Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • پی ایس ایل 10؛ پشاور زلمی کی  اسلام آباد کو 6 وکٹوں سے شکست

    پی ایس ایل 10؛ پشاور زلمی کی اسلام آباد کو 6 وکٹوں سے شکست

    پی ایس ایل سیزن 10 کے 22 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ نے کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے تھے۔صاحبزادہ فرحان 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بین ڈی وارشز 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پشاور زلمی کی طرف سے محمد علی نے 3، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، احمد دانیال ،صائم ایوب اور حسین طلعت نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    جیت کے لیے 144 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم نے مطلوبہ اسکور 20 گیند پہلے ہی 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔معاذ صداقت 55 اور بابر اعظم 53 رنز (ناٹ آؤٹ) کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کائیلی میئرز ، بین ورشوس، نسیم شاہ اور ریلی میریڈتھ نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

    سکھ رہنما کے بھارتی افواج پر سنگین الزامات، چیٹی سنگھ پورہ سانحے کی یاد تازہ

    مزید 27 شہریوں کی بھارت سے پاکستان واپسی،بھارت کوئی نہ گیا

  • دو ایٹمی قوتوں میں کشیدگی بڑھنے لگی، خالصتان رہنما نے بھارت کے عزائم بے نقاب کر دیے”

    دو ایٹمی قوتوں میں کشیدگی بڑھنے لگی، خالصتان رہنما نے بھارت کے عزائم بے نقاب کر دیے”

    سینئر صحافی مبشر لقمان نے اپنے پروگرام "کھرا سچ” میں کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتیں اس وقت ایک دوسرے کے آمنے سامنے کھڑی ہیں، اور پوری دنیا تشویش میں مبتلا ہے۔ پہلگام میں معصوم شہریوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا، جس کے بعد منظر عام پر آنے والے شواہد یہ ظاہر کرتے ہیں کہ یہ ایک "فالس فلیگ آپریشن” تھا۔

    انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا، بشمول بی بی سی اور آر ٹی، اب کھل کر بھارت کے بیانیے پر سوال اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کی حکومت مسلسل پاکستان کو دھمکیاں دیتی رہی ہے، اور اب یہ سوچنا کہ وہ حملہ نہیں کرے گا، محض ایک خوش فہمی ہے۔

    مبشر لقمان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے اپنے عوام کو جنگ کے لیے اکسایا ہے، اور ملکی میڈیا چینلز اس وقت وار رومز میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکھ برادری، جسے پاکستان اپنا بھائی تصور کرتا ہے، اس تمام صورتحال میں ایک نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

    پروگرام میں خالصتان تحریک کے اہم رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور مودی کو الگ نہیں سمجھنا چاہیے، دونوں پاکستان کے وجود کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حالیہ واقعات بھارتی ایجنسیوں اور پراکسیز کی کارروائیوں کا نتیجہ ہیں، اور اس کا مقصد دنیا کو پاکستان کے خلاف اکسانا ہے۔

    گرپتونت پنوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان حکومت اس واقعے کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کروائے اور دنیا کے سامنے کھل کر بھارت کو چیلنج کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پہلے سے ایک مخصوص بیانیہ تیار کیا گیا تھا، جو واقعے کے فوری بعد پھیلایا گیا۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بھارت کے اندر سے انہیں مختلف ریاستوں کے سکھ اور غیر سکھ فوجیوں و افسران کی جانب سے اہم معلومات فراہم کی گئی ہیں، اور یہ کہ بھارت کی فوج میں بھی کئی لوگ موجودہ حکومت کے اقدامات سے نالاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اب ایک فعال اور جارحانہ خارجہ حکمت عملی اختیار کرنی ہوگی کیونکہ بھارت کی سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ "یونین آف انڈیا” خود پاکستان کے لیے خطرہ ہے۔ گرپتونت پنوں نے زور دیا کہ جب تک بھارت بطور ریاست ٹکڑوں میں نہیں بٹتا، خطے میں امن ممکن نہیں۔

    گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ سانحے میں 26 افراد کی جانیں ضائع ہوئیں، اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو یہ مودی کی سیاسی موت ثابت ہوگی۔بھارتی پنجاب پاکستان کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے، اور سکھ برادری بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دے گی.انہوں نے سکھ فوجیوں سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کے ہندوتوا ایجنڈے کے تحت پاکستان کے خلاف جنگ میں حصہ نہ لیں۔ پنوں نے کہا کہ پاکستان سکھ برادری کے لیے دوستانہ ملک ہے اور ہمیشہ سکھوں کی حمایت کی ہےبھارت فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے سکھوں اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے پہلگام میں ہندو سیاحوں کے قتل کو بھارتی ایجنسی ‘را’ کا آپریشن قرار دیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ خالصتان ریفرنڈم کی حمایت کرے اور بھارتی پنجاب کو آزاد ملک تسلیم کرے۔ پنوں نے کہا کہ پنجاب بھارتی تسلط سے آزاد ہو گا اور نیا ملک بنے گا۔

