Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • جعفر ایکسپریس حملہ،  ایئر یونیورسٹی میں یکجہتی   امن واک کا انعقاد

    جعفر ایکسپریس حملہ، ایئر یونیورسٹی میں یکجہتی امن واک کا انعقاد

    ایئر یونیورسٹی کی شعور سوسائٹی نے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلیٹی سوسائٹی کے تعاون سے جعفر ایکسپریس حملے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک امن واک کا انعقاد کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے بڑی تعداد میں طلبہ نے اس واک میں شرکت کی اور دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔واک کے دوران طلبہ نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “11 مارچ – یوم سیاہ”, “ہم متحد ہیں”, “دہشت گردی ہمارا سفر نہیں روک سکتی” اور “جعفر ایکسپریس ہمارے دلوں میں زندہ ہے” جیسے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر امن، ہم آہنگی اور دہشت گردی کے خلاف سخت مذمت کا پیغام دیا گیا۔

    واک کے دوران طلبہ نے دہشت گردوں اور دہشت گردی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔نوجوانوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہر صورت امن کے فروغ اور دہشت گردی کی مذمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    پنجاب حکومت کی بھکر ، بہاولنگر میں ایئرپورٹ کی منظوری

    کراچی میں آج یوم القدس ریلی نکالی جائے گی

    گورنر ٹیسوری کا وکیل رہا ، بات کرنے پر وہ ناراض ہو جاتے ہیں،مرتضیٰ وہاب

    کئی بار بانی کی رہائی کیلئے ڈیل ہوئی ، شیر افضل مروت کا انکشاف

  • پنجاب حکومت کی بھکر ، بہاولنگر میں ایئرپورٹ  کی منظوری

    پنجاب حکومت کی بھکر ، بہاولنگر میں ایئرپورٹ کی منظوری

    پنجاب کابینہ کے اجلاس میں بھکر اور بہاولنگر میں ایئرپورٹ بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، ضلع بھکر میں ایئر ایمبولینس سروس کیلئے ایئر اسٹرپ کی تعمیر کے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی جبکہ ایئر لائن سروس کے آغاز کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے پنجاب میں سپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی۔ طلبہ کے لئے ٹرانسپورٹ کارڈ جاری کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چکن کے نرخ کم کرنے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی۔ اجلاس میں جنسی جرائم کیلئے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹس کے قیام کی منظوری دی گئی۔ مریم نواز نے ریپ کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

    اجلاس میں بھکر اور بہاولنگر میں ایئرپورٹ بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا اور ضلع بھکر میں ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایئر اسٹرپ کی تعمیر کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پنجاب کی ایئر لائن سروس کے آغاز کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹریفک چالان اور جرمانے کی وصولی یقینی بنانے کا حکم دیا اورٹریفک چالان اورجرمانے کی عدم ادائیگی پر زیروٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لیگل ریفامز کے لئے پلان طلب لیا ہے۔ کابینہ نے نئے ایڈووکیٹ جنرل امجد پرویز کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ حکومت آتے ہی سفارشوں کی لائن لگ گئی لیکن کسی بھی سفارش پر عمل نہیں کیا۔لاء آفیسرز کی 100فیصد میرٹ پر تعیناتی ہونی چاہیے، بھرتی پر انگلی نہیں اٹھنی چاہیے۔ زیادتی کے واقعات کا سن کر سرشرم سے جھک جاتا ہے۔ پنک سالٹ پاکستان کا ہے صرف پیکجنگ کرکے فائدہ دوسرے ممالک اٹھارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ شہریوں نے نگہبان رمضان پر نہایت مثبت رسپانس دیا ہے۔ 25لاکھ 64ہزار گھرانوں کو نگہبان رمضان2025 ء کے چیک مل چکے ہیں۔ خوشی ہوئی کہ وفاق اور دیگر صوبوں نے پنجاب کے رمضان پیکج کو فالو کیا۔

