Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • محسن نقوی قائمہ کمیٹی میں  ایک پھر  طلب

    محسن نقوی قائمہ کمیٹی میں ایک پھر طلب

    قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک مرتبہ پھر طلب کر لیا۔چئیرمین پی سی بی کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے۔

    میڈیا رپورتس کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک مرتبہ پھر طلب کر لیا، زرائع کے مطابق محسن نقوی گزشتہ 6 ماہ میں کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پربریفنگ دیں گے۔چیئرمین پی سی بی سے پاکستان سپرلیگ کی کارکردگی اور اسٹیڈیمزکی تعمیر نو پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں ہیں۔

    دوسری جانب قائمہ کمیٹی نے سینیٹر ہدایت اللہ کی بطور بورڈممبر ایرا تعیناتی میں تاخیر کا بھی نوٹس لے لیا ہے۔قائمہ کمیٹی برائے سیکریٹریٹ کے اجلاس میں پی ٹی اے کے بورڈ ممبران کی تنخواہوں سے متعلق حکومتی قانون سازی بھی زیر غور آئےگی۔قائمہ کمیٹی نے چئیرمین پی ٹی اے سے ملک بھر میں فائیو جی سروسز مہیا کرنے پر بھی بریفنگ طلب کر لی۔

    وزیر اعلی سندھ سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

    پاکستانی ایف ایم ریڈیو پر بھارتی گانے بند، وزیر اطلاعات کا خیر مقدم

    شرط لگاکر شراب پینے والا 21 سالہ نوجوان ہلاک

    بارش کے دوران حادثات، 5 افراد جاں بحق

    ڈیم پر سیر کیلئے جانے والی کشتی ڈوب گئی، 6 افراد سوار

  • وزیر اعلی سندھ سے  ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر  کی ملاقات

    وزیر اعلی سندھ سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

    وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر مس کوکو اوشیاما نے ملاقات کی اور ماں اور بچے کی صحت کی دیکھ بھال اور پرائمری اسکول طلبہ کے لیے 578.39 ملین روپے کے پائلٹ پراجیکٹ کے آغاز کے حوالے سے بات چیت کی.

    باغی ٹی وی کے مطابق مس اوشیاما نے سندھ میں WFP کے موجودہ پروگراموں کا ایک جائزہ پیش کیا، جس میں ماں اور بچے کی غذائیت (MCN) پر خصوصی زور دیا گیا۔ انہوں نے غذائی قلت سے نمٹنے کے لیے اسٹنٹنگ، ویسٹنگ، کنڈیشنل کیش ٹرانسفرز (سی سی ٹی)اور فوڈ سپلیمنٹس کی تقسیم سمیت دیگر شعبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ڈبلیو ایف پی کے تعاون کو سراہتے ہوئے سندھ حکومت کے صحت پر مرکوز اقدامات کی تفصیلات بتائیں۔

    ملاقات میں نشوونما اور ممتا جیسے جاری پروگرام کے فروغ اور ایک نئی اسکول فیڈنگ اسکیم کے ذریعے غذائی قلت سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی، سیکرٹری سوشل پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ مزمل ہالیپوٹو اور سیکرٹری صحت ریحان بلوچ نے شرکت کی جبکہ ڈبلیو ایف پی کا وفد صوبائی دفتر کی سربراہ مس ہلڈے برگسامہ اور پالیسی آفیسر مس سلمی یعقوب پر مشتمل تھا۔

    ان اقدامات میں دو بڑے پروگراموں کے ذریعے حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کے ساتھ غذائی قلت کا شکار بچوں کی مدد بھی شامل ہے جن میں ایک وفاقی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے نشوونما اور دوسرا صوبائی مدر اینڈ چائلڈ سپورٹ پروگرام (ممتا) شامل ہیں۔ ملاقات میں دونوں پروگراموں سے متعلق ڈپلیکیشن خدشات کو بھی دور کیا گیا۔ یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ اگرچہ کچھ اوورلیپس موجود ہیں مگر دونوں پروگراموں کے ڈیزائن بڑی حد تک تکمیلی ہیں۔