    دو ایٹمی قوتوں میں کشیدگی بڑھنے لگی، خالصتان رہنما نے بھارت کے عزائم بے نقاب کر دیے”

    مزید 27 شہریوں کی بھارت سے پاکستان واپسی،بھارت کوئی نہ گیا

    دفتر خارجہ کی پاکستانی شہریوں کیلئے بارڈر بند کرنے کی تردید

  • سکھ رہنما  کے بھارتی افواج پر سنگین الزامات، چیٹی سنگھ پورہ سانحے کی یاد تازہ

    سکھ رہنما کے بھارتی افواج پر سنگین الزامات، چیٹی سنگھ پورہ سانحے کی یاد تازہ

    ورلڈ سکھ پارلیمنٹ کے رہنما منپریت سنگھ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اپنے وڈیو بیان میں منپریت سنگھ کا کہنا ہے کہ پہلگام میں ہونے والے خونی حملے نے پرانے زخموں کو تازہ کر دیا ہے۔سانحے میں 26 افراد مارے گئے، جس پر منپریت سنگھ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اعلان کیا۔ منپریت سنگھ نے یاد دہانی کرائی کہ سن 2000 میں بھارتی فورسز نے چیٹی سنگھ پورہ میں 36 سکھوں کو شہید کیا تھا، جو آج تک ایک اندوہناک سانحہ کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سکھ قوم کو ہمیشہ جنگی ایندھن کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔

    انہوں نے مثال دی کہ 1971 کی جنگ میں جب بنگلہ دیش کا قیام عمل میں آیا، تو جنرل جگجیت سنگھ اروڑا نے بھارتی جانب سے ہتھیار ڈالنے کی دستاویزات پر دستخط کیے، مگر محض چند سال بعد، 1983 میں ایشین گیمز کے دوران سکھوں کو دہلی اور ہریانہ کی سرحدوں پر برہنہ کر کے تلاشی دی گئی۔رہنما نے 1984 کے دل دہلا دینے والے واقعات کا بھی ذکر کیا، جب دربار صاحب پر فوج کشی کی گئی اور دہلی میں سکھ مخالف فسادات کے دوران بھارتی فوج خاموش تماشائی بنی رہی۔

    منپریت سنگھ نے سکھ برادری خصوصاً پنجاب کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان تمام تاریخی مظالم کو یاد رکھیں اور کسی بھی نئی جنگ یا تصادم کا ایندھن نہ بنیں۔انہوں نے زور دیا کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم طاقت کے کھیل سے الگ ہو کر امن کی راہ اختیار کریں۔ کرتارپور راہداری جیسے منصوبے ایک پرامن اور بفر زون کے قیام کی طرف اہم قدم ہو سکتے ہیں۔

    مزید 27 شہریوں کی بھارت سے پاکستان واپسی،بھارت کوئی نہ گیا

    مظفرگڑھ: چور گینگ کے تین ملزمان گرفتار، 8 لاکھ روپے مالیت کی چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد

    وزیر خارجہ کے پانامہ اور جنوبی کوریا سے سفارتی رابطے

  • دفتر خارجہ کی پاکستانی شہریوں کیلئے بارڈر بند کرنے کی تردید

    دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ واہگہ بارڈر آئندہ بھی پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا کے سوالات کے پر ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ واہگہ اٹاری بارڈر سے عبور کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل تھی اور اس تناظر میں ہمیں کچھ پاکستانی شہریوں کے اٹاری پر پھنسے ہونے کی میڈیا رپورٹس کا علم ہے۔ترجمان نے کہا کہ اگر بھارتی حکام اپنی طرف سے پاکستانی شہریوں کو سرحد عبور کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو ہم ان کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں، واہگہ بارڈر آئندہ بھی پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہا ہے۔شفقت علی خان کے مطابق کئی مریض، جن کی صحت نازک تھی، اپنا علاج مکمل کیے بغیر پاکستان واپس آنے پر مجبور ہوئے، خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے ایک والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت سے 20 پاکستانی آج بھی واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے گزشتہ روز واضع کیا تھا کہ بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے واہگہ بارڈر کھلا رہے گا۔بھارتی حکومت نے پاکستانی شہریوں کو واپسی کے لیے ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی تھی۔

    کراچی میں ہیوی ٹرفک سےحادثات ،خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

    وزیر خارجہ کے پانامہ اور جنوبی کوریا سے سفارتی رابطے

  • کراچی میں ہیوی ٹرفک سےحادثات ،خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

    کراچی میں ہیوی ٹرفک سےحادثات ،خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