    انہوں نے کہا کہ جلد 1.5 ملین گھرانوں کو راشن کارڈ دینے جارہے ہیں۔ کسی صوبے کا پانی نہیں لے رہے،جواب دیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عیدالفطر پراشیائے خوردنوش کے نرخ پر کنٹرول رکھنے کی کڑی ہدایت کی اور کہا کہ پہلی بار رمضان میں قیمتیں کنٹرول میں رہیں، لائنز نہیں لگی اوردھکم پیل نہیں ہوئی۔ 15سال میں سب سے سستا رمضان بازار لگانے پر سلمیٰ بٹ اورپوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔

    کراچی میں آج یوم القدس ریلی نکالی جائے گی

    گورنر ٹیسوری کا وکیل رہا ، بات کرنے پر وہ ناراض ہو جاتے ہیں،مرتضیٰ وہاب

    کئی بار بانی کی رہائی کیلئے ڈیل ہوئی ، شیر افضل مروت کا انکشاف

    سیاحوں کی آبدوز بحر احمر میں ڈوب گئی، 6 اموات

  • کراچی میں آج  یوم القدس ریلی نکالی جائے گی

    کراچی میں آج یوم القدس ریلی نکالی جائے گی

    کراچی شہر میں آج 27 رمضان بعد نماز جمعہ نمائش تا تبت سینٹر یوم القدس ریلی نکالی جائے گی۔مجلس وحدت المسلمین سمیت مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے آج یوم القدس ریلیاں نکالی جائیں گی، اس سلسلے میں نمائش چورنگی پر استقبالیہ کیمپ بھی لگایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یوم القدس ریلی کے لیے ٹریفک پلان سامنے آگیا، ٹریفک پولیس نے عوام کو پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل روٹ استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔اس حوالے سے کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری ریلی کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ کے بجائے متبادل روٹ کا انتخاب کریں، تین ہٹی یا لسبیلہ سے آنے والے گرو مندر سے دائیں جانب سولجر بازار جاسکتے ہیں، بائیں بنوری سنگل سے جیل چورنگی اور پی پی چورنگی سے منزل مقصود جا سکیں گے، پریڈی اسٹریٹ ریگل سے تبت سینٹر جانے والے ٹریفک کو پریڈی چوک موڑ اور صدر دواخانہ سے پی پی چورنگی کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ فریسکو چوک، عید گاہ چوک سے تبت سینٹر جانے والی ٹریفک کو جوبلی موڑ دیا جائے گا، آغا خان سوئم روڈ سے آنے والے بائیں جانب انکل سیریا کی جانب جا سکیں گے، کوسٹ گارڈ سے سولجر بازار یا نشتر روڈ کی جانب ٹریفک کو موڑ دیا جائے گا، داؤد پوتہ روڈ اور لکی اسٹار سے آنے والی ٹریفک کو پریڈی چوک کی طرف بھیجا جائے گا۔اس کے علاوہ لکی اسٹار سے آنے والی ٹریفک کو دائیں جانب صدر دواخانہ سے پیپلز چورنگی کی طرف موڑا جائے گا، آغا خان سوئم روڈ، گارڈن سے کوسٹ گارڈ آنے والے متبادل راستہ اختیار کریں، بہادر یار جنگ روڈ پر سولجر بازار سے گرومندر کی طرف جانے والی ٹریفک کا متبادل راستہ مقرر کر دیا گیا۔

    ترجمان ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔

    گورنر ٹیسوری کا وکیل رہا ، بات کرنے پر وہ ناراض ہو جاتے ہیں،مرتضیٰ وہاب

    کئی بار بانی کی رہائی کیلئے ڈیل ہوئی ، شیر افضل مروت کا انکشاف

    سیاحوں کی آبدوز بحر احمر میں ڈوب گئی، 6 اموات

    دوران ڈکیتی سڑک پر شوہر کو درخت کے ساتھ باندھ کر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