    پروگرام کا مقصد 11,000 پرائمری اسکول کے طلبا گریڈ کچھی سے 5 کو روزانہ تازہ کھانا فراہم کرنا ہے تاکہ سیکھنے، حاضری اور غذائیت کو بہتر بنایا جا سکے۔سندھ حکومت 462.71 ملین روپے 80 فیصد جبکہ ڈبلیو ایف پی 115.68 ملین روپے (20 فیصد فراہم کرے گی۔ یہ اقدام کلاس روم میں بھوک سے نمٹنے، توجہ اور تعلیمی کارکردگی کو بڑھانے اور لڑکیوں کو تعلیم کی جانب راغب کرنے اور صنفی امتیاز کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    پاکستانی ایف ایم ریڈیو پر بھارتی گانے بند، وزیر اطلاعات کا خیر مقدم

    شرط لگاکر شراب پینے والا 21 سالہ نوجوان ہلاک

    بارش کے دوران حادثات، 5 افراد جاں بحق

    ڈیم پر سیر کیلئے جانے والی کشتی ڈوب گئی، 6 افراد سوار

    کشیدگی کے باوجود پاکستان کا پرچم بردار بحری جہاز بھارتی بندرگاہ پر موجود

  • پاکستانی ایف ایم ریڈیو  پر بھارتی گانے بند، وزیر اطلاعات  کا خیر مقدم

    پاکستانی ایف ایم ریڈیو پر بھارتی گانے بند، وزیر اطلاعات کا خیر مقدم

    وزارت اطلاعات و نشریات نے پی بی اے کی جانب سے پاکستانی ایف ایم ریڈیو پر بھارتی گانوں کی نشریات بند کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن ( پی بی اے) کی جانب سے پاکستانی ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز پر بھارتی گانوں کی نشریات بند کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ یہ فیصلہ قومی یکجہتی کے مضبوط جذبے کی عکاسی، ملک کی خودمختاری اور وقار کو اجاگر کرتا ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم سب آزمائش کی اس گھڑی میں قومی اتحاد، یکجہتی اور بنیادی اقدار کے فروغ کے لیے متحد ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق اس خط میں میڈیا سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا ہے جو قومی مفاد میں حکومتی کوششوں کا ساتھ دے رہے ہیں اور اتحاد، امن اور حب الوطنی کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہیں۔یاد رہے کہ پاکستانی ریڈیو پر بھارتی گانوں پر پابندی کا یہ اقدام بھارت کی جانب سے پاکستانی تفریحی چینلز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ماہرہ خان، ہانیہ عامر، علی ظفر اور دیگر کئی شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی عائد کرنے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

    شرط لگاکر شراب پینے والا 21 سالہ نوجوان ہلاک

    شرط لگاکر شراب پینے والا 21 سالہ نوجوان ہلاک

    ڈیم پر سیر کیلئے جانے والی کشتی ڈوب گئی، 6 افراد سوار

    کشیدگی کے باوجود پاکستان کا پرچم بردار بحری جہاز بھارتی بندرگاہ پر موجود

  • شرط  لگاکر شراب پینے والا 21 سالہ نوجوان ہلاک

    شرط لگاکر شراب پینے والا 21 سالہ نوجوان ہلاک

    بھارت میں صرف 10 ہزار روپے کی شرط لگا کر شراب پینے والا ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نوجوان شراب کی پانچ بوتلیں پینے کے بعد شدید بیمار ہو گیا، جس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ،دوران علاج وہ دم توڑ گیا، ہلاک نوجوان کی شادی کو ایک سال ہوا تھا اور اس کی بیوی نے آٹھ دن پہلے ہی ایک بچے کو جنم دیا تھا۔ ہلاک نوجوان نے اپنے دوستوں سے کہا تھا کہ وہ شراب کی پانچ بوتلیں پانی میں ملا کر پی سکتا ہے، جس پر ایک دوست نے کہا کہ اگر اس نے ایسا کیا تو وہ اسے 10,000 روپے دیں گے۔

    ہلاک نوجوان کے دوستوں سمیت 6 افراد کے خلاف پولس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا، دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس دیگر ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق تقریباً 2.6 ملین لوگ ہر سال شراب نوشی سے مرتے ہیں جو کہ عالمی اموات کا 4.7 فیصد بنتا ہے۔