    کراچی میں واٹر ٹینکر اور ٹرالر کی ٹکر سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کورنگی کراسنگ ندی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر (ایل اے 755) نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے باعث موٹر سائیکل پر سوار خاتون جاں بحق جبکہ خاتون کا شوہر زخمی ہو گیا۔حادثے کے بعد گزرنے والے شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادی جبکہ کلیئر کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کردیا۔فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر واٹرٹینکرمیں لگی آگ پر قابو پا لیا، اس دوران ٹینکر کا اگلا حصہ مکمل خاکستر ہو گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 40 سالہ ریحانہ زوجہ مشتاق کے نام سے کی گئی۔

    حادثے میں جاں بحق خاتون اور اس کا زخمی شوہر کورنگی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں، ڈی ایس پی ٹریفک کورنگی شبیر میمن نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق خاتون اور اس کا شوہر گھروں میں کام کرتے ہیں اوراسی سلسلے میں کورنگی سے ڈیفنس جا رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کے فوری بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے واٹر ٹینکر کی زد میں آنے والی موٹر سائیکل کو تھانے منتقل کردیا ہے جبکہ واٹر ٹینکرکو بھی تحویل میں لے لیا۔

    وزیر خارجہ کے پانامہ اور جنوبی کوریا سے سفارتی رابطے

  • وزیر خارجہ کے پانامہ اور جنوبی کوریا سے سفارتی رابطے

    وزیر خارجہ کے پانامہ اور جنوبی کوریا سے سفارتی رابطے

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پانامہ اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کر کے بھارت کے حالیہ اقدامات اور پروپیگنڈے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسی طرح جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے جنوبی ایشیا کی مجموعی صورتحال، بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزی اور غلط معلومات پر مبنی مہم سے آگاہ کیا۔ اس دوران سندھ طاس معاہدے سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔اسی طرح اسحاق ڈار نے پانامہ کے وزیر خارجہ سے بات چیت میں سندھ طاس معاہدے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر پانامہ کے وزیر خارجہ نے دونوں فریقوں پر تحمل اور سفارتی طریقے سے معاملات حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام فریقین کو بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔واضح رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار حالیہ دنوں میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے کر کے بھارت کے پروپیگنڈے اور خطے میں امن کو لاحق خطرات سے عالمی برادری کو آگاہ کر رہے ہیں۔

    مسلح افواج دفاع وطن کیلئے اپنی عوام کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہیں،آرمی چیف

    میرپورخاص: شہید عظیم احمد طارق کی 32ویں برسی پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی

  • وفاقی وزیر امورکشمیر کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ، 5 افراد زخمی

    وفاقی وزیر امورکشمیر کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ، 5 افراد زخمی

    وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے

    میڈیا رپورتس کے مطابق وفاقی وزیر محفوظ رہے۔اس موقع پر امیر مقام کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے جان کا کوئی نقصان نہیں ہوا، انہوں نے زخمی ساتھیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔حادثے کے فوری بعد زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ مری منتقل کر دیا گیا، حادثے کے بعد انجینئر امیر مقام نے زخمیوں کی عیادت کی اور مکمل علاج کی ہدایت کی۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی آزاد کشمیر کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد واپسی پر حادثہ پیش آیا۔

    اسلام آباد ، خراب موسم سے فلائٹ آپریشن متاثر، پروازوں کےرخ موڑ دیے گئے

    وزیر خارجہ کے رابطے جاری، اسحاق ڈارکی سلووینین ہم منصب سے گفتگو

    کراچی مویشی منڈی کی رونقیں عروج پر ، ہزاروں جانور پہنچ گئے

    محسن نقوی قائمہ کمیٹی میں ایک پھر طلب

  • اسلام آباد ، خراب موسم  سے فلائٹ آپریشن متاثر، پروازوں کےرخ موڑ دیے گئے

    اسلام آباد ، خراب موسم سے فلائٹ آپریشن متاثر، پروازوں کےرخ موڑ دیے گئے

    اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن متاثر ،پروازوں کا رخ دیگر شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔

    باغی تی وی کے مطابق ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی کراچی سے اسلام آباد آنے والی پرواز PK-308 نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی، تاہم موسم کی شدت کے باعث طیارہ کئی منٹ فضا میں چکر کاٹتا رہا، جس کے بعد پرواز کو ملتان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی ہدایت دی گئی۔ پرواز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کرنے والی 6 پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس کی جانب بھیجا گیا۔

    دوسری جانب پی آئی اے حکام کے مطابق موسم بہتر ہوتے ہی متاثرہ پرواز کو دوبارہ اسلام آباد روانہ کر دیا جائے گا۔علاوہ ازیں، فلائے جناح اور اتحاد ایئر ویز کی اسلام آباد آنے والی پروازیں بھی موسم کی خرابی کے باعث ملتان ایئرپورٹ پر اتار لی گئیں۔ فلائٹ انکوائری کے مطابق پی آئی اے کی تین پروازوں سمیت مجموعی طور پر 6 پروازیں متاثر ہوئیں۔ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول مسلسل موسمی حالات کی نگرانی کر رہا ہے اور پروازوں کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