  • گورنر ٹیسوری کا وکیل رہا ، بات کرنے پر  وہ ناراض ہو جاتے ہیں،مرتضیٰ وہاب

    گورنر ٹیسوری کا وکیل رہا ، بات کرنے پر وہ ناراض ہو جاتے ہیں،مرتضیٰ وہاب

    میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وفاق کے پاس جائیں گے کہ اس انڈومنٹ فنڈ میں پیسے ڈالیں، کارپوریٹس کے پاس بھی جائیں گے، اس فنڈ کو چلانے کے لیے بورڈ بنا رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق میئر کراچی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے حوالے سے بتایا ہے کہ میں گورنر صاحب کا وکیل رہا ہوں، میں بات کرتا ہوں، گورنر صاحب ناراض ہو جاتے ہیں وہ میرے بڑے ہیں، جو شخص مجھے کہہ رہا تھا تمہیں اختیارات دلاؤں گا وہ اختیارات مانگ رہا تھا، آپ کسی کے کہنے پر بیان بازی کریں گے تو مسائل ہوتے ہیں، گورنر کو کہوں گا کہ کون ان کو اکسا کر کے ایسے بیانات دلواتا ہے، ان کو امید نہیں تھی کہ میں خط لکھ دوں گا، راشن بانٹنا پرائیویٹ چیزیں ہیں، اس سے لوگوں کی عزتِ نفس کو ٹھیس نہ پہنچائیں۔

    انڈومنٹ فند بورڈ کے قیام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میئرِ کراچی نے بتایا کہ اس بورڈ میں میئر، ڈپٹی میئر، افسران سمیت پرائیویٹ سیکٹر کے لوگ بھی شامل کریں گے۔میئر کراچی نے شمسی توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ 4 اسپتال سندھ گورنمنٹ کی مدد سے سولر پر منتقل کرنے جا رہے ہیں، جمشید نوسروانجی بلڈنگ سولرائیز کی ہے، سندھ کی صوبائی حکومت کی مدد سے گڈاپ میں 4 پمپنگ اسٹیشنز سولرائیز کرنے جا رہے ہیں۔

    میئر کراچی نے کے پی ٹی کے حوالے سے کہا ہے کہ کے پی ٹی نے 14، 15 سال پہلے کمٹمینٹ کی تھی کہ واٹر ٹریٹمینٹ پلانٹ لگائیں گے، پلانٹ نہیں لگا، سوسائٹی بن گئی، کے پی ٹی کا کام سوسائٹی بنانا نہیں ہے، میں بحیثیت میئر کے پی ٹی کی بورڈ کا ممبر ہوں، معلوم ہے کے پی ٹی کے پاس فنڈ ہے۔شہر میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے انہوں بتایا کہ گٹر باغیچہ میں سیوریج کے حوالے سے جلد خوش خبری آئے گی، مارٹن کوارٹر سمیت دیگر جگہیں جو وفاق کے ماتحت ہیں ان کا حال جا کر دیکھیں، کینال بنانے کے لیے پیسے چاہئیں، اے ڈی بی میں اس کی ایلوکیشن نظر نہیں آ رہی، ہم کہتے ہیں کہ سی سی آئی کے ذریعے یہ مسئلہ حل ہو۔

    سیاحوں کی آبدوز بحر احمر میں ڈوب گئی، 6 اموات

    دوران ڈکیتی سڑک پر شوہر کو درخت کے ساتھ باندھ کر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    خیبرپی کے میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں ،11خارجی ہلاک