    بارش کے دوران حادثات، 5 افراد جاں بحق

    ڈیم پر سیر کیلئے جانے والی کشتی ڈوب گئی، 6 افراد سوار

    کشیدگی کے باوجود پاکستان کا پرچم بردار بحری جہاز بھارتی بندرگاہ پر موجود

    پی ڈی ایم اے کا گرج چمک کیساتھ بارشوں کا الرٹ جاری

  • بارش کے دوران حادثات، 5 افراد جاں بحق

    بارش کے دوران حادثات، 5 افراد جاں بحق

    اسلام آباد، راولپنڈی اور مری میں کالی گھٹاؤں کے بعد گرد آلود طوفانی ہواؤں و گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی، جس کے دوران مختلف حادثات میں بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں ایک درخت گرنے سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ سیکٹر جی بارہ میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔راولپنڈی میں طوفانی ہواؤں نے نظام زندگی مفلوج کر دیا اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوا، کاروباری مراکز ہوٹلز ریسٹورنٹس بند ہوگئے۔ اسلام آباد اور گردونواح کے اضلاع میں آج سہ پہر اچانک کالی گھٹائیں چھا گئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے دن میں رات کا سماں بن گیا، جس کے باعث گاڑی چلانے والوں نے ہیڈ لائٹس روشن کیں۔ اس دوران تیز گردآلود آندھی چلنا شروع ہوگئی اور کئی مقامات پر شدید طوفان آیا، جس کے نتیجے میں متعدد درخت اکھڑ گئے اور سائن بورڈ گرگئے۔

    مری، گلیات اور ایبٹ آباد میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی، پشاور سے سیر کے لئے آئے خاندان کی کشتی خانپور ڈیم میں تیز آندھی کے باعث الٹ گئی جس سے چھ افراد ڈوب گئے تاہم امدادی کارکنوں نے پانچ کو زندہ بچالیا۔ ہری پور میں دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے اس کے علاوہ میرپور کے علاقہ اسلام گڑھ میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پنڈدان خان کے محلہ خیرشاہ میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

    ڈڈیال آزادکشمیر میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک بکری ہلاک ہوگئی جبکہ کئی دکانوں میں برقی آلات جل گئے۔پنجاب کے علاقے چکوال میں آندھی کی وجہ سے دکانوں کے شیڈ اور بل بورڈزروڈ پر آ گرے اورکئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے،بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے شہر اندھیرے میں ڈوب گیا۔

    ڈیم پر سیر کیلئے جانے والی کشتی ڈوب گئی، 6 افراد سوار

    کشیدگی کے باوجود پاکستان کا پرچم بردار بحری جہاز بھارتی بندرگاہ پر موجود

    پی ڈی ایم اے کا گرج چمک کیساتھ بارشوں کا الرٹ جاری

    ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور منسوخ

  • ڈیم پر سیر کیلئے جانے والی کشتی ڈوب گئی، 6 افراد سوار

    ڈیم پر سیر کیلئے جانے والی کشتی ڈوب گئی، 6 افراد سوار

    آندھی چلنے سے خانپور ڈیم میں کشتی الٹ گئی، ایک ہی خاندان کے چھ افراد ڈوب گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پشاور سے خان پور ڈیم پر سیر کے لیے آنے والی فیملی کی کشتی کو اچانک آنے والے شدید طوفان کے باعث حادثہ پیش آیا۔ شدید طوفان کے دوران آندھی سے ڈیم میں کشتی الٹ گئی۔ کشتی مین سوار تمام افراد پانی میں ڈوب گئے۔ اس حادثہ کے فوراً بعد ڈیم کے کنارے پر موجود مقامی غوطہ خوروں نے انسانی ہمدردی کے تحت فوری چور پر پانی میں چھلانگیں لگا دیں۔ باہمت غوطہ خوروں نے پانی میں ڈوبنے والے 5 افراد کو ذندہ نکال لیا۔ اس دوران ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی اطلاع ملنے پر ضروری ساز و سامان کے ساتھ ڈیم پر پہنچ گئے۔