    وزیر خارجہ کے رابطے جاری، اسحاق ڈارکی سلووینین ہم منصب سے گفتگو

    کراچی مویشی منڈی کی رونقیں عروج پر ، ہزاروں جانور پہنچ گئے

    محسن نقوی قائمہ کمیٹی میں ایک پھر طلب

    وزیر اعلی سندھ سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

  • وزیر خارجہ کے رابطے جاری، اسحاق ڈارکی سلووینین ہم منصب سے گفتگو

    وزیر خارجہ کے رابطے جاری، اسحاق ڈارکی سلووینین ہم منصب سے گفتگو

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سلووینین ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران سلوینیا کی ہم منصب تانجافاجون کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔

    باغی تی وی کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران نائب وزیراعظم سلووینیا نے کہا پاکستان اور بھارت معاملات کو سفارت کاری سے حل کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کریں، نائب وزیراعظم تانجا فاجون نے پاکستان کی جانب سے پہلگام حملے کی آزاد اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھارت کے بے بنیاد الزامات اور یکطرفہ اقدامات کو مسترد کر دیا، اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے پر عمل درامد روکنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    سلامتی کونسل کے غیر مستقل اراکین کے طور پر پاکستان اور سلونیا کے وزرا اعظم کا کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینے کا عزم کیا گیا، پاکستان اور سلووینیا کے نائب وزرائے اعظم نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

    محسن نقوی قائمہ کمیٹی میں ایک پھر طلب

    کراچی مویشی منڈی کی رونقیں عروج پر ، ہزاروں جانور پہنچ گئے

    وزیر اعلی سندھ سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

    پاکستانی ایف ایم ریڈیو پر بھارتی گانے بند، وزیر اطلاعات کا خیر مقدم

  • کراچی مویشی منڈی کی رونقیں عروج پر  ، ہزاروں جانور پہنچ گئے

    کراچی مویشی منڈی کی رونقیں عروج پر ، ہزاروں جانور پہنچ گئے

    کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی 2025 کا رنگ نکھرنے لگا ہے،ہزاروں گائے، بیل،بچھڑے،بکرے اور اونٹ مویشی دوست منڈی کی زینت بن چکے ہیں.

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ملیر کی مویشی منڈی چھوڑ کر نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی کھچے چلے آئے ہیں کیونکہ ہمیں یہاں ہر رنگ و نسل کا جانور قربانی کے لیے آسانی سے مل جاتا ہے، مویشی دوست منڈی میں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں بھی مناسب ہیں، خوبصورت قربانی کے حانور نادرن بائی پاس مویشی منڈی کی زینت بن رہے ہیں ، ساییوال،گلابی،چولستانی اور سندھی نسل کی گائے،بیل، بچھڑے اور بچھیا دکھنے میں اپنی مثال آپ ہیں جبکہ خوبصورت نقش ونگار کے ریگساتی،کوہ مری، لاڑی اور ٹاکری نسل کے بھورے اور سفید اونٹ بھی مویشی منڈی کی زینت بنے ہوئے ہیں.

    وی وی آئی پی اور وی آئی ہی بلاکس میں کراچی کے مختلف فارم ہاوسز سے آنے والے تگڑے اور بھاری بھرکم جانور وں نے نادرن بائی پاس مویشی منڈی کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیئے ہیں، کنڈیارو سے آئے ہوئے بیوپاری نے کہا کہ ہر سال خرید وفروخت کی غرض سے قربانی کے جانور نادرن بائی پاس مویشی منڈی لاتے ہیں ہمارے اور بھی جانور راستے میں ہیں جو س میلہ مویشیاں کی زینت بنیں گے.

    دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر ناردرن بائی پاس مویشی منڈی شہاب اکرام نے بکروں کے بیوپاریوں کے لئے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل بروز جمعہ سے بکروں کے وی آئی بلاکس کی بکنگ کا آغاز کردیا جائے گا،بکروں کے بیوپاری جمعہ کو شام 7 بجے وی آئی پی بلاک میں بکنگ کراسکتے ہیں،شہاب اکرام ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی نے کہا کہ اس اقدام سے کراچی کے شہریوں کو با آسانی ہر نسل کا بکرا ناردرن بائی پاس مویشی منڈی سے مل سکے گا۔

    محسن نقوی قائمہ کمیٹی میں ایک پھر طلب

    وزیر اعلی سندھ سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

    پاکستانی ایف ایم ریڈیو پر بھارتی گانے بند، وزیر اطلاعات کا خیر مقدم

    بارش کے دوران حادثات، 5 افراد جاں بحق