچ منسوخ

    پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کے لیے نئی ہدایت جاری

    بھارت میں‌فیک نیوز فیکٹری متحرک،لاہور پر حملے کی خبر بے بنیاد

  • پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے

    پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے

    پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب کی سفارتی کوششیں جاری ہیں، اسی سلسلے میں سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    باغی ٹی وی کے سفارتی ذرائع کے مطابق عادل الجبیر اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، پاک بھارت کشیدگی اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سعودی عرب خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم سفارتی کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مہمان وزیر مملکت آج بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں موجود تھے جہاں انہوں نے بھارتی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ پاکستان آمد کے موقع پر وہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی خصوصی ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، اور عالمی برادری کی جانب سے ثالثی کی کوششیں تیز ہو چکی ہیں۔

    آئی پی ایل میچ کے دوران اچانک لائٹس بند ، میچ منسوخ

    پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کے لیے نئی ہدایت جاری

    بھارت میں‌فیک نیوز فیکٹری متحرک،لاہور پر حملے کی خبر بے بنیاد

    پاکستانی ایف-16 گرانے کا دعویٰ سفید جھوٹ اور فیک نیوز ہے، سیکیورٹی ذرائع

  • آئی پی ایل میچ کے دوران اچانک لائٹس بند ، میچ منسوخ

    آئی پی ایل میچ کے دوران اچانک لائٹس بند ، میچ منسوخ

    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا ایک اہم میچ اس وقت منسوخ کر دیا گیا جب دورانِ کھیل اچانک اسٹیڈیم کی لائٹس بند ہو گئیں اور مکمل بلیک آؤٹ کی صورتحال پیدا ہو گئی۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالہ میں ہونے والے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں بجلی کی فراہمی اچانک معطل ہو گئی، جس کے باعث گراؤنڈ مکمل تاریکی میں ڈوب گیا۔ منتظمین کی جانب سے تکنیکی خرابی کو فوری طور پر دور کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود روشنی بحال نہ ہو سکی۔

    صورتحال کے پیشِ نظر امپائرز اور میچ ریفری نے باہمی مشاورت سے میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ بلیک آؤٹ کے باعث تماشائیوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور اسٹیڈیم سے انخلاء کا عمل شروع کر دیا گیا۔دھرم شالا میں 11 مئی کو شیڈول پنجاب کنگز اور ممبئی انڈینز کا میچ احمدآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب آئی پی ایل میں شامل غیر ملکی پلیئرز اپنی سیکورٹی کے حوالے سے سخت پریشانی کا شکار ہیں۔

    خیال رہے کہ ممبئی انڈینز کی ٹیم نے ممبی سے روانہ ہونا تھا مگر ایئرپورٹس کی بندش کے باعث ایسا ممکن نہ ہوسکا، دھرم شالہ اور اطراف کے ایئرپورٹس کی بندش کے باعث ممبئی انڈینز کی ٹیم کا ممبئی سے دھرم شالہ پہنچنا ناممکن تھا۔

    پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کے لیے نئی ہدایت جاری

    بھارت میں‌فیک نیوز فیکٹری متحرک،لاہور پر حملے کی خبر بے بنیاد

    پاکستانی ایف-16 گرانے کا دعویٰ سفید جھوٹ اور فیک نیوز ہے، سیکیورٹی ذرائع

  • پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کے لیے نئی ہدایت جاری

    پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کے لیے نئی ہدایت جاری

    امریکی حکومت نے پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے کی جانب سے اپنے شہریوں کے لیے ایک سفری انتباہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر لائن آف کنٹرول کے قریب جانے سے مکمل اجتناب کریں۔سفارتخانے نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی امریکی شہری متنازع علاقوں میں موجود ہو تو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث صورتحال مسلسل تغیر پذیر ہے اور امریکی حکام حالات پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    مزید برآں، سفارتخانے نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے اندر اور بیرون ملک فضائی سفر کی صورتحال بدستور غیر یقینی ہے۔ تاہم اسلام آباد، کراچی اور پشاور میں موجود امریکی سفارتی دفاتر معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں اور امریکی شہریوں کو مکمل معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