    ڈیم کے قریب رہنے والے مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیوں نے پانچ افراد کو نکال زندہ لیا ا، یک شخص کو تاحال نہیں نکالا جا سکا۔ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور کشتی کے اب تک گم شدہ سوا کی تلاش میں مصروف ہیں۔ ایک شخص ابھی تک لاپتہ ہے۔ جسکی تلاش جاری ہے۔

    کشیدگی کے باوجود پاکستان کا پرچم بردار بحری جہاز بھارتی بندرگاہ پر موجود

    پی ڈی ایم اے کا گرج چمک کیساتھ بارشوں کا الرٹ جاری

    ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور منسوخ

    شوہر نے داڑھی نہ منڈوائی، بیوی دیور کے ساتھ بھاگ گئی

    خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،صدر،وزیر اعظم کا اعلان

  • کشیدگی کے باوجود پاکستان کا پرچم بردار بحری جہاز بھارتی بندرگاہ پر موجود

    کشیدگی کے باوجود پاکستان کا پرچم بردار بحری جہاز بھارتی بندرگاہ پر موجود

    پاک بھارتی کشیدگی کے باوجود پاکستان کا پرچم بردار کارگو بحری جہاز بھارتی بندرگاہ کلکتہ کی پورٹ پر موجود ہے جہاں کوئلہ اتارنے کا عمل جاری ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ذرائع کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا مال بردار بحری جہاز سبی چینی کارگو کی ترسیل کے لیے بھارتی بندرگاہ پر موجود ہے، پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز کا چارٹر ایگری منٹ حالیہ کشیدگی سے قبل طے کیا گیا اور پاکستانی بلک کارگو جہاز ‘سبی’ ملائشیا سے 26 ہزار ٹن کوئلہ لے کر کلکتہ کی بندرگاہ ہالدیہ پہنچا ہے۔ذرائع پی این ایس سی کے مطابق سبی جہاز چارٹر پر ہے جوکہ موجودہ کشیدگی سے قبل ہوا، پی این ایس سی سرکاری احکامات اور پالیسیز کے تحت عمل پیرا ہے۔

    پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باوجود انڈو پاک میری ٹائم پروٹوکول پر عمل جاری ہے، 2008 میں طے ہونے والے اس پروٹوکول کے تحت دونوں ممالک کے پرچم بردار بحری جہاز ایک دوسرے کی بندرگاہ پر جاسکتے ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کا گرج چمک کیساتھ بارشوں کا الرٹ جاری

    ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور منسوخ

    شوہر نے داڑھی نہ منڈوائی، بیوی دیور کے ساتھ بھاگ گئی

    خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،صدر،وزیر اعظم کا اعلان

  • پی ڈی ایم اے کا گرج چمک کیساتھ بارشوں کا الرٹ جاری

    پی ڈی ایم اے کا گرج چمک کیساتھ بارشوں کا الرٹ جاری

    پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی,بارش کا الرٹ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے. عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے، 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔

    اس حوالے سے الڑٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں، شہری غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور گاڑی آہستہ چلائیں ۔بارشوں آندھی کا سلسلہ 4 مئی تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے، شہری مدد کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔

    دوسری جاجب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور مکمل الرٹ ہے، ڈی جی واسا کا کہنا تھا کہ تمام فیلڈ ٹیموں کو متحرک رہنے کی ہدایات تاکہ بارشی پانی کے بروقت نکاس کو ممکن بنایا جا سکے۔تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کے پمپس کو آپریشنل رکھا جائے اور سکرینوں کو صاف رکھا جائے، تمام جنریٹرز کو اسٹینڈ بائی پر رکھا جائے بجلی کی بندش کی صورت میں ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز پر چلایا جائے۔

    ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور منسوخ

    ’’میرا نام مزدور ہے…‘‘ تحریر: شاہد نسیم چوہدری

    خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،صدر،وزیر اعظم کا اعلان

  • ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور منسوخ

    ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور منسوخ

    امریکا اور ایران کے درمیان شیڈول جوہری مذاکرات کا چوتھا دور منسوخ کر دیا گیا،

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ امریکی رویے کو مدنظر رکھتے ہوئے مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ جوہری مذاکرات کے دوران ایران پر امریکی پابندیاں فریقین کو سفارتی طریقے سے جوہری تنازع حل کرنے میں مدد نہیں دے رہیں۔امریکا اور ایران کے درمیان پہلے مذاکرات میں ثالثی کرنے والے عمان نے کہا کہ 3 مئی کو ہونے والے جوہری مذاکرات کو ’لاجسٹک وجوہات‘ کی بنا پر ری شیڈول کیا جائے گا.