  • کئی بار بانی کی رہائی کیلئے ڈیل ہوئی ، شیر افضل مروت کا انکشاف

    کئی بار بانی کی رہائی کیلئے ڈیل ہوئی ، شیر افضل مروت کا انکشاف

    شیر افضل مروت نے کہا پی ٹی آئی آج کل بیماری کا شکار ہے، یہ بیماری باہر سے نہیں آئی بلکہ خان صاحب کے گھر سے آئی ہے، گھر کے اندر کی سایست اور موروثی سیاست پر عمل پیرا ہوکر گدی پر قبضے کی کوششوں نے حقیقی معانوں میں پی ٹی آئی کا یہ حشر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق شیر افضل مروت نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اہم انکشافات کیے، شیر افضل مروت نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا سلمان اکرم راجہ علیمہ خان کی سفارش پر سیکرٹری جنرل بنے ہیں، بشری بی بی کی سفارش پر علی امین کو فارغ کیا گیا، صدارت یا وہ کوئی اور عہدے یہی لوگ فیصلہ کرتے ہیں جبکہ پارٹی کے عمائدین، اکابرین تالیاں بجاتے ہیں، خان کے اندر جانے کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا ہے، ڈیڑھ سال سے ہم یہی چیزیں دیکھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم ہے جب سے خان صاحب جیل گئے ہیں کون فیصلے کررہا ہے، پارٹی کے ہر لیڈر کو پتہ ہے کیا ہو کیا رہا ہے مگر وہ یا تو جھوٹ سے کام چلاتے ہیں یا پھر اس اصل بیماری پر بات ہی نہیں کرنا چاہتے، پی ٹی آئی میں جو انتشار ہے وہ عمران خان کے گھر جو ہیں جو سیاسی طور پر سینہ جھپٹی ہے اور پارٹی اُسی کا ہی شکار ہے۔خان نے اور ہم نے موروثی سیاست کا مذاق اڑایا ہے مگر جب سے بانی پی ٹی آئی اندر گئے ہیں موروثی سیاست اپنے پنجے گاڑھنے کی کوشش کر رہی ہے اور یہی المحہ ہے۔

    اہم انکشاف کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا ڈیڑھ سال میں تین مواقع ایسے آئے جب خان کی رہائی کیلئے ڈیل ہوگئی اور اس میں علی امین نے کردار ادا کیا تھا، جب یہ قریب ہوتے ہیں تو سوشل میڈیا متحرک ہوتا ہے اور سب کئے پر پانی پھیر دیتا ہے۔مشال یوسفزئی بشری بی بی کی ترجمان تھیں اُنکی وجہ سے وزیر بنایا گیا اور پھر ہٹایا بھی گیا جو کہ بشری بی بی نے ہی کیا، پھر بشری بی بی ہی کی سفارش پر مشال کو پھر وزیر بنا دیا گیا، بشری بی بی نے مشال یوسفزئی سے کہا آپ ایک بیان دے دیں کہ ڈی چوک سے انہیں دھوکے سے اٹھایا گیا اور علی امین پر الزام تراشی کی گئی، مشال یوسفزئی نے جب یہ بیان دیا تو اُن کو وزارت سے ہاتھ دھونے پڑے۔

    شیرافضل مروت نے کہا اُن کا قصور یہ تھا کہ خان نے مجھ سے کہا باہر جاکر بتانا کہ انٹرپارٹی الیکشن ہوں گے ، موروثی سیاست نہیں ہوگی، اُس اعلان سے مجھے باز رکھنے کے لئے پریشر ڈالا گیا جونہی میں نے اعلان کیا پی ٹی آئی آفیشل سے ٹویٹ ہو جس میں لکھا گیا کہ جو سینئر وائس پریزیڈنٹ نے جو بیان دیا وہ جھوٹ ہے تاکہ موروثی سیاست کو دبایا جاسکے۔اور اگلے دن کچھ لوگ بانی پی ٹی آئی کے پاس گئے اور کہا آپ یہ فیصلہ واپس لیں مگر انہوں نے وہ فیصلہ واپس نہیں لیا تھا۔

    سیاحوں کی آبدوز بحر احمر میں ڈوب گئی، 6 اموات

    دوران ڈکیتی سڑک پر شوہر کو درخت کے ساتھ باندھ کر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    خیبرپی کے میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں ،11خارجی ہلاک

  • سیاحوں کی آبدوز بحر احمر میں ڈوب گئی، 6 اموات

    سیاحوں کی آبدوز بحر احمر میں ڈوب گئی، 6 اموات

    تفریحی دورے پر لے جانے والی سیاحوں کی آبدوز بحر احمر میں غرقاب ہوگئی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ مصر کے شہر ہُرغادہ کے ساحل پر بندرگاہ کے قریب پیش آیا۔تاحال آبدوز کے ڈوبنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ اس حوالے سے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ آبدوز کا نام سند باد ہے اور اس میں تقریباً 45 سیاح سوار تھے۔ تمام سیاحوں کا تعلق روس سے بتایا جا رہا ہے۔امدادی کاموں کے دوران 39 سیاحوں کو بچا لیا گیا جب کہ 6 سیاحوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔یاد رہے کہ نومبر میں بھی ہُرغادہ کے اسی مقام پر ایک اور سیاحتی کشتی "سی اسٹوری” غرق ہوگئی تھی۔اُس حادثے میں 35 مسافروں کو بچالیا گیا تھا جب کہ 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں ایک برطانوی جوڑا بھی شامل تھا۔