    پاکستانی ایف-16 گرانے کا دعویٰ سفید جھوٹ اور فیک نیوز ہے، سیکیورٹی ذرائع

    پاکستانی ایف-16 گرانے کا دعویٰ سفید جھوٹ اور فیک نیوز ہے، سیکیورٹی ذرائع

    مودی سرکار کی جعلی اے آئی ویڈیو بنا کر بھارتی قوم کو حوصلہ دینے کی ناکام کوشش

  • پاکستانی ایف-16 گرانے کا دعویٰ سفید جھوٹ اور فیک نیوز ہے، سیکیورٹی ذرائع

    پاکستانی ایف-16 گرانے کا دعویٰ سفید جھوٹ اور فیک نیوز ہے، سیکیورٹی ذرائع

    سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر پاکستانی ایف-16 طیارہ گرانے کی خبر کو سفید جھوٹ اور گمراہ کن پراپیگنڈا قرار دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت حالیہ دنوں میں ہیروپ ڈرون حملوں میں مسلسل ناکامی کے بعد شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اپنی خفت مٹانے کے لیے جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائیوں نے بھارت کو مکمل طور پر مفلوج اور کنفیوز کر کے رکھ دیا ہے۔ ڈرون حملوں کی ناکامی کے بعد بھارت نے راجستھان، پٹھان کوٹ اور مقبوضہ کشمیر میں خیالی حملے گھڑنے شروع کر دیے ہیں، تاکہ ان جھوٹے دعوؤں کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف مزید جارحیت کا جواز حاصل کیا جا سکے۔

    ذرائع نے واضح کیا ہے کہ افواجِ پاکستان بھارت کے ہر ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ پاکستان کی فضائی اور زمینی دفاعی صلاحیتیں ہر طرح کی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی اہلیت رکھتی ہیں، اور قوم کو اپنی افواج پر مکمل اعتماد ہے۔مزید برآں، سیکیورٹی اداروں نے بھارتی عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے میڈیا کی بے بنیاد اور اشتعال انگیز خبروں سے ہوشیار رہیں، کیونکہ اس طرح کی فیک نیوز خطے کے امن کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

    بھارت کامذموم مقاصد کیلئےناکام پروجیکٹائل حملہ، ڈی جی آئی ایس پی آرنےکیا شواہدکیساتھ بے نقاب

    مودی سرکار کی جعلی اے آئی ویڈیو بنا کر بھارتی قوم کو حوصلہ دینے کی ناکام کوشش

    پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا، سیکیورٹی ذرائع

  • ہندوستان دہشت گردی کا مرکز،آر ایس ایس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے،تابش قیوم

    ہندوستان دہشت گردی کا مرکز،آر ایس ایس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے،تابش قیوم

    لیگی وزرا قوم کا مورال بلند نہیں کر سکتے تو خاموش رہیں،قوم بھارتی حملے پر صرف بدلہ چاہتی ہے،تابش قیوم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کا مرکز ، پاکستانی قوم کے سینے اس وقت ٹھنڈے ہوں گے جب آر ایس ایس اور بی جے پی کے دہشتگردی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے گا،پاکستان وزرا قوم کا مورال گرانے میں مصروف ہیں،افواج پاکستان کا بھارتی جارحیت پر ابتدائی ردعمل پاکستانی امنگوں کے عین مطابق ہے،پاک فوج ہندوستان کے سندور آپریشن کا جواب دے پوری قوم اور ملت کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں،بھارتی ڈرون پاکستانی علاقوں میں گرائے گئے،بھارتی جارحیت اس وقت تک نہیں رکے گی جب تک اسے منہ توڑ جواب نہ دیا جائے،