    ذرائع نے کہا کہ مذاکرات کے اگلے دور کا وقت اور مقام ابھی تک تصدیق شدہ نہیں ہیں لیکن توقع ہے کہ جلد ہی اس حوالے سے معاملات طے پائیں گے۔واشنگٹن نے تہران کو یمن کے حوثیوں کی حمایت کے نتائج سے خبردار کیا تھا اور جوہری مذاکرات کے دوران اس پر نئی تیل سے متعلق پابندیاں عائد کی تھیں، اس حوالے سے آج ایران نے امریکا پر ’متضاد رویے اور اشتعال انگیز بیانات‘ کا الزام عائد کیا۔

    علیحدہ سے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمٰعیل بقائی نے کہا کہ تہران امریکا کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات میں ’سنجیدگی اور عزم‘ کے ساتھ شامل رہے گا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جنہوں نے سفارت کاری میں ناکامی کی صورت میں ایران پر حملہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

    شوہر نے داڑھی نہ منڈوائی، بیوی دیور کے ساتھ بھاگ گئی

    ڈی جی خان: قومی یکجہتی کانفرنس، بھارت کو دوٹوک جواب، فلسطینیوں و کشمیریوں کی حمایت

  • شوہر نے داڑھی نہ منڈوائی، بیوی دیور کے ساتھ بھاگ گئی

    بھارتی خاتون نےشوہر سے داڑھی منڈوانے کا مطالبہ کیا جس کےانکار پر خاتون اپنے دیور کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میرٹھ کے علاقے انچولی کی رہائشی عرشی نامی خاتون کی شادی شاکر نامی شخص سے 7 ماہ قبل ہوئی تھی، شوہر شاکر کے مطابق شادی کے فورا بعد ہی عرشی نے داڑھی منڈوانے کے لیے دباو ڈالنا شروع کردیا تھا، عرشی نے مجھ سے خاندانی دباو میں آکر شادی کی اور ساتھ رہنے کے لیے داڑھی منڈوانے کی شرط رکھ دی جس پر میں راضی نہیں تھا، اس حوالے سے اپنے سسرالیوں کو بھی شکایت کی جو بے سود ثابت ہوئی۔

    خاتون نے شوہر کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ یہ شادی زبردستی کروائی گئی ہے، خاتون نے اپنے شوہر سے داڑھی منڈوانے کا مطالبہ بھی کیا جس پر شوہر نے انکار کردیا اور یہ ان دونوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ بن گیا۔شاکر کا کہنا تھا ہے کہ اسی دوران عرشی کا اس کے چھوٹے بھائی کے ساتھ افیئر شروع ہوگیا اور دونوں گھر چھوڑ کر 3 فروری کو فرار ہوگئے، بدنامی کے خوف سے ہم نے خود انہیں تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے تو عرشی کے اہلِ خانہ کو مطلع کرنے کے بعد پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے۔

    عرشی کے اہلِ خانہ نے اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے جبکہ عرشی نے 5 لاکھ روپے کا بھی مطالبہ بھی کر رکھا ہے،شاکر کا کہنا ہے کہ دو ماہ کی مسلسل تلاش کے بعد پولیس میں رپورٹ درج کرا دی ہے۔پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ خاتون لدھیانہ میں موجود ہے اور پولیس کی ایک ٹیم اسے بازیاب کرانے کے لیے روانہ ہو چکی ہے۔

    ڈی جی خان: قومی یکجہتی کانفرنس، بھارت کو دوٹوک جواب، فلسطینیوں و کشمیریوں کی حمایت