    دوران ڈکیتی سڑک پر شوہر کو درخت کے ساتھ باندھ کر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    خیبرپی کے میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں ،11خارجی ہلاک

  • خیبرپی کے میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں ،11خارجی ہلاک

    خیبرپی کے میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں ،11خارجی ہلاک

    خیبر پختونخوا میں چار الگ آپریشنز میں گیارہ خوارج ہلاک ہوگئے ، سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے مقام پر مؤثر کارروائی کی ، کارروائی کے نتیجے میں پانچ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ اسی علاقے میں کی گئی دوسری کارروائی میں، تین مزید خوارج کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کیا. سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کیے گئے چوتھے آپریشن میں ایک خارجی کو ہلاک کر دیا گیا۔ شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں ایک اور کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے دو خوارج کو ہلاک کیا۔

    ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن کی کارروائیاں جا ری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    وزیر اعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نےضلع شمالی وزیرستان کے علاقوں میر علی اور میران شاہ اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم کا ان آپریشنز میں 11 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

    بلوچستان میں ریلوے سروسز کب بحال ہو گی،ریلوے وزیر نے اعلان کر دیا

  • وفاقی بیوروکریسی میں  بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

    وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

    وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ افسران کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عائشہ حمیرا چودھری کو سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی تعینات کر دیا گیا،عائشہ حمیرا چودھری اس سے قبل ایڈیشنل سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی تعینات تھیں۔محمد اسلم غوری کو اسپیشل سیکریٹری وزارت خزانہ،ڈاکٹر نواز احمد کو گریڈ 22میں ترقی کے بعد ممبر وزیر اعظم معائنہ کمیشن،حماد شمیمی کو گریڈ 22میں ترقی کے بعد سیکریٹری نجکاری ڈویژن،سیکریٹری انچارج وزارت بین الصوبائی رابطہ ظہور احمد کو سیکریٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ تعینات کیا گیا ہے۔

    معین الدین وانی گریڈ22 میں ترقی پانے کے بعد سیکریٹری وزارت تعلیم،داود محمد بریج گریڈ22 میں ترقی پانے کے بعد ڈی جی نیشنل انسٹیوٹ آف مینجمنٹ،شکیل احمد مگنیجو اسپیشل سیکریٹری وزارت کامرس ہونگے۔سعدیہ ثروت جاوید اسپیشل سیکریٹری وزارت پیٹرولیم،اسد رحمان گیلانی سیکریٹری وزارت قومی ورثہ تعینات کئے گئے ہیں،گریڈ22 میں ترقی پانے کے بعد علی سرفراز حسین جنیوا میں پاکستانی مندوب کے فرائض انجام دینگے۔گریڈ22 میں ترقی پانے کے بعد زاہد اختر زمان بطور چیف سیکریٹری پنجاب تعینات رہیں گے،نبیل احمد اعوان اور احمد رضا کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد رہیں گی۔

    گریڈ 22میں ترقی پانے والے اعلی ٰپولیس افسران کے بھی تقرر وتبادلے کئے گئے ہیں ، نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری وزارت مواصلات بی اے ناصر سیکریٹری وزارت انسانی حقوق تعینات کئے گئے ہیں۔غلام نبی میمن گریڈ22 میں ترقی پانے کے بعد آئی جی سندھ تعینات رہیں گے،پولیس سروس کے محمد فاروق مظہر ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ،گریڈ 22میں ترقی پانے کے بعد عبدالخالق شیخ ڈی جی نیشنل پولیس بیورو تعینات کئے گئے ہیں۔