    تابش قیوم کا کہنا تھا کہ بھارت نے جارحیت کی تو پاک فضائیہ نے رافیل سمیت بھارتی 5 طیارے گرا دیئے، ہم مسلح افواج کے عزم اور کردار کو سراہتے ہیں تا ہم ن لیگی حکومت کے وزرا کی جانب سے آنے والے بیانات سے قوم میں تشویش پائی جا رہی ہے،ترجمان پاک فوج کا بھارتی جارحیت سے اپنے وقت اور مقام پر بھارت سے حساب برابر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم رانا ثناء اللہ پاکستانی قوم کا مورال گرا رہے ہیں، اگر ن لیگی وزرا پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی نہیں کر سکتے تو خاموش رہیں، پاکستانی قوم بھارتی جارحیت پر بدلہ چاہتی ہے اور وہ بدلہ بھارت میں موجود آر ایس ایس ،بی جے پی کے دہشت گردی کے مراکز تباہ کرنے سے ہی پورا ہو گا

    تابش قیوم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر میزائل برسائے، عام شہری شہید ہوئے، مساجد کو نشانہ بنایا گیا،بھارتی میزائل حملے پاکستان کی خود مختاری پر حملہ ہیں،پاکستانی قوم بھارتی حملوں‌کے خلاف متحد و یکجا اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے، شہیدوں کے ایک ایک خون کے قطرے کے بدلہ کے لئے قوم منتظر ہے، 90 ھزار پاکستانیوں کے قاتل بھارت میں محفوظ بیٹھے ہیں،پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور وہ جواب مسلسل جاری رہنا چاہیے ،بھارت کی جارحیت ابھی بھی جاری ہے،شہیدوں کے خون ،مساجد اور قرآن کی شہادت کا بدلہ قرض ہے،بھارت نے آج لاہور،شیخوپورہ،گجرات،گوجرانوالہ،چکوال،گھوٹکی میں حملوں کےلئے ڈرون بھجوائے جنہیں تباہ کر دیا گیا،بھارت مسلسل جارحیت پر اترا ہوا ہے، یہ معاملہ اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک پاکستان بھارت کی سوچ سے بڑھ کر جواب نہ دے.

  • بھارت، امرتسر، دہلی، ممبئی اور گجرات میں بلیک آؤٹ، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

    بھارت، امرتسر، دہلی، ممبئی اور گجرات میں بلیک آؤٹ، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

    بھارت کے مختلف شہروں بشمول امرتسر، دہلی، ممبئی اور گجرات میں آج ایک بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش (بلیک آؤٹ) کی اطلاع ملی ہے۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق امرتسر انتظامیہ نے بتایا کہ گھبرائیں نہیں،گھروں سےباہرجمع نہ ہوں۔دوسری طرف ممبئی، دہلی گجرات میں بھی بجلی بندکردی گئی، ایمرجنسی سائرن بج گئے۔دہلی کے اہم مقامات جیسے کناٹ پلیس، انڈیا گیٹ، اکشردھام مندر، ممبئی کے کچھ حصے، بہار کا پٹنہ اور گجرات کا سورت ان علاقوں میں شامل ہیں، جہیاں بلیک آؤٹ کیا گیا۔

    یہ بلیک آؤٹ بھارتی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں جاری کیے گئے "آپریشن ابھیاش” (Operation Abhyas) کے تحت کیے گئے ایک سول ڈیفنس ڈرل کا حصہ ہے۔اس ڈرل کے دوران، متعدد شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل کی گئی، سائرن بجائے گئے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔ اس کا مقصد ہنگامی حالات میں شہریوں کی تیاری اور ردعمل کی جانچ کرنا تھا۔

    حکام نے اس ڈرل کو معمول کی مشق قرار دیتے ہوئے شہریوں سے افواہوں پر یقین نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشق ملک کی دفاعی تیاریوں کا حصہ ہے اور اس کا کسی بھی حقیقی خطرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔یہ بلیک آؤٹ صبح کے وقت شروع ہوا اور دوپہر تک جاری رہا۔ اس دوران، شہریوں کو بجلی کی بندش، سائرن کی آوازوں اور ہنگامی اطلاعات کا سامنا کرنا پڑا۔

    حکام نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

    پاک بھارت کشیدگی، سندھ بھر کے تمام اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

    امرتسر میں بھارتی فضائیہ نے میزائل فائر کر کے اپنا ہی طیارہ مار گر دیا

    بھارتی جارحیت، دونوں ممالک کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کے درمیان رابطے

    ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت میں اختلافات ختم کرنے کی خواہش کر دی

  • پاک بھارت کشیدگی، سندھ بھر کے تمام اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

    پاک بھارت کشیدگی، سندھ بھر کے تمام اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

    بھارتی حملوں کے پیش نظر سندھ بھر کے تمام اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ سندھ کے تمام ا سپتالوں میں عملے کو 24 گھنٹے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور ایمرجنسی رسپانس یونٹس کو الرٹ رہنے کا حکم بھی جاری کردیا گیاہے۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر کے تمام اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے تمام طبی عملے کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کردی گئی ہیں۔

    ایمبولینس، آکسیجن، IV فلوئیڈز اور ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے جبکہ غفلت پر سخت کارروائی کی جائے گی۔اس کے علاوہ ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے قریبی رابطے کی ہدایت کیساتھ ساتھ تمام ایمرجنسی کیسز کو مکمل توجہ اور احتیاط سے ڈیل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    امرتسر، اسلام آباد پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکے کی آواز، بجلی کی فراہمی معطل

    بھارتی جارحیت، دونوں ممالک کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کے درمیان رابطے

    ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت میں اختلافات ختم کرنے کی خواہش کر دی

  • امرتسر میں بھارتی فضائیہ نے میزائل فائر کر کے اپنا ہی طیارہ مار گر دیا

    امرتسر میں بھارتی فضائیہ نے میزائل فائر کر کے اپنا ہی طیارہ مار گر دیا

    امرتسر: بھارت کے زیرِ انتظام پنجاب کے شہر امرتسر میں ایک سنگین واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بھارتی فضائیہ نے مبینہ طور پر غلطی سے اپنا ہی سکھوئی Su-30MKI جنگی طیارہ میزائل سے نشانہ بنا دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ذرائع کے مطابق یہ واقعہ "فرینڈلی فائر” یعنی دوست دشمن کی تمیز کے بغیر ہونے والی فائرنگ کا نتیجہ تھا۔ واقعے کے فوراً بعد علاقے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، خاص طور پر امرتسر ایئرپورٹ کے آس پاس کے علاقوں میں، جس کے بعد بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دونوں پائلٹ طیارے سے بروقت نکلنے میں کامیاب ہو گئے اور انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔

    واقعے کے بعد بھارتی فضائیہ کی جانب سے تاحال سرکاری تصدیق یا تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع اس واقعے کو ایک "حادثاتی دفاعی غلطی” قرار دے رہے ہیں۔دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی فضائی نظام میں ممکنہ خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے، جس کی مکمل اور شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں۔

    اس سے قبل باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سےامرتسر کے پولیس کمشنر گروپریت سنگھ بھلر نے تصدیق کی کہ دھماکے کی آواز سنی گئی، تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق، دھماکے کی آواز پولیس اسٹیشن کے احاطے سے باہر سنی گئی، اور تحقیقات جاری ہیں۔یاد رہے کہ یہ واقعہ حالیہ مہینوں میں چوتھی مرتبہ پیش آیا ہے، جس سے علاقے میں سیکیورٹی کے حوالے سے مزید سوالات اٹھ رہے ہیں۔

    اس وقت، آمریتسر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، جس سے عوامی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ بجلی کی بندش کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکیں۔پولیس اور متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور عوام کو جلد ہی مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

    مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