    موٹروے پولیس کے زبیر ہاشمی گریڈ 22میں ترقی ملتے ہی سول سروس سے ریٹائر ہو گئے،ایڈمنسٹریٹیو سروس کے وسیم اجمل چودھری سیکریٹری وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی ہونگے۔اسی طرح ایڈمنسٹریٹیو سروس کی عنبرین رضا اسپیشل سیکریٹری کابینہ ڈویژن،گریڈ 22میں ترقی پانے کے بعد عثمان اختر باجوہ سیکریٹر ی پرائیوٹائیزیشن کمیشن،محمد عمیر کریم اسپیشل سیکریٹری وزارت اقتصادی امور تعینات کئے گئے ہیں۔سید عطا الرحمان سیکریٹری وزارت مذہبی امور،راشد محمود لنگڑیال چیئرمین ایف بی آر،مومن آغا سیکریٹری وزارت پیٹرولیم ، ندیم محبوب سیکریٹری وزات نیشنل ہیلتھ سروسز ہونگے۔

    پاکستان میں عید پر پیٹرول سستا ہونےکاامکان

    جواری نے جوا ہارنے کے بدلے میں بیوی کا ریپ کروا دیا

    بلوچستان میں آج سے ٹرین سروس بحال ہو جائے گی

    بلوچستان میں آج سے ٹرین سروس بحال ہو جائے گی

    جے یو آئی کراچی کا رہنما کی گرفتاری پر شدید احتجاج

    سمی دین بلوچ نے نظر بندی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

  • پاکستان میں عید پر پیٹرول سستا ہونےکاامکان

    پاکستان میں عید پر پیٹرول سستا ہونےکاامکان

    بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی کے اثرات پاکستان میں بھی پڑنے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق عالمی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی قیمتیں کم ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں ایک ڈالر چالیس سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پٹرول کی قیمت سات ڈالر چوبیس سینٹ سے کم ہو کر پانچ ڈالر چوراسی سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔

    اسی طرح عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت میں بھی ساٹھ سینٹ کی کمی دیکھی گئی ہے۔ عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی قیمت کے مطابق پاکستان میں پٹرول 3 روپے 18 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل تین روپے فی لٹر تک سستا ہوسکتا ہے تاہم حتمی فیصلہ حکومت کی جانب سے آئندہ قیمتوں کے تعین کے وقت کیا جائے گا۔

    جواری نے جوا ہارنے کے بدلے میں بیوی کا ریپ کروا دیا

    بلوچستان میں آج سے ٹرین سروس بحال ہو جائے گی

    جے یو آئی کراچی کا رہنما کی گرفتاری پر شدید احتجاج

    سمی دین بلوچ نے نظر بندی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

    سعودی عرب،کرپشن الزام میں درجنوں ملازمین گرفتار

  • جواری نے جوا ہارنے کے بدلے میں بیوی کا ریپ کروا دیا

    جواری نے جوا ہارنے کے بدلے میں بیوی کا ریپ کروا دیا

    پنجاب کے ضلع وہاڑی میں ایک جواری نے جوا ہارنے کے بدلے میں جیتنے والوں سے بیوی کا ریپ کروا دیا.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شرمناک واقعہ ضلع وہاڑی کے علاقے ساہوکا تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں جواری نے ہارنے کے بعد جیتنے والوں سے اپنی بیوی کا ریپ کروایا، مبینہ طور پر ریپ کرنے والا شخص اس دوران ویڈیو بھی بناتا رہا اور اس نے خاتون کو اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دی۔بتایا جارہا ہے کہ ملزم اپنے دوستوں سے شرط ہارنے پر انہیں اپنے گھر لے آیا جہاں انہوں نے مبینہ طور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی نازیبا ویڈیو بنائی.

    دسری جانب خاتون کے والد کی شکایت پر ساہوکا پولیس نے اس کے شوہر سمیت تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ ایف آئی آر میں جوئے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا تاہم متاثرہ خاتون اور اس کے والد نے اس واقعے کی بنیادی وجہ جوئے کو ہی قرار دیا۔

    شہباز شریف کے مشیر بننے کے بعد پرویز خٹک کیخلاف کرپشن کیس بند

    واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف